عدن(ویب ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں متعدد یمنی فوج ہلاک جب کہ چیف آف اسٹاف سمیت کئی سینئر افسران زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے بندرگاہی شہر عدن میں واقع’العند‘ فوجی اڈے پر جاری پریڈ کو ڈرون سے نشانہ بنایا، حملے کے وقت یمنی حکومتی فوج کی مرکزی قیادت پریڈ دیکھنے کے لیے تقریب میں شریک تھی۔حکام نے حملے میں 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 20 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں چیف آف اسٹاف جنرل عبداللہ النخی، یمنی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ محمد صالح تاماح، سینئر ملٹری کمانڈر محمد جواز اور لاحیج کے گورنر احمد الترکی بھی شامل ہیں۔حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ 70 سے 100 کلوگرام دھماکا خیز مواد ڈرون میں موجود تھا جس نے مرکزی اسٹیج پر یمنی فوجی قیادت کی جاسوسی کے بعد فضا سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔حوثی باغیوں کی تنظیم کے سربراہ عبدالمالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ دشمنوں کے خلاف میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔
Monthly Archives: January 2019
بریگزٹ بحران: اپوزیشن نے انتخابات مطالبہ کر دیا
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔جیریمی کاربن نے مزید کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔دوسری جانب برطانیہ میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی بریگزٹ کے معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنماﺅں کا مﺅقف ہے کہ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل پر دستخط کر چکی ہیں جب کہ یورپی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا تاہم شکست کے خوف سے انہوں نے بریگزٹ پر ووٹنگ مﺅخر کر دی تھی۔
افغانستان: طالبان کے حملوں میں 21 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملوں میں بدغیس میں 6، بغلان میں 7 اور تخار میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا، ننگرہار ارو زگان میں افغان اور اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کی جانب سے ایئرڈیفنس فائر پاور کا شاندار مظاہرہ
کراچی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب واقع فائرنگ رینجز میں اپنی فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا جس کا مشاہدہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی جانب سے فائرپاور کا مظاہرہ دو ہفتوں سے جاری البیضا 2019 مشق کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔پاک فوج کے ہتھیاروں کی رینج میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ‘ایل وائی 80’ نے بھی پہلی بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جو اختتامی تقریب کا طرہ امتیاز تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایل وائی 80 کی شمولیت سے جامع، طَبق دار اور مربوط فضائی دفاعی قابلیت کا تصور پورا ہوا ہے جب کہ ایئر ڈیفنس کی ہلاکت آفرینی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور انہیں فائرپاور صلاحیتوں کے کامیاب مظاہرے پر مبارکباد پیش کی۔آرمی چیف نے کہا کہ ایل وائی 80 نے آرمی ایئر ڈیفنس کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس سے پاک فضائیہ کی قوت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ ملکی فضائی حدود کی نگہبان ہے۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایل وائی 80 کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر کراچی، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اور دیگر سینیئر کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز موجود تھے۔
طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیریوں سے نہیں، بھارتی آرمی چیف
نئی دلی(ویب ڈیسک) طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرنے والے بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مذاکرات ہماری شرائط پر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے افغان طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے اور ہمیں کسی نہ کسی طرح ان مذاکرات کا حصہ بننا چاہیے۔بھارتی آرمی چیف نے کشمیر کے حوالے سے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کے لیے الگ پالیسی ہوتی ہے اور ہر جگہ ایک ہی پالیسی نہیں چلائی جاسکتی لہذا طالبان سے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات صرف ہماری شرائط پر ہی ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کل جوہانسبرگ میں ٹکرائیں گے
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز 6 وکٹ سے سرخرو ہوئے اور کیپ ٹاون ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح حاصل کی، دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کے کمبینیشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے جس کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 3 تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ جو اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے، ان کی کی جگہ شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گا، آﺅٹ آف فارم فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آزمایا جاسکتا ہے اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ، ان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کسی پیسر کو آرام دیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2016 میں مقابل ہوئی تھیں، مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقا نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2018 میں کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔
جنوبی افریقا میں ناقص کارکردگی؛ احسان مانی نے سربراہ کرکٹ کمیٹی کو طلب کرلیا
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعے کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباﺅ ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے،ذرائع کے مطابق محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعے کو چیئرمین بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔
سارا انحصار آئی ایم ایف پر نہیں، متبادل انتظام بھی کر لیا: وزیر خزانہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے، اگر آئی ایم ایف پیکج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کا سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان گیپ پورا کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے، آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کے لیے صرف ایک آپشن ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کوئی غیر معاشی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے مذاکرات ابھی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا تو معاہدہ کر لیں گے تاہم متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر کوئی شرائط نہیں ہیں، دونوں ممالک کے قرض سے ملنے والے قرض پر سود ادا ہو گا۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں صرف امیروں کے لیے بڑھائی گئی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ا?مدنی والے افراد کے لیے نہیں برھائیں۔اسد عمر نے بتایا کہ برا?مدات و ترسیلات زر میں اضافے اور درا?مدات میں کمی سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر 2018 نجی شعبےکو قرضوں کی فراہمی میں 65 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال مجموعی طور پر نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 21 فیصد بڑھی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ضمنی فنانس بل میں سرمایہ کاری، کاروبار میں ا?سانی کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی فنانس بل میں برا?مدات کی حوصلہ افزائی، درا?مدات کی حوصلہ شکنی کے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔
پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے جنوبی افریقا ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔مزانسی سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر راسی وین ڈر ڈیوسن بھی 14 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، 29 سالہ بیٹسمین کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ کی بھی واپسی ہوگئی، انجریز کا شکار جے پال ڈومینی اور لنگی نجیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور راسی وین ڈر ڈیوسن شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی
کراچی(ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔
طبی ماہرین کا بڑھاپے سے بچانے والی دوا کی تیاری کا دعویٰ
کراچی (ویب ڈیسک)ویسے تو عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی روک تھام لگ بھگ ناممکن ہے مگر سائنسدانوں کے خیال میں وہ بڑھاپے کی آمد کو روک سکتے ہیں۔درحقیقت وہ یہ کام ایک دوا کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں اور اس میں انہوں نے کافی حد تک کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔سائنسدانوں نے مختلف ادویات کے امتزاج سے ایسی دوا کو دریافت کیا ہے جو کہ جسم میں ایسے خلیات کو صاف کرتا ہے جو کہ بڑھاپے کے آثار کا باعث بنتے ہیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔مایو کلینک، ویک فوریسٹ باپسٹ ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق کے دوران لوگوں کو کینسر کے مریضوں کو استعمال کرائی جانے والی دوا اور نباتاتی کیورسیٹین سپلیمنٹ کا استعمال کرایا گیا۔یہ جز پیاز اور سبز چائے میں پایا جاتا ہے اور دیکھا گیا کہ یہ ان خلیات پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے۔تین ہفتے میں ہی ان افراد میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور سائنسدانوں کے خیال میں اس طرح عمر بڑھنے سے جسم پر طاری ہونے والے اثرات اور امراض کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق یہ خلیات کم از کم 20 سنگین امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں مگر اس طریقہ کار سے ان سے بچنا ممکن ہوسکے گا۔اس کاک ٹیل دوا کی پہلی آزمائش چوہوں پر کی گئی تھی اور اب انسانوں پر اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔بزرگ افراد کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے چہل قدمی کے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں حد تک بہتر ہوئی جبکہ وہ کرسی سے 2 سیکنڈ زیادہ تیزی سے کھڑے ہونے لگے۔محققین نے اس دوا کے عام استعمال سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئے۔
فرحان اختر کا فلم ’ڈان ‘کا دوسرا سیکوئل بنانے کا اعلان
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل کا بنانے کا اعلان کردیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار نے فلم کے مرکزی کرداروں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم کے ٹریلر کی لاﺅنچنگ کی تقریب کے دوران بڑا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان دنوں فلم ’اسکائے از نک‘ میں بطور اداکار کام کر رہا ہوں جس کے بعد ایک بہت ہی خاص فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا لیکن اس کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن شائقین بہت جلد یہ خبر بھی سن لیں گے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ فرحان اختر اس سے قبل دل چاہتا ہے، ڈان اور ڈان ٹو جیسی مشہور زمانہ فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ وہ راک آن، لک بائے چانس، بھاگ ملکھا بھاگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دل دھڑکنے دو جیسی فلموں میں بطور اداکار کام کر چکے ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ 14 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فیس کم کرنے کے عدالتی حکم کے بعد سہولیات کم کرنے والے اسکولوں کی رپورٹ طلب
