راولپنڈی(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیاجس کے بعد دفتر خارجہ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بگسر سیکٹر کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد عظیم شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ترجمان کا کہنا ہےکہ کنٹرول لائن پر بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھادی ہیں۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساﺅتھ ایشیا سارک ڈاکٹر فیصلہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب لیا اور احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔
Monthly Archives: January 2019
بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو جعلی اکاو¿نٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کا تعلق اس مقدمے سے نہیں بنتا تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟چیف جسٹس نے نیب کو تحقیقات دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ 2015 کے جعلی اکاو¿نٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے وکیلا فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کمپنیوں میں جو بلاول بھٹو زرداری کا حصہ بتایا جا رہا ہے اس کے مطابق رقم کی ایک منتقلی اس وقت ہوئی جب بلاول کی عمر ایک سال تھی، اور دوسری اس وقت ہوئی جب وہ چھ سال کے تھے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ جلد بازی میں تیار کی گئی اور کا کوئی جواز سمجھ نہیں آیا۔اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ’ہم نے نیب کے تقدس کو محفوظ رکھنا ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ نیب اس طرح کے کیسز نہ لے جن کی بنیاد حقائق پر نہیں ہے۔‘چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں بنتا تو نہ صرف ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے بلکہ اس جے آئی ٹی سے بھی نکال دیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک اہم عہدے کے مالک ہیں اور اس عہدے کی ہمیں عزت محفوظ رکھنا ہے ورنہ بین الاقوامی طور پر ہماری بدنامی ہوگی کہ یہ کس قسم کا ملک ہے جو وزیراعلیٰ اور دیگر لوگوں کو عدالتوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کا نام ای سی ایل سے یہ کہہ کر ہٹانے کو کہا کہ ’کیا ہم یہ تصور کر کے بیٹھے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اپنی کرسی چھوڑ کر بھاگ جائیگا؟ اس سے باہر ممالک میں کیا تاثر جائیگا؟‘فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک ابتدائی تفتیش کے لیے استعمال ہوسکتی ہے لیکن اس کو ’جلد بازی میں لکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ رپورٹ حتمی نہیں قرار دی جاسکتی۔‘چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر نیب چاہے تو وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو اپنی تحقیقات کی بنیاد بنانے کے بجائے ایک اطلاعی رپورٹ کے طور پر پیش کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل چوہدری اختر علی نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ اس سے پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر کافی فائدہ ہوگا۔ ’پوری لسٹ کے بارے میں یہ سمجھا جائے گا کہ یہ میرٹ پر نہیں بنی۔ اس لسٹ کو تیار کرنے میں کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے کہ آیا ہمارے پاس کوئی ٹھوس مواد موجود ہے یا نہیں۔ اسی وجہ سے ایک ایسے شخص کا نام اس لسٹ میں شامل ہے جو اب اس دنیا میں ہے ہی نہیں۔ اس قسم کی لسٹ بنانے سے اس کی قانونی اہمیت بہت کم ہوجاتی ہے۔‘خیال رہے کہ جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے مبینہ طور پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پرسپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اس مقدمے میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر افراد کے نام شامل تھے۔ موجودہ حکومت نے محض جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ان افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے جبکہ اس ضمن میں ایک طریقہ کار موجود ہے کہ اگر کسی بھی ادارے کی طرف سے جن میں نیب یا عدالتوں کی طرف سے نام بھیجے گئے ہوں تو انہی ناموں کو ای سی ایل میں شامل کیا جاتا ہے۔اس مقدمے میں جے آئی ٹی کو محض حقائق تک پہنچے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا لیکن اس ٹیم کے سربراہ کی طرف سے حکومت کو خط لکھا گیا کہ اس مقدمے میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔
