لاہور(ویب ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہے ؟ اور یہ دعویٰ عالمی ادارہ صحت کا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر کی بدولت ملیریا، ڈینگی اور اب مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔اب مچھر آپ کی جانب کیوں لپکتے ہیں اس کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام کے لیے ایک اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرادی ہے۔موسکیٹو الرٹ ان پاکستان نامی یہ ایپ لوگوں کو مختلف علاقوں میں مچھروں کی مختلف اقسام کی معلومات اکھٹی کرنے میں مدد فراہم کرے گی جس سے ان پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔اس الرٹ ایپ سے کوئی بھی مچھروں یا ان کی افزائش کے مقامات کی تصاویر ارسال کرسکے گا جو کہ ایک ڈیٹابیس میں اکھٹی ہوجائیں گی، جنھیں مچھروں کو کنٹرول اور مانٹرنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ان معلومات کو مچھروں سے امراض پھیلنے کو خطرے کم از کم کرنے کے ساتھ عام لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کے لیے استعمال ہوگی۔ویسے اگر آپ مچھروں سے تنگ ہیں تو یہاں ہم ایسے گھریلو نسخے بھی درج کررہے ہیں جو مچھروں کو آپ سے دور رہنے پر مجبور کردیں گے۔
مالٹے کے چھلکے
مالٹوں کی ترش مہک مچھروں بلکہ چیونٹیوں اور مکھیوں کو دور بھگاتی ہے، کیڑوں کو ترش مہک پسند نہیں ہوتی۔ اس نسخے کو آزمانے کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو پیس لیں اور مچھروں سمیت کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔ اگر مچھر کاٹ لے تو تازہ مالٹے کے چھلکے جلد پر رگڑنے سے جلن ختم اور نشان مدھم ہوجاتا ہے۔
کافور
کافور ایک عام ملنے والی چیز ہے اور مچھروں سے نجات کا ایک اچھا گھریلو ٹوٹکا بھی ثابت ہوتا ہے۔ کمرے کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کریں اور کافور کو جلا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب آپ کچھ وقت بعد کمرے میں آئیں گے تو ایک مچھر بھی وہاں نہیں ملے گا۔
لہسن
سائنسدان پریقین تو نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ایسا نظر آتا ہے کہ مچھروں کو لہسن پسند نہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ لہسن کے پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مل لیتے ہیں انہیں مچھروں کا ڈر نہیں رہتا۔ اس کے لیے آپ لہسن کے تیل، پیٹرولیم جیل اور موم کو ملا کر ایک سلوشن بنالیں جو مچھروں سے تحفظ دینے والا قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔
ڈش واشنگ سوپ
چند قطرے ڈش سوپ کو ساسر میں ڈال کر چھوڑ دیں، جو مچھروں کو اپنی جانب کھینچ کر پھنسالیں گے اور آپ سے دور رکھیں گے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سوپ مچھروں کو قدرتی طریقے سے ختم بھی کردیتا ہے۔
نیم کا تیل
نیم کے تیل کو ناریل کے خالص تیل میں یکساں مقدار میں ملائیں اور اپنے جسم کے کھلے حصوں پر لگادیں۔ اس مکسچر کی تیز بو مچھروں کو کم از کم 8 گھنٹوں تک دور رکھنے پر مجبور کردے گی۔
پودینہ
کاٹنے والے کیڑوں کو پودینے کی مہک پسند نہیں ہوتی، تو آپ پودینے کے پتوں کو پیس کر اپنی جلد پر مل لیں تو مچھروں کو دور رکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر مچھر کاٹ لیں تو ان پتوں کے استعمال سے خارش پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔
تلسی
یہ جڑی بوٹی متعدد مقاصد کے لیے استمعال کی جاسکتی ہے جس میں سے ایک مچھروں کو دور بھگانا بھی ہے۔ مچھروں کی اس کی مہک پسند نہیں تو اس کے تازہ پتوں کو جلد پر رگڑیں یا اس کا تیل استعمال کریں۔
ونیلا
ونیلا ایکسٹریکٹ اور پانی کی مدد سے آپ مچھروں کو دور بھگانے والا اسپرے تیار کرسکتے ہیں، ایک کھانے کے چمچ ایکسٹریکٹ کو ایک چمچ پانی میں ملائیں اور روتی کے ذریعے جلد پر لگالیں۔
گیندے کا پھول
گیندے کا پودا کھڑکی یا دروازے کے قریب لگائیں، یہ ایسے قدرتی اجزاءکے ساتھ ہوتا ہے جو کہ مچھروں اور دیگر کیڑوں کو دور بھگاتے ہیں۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق اس پودے میں موجود کمپاﺅنڈ کیڑے مارنے والی خصوصیات رکھتے ہیں، جو کہ مچھروں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
دارچینی
ایک تحقیق کے مطابق دارچینی کا تیل بھی مچھروں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چوتھائی چائے کے چمچ دارچینی کے تیل کو 4 اونس پانی میں ملائیں اور اپنے گھر کے ارگرد اسپرے کردیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے مگر مچھر بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ایک سے 2 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو گھر میں گرانا مچھروں اور دیگر کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس سرکے کو پینا بھی مچھروں کے لیے آپ کی کشش کم کرتا ہے، تاہم اس سرکے کو پانی میں ملا کر پینا چاہئے۔
Monthly Archives: January 2019
2019 تین کیمروں والے پہلے آئی فون کا سال
