حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

کراچی کی عدالت میں انوکھا کیس، عدالت کا گاڑی تلے بلی کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں سٹی کورٹ میں ایک انوکھا کیس دیکھنے میں آیا ہے جہاں عدالت نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جس پر بلے کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ایک شہری فائق جاگیرانی نے سٹی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ واقعہ یکم فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 درخشان تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔شہری کا کہنا تھا کہ خاتون کی گاڑی تلے آ کر بلی زخمی ہوئی اور خاتون سے پہلے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں بلی ہلاک ہو گئی تھی۔شہری نے بتایا کہ اس نے خاتون کی جانب سے انکار پر پولیس سے مدد لی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔پولیس اور عدالت جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے،عدالت نے فائق جاگیرانی کی درخواست پر خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جب کہ سوشل میڈیا صارفین کا بھی کہنا کہ جانوروں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں انسان اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتا ہے وہاں اسے جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے، قانون کے مطابق جانوروں پر تشدد کی بنا پر ایک ماہ قید مسلسل بھگتنا پڑ سکتی ہے جبکہ یہ عمل دہرانے پر سزا کی میعاد 3ماہ تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔واضح رہے جانوروں پر تشدد کے حوالہ سے پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع دی جا سکتی ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اور اب کراچی کی عدالت نے گاڑی تلے بلی کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی کادولہا صرف 163روپے میں دلہن گھر لے آیا،سوشل میڈیا پر زبر دست پزیرائی

کراچی (ویب ڈیسک) ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی یادگار ہو جس کے لیے دلہا دلہن نت نئے انداز اپنانے کے ساتھ ساتھ شادی کی تقریبات کے انتظامات میں ہمیشہ ہی منفرد انداز اپنائے نظر آتے ہیں۔آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اوت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جہاں شادی کے ایونٹس میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں فیشن سمیت اور کئی چیزوں میں بھی لوگوں کے رحجان بدل رہے ہیں۔
ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی پر دلہن اور دولہے کی انٹری سمیت ہر چیز منفرد ہو۔ شادی کا دن سب کے لیے بہت خاص ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کام کرتے ہیں جو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔اسی طرح کئی دولہے اپہنی دلہن کو لے جانے کے لیے مہنگی مہنگی گاڑیاں بھی لاتے ہیں تاکہ ہر کوئی اس کی تعریف کرے۔کراچی میں ایک دولہا صرف 163روپے میں اپنی دلہن کو رخصت کر کے لیا گیا۔اسی حوالے سے ایک اوبر ڈرائیور نے اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے اور لوگوں کو بتایا کہ جہاں لوگ رخصتی کے موقع پر گاڑیوں پر اتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اوبر گاڑی پر ہی اپنی بیگم کو رخصت کر کے لے جاتے ہیں۔اوبر ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار وہ اپنی سواریوں کو پک کرنے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی سواریوں میں دولہا دلہن شامل ہیں۔اوبر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس سواری کے صرف 163 روپے چارجز بنے۔اوبر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ دو بار اپنی اوبر ایکس میں دلہنوں کو رخصت کروا چکا ہے۔اوبر ڈرائیور کی جانب سے اس پوسٹ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ واقعی شادی پر فضول خرچی سے بچنے کا یہ ایک اچھا راستہ ہے۔

دنیا میں نہیں آنا چاہتا تھا پھر تم نے مجھے پیدا کیوں کیا؟“ نوجوان کا والدین کیخلاف ایسا چونکا دینے والا اقدام کہ سب دنگ رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں لوگوں کا ایک ایسا گروہ فروغ پا رہا ہے جو بچوں کی پیدائش کے خلاف ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہمیں بچے پیدا کرکے انہیں زندگی کی مصیبتوں سے دوچار نہیں کرنا چاہیے اور یہی طریقہ ہے کہ جس کے ذریعے اس زمین کو انسان کے فساد سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ اب اس گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنے ماں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ انہوں نے اس کی مرضی کے خلاف اسے پیدا کیوں کیا۔

اب صرف 100 سال یا زائد عمر کے افراد کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی، نیاقانون سامنے آ گیا

ہونولولو (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے انتہائی سخت قانون منظور کرلیا گیا ہے۔ ریاست میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے پہلے ہی بہت سخت قوانین موجود ہیں لیکن نئے قانون کے مطابق 2024 سے صرف ان لوگوں کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی جن کی 100 سال یا اس سے زائد عمر ہوگی۔امریکہ میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے پہلے بھی سخت قوانین موجود ہیں لیکن ریاست ہوائی کے قوانین سب سے زیادہ سخت ہیں۔ امریکہ بھر میں سگریٹ خریدنے کی عمر 18 یا 19 سال ہے لیکن ریاست ہوائی میں 21 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

