جاوید شیخ، ندیم بیگ کی اردو فلم ” چھا جا رے “ کی ایڈیٹنگ جاری

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ، ندیم بیگ اور اسلم شیخ کی اردو فلم ” چھا جا رے “ ایڈیٹنگ کے مراحل میں داخل ہو گئی ، فلم میں بھارتی اداکاارہ ادیتی سنگھ نے آئٹم سانگ بھی کیا ہے۔تعلیم، کھیل اور اتحاد کے موضوع پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر طلعت جمیل خان اور ہدایتکار جبران بشیر ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، ندیم بیگ، اسلم شیخ، مدیحہ زیدی، بالی ووڈ اداکارہ ادیتی سنگھ اور محبوب سلطان سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے تمام مراحل مکمل ہونے پر نمائش کےلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مصباح الحق کا بیٹا کم عمر کھلاڑیوں کے کیمپ کا حصہ بننے میں کامیاب

لاہور(آئی این پی) سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق 13سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے کیمپ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔پی سی بی نے 13 سال سے کم عمر کرکٹرز کے لیے 2ہفتوں کا کوچنگ کیمپ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے لیے 28کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ کا آغاز 14جنوری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، باسط علی کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کا چنا پی سی بی انڈر 13 انٹر ریجنل ٹورنامنٹ کے بہترین پرفارمرز میں سے کیاہے۔جن کھلاڑیوں کو کوچنگ کیمپ میں مدعوکیا گیا ہے ان میں اسپنرز کو حافظ ساجد اکبراور محتشم رشید ٹریننگ دیں گے، فیلڈنگ ڈرلز کی پریکٹس بلال احمد اور عبدالمجید کو سونپی گئی ہے، فاسٹ بولرز کو ساجد شاہ ٹپس دیں گے۔ مدثر نذر اور علی ضیا بلے بازوں کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔مدعو کردہ کرکٹرز میں شاہ زیب خان ایبٹ آباد، اسد عبداللہ بہاولپور، شاہد علی، طلحہ شاکر، مزمل علی ڈیرہ مراد جمالی، شاہود انجم، قمر عباس، محمد اریب فیصل آباد، اویس آفریدی، حسبن اللہ فاٹا، نور حبیب حیدر آباد، سعد بیگ کراچی، عبید شاہد، فہام الحق، شہباز جاوید، ذوہیب خان، محمد عثمان، محمد سلمان لاہور، شاہزیب علی لاڑکانہ، حسیب ناظم، عبدال ہادی ہارون ملتان، احمد حسین پشاور، محمداذان مہدی، محمد ارشد ارشاد احمد، محمد ابراہیم سلطان راولپنڈی، نعمان علی اور ذین علی سیالکوٹ شامل ہیں۔

باﺅلر کے پاس عمران خان کی سوئنگ ،وقار کا یارکر ہونا چاہئے: ربادا

جوہانسبرگ( آن لائن) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس ڈیل سٹین کی آﺅٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ، وہاب ریاض کا باﺅنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے۔آسٹریلیا کی ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ ایک مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس جنو بی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی طرح آﺅٹ سوئنگ باﺅلنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ باﺅلنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راﺅنڈر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ، باﺅنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باﺅنسرز کروانے چاہیں گے،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کو کیا گیا سپیل یا د ہے۔ ، ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گلیسو ربادا کا کہنا تھا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کرسکتا ہے ؟یاد رہے کہ کگیسو ربادا 2014ء سے اب تک34ٹیسٹ میچز میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹونٹی میچز میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