ذہین افراد کی نشانیاں کیا ہوتی ہیں؟
وا شنگٹن (ویب ڈیسک)کیا آپ بہت زیادہ ذہین ہیں؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب ہر ایک جاننا چاہتا ہے کیونکہ ہر ایک ہی اپنے آپ کو ذہین سمجھتا ہے۔تاہم ذہین افراد کی نشانیاں کیا ہوتی ہیں؟اس بارے میں سوچا جائے تو ایسا نظر آتا ہے کہ جدید سائنس ذہانت کے حوالے سے مخصوص اور روایتی رویوں کی نفی کرتے ہوئے ایسی عادات کے حامل افراد کو ذہین قرار دیتی ہے جن کا تصور کرنا مشکل ہے۔ویسے اس بات سے اختلاف نہیں کہ ذہین افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوتے ہیں لیکن کیا ان میں اتنا فرق بھی ہوتا ہے؟تو جانیں کہ جدید سائنسی رپورٹس میں کیسے رویوں کے حامل افراد کو ذہین قرار دیا گیا ہے جو اکثر افراد کو مضحکہ خیز یا ناقابل برداشت لگتے ہیںاپنی لاعلمی کو تسلیم کرنا،اکثر افراد ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ سب کچھ جانتے ہیں، چاہے کچھ بھی نہ جانتے ہوں، تاکہ لوگوں کو زیادہ ذہین نظر آسکیں۔ مگر حقیقت میں ذہین افراد مختلف چیزوں میں اپنی لاعلمی کا اعتراف کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ایسا بہت کچھ ہے جس کے بارے میں وہ جان سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ امتحانات میں کم نمبر لیتے ہیں جبکہ اپنی لاعلمی کا اعتراف کرنے والے توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔مسلسل تجسس۔جب کوئی مزید جاننے کی جستجو کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسمارٹ ہیں اور مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا جو لوگ آئی کیو ٹیسٹ میں بچپن میں زیادہ نمبر لیتے ہیں، ان میں تجسس سب سے نمایاں ہوتا ہے اور وہ بلوغت میں پہنچ کر نئے خیالات کے لیے ذہن کھلا رکھتے ہیں۔ ذہانت اور تجسس پہلو بہ پہلو چلتے ہیں۔دیگر افراد کے جملے مکمل کرنا۔یہ سننے میں تو کچھ عجیب لگے گا مگر جب کوئی اندازہ لگالے کہ سامنے والا کیا بولنے والا ہے یا کیا محسوس کررہا ہے تو یہ جذباتی ذہانت (ایموشنل انٹیلی جنس) کی علامت ہے، ہمدردی اور دیگر افراد کے جذبات کا خیال رکھنا آپ کو اس دنیا کو دیگر افراد کے نکتہ نظر سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔بھلکڑ ہونا۔ویسے تو اچھی یاداشت کو عقلمندی کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ بھلکڑ ہوتے ہیں، ان میں بھی ذہانت کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے بقول ایسے لوگوں کا دماغ اس لیے چیزوں کو بھول جاتا ہے تاکہ نئے حالات سے مطابقت پیدا کرسکے اور دوسرا یہ کہ چھوٹی اور غیر اہم اشیائ کی تفصیلات ذہن سے نکال کر کسی منظرنامے کی مکمل تصویر کو اجاگر کرے۔ تو اگر کچھ بھول جائے تو جھنجھلانے کی بجائے اس خیال سے خوش ہوسکتے ہیں کہ اس سے دماغ کو نئے خیالات کے لیے جگہ مل گئی ہے۔کم سونا یا رات گئے تک جاگنا۔ویسے کم سونے سے مراد بہت کم نیند نہیں، بلکہ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ کم سوتے بھی ہیں کیونکہ انہیں اپنے کام یا تعلیمی ادارے میں جانے کے لیے جلد اٹھنا پڑتا ہے۔ تو تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں آئی کیو لیول میں زیادہ آگے ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کافی زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔دنیا کی 20 فیصد آبادی ایک نفسیاتی عارضے misophonia یا مخصوص آوازوں کے معاملے حساسیت کا شکار ہے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس طرح کے افراد زیادہ تخلیقی ذہن رکھنے والے ہوتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی اپنے ارگرد لوگوں کے کھانا چبانے کی آواز سے پریشان ہوجاتے ہیں تو ہوسکتا کہ آپ ایک ذہین ترین فرد ہوں۔ٹال مٹول یا تاخیر کرنے والے۔