استعمال شدہ ایل سی ڈی ، ویڈیو فونز ، واکی ٹاکی سمیت 470 اشیاءکی درآمد پر پابندی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے 470 استعمال شدہ الیکٹرونکس اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔وفاقی حکومت نے استعال شدہ و پرانے ایل سی ڈی، ایل ای ڈیز، ویڈیو فونز، ڈیجیٹل قرآن، بلیو ٹوتھ، واکی ٹاکی سیٹ، وہیکل ٹریکنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے،کارڈ لیس ہیڈ سیٹ کے ساتھ لائن ٹیلی فون سیٹ، سم کارڈز، میموری کارڈز، ہیڈ فونز، ائیر فونزہئیر، ڈرائیرز، شیورز، مائیکرو ویو اوون، کوکرز، ٹوئیسٹرزو دیگر گھریلو استعمال کی الیکٹرانکس مصنوعات سمیت مجموعی طور پر470 سے زائد استعمال شددہ الیکٹرانکس مصنوعات وپرزہ جات کی درآمد پر پابندی عائدکردی البتہ تمام اقسام کے استعمال شدہ کمپیوٹرز اور ان کے آلات درآمد کیے جاسکیں گے۔

بریسٹ کینسر کے علاج میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی

نیویارک (ویب ڈیسک ) ماہرین کو اتفاقیہ طور پر چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) کو روکنے کی ایک راہ معلوم ہوئی ہے جس میں گردے میں پائے جانے والے ایک پروٹین کا کردار بہت اہم ہے۔”کینسرسیل“ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا میں پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ جو خواتین ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کی شکار ہوتی ہیں ان میں اموات کی شرح دیگر خواتین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس ضمن میں قدرتی پروٹین Tinagl1 رسولیوں کی افزائش کو روک سکتا ہے اور اس طرح کینسر کو بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہیا کو بریسٹ کینسر میں مبتلا کیا اور اس کا علاج Tinagl1 پروٹین کی آزمائش کی تو انہوں نے نوٹ کیا کہ سرطانی خلیہ (سیل) کی افزائش رک گئی ہے اور یوں کینسر کے پھیلاﺅکو روکنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی۔اگرچہ ماہرین نے بریسٹ کینسر کے خلیات کو روکنے کی کئی کوششیں کی ہیں مگر ہر بار خلیہ ج±ل دے کر کسی اور راہ سے پھلنا پھولنا شروع ہوجاتا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا اور اس کی افزائش کے دونوں راستے (پاتھ ویز) بند ہوگئے یعنی ایک تیر میں دو شکار کی مصداق یہ طریقہ موثر ثابت ہوا۔ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر (ٹی این بی سی) امریکا اور برطانیہ میں چھاتی کے سرطان کی شکار 8 میں سے ایک خاتون میں پایا جاتا ہے جو مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس ضمن میں اس کینسر کو روکنے میں کامیابی ایک بڑی پیش رفت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی خواتین ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کی شکار ہیں اور اس ضمن میں نئی دریافت ان کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے تاہم اب بھی انسانی آزمائش کا مرحلہ بہت دور ہے۔