کبڈی ٹورنامنٹ :پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فیصلہ کن معرکے میں پاکستان گرین نے بھارتی کبڈی ٹیم کو29پوائنٹس کے مقابلے میں40 پوائنٹس سے شکست دی۔اتوار کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں فائنل میچ کےلئے پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے آئیں، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان پاک بھارت کبڈی ٹاکرا دیکھنے کے لئے پنجاب سٹیڈیم آئے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا، فیصلہ کن معرکے میں پاکستان گرین نے بھارتی کبڈی ٹیم کو شکست دیدی۔ پاکستان گرین نے بھارتی کبڈی ٹیم کو29پوائنٹس کے مقابلے میں40 پوائنٹس سے شکست دی۔قبل ازیں پاکستان وائٹ نے ایران کو شکست دے کر انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے تمام ٹیموں کا پنجاب سٹیڈیم پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ، ٹیموں کو روایتی بگیوں میں بٹھا کر سٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم نے پنجاب کا دورہ کیاتھا اس موقع پر بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا، پاکستانیوں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور محبت دی۔اس موقع پرشائقین کی کثیر تعداد موجود ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کو داد دیئے رہے ہیں، اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے بھی بہترین سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

پروٹیز کو جیت کے لئے 7وکٹیں پاکستان کو 288رنز درکار

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں شاہینوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے ہیں۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 303 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم نے 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز 153 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود 37، امام الحق 35 ، اظہر علی 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے جبکہ چوتھے روز پاکستان ٹیم دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔جنوبی افریقہ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دے دیا۔کیپ ٹاون میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کا اسکور 5 وکٹوں پر135رنز تھا اور 212 رنز کی مجموعی برتری حاصل تھی۔ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے اسکور کو 195 رنز تک پہنچایا تو حسن علی نے آملا کو آوٹ کیا جنہوں نے 71 رنز بنائے تھے جس کے بعد ورنن فلینڈر نے 14 رنز بنا کر ڈی کوک کا ساتھ دیا۔ڈی کوک نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 129 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کا ساتھ رابادا نے دیا جو 21 رنز بنا سکے۔شاداب خان نے ڈی کوک اور آخری بلے باز اولیور کو آوٹ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بناکر آوٹ ہوئی تو انہیں پاکستان پر 381 رنز کی واضح برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے شادب خان اور فہیم اشرف نے 3،3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ایک، ایک وکٹ محمد عباس اور حسن علی کے حصے میں آئی۔

واٹس ایپ میں چیٹ غائب ہونے کا انکشاف

لاہور( ویب ڈیسک ) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی چیٹ پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے ا?گاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپ میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاو¿نٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ڈیٹا ضائع ہونے کی ایک وجہ بیک اپ اکاو¿نٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خامی کو جلد از جلد دور کرنا چاہیے۔

