ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی۔ایک انٹرویومیں سینئر پارٹی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میثاق معیشت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم خود حزب اختلاف سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا مذاق اڑایا گیا وزیراعظم اس پر وزرا سے وضاحت طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ منظوری رکوانے کےلئے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈاو¿ن پر خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی اس پر پیپلز پارٹی کی کوئی رائے نہیں ہے، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں دوسری جماعتوں کی رائے سنیں گے۔

آرمی چیف نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا WELL PLAYED PAKISTAN TEAM ٹیم کو جیت پر مبارکباد

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے قومی بلے بازوں نے کمال دکھایا توبولرز بھی امیدوں پر پورا اترے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاو¿ن آنے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ اماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اماد وسیم 23 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے، حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔ پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ لندن کے کرکٹ گراو¿نڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراو¿نڈ پہنچ گئے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود بھی کھلاڑی رہے ہیں چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاو¿ن میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔ آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے آج وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان، پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد،آصف اقبال کے علاوہ سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ میچ میں لارڈر کا گراو¿نڈ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا منظر پیش کر رہا ہے جو پاکستانی کرکٹ مداحوں سے بھرا ہوا ہے۔ پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا ہے اور یوں پاکستانی اوپنرز کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کا لہو گرما دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی افریقہ کو شکست دینے پر گرین شرٹس کی ستائش کی ہے۔

اللہ تعالی کا شکرہے کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد:(ویبڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق عوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔ یہ ہے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے اور دل دہلا دینے والے واقعات کا تدارک ممکن ہے۔

