رنویر سنگھ نے زخمی مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کچھ روز ایک تقریب کے دوران جذباتی ہوکر مداحوں پر چھلانگ لگادی تھی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے زخمیوں سے معافی مانگ لی۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے چند روز قبل ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی، وہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا گاناگا یا اور نا صرف یہ بلکہ دوران تقریب وہ اتنے جذباتی ہوگئے کہ انہوں نے ہجوم پر چھلانگ لگا دی تھی۔رنویر سنگھ کے اس اقدام کی وجہ سے کئی مداح زخمی ہوگئے، انہوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا بہتر سمجھا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ اداکار کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آف شور کمپنیز سکینڈل، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی احتساب ادارے (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمائ عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علیم خان آف شور کمپنیوں کے معاملے پر 11 بج کر 6 منٹ پر نیب لاہور کے دفتر پیش ہوئے تھے جن سے تقریباً 18 کے قریب سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں 12 بج کر 6 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور اہم ذرائع نے بھی ان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے۔ عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا اور نیب آفس میں طلب کرنے کے بعد سوالات کئے گئے اور اطمینان نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خواتین کا دماغ ہم عمر مردوں سے 3 سال جوان ہوتا ہے، تحقیق

واشنگٹن( ویب ڈیسک )سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنے ہم عمر مردوں کے مدمقابل تین سال زیادہ جوان ہوتا ہے۔امریکی سائنسی جرنل نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے ایک متنازع مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں 3 سال زیادہ جوان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین ضعیفی کی عمر کو پہنچ کر بھی ذہنی امراض سے نسبتاً محفوظ رہتی ہیں۔واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لوگوں کے ذہن کی تحولی عمر(metabolic age) جاننے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی، جس کے لیے ایک خاص طریقے ’ایروبک گلائی کولائسس‘ کا استعمال کیا گیا۔ اس طریقے میں بچپن سے بڑھاپے تک دماغ کی نمو میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے گلوکوز کی شرح ریکارڈ کی جاتی ہے۔
ضعیف افراد کے دماغ سے گلوکوز کی نہایت کم مقدار پمپ ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے خلیات اور نروز کو مقررہ توانائی میسر نہیں ہوپاتی لیکن اس عمر کی خواتین میں بھی دیکھا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں ان کے دماغ میں گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے ایک ہی عمر کی 121 خواتین اور 84 مردوں کا انتخاب کیا۔ ان تمام افراد کے دماغ کا پی ای ٹی اسکین کرایا گیا۔ اس ٹیسٹ میں دماغ میں ا?کسیجن اور گلوکوز کے بہاو? کو ناپا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے خواتین کا دماغ اپنی عمر کے لحاظ سے 3 سال 8 ماہ جوان جب کہ مردوں کا دماغ 2 سال 4 ماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے۔

انڈس ہائی وے پر کوچ اور پک اپ کے درمیان تصادم، 11 افراد جاں بحق

بنوں / کرک( ویب ڈیسک )انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے سپینہ بانڈہ کے مقام پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پشاور سے ڈیرہ جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ لگ گئی اور جانی نقصان ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں کیونکہ کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے دو پارٹیوں نہیں ایک قوم کی طرح کام کرنا ہوگا، نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں، کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے، انتقامی سیاست کومستردکرنا ہوگا، امریکی قوم کی نظریں کانگریس پرہیں، ہم اس وقت لاکھوں افراد کو دیکھ رہے ہیں۔
امریکی صدرنے کہا کہ دنیا میں امریکیوں کا ہم پلہ کوئی ایک بھی نہیں، امریکا کی ترقی کا کوئی ملک مقابلہ نہیں کرسکتا، دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت کا بھی ہم سے مقابلہ نہیں، ہمیں بیرونی دشمنوں کوشکست دینے کیلیے متحد ہونا ہوگا، امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین عسکری قوت ہے۔ امریکا ہرجگہ، ہرروزکامیابی حاصل کررہا ہے، امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں، میکسیکوکے راستے امریکا داخل ہونے والے پناہ گزین کو روکنا ہوگا، میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے، میکسیکو کے راستے منشیات فروش، جرائم پیشہ افراد امریکا آتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امریکا میں داخلے سے روکنے کیلیے مل کرقانون سازی کرنا ہوگی۔
امریکی صدرنے کہا کہ اس قابل بھی ہوگئے ہیں کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرسکیں، افغانستان میں دو دہائیوں کی جنگ کے بعد امن کی کوشش کررہے ہیں تاہم نہیں جانتا کہ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی معاہدہ ہوگا یا نہیں۔ امریکی افواج کی شام سے واپسی کا وقت بھی آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاہتا ہوں امریکا بڑی تعداد میں لوگ آئیں لیکن قانونی طریقے سے، نہیں چاہتے جنوبی سرحد سے جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوں، وینزویلا کے لوگ آزادی چاہتے ہیں امریکا ان کے ساتھ ہے۔
امریکی صدر نے امیگریشن سے متعلق کہا کہ امیگریشن کا محفوظ اورقانونی طریقہ بنانا چاہتے ہیں، ادویات کی قیمتیں اورہیلتھ کیئرکوسستا کرنا چاہتے ہیں، رواں سال امریکی ماہرین پھرخلا میں جائیں گے۔

اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ

آسٹریلیا (ویب ڈیسک )قدرت کے کارخانے میں کینگرو اپنے بچوں کو ساتھ ساتھ لیے پھرتے ہیں لیکن ایک پرندہ ایسا بھی ہے جس کا نر اپنے بچوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ایک ساتھ کئی بچوں کو اپنے پروں میں چھپاکر اس وقت تک سفر کرتا ہے جب تک کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں مل جاتا۔اوپر کی تصویر میں کومب کرسٹیڈ جیکانا دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کو دیکھیں تو گمان ہوتا ہے کہ شاید اس پرندے میں کسی پیدائشی نقص کی وجہ سے بہت سی ٹانگیں نمودار ہوگئی ہیں مگر ایسا نہیں ہے کیونکہ اس نے پروں میں اپنے چھوٹے بچے چھپائے ہوئے ہیں۔یہ خوبصورت پرندہ کنول بھری جھیلوں میں رہنا پسند کرتا ہے اوراپنی خاص ٹانگوں کی بدولت باآسانی پتوں پر دوڑتا رہتا ہے۔ ایک وقت میں یہ چار بچوں کو اٹھا کر چل سکتا ہے اور وزن بانٹنے کےلیے یہ انہیں دائیں بائیں رکھتا ہے۔ جیکانا کنول کے بیج، پانی کے کیڑے اور دیگر کیڑے مکوڑے رغبت سے کھاتا ہے۔ماہرین کے مطابق نرپرندے کا یہ رویہ بہت انوکھا ہے۔ یہ بہت شرمیلا جاندار ہے اور کبھی کبھار ہی کیمرے کے قید میں آتا ہے۔ اوپر کی تصویر کوئنزلینڈ کی ماہر سیلی کورٹے نے لی ہے اور اسی بنا پر یہ دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے۔ جیکانا پرندے نیوگنی، آسٹریلیا اور بورنیو میں پائے جاتےہیں۔

اب فیس بک پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام ‘ان سینڈ’ کرنا ممکن

لاہور (ویب ڈیسک ) کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ فیس بک پر کسی سے چیٹ کررہے ہوں اور غلطی سے کوئی ایسا پیغام دوست کے پاس چلا گیا جو آپ بھیجنا نہیں چاہتے تھے؟ اگر ہاں تو اب اس شرمندگی سے بچنا ممکن ہے۔

جی ہاں منہ سے نکلے الفاظ واپس لینا تو ممکن نہیں مگر فیس بک پیغامات کو دوبارہ اپنے پاس کھینچ لینا اب ضرور ممکن ہے۔

فیس بک میسنجر میں آخرکار ایک سال بعد ان سینڈ بٹن کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں میسنجر ایپ کے نئے ورڑن کا حصہ ہے۔

اپنے غلطی سے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور پھر ‘ remove ‘ پر کلک کرنا ہوگا۔

اس کے بعد یہ ایپ پوچھے گی کہ کیا آپ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا اپنی حد تک، جیسا واٹس ایپ میں ہوتا ہے۔

مگر ایک چیز کا خیال رکھنا ہوگا کہ آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 10 منٹ کے اندر ہی دوست کی نظروں سے غائب کرسکتے ہیں، اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ سال اپریل میں اس وقت کیا گیا جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ کمپنی خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔

اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بھیجے جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اب فیس بک نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے تاہم یہ ویسا نہیں جو کہ مارک زکربرگ کو دستیاب تھا یعنی 10 منٹ سے پرانے پیغام کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں، مگر یہ بھی کسی حد تک مستقبل میں شرمندگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ فیچر آج سے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے فون میں اپ ڈیٹ نہ ہوا ہو تواسے استعمال کرنے کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔

ان سینڈ جیسا فیچر فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین ایک خاص وقت کے دوران پیغام کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

انوشکا کے بعد عالیہ بھٹ کی ہم شکل بھی سامنے آگئی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بعد عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ایسی لڑکی کی وڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو عالیہ بھٹ کی ہمشکل ہے۔ مذکورہ لڑکی عالیہ کی نئی فلم گلی بوائے کے روپ اور ڈائیلاگ پر ہونٹ ہلاتی دکھائی دے رہی ہے جس کا انداز بالکل عالیہ بھٹ جیسا دکھائی دیتا ہے ۔

راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ” لوڈ ویڈنگ“ بہترین فلم قرار

اسلام آباد (شوبزڈیسک) بھارت میں جاری راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ جے پور میں منعقد راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ہدایت کار نبیل قریشی نے خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ انہوں نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ جبکہ اداکار فہد مصطفی نے بھی بتایا کہ راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لوڈ ویڈنگ نے ویوورز چوائس ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ کہانی جہیز کے مسائل پر مبنی ہے ۔ مرکزی کردار فہد مصطفی اورمہوش حیات نے ادا کئے ۔

جنید خان ورلڈکپ سکواڈکاحصہ بننے کےلئے پرعزم

لاہور(بی این پی )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کم بیک کرنے کے ساتھ ورلڈکپ کپ اسکواڈ کا بھی ضرور حصہ بنوں گا۔بی این پی نیوز سے بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ مایوس نہیں اورنہ ہی بولنگ اسپیڈ کم ہوئی ہے،اس وقت بھی ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ کرسکتا ہوں۔ پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دے کر ایک بارپھر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے دل جیت کر قومی ٹیم میں واپس آوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز تیز بولرز کے لیے زیادہ ساز گار نہیں ،اس کے باجود کوشش کی ہے کہ ٹیم کی توقعات پر پورا اترسکوں۔اپنی رفتار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ ٹیم میں ان اور آوٹ ہونے سے اعتماد متزلزل ہوتاہے۔ اگر ٹیم سے باہر ہونےکا خوف نہ ہو تو زیادہ تیز گیند کرنے سے رنز بھی پڑجائیں تو فکر نہیں ہوتی، بولنگ نام ہی اعتماد ہے۔ جتنا زیادہ بولر پر کپتان اور ٹیم انتظامیہ کا اعتماد ہوگا، اتناہی وہ زبردست پرفارم کرنے کے قابل ہوگا۔

گرین شرٹس پر وائٹ واش کی تلوار لٹکنے لگی ،پروٹیز سے آخری ٹی 20آج

سینچورین (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا، سینچورین کے سپرسپورٹ پارک میں میچ پاکستانی وقت رات9بجے شروع ہوگا۔پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی دو میچز انتہائی دلچسپ رہے، پاکستانی ٹیم دو مرتبہ ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں 6 اور دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری میچ میں بھی دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، پروٹیز ٹیم نے سیریز میں کلین سویپ پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم آخری میچ جیت کر فتح کے ساتھ دورے کا اختتام کرنا چاہتی ہے۔پاکستان کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ابتدائی دونوں میچز ہارنے پر مایوسی ہوئی۔کوشش ہوگی جیت کیساتھ سیریزکااختتام فتح کیساتھ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورے کے دوران تینوں سیریز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سینچورین میں اب تک جنوبی افریقن ٹیم7ٹی 20میچز کھیل چکی ہے جس میں 4میں اس نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے سینچورین میں جنوبی افریقہ کیخلاف اب تک 1ٹی 20کھیلا جس میں گرین شرٹس نے 95رنزکے بھاری مارجن سے فتح نام کی۔196رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ100رنزپر ڈھیر ہوگئی تھی جو کہ اس گراﺅنڈپرکسی بھی ٹیم کاکم سے کم ٹوٹل ہے۔

