اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ

میڈرڈ(ویب ڈیسک) اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے خو مختار شہر سبتہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ستبہ شہر میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کا یہ پہلا واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی شہری نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

قطری سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئندمگر اب حکومت کو ڈلیور کرنا ہوگا:چیئر مین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

لاہور(صدف نعیم)چیئر مین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ قطر کا پاکستان میں ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی مد میں 3ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان ہم نے سن لیا ہے مگر اب تحریک انصاف کی حکومت کو ڈلیور کرنا ہوگا،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے بعد اب 99فی صد کی عوامی سواری ریل کے کرایوں میں اضافے کا اعلان عوام کو خون کے آنسو رلائے گا،عمران خان ماضی میں ملک کی معیشت کو انڈوں کٹوں اور مرغیوں کی مدد سے دنیا کی بہترین معیشت بنانے کی راہ پر گامزن تھے انہیں اب خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آکر عوام کی مشکلات کا مداوا کرنا ہوگا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غریبوں کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے کیونکہ انھوں نے 9ماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں کیا اور حد تو یہ ہوگئی ہے کہ آج کل قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس چل رہا ہے مگر اس میں عوام کی فلاح بہبود نہیں بلکہ آپس کے جھگڑے نمٹا ئے جارہے ہیں حکومتی اراکین اوروزراءاپوزیشن کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اراکین پر کڑی تنقید چل رہی ہے مگر بجٹ جس کا تعلق سیدھا عوام سے ہے اس پر بات دونوں گروپوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں اور عوام کے ٹیکسوں کا کروڑوں روپیہ ان اجلاسوں پر صرف ہورہاہے جو انتہائی تکلیف دے عمل ہے اس لئے برابری پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے کہ جب تک محنت کش کسان اور نوجوان الیکشن جیت کر اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے تب تک 99فی ضد کے حقوق کی بات نہیں ہوگی اور نہ ہی اس حوالے سے قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا۔

سونے کی بڑھتی قیمت نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں نے روپے کی بے قدری میں اضافے اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں اور روز بروز سونے کی بڑھتی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کررہی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 156 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے اڑان بھری اور فی اونس سونے کی قیمت یکدم دم 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 1429 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 80 ہزار500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 69 ہزار 16 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم : بیرون ملک 10 کھرب کا کالا دھن سفید کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں نے 10 کھرب روپے کے اثاثے قانونی بنا لیے ہیں۔ایک غیرملکی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں متحدہ عرب امارات، سنگاپور، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔جریدے کے مطابق سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں موجود 346 ارب روپے کے اثاثے سفید کیے گئے جبکہ 114 ارب روپے کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں سامنے لائے گئے جبکہ برطانیہ میں 89 ارب اور سنگاپور میں 87 ارب کا کالا دھن سفید کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہو جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں معلومات کے تبادلے کا دو طرفہ معاہدہ ہے جس کے تحت بینک معلومات بھی شیئر کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد غیر ظاہر شدہ اثاثے ظااہر کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈاکٹر اشفاق کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال 28 ممالک میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات حاصل ہو چکی ہیں جبکہ آئندہ 2 سے 3 برسوں میں 100 سے زائد ممالک سے رابطہ ہو جائے گا۔انہوں نے تنبیہ کی کہ یہ بین الاقوامی سطح پر شفافیت کا دور ہے اور ترقی یافتہ ممالک نے رازداری کے قوانین کا خاتمہ کر دیا ہے۔محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اب ترقی یافتہ ممالک دوسرے ملکوں کے باشندوں کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں جس کے باعث اپنے اثاثے چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ کی ری سائیکلنگ کا معاملہ۔۔نیب لاہور میں بریفنگ

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور میں کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور انوائرمینٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کی بریفنگ پنجاب کے حکومتی و پرائیویٹ ہسپتالوں سے مضر صحت ویسٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے شرکاءکو ویسٹ ریسائکل کرنیوالی فیکٹریوں کی ویڈیوز اور تصاویر دکھائی گئیںہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک کے برتن بنائے جاتے ہیں جن میں بچوں کے فیڈر، نپل ، سٹرا اور شاپنگ بیگ بھی شامل ہیںہسپتالوں میں موجود مخصوص مفاد پرست عناصر اور منظم مافیا اس دھندے میں ملوث ہے نیب حکام تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سفارشات ارسال کرینگے سفارشات پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں زمہ دار اداروں میں باہمی فقدان موجود، ایک دوسرے پر ملبہ ڈالتے رہے ہسپتالوں کے فضلہ کو راکھ کی صورت میں تلف کیا جانا چاہیئے جبکہ ایسا نہیں ہورہا ڈی سی لاہور کی تمام فیکٹریوں کے خلاف فوری اقدامات کی یقین دہانی

