سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی یہ دھات مزید قیمتی ہوگئی ہے۔ کراچی، لاہور ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور حیدر آباد کی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 67 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

شہبازشریف کسی قیمت پر قبول نہیں ،عمران خان کو کہوں گاکہ عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے:شیخ رشید کی چینل فا ئیو سے خصو صی گفتگو

لاہور(صدف نعیم ) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے بعد چینل فا ئیو سے خصو صی گفتگز کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بارہ فروری شام پانچ بجے تھل ایکسپریس کا افتتاح کررہے ہیںجو ِراولپنڈی سے بھکر پھر ملتان پہنچے گی ریلوے کے مزدوروں کو سلام کرتا ہوں۔ ِتئیس مارچ کو پہلی وی وی آئی پی ٹرین لاہور سے کراچی جائے گی ۔جناح اور سرسید ٹرینوں کا اس سال کا ٹارگٹ ہے جو لازمی چلائیں گے ۔پانچ بڑے اسٹیشنوں کولاہور کراچی راولپنڈءکو بہتر کریں گے نارووال ریلوے اسٹیشن پر پچاس پچاس کروڑ لگائے گئے اس پر افسوس ہے ۔پندرہ سے بیس سال سے ریلوے پاور میں ہے ۔دو روپے لاہور کراچی اسٹیشن پر نہیں لگے فی الفور رینوویشن کاافتتاح کریں گے ۔ باتھ روم بھی نہیں تھے دو سے تین ہفتے میں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔دو ارب روپے ٹرینوں میں ٹارگٹ سے زائد کمائے ہیں ۔ڈی ایس کو اختیارات دیدیے ہیں اب وہ ذمہ دار ہوں گے صفائی اور گرین کے وہ ذمہ دار ہوں گے۔فریٹ کو کنٹرول کرلیاہے کراچی شفٹ ہو گیاہوں ۔تئیس مارچ کو وزیر اعظم لاہور ریلوے کا افتتاح کریں گے ۔علیم خان گرفتاری پر کہوں گا کہ خاقان عباسی کو بلایا تو وہ ملک سے باہر ہیں کچھ اور کو بلائیں گےتو وہ بھی باہر ہوں گے۔شہبازشریف کسی قیمت پر قبول نہیں عمران خان کو کہوں گا اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔مشکور ہوں عمران خان نے از خود پی اے سی میں ڈالا ہے چوروں کے سردار کو انصاف کے کٹہرے میں بٹھایاجاسکتاہے وہ مجھ سے بات کرلیںجن لوگوں نے اسمبلی چلانے کےلئے شہبازشریف کو پی اے سی چئیرمین بنانے کا کہا وہ فیصلہ ٹھیک نہیں تھا وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار تھا ۔شہبازشریف گھٹنے کے بل لیٹاہواہے کسی اور کو لے آئیں پارٹی ہیڈ کواختیار ہے کہ کسی کابھی ردوبدل کیاجاسکے۔شریف برادران کی بیماریاں باہر جانے کےلئے نکلی ہیں این آر او شریف برادران اور آصف زرداری کو نہیں ملے گا ۔

آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین اور چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)حکومت نے چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹادیا۔خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہ ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ان تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی حکومت لیویز اور پولیس کے مابین متوازی سسٹم لانا چاہتی ہے، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کی جانب سے سسٹم کی مخالفت کی گئی۔

دوران سفر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، جا ن کر ڈاکٹر ز بھی دنگ رہ گئے

مانچسٹر (ویب ڈیسک) برطانوی شہر گریٹر مانچسٹر میں ایک بھارتی خاتون نے بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کو گاڑی میں ہی جنم دے کر ڈاکٹرز کو بھی حیران پریشان کردیا۔ خاتون گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی جبکہ شوہر گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا ، بچے کی ڈلیوری کے دوران ڈرائیونگ میں مصروف شوہر کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔سونل وتس نامی بھارتی خاتون اپنے شوہر وک کے ساتھ برطانوی شہر مانچسٹر میں مقیم ہے۔ حاملہ سونل ایک روز اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے کیلئے باہر نکلی، وہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی جبکہ اس کا شوہر گاڑی چلا رہا تھا۔ ایک جگہ پر ٹریفک جام میں خاتون کو درد زہ شروع ہوگیا جس پر خاتون نے انتہائی پرسکون طریقے سے بچے کو جنم دے دیا۔خاتون کی ڈلیوری اتنی پر سکون طریقے سے ہوئی کہ اس کے شوہر کو کچھ پتہ نہیں چلا۔ خاتون نے شوہر کو اس بارے میں تب بتایا جب بچے کا سر باہر آنے لگا۔ اس نے شوہر سے بچے کو باہر نکالنے میں مدد کیلئے کہا۔بچے کی پیدائش والے دن جب سونل کو پیٹ میں کھنچاو¿ محسوس ہوا تھا تو س نے اپنی دائی سے بات کی تھی۔ اس نے خاتون کو ڈلیوری کے دوران پوری طرح پر سکون رہنے کی ہدایت کی تھی۔