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹیکس ایئر 2019 ئ کے لیے 7 بڑے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو جاری کردہ شوکاز اور ان کے خلاف جاری کردہ آرڈرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ایف بی آر نے تمام فیلڈ آسز کو بروقت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کروانے والے ود ہولڈنگ ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی اور ریجنل ٹیکس ا?فسز کی جانب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 161 اور سیکشن 205 کے تحت نوٹسز جاری کرکے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ ا?فسز سے متعدد مرتبہ رپورٹ مانگی جاچکی ہے مگر ابھی تک اس بارے میں پیش رفت سے ا?گاہ نہیں کیا گیا جس پر ایف بی ا?ر نے 8 جنوری کو فیلڈ فارمیشنز کو دوبارہ لیٹر لکھا ہے جس میں فیلڈ فارمیشنز سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ا?رڈیننس کی مذکوہ شقوں کے تحت ٹیکس ایئر 2019ئ کے لیے جن لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی فہرست فراہم کی جائے اور 7 بڑے کیسوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی رپورٹ فراہم کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ا?ر نے بیرون ممالک جائیدادیں رکھنے والے جن لوگوں کے خلاف فیلڈ ا?فسز کی جانب سے کارروائی شروع کر رکھی ہے اس بارے میں بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ علاوہ ازیں فیلڈ ا?فسز کی طرف سے بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے جن 21 پاکستانیوں سے 63 کروڑ روپے کی ریکوری کے لیے اسیسمنٹ ا?رڈرز جاری کیے تھے، اس کے بارے میں بھی رپورٹ مانگی گئی ہے کہ اب تک کتنے لوگوں سے ریکوری ہوئی ہے اور مزید کتنے افراد کے خلاف اسیسمنٹ ا?رڈر جاری کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ایف بی ا?ر کی جانب سے اربوں روپے کی جائیدادوں و گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے اسلام ا?باد، فیصل ا?باد، گوجرانوالہ، ایبٹ ا?باد، کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے مزید 167 امیر ترین لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی لسٹیں بھجوائی تھیں، اس کے بارے بھی پراگریس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو نے ان امیر ترین لوگوں کا س?راغ لگا کر ان کے کوائف پر مبنی فہرستیں مرتب کرکے کارروائی کے لیے متعلقہ ریجنل ٹیکس ا?فسز کو بھجوائی ہیں جس میں ان لوگوں کے نام، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز، مالی سال 14-2013ئ سے اب تک کی سالانہ قابل ٹیکس ا?مدنی اوراس پر واجب الادا ٹیکس واجبات سمیت دیگر تفصیلات کے علاوہ مجموعی قابل ٹیکس ا?مدنی و مجموعی ٹیکس واجبات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں اور ا?ر ٹی اوز کی جانب سے ان لوگوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے ذرائع ا?مدن پوچھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی جائیدادوں کی خریدو فروخت پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے ان امیر ترین لوگوں میں سے 24 کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد سے اور 23 کا تعلق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس ا?ف لاہور سے ہے جبکہ فیصل ا?باد، گوجرانوالہ،ایبٹ ا?بار کارپوریٹ ریجنل ٹیکس ا?فس، کراچی، حیدر ا?باد، بہاولپورسے 20 بیس امیر ترین لوگ شامل ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے خلاف جائیداد کی خریداری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری و دیگر مد میں بھی ٹیکس واجبات ہیں فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ملیے دنیا کے سب سے غصیلے بلے سے

سالٹ لیک (ویب ڈیسک )سیلکرِک ریکس نسل کی بلیاں بہت خوبصورت اور بالوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اسی قبیلے کے ایک بلے پومپس البرٹ کا موڈ ہر وقت خراب رہتا ہے اور وہ بہت غصیلا دکھائی دیتا ہے۔ انسٹا گرام پر اس کی 90 فیصد تصاویر میں وہ طیش میں نظر آتا ہے اور اسی بنا پر پوری دنیا میں لاکھوں مرتبہ اس کی تصاویر شیئر کی گئیں اور ہرروز مقبولیت حاصل کررہا ہے۔سال 2014ئ میں اس کے مالک نے پومپس البرٹ کا اکاو¿نٹ بنایا اور اب تک 40 ہزار افراد اس کے مداح بن چکے ہیں۔ پورے سوشل میڈیا پر اس کے پرستاروں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ علاوہ ازیں سیکڑوں ویب سائٹ اور جرائد میں اس کی غصیلا چہرہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونڈا کمپنی کے اشتہار میں بھی پومپس البرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔یہ انسٹا گرام اسٹار سالٹ لیک امریکا کے ایک خاندان کے پاس ہے جس کے الجھے ہوئے بڑے بڑے بال البرٹ آئن اسٹائن سے ملتے ہیں۔ اسی مناسبت سے البرٹ اس کا دوسرا نام ہے۔ اس کی ہر تصویر پر کوئی نہ کوئی مزاحیہ جملہ لکھا ہوتا ہے جو اس کے مداحوں کو مزید بھلا لگتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے، پروٹین پودوں سے بھی حاصل ہو سکتا ہے؟

لاہور ( ویب ڈیسک ) ‘پروٹین’ کا نام سنتے ہی ذہن میں فوراً گوشت کا تصور آ جاتا ہے۔ مرغی، مچھلی، بکرا، گائے، دنبہ وغیرہ ہی پروٹین کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں جب کہ ایسا ہے نہیں۔