پاک چین دوستی زندہ با د، چائنہ کا سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار پاکستان کے حوالے کرنیکی تیا ریاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )چین نے پہلا ’ بحری بیڑا ‘ جس کا نام ” لیاوننگ ” ہے ، پاکستان کو بیچنے کا منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ سمندر میں بھی بھارت کو بھر پور جواب دیا جا سکے۔نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے بحری بیڑا دیئے جانے پر پاکستانی نیوی مزید مضبوط ہو جائے گی جبکہ اس کے ذریعے بھارت کا مقابلہ کیا جا سکے گا اور چین کے ساتھ دفاعی اور ملٹری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔یہ بحری بیڑا چین کی جانب سے ممکنہ طور پر 2020 میں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔چین یہ بحری بیڑہ اپنے دفاع کیلئے مسلسل 8 سال استعمال کر تا رہاہے تاہم اب اس نے اسے مزید جدید بنا کر پاکستان کو دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کی بہترین منزل بھی پاکستان ہی ثابت ہو گی۔یہ واحد ہتھیار نہیں ہے جو کہ چین نے پاکستان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ کچھ ماہ قبل بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گاڑیاں پاکستانی افواج کو بیچی گئی ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون وقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

کلثوم نواز کی قبرکی تصا ویرنیٹ پر وا ئرل،بیٹی کی ماں سے محبت کی لازوال داستان بن گئی

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں چار روز زیر اعلاج رکھنے کے بعد اب انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب انٹر نیٹ پر مریم نواز کی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ سال 11 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں جن کی تدفین جاتی امراءکے اندر ہی کی گئی تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت ملنے کے بعد یہ بات میڈیا میں آتی رہی کہ نوازشریف روزانہ اپنی اہلیہ کی قبر پر جاتے اور فاتحہ خوانی کے بعد کچھ وقت وہاں گزارتے تھے۔نوازشریف کے گھر میں سے بیگم کلثوم نواز کی قبر کی تصاویر پہلے میڈیا پر نہیں آئیں تاہم انٹر نیٹر پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں مریم نواز اپنی والدہ کی قبر پر موجود ہیں اور شدید رنجیدہ دکھائی دیتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے والد نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں درست علاج نہ کیے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

تبدیلی کے دعوے ٹھس ،پنجاب پولیس نے ملزم کے ساتھ ایسا کا م کر دیا کہ سب کا نپ گئے

راجن پور (ویب ڈیسک) راجن پور میں پولیس کا ملزم پر غیر انسانی تشدد، پولیس موبائل سے اتار کر گھسیٹتے رہے۔ ڈی پی او راجن پور نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروش اور گرفتاری کے وقت شراب کے نشے میں دھت تھا.د تھانہ کوٹ مٹھن پولیس اہلکار درندے بن کر انسانیت کی تذلیل کرتے رہے، رضوان نامی ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جانوروں کی طرح گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا اور گھسیٹتے ہوئے پولیس وین سے باہر نکالا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق رضوان ایک منشیات فروش ہے جس پر پہلے ہی گیارہ ایف آر درج ہیں، اب بھی جب اسے گرفتار کیا شراب میں دھت تھا جس سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے تاہم پولیس اہلکار مزمل اور سجاول کو ملزم سے ناروا سلوک اور تشدد کرنے پر فوری معطل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم بھی دیدیا۔

حکومت ‘ق لیگ معاملات طے‘ ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ق لیگ کو طے شدہ فار مولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صبح دس بجے گورنر ہاو¿س میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نئے وزیر باو¿ رضوان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق کے دیگر تحفظات بھی دور کردیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے وزراءکے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت کو کل صبح حلف برداری کی تقریب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ گورنر ہاو¿س کو حلف کی تیاریوں کی ہدایت کردگئی ہے۔ گورنر ہاو¿س کو سمری کا انتظار ہے۔

حکومت کا IMFکے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے سے انکار

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ وہ فوری طور پر بجلی نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے اور مالیاتی پالیسی کو سخت بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ حکومت نے شرح سود میں مزید اضافے کی بھی مخالفت کی جو کہ پہلے ہی 10.25 ہو چکی ہے۔دوسری طرف آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی نرخوں اور ٹیکسوں میں حالیہ اضافہ اقتصادی عدم توازن کم کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ اس صورتحال کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مئی تک کسی معاہدے تک پہنچے کا کوئی امکان نہیں ہے۔وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا حکومت آئندہ بجٹ سے پہلے مزید کوئی ٹیکس نہیں لگائے گی۔ انھوں نے کہا آئی ایم ایف نے اپنی شرائط میں کچھ نرمی پیدا کی ہے۔