ملک بھر میں با رش ،گرمی کی ستائی عوام میں خوشی کی لہر

لاہو:(ویب ڈیسک)ر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی دیکھی گئی۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بہاول نگر، پاکپتن اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بھاول نگر : شہر اور گردونواح میں تیز ہواکے ساتھ ہلکی بارش گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوئی جس نے موسم سرد کردیا۔بلوچستان کے ضلع دکی، شیرانی اور کوہ سلیمان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ڈی آئی خان ڑوب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آج قلات اور ڑوب ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سب انسپکٹر فخر سے کہتا ہے میں نے 5 قتل کیے اور ماروں گا ، کہاں گیا قانون : ضیا شاہد ، سابق ڈی پی او ،سب انسپکٹر عظمت جوئیہ نے بربریت اوربھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے: آغاباقر کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا کہ اول تو بارہ سالہ لڑکی کی شادی نہیں ہو سکتی قانون کہتا ہے شادی کے لئے اٹھارہ سال کا ہونا ضروری ہے اگر بارہ سالہ بچی کا نکاح کرا بھی دیا جاتا تو اس فسخ کیا جا سکتا ہے۔ہمارے دیہی علاقوں میں اکثر اوقات لڑکی کی عمر کا زیادہ خیال نہیں رکھا جاتا بس لڑکی ہونی چاہئے بارہ کی ہے تو سولہ کی ظاہر کر دی جاتی ہے جھوٹا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے بعض اوقات تو باپ کا شناختی کارڈ ہی چل جاتا ہے سرٹیفکیٹ ہوتا ہی نہیں۔میرے خیال میں سب سے بڑی واچ عوام ہیں پڑوسیوں کو پتہ ہوتا ہے کس لڑکی کی شادی کم عمر میں ہو رہی ہے شہریوں کا فرض ہے اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کریں پہلے ایسے اقدام سے منع کریں منع نہ ہوں تو قانون سے مدد لیں تاکہ قانون حرکت میں آئے۔ مجھے شکایت ہے کہ عام طور پر ایسی شادیوں میں ہمسائے اور جاننے والے زبان نہیں کھولتے کیونکہ وہ اپنے پڑوسیوں سے لڑائی مول نہیں لینا چاہتے۔مجھے بڑے خطوط آتے ہیں کہ فلاں جگہ بارہ سالہ لڑکی کی شادی کی جا رہی ہے میں کوشش کرتا ہوں لیکن عین وقت پر کوئی سامنے نہیں آتا اور وہ شادی ہو جاتی ہے کیونکہ کوئی شکایت نہیں کرتا۔میں سمجھتا ہوں ہم سب کو ذمہ لینا چاہئے جونہی ہمیں پتہ چلے کہ لڑکی بالغ نہیں ہم شکایت درج کرائیں۔ سب انسپکٹر عظمت جوئیہ کو جب معطل کیا گیا تو بحال کیسے ہوا یہ تو ازخود غیر قانونی ہے۔فیس بک پر عظمت جوئیہ نے پانچ لاشیں جنہیں اس نے مارا تھا بڑے فخر سے ڈسپلے کی ہیں وہ علاقے کا بدمعاش بنا ہے لوگوں کو بتا رہا ہے پانچ قتل کئے ہیں ابھی اور بھی کروں گا۔ایسے لوگوں کو دوبارہ پولیس میں شامل کرنے کے بجائے فوری معطل کرنا چاہئے۔لیگل ایڈوائزر آغا باقر نے کہا ہے کہ صادق آباد کے علاقے چک 148 میں بارہ سالہ کمسن لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا لڑکی کو بند کمرے سے بازیاب کرایا موقع سے چھ باراتی گرفتار کر لئے جبکہ نکاح خواںو دیگر باراتی فرار ہو گئے۔اب بارہ سالہ بچی کو اپنے حقوق کا علم نہیں ہو سکتا۔یعنی اب ریاست کی ذمہ داری ہے لڑکی کے حقوق کا تحفظ کرے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال کی لڑکی شادی کرتی ہے تو یہ اس کا حق ہے لیکن بارہ سالہ لڑکی کو ابھی یہ حق نہیں نہ کسی اور کو حق ہے۔چائلڈ میرج ایکٹ 2015کے ایکٹ کے مطابق اگر کوئی اٹھارہ سال سے زیادہ کا شخص کسی کمسن لڑکی سے شادی کرے تو اس کی چھ ماہ قید ہے اور پندر ہ ہزار جرمانہ بھی ہے یعنی سب سے پہلے شادی کرنے والے کو سزا ملتی ہے۔صادق آباد میںاگر دولہا اور نکاح خواں یا باراتی سچے ہوتے تو بھاگتے کیوں۔ایسے کیس میں نکاح خواں کو بھی چھ ماہ سزا اور پندرہ ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے۔بچی کے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔فیملی کورٹ کو بھی کاررروائی کا اختیار حاصل ہے۔یونین کونسلز کو بھی اس میں ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے کہ وہ جج کو ایسے کیسز فاورڈ کرے یونین کونسل کو اختیار بھی دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ذمہ داران پر کاری ضرب لگنی چاہئے۔ سرگودھاکے علاقے خوشاب سے متعلق دوسرے کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس یونیفارم کسی اختیار کی علامت ہے جو لوگوں کو انصاف مہیا کرنے کے لئے تفویض کیا گیا ہے ضلع خوشاب میں تعینات سابق ڈی پی او وقاص حسن نتھو اور ان کے کار خاص سب انسپکٹر عظمت جوئیہ نے قتل و بربریت اور بھتہ خوری کا با زار گرم کئے ہوئے تھا خوشاب میں پانچ قتل ہوئے جس میں سابق ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھو سب انسپکٹر عظمت جوئیہ سمیت دیگر دو پولیس والوں پر ملوث ہونے کا الزام ہے، پولیس کے ظلم کے شکار دو خاندان انصاف کے لئے خبریں ہیلپ لائن پہنچ گئے۔اب کھیت کے رکھوالے ہی کھیت اجاڑنا شروع کر دیں تو کیا ہو گا۔وزیراعظم شکایت سیل کو بھی درخواست دی گئی تھی۔عظمت جوئیہ کو ایک لیفٹیننٹ پر تشدد کرنے کے جرم میں معطل کیا گیا تھا لیکن پھر ڈی پی او نے اسے بحال کر دیا۔ اس سے قبل بھی ڈی پی او وقاص حسن نے شراب پی کر غل غپاڑہ کیا تھا۔عظمت جوئیہ سب انسپکٹر تھا لیکن لوگ اسے کار خاص ہونے کے باعث ڈپٹی ڈی پی او کہتے تھے۔ایک وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔والدین کا آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل کا مطلب ہے متاثرین کا سسٹم اور اداروں سے اعتماد اٹھ چکا۔اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ایسے ظالم جب بحال ہو کر آتے ہیں تو زیادہ خونخوار ہو جاتے ہیں پانچ قتلوں کے لئے حوالات میں بند لوگوں کو استعمال کیا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے جنگل کا قانون ہے۔ہیومین رائٹس بنیادی حقو ق سے متعلق ڈیل کرتا ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں سب کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا سب کا آئینی ذمہ داری ہے۔