ہرے پودوں سے حاصل ہونے والی دالیں، بیج اور پھلیاں بھی انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے اہم عنصر پروٹین، فائبر اور مختلف اقسام کے وٹامن کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کچھ دھیان ادھر بھی؛

مسور کی دال (ایک کپ پکی ہوئی دال = 18 گرام پروٹین)

مسور کی دال سرخ گوشت کے متبادل کے طور پر کھائی جا سکتی ہے۔ ایک کپ مسور کی دال میں تقریباً 37 فی صد آئرن اور 16 گرام فائبر ہوتے ہیں۔

سویا بین (ایک کپ سویا بین= 17 گرام پروٹین)

پروٹین کے ساتھ ساتھ سویابین بھی فائبر کا بڑا ذریعہ ہیں۔ ایک کپ سویا بین تقریباً 17 گرام فائبر مہیا کرتا ہے، یہ مقدار آپ کو بریڈ کے چند سلائس میں مل سکتی ہے۔ اس لیے سلائس کے متبادل کے طور پر ایک کپ سویا بین بھی کھا کر پروٹین، فائبر ایک ساتھ حاصل کریں۔

بادام (ایک کپ بادام= 20.02 گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک
جب ہلکا پھلکا کچھ کھانا ہو تو بادام کھا لیا کریں۔ بادام میں پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر، فیٹ، وٹامن ای وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔ باداموں کی ایک خصوصیت اور بھی ہے، انھیں کھانے سے پیٹ کے بھر جانے کا فوری احساس ہوتا ہے، اس لیے کھانے کے بیچ کی بھوک کو بادام سے بہلایا جا سکتا ہے۔

ہیمپ سیڈ (ایک اونس ہیمپ سیڈ = 9.2گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک
بھنگ کے بیج یعنی ہیمپ سیڈز میں انسانی جسم کے لیے ضروری تمام امائنو ایسڈس ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں صحت کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ آپ اگر اس کی خوبیاں جان جائیں تو اپنے سالگرہ کے کیک پر بھی اسے چھڑک لیں۔

بے فکر رہیں چونکہ اس کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لیے ہیمپ سیڈز آپ کو کیک کے ساتھ کھانے میں محسوس بھی نہیں ہوں گے۔

کئنوا سیڈ (ایک کپ کئنوا سیڈ = 8گرام پروٹین)

کئنوا سیڈ پروٹین، فائبر، تھیامن اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے سپر گرین کیوں کہا جاتا ہے۔

کئنیوا آپ کو روازنہ کی میگنیشئم اور میگنیز کی ضررورت پوری کرتا ہے یہ دونوں صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ چاولوں کے متبادل کے طور پر کئنوا کھائیں اور جان بنائیں۔

مٹر (ایک کپ مٹر = 8.6گرام پروٹین)

مٹر کا شمار غذائیت سے بھرپور سبزیوں میں ہوتا ہے۔ مٹر انسانی جسم میں کولیسٹرول کم کرنے اور پلاق کے جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جس سے دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

خشک ٹماٹر (ایک کپ خشک ٹماٹر = 7.6گرام پروٹین)

دھوپ میں خشک کیے ہوئے ٹماٹروں کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو ان کی غذائیت کی بنیاد پر انھیں ملنی چاہیے۔ ان میں آپ کو روزانہ درکار 30 فی صد میگنیشئم کی مقدار ہوتی ہے۔ اضافی طور پر ان ٹماٹروں میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو دوسری کھانوں کی چیزوں میں بہت مشکل سے ملتی ہے۔

چیا سیڈز (ایک اونس چیا سیڈز = 4.4گرام پروٹین)

تخ ملنگا سے ملتے جلتے چیا سیڈز میں کیا کچھ نہیں ہوتا، کیلشیئم، اینٹی اوکسی ڈینٹ اور اومیگا تھری۔ اس لیے آج سے چیا سیڈز کو روز مرہ کے کھانے جیسے دہی، سلاد وغیرہ میں شامل کرنا شروع کر دیں۔

