جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر)بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی سردار بھگت سنگھ سندھو کی تاریخی حویلی کا دورہ کرنے چک نمبر 105وانگے پہنچ گئے اورروایتی پنجابی ناشتہ کیا۔حویلی کے میزبان ثاقب ورک کی قیادت میں اہل علاقہ نے بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی مٹی کی ہانڈیوں میں پکائے گئے ساگ،مکھن،دیسی گھی۔مکئی کی روٹی،تندوری پراٹھوں اور چاٹی کی لسی سے تواضع کی گئی بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان سردار پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ سردار بھگت سنگھ سندھو کی حویلی میں بیٹھ کر دیسی کھانا کھانے کا موقع ملا بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پنجاب بھارت کا ہو یا پاکستان کا ہماری زبان ایک ہے ہمارا کھانا پینا ایک ہے آج سردار بھگت سنگھ سندھو کی حویلی میں بیٹھ کر لگ رہا ہے جیسے اپنے ہی گھر میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہوں۔ جب سے پاکستان آئے ہیں محبتیں سمیٹ رہے ہیں وطن واپس جا کر بھی یہ محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔
Monthly Archives: January 2019
اعصام الحق سڈنی انٹرنیشنل مینز ڈبلز ایونٹ میں آج مہم کا آغاز کریں گے
ہوبارٹ (اے پی پی) اعصام الحق سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں آج مہم کا آغاز کریں گے۔ اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گوانزالیز کو پہلے راﺅنڈ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔
فنڈز کی کمی،پاکستان سے سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
لاہور(آئی این پی)فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق 3 سال بعد ملنے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے سے پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے معذرت کرلی جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی اب قطر کے سپرد کردی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بڈنگ میں ایونٹ ہوسٹنگ رائٹس گذشتہ سال مئی میں خریدے تھے جبکہ ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہو گیا جس کے باعث ایشین باڈی نے ایونٹ کی میزبانی قطر کے سپرد کردی ۔ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے تخمینہ رقم میں اضافہ ہو گیا اورحکومت کی جانب سے سنوکر کو کوئی سپورٹ نہیں کیا جا رہا۔خیال رہے کہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ رواں سال اپرایل میں کراچی میں ہونا تھی ،میگا ایونٹ میں 15 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں کے شرکت کرنا تھی جبکہ پاکستان پہلے سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا ۔ایونٹ کے کیلئے 3 رکنی قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ بابر مسیح ،محمد بلال اور ماجد علی پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ بارہ سے پندہ جنوری تک قطر میں کھیلا جائےگا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا آخری ون ڈے میں کل مقابل ہونگے
نیلسن(بی این پی ) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو نیلسن پر کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور اب انہوں نے سیریز میں وائٹ واش پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
زیادہ پریکٹس میچز کھیلے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے ،سرفراز
کیپ ٹاﺅن(بی این پی ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 2یا 3پریکٹس میچز کھیلے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔ کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست کے بعد سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ ہم نے پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہیں بنائے،اگر 250سے300رنز تک بنالیتے تو شاید آخری اننگز میں ہمیں فائدہ ہوسکتا تھا کیوں کہ چوتھی اننگز میں بھی یہ پچ فاسٹ باﺅلرز کو مدد دے رہی تھی ، اگر آپ ایک ہی سیشن میں پانچ وکٹیں گنوا دیں تو پھر آپ کا میچ میں واپس آنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے لیکن ہمارے بلے بازوں نے جس طریقے سے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں بیٹنگ کی اسی طرح آپ ٹیسٹ کرکٹ میں سیکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں ٹیسٹ سے سیریز سے پہلے دو سے تین پریکٹس میچز کھیلنے چاہیے تھے جو ہمارے لیے ایک آئیڈیل سچوئیشن ہوتی تاہم ہمیں صرف ایک پریکٹس میچ کھیلنے کو ملا ،ہمار ے بلے بازوں نے اس ٹیسٹ میں بہادری دکھائی اور امید ہے کہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں پہلے روز سے ہی جنوبی افریقا کا پلڑا بھاری رہا اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پہلی ہی اننگز میں 254 رنز کی برتری حاصل کرلی جس کے جواب میں قومی ٹیم 294 رنز پر آ?ٹ ہوئی، مہمان ٹیم کی جانب سے اسد شفیق 88، بابراعظم 72 اور شان مسعود 61 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔کھیل کا چوتھا روز شروع ہوا تو میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 41 رنز درکار تھے اور ان کی تمام 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے صرف ایک وکٹ گنوائی جو محمد عباس کے حصے میں آئی۔
بدمعاشی نہیں چلنے دونگا : چیف جسٹس کا دبنگ اعلان