” ونی “ نے پنجاب کا رخ کر لیا ، بھائی کے جرم کی سزا بہن کو ، زبردستی نکاح ، متاثرہ ”خبریں “ آفس انصاف کی بھیک مانگنے آ گئی

فاروق آباد(نمائندہ خبریں)سندھ اور بلوچستان کے بعد ©”ونی” نے پنجاب کا رخ بھی کرلیاحوا کی بیٹیاں” ونی” جیسے ظالمانہ نظام کی چکی میں پسنے لگی اسی طرح کا واقعہ ایک ماہ قبل فارو ق آباد کے نواحی گا?ں ڈھینگر باٹھ میں پیش آیا کہ ایک نوجوان منصب کھوکھر جو کہ دو بچوں کا باپ ہے نے اپنے سالے کی رشتہ دار آنسہ بتول سے مراسم قائم کر کے بعد ازاں اس سے شادی رچا لی۔جب آنسہ بتول کے گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ 25روز قبل منصب کھوکھر کے گھر پر 10مسلح افراد کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہو کر آگئے اور ایک پنچایت اکٹھی کر کے تمام گھر والوں کو ہراساں کر کے یرغمال بنا لیا اور منصب کی بہن گل زریں حاتم کا نکاح آنسہ بتول کے بھائی تصور حسین سے کرنے کےلئے خالی نکاح نامے پر گل زریں حاتم اسکے باپ حاتم کھو کھر اور اسکے بھائی ناصر کے انگوٹھے زبردستی لگوالیے اور دھمکی دی کہ ہماری بہن آنسہ بتول کو 20روز کے اندر اندر واپس نہ کیا تو ہم گل زریں حاتم کو زبردستی ” ونی”کی شکل میں اٹھا کر لیں جائیں گے مظلومیت اور درندگی کا شکار ہونے والی حوا کی بیٹی گل زریں جان بچانے کےلئے بھاگ کر اپنے ننیال پہنچ گئی چنانچہ تین روز قبل ملزمان تصور حسین وغیرہ دس کس مسلح افراد نے دھاوا بول کر حاتم کھوکھر کی چار راس قیمتی بھینسیں اور گھر کا سارا سامان دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر لوڈ کر کے زبردستی لے گئے۔ گھر والوں نے وقوعہ کی بروقت اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15پر کی۔مگر انچارج پولیس چوکی اجنیانوالہ عبدالخالق ورک بھاری رشوت کی رقم لے کر ملزمان سے ساز باز تھا جس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر نے کی بجائے دونوں پارٹیوں کے افراد کو حوالات میں بند کر دیا حاتم کھوکھر وغیرہ پر صلح کا دبا? ڈالتا رہا اور بعد ازاں تین دن تک مدعی کے بیٹے اور اسکے عزیز کو حوالات میں بند رکھنے کے بعد دونوں پارٹیوں کی 7/51کر دی ظلم و بربریت کا شکا ر بننے والا خاندان اور عورتیں سب آفس خبریں فاروق آباد پہنچ گئے۔اور اپنے اوپر ہونے والی زیادتی اور بیٹی گل زریں کو ” ونی”کرنے کی جب معززین کی موجودگی میں داستان سنائی تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ مردو خواتین نے ہاتھ جوڑ کر پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے دعویدار حکمرانوں آئی جی پولیس پنجاب ، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے خدا کے نام پر اپیل کی ہے کہ و ہ متاثرہ خاندان کو با اثر وڈیروںکے ظلم و ستم سے نجات دلا کر اسکا لوٹا ہوا قیمتی سامان اور چار راس بھینسیں واپس کروائیں اور انہیں تحفظ جان و مال فراہم کیا جائے۔ ادھر ” ونی”ہونے والی گل زریں حاتم نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کو ان ظالموں کے ظلم و ستم سے نجات نہ دلائی گئی تو وہ خود کشی کر لے گی۔خواتین کے حقوق کی دعوےدار تنظیمیں اور ادارے کہاں ہیں ؟کیا وہ ان ظالموں کے سامنے بے بس ہیں ؟مجھے ” ونی”ہونے سے آزاد کروایا جائے۔

