آج کا میچ پا کستان کیلئے ماردو یا مر جاﺅ ہو گا

کرکٹ کی دو ایسی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کی خاطرآج مد مقابل ہوں گی جن کے بارے میں سیمی فائنل کھیلنے کی پیش گوئیاں کی جارہی تھی۔لندن کا موسم ویسے تو صاف ہے لیکن اگر بد قسمتی کے بادل گہرے ہوئے تو بارش دونوں ٹیموں کو کرکٹ کے عالمی کپ سے باہر کر سکتی ہے۔ٹورنامنٹ سے قبل آج کے حریفوں کو بہترین چار ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا لیکن اکثر مقابلوں کا نتیجہ امید کے برعکس رہا اور ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں تخت یا تختے والی صورتحال ہے۔ساوتھ افریقہ کیلیے آج فتح کے بعد بھی ٹائٹل کی دوڑ میں رہنے کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ اس نے اپنے حصے کے نصف سے زائد میچ کھیل لیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن پاکستان سے ایک درجہ ہی اوپر ہے۔ورلڈکپ2019 کے نصف درجن مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم چارمیں ناکام رہی، ایک میچ جیتا اور ایک “خوش قسمتی” سے برابر رہا۔پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن کی ٹیم اب تک تین نمبر ہی حاصل کر سکی ہے۔پاکستان کا معاملہ اپنے آج کے حریف سے مختلف ہے کیوں کہ اس نے ابھی اپنے حصے کے نصف میچ کھیلے ہیں اور مستقبل میں فتح تسلسل قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں بہتر مقام دلا سکتا ہے۔سرفراز الیون نے کا اس ٹورنامنٹ میں آغاز بلاشبہ مایوس کن تھا لیکن انگلینڈ کیخلاف کارکردگی سے لگتا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ2019 حتمی مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گرین شرٹس اب تک پانچ مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اس نے تین میچ ہارے، ایک جیتا اور ایک بارش کے سبب برابر رہا۔اس ورلڈکپ میں فی الحال پاکستان نے تین نمبر حاصل کیے اور اس کی نویں پوزیشن ہے۔آج کے میچ میں ساوتھ افریقہ کی فتح “پاکستانی ٹیم پر خودکش حملے” کے مترادف ہے جس سے ورلڈ میں دونوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل مختلف دور میں ہونے والے ورلڈکپ کے چار مقابلوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں اور پاکستان نے صرف2015 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا۔دونوں ٹیمیں دوپہر2:30 پر تاریخی میدان لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی جس کی پیچ پر ہلکی ہلکی گھاس ہے اور ماہرین کے آج کے کھیل میں مطابق پہلے گیند بازی کرنا زیادہ مفید فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔سرفراز نے ٹاس جیت کر اگر اپنا سابقہ فیصلہ(پہلے گیندبازی)دہرایا تو اس بار نتائج مختلف ہوسکتے ہیں بصورت دیگر جنوبی افریقہ کے ”خودکش حملے“ کو روکنا گرین شرٹس کیلئے مشکل ہوگا۔ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے 78 میچز کھیلے جن میں پاکستان نے صرف27 مقابلے جیتے ہیں۔قومی ٹیم اپنے آخری 24 ایک روزہ میچز میں سے صرف چار ہی جیت سکی ہے۔ آج کے کھیل میں 56 فیصد امکان ہے کہ پاکستان کو مات ہوگی اور افریقہ کی ہار کا امکان صرف 44 فیصد ہے۔

