مٹی میں اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت ،جان لیوا جراثیم موجود ہو نے کا انکشا ف

الینوائے: (ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے جرثوموں میں بھی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے بیماریوں کے موجب جرثوموں نے اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے۔فیوچریٹی میں شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک ہارٹ مین نے کھیل کے 42 میدانوں سے نمونے حاصل کیے۔ ان نمونوں کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا تو تشویشناک انکشاف ہوا۔نمونوں سے حاصل ہونے والے حیران کن نتائج سے پتہ چلا کہ مٹی میں پائے جانے والے بہت سے جرثومے جیسے ٹرکلوسان نے اپنی جین میں تبدیلی کرلی ہے جس سے ان جراثیم پر اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوگیا ہے۔مٹی میں کئی جان لیوا جرثومے پائے جاتے ہیں، کسی حادثے کے نتیجے میں سڑک یا میدان میں گرنے والے شخص کو چوٹ لگ جائے تو کھال ادھڑ جانے کی صورت میں یہ جراثیم جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔اس قسم کے حادثے میں اگر فوری طور پر تشنج Tetanus کا انجیکشن نہ لگوایا جائے تو یہ جراثیم قوت مدافعت کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہوئے انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں اگر جراثیم اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوجائے تو موت کی شرح میں ہولناک اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ صرف امریکا میں سالانہ 25 ہزار ا?دمی اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

کمپیوٹرپرکام کے دوران گردن کو سیدھا نہ رکھنے کے شدید نقصانات جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر خاص انداز سے نظر جمانے کا عمل گردن، کندھوں اور مہروں کے درد کی وجہ بن رہا ہے بظاہر یہ بے ضرر انداز ہی غنودگی، عدم توجہ، دردِ سر، پٹھوں کے تناو¿ اور مہروں میں مستقل بگاڑ کی وجہ بھی بن رہا ہے۔سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیوررسٹی میں صحت کے پروفیسر ایرک پیپر اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ جب آپ سیدھے اور کھڑے ہوکر اپنی گردن کو ستواں رکھتے ہیں تو آپ کا جسم آپ کے سر اور گردن کا وزن سہار لیتا ہے جو 12 پونڈ تک ہوسکتا ہے۔جیسے ہی آپ (اوپر تصویر کے مطابق) اپنے چہرے کو اسکرین کے قریب لاتے ہیں تو ا?پ کا سر 45 درجے زاویے تک چلا جاتا ہے اب گردن اور سر کا بوجھ بڑھ کر 45 پونڈ تک جاپہنچتا ہے اور لوگ، گردن، کاندھوں، حرام مغز اور دردِ سر کی شکایت کرنے لگتے ہیں یہاں تک کہ گردن گھمانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور کمر کے درد کا عارضہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔اس کے لیے ماہرین نے کئی طلبا و طالبات کا سروے کیا جس میں کمپیوٹراستعمال کرتے ہوئے سر اور گردن کی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے 87 افراد سے کہا گیا کہ وہ سر کو گردن کی سیدھ میں رکھیں اور پھر گردن دائیں اور بائیں گھمائیں اور 92 فیصد افراد نے اپنی گردن انتہائی حد تک گھمائی۔اب طلبا سے کہا گیا کہ وہ چہرے کو گردن کی سیدھ سے ا?گے کی جانب بڑھائیں اور ان سے کہا کہ وہ اسی انداز میں رہتے ہوئے اپنی گردن دائیں اور بائیں گھمائیں۔ صرف 30 سیکنڈ بعد ہی 98 فیصد رضاکاروں نے گردن، سر، یا آنکھوں میں درد اور تناو¿ کی شکایت کی۔بعد ازاں الیکٹرو مایوگرافی اور دیگر آلات کے ذریعے دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ سر آگے کرنے کی پوزیشن میں خاص ٹراپیزئیس پٹھوں پر تناو¿ بہت بڑھ گیا تھا۔ اسی بنا پر ماہرین کہہ رہے کہ آپ کو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کا اندازہ نہیں ہوتا اور جب بھی کاندھوں، سر یا گردن میں درد محسوس ہو تو فوری طور پر اپنے بیٹھنے گردن اور سر کی پوزیشن کا جائزہ لیں۔

