سمیع خان کی فلم ” گم “پاکستان سمیت دنیا بھر میں سجے گی

 لاہور(شوبزڈیسک)سال کی پہلی پاکستانی فلم ”گم“ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام 11جنوری کو سنیماﺅں کی زینت بنے گی۔سمیع خان اور شمعون عباسی سمیت دیگر فنکاروں پر مشتمل فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں کئی ایوارڈزاپنے نام کر چکی ہے ۔ڈائریکٹر عمارلاثانی اور کنزہ ضیاءکی زیر ہدایت بنی پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ کرائم تھرلر فلم ” گم“ آئندہ جمعہ کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر سنیماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کی مناسبت سے تشہیری مہم بھی زوروں شور سے جاری ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریلیز سے قبل ” گم” فلم برطانیہ ، کینیڈا، امریکہ ، سپین اور بھارت سمیت کئی ممالک کے فلم فیسٹیولز میں سکریننگ کیلئے پیش کی گئی ۔جہاں اس نے بیسٹ سکرین پلے، ایکٹر ، ڈائریکٹر اور ایڈیٹنگ کے شعبوں میں سات ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں ۔ ” گم “ کی خاص بات اداکار سمیع خان کی پندرہ برس کی بریک کے بعد فلم سکرین پر واپسی بھی ہے جبکہ ورسٹائل فنکار شمعون عباسی فلم میں ایک وانٹڈ کریمنل کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی کہانی ایک مجبورباپ اور خطرناک مجرم کے ٹکراﺅ پر مبنی ہے جو مختلف حادثات کی بدولت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجاتے ہیں اور پھر یہی سے کہانی میں سسپنس اور ڈرامے سے پردے اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں جبکہ مضبوط کہانی اور دلچسپ مکالمے فلم کے سسپنس کو برقرار رکھتے ہیں ۔ فلم کی زیادہ تر عکسبندی اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں اور اس سے ملحقہ وادیوں میںمکمل کی گئی ہے جبکہ اس کی پروڈکشن میں بین الاقوامی تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زارا شیخ ‘ ثنا اور میرا کی فلم ”جیک پاٹ“ 11جنوری کو ریلیز ہو گی

\ لاہور(شوبزڈیسک) اورینٹل فلمز کے زیر اہتمام بننے والی کامیڈی میوزیکل اردو فلم ”جیک پاٹ“ 11جنوری کو ملک بھرکے سینماﺅں میں ری ریلیز کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار نور حسن،صنم چوہدری ،ثناءفخر، عدنان شاہ ٹیپو، عنایت خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس ، ریحانہ ملہوترا اور جاوید شیخ شامل ہیں جبکہ اداکارہ زارا شیخ، جان ریمبو، سنگیتا، محمود اسلم، افتخار ٹھاکر، میرا مہمان اداکار ہیں ۔فلم کے رائٹر بابر کشمیری، موسیقار نوید واجد علی ناشاد ،ہدایتکار شعیب خان اور پروڈیوسر خرم ریاض ہیں۔ فلمساز خرم ریاض نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کی شوٹنگ اور گانے ’ہے نیا نیا“ اور”شکریہ ، شکریہ “ تھائی لینڈ کے فوکھٹ جزیرہ اور جیمز بانڈ آئی لینڈ میں فلمائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی دوبارہ نمائش کا فیصلہ فلم بینوں کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیونکہ جب چھ جولائی کو ریلیز کی گئی تو اس وقت ملکی سیاسی حالات آڑے آگئے۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے سینما مالکان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہونگا کہ جنہوں نے فلم کی دوبارہ نمائش کرنے کے حوالے سے بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ خرم ریاض نے کہا کہ فلم کا ٹریلر تمام سینماﺅں میں دکھایا جارہا ہے اورسوشل میڈیا پر فلم لورز کی طرف سے بھی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فلم کی نمائش کے فوری بعد نئے میگا فلم پراجیکٹ پر کام شروع کردینگے جس کے سکرپٹ سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