میثاق نہیں مذاق معیشت ہے ، مریم نے شہباز شریف کی کھل کر مخالفت کر دی

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نہ یہ ملک مصر ہے نہ ہم نوازشریف کو مرسی بننے دیں گے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ جب آئے گا تو پارٹی میں مشاورت ہو گی۔ شہباز شریف کی اپنی رائے اورمیری اپنی رائے ہے۔ میثاق معیشت کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے اسے مذاق معیشت قرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ہمیشہ مختلف پوائنٹ آف ویو ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر بھی پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ ہماری اپروچ میں فرق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ پارٹی کے اندر بھی جمہوریت ہے آخری فیصلہ نوازشریف کا ہوتا ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی کو شہباز شریف لیڈ کرینگے۔ جب پارٹی کا صدر موجود ہے تو میں کیوں اے پی سی کو لیڈ کروں گی، میری شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں جو لکھا ہے اسی کے مطابق چلنا چاہیے، بطور ادارہ فوج پر تنقید نہیں کی، آئی ایس آئی، ایم آئی کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ جس ادارے کا کام نہ ہو اسے سیاست میں نہیں لانا چاہیے۔ اداروں کے سربراہان کو ایسے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اس سوال کا جواب دینے کے لیے مجھے کسی پارٹی مینڈیٹ کی ضرورت نہیں۔ قرض کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے آڈٹ کرایا جائے۔ یہ سلسلہ 2008 سے نہیں بلکہ 1999 سے شروع کیا جائے۔ تجویز کمیشن نہیں یہ جے آئی ٹی ہے جس مقصد کے لیے بنائی جارہی ہے سب کوپتا ہے۔ آڈٹ رپورٹ وزیراعظم کے بجائے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ کسی سیاسی جماعت کواس کمیشن میں پیش نہیں ہونا چاہیے۔ جو اہداف حاصل نہیں ہوئے وہ اس کمیشن کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ ڈالر کے اوپر جانے سے قرض کتنے بڑھے اس کی بھی تحقیقات ہو گی۔ سوال ان قرض کے بارے میں بھی ہوگا جس نالائق اعظم کی نااہلی کی نظر ہو گئے۔ موجودہ حکومت نے سب سےزیادہ ملکی تاریخ میں قرض لیے۔ سب سے زیادہ قرض کس نے لیا یہ بھی کمیشن طے کریگا، جس نے عوام کو بوجھ تلے دبا دیا وہ آج کمیشن بنانے کی باتیں کررہا ہے، کمیشن صرف قرض کی تحقیقات نہیں کریگا، ن لیگ کے10 سال حکومت کے قرضوں کا حجم 10 ہزار ارب تھا مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہان کے وزیراس قابل نہیں کہ ان کے نام لوں، یہ احتساب نہیں ہو رہا ہے، ہم نے تو تین نسلوں کا حساب دیا کچھ نہیں نکلا۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کیخلاف کیسزجھوٹے یا سچے مجھے علم نہیں۔ انویسٹی گیشن کے دوران ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ جن کیخلاف کیسز ثابت ہو گئے وہ قانون سے ماورا کیوں۔ جس کا تعلق تحریک انصاف اس کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ریلیف نہیں ملے گا ہم باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، پاکستان کی عوام کی خاطرسب کواکٹھا ہونا چاہیے۔ ظالمانہ،عوام دشمن بجٹ کوواپس لینا چاہیے۔ اگر سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل پرآوازنہ اٹھائی تووہ عوام اورتاریخ کے بھی مجرم ہونگے۔پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس دکھانے کیلئے بہت کچھ ہے کہ قرضے کہا لگے، تحریک انصاف کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں، بلین ٹری یا پشاور میٹرو بس منصوبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ بلاول کی اپنی اورمیری اپنی جماعت ہے۔ ہم دونوں کے الگ الگ ایجنڈے ہیں۔ سزا نوازشریف کا حوصلہ ہے ورنہ 5 منٹ سے زیادہ کا کھیل نہیں، نوازشریف کو سزا کیسے ہوئی آپ سب جانتے ہیں مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ اپنے والد کیلئے آخری حد تک جانگی۔ مجھے قربانی کا بکرا بھی بننا پڑا تو بنوں گی۔معیشت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گروتھ ریٹ 6 سے گر کر 3 پر آگئی ہے۔ مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ جو بھی عمران خان کا ساتھ دیگا وہ عوام کا دشمن ہوگا۔ جو مینڈیٹ چوری کر کے آتا ہے آپ اس سے میثاق نہیں کرتے اسکو عبرت کا نشان بناتے ہیں۔ ان کے ساتھ میثاق معیشت نہیں بلکہ ان کا گھیرا کرنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی متعدد سرجریز ہونی ہے۔ نوازشریف کے گردے میں فیل ہوسکتے ہیں ان کی سٹیج تھری پر کڈنی ہے، والد کا سب سے پہلے انجیو گرافی ہونا ضروری ہے۔ یہ کوئی زکام یا کھانسی نہیں جس کا علاج 6 ہفتے میں ہو جائے۔ ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، علاج پر چھ ہفتے ناکافی ہیں، ہو سکتا ہے ان کے علاج پر کئی مہینے یا سال لگ جائے۔ میں جعلی حکومت سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی۔

