حکومت کا فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی جس میں مشاورت کے بعد حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اگر حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

عمران خان کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہے: بلاول بھٹو

کوٹری(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہے۔کوٹری میں جامشورو برج اور کوٹری فلائی اوور برج کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گورنننس اور ڈلیوری کو ترجیح بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تھر کے لوگوں کو روزگار اور پورے سندھ میں مفت طبی سہولت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف خدمت کی ہے، جس کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہم نے صاف شفاف الیکشن میں جیت نہیں سکتے، وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سازش سے ہمیں نکالنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی ناکام ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں کی سیاست سے پہلے اصول تو سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں امپائر کی انگلی چلتی ہے لیکن سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کے ووٹ چوری کیے، آپ نے اقتدار حاصل کر لیا لیکن قوم کا وقار قائم نہیں رکھ سکے، حکومتی عہدے حاصل کر لیے لیکن ان کی پاسداری نہ کر سکے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جتنے دعوے کیے سب فراڈ نکلے، قسمیں ہوا میں اڑ گئیں، حکومت کے سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ پیچھے جا رہا ہے اور معیشت کمزور ہو گئی ہے، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیا روزگار نہیں مل رہا جب کہ پہلے سے موجود روزگار پر حملے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے والوں نے لوگوں کے سر سے چھت چھین لی، آج گیس آ رہی ہے اور نا ہی سرمایہ کاری لیکن حکومتی وزیروں کی دیدہ دلیری دیکھیں کہتے ہیں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر غرور کی پٹی ہے، ان کا دماغ طاقت کے نشے میں اور دل بے حسی سے پتھر ہو چکا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ ملک کو 80 فیصد گیس دیتا ہے لیکن سندھ کو گیس سے محروم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ترقیاتی فنڈز روک لیے گئے ہیں جس کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے، سندھ کے عوام کو دیوار سے کیوں لگایا جا رہا ہے، صرف اس لیے کہ لوگوں نے ووٹ چوری نہیں ہونے دیئے، صرف اس لیے کہ کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لو، تم سے پہلے بھی فرعون آئے، ان فرعونوں کے انجام سے سبق سیکھو، اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں بتائیں گے ووٹ چوری کا بدلہ کیسا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کانٹوں کی جھاڑیوں سے دامن تار تار ہو سکتا ہے سایہ نہیں مل سکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ افلاطونی حکومت کو یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ روپے کی قیمت کیوں کم ہوئی، حکومت انڈوں اور مرغیوں سے فارن ایکسچینج بڑھانے کی بات کرتی ہے، حکومت کو یہ نہیں پتا کہ ایک دن میں 500 ارب کا قرضہ کیسے چڑھا۔ان کا کہنا تھا کہ قرض پر خودکشی کرنے کا کہنے والے قرض ملنے پر مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں، ہم کٹھ پتلیوں کو نہیں مانتے۔منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی جعلی جھوٹی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے۔ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل اور نیب سے نہیں ڈرتے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

نبی آتے رہیں گے“ سرکاری کالج کی خاتون ٹیچرکا لیکچر، طالبات مشتعل ، اسلام کیخلاف گھناﺅنی سازش بے نقا ب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کراچی کے سرکاری کالج میں قادیانی ٹیچر نے ارتدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج الیون آئی نارتھ کراچی میں مبشرہ طاہر نے لیکچر دیتے ہوئے قادیانی عقائد کی تبلیغ کی، جس سے طالبات میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے استانی کو منع کیا، تاہم ٹیچر کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف لیکچر پر نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔مقامی روزنامہ کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج الیون آئی نارتھ کراچی میں قادیانی خاتون ٹیچر مبشرہ طاہر نے بی کام کی کلاس میں لیکچر دیتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے متعلق قادیانی عقیدہ کے مطابق کہا کہ نبوت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے، نبی آتے رہیں گے۔کلاس میں 30 سےزائد طالبات تھیں، جس کے بعد طالبات نے انہیں منع کیا کہ ایسا نہیں ہے یہ غیر مذہب (غیر مسلموں) کا عقیدہ ہے، ہم مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے ،جس کے بعد بھی خاتو ن ٹیچر نے اس پر اصرار کیا اور اس کے بعد طالبات اور مذکورہ ٹیچر کے مابین سخت تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک آگئی، جس کے بعد دیگر خواتین اساتذہ نے بیچ بچاﺅکرا کر خاتون ٹیچر مبشرہ کو گھر روانہ کیا، جس کے بعد وہ کالج دوبارہ نہیں آئی ہیں۔معلوم رہے کہ مذکورہ کالج میں ایک سال سے مبشرہ طاہر اردو کی لیکچرر تعینات ہے، جو روزانہ ملیر سے ناتھ کراچی کالج آتی ہے۔گورنمنٹ گرلز کالج میں مجموعی طور پر آرٹس سائنس اور کامرس کی کلاسیں بی اے بی کام تک کی ہوتی ہیں۔مذکورہ کالج میں اساتذہ کی کل تعداد 26 ہے ،جبکہ طالبات کی مجموعی تعداد 1600 سے زائد ہے۔کالج کی پرنسپل غزالہ جلیس کا کہنا ہے کہ مجھےان کے بارے میں علم تھا کہ قادیانی کمیونٹی سے ہیں ،میں نے انہیں منع کیا تھا کہ وہ بس اپنے کام سےکام رکھیں، تاہم میں دو روز سے چھٹیوں پر تھی کہ اس دوران کالج میں یہ واقعہ پیش ہے، تاہم میں آج کالج جاﺅں گی۔جس کے بعد معلومات لوں گی کہ اصل میں واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا ہے،تاہم میں نے جب مبشرہ طاہر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں جذباتی ہوگئی تھی،کیوں کہ طالبات نے مجھ سے سوالات کئے، جس کے بعد میں نے انہیں جوابات دیئے ہیں۔اس حوالے سے مبشرہ طاہر سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بات کرنے کے بجائے اپنے شوہر طاہر کو فون دے دیا، جس کے بعد ان کے شوہر طاہر کا کہنا تھا کہ ہماری ابھی کالج کی پرنسپل سے بات ہوئی ہے۔ آج بروز ہفتہ وہ دونوں کا موقف سن کر مزید بات کریں گے۔اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر معشوق علی بلوچ اور سلیم غوری سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

