اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو متنازع اور غیر اخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں ٹی وی چینلز کی توجہ حالیہ دنوں میں پیش کیے جانے والے موضوعات اور ان کی عکس بندی کی طرف دلائی گئی ہے۔پیمرا کے ہدایت نامے کے مطابق ٹی وی ڈرامے بتدریج اپنا معیار کھوتے جا رہے ہیں اور سماجی اور روایتی طرزِ زندگی کے برعکس مواد نشر کر رہے ہیں، جس کے تحت متنازع و غیر اخلاقی معاملات و موضوعات پر ڈراموں کی عکس بندی معمول بن گیا ہے۔پیمرا کے مطابق نامناسب لباس اور حرکات بھی آج کل کے ڈراموں کا خاصا بن چکی ہیں، اس طرح کے ڈرامے ناظرین کے لیے ذہنی اذیت اور کوفت کا سبب بن رہے ہیں اور ناظرین کی جانب سے ڈراموں کے مواد، استعمال کی جانے والی زبان، مکالموں، جملوں اور عکس بندی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر لاتعداد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ ایسے موضوعات کو ڈراموں میں پیش کریں جو حقیقی پاکستانی معاشرے کی عکاسی کریں اور جو اسلامی، سماجی اور معاشرتی اصولوں کے ہم آہنگ ہوں جبکہ بے راہ روی اور برائیوں کو بے جا طور پر اجاگر کرنے سے گریز کیا جائے۔مزید کہا گیا کہ حساس موضوعات جیسے کہ طلاق اور حلالہ سے متعلق مواد پیش کرنے سے اجتناب کیا جائے تاکہ مروجہ اسلامی اصولوں سے متعلق کسی بھی قسم کا ابہام پیدا نہ ہوسکے۔پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ڈراموں کے ذریعے کردار سازی اور معاشرتی استحکام کو فروغ دیں اور موضوعات کے چناﺅ اور ڈراموں کی عکس بندی میں حد درجہ احتیاط برتتے ہوئے اسلامی، سماجی، معاشرتی اور اخلاقی اقدار کو مدِنظر رکھا جائے۔
Monthly Archives: January 2019
داڑھی رکھنے کاایسافائدہ کہ امریکی سائنسدان بھی تسلیم کرنے پرمجبورہوگئے
لندن (ویب ڈیسک) لوگوں کا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے یا ملک سے کیوں نہ ہو ہر معاشرے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو داڑھی رکھتی ہے جب کہ ماہرین طب مختلف زاویوں سے اس پر تحقیق بھی کرتے رہے ہیں اور برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ داڑھی میں اینٹی بایوٹک بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو انسان کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں ایسی کئی تحقیقات اورتجربات سامے آتے ہیں جوبعد میں سائنسی طورپر بڑے مفید ثابت ہوتے ہیں اوراسی پروگرام میں ایسے بیکٹریا کی دریافت سامنے ا?ئی ہے جو اینٹی بایوٹک کا کام دیتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیکٹریا داڑھی میں پائے جاتے ہیں جس نے داڑھی میں جراثیم کے نظریے کو مسترد کردیا ہے۔اس کے لیے امریکی اسپتال کی جانب سے سائنسی تحقیق میں داڑھی سے متعلق حیرت انگیز نتائج سامنے ا?ئے۔ جرنل آف ہاسپٹل انفیکشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں داڑھی اور بغیر داڑھی کے اسپتال کے 408 عملے کے ارکان کے چہروں کو پونچھ کر نمونے حاصل کیے گئے۔ اسپتال کے عملے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہاں سے انفیکشن کی منتقلی اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے کیوں کہ بہت سارے افراد اسپتال جا کر ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں وہ اسپتال جانے سے پہلے مبتلا نہیں ہوتے۔محققین کے لیے یہ امر حیران کن تھا کہ داڑھی کے بغیر عملے کے چہروں پر داڑھی والے عملے کے چہروں کے مقابلے میں مضر جراثیم کی تعداد زیادہ تھی جب کہ اس مطالعے سے یہ واضح ہوا کہ داڑھی کے بغیر والے افراد پر میتھیسیلین ریزسٹنٹ اسٹاف اوریوس (ایم آر ایس اے) نامی جراثیم داڑھی والوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔ ایم آر ایس اے عام طور پر اسپتال سے منتقل ہونے والے انفیکشنوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ بہت سارے اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں قوت مدافعت رکھتا ہے۔ محققین کے خیال میں شیو کرنے سے جلد پر خراشیں لگتی رہتی ہیں جس سے بیکٹریا کی نشوونما میں مدد ملتی ہے دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ داڑھیاں انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔اس تجسس کو جانچنے کے لیے ڈاکٹرز نے کچھ افراد کے چہرے صاف کرکے یونیورسٹی کالج لندن کے مائیکروبیالوجسٹ کو بھیجے جو داڑھیوں میں ایک سو سے زائد قسم کے بیکٹریا دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں ایک وہ قسم بھی شامل تھی جو عام طور پر چھوٹی آنت میں پائی جاتی ہے۔ اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ داڑھی میں موجود بعض جراثیم دوسرے بیکٹریا کے دشمن نکلے۔محقیقن کے مطابق ہم جن جراثیم کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں لیکن وہ ہمیں ایسا نہیں سمجھتے، بیکٹیریا اور پھپوند کی سطح پر وہ ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا رہتے ہیں، وہ کھانے اور جگہ کے لیے ایک دوسرے کے خلاف سرگرم رہتے ہیں اور اس کام کے دوران وہ اینٹی بایوٹک کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سٹیفائلوکوکس نامی جرثومے ہیں اور جب انہوں نے اسے پیشاب کے انفیکشن کی ایک قسم کے ساتھ ٹیسٹ کیا تو دیکھا کہ انہوں نے مضر جرثوموں کا خاتمہ کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت والے انفیکشن سالانہ 7 لاکھ افراد کی موت کا سبب بنتے ہیں اور 2050 تک یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