بھارتی سکھوں کا وزیراعظم عمران خان کو خط، کرتارپورراہداری سے متعلق اہم درخواست

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کو کرتارپورراہداری کے راستے سکھوں کے ساتھ ساتھ ہندوو¿ں اور مسلمانوں کو بھی اجازت دیئے جانے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر سردار مجیندرسنگھ سرنا کی طرف سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پانچ درخواستیں کی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ کرتارپور کوریڈور کے راستے روزانہ 700 کی بجائے کم ازکم 5 ہزار یاتریوں کو گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورآنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ جب کہ خاص تہواروں بالخصوص گورونانک دیوجی کے جنم دن اور برسی کے موقع پر 10 ہزار یاتریوں کو ویزا ملنا چاہیے۔ دوسری درخواست یہ کی گئی ہے کہ کرتارپورکوریڈورہفتے میں 7 دن کھلا رہنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرتارپورکوریڈورکے راستے انٹری

پاسپورٹ اور پرمٹ کے بغیر ہونی چاہیے اوراس کی کوئی فیس بھی مقررنہ کی جائے۔ غیرملکی بھارتی شہریوں کو بھی عام بھارتی شہریوں کی طرح انٹری کی اجازت ملنی چاہیے جبکہ پیدل انٹری کی بھی اجازت ہونی چاہئے۔خط میں وزیراعظم پاکستان کا کرتارپورکوریڈورکی تیزی سے تعمیراورگورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن سے پہلے راہداری کھولے جانے کے فیصلے پر شکریہ بھی اداکیاہے۔ واضح رہے کہ دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی بھارت کے 1971 کے ایکٹ کے تحت قائم کی گئی ایک خودمختارباڈی ہے جس کا مقصد دہلی اوراس کے اطراف میں گورودارہ کی دیکھ بھال اور کارسیوا کرناہے۔ایک سینئربھارتی صحافی اورتجزیہ کار رویندرسنگھ روبن نے بتایا کہ بھارتی وزارت داخلہ اورخارجہ کے حکام کی طرف سے بھارتی صحافیوں کو کرتارپور کوریڈورسے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ انہوں نے کرتارپور راہداری کی تعمیر کے ٹائم فریم سے متعلق پاکستان کو بتادیا ہے تاہم پاکستان نے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے، بھارتی حکام نے یہ بتایا کہ کرتارپورکوریڈورکمیٹی میں خالصتان تحریک کے حامی گوپال سنگھ چاولہ کوشامل کئے جانے پربھی اپنے خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اس کا بھی ابھی تک پاکستان نے کوئی جواب نہیں دیاہے۔راویندرسنگھ روبن کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستان کو یہ بھی تجویزدی ہے کہ راہداری کے راستے سکھوں کے علاوہ نانک نام لیواہندوو¿ں اورمسلمانوں کو بھی گوردوارہ صاحب تک آنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ بھارتی حکام کی طرف تجویزمیں کہا گیا ہے کہ کرتارپورکے راستے انٹری کے لئے بھارتی پاسپورٹ ہوناچاہیے۔ بھارتی حکام نے یہ بھی کہا کہ وہ زیرو لائن تک فلائی اوور تعمیر کررہا ہے اور پاکستان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ زیرو لائن تک فلائی اوور تعمیر کرے تاہم پاکستان نے یہ تجویزتسلیم نہیں کی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق کرتارپورراہداری کی تعمیرکا 45 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے اور ستمبرکے آخرتک پہلا فیز مکمل کرلے گا۔