وہ کونسی خواتین جن سے مرد دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں‘ دلچسپ انکشافا ت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماہر نفسیات ’ہنٹ ایتھرج‘نے حال ہی میں ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اکثر ان کے پاس مرد و خواتین اپنے ازدواجی مسائل لے کر آتے ہیں۔ ایک حیرت انگیز بات انہوں نے یہ بات بتائی کہ اگر پیشہ وارانہ زندگی میں بے حد کامیاب خواتین ان کے پاس آتی ہیں اور شکایت کرتی ہیں کہ زندگی میں بے تحاشہ کامیابیوں کے باوجود انہیں نجی زندگی میں کامیابی نہ ملی۔ ان میں سے اکثر غیر شادی شدہ اور تنہا ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی ایسی بہت سی خواتین بھی آتی ہیں جو کہتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی مرد اچھا بھی لگے تو وہ ایک دو ملاقاتوں میں ہی گھبرا جاتا ہے۔ ماہر نفسیات نے اس حوالے سے واضح کیا کہ بیشتر مرد پیشہ وارانہ زندگی میں کامیاب خواتین سے دور بھاگتے ہیں۔ نفسیاتی تھراپسٹ ’ایلن بوئکن‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد خواتین کی کامیابی سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ ایسی صورت میں ازدواجی معاملات میں اپنی حیثیت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر مردوں کی نفسیات میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ ان کی بیگم یا محبوبہ کی ذمہ داری ان پر ہے۔ کامیاب پیشہ وارانہ زندگی گزارنے والی خواتین کا انحصار ان پر نہیں ہوتا جس کے باعث مرد کی اہم نفسیاتی ضرورت پوری نہیں ہوپاتی۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیلسن: نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 115 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے ئے میچ میں سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو روس ٹیلر اور ہینری نیکولس کی سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ روس ٹیلر نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔کپتان کین ولیمسن 55، کولن منرو 21 اور مارٹن گپٹل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خام تیل میں کمی کے باوجود پاکستانی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مخدوش رہے گی، رپورٹ

کراچی: پاکستانی معیشت کی نمو مالی سال 19-2018 میں 4.4 فیصد رہے گی جب کہ بجٹ خسارہ گزشہ مالی سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال میں 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ملکی معاشی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ادارے فچ سولوشن کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کے علاوہ دیگر درآمدات میں کمی پاکستانی نمو پر اثرانداز ہوگی اور خام تیل میں کمی کے باوجود پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مخدوش رہ گی۔رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہونے کے اندازے ہیں جو پاکستانی برآمدات پر اثر انداز ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی ڈالر مالیت سال در سال تقریباً 13 فیصد کم ہوئی اور پاکستانی برآمدات ڈالر میں 20 فیصد کم ہوچکی ہیں ج مزید 20 سے 30 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریونیو گروتھ میں کمی کے باعث حکومت کی توجہ آئندہ چند ماہ کے دوران اخراجات میں کمی اور آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول پر ہے۔  رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ اکاؤنٹ خسارہ، روپے کی گرتی قدر اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ اس جانب اشارہ ہے کہ اخراجات اور ریونیو گروتھ کے درمیان عدم استحکام پایا جاتا ہے۔