جھوٹا نبی گرفتار، خدا کے ساتھ سیلفی کا دعویٰ کرکے لوگوں کو بیوقوف بنا کر کتنے ارب روپے بٹور چکا ہے؟ دیکھئے خبر

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں خدا کے ساتھ سیلفی لینے اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے پادری کو گرفتار ی کے بعدضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری پر الزام ہے کہ اس نے اپنے پیروکاروں کو بیوقوف بنا کر ساڑھے 15 کروڑ ڈالر( تقریباً ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد پاکستانی روپے) کی دولت جمع کر رکھی ہے۔ اس جھوٹے پادری پر جنوبی افریقہ کی حکومت نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہوا پر چلنے، فرشتوں کو بلانے اور کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے پادری کو منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری نے ملک بھر میں اپنے فرقے کے چرچ بنا کر لوگوں کا ایک بڑا حلقہ تیار کرلیا ہے۔ اپنے اسی طرح کے دعووں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر اس نے ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کی دولت اکٹھی کررکھی ہے۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں شیفرڈ اتوارکو ایک اجتماع کا انعقاد کرتا ہے جس میں باقاعدگی کے ساتھ 40 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اس اجتماع میں وہ مختلف شعبدہ بازیاں دکھاتا ہے اور وہیل چیئر پر بیٹھے لوگوں کو چلادیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ افریقہ کے مختلف ممالک میں اسی طرح کے اجتماعات کا انعقاد کرتا ہے جو کسی بڑے سٹیڈیم میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ جب بھی وہ اس طرح کا اجتماع کرتا ہے تو لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر اس کی جھلک دیکھنے ا?تے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 35 سالہ پادری کے خلاف تین سال تک تحقیقات کی گئیں جس کے بعد اس کے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس پر نہ صرف مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے بلکہ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنے پرائیویٹ جیٹ میں نوٹوں کے بریف کیس بھر کر جنوبی افریقہ سے باہر لے جاتا رہا ہے۔ جھوٹے پادری بوشیری اور اس کی بیوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5 ہفتے تک حراست میں رکھا جس کے بعد عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔خیال رہے کہ ماضی میں شیفرڈ بوشیری نے اپنی دولت کو خدا کا معجزہ قرار دیا تھا۔ ایک بار اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خدا کے ساتھ سیلفی لی ہے لیکن جب اس سے اس حوالے سے ثبوت مانگے گئے تو وہ کچھ بھی نہیں دکھاسکا۔ اس نے 2015 میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں بظاہر وہ ہوا میں اڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے اچانک اس کے پا?ں ہوا میں بلند ہوجاتے ہیں ، لیکن اس ویڈیو کو ٹیکنالوجی کا کمال قرار دیا جاتا ہے۔بوشیری نے خود پر لگنے والے الزامات کی ہمیشہ تردید کی اور کہا ہے کہ اس کے خلاف نسل پرستانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔ ’ میری کامیابی سے لوگوں کو یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ وہ اپنا کاروبار کریں، میں اپنا کاروبار کرتا ہوں جو میری نبوت سے بالکل الگ تھلگ معاملہ ہے، اس طرح کے الزامات سفید فام چرچوں کے پادریوں پر تو کبھی نہیں لگے لیکن جب ایک افریقی ترقی کی منازل طے کرتا ہے تو اس طرح کے سوالات اٹھائے جاتے ہیں‘۔