لاہور(ویب ڈیسک)ایپل 3 کیمروں والا پہلا آئی فون 2019 میں متعارف کرائے گی۔یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورڑن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں مجموعی طور پر 6 کیمرے (4 بیک پر اور 2 فرنٹ پر) دیئے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں، جبکہ اسی کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون بھی متعارف کرایا۔دیگر کمپنیاں تین بیک کیمروں والے متعدد فونزپیش کرچکی ہیں اور اب ایپل ان کے نقش قدل پر چلن والی ہے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل رواں سال کے آئی فونز میں سے چند فیچرز کو نکالنے کا سوچ رہی ہے تاکہ اس کی لاگت کم کی جاسکے۔ان میں سے ایک فیچر ممکنہ طور پر تھری ڈی ٹچ ہوگا جو کہ آئی فون ایکس آر میں پہلے ہی موجود نہیں۔خیال رہے کہ 2018 کے آئی فونز کی فروخت ایپل کے توقعات سے کم رہی اور وہ ان کی پروڈکشن کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔
چین میں بچوں کے یونیفارم پر سینسر لگا کر ٹریکنگ کا آغاز
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں اب اسکول کے طلبا و طالبات کے یونیفارم کو بھی اسمارٹ کردیا گیا ہے کیونکہ ان پر لگی خاص مائیکرو چپ کے ذریعے اسکول کے باہر بھی ان کی آمدورفت پر نظر رکھی جاسکے گی۔چینی صوبے ’گوائی ز±و‘ کے 11 اسکولوں کے بچوں کے یونیفارم پر مائیکروچِپ لگائی گئی ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کے ذریعے بچوں کا جائزہ لیتی رہتی ہے خواہ وہ اسکول کے میدان سے باہر ہی کیوں نہ نکل چکے ہیں۔بچوں کے لباس کے کندھوں پر دائیں اور بائیں دو چپس لگائی گئی ہیں جن کے ذریعے اسکول انتظامیہ اور والدین دونوں ہی بچوں کی ٹریکنگ کرسکتے ہیں اگر بچہ کمرہ جماعت سے باہر جائے یا اسکول کے احاطے سے نکل جائے تو اس کی فوری اطلاع والدین اور اسکول انتظامیہ کو ہوجاتی ہے ۔یہ سسٹم اسکول میں بچے کے سونے کی خبر بھی انتظامیہ کو پہنچا دیتا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ اس میں ایک موبائل ایپ کے ذریعے پیسے خرچ کرنے اور ان کی حد قائم کرنے کا بھی انتظام ہے۔اسے بنانے والی کمپنی کا مو¿قف ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مرصع یونیفارم حفاظتی اقدامات کے تحت بنایا گیا ہے اور اسکول میں بچوں کو منظم رکھنے کا بھی کام کرتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ بچوں کے انسانی حقوق ہوتے ہیں اور وہ تخلیہ چاہتے ہیں جبکہ ایک شخص نے کمپنی سے سوال کیا کہ اگر آپ بچے ہوتے اور 24 گھنٹے آپ پر نظر رکھی جاتی تو آپ کو کیسا لگتا؟وجہ کوئی بھی ہو چین کے اسکولوں میں اے آئی نظام کے ذریعے حاضری اور چہرہ شناخت کرنے والے سسٹم پر بھی کام جاری ہے۔ قبل ازیں خبریں آئی تھیں کہ چین کے بعض اسکولوں کے کمرہ جماعت میں طالب علموں پر نظر رکھنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
شام سے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، امریکی اتحادی
دمشق (ویب ڈیسک)امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے’۔انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نےشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘حسکہ کے رمیلان ملٹری بیس سے گزشتہ روز ہی چند امریکی فورسز نے واپسی کر دی تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صدر کے اعلان کے بعد یہ واپسی پہلی مرتبہ ہوئی ہے’ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے مکمل فوجی انخلا کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے دیا ہے جو ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2ہزار ہے۔خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا تھا تاہم اس فیصلے پر امریکا میں شدید تنقید کی گئی تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کے سیکریٹر دفاع سمیت کئی سینئر عہدیداروں نے شام کے حوالے سے سالہ پرانے معاملے پر اس طرح کے اچانک فیصلے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کو شکست دے دی ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ’شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا واحد مقصد داعش کے جنگجوو¿ں کی شکست تھی‘۔بعد ازاں امریکا کے سیکریٹری دفاع جم میٹس اور نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے جنگ زدہ ملک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔جم میٹس نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا تھا کہ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ احترام سے پیش آیا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف سختی برقرار رکھی جائے کیوں کہ ہم گزشتہ 4 دہائیوں سے ان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی صورت حال کو درست رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے کیوں کہ یہی ہماری سلامتی، خوش حالی اور روایات کے لیے سازگار ہے اور ہم اس کوشش میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط ہوں گے۔امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان ے شام میں داعش کے خلاف جنگ کی سربراہی کرنے کا اعلان کیا تھا۔استنبول میں ایک تقریر کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فی الحال شام میں داعش کے جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں پر حملے عارضی طور پر معطل کردیے جائیں گے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم داعش کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے پر کام کرتے رہیں گے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے نتیجے میں شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔
مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کو”غنڈی“ قرار دے دیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے فلم ”گلی بوائے“ کا ٹریلر دیکھ کر اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو غنڈی قرار دے دیا۔حال ہی میں جاری ہونے والے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ”گلی بوائے“ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انڈسٹری میں طوفان سا برپا کردیا ہے۔ شائقین کی جانب سے بھی فلم ”سمبا“ کے بعد فلم ”گلی بوائے“ کو بھی سپر ہٹ فلم قرار دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ والد مہیش بھٹ نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کو اہم لقب سے نواز دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ فیملی میں سب سے چہیتی سمجھے جانے والی عالیہ بھٹ کے حوالے سے ان کے والد مہیش بھٹ بیٹی کی اداکاری سے ایسا متاثر ہوئے کہ داد دیئے بغیر نہ رہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”عالیہ غنڈی ہے“۔واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ” گلی بوائے“ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جائے گی۔
سلمان خان کے گھر میں ارجن کے بعد والد بونی کپور کے داخلے پر بھی پابندی
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے گھر میں اداکار ارجن کپور اور ان کے والد پروڈیوسر بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔بھارتی میڈیا میں بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اورسلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا خان کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گرم ہیں، دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، تاہم سلمان خان کو ارجن کپور کا اپنی سابق بھابھی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومنا پسند نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے تو بونی کپور کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا بعد میں ارجن کپور اور بونی کپور کی اپنے گھر میں داخلے پر بھی پابندی لگادی۔واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان اورارجن کپور کے درمیان تعلقات تھے لیکن یہ رشتہ ختم ہوگیا جس کے بعد ارجن کپور اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا کے درمیان دوستی ہوگئی اور دوستی کا یہ رشتہ اتنا آگے بڑھا کہ دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔
رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے
ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم ’روکے‘ کے لیے بھی منالیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپورفیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں، انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے مسلسل انجری سے پریشان ہوکر کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے لیے کمر کی تکلیف ناقابل برداشت ہوچکی ہے، میں کھیلنا چاہتا تھا لیکن تکلیف کے باعث کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 14 جنوری سے میلبورن میں ہوگا جو 27 جنوری تک جاری رہے گا۔اینڈی مرے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے 2012 میں اولمپکس گولڈ میڈل اور یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔وہ 2013 اور 2016 میں ومبلڈن مینز سنگل چیمپئن شپ جیت چکے ہیں اور سال 2016 میں ورلڈ ریکنگ میں ان کی پہلی پوزیشن تھی۔اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے 4 فائنلز بھی کھیل چکے ہیں لیکن کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکے۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے 2015 میں ڈیوس کپ میں بھی فتح حاصل کی تھی۔
تیسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقا 262 رنز بنا کر آﺅٹ
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں اب سے کچھ دیر قبل تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا۔ اوپنر ڈین ایلگر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ایڈن مارکرم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری مکمل کی، کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے، دوسرے سیشن میں تازہ دم بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکرم اور ہاشم آملہ کو پویلین بھیج دیا، مارکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 90 رنز پر چلتے بنے جب کہ ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 229 رنز پر اس وقت گری جب بروین 49 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے، محض 15 رنز کے اضافے کے ساتھ 244 کے مجموعے پر باووما 8 اور زوبایر حمزہ 41 رنز پر محمد عامر نے دونوں کو چلتا کیا۔قومی ٹیم میں جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر شاہ، فخر زمان اور شاہین آفریدی کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم کلین سوئپ سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔
’مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنایا جائے‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کہا ہے کہ مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی ہمشیرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اصل میں علیمہ خانم عمران خان کی بے نامی دار ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں، وہ بھی اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے۔فواد چوہدری نے عمران خان کی بہن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلئر کیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی ترجمان کے جواب میں مزید لکھا کہ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔
جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پرعمارتیں خالی کرالی گئیں
برلن(ویب ڈیسک) جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی جارہی ہے، دوسری جانب مغربی ریاست ہیسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا قوی امکان
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ ہنگامی صورتحال نافذ کر کے اس مقصد کے لیے فنڈز حاصل کرلیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’میرے پاس قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے لیے کُلی اختیارات موجود ہیں، اور دیگر صدور نے بھی ماضی میں انہیں استعمال کیا ہے تاہم میں نے اب تک نہیں کیا لیکن میں کرسکتا ہوں‘۔اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ اب تک انہوں نے اختیارات کا استعمال کیوں نہیں کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ کانگریس کے ذریعے یہ معاملات عمل میں لائے جائیں کیونکہ ایسا کانگریس کے ذریعے زیادہ بہتر ہے‘۔انہوں نے کہا اب اس کا سادہ سا حل یہ کہ قومی ہنگامی حالت کا اعلان کردیا جائے۔واضح رہے کہ دیوار کی تعمیرکے معاملے پر سیاسی اختلافات کے باعث امریکی حکومت 20 دن سے جزوی شٹ ڈاﺅن پر ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے تقریباً 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے امریکا اور میکسکو کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بھی فنڈ زجاری کرنے کی قانون سازی پر دستخط کرنے اور حکومتی شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس سارے تنازع کے باوجود ڈیموکریٹس کےساتھ ہونے والے بجٹ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں جن کا ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول ہے اور ان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو رقم دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ریپبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حمایت میں کھڑی ہے لیکن کچھ ریپلکن اراکین نے شٹ ڈاﺅن ختم کرنے کی بھی حمایت کی۔چناچہ ایک موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس نے فنڈنگ کی اجازت نہ دی تو شاید میں کردں، جس میں ایوانِ نمائندگان کے اراکین کو بائی پاس کرتے ہوئے قومی ہنگامی حالت نافذ ہوگی۔اس بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدام سے حکومتی افعال بحال کرنےکے لیے ایک سیاسی کور مل جائے گا اور ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے سب سے بڑے نعرے یعنی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز حاصل کرسکیں گے۔
زیر زمین پانی کی قیمت کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں لگایا جائے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹرقیمت عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے انڈسٹری کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں سمیت ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوگر ملز، پٹرولیم ریفائرنیز اور دیگر انڈسٹریز سے بھی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے پر من و عن تعمیل کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو بھی کہا گیا ہے اور فیصلے میں تنبہہ کی گئی ہے کہ پانی کی قیمت کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا، فیصلے میں منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں کو کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت شجر کاری کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمپنیاں سالانہ 10 ہزار درخت لگائیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیر زمین پانی کی قیمت کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں لگایا جائے، اور وصول ہونے والی رقم کو الگ اکاﺅنٹ میں رکھا جائے گا۔ جب کہ فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومتوں کو پانی کی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پرعملدرآمد کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے گا، بینچ میں جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الااحسن شامل ہوں گے، خصوصی بنچ 31 جنوری کو عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کے معاملے پر سماعت کرے گا۔


