امیر قطر کی آمد ، شاندار استقبال ، منی لانڈرنگ ، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،امیر قطر کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاںوزیراعظم عمران خان اوردیگر اعلی حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیا،امیر قطر شیخ تمیم کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان معزز مہمان کی گاڑی خود چلا رہے تھے۔ہفتہ کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔امیر قطر شیخ تمیم کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان معزز مہمان کی گاڑی خود چلا رہے تھے۔قطر کے امیر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلی سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم ہاو¿س میں تقریب کے دوان پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم بھی شریک تھے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی وزیراعظم ہاو¿س آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جےایف 17 تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی، امیر قطر نے وزیراعظم ہاو¿س میں پودا لگایا، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کرایا، امیر قطر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا، وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم اورامیرقطر کے درمیاں وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی، پاکستان کی طرف سے قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ قطری وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کر رہے ہیں۔اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ امیر قطر نے یہ دورہ وزیراعظم کی دعوت پر کیا۔ امیر قطر کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد مہمان امیر وزیراعظم ہاو¿س پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی کو خود ڈرائیو کیا۔ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیراعظم ہاو¿س میں وزیراعظم عمران خان سے ون ا?ن ون ملاقات بھی کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر قطر اتوار کی صبح ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کرینگے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری تقریب میں شریک ہوں گے، امیر قطر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ ہوگا، وزیراعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر کے معاہدے زیر غور ا?ئیں گے، توانائی اور پٹرو کیمیکل کے شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی اور سیاحت، زراعت، انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی۔ قطر کے سرمایہ کاروں کو فوڈپراسیسنگ، پیکجنگ اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی پیک سےمنسلک سڑکوں میں نجی شعبے کے اشتراک پر بات چیت کی جائے گی اور پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتاہے اور اس حوالے سے پاکستانیوں کیلئے روزگارکے مواقع بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرسے زائد تک پہنچ چکا ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. معزز مہمان کی آمد پر شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا. دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا.فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان سے افرادی قوت کے خواہاں ہیںقطری وزیر خارجہقطری وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ قریبی اور دوستانہ رہے.اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان قطرکے ساتھ تعلقات کواہمیت دیتا ہے، رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے قطرکا دورہ کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے لئے بات چیت ہوئی، قطر میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی ترقی میں کردارادا کر رہے ہیں.وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانی پل کا کردارادا کرتے ہیں، قطر پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصےمیں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیرقطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی.اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان سے افرادی قوت کے خواہاں ہیں۔

ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس گئی ، مریم نواز شہباز شریف سے استعفیٰ لیں :معاون خصوصی برائے اطلاعات