اس عام مشروب کا زیادہ استعمال گردوں کے لیے تباہ کن

لاہور (ویب ڈیسک ) میٹھے مشروبات، فروٹ جوسز کا زیادہ استعمال گردوں کے امراض کا شکار بناسکتا ہے، یہ وہ بات ہے جس کا علم پہلے سے تھا مگر اب علم ہوا ہے کہ ایک اور مشروب زیادہ پینا بھی آپ کو اس جان لیوا بیماری کا شکار بناسکتا ہے۔درحقیقت چائے بہت زیادہ پینا بھی گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جون ہوپکنز یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران تین ہزار سے زائد مردوں اور خواتین میں مختلف مشروبات پینے سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کوڈ ڈرنکس اور پھلوں کے میٹھے مشروبات تو گردوں کے امراض کی اہم وجوہات میں سے ایک ہیں اور ایسے افراد کو 61 فیصد زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔مگر محققین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ چائے زیادہ پینا بھی گردوں کے امراض کا شکار بناسکتا ہے۔محققین کے مطابق ان مشروبات میں موجود چینی موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر انسولین کی مزاحمت جیسے مسائل کا خطرہ وقت کے ساتھ بڑھاتی ہے اور بتدریج گردوں پر دباﺅبڑھنے لگتا ہے جس سے یہ عضو اپنے افعال سے محروم ہونے لگتا ہے۔محققین نے بتایا کہ چینی والے مشروبات جیسے سوڈے سے گریز کسی بھی فرد کے لیے مختلف امراض جیسے موٹاپے، فشار خون، ذیابیطس اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا شکار ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس سے پہلے مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ غذا کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے نمک کے 95 فیصد حصے کو گردے میٹابولز کرتے ہیں، تو اگر نمکین اشیاءکو زیادہ کھائیں گے تو گردوں کو اضافی نمکیات کے اخراج کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی، جس کے نتیجے میں گردوں کے افعال میں کمی آئے گی۔اسی طرح چینی کا زیادہ استعمال بھی ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابیطس جیسے امراض کا باعث بنتا ہے اور یہ تینوں ہی گردوں کے فیلیئر کے اہم ترین عناصر ہیں۔

اب سوئی کی جگہ کاغذی سینسرسے بلڈ شوگر چیک ہو گی

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے ماہرین نے انک جیٹ پرنٹر سے کاغذ پر چھاپے جانے والا سینسر تیار کیا ہے جو تھوک کی مدد سے خون کے اندر شکر کی مقدار بتاسکتا ہے۔ اس طرح بار بار انگلی میں نوک چبھو کر ذیابیطس کے اتار چڑھاو¿ معلوم کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حیاتیاتی ماہر ساہیکا عنال، انجینئر خالد سلامہ اور مٹیریل کے ماہر دریا باران نے مشترکہ طور پر یہ اہم شے ایجاد کی ہے۔سب سے پہلے انہوں نے اِنک جیٹ پرنٹر کی عام روشنائی (انک) میں ایسے پالیمر شامل کیے جن سے بجلی گزرسکتی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے چمکیلے کاغذ کی پٹیوں پر خردبینی برقیرے (الیکٹروڈ) چھاپے۔ اس کے بعد ہر الیکٹروڈ کے اوپر ایک خامرہ (اینزائم) لگایا جس کا نام گلوکوز آکسیڈیز ہے اور اس کے بعد پوری سطح کو نیفیون پالیمر کی جھلی سے ڈھانپ دیا گیا اس طرح انقلابی کاغذی سینسر تیار ہوگیا۔اب اس پر مریض کا تھوک لگایا گیا تو اس نے گلوکوز آکسیڈیز کے ساتھ ملتے ہی ایک برقی سگنل خارج کیا جو برقیروں تک گیا۔ اسے الگ سے کسی دستی آلے (مثلاً فون) پر بھی وصول کیا جاسکتا ہے۔ اس سگنل کی شدت بتاتی ہے کہ خون میں شکر کی مقدار کس درجے پر ہے۔ماہرین کے مطابق تھوک میں موجود اسکاربک ایسڈ پالیمر سے تعامل کرتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار پتا کی جاسکتی ہے تاہم خامرے جلدی ختم ہوجاتے ہیں لیکن اسے ایک پیکٹ میں بند کرکے ایک ماہ تک کارآمد رکھا جاسکتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ یہ سفر جاری رہے گا اور اسے جسمانی مائعات میں دیگر بیماریوں کی شناخت کے قابل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