شام میں امریکی اور پاکستانی سمیت 5 داعش جنگجو گرفتار

دمشق( ویب ڈیسک )شام میں 5 داعش جنگجوو?ں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 امریکی، 2 پاکستانی اور ایک ا?ئرش شہری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں برسرپیکار امریکا کی حمایت یافتہ فورس ’شامی جمہوری فورسز‘ نے شام کے صوبے دیر الزور سے 5 داعش جنگجوو?ں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ جنگجو 30 دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران جھڑپ کے بعد گرفتار ہوئے۔
شامی جمہوری فورسز کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار جنگجوو?ں میں سے 2 کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ دو پاکستانی اور ایک ا?ئرش شہری ہے۔ بیان کے ساتھ جنگجوو?ں کی تصاویر بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔
گرفتار ہونے والے 34 سالہ امریکی شہری کا نام وارن کرسٹوفر کلارک المعروف ’ امریکی ابو محمد‘ ہے جو ہیوسٹن کا رہائشی ہے جب کہ دوسرا امریکی شہری عرب نڑاد زید عبدالحامد ہے اور وہ ’امریکی ابو زید‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شامی جمہوریہ فورسز کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دو جنگجو پاکستان کے شہری ہیں جن میں سے ایک نام فضل الرحمان جڈ عمر 48 سال اور دوسرے کا نام عبدالعظیم راجپوت عمر 19 سال ہے۔
گرفتار کیے گئے 5 جنگجوو¿ں میں سے ایک آئرش شہری ہے۔ ڈبلن کے رہائشی کا نام الیگزینڈر روزمانووچ بیک مرزائیف ہے۔ یہ پانچوں جنگجو دریائے فرات پر شامی شہریوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ شامی حکومت یا کسی اور ذرائع سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی گرفتار جنگجوو?ں کے متعلقہ ممالک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے ا?یا ہے۔

بلوچستان میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور صرف کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں حالیہ اسکریننگ کے دوران 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان نے عالمی ادارے یونیسیف کے تعاون سے غذائی قلت کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اقدامات کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ بچوں کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر کے دوران پہلے مرحلے میں کوئٹہ بلاک میں شامل اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا۔ حالیہ اسکریننگ کے دوران 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کاشکار پائے گئے—.فوٹو/ لکھاری تینوں اضلاع میں اسکریننگ کےعمل میں 2 ہزار 500 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 5 دسمبر سے 8 دسمبر تک بچوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تشویشناک نتائج سامنے آئے۔ ان تینوں اضلاح میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے بیشتر بچے مختلف اقسام کی غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حالیہ اسکریننگ کے نتائج میں صرف کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں غذائی قلت میں مبتلا بچوں کی یہ شرح 40 فیصد سے بھی زائد پائی گئی جبکہ کچھ جگہوں پر 60 فیصد تک بچے غذائی کمی میں مبتلا پائے گئے، ان میں پنجپائی، میاں غنڈی اور مغربی بائی پاس سمیت دیگر نواحی علاقے شامل ہیں۔ عالمی ادارہ یونیسیف کے تعاون سےغذائی قلت کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اقدامات کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ بچوں کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا گیا—.فوٹو/ لکھاری صوبائی دارالحکومت کی اس صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے تقریباً 14 اضلاع میں خشک سالی کی صورت حال ہے۔ متاثرہ اضلاع میں پانی کی قلت سے گلہ بانی اور زراعت کے شعبے تو متاثر ہیں ہی، لیکن ان اضلاع میں شامل چاغی واشک اور نوشکی میں بچوں میں غذائی قلت کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کےمطابق کسی بھی شہر، علاقے یا کمیونٹی میں اگر 15 فیصد بچوں میں غذائی قلت پائی جائے تو ایمرجنسی نافذ کردی جاتی ہے۔ کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک ہوچکی ہے—.فوٹو / لکھاری یونیسیف کے نیوٹریشن سیکشن کے ڈاکٹر فیصل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں بچوں میں غذائی قلت کی کئی وجوہات ہیں، جن مں غربت، پینے کے لیے صاف پانی کی عدم دستیابی، مناسب خوراک کی کمی، تعلیم اور آگہی کا نہ ہونا شامل ہے، جن سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور اس مسئلے پر یونیسیف محکمہ صحت بلوچستان کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ صوبے میں غذائی قلت کے حالیہ سروے کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل تینوں اضلاع کے غذائی قلت کے شکار بچوں کو رجسٹر کرلیا گیا ہے، ان بچوں کو ضروری غذا فراہم کی جائےگی جب کہ شدید غذائی قلت کے شکار بچوں اور ماو¿ں کےحوالے سے ورلڈ فوڈ پروگرام سے معاونت کی درخواست کی جائے گی۔

