کیا سانس سونگھنے والے آلات آپ کی غذا بہتر بنا سکتے ہیں؟نئی تحقیق سے سب حیرا ن

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکی ریاست لاس ویگس میں منعقدہ سی ای ایس ٹیکنالوجی میلے میں دو ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جو انسانی سانس میں موجود گیسوں کے تجزیے کی روشنی میں یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنی غذا کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔لومن اور فوڈ ماربل نامی آلات باآسانی جیب میں سما سکتے ہیں اور صارف ان میں پھونک مار کر کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔دونوں آلات ایک سمارٹ فون ایپ سے منسلک ہوتے ہیں جو صارف کو بتاتی ہے کہ ان کی غذا ہضم کرنے اور کیلوریز جلانے کا نظام کتنے موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔تاہم ایک محقق کا کہنا ہے کہ اسں ایجاد کی سائنسی ماہرین سے باقاعدہ توثیق ابھی باقی ہے۔لومن آلہ بنانے والی کمپنی عوامی چندہ جمع کرنے والی ویب سائٹ ’انڈی گوگو‘ کے ذریعے ابھی تک لگ بھگ 20 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کر چکی ہے۔ یہ آلہ انہیلر سے مشابہہ ہو گا جو صارف کی سانس میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار جانچنے کا کام کرے گا۔

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں اور وہیں ان کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

قصور کی ننھی زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

قصور(ویب ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، گزشتہ سال زینب کوزیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا جبکہ زaینب کے قاتل کوپھانسی دی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر مختلف شخصیات اور اہل علاقہ تعزیت کیلئے زینب کے گھر آرہے ہیں جبکہ اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

دنیا کی پہلی اڑنے والی ٹیکسی میں سفر کرنا پسند کریں گے؟

لاہور( ویب ڈیسک ) صبح صبح اٹھ کر دفتر یا تعلیمی ادارے کو جانے سے کیسی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، اس کا اندازہ ہر اس فرد کو ہے جس کو روزانہ یہ سامنا ہوتا ہے۔

مگر مستقبل قریب میں آپ کو گھر سے ایسی ٹیکسی منزل تک پہنچانے آئے گی جو سڑک کی بجائے فضا?ں میں سفر کرے گی۔

اور اس اڑن ٹیکسی کی پہلی جھلک لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو میں سامنے آگئی۔

سی ای ایس میں پیش کی گئی یہ اڑن ٹیکسی پروٹوٹائپ انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی تیاری کے پیچھے ایرو اسپیس کمپین بیل ہے، جس کا کہنا ہے کہ یہ 2023 میں حقیقی دنیا میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
بیل کمپنی کے مطابق یہ شہروں میں اڑنے والی سواری ہوگی جو کہ لوگوں یا سامان کو طلب کرنے پر منزل تک پہنچائے گی۔

بیان کے مطابق یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی اوبر کو طلب کرے، ہمارے پاس ان سواریوں کا ایسا نیٹ ورک ہوگا جو لوگوں یا سامان کو ایک سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرے گا۔

بیل اوبر ایلیویٹ کا حصہ ہے جو کہ اس رائیڈ شیئرنگ کمپنی کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ٹیکسیوں کو سڑک کی بجائے آسمانوں پر سفر کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔

اوبر پہلے ہی بیل نیکسز میں دلچسپی ظاہر کرچکی ہے اور بیل نے اس بارے میں کافی غور کیا ہے کہ یہ کانسیپٹ گاڑی کس طرح مسافروں کو ایک سے دوسرے مقام پر پہنچائے گی۔

27 سو کلو وزنی اس اڑن ٹیکسی کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے لوگ اوبر ائیر یا اوبر بیل کے ذریعے طلب کرسکیں گے، جو آپ کو پک کرکے جہاں کہیں گے لے جائے گی۔

اس کا اندرونی ڈیزائن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر ڈویلپرز کے مطابق اس کے اوور ہیڈ ڈسپلے کو مختلف چیزوں جیسے انٹرایکٹو مواد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

فوٹو بشکریہ بیل
فوٹو بشکریہ بیل
کاک پٹ میں ایسا ڈسپلے ہوگا جو کہ پائلٹس کو اہم معلومات چیک کرنے میں مدد دے گا جیسے منزل کتنی دور ہے، یا وہ کتنی بلندی پر پرواز کررہے ہیں وغیرہ۔