لاہور(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو کھوکھر پیلس سے قبضہ ختم کرانے اوراپنی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ، ان کی مرضی کیخلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، پاکستان میں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ اس موقع پر افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی جائیدادوں اور کھوکھر پیلس سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جمع کرائی۔اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے، کھوکھر برادران نے زمین کے مالک 10 افراد میں سے صرف ایک کو ادائیگی کی اور باقیوں کو بھگا دیا، کھوکھر پیلس مختلف افراد سے زبردستی حاصل کی گئی زمین پر تعمیر ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ کھوکھر برادران نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ان کا یہ تاثر ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ ہم مشترکہ کھاتہ توڑرہے ہیں،کھوکھر پیلس خالی کریں اور سامان اٹھالیں، وزیراعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی کی طرح کھوکھر پیلس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کھوکھر برادران کی مرضی کے خلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، ملک میں بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، یہ جوآنکھیں جھکائے کھڑے ہیں، پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن مقدمے درج کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔اس موقع پر کھوکھر برادران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم بے قصور ہیں، قبضوں کے کلچر کی وجہ سے سارا الزام ہم پر آرہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ہے، اینٹی کرپشن کھوکھر پیلیس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے۔
چودھری نثار کیخلاف شکنجہ تیار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی 60 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکمیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف‘ اینٹی کرپشن حکام نے جنرل کونسلر سہیل احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے میں واسا کے 10 افسر اور ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ افسروں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ اینٹی کرپشن کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تفتیش کے دوران بے ضابطگیوں میں افسران کے کردار کا تعین کرے گا۔
این آر او کی کوششیں تیز ، شہباز کی علاج کے بہانے بیرون ملک جلد روانگی
اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے سلسلہ میں جانے کے لئے ”این آر او“کی کوششیں تیز کر دیں۔ چیئرمین پی اے سی شپ رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کو تیار ہو گئے،ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے حکومت سے باضابطہ طور پر این آر او مانگا ہے اور مسلم لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دو ماہ علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور پھر باہر ملک جائیںگے تو وہ لمبی مدت کے لیے قیام ہو سکتا ہے ۔ریکوری سے متعلق سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ذمہ تمام واجب ادا ہو گی وہ واپس کر دی جائیگی لیکن سلیمان شہباز،حمزہ شہباز اور داماد علی سے متعلق شہباز شریف پریشان ہیں اور اسی پریشانی کی وجہ سے انکی بیماری بھی بڑھتی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں ایک وفاقی وزیر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کانوں سے سنا اور آنکھوں سے دیکھا ہے کہ شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر این آر او مانگا ہے اور حکومت انکے این آر او پر سنجیدگی سے غور بھی کر رہی ہے۔
زرداری نے ثابت کر دیا چمڑی جائے دمڑی نہ جائے : فیاض الحسن چوہان
لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بلاول کواپنے گریبان میںجھانکنا چاہئے ، ان کوعمران خان کو نا تجربہ کار کرنے کا کوئی حق نہیں، آصف زرداری نے ثابت کردیا کہ چمڑی جائے دمڑی نہ جائے ، مریم اورنگزیب اس وقت رو لیتیں جب آل شریف ملکی خزانہ لوٹ رہے تھے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کو عمران خان کو نا تجربہ کار کہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، ان کو سیاست میں آئے سات سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ، کم ازکم ان کو عمران خان کو نا تجربہ کار کہنے کا حق نہیں پہنچتا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ثابت کردیاہے کہ دمڑی جائے چمڑ ی نہ جائے، اس لئے وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے مقدمات کا کوئی ڈر نہیں ہے ، جس کی کرپشن کی دم پر پا ں آتا ہے وہ کہتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور لٹیرے جو پچاس سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے اب احتساب کے شکنجے میں آگئے ہیں، یہ رویہ جن لیڈر وں کا ہو ان کی بات پر کون کا دھرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کا چیئر مین نہیں لگایا بلکہ نیب میں ایک قاصد تک بھرتی نہیں کیا ،اب جب نیب آزادانہ طور پر کام کررہاہے اوریہ عدالت کے شکنجے میں آگئے ہیں تو عمران خان پر ناراض ہورہے ہیں۔ مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب آل شریف ملک کا خزانہ لوٹ رہے تھے تو مریم اورنگزیب اس وقت رو لیتیں تو آج ان کو یوں درد دل کے ساتھ ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر ڈالنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔
عثمان بزدار کا شیخوپورہ اچانک دورہ ، ناقص صفائی پر چیف آفیسر کی نوکری ختم
لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ پوری توجہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پر ہے۔ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع روڈمیپ تیار کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت سماجی و معاشی انصاف کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ سابق ادوار کی طرح نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع نہیں کریں گے۔ ہر وہ پروگرام اور منصوبہ شروع ہوگا جس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔وہ وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی مےں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود رکھا گیا اور سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے مسائل حل نہیں کئے- ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث یہ علاقے ترقی نہیں کر سکے لیکن اب وسائل کا رخ وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دےا گےا ہے۔ہر پسماندہ تحصےل کو ترقی ےافتہ علاقوں کے برابر لائےں گے۔انہوںنے کہاکہ تحرےک انصاف کی حکومت دور دراز علاقوں میںبنیادی سہولتیں مہیا کرے گی۔ حکومت کی انتھک محنت کے باعث صوبے کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔صوبے کے عوام کی امیدوں اور توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اتوار کی تعطیل کے روز بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا- وزیراعلیٰ لاہور سے صرف دو گاڑیوں کے ہمراہ روانہ ہوئے اوربغیر پیشگی اطلاع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ پہنچے،ہسپتال انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ کے اس دورے سے لا علم تھی -وزیراعلی مختلف وارڈز میں گئے ، مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی – وزیراعلی نے مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا -وزیراعلیٰ نے دورہ کے دوران ٹراما سنٹر میں زخمی بچے کے والد کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے اور ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر مزمل کو معطل کرنے کا حکم دیاہے – وزیراعلیٰ نے بینڈیج اینڈ انجکشن روم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آئی بزرگ مریضہ کو فوری طو رپر وارڈ میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی -ایمرجنسی میڈیکل آئی سی یو کے دورے کے دوران بھی مریضوں اور ان کے تیمار دارو ںنے ادویات نہ ملنے کی شکایات کیں -وزیراعلیٰ نے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مفت ادویات کے لئے فراہم کئے ہیں ،اس کے باوجودمفت ادویات نہ ملناایک افسوسناک امر ہے -انہوں نے ہسپتال میں پولیس خدمت سنٹر کا دورہ کیااورزخمیوں کو ڈاکٹ کے اجراءکے عمل کا بھی جائزہ لیا – انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیاہے اورمریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کاحق واپس کریں گے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ مریض دربدر پھریں اور ان کا مناسب علاج نہ ہو ،یہ روش نئے پاکستان میں نہیں چلے گی- میںخود ہسپتالوں کے دورے کر کے صورتحال کا ذاتی طو ر پر جائزہ لے رہاہوں اورہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں پر جب تک عام آ دمی کا اعتماد بحال نہیں ہوجاتا، میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا- یہ آپ کی حکومت ہے او رآپ کا وزیراعلیٰ ہے ،مجھ سے جو کچھ بن پڑا وہ کر کے دکھاﺅں گا- بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا-وہ خواتین اور مرد قیدیوں کی بیرکس میں گئے اور جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کے لئے پکایا گیا کھانا کھا کر اس کا معیار چیک کیا – وزیراعلی نے جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدی مریضوں کی عیادت کی -انہوں نے 3قیدیوں کے علاج معالجے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا-قیدی مریضوں کے بستر پر تکیہ نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کہ کس قانون کے تحت مریضوں کو تکیہ نہیں دیا جاتا؟-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مریض قیدیوں کو تکیہ فراہم کیا جائے-وزیراعلی نے بعض قیدی مریضوںکو علاج کے لئے دوسرے ہسپتال میں شفٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بیمار قیدی مریضوں کا پوری توجہ سے علاج معالجہ ہونا چاہےے -وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں سے بھی ان کے مسائل پوچھے-انہوں نے کہاکہ اگر کوئی تکلیف ہے تومجھے بتائیں فوراً حل کریں گے -وزیراعلیٰ نے خواتین بیرکس کے باہر لائٹ لگانے کی ہدایت کی اورانہوں نے کہاکہ بیرکوں میں چھوٹے ٹی وی کی جگہ بڑے ٹی وی رکھے جائیں-انہوں نے مرد قیدیوں سے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا او رپوچھا کہ کسی چیزکی ضرورت ہے تو مجھے بتائیں،کھل کر اپنی بات کریں ،کسی سے مت ڈر یں ، اگرکوئی آپ سے پیسے لیتا ہے تو اس کا بھی بتائیں میں ایکشن لوں گا- وزیراعلیٰ نے قیدی خواتین او رقیدی مردوں سے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا-وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے پوچھا کہ آپ کو سردی تو نہیں لگتی جس پر قیدیوں نے کہا کہ ہمارے پاس کمبل ہیںاور عملہ بھی تعاون کرتا ہے-بعدازاں وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی مسئلہ ہوگا اس کو درست کریں گے-میں صوبے بھر کے ہسپتالوں ،جیلوں اور دیگر اداروں کے دورے کرکے عملی طو رپر صورتحال کا جائزہ لوں گا-ہم عوام کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں او راچانک دوروں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا-ایک سوال کے جواب میں ا نہوںنے کہاکہ ہماری نیت نیک ہے ابھی کچھ نہیں ہوگا ہم بھی ادھر ہیں او رآپ بھی ادھر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 120 نئے اراضی سینٹر بنائے جا رہے ہیںجبکہ 20موبائل سینٹر بھی جلد فنکشنل ہوں گے۔ اراضی سینٹرز کو ہم مرحلہ وار پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں میں لے کر جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آج شیخوپورہ شہر کااچانک دورہ بھی کیا -وزیراعلیٰ نے صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے- انہوںنے کہاکہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اورتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں غریب آدمی کو ہر گز تنگ نہ کیا جائے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بڑے مگر مچھوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے-انہوںنے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اورٹریفک مینجمنٹ کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے-وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں صفائی کے ناقص نتظامات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طارق ضیا کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے-انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ شہر کے دورے کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے اورشہرمیں جگہ جگہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیر میونسپل کارپوریشن کی خراب کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ جو افسر اپنی ذمہ داری پوری نہ کر سکے ،اسے عہدے پر رہنے کاکوئی حق نہیںہے۔
آج سے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ختم
لاہور (این این آئی)سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج کے روز کھلیں گے۔ حکومت کی جانب سے 24سے 31دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے شدید دھند اور سردی کی وجہ سے تعطیلات میں 6جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی۔
فوجی عدالتوں کی مدت ختم
اسلام آباد (ناصر کاظمی) ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کو فوری انجام تک پہنچانے کے لیے جنوری 2015ءمیں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم فوجی عدالتوں کی مدت میں کی گئی توسیع 6جنوری کو مکمل ہونے کے بعد آج سے فوجی عدالتیں غیر فعال ہو جائیں گی، فوجی عدالتوں کی بحالی کے لیے آئین میں پھر ترمیم کی ضرورت ہوگی، فوجی عدالتیں اب تک 717کیسز میں سے 549 کیس نمٹا چکی ہیں ،جبکہ 168 مقدمات زیر سماعت ہیں، آئینی ماہرین کے مطابق جب تک آئین میں ترمیم نہ کی گئی فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع نہیں ہوگی، فوجی عدالتیں 6جنوری 2015کو آئین میں اکیسویں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئیں جن کا مقصد ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو جلد ازجلد انجام تک پہنچانا تھا ،فوجی عدالتوں کا قیام 16دسمبر 2014ءکو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم طلباءو اساتذہ کی شہادت کے بعد عمل میں لایا گیا جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا، فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد دہشتگردی کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے نتیجے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی کے بعد سابق حکومت نے پارلیمنٹ کے ذریعے جنوری 2016میں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال توسیع کی اور اسے آئینی تحفظ دیا گیا،بعد ازاں اس حکومتی فیصلے کو سپریم کورٹ چیلنج کردیا گیا تاہم عدالت کے 13رکنی بنچ میں مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 5کے مقابلے میں 8ججز کے اکثریتی فیصلے سے فوجی عدالتوں میں کی گئی دو سالہ توسیع کو درست قرار دیدیا، فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے 717دہشتگردوں کے مقدمات میں اب تک 549 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جن میں 299 دہشتگدوں کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ 192ملزمان کو مختلف سزائین سنائی گئی ہیں، فوجی عدالتون نے بعض تکنیکی وجوہات کی بناءپر 54مقدمات دراپ کردئیے، سزائے موت پانے والے 56مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے جبکہ باقی مجرموں کی اپیلیں مختلف عدالتوں میں زیر التواءہیں ،آئینی ماہرین کے مطابق فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جب تک پارلیمنٹ آئین میں ترمیم نہیں کرے گی فوجی عدالتیں غیر فعال رہیں گی۔
ایک اور پاکستانی نژاد امریکی خاتون نے دنیا کو حیران کر دیا ، پاک وطن کا نام بلند کر دیا
مونٹگمری (صباح نیوز) پاکستانی نژاد صدف جعفر نے امریکا کی ریاست نیو جرسی کے علاقے مونٹگمری کی میئر کا عہدہ سنبھال لیا، ان کی فیملی ستر کی دہائی میں امریکا منتقل ہوئی تھی۔ صدف جعفر ریاست کی پہلی جنوب ایشیائی میئر ہیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔ صدف جعفر سے میئر کے عہدے کا حلف اٹارنی جنرل گوربیر گریوال نے لیا۔ مونٹگمری ٹاو¿ن شپ کمیٹی میئر اور دیگر 4اراکین پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدف جعفر نے کہا کہ وہ لوکل گورننس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ شامل کریں گی۔ صدف جعفر ڈیمو کریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے پچھلے برس کمیٹی رکن منتخب ہوئی تھیں، وہ تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔


