دپیکا پڈوکون 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش دلہن‘ قرار
ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کا اعزازاپنے نام کرلیا۔سال 2018 کوبالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس بالی ووڈ کی ناموراداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، نیہا دھوپیا اوربھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شامل ہیں۔اپنی شادی پرتمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ خوبصورت لگیں اورجب بات ہو بالی ووڈ اداکاراﺅں کی تو ان کی تیاریوں پر دنیا بھر کی نظریں ہوتی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی نے ٹوئٹرپرسال 2018 کی سب سے زیادہ ’اسٹائلش دلہن‘ کے حوالے سے ایک پول کرایا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشا امبانی اورسونم کپور شامل تھیں۔دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ 55 فیصد ووٹ ملے اور وہ 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش دلہن‘ قرار پائیں، دپیکا کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کودوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 18 فیصد ووٹ ملے، تیسرے نمبر پر 16 فیصد ووٹوں کے ساتھ ایشا امبانی رہیں جب کہ چوتھے نمبر پر اداکارہ سونم کپور کو 11 فیصد ووٹ ملے۔
کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ ’افغان ٹروڈو‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
کابل (ویب ڈیسک)یوں تو کئی مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ نامور شخصیات کی شکل سے مشابہ عام افراد توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن ’افغان ٹروڈو‘ کی مقبولیت نے سب کو دنگ کردیا ہے۔افغان خبر رساں ایجنسی خاما پریس کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان اسٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔ گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔
موڈیز کا پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر تشویش کا اظہار
کراچی (ویب ڈیسک)امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حجم دو ماہ درآمدت بل سے بھی کم ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا اور زرمبادلہ زخائر پر دباو¿ برقرا ر ہے جب کہ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی ہے۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اگلے ماہ قرض ادائیگیوں کے کل حجم سے بھی کم ہیں۔
اداکارہ سارہ خان نے چہرے کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’بِدائی سپنا بابل کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔ڈراما سیریل ’بدائی‘ میں معصوم لڑکی کے کردار نے سارہ خان کوراتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا تاہم ’بدائی‘ کے بعد سارہ کا کوئی اور قابل ذکر پراجیکٹ منظر عام پر نہ آسکا۔ انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سارہ خان آج کل متنازعہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں اور اب ان کی انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں پر سرجری کرائی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کیا سرجری خراب ہوگئی ہے؟
سلمان خان کی والدہ کترینہ کواب بھی بہو بنانے کی خواہشمند
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔سلمان خان کی شادی کا ناصرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پرجلد سہرا سجے اور وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔سلمان خان کی ماں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں اور وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ صرف سلمیٰ خان نہیں بلکہ سلمان خان کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ کترینہ سلمان خان کی دلہن بنے۔سلمان خان اپنی ماں کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔
خاندانی منصوبہ بندی: ‘بچپن میں شادی کرا دی اور اب بس بچے ہی پیدا کرتے رہتے ہیں’