کیا سام سنگ ایس 10 پانچ مختلف وژن میں آئیگا ؟ دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) کچھ عرصے پہلے تک یہ افواہیں سامنے آتی رہی تھیں کہ سام سنگ کی جانب سے رواں گلیکسی ایس 10 تین مختلف وژن میں متعارف کرایا جائے گا پھر یہ کہا گیا کہ تین کے علاوہ ایک فائیو جی فون بھی سامنے آئے گا۔مگر اب ایک لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سام سنگ پہلی بار 3 یا 4 نہیں بلکہ 5 ورڑن میں اپنا فلیگ شپ فون پیش کرنے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10، گلیکسی ایس 10 ایج، گلیکسی ایس 10 پلس اور گلیکسی ایس 10 فائیو جی کے ساتھ ساتھ گلیکسی ایس 10 بولٹ نامی ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی۔یہ پانچواں فون گلیکسی ایس 10 فائیو جی کے فیچرز شیئر کرے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائیو جی اور بولٹ ورڑن فونز کافی حد تک ملتے جلتے ہوں گے مگر بولٹ ورڑن میں بیٹری زیادہ بڑی دی جائے گی۔یہ دونوں فونز 6.7 انچ خمدار اسکرین، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 یا ایکسینوس 9820 پراسیسر، 2 فرنٹ کیمرے، 4 بیک کیمروں، الٹراسونک ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر، فائیو جی کنکٹیویٹی اور سرامک بیک جیسے فیچرز سے لیس ہوں گے۔اس کے مقابلے میں دیگر تین فونز میں پراسیسر تو ایک جیسے ہوں گے مگر ان میں کیمرہ سیٹ اپ اور اسکرین سائز مختلف ہوں گے۔گلیکسی ایس 10 اسٹینڈرڈ یا ایج اور گلیکسی ایس 10 پلس میں ایج اسکرین دی جائے گی جن میں سے اسٹینڈرڈ ماڈل 6.1 انچ جبکہ دوسرا 6.44 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔پلس ماڈل میں فرنٹ پر 2 جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل میں سنگل سیلفی کیمرہ اور ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، اور ہاں ان دونوں میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین میں نصب ہوگا۔ایس 10 لائٹ میں کیمرہ سیٹ اپ تو ایس 10 اسٹینڈرڈ والا ہوگا جبکہ اس میں فلیٹ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہوگا۔گلیکسی ایس 10 کے تینوں فور جی ماڈلز فروری کے آخر تک جبکہ فائیو جی ماڈلز رواں سال کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بٹنوں اور چھوئے بغیر جدید ٹیکنالوجی والے موبائل فونز ، گھڑیاں کب مارکیٹ آئیں گی ، اعلان ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ فون ، سب اسمارٹ ڈیوائسز کو استعمال کرنے کے لیے بٹن اور ٹچ اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے مگر بہت جلد یہ سب بدل جائے گا۔جی ہاں مستقبل قریب میں اسمارٹ ڈیوائسز میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو آپ کو محض دور سے ہاتھ کی حرکت سے فون استعمال کرنے میں مدد دے گی۔گوگل یہ ٹیکنالوجی تیار کررہا ہے اور اسے امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن کی جانب سے پراجیکٹ سولی کی منظوری مل گئی ہے۔اس پراجیکٹ کا اعلان گوگل نے 4 سال قبل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عوامی دلچسپی کے لیے ہے اور اب اس کمپنی نے اس کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔یہ ٹیکنالوجی انٹرایکٹو کنٹرول سسٹم ہوگا جس میں یوزر راڈار بیسڈ موشن سنسرز ہاتھوں کی حرکات کو شناخت کریں گے۔یہ کچھ ایسا ہی خیال ہے جو سائنس فکشن فلم مائینورٹی رپورٹ میں پیش کیا گیا تھا اور گوگل ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیوائسز کے استعمال کے لیے لوگوں کو کسی بھی قسم کے فزیکل کنٹرولز کی ضرورت نہیں ہوگی۔گوگل کا خیال ہے کہ اس سے لوگ ٹی وی سے لے کر اسمارٹ واچز تک سب کچھ چھوئے بغیر کنٹرول اور استعمال کرسکیں گے۔کسی ڈیوائس کے بٹن دبانے یا والیوم ناب دبانے جیسے ہاتھ کی حرکتپر یہ سنسر کام کریں گے اور آپ کا ہاتھ ہی ایک یونیورسل ریموٹ کنٹرول بن جائے گا۔پراجیکٹ سولی کی ویب سائٹ میں موجود وضاحت کے مطابق اگرچہ یہ کنٹرولز ورچوئل ہوں گے، مگر ان کا استعمال فزیکل محسوس ہوگا، ایسا ہی لگے گا کہ جیسے آپ کی انگلیوں نے اسکرین کو چھوا ، تاہم گوگل کا یہ پراجیکٹ کب تک عملی شکل اختیار کرے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے، تاہم اس پراجیکٹ کے روح رواں ایون پویرو کے مطابق انسانی ہاتھ حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا کھوج نکالنا ہی میرا شوق ہے، جن کو میں ورچوئل دنیا کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔

چودھریوں کیلئے نیب کی کلین چٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور کی سفارشات پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیخلاف تحقیقات بند کر دیں جس کے بعد نیب لاہور نے احتساب عدالت میں دونوں اعلی شخصیات کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا 9 سی کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ نیب کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں۔ جب کہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئی۔ نیب کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم مرزا اسلم نے خریدے اور خریداری کے کاغذات میں چوہدری برادران کے گھر کا راوی روڈ 75/76 کا ایڈریس معاہد بیع میں استعمال کیا۔ ریفرنس کے مطابق نیب کو چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویز یا زبانی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دیں ہیں۔

50 لاکھ گھروں بارے بڑی خوشخبری ، ترک صدر کا بڑا اعلان ، عمران خان کا دورہ کامیاب

استنبول،انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی کی قیادت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ ترک صدر نے تعلقات کی مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاک ترک تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انقرہ کے صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے خیر مقدم کیا جس کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستانی علاقے کے لوگوں نے ترکی کی تحریک آزادی میں بڑا کردار ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں خاص طور پر معیشت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں آئندہ پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، ان گھروں کی تعمیر میں ترک کمپنیوں کی معاونت درکار ہے۔اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاک ترک تعلقات میں گرمجوشی پائی جاتی ہے جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے طویل جدوجہد کی، امید ہے کرکٹ کی طرح عمران خان سیاست میں بھی کامیاب ہونگے۔ ترک صدر نے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم کی طرح میں بھی کھلاڑی رہا ہوں، عمران خان اب بھی کپتان ہیں اور میں فٹ بال ٹیم کا کپتان تھا۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ عسکری، سیاسی، تجارتی اور دوستانہ تعلقات ہیں، خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات طویل عرصے تک آگے بڑھیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک ترک تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں اور برادر ملک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں اور پاکستان میں مدینے کی ریاست جیسا نظام لانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترکی کی کاوشیں قابل تقلید ہیں، ہم اس شعبے میں ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہیں، پاکستان امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے، ہم خطے میں امن کیلئے بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ افغانستان کےمعاملے پر ترکی سے معاونت چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ شام کے مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔پاک ترکی مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد وفود کے درمیان بات چیت ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان عوامی روابط، عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ترکی کے عوام اور حکومتوں کے درمیان صدیوں پرانا رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت نے تعلق کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک ترک قیادت کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا جبکہ دفاع اور دفاعی صنعت میں بھی تعاون پر بھی دونوں ممالک کی قیادت نے اطمینان کا اظہار کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک نے قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر زراعت نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں زرعی تعاون سمیت امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم کی آج ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم نے ترک تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی خطاب کیا اور انھیں پاکستان میںسرمایہ کاری پر ضروری سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے پاکستان ترکی بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، معاشی اہداف کی ناکامی کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کیلئے رول ماڈل تھا۔ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کر رہے ہیں۔عمران خان نے ترک بزنس مین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں آپ کو ایک مختلف حکومت ملے گی، سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، منافع کمانے سے لوگوں کوغربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ حاصل ہوں گے۔قبل ازیں وزیراعظم سے ترکی کے وزیر زراعت نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں زرعی تعاون، مشترکہ منصوبوں اور تحقیق سمیت امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے ترک وزیر زراعت کو پاکستان کی معیشیت میں زرعی شعبے کی اہمیت اور جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی آج ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔

آج بھٹو کی 90 ویں سالگرہ

لاہور( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ آج5 جنوری کو منائی جائے گی۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن بانی چیئرمین کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری کا پورا مہینہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 5جنوری 1928ءکو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1951ءمیں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ بھی رہے۔بعد ازاں انہوں نے 1967 ءمیں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 70کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔

امریکہ دنیا کی بڑی طاقت ، تعلقات کی اہمیت نظر انداز نہیں کرینگے : فواد چودھری

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی بڑی طاقت ہے، اس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں جا سکتا، پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائی جائے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا فائدہ دونوں ممالک سمیت افغانستان کو بھی ہو گا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر کسی طرح کی سخت مخالفت کا سامنا نہیں ہے، آئی ایم ایف کے آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

چین نے ” بمو ں کی ماں “ ایجاد کر لی ، دنیا دنگ رہ گئی

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا کے بعد چین نے بھی گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبور‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔اس غیرجوہری بم کو چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔مریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو ‘بموں کی ماں’ کہا گیا تھا۔چینی ماہرین کا کہنا کہ چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے ’فادر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا۔

” سوری “ بے نظیر کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے سیاست میں انٹری بارے حقائق واضح کر دئیے

کراچی (این این آئی) بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے سیا میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق صنم بھٹو نے سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی بیٹی اور بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں سیاسی جدوجہد میں لانےکافیصلہ کیاگیاتھا۔صنم بھٹو کچھ روز قبل کراچی پہنچی تھیں۔وہ چندروزبعد لندن واپس چلی جائیں گی۔ان کاملک میں مستقل قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔

فلمی سین جیسا اصل واقعہ ، نیب نے چھت ، دیواروں میں چھپائے گئے 3 ارب 27 کروڑ روپے برآمد کر لئے ، 5 کلو سونا بھی مل گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی گاو¿ں 287گ ب میں نیب کا چھاپہ، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 287ج ب کے رہائشی جاوید نمبردار کے گھر نیب کی بڑی کارروائی ، دوران کارروائی جاوید نمبردار کے گھر کی دیواروں میں چھپائے گئے بڑی مقدار میں کرنسی اور طلائی زیورات برآمد، 3ارب 27کروڑ روپے اور تقریباً 5کلو سونا دیواروں اور چھت میں چھپا رکھا تھا، اس کے علاوہ 2کاریں جن کی قیمت تقریباً 35لاکھ بتائی جاتی ہے کار نمبر 437/ALHکرولا اور کار نمبر 287/IFSہنڈا ، 3عدد پٹرول پمپ ،2گھر نیب کی ٹیم نے برآمد کرنے کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ، واضح رہے کہ جاوید نمبردار سابقہ فراڈ کمپنی ایم این ایم کا ایریا منیجر بھی تھا، ایم این ایم کمپنی سستی موٹرسائیکل سکیم کی آڑ میں شہریوں کو نہ صرف دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی تھی بلکہ سود کی لت میں مبتلا کررہی تھی، خبریں نے شیخوپورہ سے اس فراڈ اور اسکے غیر قانونی کاروبار کو سب سے پہلے بے نقاب کیا اور سٹی بی ڈویژن ، ہاو¿سنگ کالونی، فاروق آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہوے، دفاتر سیل کردیئے گئے، خبریں کی سٹوری پر ایف آئی اے نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر مالک احمد سیال کو گرفتار کرلیا جبکہ شیخوپورہ میں متاثرین کو رقم واپس نہیں ملی اور اس فراڈ میں ملوث مقامی ملزم بھی گرفتار نہیں ہوئے۔