ویسے تو کسی چیز پر ٹال مٹول کرنا کوئی اچھی عادت نہیں مگر ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹال مٹول کی عادت صرف سستی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ کام کے لیے درست وقت کے انتظار کی نشانی بھی ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ عادت تخلیقی صلاحیت کو بڑھاتی ہے تاکہ لوگ زیادہ بڑے خیال کو حقیقی شکل دے سکیں۔ اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ کاموں میں تاخیر کرنا بھی درحقیقت ذہین افراد کی نشانی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد پرامید ہوتے ہیں اور حقیقت پسند نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے وہ اکثر تاخیر کرتے ہیں، محققین کے مطابق ایسے افراد اچھی امید کے ساتھ بہترین نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔اپنے آپ میں مگن رہنا۔اگر تو تنہا رہنا آپ کو بیزار نہیں کرتا تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ دیگر سے زیادہ ذہین ہوسکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپنے آپ میں مگن رہنے والے زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور اگر آپ خودکلامی کرتے ہیں تو یہ بھی جنیئس ہونے کی نشانی ہے، چیزوں کو اونچی آواز میں دہرانا بھی دماغی کارکردگی کو بہتر کرتا ہے۔سست ہونا۔ایک امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ لوگ زیادہ ذہانت کے حامل ہوتے ہیں جو اپنے خیالات میں گم رہنے اور جسمانی طور پر سست یا کم متحرک ہوتے ہیں۔ ویسے یہ عادت تو ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد میں ہو مگر یہ جان لینا بہتر ہے کہ اپنی سستی کو آپ زیادہ ذہانت کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔خیالی پلاﺅ پکانا
وہ خاتون جس کے پیر سوج کر ہاتھی جتنے ہوگئے
سر ی نگر (ویب ڈیسک)ایسی خاتون جو پیدائش سے اب تک ایک بار بھی جوتا نہیں پہن سکی حالانکہ اس کے دونوں پیر بالکل سلامت ہیں مگر بہت زیادہ سوجن کے باعث وہ عام حجم کے مقابلے میں تین گنا زیادہ پھیل چکے ہیں۔توحیدہ جان نامی یہ خاتون ایک ایسے مرض لمفیٹک فیلارسیز کی شکار ہیں جو بہت لوگوں کو لاحق ہوتا ہے۔اس مرض کے نتیجے میں خاتون کی بائیں ٹانگ اور پیر سوج کر کسی ہاتھی کی ٹانگ جیسا ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی جوتے بھی نہیں پہن سکیں۔21 سالہ خاتون کے مطابق یہ عارضہ پیدائش سے ہی انہیں لاحق ہے جو کہ عام طور پر ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ گھر تک ہی محدود رہتی ہیں۔بارکرافٹ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے توحیدہ نے بتایا ‘ میری پیدائش ایسی ہی ہوئی تھی، یہ میرے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے باعث زندگی کبھی نارمل نہیں ہوسکی’۔انہوں نے بتایا ‘آغاز میں میری تکلیف نے مجھے زیادہ متاثر نہیں کیا، مگر بعد میں میرے جسم کے لیے اس کا بوجھ حد سے زیادہ ہوگیا’کشمیر سے تعلق رکھنے والی توحیدہ کا مزید کہنا تھا ‘بچپن سے ہی میں کبھی جوتا یا سینڈل نہیں پہن سکی، مجھے ہمیشہ سے فینسی شوز کا شوق تھا مگر اتنی خوش قسمت نہیں تھی کہ انہیں پہن سکتی’۔
یہ نیلی چائے موٹاپے کی روک تھام کے لیے موثر
لاہور( ویب ڈیسک ) آپ نے سبز، سیاہ یا سنہری چائے تو پی ہوگی مگر کیا نیلی چائے سے لطف اندوز ہوئے؟اگر نہیں تو بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی کو ضرور آزما کر دیکھیں جسے گرم یا ٹھنڈی شکل میں جس طرح بھی پیا جائے، لوگوں کو پسند آتی ہے۔یہ کیفین فری ہربل چائے ہے جو کہ Clitoria ternatea نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔اسے سب سے پہلے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب دنیا بھر میں اسے پیا جاتا ہے اور ہر ملک میں ہی اسے بنانے کے لیے درکار چیزیں مل جاتی ہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ یہ چائے موٹاپے سے نجات کے ساتھ ساتھ جگر پر چربی چڑھنے کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
بنانے کا طریقہ
چوتھائی کپ خشک بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی فلاورز
ایک سے دو کپ گرم پانی
ایک چائے کا چمچ لیموں
ایک چائے کا چمچ شہد
برف کے ٹکڑے (اگر ٹھنڈی پینا چاہتے ہیں)