اس اڑن ٹیکسی میں ایک وقت میں 4 مسافر اور ایک پائلٹ سفر کرسکیں گے مگر کمپنی پ±رامید ہے کہ مستقبل میں یہ خودکار پرواز کرنے کی صلاحیت سے لیس ہوگی۔

اس میں روٹرز کو نوے ڈگری میں فلیٹ پوزیشن میں رکھا گیا ہے تاکہ یہ سواری عمودی ٹیک آف کرسکیں۔

بیل نیکسز ممکنہ طور پر بجلی کی مدد سے پرواز کرے گی اور 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکے گی۔

چین: کاروں کی سالانہ فروخت میں 20 سال بعد کمی

چین( ویب ڈیسک ) چین اور امریکا کے درمیان 2018 میں معاشی جنگ کے اثرات ا?ٹو صنعت پر پڑے اور چین میں 20 سال بعد کاروں کی سالانہ فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے اعداد وشمار میں ظاہر کیا گیا ہے کہ 2018 میں 2 کروڑ24 لاکھ کاریں کم فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 8 فیصد کم ہے۔سی پی سی اے کے مطابق گزشتہ برس کے برعکس دسمبر میں کاروں کی فروخت 19 اعشاریہ 2 فیصد گر گئی۔سرکاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گرتی ہوئی مارکیٹ نے چین کی پیداواری صنعت کو شدید متاثر کیا جو گزشتہ ماہ دو سال سے زائد عرصے کے بعد کم ہوئی۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ سے اندرونی معیشت سست پڑ گئی اور 2018 میں 6.5 فیصد بہتری کی توقع تھی جو 2017 کے 6.9 کے مقابلے میں کم تھی۔

برا?مدات کی مایوس کن کارکردگی نے چین کو اپنی معشیت کی بہتری کے لیے صارفین کی بڑی تعداد پر انحصار کرنا پڑا۔

دوسری جانب حکومت نے گزشتہ قرضوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی اور چند صارفین کو کاروں کی خریداری میں منفعت بخش اقدامات کو روک دیے تھے۔

سی پی سی اے کے سیکریٹری جنرل کوئیڈونگشو کا کہنا تھا کہ کاروں کی فروخت میں کمی کی وجہ گزشتہ برس کا رجحان ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ معاملہ یہی ہو’۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ڑینہوا کو رواں ہفتے سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ا?ٹو اور گھریلو صنعت کو بہتر کرنے کے لیے منصوبے بنائے جائیں گے۔

حکام کا خیال ہے کہ کاروں کی فروخت کو بڑھانے کے مواقع اب بھی موجود ہیں۔

صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گیوبن نے گزشتہ برس اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘کاروں کی پیداوار اور فروخت میں تیزی کا رجحان ختم ہوچکا ہے اور ا?ٹومارکیٹ میں سست رفتار معمول بن سکتی ہے’۔

ایف اے ٹی ایف کا 10 نکاتی ایکشن پلان کے تحت پاکستانی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کردیا تاہم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رواں برس مئی سے قبل مزید ٹھوس اقدمات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ا?سٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف کی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کررہا ہے۔

وفد کے دیگر اراکین میں اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی)، قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف ا?ئی اے) ، وفاقی بورڈ برائے ا?مدن (ایف بی ا?ر) اور مالیاتی امور پر نظر رکھنے والے شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کو پاکستانی اقدامات سے ا?گاہ کرنے کیلئے وفد روانہ

اجلاس کی 2 روزہ کارروائی کے دوران ہونے والی پیش رفت پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ’ پہلی مرتبہ ہمارے وفد کو ایسا محسوس ہوا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہماری اب تک کی کارکردگی کو سراہا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے مقررہ 27 معیارات کی بنیاد پر بنائے گئے 10 نکاتی ایکشن پلان کے زیادہ ترحصے کا جائزہ لے لیا ہے تاہم ایک دو غیر اہم نکات پر ا?خری روز غور کیا جائے گا جب ایف اے ٹی ایف کی جانب سے حتمی ردِ عمل دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے کچھ معاملات کی نشاندہی کی ہے جسے مئی تک عملی جامہ پہنانا ہے تاہم فروری سے ان کا ا?غاز کیا جانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستانی اقدامات غیر تسلی بخش قرار