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ن لیگ پر خود کش حملہ کیا خودکش حملہ کیا ہے، میثاق معیشت کو مذاق قرار ددیکر شہبازشریف کا مذاق اڑایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کوراجکماری کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ راجکماری نے جو صف ماتم بچھائی ہے ، اس میں پہلے اپنے چچا شہبازشریف کا نوحہ پڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے اور آج مریم نواز کو اپنے چچا سے استعفیٰ بھی مانگ لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج انوکھی لاڈلی راجکماری نے رپورٹوں پر صرف سیاست نہیں کی بلکہ کوالیفائڈ لوگوں کو بھی بتا دیا کہ پاکستان کی جیلوں میں 90 فیصد لوگ اس سے زیادہ سنجیدہ بیماریوں کا شکار ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ایک جرائم پیشہ خاتون قراردیتے ہوئے کہ مریم نواز ضمانت پرہیں، عدالت نے ان کورہا نہیں کیا ، ان کو یہ نہیں بھولناچاہئے کہ ان کی سزا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذاتیات کو نشانہ بنایا جاتاہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم کو آپ کا بھی پتہ ہے ، ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کسی کی ذاتی کردار پر بات نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایسے پریس کانفرنس کی جس طرح اب کبھی ان کو میڈیا تک رسائی حاصل نہیں ہونی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا منی لانڈرنگ کرتا رہا، پاناما کے ذریعے اثاثے بنانے کی چوری سامنے آئی، جس کو ہم نے اپنا لیڈر چنا وہ چور دروازے سے اپنے اثاثے بناتا رہا، اب ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس نہیں دھنس گئی ہے۔فردوس عاشق نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے کہا تھا ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، آپ اور آپ کے نومولود لیڈر میں سیاسی بلوغت کی کمی ہے، آپ کی بجٹ کے خلاف تحریک سیون اسٹار گھر جاتی امرا ہی میں دم توڑ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج جان بوجھ کر پریس کانفرنس کی، قطری کا پاکستان آنا ان کو ناگوار گزرا، مریم نواز نے آج قومی اداروں پر حملے کیے، لیکن یہ نہ بھولیں آپ کی سزا ختم نہیں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، عدالت نے بری نہیں کیا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کار ملک بنانے جا رہے ہیں، امیر قطر پاکستان کے لیے خصوصی سرمایہ کاری پیکج لے کر آ رہے ہیں، امیر قطر کا دورہ وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ جب قطر کا نام آتا تھا تو ساتھ ہی قطری خط کا بھی تاثر تھا، قطری خاندان کے ساتھ مخصوص خاندان کا بھی ذکر آتا، ماضی میں تعلقات ذاتی ہوتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے، پاکستان کو دنیا کے لیے پر کشش ملک بنانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کیے گئے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے آنسو?ں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟ سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟،صوبہ سندھ کو مو ہن جو داڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔۔سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں، آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں،عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں،ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے۔سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں،کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔

اسحاق ڈار کو برطانیہ سے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا معاہدہ طے

اسلام آباد‘ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے پاکستان اور برطانیہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، دونوں حکومتیں مفاہمت کی اس یادداشت پر متفق ہیں۔ دستاویز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت صرف اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے ہے، جو تحویل مجرمان کے معاہدے کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، اور حوالگی کے دوران تمام اخراجات پاکستان ادا کرے گا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوالگی، حراست یا گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کے خلاف مالی مطالبہ نہیں کرسکتا، دونوں حکومتیں مفاہمت کی اس یادداشت پر متفق ہیں۔ خیال رہے کہ چار دن قبل مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ ایم او یو پر سائن ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف سابق وزیر خزانہ نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، تین دن قبل سیاسی پناہ کے لیے وہ دوسرے انٹرویو کے لیے برطانیہ کے ہوم آفس پہنچے تھے۔دستاویز کے مطابق ایم او یو پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے دستخط موجود ہیں۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب کیلئے بریکنگ خبر ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں.ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں، ایک معیشت دان ایسا نہیں کرسکتا، لوگ اپنے مفادات میں فیصلے کرتے ہیں۔ یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی ن لیگ پر برس پڑی تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔ اس سے قبل ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں۔ کارکنان کو اگر اپنے قائد سے اتنا ہی لگا ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلائیں، قائد کے لئے جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے؟ میرے خلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا پرمہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ٹوئٹر پر پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے ، ہم سرفراز کےساتھ کھڑے ہیں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی شائقین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ان کی بہترین کارکردگی کا گن گانے لگے اور ٹوئٹر پر پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے اورہم سرفراز کے ساتھ کھڑے ہیں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ایک شخص نے سرفراز احمد کی بطور کپتان کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تصویر شائع کی جس میں انہیں انڈر 19 ورلڈکپ، چیپمیئنز ٹرافی 2017 اور پاکستان سپر لیگ 2019 کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک شخص نے سرفراز احمد کی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے ہمراہ سرفراز احمد کی تصویر شائع کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی سرفراز احمد سے پیار نہ کرے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد اپنے دو سالہ بیٹے کے ہمراہ تھے، تصور کریں کہ اگر آپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں اور کوئی آپ کے ساتھ اس طرح کا برتاو¿ کرے تو کیسا محسوس ہو۔ ان صارف کا کہنا تھا کہ اس شخص کی اس حرکت کو نظر انداز کر کے اچھا کیا، جو عملی طور پر ایک مشکل ترین کام تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کی وجہ سے سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والا شخص معافی مانگنے پر مجبور ہوگیا اور اس نے اپنی معافی کی ویڈیو بھی جاری کی۔

