لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی سے ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں چار لڑکیاں مل کر ایک لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہوتی ہیں اور ان کی اس حرکت کی وجہ ایسی شرمناک ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ یہ واقعہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں پیش آیا جہاں متاثرہ لڑکی سیاہ عبائیہ پہنے ایک برآمدے میں موجود ہوتی ہے کہ اچانک وہاں چار دیگر لڑکیاں آتی اور اسے بالوں سے پکڑ کر گرادیتی ہیں اور گھونسوں اور لاتوں سے مارناشروع کر دیتی ہیں۔کچھ ہی دیر میں کچھ لڑکے وہاں آ کر اس طالبہ کی جان بخشی کرواتے ہیں۔ویڈیو میں تشدد کرنے والی ایک لڑکی اپنی اس حرکت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ”اس لڑکی نے میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور وہ ہسپتال میں داخل ہے۔“ لیکن درحقیقت یہ معاملہ ایک لڑکے سے دوستی کا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ تشدد کرنے والی چار لڑکیوں میں سے ایک کا کسی لڑکے کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔تاہم بعد ازاں لڑکے نے اسے چھوڑ کر اس مار کھانے والی لڑکی سے دوستی کر لی، جس پر بدلہ لینے کے لیے پہلی لڑکی اپنی سہیلیوں کو لے کر اس پر پل پڑی اور بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
Monthly Archives: February 2019
دنیا کی کم عمر ترین کھرب پتی خاتون کا پرتعیش گھر کیسا ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے
لندن (ویب ڈیسک)انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) بننے کے قریب یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھاویسے کسی بھی شخص کے طرز زندگی کا اندازہ اس کی رہائش گاہ سے لگایا جاسکتا ہے اور اب پہلی بار لاس اینجلس میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ نامی سائٹ نے یہ تصاویر شائع کیں اور اسے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر مارٹن لارنس بلارڈ کے مطابق جب اس پر کام شروع کیا گیا تو کایلی جینر قانونی طور پر بالغ بھی نہیں ہوئی تھیں۔کایلی جینر نے نے اس بارے میں بتایا ‘ میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی، میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘میرے پاس کایلی کاسمیٹکس، ایوارڈز اور میگزین کورز بہت زیادہ ہیں جو پورے گھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور روزانہ میرا عزم بڑھاتے ہیں، مجھے اپنی کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر ہے’۔اس گھر کی تعمیر کے دوران کایلی کو علم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو بچے کو بھی ذہن میں رکھ کر ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئیں ‘ اسٹرومی نے اپنے کھلونوں سے پورے گھر پر قبضہ کرلیا ہے’امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔اس سے قبل 2018 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہ انسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں،کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں بڑا کردار کیا’۔ان کے بقول ‘ سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے’۔
کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔ایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔
کچنانہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔
اس تصویر میں بچے کا باپ کون ہے؟
لاہور (ویب ڈیسک ) ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہے۔اور ایسی ہی ایک پہیلی آج کل سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ آمنے سامنے بیٹھے مردوں میں سے اس بچے کا باپ کون ہے جو تصویر کے درمیان کھلونوں سے کھیلنے میں مصروف ہے۔آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس مرد کا انتخاب کیا؟
ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
اگر تو آپ نے دائیں جانب موجود خاتون کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔
اس کا درست جواب تو جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے بائیں جانب بیٹھا مرد۔
جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس نے جو وجوہات بتائیں ان کے بقول دائیں جانب بیٹھا مرد اپنے فون میں پوری طرح مگن ہے اور اسے بچے کی کوئی پروا نہیں۔
اس کے مقابلے میں بائیں جانب مرد کی نظر اخبار کی بجائے بچے پر ہے تاکہ وہ اس کا خیال رکھ سکے۔
عام طور پر اپنے ماں باپ اس عمر کے بچوں کو نظروں میں رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ نظرں سے دور نہ ہوں۔
لاہورمیں درندہ صفت شخص 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا
لاہور(ویب ڈیسک) گارڈن ٹاو¿ن کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاو¿ن میں ایک درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لرزہ خیز واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے جب کہ گارڈن ٹاو¿ن تھانے کی پولیس کارروائی کیلیے اسپتال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلامی فوجی اتحا د کا وفد جنرل (ر)راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چالیس ممالک کے اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئے اور دو روزہ قیام میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان پہنچ گیا جس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کر رہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو کہ پاکستانن میں دو روز قیام کرے گا۔ وفد کی اپنے قیام کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہو گی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطاب قپاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پربھی گفتگوہو گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ دو روز قیام کے بعد وفد کی واپسی منگل کو متوقع ہے۔
نواز شریف کو این آر او نہیں ملے گا ، عمران خان کا سعد حریری کو صاف انکار
لاہور‘دبئی (تجزیہ نگار) باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ملاقات کرکے
درخواست کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او دیا جائے جس پر عمران خان نے صاف انکار کردیا ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعد حریری سے کہا کہ پاکستان میں جو دو این آر او پہلے ملے تھے ان کا کوئی اچھا تجربہ نہیں رہا اور اب ملک میں کوئی نیا این آر او نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پہلے بھی جو دو این آر او ہوئے اس میں مرکزی کردار لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا تھا۔
انسٹاگرام کا دلخراش تصاویر کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ
سان فرانسسو( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے دلخراش مناظر، غصیلی اور خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کے پھیلاو? کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام نے برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کے بعد پوسٹ کی شیئرنگ کے لیے نئے ’ حساس اسکرین‘ متعارف کرایا ہے۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود کیا۔
اس فیچر سے زخم، قتل، خودکشی اور دیگر دلخراش مناظر کی تصاویر کو دھندلا کردیا جائے گا اور صرف خواہش مند صارفین کے بٹن دبانے پر ہی دستیاب ہوں گے۔ اس طرح پیج پر اسکرولنگ کے دوران یہ مناظر اچانک سامنے نہیں ا?ئیں گے۔
اس فیچر کے تحت ایسی تمام تصاویر کو بھی بلاک کردیا جائے گا جس میں کوئی صارف خود کو نقصان پہنچاتا ہوا نظر آئے کم عمر نوجوانوں منفی اثر لیتے ہوئے خود کو نقصان نہ پہنچالیں، جیسا کہ برطانیہ میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کا ذمہ دار والدین نےانسٹاگرام کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بیٹی نے انسٹاگرام پر ایک شخص کی تصاویر سے خودکشی کا طریقہ سیکھا تھا۔
دنیا کی سب سے ضعیف العمر شارک کی کہانی
گرین لینڈ( ویب ڈیسک ) برفانی خطے ارکٹک میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شارک اپنے ساتھ بحری دنیا کے کئی راز لیے غوطہ زن ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین لینڈ میں 512 سالہ شارک پائی گئی ہے، 1505 میں جنم لینے والی شارک ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں میں سب سے عمر رسیدہ ہے۔ اسے گرین لینڈ شارک کہا جاتا ہے۔
اس شارک کی لمبائی 18 فٹ اور وزن ایک ٹن ہے، کیوں کہ شارک کی اس قسم کی جسامت سال میں صرف 1 سینٹی میٹر بڑھتی ہے اس لیے محققین کے لیے ان کی عمر کا اندازہ لگانا ناممکن نہیں۔ یہ شارک بلوغت کی عمر کو پہنچنے میں طویل عرصہ لگاتی ہیں۔
سائنسی ماہرین ان شارکوں کو زندہ ٹائم کیپسول کا نام دیتے ہیں جن کے مطالعے سے بحری اور بری زندگی کے ارتقائی مراحل کو سمجھنے میں ا?سانی ہوتی ہے۔ گرین لینڈ سے 512 سالہ شارک کے ملنے نے سائنس دانوں کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شارک کو دادی شارک کہا جا رہا ہے اور صارفین نے تصاویر کو پسند کیا ہے۔
مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 ماہ بعد نکال لیا گیا
حیدرآباد دکن( ویب ڈیسک ) بھارت میں ڈاکٹرز کی غلطی سے ا?پریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 مہینے بعد نکال دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد شہر میں 33 سالہ خاتون مہیشواری چوہدری کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں خاتون کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 6 انچ لمبی قینچی کو نکال دیا۔
اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کا 2 نومبر کو اسی اسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور ا±س آپریشن کے دوران قینچی پیٹ ہی میں رہ گئی۔ جس کے بعد سے خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت رہی تھی جسے ڈاکٹرز نظر انداز کرتے ہوئے درد کشا دواوں سے علاج کرتے رہے۔
مریضہ کے شوہر نے اسپتال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس پر اسپتال انتظامیہ نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کا تعین کرکے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
سلمان نے میرا ساتھ دیاجب کوئی بھی یقین نہ کرتا تھا: شاہ رخ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈاداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے ا±س وقت میرا ساتھ دیا اور اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے ماضی کا واقعہ دہراتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا پریمئر ہوا تھا، اس وقت میرے سب دوست میرے ساتھ بیٹھے تھے اور سکرین پر فلم کا سین چل رہا تھا جسے دیکھ کر انہوں نے یہ بھی کہا اگر تم اس فلم میں نہ ہوتے تو شاید یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی۔ یہ بات سن کر میں بہت اداس ہوگیا تھا تاہم سلمان خان وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا یہ فلم زبردست ہے۔“
شاہ رخ خان آج بھی یہ قصہ سناتے ہوئے آٓبدیدہ ہوگئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فلموں کی تمام اداکاراوں کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے انہیں ”رومینٹک ہیرو“ کا خطاب ملا۔ واضح رہے کہ ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ ہٹ اور طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے جو تقریباً 24 سال گزرنے کے باوجود آج بھی ممبئی کے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔
کنگنا کی ”منی کرنیکا “کا عالمی باکس پر راج‘ 30 لاکھ ڈالر کمالئے
ممبئی (شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ کنگنا رانوت کی فلم منی کرنیکا دا کوئین آف جھانسی نہ صرف بھارت میں شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے بلکہ بیرون ملک بھی باکس آفس پر اسکا راج ہے۔ اب تک یہ فلم عالمی مارکیٹ میں 30 لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سات فروری تک یہ فلم عالمی مارکیٹ میں تین اعشاریہ ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کمائی اس نے امریکا اور کینیڈا میں کی ہے جہاں پر اسکی آمدنی ایک اعشاریہ چودہ ملین رہی ہے۔
پریانکا‘نک کواپنے نام سے جوڑنے چاہتی تھی ، انکشاف
نیویارک (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے خاوند امریکی گلوکار نک جونس کا نام اپنے نام کےساتھ جوڑنے پر کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ نک کا نام اپنے نام کے ساتھ منسلک کروں۔ امریکی ٹی وی شو کے میزبان نے جب انہیں پرینکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا جس پر پرینکا نے کہا کہ جب بھی کوئی مجھے اس نام سے بلاتا ہے تو میں یہی سوچتی ہوں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔ پرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کےساتھ منسلک کرنا چاہتی تھی میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں۔ پرینکا نے مزید کہا کہ نک جونس کا نام اپنے نام کےساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ اب ان کی اپنی کوئی شخصیت باقی نہیں رہی ۔پرینکا نے کہا کہ میری آج بھی وہی شخصیت ہے، بس نک میری شخصیت سے منسلک ہوگئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن ،افتتاحی رنگا رنگ تقریب 14فروری کو دبئی میں ہو گی
دبئی /لاہور (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرےگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔یاد رہے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ڈیہرڈن کے اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراونڈ بنایا ہے جہاں وہ 15 مارچ سے آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز کے واحد ٹیسٹ میں مقابلہ کریگی اور یہاں بھی علیم سرور ڈار ہی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔123 ٹیسٹ میچو ں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار آئرلینڈ اور افغانستان کی ون ڈے سیریز میں اپنا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل سپر وائز کریں گے۔16فروری 2000ءکو جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار نے پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔


