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ میں کینجھر جھیل کے ماہی گیر عبدالرشید ملاح بچپن سے ہی ماہی گیری سے وابستہ ہیں، پہلے وہ خوشحال تھے لیکن جیسے جیسے خاندان بڑھتا گیا ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا۔عبدالرشید ملاح کی شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور فی الحال ان کے 17 بچے ہیں، نہ وہ پکا مکان بنا سکے ہیں اور نہ بچوں کی ضروریات پوری کر پاتے ہیں۔’سال میں کپڑا ایک بار لیتے ہیں اگر کھانا دو وقت کا مل جائے تو خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، میں فیملی پلاننگ کی سوچ سے اتفاق کرتا ہوں لیکن یہ سب کچھ تعلیم والے زیادہ سمجھتے ہیں، ہمارے علاقے میں ہسپتال ڈاکٹر یا سکول کچھ بھی تو نہیں۔ ماں باپ نے بچپن میں شادی کرا دی اور بس بچے ہی پیدا کرتے رہتے ہیں۔’عبدالرشید ملاح کے گھر سے 30 کلو میٹر دور خاندانی منصوبہ بندی کا مرکز واقع ہے جبکہ مرکزی شاہراہ نیشنل ہائی وے سے وہ تقریبا 10 کلومیٹر اندر رہتے ہیں۔پاکستان ڈیمو گرافک سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 34 فیصد خواتین خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریق? کار کا استعمال کرتی ہیں۔ سنہ 2020 تک یہ شرح 50 فیصد تک لے جانی ہے۔ لندن میں سنہ 2012 میں دنیا کے 20 ممالک نے آبادی میں کنٹرول کے لیے مانع حمل کے طریق? کار میں فروغ کا فیصلہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے آبادی کے بارے میں پروگرام یو این ایف پی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 22 لاکھ اسقاط حمل ہوتے ہیں جس کی وجہ مانع حمل کے طریق? کار تک رسائی کا نہ ہونا ہے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے کے ایک نمائندے گذشتہ دنوں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سنہ 2020 کے ہدف تک نہیں پہنچ پائے گا۔ اس کی ایک وجہ وہ 39 فیصد خواتین کی گھریلو فیصلہ سازی میں عدم شرکت کو بھی قرار دیتے ہیں۔بصراں بروہی کا ایک بیٹا ہے، ان کا شوہر مزدوری کرتا ہے، شوہر کے مشورے سے بصراں نے پانچ سال کا وقفہ کرایا لیکن تین سال کے بعد وہ بازو سے کیسپول نکالنا چاہتی ہیں۔ٹھٹہ سول ہسپتال کے خاندانی منصوبہ بندی کے مرکز میں ڈاکٹر انھیں سمجھا رہی تھیں کہ یہ وقفہ ان کی صحت اور گھریلو حالات کے لیے بہتر ہے لیکن بصراں کا کہنا تھا کہ ان پر ساس کا دباو¿ ہے۔بصراں بروہی کا کہنا تھا کہ تین سال پورے ہیں، میری ساس روز کہتی ہے کہ جاو¿ کیپسول نکلواو¿۔ انھیں مزید بچے چاہییں۔ ابتدا میں مجھے چکر آتے تھے اور خون بھی آیا لیکن اب ٹھیک ہوں اور چکر بھی نہیں آتے۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں اس وقت پانچ میں سے ایک عورت زچگی سے محفوظ رہنا چاہتی ہے لیکن اسے موثر طریقے تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خواتین پر سسرال کا دباو¿ ہوتا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی نہ کرائیں۔
ذیابیطس سے بچنے میں مددگار غذائیں
لاہور (ویب ڈیسک)زندگی کس کو پیاری نہیں ہوتی مگر اچھی صحت کے بغیر جینا آسان نہیں ہوتا اور وہ جہنم جیسی لگنے لگتی ہے اور موجودہ عہد میں جو مرض انسانوں کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے وہ ذیابیطس ہے۔ذیابیطس وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بروقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔موجودہ عہد میں طرز زندگی خاص طور پر غذائی عادات ایسی ہیں، جو اکثر افراد کو اس جان لیوا مرض کا شکار بنا دیتی ہیں، جس کی تشخیص اگر بروقت ہوجائے تو کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اسے پھیلنے سے روکتی ہیں اور اس بارے میں جاننا آپ کے لیے یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔
انڈے
انڈے جسمانی پٹھوں کی نشوونما کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ ان میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، اگر انڈے کی سفیدی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کو روکنے کا بہترین آپشن ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی تعداد کم ہوتی ہے۔
سبز چائے
مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ چربی والی غذائیں، ورزش سے دور اور پھلوں و سبزیوں کا بہت کم استعمال جسم میں بلڈ شوگر کو جذب کرنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے اور اس ایک آسان حل سبز چائے کا استعمال ہے، یہ مشروب فلیوونوئیڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں انسولین کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے دن بھر میں اس کی ایک پیالی ذیابیطس کی روک تھام میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
بیج (کسی بھی قسم کے)