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا ا?ئندہ جائزاتی اجلاس فروری میں پیرس میں منعقد ہوگا جس کے بعد مئی میں اس کا وسیع پیمانے پر بین الاقوامی وعدوں کے تحت معائنہ کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر سری لنکا یا سڈنی میں منعقد ہوگا۔

چناچہ مئی کے اجلاس کے بعد اس بات کا فیصلہ کرلیا جائے گا کہ ستمبر تک گرے لسٹ سے اخراج کے لیے پاکستانی اقدامات قابلِ قبول ہیں یا نہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے نظر ثانی اجلاس سے قبل پاکستان کی جانب گزشتہ ہفتے ارسال کی گئی رپورٹ کا جائزہ لے لیا تھا جس میں اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات اور جوابات موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایف اے ٹی ایف کا اقدام شرمندگی کا باعث لیکن معیشت پر اثر انداز نہیں ہوگا‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں انسداِدِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نظر ا?ئی۔

واضح رہے کہ جون 2018 میں پاکستان نے اعلیٰ سیاسی سطح پر ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے ساتھ انسداِدِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک لیے 10 نکاتی ایجنڈے پر پوری طرح عمل درا?مد کرنے کا عزم کیا تھا تاکہ ان مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

مذکورہ ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل کرنے اور اے پی جی کی جانب سے اس کی تصدیق ہونے کے بعد ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کے نام کا اخراج کرے گی بصورت دیگر ستمبر میں اسکا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات

بیجنگ (ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اورامریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکا کے ساتھ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات میں تعطل پرخدشات ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کےعہد پرقائم ہیں۔گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

پیسہ واپس لانے کیلیے اسپیشل زون قائم کردیا، ایف بی آر

حیدر آباد (ویب ڈیسک ) منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی ا?ر نے اسپیشل زون قائم کردیا ہے۔
ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس انویسٹی گیشن اسلام ا?باد شاد محمد خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ حکومتی سطح پر واپس لانے کی باتیں ہورہی ہیں پرائم منسٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی جائیدادیں ہیں ان کی 36 ملکوں سے تفصیلات ا?گئی ہیں اور یہ سب تفصیلات معلومات کے تبادلے کے تحت آرہی ہیں پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی ا?ر نے اسپیشل زون قائم کردیا ہے۔
حیدرا?باد کے علاقے گنجو ٹکر سائٹ ایریا میں ڈائریکٹوریٹ ا?ف انٹیلی جنس انویسٹی گیشن حیدرا?باد کے تحت منشیات نذرا?تش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاد محمد خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے کیسز کے حوالے سے کوئی تعداد واضح نہیں ہے، ان کیسز میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹس، ہماری اپنی انٹیلیجنس رپورٹ شامل ہوتی ہیں، انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرنے کے لیے ٹیکس نادہندگان، جعلی انوائسز اور غیرقانونی سگریٹ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، ایف بی ا?ر اپنے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے۔
اس موقع پر موجود کلکٹر کسٹم حیدرا?باد خالد جمیل نے بتایا کہ کسٹم کی جانب سے اسمگل شدہ سامان کی خریدوفروخت کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ایف بی ا?ر شاہد اقبال بلوچ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرا?باد عبدالرحمان بلو، کمشنر ان لینڈ روینیو محمد اسلم مری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرا?باد ممتاز علی تھیبو بھی موجود تھے۔ قبل ازیں تقریب کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران گذشتہ برس تحویل میں لی گئی کروڑوں روپے مالیت کی نان پیڈ سگریٹس کے ایک ہزار ڈبے نذر ا?تش کیے گیے۔

عالمی بینک سندھ سولر انرجی کیلیے 10 کروڑ ڈالر قرضہ دیگا، معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) عالمی بینک سندھ سولر انرجی منصوبے کیلئے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا۔اس ضمن میں عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن نوراحمد ،سندھ حکومت کی طرف سے مصدق احمد خان سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ اور عالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر پیچوموتھو لیگوان نے دستخط کیے ،اس منصوبے سے سندھ میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جائیگا جبکہ اس کے ذریعے 2لاکھ بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبے کیلیے حکومت سندھ 50 لاکھ ڈالرز فرام کرے گی۔ معاہدہ کے مطابق یہ منصوبہ سندھ میں شمسی توانائی کی پیداوار، استعمال اور تقسیم کے حوالے سے ہے جس سے ابتدائی طور پر 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 20 میگا واٹ بجلی کراچی میں پبلک سیکٹر بلڈ?نگز کی چھتوں پر سولر پلیٹ لگاکر حاصل کی جائے گی۔