اسے بنانے کے لیے ایک سے چار کپ پانی کو تیز آنچ پر گرم کریں، جب وہ ابل جائے تو پھر اس میں خشک بلیو بٹرفلائیفلاورز کا اضافہ کردیں ، پھر برتن کو ڈھک دیں اور 20 سے 30 منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد اگر گرم چائے پینا چاہیں تو اس میں لیموں کے عرق اور شہد کو شامل کرکے پی لیں، اگر ٹھنڈی شکل میں پینا ہے تو مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کپوں میں ڈال کر برف کے ٹکڑے شامل کردیں۔
اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
موٹاپے سے نجات
اس چائے کا استعمال معمول بنانا جسم میں کیلوریز جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اس چائے کو دن میں 2 بار پینے کی عادت زیادہ کیلوریز جلاتی ہے، اس سے جگر پر چربی کم ہوتی ہے جو کہ عام طور پر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے خصوصاً توند۔ اس کو پینے سے توند سے نجات آسان ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اس چائے کا ایک کپ روزانہ پینا توند سے نجات دلائے
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
یہ چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اور ورم کش ہوتی ہے جس سے جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو کہ غیرضروری چربی کو بھی گھلاتا ہے۔
مزاج خوشگوار بنائے
جو لوگ اکثر چڑچڑے رہتے ہیں ان کے لیے یہ مشروب بہترین ہے کیونکہ یہ ذہنی تنا? کم کرکے مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔
جلد کے لیے بھی فائدہ مند
ماہرین کے مطابق یہ نیلی چائے عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جبکہ اس ہارمون کو متحرک کرتی ہے جو جلد کو جواب رکھتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
سردرد سے نجات میں مددگار قدرتی ٹوٹکے
لاہور (ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کو سردرد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس سے نجات کے لیے ادویات کی لاگت کا حساب لگایا جائے تو وہ اربوں ڈالرز کے قریب ہوگی۔بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں جیسے دفتر میں کسی کام کی ڈیڈلائن، کسی سے بحث، ٹریفک جام یہاں تک کہ اچھی چیزیں بھی آپ کے سر کو درد میں مبتلا کرسکتی ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر سر میں ہونے والا درد عارضی ہوتا ہے اور چند عام چیزوں سے بھی آپ سر میں ہونے والے اس درد سے نجات پاسکتے ہیں یا اس کی شدت کم کرسکتے ہیں؟
تو یہاں ایسے ہی روایتی چیزوں کے بارے میں جانے جو اس کا موثر علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔
غذا میں میگنیشم لیں
آدھے سر کے درد کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو میگنیشم نامی منرل کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ اس کی کمی ہی اکثر مائیگرین کا باعث بنتی ہے۔ میگنیشم کی بڑی مقدار کیلوں، چاکلیٹ، مچھلی اور سبزیوں میں موجود ہوتی ہے۔
وٹامن بی ٹو کا زیادہ استعمال
ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ 400 ملی گرام وٹامن بی کا استعمال آدھے سر کے درد کی شکایت کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بادام، مچھلی، پنیر اور متعدد سبزیوں و پھلوں میں یہ وٹامن موجود ہوتا ہے۔
ادرک کی چائے
ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔
کافی
ایک امریکی تحقیق کے مطابق کافی میں موجود جز کیفین خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرتا ہے جس سے سردرد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو کیفین جبکہ دوسرے کو سردرد کی گولی دی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کیفین سے ان کے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
گرم یا ٹھنڈے کی حکمت عملی
تنا? کے باعث ہونے والے سردرد کے علاج کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت مسلز کو سکون مل سکے۔
اسی طرح آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے بھی اسی طریقہ کار کو آزمایا جاسکتا ہے مگر اس میں ٹھنڈے کی بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔
مساج
اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔
پا?ں پانی میں ڈبو دیں