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستانی معیشت کی نمو مالی سال 19-2018 میں 4.4 فیصد رہے گی جب کہ بجٹ خسارہ گزشہ مالی سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال میں 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ملکی معاشی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ادارے فچ سولوشن کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کے علاوہ دیگر درآمدات میں کمی پاکستانی نمو پر اثرانداز ہوگی اور خام تیل میں کمی کے باوجود پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مخدوش رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہونے کے اندازے ہیں جو پاکستانی برآمدات پر اثر انداز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی ڈالر مالیت سال در سال تقریباً 13 فیصد کم ہوئی اور پاکستانی برآمدات ڈالر میں 20 فیصد کم ہوچکی ہیں جو مزید 20 سے 30 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریونیو گروتھ میں کمی کے باعث حکومت کی توجہ آئندہ چند ماہ کے دوران اخراجات میں کمی اور آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پروگرام کے حصول پر ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ اکاو¿نٹ خسارہ، روپے کی گرتی قدر اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ اس جانب اشارہ ہے کہ اخراجات اور ریونیو گروتھ کے درمیان عدم استحکام پایا جاتا ہے۔

بلوچستان میں بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا

بلوچستان میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور صرف کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں حالیہ اسکریننگ کے دوران 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔

صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان نے عالمی ادارے یونیسیف کے تعاون سے غذائی قلت کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اقدامات کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ بچوں کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر کے دوران پہلے مرحلے میں کوئٹہ بلاک میں شامل اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا۔

حالیہ اسکریننگ کے دوران 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کاشکار پائے گئے—.فوٹو/ لکھاری
تینوں اضلاع میں اسکریننگ کےعمل میں 2 ہزار 500 ٹیموں نے حصہ لیا۔

5 دسمبر سے 8 دسمبر تک بچوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تشویشناک نتائج سامنے آئے۔ ان تینوں اضلاح میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے بیشتر بچے مختلف اقسام کی غذائی قلت کا شکار پائے گئے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حالیہ اسکریننگ کے نتائج میں صرف کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں غذائی قلت میں مبتلا بچوں کی یہ شرح 40 فیصد سے بھی زائد پائی گئی جبکہ کچھ جگہوں پر 60 فیصد تک بچے غذائی کمی میں مبتلا پائے گئے، ان میں پنجپائی، میاں غنڈی اور مغربی بائی پاس سمیت دیگر نواحی علاقے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ یونیسیف کے تعاون سےغذائی قلت کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اقدامات کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ بچوں کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا گیا—.فوٹو/ لکھاری
صوبائی دارالحکومت کی اس صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے تقریباً 14 اضلاع میں خشک سالی کی صورت حال ہے۔ متاثرہ اضلاع میں پانی کی قلت سے گلہ بانی اور زراعت کے شعبے تو متاثر ہیں ہی، لیکن ان اضلاع میں شامل چاغی واشک اور نوشکی میں بچوں میں غذائی قلت کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کےمطابق کسی بھی شہر، علاقے یا کمیونٹی میں اگر 15 فیصد بچوں میں غذائی قلت پائی جائے تو ایمرجنسی نافذ کردی جاتی ہے۔

کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک ہوچکی ہے—.فوٹو / لکھاری
یونیسیف کے نیوٹریشن سیکشن کے ڈاکٹر فیصل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں بچوں میں غذائی قلت کی کئی وجوہات ہیں، جن مں غربت، پینے کے لیے صاف پانی کی عدم دستیابی، مناسب خوراک کی کمی، تعلیم اور آگہی کا نہ ہونا شامل ہے، جن سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور اس مسئلے پر یونیسیف محکمہ صحت بلوچستان کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

صوبے میں غذائی قلت کے حالیہ سروے کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل تینوں اضلاع کے غذائی قلت کے شکار بچوں کو رجسٹر کرلیا گیا ہے، ان بچوں کو ضروری غذا فراہم کی جائےگی جب کہ شدید غذائی قلت کے شکار بچوں اور ماو¿ں کےحوالے سے ورلڈ فوڈ پروگرام سے معاونت کی درخواست کی جائے گی۔