امر خان اور وہاج علی کا ” دلِ بے رحم “نشر ہونے کیلئے تیار

لاہور(شوبزڈیسک) پروڈیوسر سعدیہ جبار کی نئی پروڈکشن ”دلِ بے رحم“ 8 جنوری سے نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض بشر مومن، خدا اور محبت سے شہرت پانے والے سید علی رضا اسامہ نے دئیے جبکہ تحریر منصور سعید کی ہیں۔ دل ِ بے رحم کی کہانی محبت میں رقابت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اتار چڑھاﺅ پر مشتمل ہے۔ یہ ایک سنجیدہ کہانی ہے جس میںایک شخص کی محبت کو دشمنی اور بدلے کی آگ میں جھونکتے اور دوسروں کی زندگیوں کو اسکی غلطیوں کی وجہ سے بربا د ہو تے دکھا یا گیا ہے۔ دلِ بے رحم میں بہترین اداکاروں نے اپنے جوہر دکھائے جن میں سمینہ احمد، اسرا غزل، بہروز سبزواری، حنا بیات، فراز فاروقی، نجم کفایت، کرن بٹ، مریم نفیس کے ساتھ امر خان اور وہاج علی کی مرکزی جوڑی بھی پہلی دفعہ اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کو پیش کریں گے۔ سعدیہ جبار اپنے بہترین اور یادگار پروجیکٹس کی وجہ سے ملک کی سرفہرت پروڈیوسرز میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے ہر موضوع پر ڈرامائی تشکیل دی جس میں مشہور رومانوی ‘فلم بالو ماہی اور عوام میں نہایت مقبول ‘میرے بے وفاشامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بی وی سی میڈیا کے اشتراک سے پہلی ویب سیریل ‘شیملیس پروپوزل کا بھی اعلان کیا۔ اور اب دلِ بےرحم سے معروف پرو ڈیوسرکامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کیلئے تیار ہیں۔

مکی آرتھر نے افریقی پچز کو بدترین قرار دےدیا

کیپ ٹا ﺅ ن (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کی پچز کو بدترین قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے ضرورت سے زیادہ مدد ملی، سنچورین اورکیپ ٹا ﺅ ن کی وکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں تھی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کیپ ٹا ﺅ ن اور سنچورین میں فاسٹ بولرز کو پچ سے ضرورت سے زیادہ مدد ملی۔انھوں نے جنوبی افریقا کی پچز پرسوال اٹھا دیا اور کہا کہ سنچورین اورکیپ ٹا ﺅ ن کی وکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں تھی۔ پاکستانی ہیڈ کوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھلاڑی فہیم اشرف بولر ہیں جوہلکی بیٹنگ کرسکتے ہیں، فہیم کوآل را ﺅ نڈر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پروٹیز کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ جیتنے کیلئے 41رنز کا ہدف

کیپ ٹاﺅن(ندیم شبیر سے ) جنوبی افریقہ کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ اورسیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کےلئے 41رنزکاہدف مل گیا۔کھیل کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں گرین کیپس کے بلے بازوں نے نسبتا بہتر بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کی شکست کو ٹال دیا، اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، امام الحق اور اظہر علی نے 6، 6 جب کہ فخر زمان 7، سرفراز احمد 6، محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی نے 14 رنز بنائے، محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم 431رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، پاکستان کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر نے 4،4اور عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ ہفتہ کو کیپ ٹا ﺅ ن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی آخری4وکٹیں سکور میں49رنز کا اضافہ کرکے پوویلین لوٹ گئیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آٹ ہو گئے۔امام الحق کی طرح آﺅٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی۔شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آٹ ہو گئے۔اپنے پارٹنر کے آٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور فخر زمان انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے۔سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔

ڈسپلن اور کھیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ایاز محمود

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائمقام سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی، غیر ملکی لیگز کے لئے قومی کیمپس کو چھوڑنے والے پلیئرز کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن اور ہاکی کے کھیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل کامیابیوں کی کنجی ملکی کوچ کے پاس ہی ہے البتہ غیر ملکی ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں، قومی کھیل کی بقا کے لئے سابق اولمپئنز کا ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا ضروری ہے ۔ایاز محمود نے کہا کہ تمام اولیمپئنز کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے دروازے کھلے ہیں ،سابق کھلاڑی میدان میں آئیں اور قومی کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میری تعیناتی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کی آرٹیکل نمبر 18,18.1,18.2 کے تحت بالکل درست کی ہے۔ فیڈریشن کے صدر کسی بھی ہنگامی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ اس کی منظوری بعد ازاں کانگرس اجلاس میں لے سکتے ہیں ۔