نرگس فخری امید سے ہیں؟جھوٹی خبر یا سچی ،حقا ئق جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری 2 سالوں سے فلمی اسکرین سے غائب ہیں، جس کے باعث میڈیا میں ان کی صحت اور نجی زندگی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ویب سائٹ نے ایک نیوز شائع کی جس میں اداکار نرگس فخری کے حاملہ ہونے کی نیوز بھی بتائی گئی ہے۔اس خبر میں لکھا گیا کہ نرگس فخری بولی وڈ اداکار ادے چوپڑا سے ہوئے اپنے بریک اپ کے بعد کافی غم زدہ ہوگئی جس کے بعد ان کے تعلقات میٹ الونزو نامی شخص سے بڑھے۔رپورٹ میں ممبئی ایئرپورٹ پر موجود ایک اداکارہ کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس نے اپنا چہرا ڈھکا ہوا تھا، تاہم ایسا ظاہر کیا گیا کہ یہ نرگس فخری ہیں۔تاہم انہوں نے سختی سے خبر کی تر دید کی ہے۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد دیرینہ دوست ، ٹیکسی ڈرائیور کا چونکا دینے وا لا بیان

لندن(ویب ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے دیرینہ دوست اور ذاتی ٹیکسی ڈرائیور بھی سامنے آ گئے ہیں۔نجی اخبارکے مطابق محمد اکرم، وزیراعظم عمران خان کے پرانے دوستوں میں سے ایک ہیں اور سالہا سال تک ان کے ذاتی ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ”مجھے فخر ہے کہ میرا دوست اب پاکستان کا وزیراعظم ہے اور مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کہ اس نے مجھے اپنی تقریب حلف برداری میں نہیں بلایا۔“محمد اکرم برطانیہ میں پاکستانی سیاسی حلقوں میں ’اکرم دی بلیک کیب ڈرائیور‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی عمران خان سے 1986ءمیں لارڈز میں ملاقات ہوئی تھی جب عمران خان کو چند لوگ ہی جانتے تھے۔اس کے بعد دونوں میں طویل عرصے تک دوستی رہی اور اکرم عمران خان کے ذاتی کیب ڈرائیوربھی رہے۔ عمران خان جب بھی برطانیہ جاتے وہ پاکستان سے روانگی سے قبل ہی اکرم کو فون کرکے اپنے آنے کی اطلاع دے دیتے اور اکرم ہمیشہ وقت پر ٹیکسی لیے ہیتھروایئرپورٹ پر ان کا منتظر ہوتا۔ وہ انہیں ایئرپورٹ سے لیتا اور ریکمنڈ کے علاقے میں واقع اینابیل گولڈسمتھ(جمائما خان کی والدہ) کے گھر پر ڈراپ کرتا اور پھر وہاں سے دیگر تقریبات میں جانے کے لیے بھی عمران خان اسی کی ٹیکسی استعمال کرتے۔

کینگروز نے پہلے ون ڈے میںسو رماﺅں کودھول چٹا دی ،سیریز میں 0-1 کی برتری

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے، روہت شرما کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پیٹر ہینڈزکومب نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ نے 59 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 24، ایرون فنچ نے 6، شان مارش نے 54، مارکوس سٹوئنس نے 47 اور گلین میکس ویل نے 11 رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بھوینشور کمار نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ ،بابراعظم پھر نمبر ون