دورانِ ورزش جسم سے خارج ہونے والا ہارمون الزائیمر سے بچاتا ہے

ریو ڈی جنیریو (ویب ڈیسک ) ہم جانتے ہیں کہ دنیا کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی اور اب ماہرین نے ورزش کی ایک اور زبردست اہمیت بیان کردی ہے کہ دورانِ کسرت جسم ایک ایسا ہارمون خارج کرتا ہے جو کئی دماغی بیماریوں کی جڑ بیماری الزائیمر کو لاحق ہونے سے روکتا ہے۔
برازیل میں واقع فیڈرل یونیورسٹی ا?ف ریو ڈی جنیرو سے وابستہ فرنینا ڈی فیلِکا کے مطابق جب جب ہم باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو جسم ایک ہارمون ’ا?ئریسن‘ کا افراز کرتا ہے جو پٹھوں کے عضلات سے خارج ہوکر خون میں شامل ہوتا رہتا ہے۔ ورزش کرنے والے مردوخواتین میں یہ ہارمون زیادہ جبکہ ورزش سے جی چرانے والوں میں کم پایا جاتا ہے۔
ماہرین نے اس ہارمون کو چوہوں پر ا?زمانے کی کوشش کی تو حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔ جیسے ہی چوہوں میں ا?ئریسن کی کمی کی گئی ان کی یادداشت متاثر ہوئی اور وہ سیکھنے اور سمجھنے میں بھی مشکلات محسوس کرنے لگے۔ اگلے مرحلےمیں ان کے اندر ا?ئریسن کی مقدار بحال کی گئی تو چوہوں کی منفی کیفیت جاتی رہی۔ اگلے مرحلے میں ورزش کرنے والے چوہوں میں الزائیمر کی کیفیت پیدا کی گئی مگر ا?ئریسن کے سگنل کو ا?گے بڑھنے سے روک دیا گیا اور نتیجے میں ان کے دماغ کو ورزش سے ہونے والے فائدے بھی غائب ہوگئے۔
برطانیہ میں الزائیمر کی ماہر ڈاکٹر روزا سانچو نے کہا کہ خصوصاً عمر رسیدہ افراد میں جسمانی مشقت اور ورزش دماغ کو بہتر بناتی ہے اور اس تحقیق سے ورزش کے حیاتیاتی اثرات واضح ہوئے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش ا?پ کو مستقبل میں کئی دماغی عارضوں سے بچاسکتی ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ الزائیمر کے مریضوں کو ایسی دوائیں دی جاتی ہیں جو جسم میں ا?ئریسن کی پیداوار اور فراہمی بڑھاتی ہیں۔
اگرچہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے تاہم انسانوں میں جسمانی ورزش اور دماغی فوائد کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے ا?چکے ہیں اور اسی بنا پر ماہرین ورزش کا مشورہ دے رہے ہیں۔