کراچی ہیلتھ ایکسپو میں ہزاروں افراد کے مفت بلڈ ٹیسٹ اور علاج

کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طالب علموں کی غیر سرکار اور غیر سیاسی تنظیم ” ہوپس” کے زیر اہتمام “چوتھی ہیلتھ ایکسپو” میں ہزاروں افراد کے مفت خون کے ٹیسٹ اور علاج کیا گیا۔نمائش کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کیا جب کہ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی عدیل احمد، ماہر غذائیات غفیریہ انیس سعید، اداکارہ نمرہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔نمائش کے دوران ایگزیکٹو کلینکس میں ماہر ڈاکٹروں نے عوام کا مفت جسمانی امراض کے علاج کے ساتھ ذہنی دباو¿ اور دماغی امراض کے علاج کے بارے میں مفید مشورے دیے جب کہ ہزاروں افراد کے بلڈپریشر، زیابطیس، کولیسٹرول سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس کے علاوہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ نے 20 سے زائد کلینکس میں سیکڑوں افراد کے دانتوں کا معائنہ اور ضرورت مندوں کا مفت علاج کیا۔ہیلتھ ایکسپو میں انڈس اسپتال، چغتائی لیب، ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے علاوہ دیگر فلاہی اداروں نے بھی مفت سہولیات فراہم کرنے میں “ہوپس” کے رضاکاروں کی مدد کی۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اہلکاروں نے عوام کو فوری طبی امداد کی ٹریننگ ورک شاپ کا انعقاد کیا جس سے سیکڑوں لوگوں نے افادہ کیا۔”ہوپس” تنظیم کی صدر مریم راحت سعید نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر رضاکاروں، مہمانان گرامی کے ساتھ ہیلتھ ایکسپو میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔طلب علموں کی یہ تنظیم گزشتہ 25 برسوں سے کراچی کے عباسی شہید اسپتال، کراچی ادارہ برائے امراض قلب کے علاوہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں عوام کو علاج کے ساتھ مفت ادویات کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

پولیس اہلکار کے پوسٹر کو ‘رشوت’ دینا سری لنکن نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

کولمبو (ویب ڈیسک ) سری لنکا میں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریفک پولیس افسر کے کٹ آو¿ٹ (حقیقی سائز کے پوسٹر) کو ازراہِ مذاق ‘رشوت’ دینے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم بعدازاں دونوں ضمانت پر رہا ہوگئے۔یہ واقعہ سری لنکا کے شمالی قصبے واونیہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے سڑک کنارے بائیک روکی، جیب سے والٹ نکال کر اس میں سے پیسے نکالے اور وہاں نصب ڈمی پولیس اہلکار کو دینے کی کوشش کی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سری لنکا کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سری لنکن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، جو بعدازاں ضمانت پر رہا ہوگئے۔ان نوجوانوں پر پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی ساکھ متاثر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوانوں نے پوسٹر کے کچھ حصے کو نقصان پہنچایا، واضح رہے کہ سری لنکا میں مرکزی شاہراہوں پر اس طرح کے کٹ آو¿ٹ نصب کیے گئے ہیں، جن کا مقصد مقررہ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا ہے۔دوسری جانب متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر سری لنکن پولیس کے اس ‘ایکشن’ پر بھی تنقید کی، جن کا دعویٰ تھا کہ ان نوجوانوں نے محض پولیس کے شعبے میں کرپشن کی لعنت کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش کی تھی، انہیں گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