زیریں جسم میں گردش کرتا خون سر میں خون کی شریانوں پر سے دبا? کم کرتا ہے اور سب سے نچلا حصہ تو ظاہر ہے پا?ں ہی ہوگا۔ سردرد کی شدت میں کمی لانے کے لیے اپنے پیروں کو مسٹرڈ پا?ڈر ملے نیم گرم پانی سے بھرے کسی چھوٹے ٹب میں ڈبو دیں۔ ایسا آدھے گھنٹے تک کریں پھر پیروں کو باہر نکال کر کپڑے سے خشک کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں : خواتین کو اکثر آدھے سر کے درد کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟
سر پر پٹی باندھنا
اسکارف، پٹی یا کوئی کپڑا اپنی پیشانی کے گرد لپیٹ لینے سے کھوپڑی میں خون کی روانی کم ہوتی ہے اور سوجن کی شکار شریانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کچھ منٹ تک پٹی باندھے رکھنے سے ہی آپ کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔
یوگا
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آدھے سر کے درد کے شکار افراد اگر ادویات کے استعمال کے ساتھ اگر یوگا کو عادت بنالیں تو انہیں جلد ریلیف ملتا ہے، اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کی ورزش فائدہ مند ہے مگر یوگا سردرد کے لیے زیادہ موثر جسمانی سرگرمی ہے جس سے مائیگرین کی شکایت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
لیونڈر کی مہک
لیونڈر کی مہک نہ صرف اچھی نیند لانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ سردرد کے لیے بھی قدرتی ٹوٹکوں میں سے ایک ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مائیگرین کے وہ مریض جنھیں لیونڈر کا عرق سونگھنے کا موقع پندرہ منٹ کے لیے دیا گیا، ان کا 71 فیصد سردرد ختم ہوگیا۔
پانی پی لیں
جسم میں پانی کی کمی سردرد کو بدترین بنادیتی ہے، تو پانی پینا بھی سردرد کی شدت کم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اکثر سردرد کا شکار رہتے ہیں، اگر وہ دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر زیادہ پانی پینا شروع کردیں تو انہیں شدید سردرد کا کم سامنا ہوتا ہے۔
چینی جہاز چاند کے عقبی حصے میں اترنے والا پہلا خلائی مشن بن گیا
بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی خلائی مشن نے چاند کے عقبی حصے میں کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔ مطابق چینی خلائی ایجنسی کا روبوٹ جہاز ’چینگ 4 مشن‘ چاند کے ’تاریک حصے‘ میں اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔ چاند کی اس سطح کو تاریک پہلو اس لیے کہا جاتا ہے کہ اسے پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا اور ‘تاریک’ کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں روشنی نہیں ہوتی۔چینگ فور چاند کے قطب جنوبی-ائیٹکن بیسن پر اترنے میں کامیاب ہوا جسے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ‘خلابازی کی تاریخ کا اہم قدم’ قرار دیا ہے۔ ماضی میں چاند پر جانے والے مشن اس حصے میں گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کوئی جہاز چاند کی پچھلے حصے میں گیا ہو۔ چینی خلائی گاڑی مخلتف قسم کے آلات سے لیس ہے جو چاند کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربہ بھی کرے گی۔واضح رہے کہ ہم زمین سے چاند کا صرف ایک رخ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ چاند کی اپنی محوری گردش میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جتنی دیر میں وہ زمین کے گرد چکر لگاتا ہے جبکہ چاند کے دونوں جانب دن اور رات کا وقت یکساں ہوتا ہے۔
اللہ کے آئین کا اعلا ن ہے قر آ ن ، عارف لوہار کا نئے سا ل پرحمد با ری تعا لیٰ کا خو بصو رت تحفہ
لاہور (صدف نعیم)معروف گلوکار عارف لوہار کا نئے سا ل پر اپنے مدا حو ں کیلئے حمد با ری تعا لیٰ کا خو بصو رت تحفہ ،یو ٹیو ب پر ریلیز کی گئی حمد اللہ کے آئین کا اعلا ن ہے قر آ ن ،عا لم کیلئے رحمتیں رحمان ہے قر آن سننے وا لوں پر وجد طا ری کر دیتی ہے۔رو ز بروز ان کی اس حمد کو دیکھنے اور پسند کر نیوا لوں کی تعد اد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گلو کا رہ سا رہ رضا خان کے گیت ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے نے یو ٹیوب پر دھو م مچا دی