فخرکو بیرون ملک کامیابی سے کھیلنا ہوگا،گرانٹ فلاور

کیپ ٹاﺅن (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخرزمان کو بیرون ملک کامیابی کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں خود کو غیر ملکی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ایک انٹر ویو کے دوران گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر جنوبی افریقی وکٹوں پر اسی انداز سے نہیں کھیل سکتے جیسے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہیں کیونکہ وکٹوں کا اچھال یکسر مختلف ہے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور اچھا تاثر نہیں چھوڑ سکے ہیں۔قومی بیٹنگ کوچ کے مطابق وہ بھی مکی آرتھر کی طرح فخر زمان کے پرستار ہیں لیکن انہیں اب اس بات پر یقین کرلینا چاہئے کہ وہ دنیا میں ہر جگہ ایک ہی انداز سے کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں خود کو ماحول سے ہم آہنگ کر کے پوری پختگی کے ساتھ صورت حال کو سمجھنا ہوگا کہ ان کا کھیلا ہوا ہر شاٹ ایسی جگہ نہیں گرے گا جہاں کوئی فیلڈر موجود نہ ہو اور وہ کیچ ہونے سے محفوظ رہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پھرپابندی لگنے کاخطرہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی سطح پر پاکستان فٹبال کو ایک بار پھر پنکچر کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ایشین فٹبال کی نفیڈریشن کی جانب سے فیصل صالح حیات کو مارچ 2020 تک صدر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد جوابی کارروائی میں نو منتخب قیادت نے فیصل صالح حیات کے ساتھ کام کرنے والے سیکرٹری احمد یار لودھی کو فارغ کردیاہے۔ نو منتخب پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین نے قائم مقام جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں شرافت حسین کو سونپ دی ہیں۔ نئے عہدیداروں نے لاہور کے فیفا فٹبال ہاس کا چارج لینے کے بعد اب پیر کو قرآن خوانی کروانے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف فیصل صالح حیات نے گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والے ایشین فٹبال فیڈریشن کے اجلاس میں بطور صدر پی ایف ایف شرکت کی۔ اجلاس میں ایشین فٹبال فیڈریشن نے نئی آنے والی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن عدالتی حکم پر ہوئے ہیں جن کو اے ایف سی نے تھرڈ پارٹی مداخلت قرار دیا ہے۔ فیفا رولز کی خلاف ورزی پر ایک بار پاکستان فٹبال پر پابندی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

ہاکی کیمپ ،پہلے ہی روز7پلیئرزفٹنس ٹیسٹ میں فیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرولیگ کے کیمپ کا آغاز ہوگیا اور پہلے روز سات کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ہی فیل ہوگئے۔ٹیم مینجمنٹ نے ہفتے کو صبح کے سیشن میں تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس کے دوران 7 کھلاڑی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ چند لڑکوں کی فٹنس متاثر کن رہی تاہم اکثریت کو فٹنس میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، کیمپ میں 50 سے زیادہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں دو کھلاڑیوں علی شان اور توثیق ارشد نے رپورٹ نہیں کی۔ دونوں کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث چند روز بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان پیر کو کیمپ جوائن کریں گے۔ہیڈ کوچ اور قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعداد کو کم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے پچیس کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 24 جنوری کو ارجنٹائن کی اڑان بھرے گی جہاں ایونٹ کا پہلا میچ 2 فروری کو ہوگا۔

بے نظیر کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا: شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور آصف زرداری کو فائدہ ہوا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر شہبازشریف اور رانا ثنائ اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے چور ہیں انہوں نے جیل ہی جانا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا ان لوگوں سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، رانا ثنائ بدبودار ا?دمی ہے، وہ اس لیے بول رہا ہےکہ میں شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، دنیائے سیاست کا سب سے بڑا ڈاکو اگر پی اے سی کا چیرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند کا سب سے بڑا چور شہبازشریف ہے، چین جاکر پتا چلا شہبازشریف ان سب کا ماسٹر مائنڈ ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے صدر ا?صف زرداری کو بھی ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زرداری کا لیول گول گپے والا، فالودے والا اور ویلڈنگ والا تھا، زرداری کھلے عام کہتے ہیں جیل ان کا دوسرا گھر ہے، زرداری بلاول کو سیاسی طور پر مروائے گا جس پر مجھے دکھ ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ایک مثال دکھا دیں کہ کسی شخصیت کا وصیت نامہ کسی ملازمہ سے ملا ہو، بے نظیر بھٹو کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور آصف زرداری کو فائدہ ہوا۔

اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور ہوا یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اعظم سواتی کے مستعفیٰ ہونے کے ایک ماہ بعد بھی ان کا نام وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر بطور وفاقی وزیر موجود ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے بیٹے نے گھر کے ساتھ رہائش پذیر غریب خاندان پر تشدد کیا تھا اور ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ وفاقی وزیر نے اس معاملے پر ا±س وقت کے آئی جی اسلام آباد پولیس کو فون بھی کیے تھے لیکن آئی جی جانب سے فون کال وصول نہ کرنے پر ان کا تبادلہ کردیا گیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر کافی زیربحث رہا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عدالت میں اپنی رپورٹ میں وفاقی وزیر پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ا±س وقت وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔لیکن اب ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی اعظم سواتی کا نام وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کیبنٹ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر بطور وفاقی وزیر موجود ہے۔اعظم سواتی کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر بھی بطور وفاقی وزیر درج ہے جس کے بعد اب ایک بار پھر اعظم سواتی کے استعفیٰ منظور ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔اعظم سواتی کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے یا نہیں کیوں کہ اب تک میڈیا پر اعظم سواتی کا نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا ہے۔کیبنٹ ڈویڑن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اب تک ان کا نام بطور وفاقی وزیر درج ہونا استعفیٰ منظور نہ ہونے کا اشارہ ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کا استعفیٰ نہ منظور ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔

جب محمد یوسف نے برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی تو برائن لارا نے کیسےانہیں لاجواب کر دیا؟

لاہور (ویب ڈیسک)کراچی میں ہمارا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ میچ تھا ‘محمد یوسف برائن لارا کو گھر پر کھانے پر دعوت دی‘ اس نے کہا کہ اس کو کھانے پر بلا کر اس کو دین کی دعوت دیتے ہیں ‘ ہمارے کراچی کے ایک بزرگ ہیںشیخ ہاشم صاحب ‘ وہ امریکہ میں رہتے تھے35سال پہلے مسلمان ہوئے‘امریکہ اور ویسٹ انڈیز قریب ہےانہوں نے کہا چلو اس کو دعوت دیتے ہیں مسلمان ہونے کی ‘ اس کو دعوت دی اور بتایا کہ ہم کس طرح اللہ کی بات مانتے ہیں اور کس طرح حضوراکرم کے طریقے کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ‘کس طرح ماں باپ کی کہنا مانتے ہیں ‘ بیوی کے کیا حقوق ہیں ‘بچوں کے ساتھ کیسے شفقت سے پیش آتے ہیں‘کس طرح پڑوسیوں کا خیال رکھتے ہیں کس طرح اپنا کاروبار کرتے ہیں ‘ساری چیزیں بتائیں ‘ یہ سن کر برائن لارا تھوڑی دیر کے لیے خاموش ہو گیا اور بولا ہاں اسی طرح ہی رہنا چاہیے ‘لائف اسی طرح ہی گزارنی چاہیے ‘ جس ٹائم کھانا کھا لیا ‘واپس محمد یوسف کے ہوٹل جانے لگا ‘ اس نے پوچھا کہ یوسف ایسے مسلمان کہاں ہےں جو اس طرح زندگی گزارتے ہیں ‘ساری باتیں اچھی ہیں لیکن مسلمان ہی نہیں ہیں ایسے ‘آج مسلمان کمزور ہو گیاہے۔

دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا

لاہور (ویب ڈیسک)یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو آج دنیا کے ان پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو اتنے مختصر وقت کے لئے کہ ہمیں یقین ہی نہ آئے۔
ناروے
یورپ کے شمال میں واقع یہ خوبصورت ملک ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ کو دنیا کی ہر سہولت بہم میسر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی حفاظت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قدرت نے ناروے کو یہ اعزاز بھی دیا ہےکہ یہاں سورج صرف چند گھنٹے کے لئے غائب ہوتا ہے۔مئی سے جولائی تک کچھ علاقے (شمالی ناروے)ایسے بھی ہیں جہاں سورج رات کو بھی آب وتاب سے چمکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ’آدھی رات کے سورج کی سرزمین‘بھی کہا جاتا ہے۔
آئس لینڈ
شمالی بحر اوقیانوس میں واقع یہ بہت بڑا جزیرہ ہے جہاں آپ کو خوبصورت اور دلفریب مناظر،آبشاریں اور جنگلات دیکھنے کو ملیں گے۔یہاں بھی سورج کم کم ہی غروب ہوتا ہے۔
کینیڈ
کینیڈا کے شمال میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دن کی لمبائی 22گھنٹے تک بھی ہوتی ہے۔اس وقت سے مقامی لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن میں گولف کھیلنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور مچھلیاں پکڑنا شامل ہیں۔
سویڈن
ناروے کا ہمسایہ ملک سویڈن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں سورج تقریباًرات 1بجے غروب ہونے کے بعد صرف تین گھنٹے بعد یعنی 4 بجے دوبارہ نکل آتا ہے۔
فن لینڈ
اسی طرح سکینڈے نیوئن کا ایک اور ملک فن لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔یہاں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سکینگ،سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