پاکستان ،جنوبی افریقہ کی قسمت کا فیصلہ آج ، ہارنے والی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

لارڈز (آئی این پی ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اہم میچ آج ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم آج اپنے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگی جہاں میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو جائے گی۔لارڈز کے تاریخی میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں نے اب تک ورلڈ کپ میں صرف ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں بہترین انداز میں واپسی کی جس کے بعد سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم اس کے بعد سے فتح قومی ٹیم سے روٹھ گئی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان نے جیتی ہوئی بازی گنوا دی جبکہ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ٹیم آٹ کلاس ہوئی جس سے عالمی کپ سے اخراج کی تلوار سر پر لٹکنا شروع ہو گئی۔گزشتہ میچوں میں ناقص فارم اور ٹیم میں انتشار کی خبریں سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو 2 دن آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے نسبتا تر و تازہ ہو کر ٹریننگ کی۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا قوی امکان ہے اور ناقص فارم سے دوچار شعیب ملک اور حسن علی کو اگلے میچ میں بٹھایا جا سکتا ہے۔اپنے تجربے کی بنیاد پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے شعیب ملک اب تک اس ورلڈ کپ میں کچھ بھی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔اس اہم میچ میں شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور حسن علی کی جگہ نوجوان محمد حسنین کو شامل کیا جائے گا۔جب ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا تو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حسنین کو سرپرائز پیکج قرار دیا تھا لیکن حیران کن طور پر انہیں عالمی کپ کے ابتدائی پانچوں میچوں میں نہیں کھلایا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی گئی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کامیابی رہی تھی لیکن پاکستانی ٹیم شکست کو بھلا کر فتح کے حصول کی خواہاں ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ بھی شکستوں کو بھلا کر پاکستان کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن پروٹیز کی فائنل الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور وہ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترنے والی ٹیم کو برقرار رکھیں گے۔