لاہو ر(صدف نعیم سے )معروف گلو کا رہ سا رہ رضا خان کے گیت ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے نے یو ٹیوب پر دھو م مچا دی۔ایک اندازے کے مطا بق اب تک اس گیت کو ایک ملین سے زیادہ لو گ دیکھ چکے ہیں جبکہ دو سری طر ف اس گیت بارے اپنے کمنٹس میں شا ئقین نے سا ل کا سب سے زیا دہ میلو ڈیس سا نگ قرا ر دیا ہے۔یا د رہے کہ سا رہ رضا خا ن کے پہلے بھی کئی گیت مقبو لیت حا صل کر چکے ہیں۔
اب سیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ ماسک تیار
نیویارک( ویب ڈیسک ) خواتین کے میک اپ میں فیس ماسک کو غیرمعمولی حیثیت حاصل ہے اور جلد کو دیکھتے ہوئے عین اسی مناسبت سے فیس ماسک تیار کیا جاتا ہے۔ اب ایک کمپنی نے سیلفی کے ذریعے تھری ڈی فیس ماسک بنانے کا اعلان کیا ہے۔میک اپ اور چہرے کے لیے قدرے طبی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی نیوٹروجینا نے ماسک آئی ڈی نام کا ایک نظام بنایا ہے۔ یہ سسٹم پہلے ایک سیلفی کے ذریعے ا?پ کی جلد اور خدوخال کا جائزہ لیتا ہے اور پھر تھری ڈی پرنٹر سے مطلوبہ فیس ماسک تیار کرکے دیتا ہے جو عین صارف کی ضرورت کے مطابق ہوتا ہے۔سیلفی کی مدد سے پہلے چہرے کا مکمل نقشہ بنایا جاتا ہے جس میں ناک اور دیگر خدوخال کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اگلے مرحلے میں نیوٹروجینا کے اسکن 360 سسٹم کو استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیمرے کے ا?گے ایک ا?لہ نصب ہوتا ہے جو ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ یہ نظام جلد کی رنگت، نمی، کیفیت، ا?نکھوں کے گرد حلقوں اور جھریوں کو بھی نوٹ کرتا ہے۔اس کے بعد چہرے کا نقشہ اور اسکن 360 کا مکمل ڈیٹا ایک سرور پر بھیجا جاتا ہے جو ایک تھری ڈی پرنٹر میں جاتا ہے۔ پرنٹر کی ماسک شیٹ پر پہلے سے ہی ہائڈروجل موجود ہوتے ہیں۔ جن میں سرخ سمندری گھاس اور ٹڈی سیم ( لوکسٹ بین) اور جلد کو بہتر بنانے والے اجزا شامل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں ماسک کے چھ مقامات پر پھیلایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہیالورونِک ایسڈ شامل ہے جو جلد کی نمی بہتر کرتا ہے۔ رنگت کو ہموار کرنے کے لیے وٹامن بی تھری، جھریاں دور کرنے کے لیے گلوکوزامائن اور وٹامن سی وغیرہ بھی اس ماسک کا حصہ ہے۔ کمپنی نے ابھی اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں اور توقع ہے کہ اس سال کے ا?خر تک یہ سہولت پہلے امریکا میں فراہم کی جائے گی۔
فرنس آئل کی درآمد پر پابندی، حکومت کی ریفائنریز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت
اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک میں قائم تیل کی تمام ریفائنریز کو صلاحیت اور معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔مذکورہ ریفائنریز سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات پر اربوں روپے کی حاصل کی جانے والی ’ڈیم ڈیوٹی‘ کی آمدن کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے تمام ریفائنریز اور متعلقہ حکومتی اداروں کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ فرنس آئل کی پیداوار کم کر کے نہ ہونے کے برابر کردی جائے اور فرنس آئل کی اسٹوریج کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لیے بجلی بنانے والوں سے تجارتی معاہدے کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں تمام ریفائنریز اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار انتہائی کم کردی جائے، اس کے ساتھ آل ریفائنریز کو چاہیے کہ اضافی اسٹوریج کی سہولت کے لیے پیدوار کا ا?غاز کیا جائے اس کے ساتھ اپنی صلاحیتیوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیم ڈیوٹی کا استعمال کیا جائے۔عمومی طور پر فرنس ا?ئل کو خام تیل کے بعد سب سے گندی اور بے کار پیٹرولیم مصنوعات مانا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں تیل ریفائنریز اپنی کل گنجائش کے 30 فیصد حصے کے برابر فرنس ا?ئل پیدا کرتی ہیں۔خیال رہے کہ حکومت سالوں سے فرنس ا?ئل کو درا?مد شدہ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) سے تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل کررہی ہے تا کہ بجلی کی پیداوار سستی اور مزید بہتر ہوسکے۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’حکومت کی جانب سے فوری طور پر فرنس ا?ئل کی درا?مد پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم کے الیکٹرک اس سے مستثنیٰ ہے۔