زہریلی گیسوں سے بچانے والے نینوذرات

واشنگٹن (ویب ڈیسک )حال ہی میں شام میں سرکاری افواج کی جانب بالخصوص بچوں پر کیمیائی اور اعصابی گیس وہتھیار کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں۔ تاہم اب ان سیرین گیس اور دیگر اعصابی و کیمیائی ہتھیاروں سے جان بچانے کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔سیاٹل میں واقع یونیورسٹی ا?ف واشنگٹن کے کیمیا دانوں نے کیمیائی گیس اور اعصابی کیمیکلز( جنہیں ا?رگینوفاسفیٹس بھی کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنانے کے لیے خاص اینزائم (خامرے) تیار کئے ہیں۔ اس کے لیے پہلے ا?رگینوفاسفیٹ ٹارگیٹنگ اینزائم (او پی ایچ) کو ایک لچکدار پالیمیر جیل کی پرت میں رکھا۔ اب اس سے جو چھوٹے چھوٹے اجزا بنے وہ نینومیٹرپیمانےجتنے چھوٹے تھے۔ وہ جسم میں داخل ہوکر ایک طویل عرصے تک امنیاتی نظام سے بچ کر محفوظ رہتے ہیں۔
جیسے ہی جسم پر کیمیائی ایجنٹ یا گیس کا حملہ ہوتا ہے تو یہ اینزائم خون سے فوری طور پر اس جان لیوا مرکب کو نکال باہر کرتا ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’نینواسکیونجر‘ یعنی نینو خاکروب کا نام دیا ہے اور کسی منفی سائیڈ افیکٹس کے بغیر یہ مسلسل پانچ روز تک اپنا اثر قائم رکھتے ہوئے جان لیوا کیمیائی مرکبات کو دور رکھتے ہیں۔ پہلے ماہرین نے جانوروں کے جسم میں نینوذرات داخل کئے اور انہیں بار بار سیرین کے ٹیکے لگائے گئے تب بھی 8 روز تک جانوروں پر ان کا کوئی اثر نہ ہوا اور وہ محفوظ رہے۔
نینوجھاڑو کو بنانے والوں میں سے ایک انجینیئر شاو¿ئی جیانگ نے اسے ایک قسم کی ویکسین قرار دیا ہے جسے بہتر بناکر ہفتوں اور مہینوں تک کارا?مد رکھا جاسکتا ہے یعنی نینواینزائم کی ایک خوراک کئی ماہ تک خطرناک کیمیائی اجزا سے بچاسکے گی۔
واضح رہے کہ ا?رگینوفاسفیٹ کی بہت معمولی مقدار کھیتی باڑی میں کیڑے مار دواو¿ں کی صورت میں استعمال ہوتی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں اب تک ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہوکر ہلاک بھی ہورہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی جنگ کے علاوہ کھیت میں دہقان کی زندگی بھی محفوظ بناسکتی ہے۔
=

کاٹنے کی قوت میں چڑیا نے ٹی ریکس ڈائنوسار کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور( ویب ڈیسک ) اگر جسم کے لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو گلاپاگوس کے جزائر پر پائی جانے والی ایک چھوٹی سی چڑیا کے کاٹنے کی قوت اس سے ہزاروں گنا بڑے ڈائنوسار سے زیادہ ہوتی ہے اور حال ہی میں برطانوی سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔یونیورسٹی آف ریڈنگ کے مطابق مشہور گوشت خور ڈائنوسار، ٹی ریکس کا وزن آٹھ ٹن ہوتا ہے جبکہ وہ پوری قوت سے جبڑے بند کرے تو اس عمل میں 57 ہزار نیوٹن کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ دوسری جانب صرف 33 گرام وزنی ننھی سی چڑیا فنچ کے کاٹ کھانے کی قوت اس کے اپنے وزن کے لحاظ سے دنیا کے تمام معلومہ جانداروں میں سب سے زیادہ ہے جو ٹی ریکس کے جبڑا بند کرنے کی طاقت سے 320 گنا زائد ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی ا?ف رینڈنگ سے وابستہ ڈاکٹر مونوبو ساکاموٹو کے مطابق ہم ٹی ریکس جیسے دیوہیکل جانور کے جبڑوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اس کا جبڑا سب سے طاقتور ہوگا لیکن اس جانور کی جسامت کو دیکھتے ہوئے یہ بات درست نہیں۔ اس کے مقابلے میں گلاپاگوس کی چڑیا اس سے کہیں زیادہ قوت رکھتی ہے جس سے اب تک سائنس ناواقف تھی۔ اس طرح یہ ڈائنوسار فنچ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ماہرین نے سپرکمپیوٹر اور جدید ا?لات کی مدد سے 434 ایسے جانوروں کے کاٹنے کی قوت کا جائزہ لیا جو موجود ہیں یا معدوم ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے ان جانداروں کے ارتقا اور ان کی دیگر کیفیات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس مقابلے میں فنچ کی کارکردگی حیرت انگیز ثابت ہوئی۔

ذرا سا جھوم لوں میں ، پی ٹی اے ملازم نشہ میں دُھت ، جہاز میں دلچسپ صورتحال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای)کے فلائٹ اٹینڈنٹ کو نشے کی حالت میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے طیارے کا اچانک دورہ کیا، اس دوران فلائٹ اٹینڈنٹ غلام محمد سرور چانڈیو کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی آمیزش سامنے آئی۔اٹینڈنٹ کو فوری طور پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے نے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں فضائی میزبانوں سمیت دیگر عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کر کے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی آئی اے نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی ہے، جن ملازمین کو مہلت دی گئی ہے ان کی تعداد 18 سو ہے۔مقررہ وقت کے بعد اضافی وزن والے عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