سینے میں تکلیف کے باعث برائن لارا اسپتال منتقل

لندن (ویب ڈیسک)کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک برائن لارا کو منگل کے روز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں بطور تجزیہ کار آنے والے 50 سالہ لارا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 131 ٹیسٹ میچوں میں تقریباً 53 کی اوسط کے ساتھ 11,953 رنز بنائے۔ایک روزہ کرکٹ میں بھی ان کا ریکارڈ انتہائی شاندار تھا۔ 299 ون ڈے کھیل کر انہوں نے 10,405 رنز بنائے۔وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کرکٹ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

پنجاب کا بجٹ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں صوبائی کابینہ کا اجلاس۔انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کابینہ نے انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر عائد مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے فنانس بل میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیڈریشن اور صوبوں کے ما بین مشترکہ مالیاتی ذمہ داریوں پر مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ کیپٹن (ر) عارف نواز کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری۔مشکل اقتصادی حالات میں ساتھ دینے پر اپنی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوںپنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان نے دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پنجاب کا بجٹ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گاانٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ ٹیکس واپس لینے کا فائدہ عوام کو ہوگاعوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزراءمشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

مریم اور شہباز شریف میں تخت کی جنگ چل رہی ہے، صمصام بخاری

لاہور(صدف نعیم سے)مریم اور شہباز شریف میں تخت کی جنگ چل رہی ہے تخت مریم کے پاس ہو گایا شہباز شریف کے پاس۔ فنانس بل میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹرانسپورٹ پر ٹیکسز کم کریں گے سیاسی پنڈت قطر وزیراعظم کے دورہ کو قطری خط سے ملا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان قطر نے کیا عمران خان کی ایمانداری کی وجہ سے اقوام عالم کام کرنا چاہتے ہیں نو ارب ڈالر تک دوطرفہ تجارت کا حجم پہنچے گا جعلی طور پر ڈالر کو روکا گیا تھا ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسپورٹ پر ریلیف عوام کو دیں گے مولانا فضل الرحمن کی بڑی مدت کے بعد اسمبلی سے دوری ہوئی انکی بے قراری میں اضافہ ہوا ،مولانا کا اپنا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی کو اپنے ساتھ نہیں لا سکے سب کنفیوزژہیں اے پی سی ان حالات میں پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے عوام کے فائدہ کے لیے اپوزیش کی جو بات آئے گی غور کریں گے سیاست میں نقطہ نظر کا اختلاف قدرتی بات ہے جمہوریت کا حسن ہے اختلافات الف لیلی کا داستان سب سمجھتے ہیں جمہوریت کی نہیں اگلے تخت کی جنگ ہے اپوزیشن کی ہر جائز بات کو مانا جائے گا ہم وہ کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہو گا ۔

ہندوآنہ نعرہ نہ لگانے پر مدرسے کے استادکو چلتی ٹرین سے دھکا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں سے ہندوآنہ نعرے لگوانے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال اس ضمن میں مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی جانب سے راست اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سے جہاں انتہا پسند جنونی ہندوو¿ں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں تو وہیں اقلیتیں بالعموم اور مسلمان بالخصوص شدید احساس عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں۔مغربی بنگال میں شرپسند ہندوو¿ں نے چلتی ٹرین سے ایک مدرسے کے معلم کو صرف اس لیے دھکا دے کر ’مبینہ‘ طور پر قتل کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے ’جے شری رام‘ کا ہندوآنہ نعرہ لگانے سے انکار کردیا تھا۔بسنتی کے رہائشی 26 سالہ حافظ محمد ساہ رخ ہلدار نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گزشتہ روزان سے دوران سفر ٹرین میں سوارمسافروں نے مطالبہ کیا کہ وہ جے شری رام کا ہندوآنہ نعرے لگائیں لیکن جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں چلتی ٹرین سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا البتہ اس سے قبل انہیں مارا پیٹا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔مدرسے میں استاد کے فرائض سر انجام دینے والے حافظ محمد ساہ رخ کے مطابق ٹرین میں موجود افراد خود نعرے لگارہے تھے اور خواہش مند تھے کہ میں بھی ان کا ساتھ دوں جس سے میں نے انکارکیا۔موقر بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ ٹرین میں سے کسی نے تشدد کا نشانہ بنتے مسلمان نوجوان کی مدد نہیں کی البتہ جب وہ ٹرین سے گرے تو وہاں قریب موجود گاﺅں کے افراد نے ان کی مدد کی۔چلتی ٹرین سے گرنے کے سبب انہیں زخم آئے ہیں۔بھارتی ریلوے پولیس کے افسر نے پیش آنے والے واقعہ پر بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ متاثرہ شخص کا دیگر مسافروں سے نشست کے مسئلے پر جھگڑا ہوا ہوجس کی وجہ سے یہ اسے چوٹیں و زخم آئے ہوں۔ پولیس افسر نے اعتراف کیا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی واقعہ کی ’تصدیق‘ کررہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بھارتی پولیس نے جھار کھنڈ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ پر بھی یہی مو قف اپنایا تھا کہ وہ شمس تبریز کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ کی تصدیق کررہی ہے جب کہ اس پر جان لیوا انسانیت سوز تشدد کی وڈیو وائرل ہوچکی تھی۔