جنگ نہیں مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہو گا ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار باسط خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے حل کے بغیر بڑے مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم کشمیر کو جنگ کے ذریعے نہیں لیا جا سکتا۔ چینل فائیو کے پروگروام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بڑے موثر طریقے سے اجاگر گیا۔ فضل الرحمن محض دورے کرتے رہے کشمیر کے مسئلے کے لئے کچھ نہ کیا۔ پاکستان نے سفارتی سطح پر وہ مہم نہیں چلائی جو چلانی چاہئے اس کی نسبت بھارتی ڈپلومیسی کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹریک ریکارڈ دیکھا جائے تو پہلے بھی ڈیل ہوتی رہی۔ مریم نواز کی خاموشی بتاتی ہے پس پردہ کچھ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ کو احسا ن مانی کے حوالے کر دیا۔ کالم نگار و نمائندہ خصوصی میاں افضل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے بہت سے مسائل حل ہوں گے کیونکہ یہ خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کو اب پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ سوال یہ ہے صرف ایک روز یوم کشمیر منان لینے سے کیا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ میرے خیال میں اب مسئلے کے لئے جانب سنجیدہ اقداما ت کرنا ہوں گے۔ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے حکمرانوں نے حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہیں کی۔ ستر سال سے کشمیری ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ کالم نگار شاہد بھٹی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان، بھارت کی چار جنگیں ہو چکیں پورے خطے کا امن اس سے متاثر ہے۔ میں سمجھتا ہوں بھارت اب ہوش کے ناخن لے ضد چھوڑ کر مسئلے کے حل کی جانب آئے۔ گزشتہ حکومتوں نے مسئلے کے حل کے لئے وہ کوشش نہیں کی جو کرنی چاہئے تھی۔ ہمیں خود کو اندرونی طور پر بھی مضبوط کرنا ہو گا تاکہ دنیا کو اپنا موقف پیش کر سکیں۔ نواز شریف ہسپتال میں ہیں میرے خیال میں نواز شریف ڈیل کا ٹیگ نہیں لگوانا چاہتے البتہ تحریک انصاف کے وزارءکہتے ہیں نواز شریف ڈیل چاہتے ہیں۔ عمران خان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ کرکٹ پر توجہ دے سکیں۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا صرف تقاریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔کسی کے پاس کوئی جامع رپورٹ ہی نہیں ہوتی کشمیر میں ہو کیا ہورہا ہے۔ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے پوری دنیا آگاہ ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا اگر نواز شریف کو علاج کی ضرورت ہے تو سہولت ملنی چاہئے یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ حکومتی وزراءکو چاہئے ایسے بیانات نہ دیں کہ کسی کی دل آزاری ہو۔ وزیر اعلی پنجاب کا پروٹوکول تحریک انصاف کے دعوﺅں کے متضاد ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میںکرکٹ کے ساتھ باقی کھیلوں کی بھی سرپرستی ہونی چاہئے۔

بغیر پلان کھیلناٹیم کی شکست کااہم سبب،طاہرشاہ, ٹیم کااچھا بلے بازبننے کےلئےحسین طلعت کومضبوط بنناہوگا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے بغیر پلان کے کھیلنا شکست در شکست کا باعث بن رہا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان کی پرفارمنس نہ ہونے کے برابر رہی کپتان کو بہترین بلے باز ہونا چاہئے جب کپتان کی کارکردگی صفر ہو گی تو باقی کھلاڑیوں پر کیا اثر پڑے گا۔میرا نہیں خیال آج کے میچ میں بھی پاکستا ن کوئی خاطرخواہ کارکردگی دکھا سکے گا۔ سپورٹس صحافی راجہ اسد علی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حسین طلعت جیسے کھلاڑی بڑے نام نہیں ان کے کھیلنے کی صلاحیت میں کافی شکوک ہیں۔پہلے سرفراز پر تنقید کی جاتی تھی اب شعیب ملک کی کپتانی میں بھی پاکستان دو میچز ہار گیا یعنی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسی پچز بنانی چاہئیں جن پر زیادہ سکور بنیں۔جنوبی افریقہ کو ترنوالہ سمجھنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