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے ا?نے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی اسکولوں کی جانب سے رد عمل کے نتیجے میں سامنے ا?نے والے اقدامات کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نجی اسکولوں نے دسمبر میں فیس کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اسکولوں میں سہولیات میں کمی کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف اسکولوں کی انتظامیہ نے کچھ اساتذہ کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی حکم پر ردِ عمل کے طور پر اقدامات اٹھانے والے اسکولوں کی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کریں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے عدالت کو بتایا کہ بیکن ہاو¿س اسکول سسٹم کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے اپنے بچوں کے ساتھ بھی اسکول میں برا برتاو¿ کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسکولوں کی جانب سے یہ ردِ عمل فیسوں میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد سامنے آئے ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کی عزت ہے۔یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس لینے سے روک دیالا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری عبدالرحیم نے عدالت کو چند ایسے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اسکول نے کہا ہے کہ ہم ایک ہزار روپے فیس کم کردیں گے لیکن اسکول میں قرآن شریف کی تعلیم بند کردی جائے گی جبکہ ایک اور اسکول نے والدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ‘کو ایجوکیشن’ اسکول میں پڑھالیں۔سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے ایک اسکول نے والدین کو نوٹس جاری کیا اور انہیں کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے منصفانہ فیصلے کے بعد اسکول انتظامیہ معیار کم کرنے پر مجبور ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ اسکول کے مالک کو عدالت میں طلب کیا گیا تو اسلام آباد پولیس کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ اسکول بند کیا جاچکا ہے۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر زعفران الٰہی عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اگر اسکولوں نے عدالتی حکم پر ایک ماہ کی بھی فیس واپس کی تو وہ اسکول بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کو اسکول بند کرنا ہے تو کردیں، میں دیکھتا ہوں کہ کیسے اسکول بند ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اربوں روپے اسکولوں سے کما رہے ہیں۔سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ان اسکولوں میں سے کئی اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے ایک گیراج سے اسکول شروع کیا تھا۔عدالت نے ایک مرتبہ پھر حکم جاری کیا کہ 5 ہزار سے زائد فیس وصولی پر 20 فیصد کمی کرنا ہوگی اور اس حکم نامے کا اطلاق پورے ملک کے نجی اسکولوں پر ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا نہیں کر پائی جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی جگہ پرائیویٹ اسکولوں نے لے لی اور سرکاری اسکولوں کو ناکام کردیا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پڑھا لکھا پنجاب اور دیگر بس صرف نعرے تھے۔سماعت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ ٹیم کے رکن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پرائیویٹ اسکولوں نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر دیا ہے جبکہ 7 کے خلاف ایکشن لیا جاچکا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اسکولوں نے ایف بی آر کی کارروائی سے بچنے کے لیے حکم امتناع بھی لیا ہوا ہے.چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پہلے کبھی اس کی نشاندہی کی گئی تھی، کیا ایف بی آر سورہا تھا؟چیف جسٹس نے ایف بی آر حکام سے ان دستاویزات کو پیش کرنے کا کہا جس کے مطابق لاہور گرامر اسکول کی ڈائریکٹر 85 لاکھ روپے تنخوا لے رہی ہیں۔اس دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایک ڈائریکٹر کی سالانہ تنخواہ 12 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے.اس کے علاوہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ساڑھے 10 کروڑ روپے سالانہ تنخواہ لے رہی ہیں.چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہیں وہ غریب لوگ جو بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں.دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مضبوط ریگولیٹر چاہیے، یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ریگولیٹر بھی مل جاتے ہیں.عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ اسکول خود کو ریگولیٹ کروانا ہی نہیں چاہتے جبکہ کہتے ہیں کہ عدالت تجاوز کر رہی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فیصل صدیقی نے بتایا کہ اگر انتظامیہ اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تو عدالت کرے گی۔پیکن ہاو¿س اسکول سسٹم کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کی اتھارٹی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے کیس کی آخری سماعت کے بعد عملدرآمد بینچ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔a


