آئین میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ سزایافتہ شخص پارٹی عہدیدار نہیں ہوسکتا، مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست پر اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی کاعہدیدار نہیں ہوسکتا۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے سیاسی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری پریس کلپنگز دی ہیں اس سے متعلق نوٹی فکیشن نہیں دیا۔مریم نواز نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی کاعہدیدار نہیں ہوسکتا، آمریت میں عوامی نمائندوں کومنتخب کرنے سے روکنے کے لئے اس طرح کے قوانین بنائے جاتے تھے، سیاسی جماعتوں کے آرڈر 2002 میں شق رکھی گئی تھی کہ سزا یافتہ شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں اس شق کو ختم کردیا تھا۔مریم نواز نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا الیکشن کمیشن پر اطلاق نہیں ہوتا،اس لئے نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ یہاں لاگو نہیں ہوتا، ملیکہ بخاری اور دیگر درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں اس لئے درخواست ناقابل سماعت ہے اور اسے خارج کیا جائے۔

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو بھجوادی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے مالی سال 20-2019 کے لئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ تجویز کردہ اضافے کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔ دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی۔ ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی۔ اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میں آئندہ مالی سال میں اضافہ کی اجازت دی۔اوگرا نے پہلے سلیب کے صارفین کے لئے 18فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ دوسرے سلیب کے صارفین کے لئے 29 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، تیسرے سلیب کے صارفین کے لئے 32 فیصدگیس قیمتوں میں اضافہ، چوتھے سلیب کے صارفین کے لئے 12 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، پانچویں اور چھٹے سلیب کے صارفین کے لئے 4 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ماہرین کا کہنا ہے اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی اجازت صرف اسلئے دی کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ پیکیج لینے میں آسانی ہو کیونکہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے رضامندی کا اظہار کر چکی ہے۔ ایس این جی پی ایل نے اپنی آمدن کا تخمینہ 1223.7 ارب روپے لگایا ہے جس میں309.5 ارب روپے رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کا شارٹ فال 165.12 ارب روپے بھی شامل ہے۔

جانوروں کی تعداد میں اضافہ مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر

صادق آباد(ویب ڈیسک) ملک میں گدھے، بھینسیں، بھیڑوں اور بکریوں کی تعداد بڑھ گئی تاہم گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس سے گدھوں کی تعداد 53 لاکھ سے بڑھ کر 54 لاکھ ہوگئی ہے۔اسی طرح بھینسوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 12 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 3 کروڑ 88 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ ہوگئیں جب کہ بھیڑیں 4 لاکھ اضافہ کے ساتھ 3 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 9 لاکھ ہوگئیں۔سروے رپورٹ کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 7 کروڑ 41 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 61 لاکھ ہوگئی جب کہ گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی تعداد 2 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار ہے

لاہور میں 15 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

لاہور(ویب ڈیسک) مناواں کے علاقے میں سفاک مجرموں نے 15 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ احمد ریحان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 3 افراد نے لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں رضوان عرف جگا، رفیق اور قاسم شامل ہیں۔احمد شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور مناواں میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اسے فیکٹری کے قریب مقامی ہوٹل کے مالک جگا، محسن اور چوکیدار نے نشہ آور ادویات کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