لاہور(بی این پی )ویسٹ انڈیز کے سابق آل راو¿نڈر ڈیوائن براوو کا نیا گانا ’ایشیا‘ منظر عام پر آگیا جس میں شاہد آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین اسٹار آل راو¿نڈر ڈیوائن براوو موسیقی سے بھی بڑا گہرا لگاو¿ رکھتے ہیں، ان کا گایا ہوا گیت چیمپئن آج بھی بہت مقبول ہے، نئے گانے ایشیا میں انہوں نے شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردنے، شکیب الحسن اور راشد خان کا ذکر کیا ہے، ویڈیو میں ان اسٹارز کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوائن براوو نے ایک بہترین کوشش کی ہے، امید ہے کہ نیا گانا چیمپئن سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔یاد رہے کہ ڈیوائن براوو گزشتہ سال اکتوبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور اب صرف لیگز کھیل رہے ہیں، آئی پی ایل میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت آئیں گے۔
Monthly Archives: February 2019
آسٹریلیاسیریزمیں نئے پلیئرزکوموقع ملناچاہیے:طاہرشاہ، پروٹیزٹورمیں ناکامی تسلیم کرنے پرمکی اور دیگرسٹاف مستعفی ہو:سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں نئے کھلاڑیوں کوکھلایاجاناچاہیے،پی سی بی نے ورلڈکپ کومدنظررکھ کر26کھلاڑیوں کاپول توتیارکرلیا ہے مگر اس میں وہی اپنی پسندکے کرکٹرزہی شامل ہونگے۔چینل ۵کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میگاایونٹ کےلئے وہی16رکنی سکواڈہی فائنل ہوگا جو جنوبی افریقن ٹورکے دوران تھا۔پی سی بی کو چاہیے تھاکہ آسٹریلیاسیریزکومدنظررکھ کر نئے پلیئرزکوموقع دینا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کوٹیسٹ کیا جاسکے اورورلڈکپ کےلئے ایک متوازن سکواڈمنتخب ہوسکے۔ جنوبی افریقہ سیریزکے دوران ناکامی تسلیم کرلینے پر مکی آرتھرسمیت دیگر سٹاف کو مستعفی ہوجاناچاہیے۔اگر تمام سٹافٹیم کی حالت بدلنے سے قاصرہے توان کے عہدوں پر رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
Headlines 1 AM | 09 February 2019 | Channel Five
شادی کے بعد دپیکا رنویرسے متعلق شکایت لب پر لے آئیں
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ دپیکا میرے اسٹائل کی عادی ہوچکی ہیں کیوں وہ اب مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں تاہم ان کو مجھ سے ایک شکایت بھی ہے۔گزشتہ سال رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی انڈسٹری میں خاصی مقبولیت کی حامل ہے، شادی کے بعد بھی یہ دونوں اداکار نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی دوستوں کی طرح رہتے ہیں، انڈسٹری میں رنویر سنگھ کا چلبلا اسٹائل مشہور ہے جس پر انہیں کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ دپیکا آپ کے اسٹائل کو دیکھ کر کیا محسوس کرتی ہیں؟ تو جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا میرے انداز اور اسٹائل کو دیکھ کرعادی ہوچکی ہیں کیوں کہ وہ میری شخصیت اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیں۔رنویر نے مزید بتایا کہ یہ بات ضرور ہے کہ دپیکا کو مجھ سے ایک شکایت رہتی ہے کہ میں ہر 6 ماہ میں مختلف شخص بن جاتا ہوں۔
ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل
لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، اب پروڈیوسر رونی اسکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کر لیے ہیں۔فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاﺅ اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ان کے لیےحیرت انگیز تجربہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ”میری کوم“، ”دنگل“، ”گولڈ“ ، ”بھاگ ملکھا بھاگ“ اور ”ایم ایس دھونی“ فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان سے 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے علاقے لداخ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی برفباری نے معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دی ہے۔ وقفے وقفے سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔بنی ہال کے علاقے میں برفانی طوفان کے باعث پہاڑوں سے گرنے والا تودے نے فائر بریگیڈ اسٹیشن کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 6 پولیس اہلکار، 2 فائر فائٹرز اور 2 قیدی ملبے تلے دب گئے۔اسی طرح کوکرناگ کے علاقے میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، اہل خانہ میں سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔دونوں علاقوں سے درجن بھر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے موسم کی سخت خرابی سے نبرد آزما ہونے کے لیے نہ تو احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور نہ ہی حفاظتی اقدامات بروئے کار لائی گئی ہیں۔
تھائی لینڈ میں پہلی بار شہزادی وزرات عظمیٰ کے انتخابی دنگل میں شامل