ہماری ٹیم کا مورال کم کرنے کےلئے افغانستان کی ہرزہ سرائی ، قومی ٹیم کارکردگی سے اس کا جواب دے:طاہر شاہ ، پی سی بی افغان کوچ کی سرزنش کرے‘ افغانستان نے پاکستان سے کرکٹ سیکھی:ندیم شیرازی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بڑا ٹارگٹ دے سکے یہ بات درست کہ افغان ٹیم اتنی کمزور نہیں افغانستان کے کوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ٹیم سے کرکٹ سیکھے جو بڑی باعث شرم بات ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ورلڈ کپ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ افغانستان نے ہم سے سیکھی لیکن ناقص کارکردگی کے باعث ہمیں باتیں سننی پڑ رہی ہیں۔پاکستانی ٹیم کا مورال کم کرنے کے لئے افغانستان ایسی باتیں کر رہا ہے۔ہمیں ایسی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا بس اپنی کارکردگی پر توجہ دی جائے تاکہ سب کے منہ بند ہو جائیں۔انگلینڈ کو ہرا کر سری لنکا کو اچھا پیکج مل گیا۔ سپورٹس ایکسپرٹ ڈاکٹر ندیم شیرازی نے کہا ہے کہ یہ بیان بڑا ہی شرمناک ہے ہماری کرکٹ ٹیم پر مشکل وقت ہے لیکن افغان ٹیم کے کسی عہدیدار کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔ہمسائے کو پتہ ہونا چاہئے اس نے کرکٹ کس سے سیکھی افغانستان کے پاس تو کرکٹ اکیڈمی تک نہیں تھی۔پاکستان جیسا بھی ہے ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے پی سی بی کو افغان کوچ کی سرزنش کرنی چاہئے پاکستان نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کئے۔سری لنکا کو شاید انگلینڈ انڈر ایسٹیمٹ کر گیا جس کے باعث شکست سے دوچار ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں افغان ٹیم کی کرکٹ بہتر ہوئی ہے۔ بھارت جیت تو گیا لیکن کل کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ٹف ٹائم دیا۔

ماضی میں قطر سے تعلقات میں قوم کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، فردوس عاشق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی کیسے دی جا سکتی ہے

لنڈن(ویبڈیسک)انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے مہمانوں، دوستوں اور اجنبیوں کے ساتھ بہ وقت ضرورت وائی فائی شیئر کرنے میں پاس ورڈ چوری ہونے کا احتمال رہتا ہے جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی دوستوں کو ناراض بھی نہیں کیا جا سکتا۔ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ہر مشکل کا حل موجود ہے اور ہر چیز کا توڑ موجود ہے، تو ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ صارفین کی اس دقت کو دور نا کیا جاسکے۔ تو جان لیں کہ اب پاس ورڈ ظاہر کیے بغیر کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لوگ ان‘ کا انتخاب کریں۔ وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA کا انتخاب کریں۔اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈاوئن لوڈ کیا جا سکتا ہے، لیجیئے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی بآسانی کنیکٹ ہوجائیں گےَیہ سہولت دو برس قبل آئی تھی لیکن کامیابی کا تناسب اچھا نہیں تھا بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا گیا، نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ہے۔

ایسا صحت مند شخص جس کا دل سیدھے ہاتھ اور جگر الٹے ہاتھ کی جانب ہے

واشنگٹن: انسانی جسم کے اندرونی اعضاءایک خاص ترتیب سے نصب ہیں، دل بائیں جانب تو جگر دائیں طرف موجود ہے، معدہ قریب قریب مرکز میں ہے تو لبلبہ بھی اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔انسانی جسم میں اندرونی اعضا کی انہی ترتیب کے باعث علاج ومعالجے کے تمام تقاضے پورے کیے جاتے ہیں تاہم دنیا ایک عجائب خانہ ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ قدرت اپنا انداز تخلیق بدلتی ہے تو سب انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔اسی کوچہ حیرت میں امریکی اسپتال میں ایک پناہ گزین مریض کو کھانسی اور سینے میں انفیکشن کی شکایت پر لایا گیا، مریض کے معائنے کے دوران زندہ مریض کی دل کی دھڑکن سنائی نہیں دی اور جگرلاپتہ تھا۔ڈاکٹرز نے مریض کے سینے کے ایکسرے لیے، پیٹ کا الٹرا ساوئنڈ کیا تو عقدہ کھلا کہ مریض کا دل بائیں جانب ہونے کے بجائے دائیں جانب تھا جب کہ جگر دائیں طرف ہوجانے کے بجائے بائیں اور تھا۔66 سالہ پناہ گزین مریض صحت مند زندگی گزار رہا تھا اور اب سے پہلے اسے اپنے اندرونی جسمانی اعضاءکے غلط سائیڈ پر موجودگی کا علم نہیں تھا اور نا ہی اسے کسی قسم کی جسمانی تکلیف تھی۔طبی سائنس میں جسمانی اعضا کے پیدائشی طور پر اپنی جگہ کے بجائے مخالف سمت میں ہونے کو Situs Inversus Totalis کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم مریض کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اس لیے اکثر مریض اپنے اندرونی اعضا کی اس تبدیلی کو جانے بغیر ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔طبی سائنس کی تاریخ میں Situs Inversus Totalis کے سب سے عمر رسیدہ مریض نے 99 سال کی عمر میں وفات پائی تھی اور اسے اپنی زندگی کے آخری سال اس جسمانی اعضا کی جگہ کی تبدیلی کا پتہ چلا تھا۔