ناراض بیوی کو منانے کیلئے معافی مانگنے کا انوکھا طریقہ

لاہور( ویب ڈیسک ) اگر کسی وجہ سے شریک حیات میں سے کوئی ایک ناراض ہو جائے تو پھر اسے کیسے منایا جائے۔ہاتھ جوڑے جائیں ، قسمیں کھائی جائیں یا صرف معافی مانگ کر اعتراف کر لیا جائے۔ اب اگلا سوال کہ معافی اور غلطی کا اعتراف کر بھی لیا جائے تو کس شکل میں؟ایسا ہی کچھ انوکھا کیا ہیوسٹن ، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جوز ایل ٹورس نامی شخص نے۔اپنی شریک حیات کا بھروسہ دوبارہ سے قائم کرنے کیلئے ٹورس نے اپنی چھاتی پر مستقل طور پر معافی اور اعتراف نامہ گدوالیا۔ٹورس کا کہنا ہے کہ ایسا اس نے اپنی بیوی کے اعتماد کو دوبارہ سے جیتنے کیلئے کیا ہے۔وہ اپنی شادی شدہ زندگی بہت تکلیف دہ ہو جانے پر شرمندہ ہئ۔ معافی نامے میں ٹورس نے اپنے جھوٹے اور دوغلے ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔اب ٹورس نے بیوی کو منانے کیلئے غلط طریقہ اختیار کیا یا صحیح یہ ایک الگ بحث ہے لیکن ٹورس کی گ±دی ہوئی چھاتی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ایک الگ بحث چھڑ گئی ہے۔یہ بحث ہے درست املے اور ہجوں کی۔گدائی کرنے والا آرٹسٹ املے اور ہجوں کا ماہر نہیں تھا اسی وجہ سے انٹرنیٹ پر کئی لوگوں نے تحریر میں غلطیوں کی نشاندہی اس آرٹسٹ کے انسٹا گرام اکاونٹ ‘ٹیٹوز بائی جارج ‘ پر بھی کی ہے۔جیسے کہ deceiver اور disrespectful کا املا۔جواب میں آرٹسٹ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریزی ان کی مادری زبان نہیں ہے اور تحریر کی درستگی کیلئے وہ اپنے کلائنٹ سے ایک سے زائد مرتبہ چیک کرواتے ہیں۔آرٹسٹ کے مطابق اپنے کلائنٹ کی چھاتی پر گدائی کرنے سے پہلے کئی مرتبہ پوچھا تھا کہ واقعی وہ یہ کروانا چاہتا ہے یا اس کے بارے میں ایک بار اور سوچنا چاہے گا لیکن اس کا کلائنٹ اس کام کیلئے ذہنی طور پر تیار ہو کر آیا تھا۔انسٹا گرام پر جاری ہونے والی گ±دی ہوئی چھاتی کی یہ تصویر فوری طور پر سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ابھی تک یہ سامنے نہیں آسکا کہ یہ گدی ہوئی تحریر دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ٹوررس کی بیوی کا کیا رد عمل تھا، آیا اعتماد بحال ہوا یا اس سے مزید کسی گڑبڑ کا رستہ کھل گیا۔

رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون فلم 83 میں میاں بیوی بنیں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک) رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون حقیقی زندگی کے بعد فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے کبیر خان سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم 83 کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ دیپکا بھی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی بیوی دیپکا پڈکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گے، یوں بالی ووڈ کا یہ نیا جوڑا فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کرے گا۔2020کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دبنگ خان سلمان خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ کئی عوامی مقامات اور تقریبات میں سلمان خان سے ان کی شادی سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں لیکن وہ بخوبی گھ±ما پھرا کر ان کا جواب دیتے ہیں اور اپنی جان چھ±ڑا لیتے ہیں‘ حال ہی میں معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں بھی بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کریں گے‘ جس پر انہوں نے شادی سے متعلق اشارہ ضرور دےدیا۔ سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری فلم ”بھارت” میں بھی میری شادی نہیں ہوئی‘ فلم میں میری شادی 72 سال کی عمر میں ہوئی لہٰذا میں فلم کے نظریے کی ہی پیروی کر رہا ہوں۔سلمان خان نے م±سکراتے ہوئے کہا کہ میں نجی زندگی میں بھی اپنی فلم والی زندگی کو ہی فالو کر رہا ہوں۔ بالی وڈ میں حال ہی میں کئی شادیاں دیکھنے میں آئیں لیکن بالی وڈ اور دبنگ خان سلمان خان کے مداح اپنے پسندیدہ فلمسٹار کو شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنے کے لیے سخت بے چین ہیں۔ سلمان خان کی فلم بھارت رواں سال ریلیز ہو گی ‘جس میں سلمان خان کے ہمراہ قطرینہ کیف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔سلمان خان اور قطرینہ کیف کی جوڑی بالی وڈ کی مشہور اور پسندیدہ ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے‘ یہی وجہ ہے کہ اس جوڑی کے پردے پر آنے سے فلم کی کمائی میں کئی گ±نا اضافہ ہو جاتا ہے۔گذشتہ برس اگست میں جب اس فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تو محض ایک گھنٹہ کے اندر سلمان خان اور ان کی ہیروئن قطرینہ کیف کی تصویر کو 6 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