مزید پڑھیں: درآمدی ایل این جی سے قومی خزانے کو 3 ارب ڈالر کا فائدہ
واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 کے ا?خر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں بھی فرنس ا?ئل پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پھر موسم گرما میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث 3 ماہ کا استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔
پیٹرولیم کے شعبے کو ڈی ریگولرائز کرنے کے لیے پرویز مشرف کی حکومت نے 2002 میں مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار پر 10 فیصد جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر 6 فیصد ’ڈیم ڈیوٹی‘ کی اجازت دی تھی تاکہ درا?مد کردہ مصنوعات پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی لاگو ہونے کے بعد قیمتوں میں موجود فرق ختم کیا جاسکے۔
ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور بلوچستان حکومت کے درمیان 10 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
کوئٹہ( ویب ڈیسک ) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) بلوچستان میں آب پاشی اور پانی کا نظام بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا۔صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی امور سجاد احمد بھٹہ اور اے ڈی بی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان شیاو¿ہونگ ینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس دوران وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزرا نوابزادہ طارق حسین مگسی اور ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اے ڈی بی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ذراعت بلوچستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے صوبے میں پانی کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کا نہ صرف نظام متعارف کروایا جائے گا بلکہ اس کی مدد سے پیداوار اور کسانوں کی ا?مدن میں بھی اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ بلوچستان کی آبادی کا 2 تہائی حصہ ذراعت پر انحصار کرتا ہے جس میں صوبے کے 60 فیصد عوام شامل ہیں۔تاہم صوبے میں خشک سالی کی صورتحال اور ناقص نہری نظام کی وجہ سے اس شعبے اور اس سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں غربت کی شرح قومی سطح پر غربت کی شرح سے بھی دگنی ہے۔
ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ کام دکھا گیا ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں اچانک اتنا اضافہ کہ کاروباری افراد کے وارے نیارے ہو گئے
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 810 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزا ر کی نفسیاتی حد عبورکر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان مختصر دورے پر آئے اور چند گھنٹوں کے بعد روانہ ہو گئے جس دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ترین معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس مختصر دورے کا اثر پاکستانی معیشت پر بھی نظر آ رہاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 575 کی سطح پر تھا تاہم آدھے گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہوئی جوکہ مسلسل 12 بجے تک جاری رہی اور 100 انڈیکس اوپر جاتا رہا۔ دوپہر 12 بجے 896 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ 38ہزار 443 پر پہنچ گئی۔ سٹاکر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کافی دنوں کے بعد 38ہزار کی نفسیاتی حد واپس حاصل کر لی ہے جو کہ مثبت اشارہ ہے۔تاہم اس کے بعد معمولی کمی واقع ہوئی اور سٹاک مارکیٹ 810 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 358 پوائنٹس کی حد پر آ گئی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اچانک تیزی پر ماہرین کی جانب سے معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔


