عوامی شکایات میں کوتاہی، وزیراعظم بیوروکریسی پر برس پڑے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بیوروکریسی کی غیرسنجیدگی پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے ہیں اور بڑا ایکشن لینے کی تیاری کر لی۔وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سے عوامی شکایات سے متعلق اجلاسوں کے منٹس مانگ لیے، وزیراعظم آفس نے وزارتوں اور صوبوں کے سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارتوں اور صوبوں کے سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں جو اجلاس بلائے ان کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔28 دسمبر 2018 کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل کو وزارتوں اور سرکاری اداروں میں نافذ العمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے وزارتوں کے سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خط میں کہاگیاہے کہ وزارتوں اور صوبوں کے سربراہان نے سٹیزن پورٹل کے حوالے سے مبینہ کوتاہی برتی۔وزارتوں اور اداروں کے سربراہان کی کارکردگی وزیراعظم کی امیدوں پر پوری نہیں اتری۔ شہریوں کی شکایات کے حل میں افسران نے کوتاہی برتی، اس کوتاہی کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد شکایات کو دوبارہ کھولا گیا۔پی ایم ڈیلیوری یونٹ کے مطابق اعلیٰ سطح پر شکایات کی نگرانی نہیں ہوئی، وفاقی سیکریٹریز اور اداروں کے فوکل پرسنز کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، وزارتوں اور اداروں کے سربراہان شکایات کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے منٹس فراہم کریں۔ بیوروکریسی کو اجلاسوں کے حوالے سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی بھجوادیے گئے ہیں۔وزیراعظم آفس نے 14روز کے اندر تصدیقی سرٹیفکیٹ مکمل کرکے واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی و چیف سیکریٹریز اور آئی جیز اجلاسوں کے منٹس کے حوالے سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔ذرائع وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اجلاس منعقد نہ کرانے والے افسران کے خلاف ایکشن ہوگا۔

جنوبی افریقا کیخلاف شعیب ملک اور حسن علی کا ڈراپ ہونا یقینی

مانچیسٹر:(ویبڈیسک)بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ شعیب ملک کا انٹرنیشنل کیریئر اب ختم ہوگیا ہے۔ بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں صفرپر آو¿ٹ ہونے کے بعد سابق کپتان کو یقینی طور پر لارڈز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈراپ کردیا جائے گا۔شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے۔ 38 سال کی عمر میں ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت بھی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔سرفراز نے بھارت کیخلاف شکست کے بعد ہونے والے ذاتی حملوں پر خاموشی توڑ دیورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے 5 میں سے تین میچز ہارنے کے بعد اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔ شعیب ملک کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کردیا جائے گا ان کی جگہ حارث سہیل لیں گے جو آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور ا?و¿ٹ ا?ف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ ا?فریدی لیں گے۔ حسن علی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اسے دیکھ کر سرفراز احمد کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہمالیہ سر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے امپاسیبل مشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ اتوار کی شام کو ہوم ا?ف کرکٹ لارڈز میں ہوجائے گا۔ٓشکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر تقریباً ختم ہوجائے گا لیکن امید کی ہلکی کرن پھر بھی باقی رہے گی۔ پاکستان کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں میزبان انگلینڈ کی شکست نے ٹورنامنٹ کو اوپن کردیا ہے۔
ٓ