درد کا حل صرف دواو¿ں نہیں،کن غذاو¿ں میں بھی ہوتا ہے،نئی تحقیق آ گئی

لندن (ویب ڈیسک)درد کا حل صرف دواو¿ں میں نہیں غذاوں میں بھی ہوتا ہے۔ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن سے نہ صرف جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے بلکہ ان سے کسی بھی قسم کے درد کو کم یا روکا جا سکتا ہے اور انفلیمیشن (سوزش)کی کیفیت سے بھی راحت حاصل کی جاسکتی ہے۔زیتون کا تیل ۔زیتون کا تیل کھانا پکانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پینسلوانیا یونی ورسٹی کے محققین نے خالص زیتون کے تیل میں ایک ‘اولیکینتھل’ نامی ایک کیمیکل تلاش کیا ہے جو کہ بلکل ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے درد کو دور کرنے والی دوا بروفین کرتی ہے۔زیتون کے تیل کو کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور سلاد پر چھڑکیں اور روٹی یا ڈبل روٹی پر مکھن یا مارجرین کی جگہ لگائیں، خوب صحت بھی پائیں اور درد بھی بھگائیں۔انناس کا استعمال میٹھا بنانے کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے۔انناس میں ‘برومیلین’ نامی ہضم کرنے والے اینزائم ہوتے ہیں جو اس پھل کو انفلیمیٹری کے خلاف کام کرنے والا زبردست پھل بنا دیتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انناس کھانے سے جوڑوں اور ہڈیوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے درد میں کمی ہوتی ہے۔انناس سے میٹھا تو بنائیں لیکن ساتھ ہی اس کا استعمال فروٹ سلاد میں اور بطور پھل بھی کرنا چاہیے۔سیب کا شمار عام پھلوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے فائدے سب سے خاص ہیں۔سیب کھانے سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں ‘کیورسیٹن ‘نامی عنصر موجود ہوتا ہے۔اسی لیے ایک سیب روز کھانے سے ڈاکٹر سے دور رہنے کا محاورہ بلا وجہ مشہور نہیں ہے۔خشک میوے کا استعمال موسم سرما میں خصوصی طور پر کیا جاتا ہے،خشک میوے اور بیجوں میں ‘میگنیشیم’ اور ‘وٹامن ای’ کافی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے انفلیمیشن قابو میں رہتی ہے۔اس کے لیے بغیر تلے ہوئے اور بغیر نمک کے خشک میوے اور بیج کھانے چاہیے۔آرتھرائٹس نیشنل آفس نے خشک میووں میں خصوصی طور پر اخروٹ، مونگ پھلی، بادام ، پستے اور السی کا ذکر کیا ہے ۔بھورے چاول کا استعمال ڈائیٹنگ کے دوران کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ائبر سے بھرپور بھورے چاول اور دوسری ایسی اجناس درد سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔ فائبر میں ‘سی-ری ایکٹو پروٹین’ کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جگر یہ عنصر جسم میں کسی چوٹ یا زخم کے نتیجے میں درد ہونے کی صورت میں پیدا کرتا ہے۔نگور اور چیری ۔چیری کو گہرا لال رنگ اس میں موجود اینٹی اوکسی ڈینٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔انگور اور چیری میں کچھ ایسے عناصر ہوتے ہیں جو بلکل ایسے ہی کام کرتے ہیں جیسے ایسپرین۔ انگور میں ‘اینتھوسیاننز’نامی عنصر انفلیمیشن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ رسربھری اور اسٹرابیری میں بھی یہی عناصر ہوتے ہیں۔

انجیکشن کی جگہ باریک سوئیوں والے کیسپول تیار

بوسٹن:(ویب ڈیسک) سوئی لگوانے سے ڈرنے والوں کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جس میں موجود باریک سوئیاں کوئی درد پیدا کئے بغیر معدے کے اندر دوا پہنچاتی ہے جس کے جانوروں پر ابتدائی ٹیسٹ انتہائی کارآمد رہے ہیں۔ہارورڈ سمیت کئی جامعات کے اشتراک سے کام کرنے والی ڈنمارک کی نووو نورڈِسک کمپنی نے جدید کیپسول بنائے ہیں جن میں خشک دوا بھری گئی ہے اور اس کے سرے پر باریک سوئیوں والے انجیکٹر لگائے گئے ہیں جو پیٹ کے اندر جاکر معدے کی سطح پر چپک کر دوا خارج کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ انجیکشن ایک طرح کے کچھوے ’لیپرڈ ٹورٹوئز‘ کے پیروں کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پیٹ میں جاتے ہی یہ ایک سیکنڈ کے دسویں حصے میں سیدھے ہوجاتے ہیں یعنی سوئیاں نیچے کی جانب ہوجاتی ہیں اور معدے میں چبھ کر دوا اندرجانا شروع ہوجاتی ہے۔کیپسول کے نیچے باریک سوئیاں لگی ہے اور ہرسوئی کی جڑ پر باریک اسپرنگ دبایا گیا ہے اور اسے روکنے کے لیے ایک قسم کی شکر کا ٹکڑا لگایا گیا ہے۔ جیسے ہی کیپسول پیٹ میں جاتا ہے اور تو معدے میں شکر گھل جاتی ہے، اس سے اسپرنگ کھتا ہے اور سوئی جھٹکے سے نکل پر معدے کی سطح میں ایک ملی میٹر گہرائی تک چلی جاتی ہے۔ سوئی اندر جاتے ہی دوا خارج کرتی ہے اور یوں دوا خون میں شامل ہوجاتی ہے۔
ہم جانتے ہے کہ معدے کے اندر استر کی موٹائی 4 سے 6 ملی میٹر تک ہوتی ہے اور ضروری ہے کہ انجیکشن ایک حد تک ہی اندر جائے۔ تاہم یہ اچھی بات ہے کہ معدے دیواروں میں تکلیف کا احساس بتانے والے اعصاب نہیں ہوتے۔ماہرین نے تجرباتی طور پر خنزیروں کو کیپسول کی بجائے براہ راست باریک سوئیاں دیں جو معدے میں پہنچی اور بہت کامیابی سے معدے کے اندر انسولین جذب کرائی جس کے بعد وہ خون میں پہنچ گئیں۔ سوو¿روں کو نہ ہی درد ہوا اور نہ ہی کوئی بے چینی پیدا ہوئی۔ اس کے بعد ماہرین نے ایک ہفتے بعد اینڈواسکوپی سے ان کے پیٹ کا معائنہ کیا تو وہاں کسی قسم کی کوئی خرابی نظر نہیں ا?ئی۔ تاہم زیادہ بہتر نتائج خالی پیٹ کی صورت میں ہی برا?مد ہوئے۔ اس طرح سوئیوں والے کیپسول صبح کے وقت کھانا ہی بہتر ہوگا۔