قومی کرکٹرز سے بدسلوکی پر فنکاروں کا اظہار افسوس

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مسلسل عوام کے غصے کا نشانہ بن رہی ہے۔ کھلاڑی جہاں جاتے ہیں لوگ ان کی ذاتیات پر جملے کستے ہوئے اپنا غصہ ان پر نکالتے ہیں۔ حال ہی میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ایک شخص کی بدسلوکی کی ویڈیو نے ہنگامہ مچادیا ہے۔ جس میں وہ شخص سرفراز کے لیے بھارت کے ہاتھوں شکست پر نہایت ناشائستہ زبان استعمال کرتا نظر آرہاہے۔اس ویڈیو پر جہاں شائقین کرکٹ اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں وہیں شوبز فنکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارو اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال کرنا درست نہیں۔ میں کرکٹ کا ماہر نہیں لیکن مداحوں کی کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر افسوس ہوا۔ کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں غیر مہذب الفاظ انہیں ڈی موٹی ویٹ کرتے ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے بھی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے کہا کوئی بھی اس طرح کی بدسلوکی اورخراب رویے کا مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، مجھے یقین نہیں آرہا بحیثیت قوم ہم اتنا نیچے گرسکتے ہیں، شرم کی بات ہے۔

پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی کیسے دی جا سکتی ہے

لاہور (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے مہمانوں، دوستوں اور اجنبیوں کے ساتھ بہ وقت ضرورت وائی فائی شیئر کرنے میں پاس ورڈ چوری ہونے کا احتمال رہتا ہے جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی دوستوں کو ناراض بھی نہیں کیا جا سکتا۔ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ہر مشکل کا حل موجود ہے اور ہر چیز کا توڑ موجود ہے، تو ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ صارفین کی اس دقت کو دور نا کیا جاسکے۔ تو جان لیں کہ اب پاس ورڈ ظاہر کیے بغیر کیوآر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لوگ ان‘ کا انتخاب کریں۔ وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA کا انتخاب کریں۔اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے، لیجئے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی باآسانی کنیکٹ ہوجائیں گے۔یہ سہولت دو برس قبل آئی تھی لیکن کامیابی کا تناسب اچھا نہیں تھا بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا گیا، نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو”نشان پاکستان“سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ایوان صدر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ا±ن کا خیر مقدم کیا، ایوان صدر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزرا اور دیگر مہمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔بعد ازاں صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی فورسز کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر حملہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے، ان حملوں کا خصوصی ہدف پاسداران انقلاب تھا۔ حملوں میں ایسے کمپیوٹرز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو راکٹ اور میزائل لانچنگ کو ان ہی کمپیوٹر سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کیے گئے، صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم واپس لینے کے بعد سائبر حملے کے آپشن کا انتخاب کیا گیا۔ادھر سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی سائبر فورس کے حملے محض ڈرون گرائے جانے کا ردعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر کیے گئے سائبر حملوں کا جواب بھی ہیں۔تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک ہے، مشرق وسطیٰ میں تناﺅ کو کم کرنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

اپوزیشن کو جلدی کس بات کی ہے؟عوام خوب جانتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کی پی ایم اے کی تقریب میں شرکت و میڈیاٹاک رات گئے عجلت میں اے پی سی کافیصلہ بڑا سوالیہ نشان ہے۔اپوزیشن کو جلدی کس بات کی ہے؟عوام خوب جانتے ہیں۔ اے پی سی کا مطلب “اپنے پیاروں کی کرپشن “کے علاوہ کچھ نہیں۔ غیر منتخب شخص کی صدارت میں ہونیوالی اے پی سی کی کیا حیثیت ہو گی؟ نواز لیگ نے اپنے ہی پارٹی کے صدر کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔حکومت کا راستہ روکنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ جنوبی پنجاب کے صوبے سمیت تمام وعدے پورے کریں گے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ترقی اور خوشحالی کو پورا کرنا ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے عمران خان کی اولین ترجیح ہیں۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر کیلئے اتنا بڑا بجٹ رکھا گیا ہے۔حکومت ڈاکٹر برادری کا خیال کرے گی وہ مریضوں کو سہولت دیں۔موت و زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ڈاکٹرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے پی ایم اے اوکاڑہ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

ورلڈکپ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار فتح

لارڈز(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ٹاس جیت کر پہلے قومی بلے بازوں نے کمال دکھایا توبولرز بھی امیدوں پر پورا اترے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاﺅن آنے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے۔شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ اماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اماد وسیم 23 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے، حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آﺅٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا، جس کے بعد وہاب ریاض نے کرس مورس، رباڈا اور اینگنڈی کو آﺅٹ کردیا، جنوبی افریقا مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3،3 جب کہ محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ قومی ٹیم کی جیت میں 89 رنز بنا کر کلیدی کردار ادا کرنے والے حارث سہیل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