کراچی(ویب ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دینے کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرادیے گئے۔مفرور ملزمان میں سب انسپکٹر شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر، سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، پولیس اہلکار راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔ان ملزمان کے قتل، اغوا برائے تاوان، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ اشتہارات شائع کیے گئے ہیں۔ عدالتی اشتہارات میں کہا گیا کہ یہ ملزمان نہیں مل رہے، اگر 9 فروری تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی کے ضلع ملیر میں ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور ان کی پولیس ٹیم نے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 بے گناہ نوجوانوں کو قتل کردیا تھا۔
Monthly Archives: February 2019
ایک سال میں ہزار کاریں تباہ کرنے والا بزرگ شہری
ویگو (ویب ڈیسک ) اسپین میں بزرگ شخص نے سال بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر ویگو میں شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کو پر اسرار طور پر بری طرح نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ رات کو گاڑی کھڑی کرنے کے بعد صبح گاڑی بری حالت میں ملتی۔
کبھی تو گاڑی پر بے ہنگم اسکریچ پڑے ہوتے ہیں تو کبھی شیشے ٹوٹے ہوتے اور کبھی گاڑی پر کوئی ڈینٹ پڑا ہوتا یا گاڑی پنکچر ہوتی۔ ہر طرح کی کوشش کے باوجود پر اسرار شرارت کرنے والا ہاتھ نہیں ا?رہا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز سے انکشاف ہوا یہ شرارت کرنے والا کوئی عادی مجرم نہیں بلکہ ایک 79 سالہ بزرگ شہری ہے۔ وارداتیں عام ہونے ہر شہریوں نے اپنی مدد ا?پ کے تحت چوکیداری نظام شروع کیا۔
میڈیا حکومت گرانے کیلئے ساتھ دے : آصف زرداری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں گے۔ اسلام آباد میں مسئلہ کشمیرسے متعلق اے پی سی میں خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہو سکتی ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر تمام پاکستانیوں کا ایک ہی موقف ہے، ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کر سکتے کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے، کشمیر ہم سے اور کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے۔صدر آصف علی زرداری نے میڈیا کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میڈیا کی مد کرنے کوتیار ہیں، آپ ہمارے ساتھ اس حکومت کو گرانے میں کندھا لگائیں گے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج کل کی مشکلات زیادہ ہیں، ہم آپ کو اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں، آپ ہمارے ساتھ اس حکومت کو گرانے میں کندھا لگائیں ہم آپ کے ساتھ کندھا لگائیںگے۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے، آمروں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے کشمیر کے ہر گھر میں شہیدوں کی فہرستیں ہوں گی، انشاءاللہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھوں گا۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 70کی دہائی میں کشمیر کی بات کی، بے نظیر بھٹو نے راجیو گاندھی سے کشمیر کے مسئلے پر بات کی، اس وقت پاکستان میں آمر کی حکومت تھی، بھارت کے ساتھ جتنی بھی کشیدگی پھیلی وہ آمروں کے دور میں لگی ہے، آمروں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، کشمیر کے ہر گھر میں شہیدوں کی فہرست ہو گی، ان کی قربانیاں کوئی نہیں بھلا سکتا، مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے، میں نے اپنی صدارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے، ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھول سکتے، مودی کو سمجھنا ہو گا کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہو گا،جتنی بھی مخالفت ہو سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں، انشاءاللہ کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔
قصور: گیس بحران پر انوکھا احتجاج، برتنوں کی قبر بناکر فاتحہ خوانی
قصور (بیورورپورٹ) قصور کی شہریوں کا گیس کی عدم فراہمی پر انوکھا احتجاج ،سڑک کے دوران قبر بنا کر گھریلو برتن دفن کر کہ فاتحہ خوانی بھی کی۔موجودہ حالات میں یہ قبر حکمرانوں کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہے شہریوں کی ہاتھ اُٹھا کر بددعائیں۔تفصیلات کے مطابق رکن پورہ،بستی چراغشاہ ،بھسر پورہ،بستی ونیکاں اور بستی صابری سمیت شہر کے مغربی حصے کو گیس کی عدم فراہمی پر بستی چراغشاہ کے رشید احمد بھٹی ، محمد شفیق،محمد ظہیر،محمد صدیق ،علی اکبر نقشبندی و دیگر نے روڈ کے درمیان ایک قبر بنا کر اس میں گھریلو برتن دفن کئے اورقبر کے اوپر گیس کی عدم فراہمی کا کتبہ بھی لگایا۔ کُتبہ لگانے کے بعدشہریوں نے قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑاکر حکومت کی بہتری کیلئے دعا ئیں کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہم عذاب میں پھنس گئے ہیں ہر سہولت کی قلت ہمیں اس بات کی نشاندہی ہے کہ اللہ کا عذاب اس حکومت کے ذریعے ہم پر آچکا ہے۔
آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالر 150 روپے کا ہوجائے گا
کراچی:( ویب ڈیسک ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع اور قرضے حاصل کرنے کی صورت میں جون2019 تک امریکی ڈالر کی قدر150 روپے سے تجاوز کرجائے گی جبکہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا یہ بات ممتاز معیشت دان اشفاق تولہ نے ہفتے کو پاکستان ویونگ ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکس سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔
اشفاق تولہ نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے جون 2021 تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 45000ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی بقا وترقی کیلیے ہر سطح پرا?واز اٹھاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان میں تحقیقی شعبہ انتہائی کمزور رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ریسرچ کرتے ہیں وہ صرف اپنے مفادات کواولین ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں ایس ایم ایزکی پستی سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں پاکستان دنیاکا چوتھا سرفہرست ملک ہے جبکہ یارن کی پیداوارکے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے۔
نوازشریف کوعلاج کے بعد فوری جیل بھیج دیں گے:فیاض الحسن
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ضرورت پڑنے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا سکتا ہے، پنجاب حکومت نے ایک فیصد بھی تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا،سروسز ہسپتال میں نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور رو بصحت ہونے پر انہیں دوبارہ جیل منتقل کیاجائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ ملی ہے ،انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کے لئے 3 میڈیکل بورڈ بنائے۔نواز شریف کوسروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے مگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماسروسز ہسپتال پر بھی اعتراض اٹھا رہے ہیں ۔ سروسز ہسپتال میں نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے ،پی آئی سی سروسز کے بالکل ساتھ ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں وہاں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نوازاورآل شریف پروپیگنڈا کررہے تھے کہ بہترسلوک نہیں کیاجارہا۔واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جیل میں نوازشریف کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،کھانا پینا بھی انکے معالج کی ہدایت کے مطابق دیا جائے رہا ہے۔ جبکہ ملنے جلنے سمیت دیگر سہولتیں بھی دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک فیصدبھی تعصب کامظاہرہ نہیں کیا، سروسز ہسپتال میں نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور ان کو رو بصحت ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کیاجائےگا۔
چوہان
سانحہ ماڈل ٹاﺅن : نئی جے آئی تی نے کام تیز کا دیا ، پولیس سے تمام ریکارڈ طلب
لاہور(خصوصی رپورٹر)سانحہ ماڈل ٹاو¿ن، نئی جے آئی ٹی کے کام میں تیزی سے جا ر ی ہے ۔ پنجاب پولیس سے واقعے کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے سی سی پی او لاہور کو کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ سانحہ ما ڈل ٹاﺅن میں کتنے پو لیس اہلکا ر تھے اور پو لیس کی فا ئر نگ سے کتنے شہر ی جا ں بحق ہو ئے ۔ بتا ےا گےا ہے کہ مرا سلے میں مزید یہ پوچھا گیا ہے کہ اس سانحہ میں کتنے پولیس اہلکار اور لوگ جاں بحق ہوئے اور اس آپریشن میں کون کونسے پولیس افسران اور انتظامیہ نے حصہ لیا اس کا تفصیلی ریکارڈ ڈی آئی جی کو جلد ازجلد فراہم کیا جائے ۔
کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات ضعیف العمر مریضوں میں بھی کارگر ثابت
لندن/واشنگٹن (ویب ڈیسک ) ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔
ضعیف العمر افراد کی اموات کی بڑی وجہ دل کا عارضہ ہے، صرف برطانیہ میں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ کولیسٹرول میں اضافہ ہے۔
کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے معالجین عمومی طور پر دوا کا ایک گروپ (Statin) تجویز کرتے ہیں تاہم ضعیف العمر مریضوں میں اس گروپ کے استعمال کے مثبت نتائج سے متعلق کوئی تحقیق نہیں ہوسکی تھی۔
حال ہی میں برطانیہ اور امریکا کے ماہرین قلب نے 55 سے 75 سالہ مریضوں کے ایک گروپ اور 75 سے زائد مریضوں کے دوسرے گروپ کو ’اسٹیٹن گروپ‘ (ایک قسم کی دوا) دی۔ لگ بھگ دو لاکھ مریضوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج کافی حوصلہ افزا نکلے۔
کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ نے 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں میں بھی مثبت نتائج دیئے۔ اس دوا سے جہاں سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوئی وہیں فالج کے خطرات میں کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 75 سے زائد عمر کے مریضوں میں کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار دستیاب نہیں تھے۔
سورج نے جلوہ دکھادیا، سردی کی شدت میں کمی، پہاڑی علاقوں میں برقرار
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ 4 فروری کو ملک میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد آج اتوار کو ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں سورج نے جلوہ کرا دیا جس کے بعد سردی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے تاہم برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔سب سے زیادہ سردی استور میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ قلات سمیت پہاڑی علاقوں میں یخ بستہ سائبیرین ہواں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ قلات کا درجہ حرارت چار منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ 4 فروری کو داخل ہو گا جس کی وجہ سے اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی سندھ سمیت مختلف ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ موٹروے پولیس نے گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔کراچی میں تیز ہواﺅں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
اپنے اسمارٹ فون کو کیسے جلد چارج کریں؟
لاہور (ویب ڈیسک ) آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے جبکہ ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔
یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہماری زندگیاں ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے جگہوں کی تلاش میں بدلتی جارہی ہیں۔
مگر چارجنگ کے حوالے سے چند معمولی طریقوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو کافی حد تک آسان بناسکتے ہیں جس کی ماہرین بھی تائید کرتے ہیں۔
چارج کہاں کریں؟
ویسے تو اسمارٹ فون کو گھر پر ہی چارج کرنا چاہیے مگر اکثر اس کی ضرورت دوسری جگہوں پر بھی پڑجاتی ہے، تو اپنے ساتھ ایک لائٹننگ کیبل دفتر ضرور لے کر جایا کریں اور دوسروں کے آسرے پر مت رہیں، گھر میں کیبل کو ایڈاپٹر میں لگا کر چارج کرنا ڈیوائس کو جلد چارج کرنے میں مدد دیتا ہے، تو ہر اس جگہ چارجنگ کیبل ضرور رکھیں جہاں آپ کا کافی آنا جانا ہو۔
کتنی دیر چارج کریں؟
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ فون کو رات بھر چارج کرنا بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون درحقیقت اسمارٹ ہوتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کب چارجنگ کو روک دینا چاہیے۔ اینڈرائیڈ فونز اور آئی فونز میں ایسی چپس ہوتی ہیں جو بیٹری فل چارج ہونے پر اضافی بجلی کے کرنٹ کو جذب نہیں کرتیں۔ تو آفیشل چارجر سے فون کو رات بھر چارج کرنے پر نقصان کے لیے فکرمند نہیں ہونا چاہیے، تاہم یہ بھی حقیقت اسے عادت بنالینا فون کی بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ فون کو سو فیصد چارج کرنا بھی کوئی بہترین حکمت عملی نہیں بلکہ 30 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہے، سو فیصد چارج ہونے پر بیٹری کے الیکٹرولیٹس میں تنزلی آتی ہے اور زندگی کم ہونے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں : بیٹری کو پوری رات چارج کرنا نقصان دہ
بیٹری کی طاقت بڑھائیں
بیشتر اسمارٹ فونز میں پاور سیونگ موڈ ہوتے ہیں جن کا فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور پر جب بیٹری پاور کم ہوگئی ہو۔
تیز چارجنگ
اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟ اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیز رفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔ سب سے پہلے تو اپنے اسمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔ اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے، بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔
مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کیخلاف آج مکمل ہڑتال ، سیاہ جھنڈوں سے استقبال ہو گا
سری نگر( وائس آف ایشیا)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جائے گی کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے ۔بھارتی وزیراعظم کی آمد پر سری نگر،جموں اور لیہ کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گےاہے۔ جموں شہر میں15 سو سے زیادہ فورسز اہلکار تعےنات کیے گئے ہیں ۔ مودی کی آمد کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کشمیرےوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے ، کل جماعتی حرےت کانفرنس ع کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ سےد علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں ۔ ایک روزہ دورے میں مودی وادی ، جموں ، کے علاوہ لداخ بھی جائےں گے۔ وزیر اعظم مودی جموں میں 35 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقےاتی پروجیکٹ اور وادی کشمیر بشمول لداخ میں 9 ہزار روپے مالیت کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔۔وزیر اعظم مودی جموں میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرکے ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ مودی کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف کشمیری عوام احتجاجی ہڑتال کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند قےادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف 3فروری بروز اتوار علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیری نریندر مودی کے دورے کے روز مکمل اور بھر پور ہڑتال کر کے بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کریں گے کہ وہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند قےادت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پانچ سالہ دور حکومت کشمیریوں کے لئے مظالم کادور رہا ہے جس دوران بقول ان کے ہمارے معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا، ہمارے نونہالوں کی بصارتیں پیلٹ سے چھین لی گئیں، ہمارے گھر آگ و آہن و بارود کی نذر کردیے گئے،ہمارے ہزاروں پیر و جوان قید و بند میں مبتلا کردیے گئے اور آپریشن آل آٹ کے تحت ہم پر قافیہ حیات تنگ تر کردیا گیا۔مزاحمتی قیادت نے کہا ‘جس انسان نے کشمیریوں کی مزاحمت کو کچلنے کے لئے مال و جان کی تباہی،کاروبار اور اقتصادیات کی تباہ کاری اور دوسرے مظالم کواپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے اس کی جموں کشمیر آمد پر سوائے احتجاج کے کچھ اور نہیں کیا جاسکتا’۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورے سے قبل سنیچر کو پولیس نے شہر سرینگر اور آس پس علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف وسیع کریک ڈاﺅن عمل میں لایا۔
شعیب نے کرکٹرز کیساتھ 37ویں سالگرہ منائی،ویڈیوسوشل میڈیاپرجاری
کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)سرفراز احمد کی معطلی کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیچ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ہوٹل پہنچ کرشعیب ملک نے سالگرہ کا کیک کاٹا، ٹیم کے ارکان نے ہیپی برتھ ڈے گنگنانے کے ساتھ تالیاں بجائیں اور شعیب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کے ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔یکم فروری کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے شعیب ملک اب تک 35 ٹیسٹ، 279 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔
سماج وادی پارٹی رہنما نے تیزاب سے جلانے کی کوشش کی : جیا پرادہ
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا پرادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے انہیں تیزاب سے جلانے کی کوشش کی تھی، ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے چند خوفناک حادثوں اور اپنے اور سیاستدان امرسنگھ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ، جیہ پرادہ نے کہا کہ مردوں کی اس دنیا میں ایک خاتون کا سیاست میں آنا کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا، امرسنگھ نے ہر طرح کے حالات میں میری حمایت کی ہے، وہ میرے گاڈ فادر ہیں، لوگوں کا تو کام ہے باتیں بنانا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں، جیہ پرادہ نے کہا کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے الیکشن کے دوران نا صرف مجھے ہراساں کیا بلکہ مجھے تیزاب سے جلانے کی کوشش کی، تیزاب سے جلانے کا مطلب تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا، مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اگلے دن کا سورج بھی دیکھ سکوں گی یا نہیں۔


