اب یہ دال ہو، لوبیا یا کوئی اور، بیجوں میں گلیسمک انڈیکس کی سطح بہت کم ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں کھانے کے بعد جسم میں کاربوہائیڈریٹس کا اخراج بتدریج ہوتا ہے اور بلڈ شوگر لیول بڑھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک کپ بیجوں کو تین ماہ تک روزانہ کھانا ذیابیطس سے بچنے یا اس کے شکار افراد میں بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سیب
ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد کا خیال ہو کہ سیب جیسا میٹھا پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو، مگر یہ درست نہیں، ایسے افراد ان پھلوں کو کھا سکتے ہیں جن میں گلیسمک انڈیکس کی سطح کم یا متوازن ہو اور پھل ان میں سے ایک ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے کے دیگر متعدد فوائد بھی ہیں کیونکہ یہ پھل فائبر، وٹامن سی اور دیگر اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔
بادام
یہ مزیدار میوہ میگنیشم سے بھرپور ہوتا ہے، یہ ایسا منرل ہے جو جسم کو انسولین کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، کچھ مقدار میں بادام روزانہ کھانا بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے علاوہ بادام اپنے پروٹین، فائبر اور فیٹی ایسڈز کی بدولت ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
پالک
پالک ان چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ اس سبزی سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس سبزی میں وٹامن کے، میگنیشم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو عام صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
تخ ملنگا
تخ ملنگا ذیابیطس ٹائپ ٹو کی روک تھام میں بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ یہ جسمانی میٹابولزم کی رفتار سست کرتا ہے اور کاربوہائیڈریٹس کو گلوکوز میں بدلنے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ ناشتے میں دودھ کے ایک گلاس میں تخ ملنگا کو ملائیں اور پی لیں۔
بلیو بیریز
بیریز کی نسل کا یہ نیلا پھل فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے جسمانی نظام سے فالتو چربی کو باہر کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے اور بلڈ شوگر کو بھی بہتر بناتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ بلیو بیریز کے جوس کے 2 کپ کا استعمال خون میں گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ یاداشت کو عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔ بلیو بیری میں موجود قدرتی اجزائ چربی کے خلیات کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں اور ایک ایسے ہارمون کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خون میں گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتا ہے اس طرح بلڈ شوگر کی سطح معمول پر رہتی ہے اور انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے۔
جو کا دلیہ
ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے دلیے کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، جو کے دلیے میں پائے جانے والے اجزائ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند اثرات رکھتے ہیں، یہ دلیہ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے اور روزمرہ کی خوراک میں موجود گلوکوز کے جسم میں جذب ہونے کی رفتار کو بھی سست کردیتا ہے، تاہم چینی ڈالنے سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔
ہلدی
برصغیر کے کھانوں میں عام استعمال کی جانے والی ہلدی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں خوراک میں شامل ایسے اجزائ جلد ہضم ہوجاتے ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح کو ڈرامائی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ اس زرد مصالحے کو اکثر سالن وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے جس کے بلڈ شوگر پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اس کا اہم جز کرکومین جسمانی میٹابولزم کی کارکردگی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں چربی کے خلیات کی مقدار بڑھنے نہیں پاتی جبکہ لبلبے ، گردوں اور پٹھوں کے خلیات کی کارکردگی بھی بڑھ جاتی ہے۔
دار چینی
متعدد طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ مزیدار مصالحہ بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد جو روزانہ دار چینی کی معمولی مقدار کا استعمال کرتے ہیں ان کے بلڈ شوگر کی سطح میں 30 فیصد کی نمایاں بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے جبکہ اس میں شامل ایک جز کرومیم انسولین کے اثرات کو بڑھاتا ہے اور دیگر قدرتی منرلز خون میں موجود مضر صحت اجزائ کو پاک کرتے ہیں جس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اخروٹ
دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے اخروٹ مختلف قدرتی اجزائ اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ذیابیطس اور امراض قلب وغیرہ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے شکار افراد میں بیماری کی شدت کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ اخروٹ کھانے کے نتیجے میں آپ کے جسم کو زیادہ طاقت کم کیلیوریز کے استعمال سے مل جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی زیادہ دورانیے تک برقرار رہتا ہے۔
مچھلی
مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مچھلی کا استعمال انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں، جس سے جسم میں گلوکوز کی مقدار میں کمی سے ذیابیطس کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے نتیجے میں جسم کم پھولتا ہے یا سوجن کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا جو کہ ذیابیطس و وزن کے مسائل کو مزید بدتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔
زیتون کا تیل
ایک ہسپانوی طبی تحقیق کے مطابق اگر تو آپ کی غذا زیتون کے تیل میں تیار ہوتی ہے تو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام گھی، کنولا آئل، مکھ وغیرہ کے مقابلے میں زیتون کے تیل میں تیار کیے گئے پکوان پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس تیل میں شامل صحت بخش چکنائی اسے خلیات کو نقصان سے تحفظ دینے مٰں مدد فراہم کرتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جیل میں ٹی وی نہیں، صرف ایک اخبار دیا جاتا ہے، نواز شریف
لاہورویب ڈیسک سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسیر قائد میاں محمد نوازشریف نے جیل میں ٹی وی نہ ملنےکا شکوہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ جیل میں صرف ایک اخبار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج (10 جنوری کو) ملاقات کے دن پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ پہنچیں جبکہ نواز شریف کی والدہ نے بھی جیل میں ان سے ملاقات کی۔والدہ نواز شریف اپنے بیٹے سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں، اس دوران مرحومہ بیگم کلثوم نواز کا تذکرہ بھی ہوا جس پر نواز شریف نے شکوہ کیا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں قید کے دوران انہیں کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کی غرض سے ایک فون کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، جس کا انہیں اب تک شدید صدمہ ہے۔نواز شریف نے بتایا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے لیکن وہ ملک کی معاشی صورتحال پر پریشان ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے سردی کے موسم میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی قلت پر حیرانی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ ان کے لیے گھر کا کھانا، ادویات، تازہ پھل اور خشک میوہ جات بھی لائے۔اہلِ خانہ کے علاوہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، رانا تنویر حسین اور دیگر سے بھی ملاقات کی جبکہ جیل کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان بھی پہنچے اور نعرے بازی کی، اس دوران کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔دوسری جانب جیل ذرائع نے سابق وزیراعظم کی خرابی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خیریت سے ہیں، ان کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کیا جاتا ہے جس میں ان کا بلڈ پریشر لیول اور شوگر بھی چیک کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فیلگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا تھا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ایک ارب روپے اور ڈھائی کروڑ ڈالر علیحدہ علیحدہ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔علاوہ ازیں نواز شریف کو عدالت نے 10 سال کے لیے کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔مذکورہ فیصلے کے بعد نواز شریف کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تاہم بعد میں ان ہی کی درخواست پر انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش مستردکر دی ہے : فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کوقائم مقام چیف ایگز یکٹو آفیسرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ایئرمارشل ارشدملک کوپی آئی اے کے ایڈیشنل ایم ڈی کاعارضی چارج دیاہے، کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش مستر د کر دی ہے ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ ابھی موصول نہیں ہواہے ، ملنے کے