دبئی:(ویب ڈیسک)بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم بدستور سرِفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈر کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 20 میں شامل نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک کا بلے بازوں میں 28 واں نمبر ہے۔افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں پاکستان کے فہیم اشرف 8 ویں اور عماد وسیم 9 ویں نمبر پر ہیں، اس کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، شاداب خان بولرز کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی آل راو¿نڈرز کیٹیگری میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل بہترین آل راو¿نڈر ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسر انمبر ہے ۔آل راو¿نڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں محمد حفیظ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

امریکہ نہیں اگلی سپر پاور کون سا ملک ہو گا؟جوا ب جا ن کر آ پ بھی دنگ رہ جا ئینگے

نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔یہ بات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کہنا تھا کہ چین 2020 میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔اس تحقیق کے بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا۔اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 2020 میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔مجموعی طور پر آنے والی دہائی میں ایشیائی ممالک اقتصادی طور پر طاقتور ہوکر ابھریں گے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ طویل المعیاد شرح نمو کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک عنصر اہمیت رکھتا ہے کہ جو ممالک عالمی جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں وہ بتدریج اپنا حصہ عالمی آبادی کے تناسب سے بدل دیں گے اور اس طرح بڑی معیشت کی صورت میں ابھر کر سامنے آئیں گے۔

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی حکومت اپنی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاﺅن کے 22 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔یہ شٹ ڈاﺅن میکسکو کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی جانب فنڈز نہ جاری کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان پیدا ہونےوالی رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب70 کروڑ ڈالر فنڈز کے اجرا کی منظوری دینے سے انکار کردیا تھا جس کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اداروں کے لیے پیش کی جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا۔

کھوکھر برادران نے 32کنال سرکاری اراضی خاموشی سے کس کے نام کردی؟تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کھوکھر برادران نے مبینہ طور پر بلیک میل ہونے پر 32 کنال سرکاری اراضی مبشر نامی شخص کے نام کر دی۔ یہ انکشاف محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں ہوا ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران سے 32 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ سے متعلق دستاویزات طلب کیں تو انہوں نے جواب میں حقیقت بیان کر دی کہ 32 کنال اراضی مبشر نامی شخص کی جانب سے بلیک میل کرنے کی صورت میں اس کے نام کی۔شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر تحقیقات میں بلیک میل ہونے کا پتہ چلنے پر اینٹی کرپشن افسر بھی حیران رہ گئے۔ محکمہ کھو کھر برادران سے متعلق نئی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جلد پیش کردی جائیگی۔

آسیہ بی بی بریت کیخلاف احتجاج، توڑ پھوڑ: متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیوں کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے دوران ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رپورٹس تو دے دی گئی ہیں، بتایا جائے کہ ادائیگیاں کب اور کیسے ہوں گی؟ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ 262 ملین لگایا گیا ہے اور کابینہ نے اس تخمینے کی منظوری دے دی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ادائیگی کے لیے کوئی پلان بھی مرتب کیا ہے یا سب کاغذی کاروائی ہے؟جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈھائی ماہ گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک ادائیگی کا مکمل پلان نہیں دیا گیا، اگر عدالت حکم نہ دیتی تو یہ پلان بھی نہ آتا۔محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ اسی ماہ ادائیگیاں کر دیں گے۔سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک ماہ میں متاثرین کو ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں مکمل ادائیگیاں کرکے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی 262 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ۔جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا۔پہلے روز کے مجموعی اسکو ر پر شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جنہیں فلینڈر نے آﺅٹ کیا جس کے بعد اگلی گیند پر ہی اظہر علی بغیر کوئی آﺅٹ ہوئے۔دونوں بلے بازوں کو فلنڈر نے پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بناسکی۔دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، عباس کے بعد آنے والے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

وزیراعظم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے اپنا ممبر نکال کر مجھے شامل کریں: شیخ رشید

لاہور ( صدف نعیم ) وزیرریلوے شیخ رشید نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی رکنیت لینے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو رکنیت کے لیے خط لکھوں گا اور پی اے سی میں (ن) لیگ کا احتساب میں کروں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں اور ایک شاپنگ مال بھی بنایا جائے گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 15 دن بعد تمام ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا، ریلوے سروس استعمال کرنے والوں کیلئے گفٹ اسکیم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو خط لکھوں گا کہ اپنا کوئی ممبر ہٹا کر مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں (ن) لیگ کا میں احتساب کروں گا۔انہوں نے ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، جس کے خلاف 121 کیس ہوں اسے شرم نہیں آتی کہ وہ دوسروں کا احتساب کرے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلق ضرور ہے لیکن میں ایک الگ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پیر کے روز عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی بات کروں گا۔