آپکو ادھار این ایل جی نہیں دے سکتے ،قطر کا پاکستانی حکومت کو کرارا جواب

دوحہ، اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قطر نے پاکستان کو ادھار ایل این جی دینے سے معذرت کر لی ہے،جس سے معاشی دباﺅ بڑھنے کا امکان ہے،وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قطر کے دورہ کے دوران ایل این جی کی ایڈوانس ادائیگی کے بجائے ایک ماہ ادھار پر گیس فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ پاکستان قطر سےرواں سال دسمبر تک ساڑھے 4ملین ٹن ایل این جی گیس خریدے گا اور اس مقصد کے لئے 70کارگوبحری جہاز گیس لے کر پاکستان پہنچیں گے،ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ایل این جی کی قیمت 14ڈالر فی یونٹ ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال قطر سے ایل این جی درا?مد کیلئے1.3ارب ڈالر،180ارب روپے کی ادائیگی ہوگی۔

حکومت کے پہلے 4 ماہ میں ملکی وغیر ملکی قرضوں میں ڈیڑھ ہزار ارب کا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی و غیر ملکی قرضے بڑھ گئے۔ جولائی تا دسمبر 2018 وفاقی حکومت کے قرضوں میں 2 ہزار425 ارب روپے کااضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا دسمبر غیر ملکی قرضے 1306 ارب روپے بڑھے جب کہ پہلی ششماہی میں ملکی قرضوں میں ایک ہزار 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے پہلے چار ماہ میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق ستمبر تا دسمبر 2018 قرضوں میں ایک ہزار 616 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پہلے 4 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ ستمبر تا دسمبر مرکزی حکومت کے ملکی قرضے 6 سو 16 ارب روپے بڑھے ہیں۔

فیصل آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) ڈی ٹائپ کے علاقے میں دودھ فروش کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش سلیم کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے ملی جب کہ واقعے کے خلاف زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، بچی دکاندارسے بقیہ پیسے لینے گئی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔پولیس کو آج صبح بچی کی لاش فیکٹری ایریا سے مل گئی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیس کیا گیا ہے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور دکاندار سمیت2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مرغی چور قید

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اڈیالہ جیل میں مرغی چوری کے الزام میں ایک سال سے قید شخص نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد زاہد پر ایک سال قبل اس کے سابق مالک راجہ سجاد جو کہ اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام کرتا ہے کی جانب سے 15مرغیاں چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مالک نے چوری کی واردات کے 70دن بعد تھانہ کورال میں رپورٹ درج کروائی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آفس سے نامعلوم شخص نے 15مرغیاں‘ ڈسپنسر اور بیڈمنٹن سیٹ چرا لیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظورصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو بلدیات کا چارج سونپ دیا گیا

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو بلدیات کا اضافی چارج دے دیا۔ عبدالعلیم خان نے نیب میں گرفتاری کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

طالبان سے معاہدے میں پاکستان کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائیگا : امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان تنازع کے حل کے سلسلے میں مستقبل میں افغانستان میں کسی بھی قسم کا معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔رواں ہفتے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں جنرل جوزف ووٹل نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی جنوبی ایشیا میں حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان میں مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت ختم کیے جانے کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان چند فوجی تعاون کی سرگرمیاں جاری ہیں۔جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں امریکی محکمہ خارجہ میں موجود لوگوں کی حمایت بھی شامل ہے کیونکہ یہ افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر سفارتی حل کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان، امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے کہ اس جنگ کے اختتام پر کابل کو خصوصا بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی امریکی ماہرین کا یہ دعوی ہے کہ اسی خدشے کے پیش نظر پاکستان نے طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کیے ہیں۔البتہ جنرل ووٹل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس کی وجہ صرف افغان تنازع نہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا نے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