بعد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری،مرادعلی شاہ اورفریال ٹالپورکرپشن اسکینڈل میں مرکزی کردارہیں،سندھ کے عوام کے حقوق پربہت بڑاڈاکاڈالا گیا،یہ افرادبے نامی اکاو¿نٹس سے اربوں ڈالربیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں،جے آئی ٹی کی سفارشات پر172افرادکے نا م ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے،وزارت قانون نے بتایاہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ابھی تک انہیں نہیں ملا ، تحریری فیصلہ آتے ہی اس پرعملدرآمدکیاجائےگا،سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائر کریں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں فروغ نسیم ، شہزاد اکبر ، سیکریٹر داخلہ شامل ہیں ، جو ایس ایل میں شامل ناموں کاجائزہ لےگی،کمیٹی جائزہ لے گی کہ فیصلے کےخلاف عدالت جاناہے یانہیں، وفاقی کابینہ نے20افراد کے نا م فوری نکالنے کی سفارش مستردکردی، آصف علی زرداری،فریال تالپور،مراد علی شاہ سمیت دیگر افرادپر سنگین الزام ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے مو جودہ معاشی صورتحال پراطمینان کااظہارکیاہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ملک کےاندرروزگارکے مواقع وسیع کرناچاہتے ہیں، ایسی نوکریوں کی فہرست بنانےکی ہدایت کی گئی ہے جو اوور سیز پاکستانی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی اکثریت سوئی گیس سے محروم ہے،وزارت پٹرولیم کوگیس سے متعلق جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان خودکو گیس کا آئن اسٹائن سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے گیس سیکٹر کواربوں روپے کامقروض کرکے چھوڑا،وزیراعظم نے گیس کی جامع پالیسی فوری طورپرتیارکرنے کی ہدایت کردی،ہرسال 50ارب روپے کی گیس چوری کاسامنا ہے،63فیصدعوام ایل پی جی استعمال کررہے ہیں ، پاکستان میں 28فیصد عوام کوموجودہ سسٹم کی عام گیس فراہم کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ موجودہ وزیراعظم تووزیراعظم ہاو¿س میں مقیم نہیں توبل 44ہزاریونٹ کیسے آیا،نوازشریف دورمیں وزیراعظم ہاو¿س میں 88 ہزار یونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی، بجلی کے اس بل پروزیراعظم نے برہمی کااظہارکیاہے،وزیراعظم نے رپورٹ طلب کی ہے کہ بجلی کابل زیادہ کیسے آیا۔وزیراعظم نے کہا ہے سی ڈی ا ے کا چیئرمین نجی شعبے سے لیاجائے،سی ڈی اےکاچیئرمین پرائیوٹ سیکٹر سے لینے کافیصلہ کیا گیا، اشتہار دےدیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان کے اندرکاروبار کے مواقع وسیع کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کوسرکاری نوکریوں کے مواقع کی پالیسی بنانے کا کہاہے۔
’مجھے کیوں نکالا‘، چیف جسٹس اورسابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی میں دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان اور نیئر رضوی کے درمیان ’مجھے کیوں نکالا‘ پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد فارم ہاو¿سز پر تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سی ڈی اے نے فارم ہاوسز پر زائد تعمیرات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرائی۔سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں کل 478 فارم ہاو¿سز ہیں، 117 فارم ہاو¿سز میں قواعد سے ہٹ کر زائد تعمیرات کی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نےتعمیر کی حد12,500 مربع فٹ مقررکی تھی، اس سے زائد پر 7000 روپےفی مربع فٹ جرمانہ عائد کیا تھا، عمارتیں گرانے سے لوگوں کا نقصان ہوگا، ہم چاہتے ہیں ریگولرائزئیشن کیلئے سی ڈی اے کو پیسے دیں، ہم سی ڈی اے کو امیر کرنا چاہتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید ریمارکس دیے کہ برآمدے گرائے گئے تو پوری عمارت کو نقصان ہوگا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کورنگ دریا سے تجاوزات ختم ہوگئیں؟ اس پر سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے بتایا کہ کورنگ دریا سے تجاوزات ہٹانے کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی۔نیئر رضوی نے کہا کہ کورنگ دریا سے تجاوزات ہٹانے کے کیس کی وجہ سے مجھے نکالا گیا، اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ ’آپ کو کیوں نکالا‘۔چیف جسٹس کے مکالمے پر نیئر رضوی نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا ’جی مجھے کیوں نکالا‘۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
کرپشن کیس، پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد
پشاور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد اشتیاق نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی۔دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔


