بنکاک(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی شہزادی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے شاہی روایات کو توڑ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ کی سب سے بڑی بہن 67 سالہ شہزادی ابولرتانا ماہیڈول نے ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اتحادی جماعت تھائی رسکا چارٹ کی مشترکہ امیدوار ہوں گی۔تھائی لینڈ میں رواں برس 24 مارچ میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ان انتخابات میں وزیر اعظم تھاکسن شناواترے کو مستعفی ہونے کے لیے مجبور کرنے والی اتحادی جماعت رسکا چارٹ نے شہزادی ابولرتانا ماہیڈول کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔تھائی لینڈ کی تاریخ میں اب تک شاہی خاندان سیاست سے دور ہی رہا ہے تاہم شہزادی نے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کا غیر معمولی اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔ شاہی خاندان کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ 1970 میں امریکی شہری سے پسند کی شادی کرنے کے لیے شاہی حیثیت ترک کرنے والی ابولرتانا ماہیڈول بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ 1996 میں شوہر سے علیحدگی کے بعد دوبارہ تھائی لینڈ لوٹیں تاہم ان کی شاہی حیثیت بحال نہیں کی گئی تھی۔
برازیلی فٹبال کلب فلیمینگو کے 10 کھلاڑی آتشزدگی کے باعث ہلاک
براسیلیا(ویب ڈیسک) برازیل کے فٹبال کلب فلیمینگو کے ٹریننگ گراﺅنڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔برازیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی سب سے بڑی اور مقبول فٹبال کلب فلیمینگو کے ٹریننگ گراﺅنڈ کے رہائشی کمروں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی میں کمروں میں سوئے ہوئے 10 کھلاڑی جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 3 زخمی ہیں۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کمروں میں پھنسے ہوئے کھلاڑیوں کو نکالا جب کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
اسلامی تاریخ اور اقبالیات کو نصاب میں شامل کیا جائے، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی تاریخ اور اقبالیات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس خان، ماہر تعلیم و اقبالیات رضا ہمدانی اور ڈاکٹر رضا گردیزی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ نئی نسل کو اسلامی تاریخ اور خصوصاً قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور سوچ سے روشناس کرانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی تاریخ اور اقبالیات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اسلام کی تاریخ، مسلمانوں کے عروج اور برصغیرکے سب سے بڑے مفکر علامہ اقبال کی سوچ سے روشناس کرایا جائے۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ انسان کی سوچ کو آزاد اور تخیل کو بلندی فراہم کرتا ہے، ریاست مدینہ کے اصول آج بھی اسی طرح مسلمہ ہیں جس طرح اسلام کے ابتدائی دور میں تھے اور ان ہی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں نے انتہائی قلیل عرصے میں دنیا کی امامت سنبھالی۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاستِ مدینہ کے بنیادی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی ہم اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی و سماجی تنزلی سے پہلے اخلاقی تباہی واقع ہوتی ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی تاریخ اور حقائق سے ناآشنائی مفاد پرست عناصر کو حقائق کو مسخ کرنے کا موقع دیتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بعض عناصر نے قبائلی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں استعمال کیا اور اسی طرح بعض سیاست دانوں نے اسلام کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے استعمال کیا۔
بنک اسلامی کا نیا کارنامہ ،پاکستان میں ون ٹچ بینکنگ کا اجرائ
کراچی ((ویب ڈیسک))بینکنگ انڈسٹری میں اعلیٰ درجے کے حامل ٹیکنالوجی سلوشنز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر بینک اسلامی نے ون ٹچ بینکنگ کے ساتھ بینکنگ انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو ایک مکمل بائیو میٹرک سہولت ہے جس سے صارفین صرف انگوٹھے کے نشان کے ذریعے تمام بینکنگ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ بینک اسلامی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ون ٹچ بینکنگ متعارف کرائی ہے جس میں صارف اے ٹی ایم اور چیک بک کے بغیر تمام بینکنگ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
دنیا کے امیر ترین شخص کو کون بلیک میل کر رہا ہے ،جان کر سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا
ایمازون (ویب ڈیسک)کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالرز سے زائد ہے جبکہ اثررسوخ کے حوالے سے بھی کسی سے کم نہیں، مگر پھر بھی انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔یہ انکشاف خود جیف بیزوز نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا۔جمعرات کو ایمازون کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ امریکی جریدے نیشنل انکوائرر کے پبلشر نے ان کی چند نجی تصاویر (برہنہ تصاویر) اس صورت میں شائع کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر وہ ایک سابق ٹی وی اینکر سے تعلقات کی تفصیلات لیک کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھتے ہیں۔اس جریدے نے جیف بیزوز کے بہت زیادہ نجی تحریری پیغامات تک رسائی حاصل کرکے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ ایمازون کے بانی کے سابق اینکر اور رپورٹر لورین سانچز سے ناجائز تعلقات ہیں، اور یہ لیک ان کی طلاق کی وجہ بھی بن گئی۔
بیٹی کے پردہ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو اے آر رحمان کا جواب
ممبئی(ویب ڈیسک)مایہ ناز بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے اپنی بیٹی خدیجہ کے پردہ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لباس کی آزادی ہر کسی کا اپنا انتخاب ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں اے آر رحمان کے آسکر ایوارڈ جیتنے کے 10 برس مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی صاحبزادی خدیجہ نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران جب ان کی صاحبزادی کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو انہوں نے حجاب اور نقاب پہن کر اسٹیج پر اپنے والد سے سوال جواب کیے۔جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے اے آر رحمان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں قدامت پسند اور تنگ نظر والد قرار دیا۔کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے آر رحمان کا اپنی ایک بیٹی کو حجاب کروانا اور دوسری کو نہیں سب دکھاوا ہے۔جس کے جواب میں اے آر رحمان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ بھارتی تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ کھڑی ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ سر پر دوپٹہ اوڑھے ہیں، بیٹی رحیما بغیر حجاب کے ہیں جبکہ خدیجہ مکمل حجاب اور نقاب کے ساتھ ہیں۔اے آر حمان نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میرے خاندان کی اہم خواتین، جنہیں اپنی پسند اختیار کرنے کی آزادی ہے۔ بعدازاں خدیجہ نے بھی اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی اور تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔خدیجہ نے لکھا، ’حال ہی میں میری والد کے ساتھ اسٹیج پر ہونے والی گفتگو گردش کر رہی ہے۔ میں نے اتنے والہانہ ردعمل کا تصور نہیں کیا تھا، لیکن کچھ ایسے تبصرے کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا کہ میرے والد مجھے زبردستی حجاب کروا رہے ہیں اور وہ دوہرا معیار رکھتے ہیں، لیکن میں کہنا چاہوں گی کہ میں جس لباس کا بھی انتخاب کرتی ہوں اور جو کچھ بھی میں اپنی زندگی میں کرتی ہوں، وہ میری پسند ہے، اس میں میرے والدین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’پردہ کرنا میرا ذاتی فعل ہے، جسے میں مکمل طور پر اور اعزاز کے ساتھ تسلیم کرتی ہوں، میں ایک باشعور اور سمجھدار ہوں جو اپنی زندگی کے فیصلے کرنا جانتی ہوں‘۔اے آر رحمان کی صاحبزادی نے مزید لکھا، ’ہر انسان کی اپنی پسند ہے کہ وہ کیا پہنے اور کیا نہیں اور یہ کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور یہی میں کر رہی ہوں تو گزارش ہے کہ بغیر سوچے سمجھے اور بغیر حالات کو جانے کوئی فیصلہ یا رائے قائم نہ کریں‘۔آخر میں خدیجہ نے ہیش ٹیگ میں #freedom of choice لکھ کر واضح کیا کہ ہر ایک کو انتخاب کی آزادی ہے۔دوسری جانب صارفین نے بھی خدیجہ کی اس پوسٹ کو سراہتے ہوئے ان کی بات کو درست قرار دیا اور کہا کہ ہر ایک کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کی آزادی ہے۔
دولہا نے حق مہر میں دلہن کو ہاتھ سے لکھا قرآن پاک دیدیا
لاہور(ویب ڈیسک)اس دولہا نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر قرآن مجید کا نسخہ دلہن کو حق مہر میں دے دیا ۔نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق موجودہ دورمیں جہاں کئی طرح کی چیزوں کی مانگ ہے ، وہاں پر قرآن مجید کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ۔ ہم اپنے شریک حیات کو جیولری اور کارجیسی قیمتی چیزیں دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران ایسی چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں جس پر کچھ زیادہ ہی محنت ہوئی ہو۔حال ہی میں ایک نوجوان نے اپنی نئی نویلی اہلیہ کو قرآن مجید کا ایسا نسخہ تحفے میں دیا اس نے خود لکھا تاہم اس جوڑے کے بارے میں مزید تفصیلات ابتدائی طورپر معلوم نہیں ہوسکیں۔کسی کو قیمتی تحائف دینے اور بھاری رقم خرچ کرنے کی بجائے قرآن مجید کا نسخہ پیش کرنا ایک نیا آئیڈیا ہے اور آپ بھی ایسا ہی کرسکتے ہیں۔


