پاکستان میں احتجاج پر تشددتشویشناک : اشرف غنی ، کبھی کشمیریوں پر مظالم نظر نہیں آئے : شاہ محمود قریشی کا منہ توڑ جواب

لاہور ( وائس آف ایشیا)وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے افغان صدراشرف غنی کا ٹویٹ مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان لیڈرشپ کابیان غیرذمہ درانہ ہے، ایسے بیانات پاکستان کے معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کوافغان عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی معاملات میں کھلی مداخلت کی ہے۔جس پر وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے افغان صدراشرف غنی کا ٹویٹ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت پر واضح کیا کہ افغان لیڈڑشپ کے اس قسم کے غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کے معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان لیڈرشپ کوافغان عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔دوسری جانب افغان صدراشرف غنی کے بیان کو دیکھا جائے توانہیں کبھی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم نظر نہیں آئے؟ ایل اوسی پر بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر فائرنگ کی کبھی مذمت نہیں کی۔اشرف غنی کو چاہیے کہ بھارتی مظالم کی مذمت سمیت کلبھوشن کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے۔ اسی طرح پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کوششیں کررہا ہے ۔ پاکستان کی کوشش سے ہی افغان طالبان اور امریکی قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں، تاکہ افغانستان میں امن قائم ہوسکے، پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں بالخصوص ہمسایہ ممالک میں پائیدار امن خطے کی عوام کے اہم ہے ، امن کی بدولت ہی پورا خطہ ترقی کرسکتا ہے۔واضح رہے افغان صدر نے پاکستانی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکومت کو بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں احتجاج کرنے والوں پرتشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایسے شہری جو شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائیں ان کی حمایت کرے۔

نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا:نبیل گبول کانیادعویٰ

لاہور ( وائس آف ایشیا) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کورد کردیا ہے، میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں، چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون بھی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے معلوم کروں گا کہ نوازشریف کی ڈیل کیا پیکج طے ہوا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ شیخ رشید مجھے بتائے کہ عمران خان کو کس طرح معلوم ہے کہ کونسا پیکج طے کیا جارہا ہے؟ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کو حکومت کی جانب سے ڈیل کی گئی تھی۔ لیکن نوازشریف نے ڈیل کورد کردیا ہے۔ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف سے پلی بار گین کی کوشش کی جارہی ہے۔چونکہ پلی بار گین نیب کا قانون ہے۔ نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ کچھ بلین روپے جمع کروائیں ، جس کے بعد رہائی میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔لیکن نوازشریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ بڑی گرفتاریاں کرنے کیلئے علیم خان کی گرفتار ی کی گئی ہے، تاکہ گرفتاریاں بیلنس کی جائیں۔

سلمان خان پاکستانی گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریل بنائینگے

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کے دبنگ خان بڑے اسکرین کے بعد اب چھوٹی اسکرین پر دھوم مچانے آ رہے ہیں۔ سلمان خان پاکستانی پہلوان گاما کی زندگی پر ٹی وی سیریز کا آغاز کر رہے ہیں جس میں سہیل خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دی کپل شرما شو کے بعد اب سلمان خان چھوٹی اسکرین کے لیے ایک اور پروڈکشن میں حصہ لینے جارہے ہیں اور وہ دی گریٹ گاما پہلوان کی زندگی پر بننے والی سیریز ہے۔ چلبل پانڈے جی خود تو پہلوان نہیں بنیں گے بلکہ ان کے چھوٹے بھائی سہیل یہ کردارنبھائے گے۔ٹی وی سیریز کی عکس بندی بھارتی پنجاب کے علاوہ لندن میں بھی ہوگی۔ جس میں غلام محمد بخش بٹ یعنی گاما نامی گرامی پہلوان کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔پہلوانی کی دنیا میں گاما کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ کم عمری سے پہلوانی میں نام کمایا اور تقیسم ہند کے بعد پاکستان آگئے جس کے بعد ان کی کامیابی کا نیا دور شروع ہوا۔گاما پہلوان کا انتقال لاہور میں ہوا اور ان کی ہی زندگی کے نشیب و فراز کو اب چھوٹی اسکرین پربیان کیا جائے گا۔