زرین خان نے ہراساں کرنے والے پرتھپڑوں کی بارش کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ زرین خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ہزاروں آدمیوں میں گھری ہیں اور اس دوران خود کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو غصے میں لگا تار تھپڑ مار رہی ہیں۔ ویڈیو دسمبرکی ہے جب اداکارہ اورنگ آباد میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب کے لیے پہنچی تھیں۔ویڈیو میں زرین خان ہزاروں آدمیوں میں بری طرح گھری ہیںکار تک پہنچنے کی کوشش میں ایک آدمی پر تھپڑوں کی بارش کردیتی ہیں جس نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے زرین خان نے کہا کہ بعض اوقات ہمیں کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے۔ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میرااس بات پریقین ہے کہ جو بھی آپ کو ہراساں کرے اسے اسی وقت سبق سکھا دوں چاہے ایسا بند کمرے میں ہوا ہو یا سب کے سامنے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک ”پبلک فگر“ ہوں تو کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، اداکارہ ہونے سے پہلے میں پہلے ایک عورت ہوں جسے اس ماحول میں کام کرنے اور زندہ رہنے کا حق حاصل ہے جو مردوں کی طرح عورتوں کیلئے بھی یکساں محفوظ ہو۔

ثنا نے نئی فلم میں کام کرنے کیلئے وزن میں مزید کمی کر لی

لاہور (شوبزڈیسک )فلمسٹار ثنا نے نئی فلم میں کام کرنے کےلئے اپنے وزن میں مزید کمی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا کو کراچی میں بننے والی فلم میں ٹائٹل رول کےلئے کاسٹ کیا گیا ہے اور اس کردار کے لئے ثنا نے اپنے وزن میں مزید 8پونڈ کمی کر لی ہے ۔اس حوالے سے فلمسٹار ثنا شوبز حلقوں میں پہلے ہی مقبول ہیں کہ وہ فٹنس کے اعتبار سے تمام اداکاراﺅں کی نسبت نمبر ون ہیں۔

سوناکشی اور سلمان خان فلم ”دبنگ 3“ میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی(شوبزڈیسک)سوناکشی سنہا اور سلمان خان فلم ”دبنگ 3“ میں جلوہ گر ہونگے،بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہا فلم ”دبنگ 3“ کی عکس بندی جلد شروع کریں گی۔سوناکشی سنہا ایک بار پھر جلوے بکھیرنے بڑی اسکرین پر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم ”کلنک“ کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد اداکار اکشے کمار کی فلم ”مشن منگل“ کی عکس بندی دوبارہ شروع کریں گی۔اس کے بعد وہ جلد ہی ”دبنگ3“ کی عکس بندی شروع کریں گی جس میں اداکار سلمان خان ایک بار پھر ”چلبل پانڈے“ کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ”دبنگ “ سلسلے کی تیسری فلم کی پیشکش ارباز خان جبکہ اس کی ہدایت کاری پرابھو دیوا دیں گی۔

”ریس4 “سلمان کی جگہ سیف علی کو کاسٹ کرنے پر غور

ممبئی ( شوبز ڈیسک) ”ریس3“ کی ناکامی کے بعد ’ریس4‘ کیلئے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس ریلیز ہونیوالی فلم’ریس3‘ پر کمزور کہانی اور بیکار سکرپٹ کی وجہ سے شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، عید الفطر پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو فائدہ پہنچا اور فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی لیکن فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں مکمل ناکام ہوگئی، یہاں تک کہ ’ریس 3‘ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونیوالی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قرار دے دی گئی۔’ریس 3‘کی ریلیز کے وقت سلمان خان فلم کی کامیابی کے حوالے سے اتنے پر امید تھے کہ انہوں نے ’ریس4‘ بنانے کی بھی تصدیق کردی تھی لیکن فلم پر ہونیوالی تنقید کے بعد ’ریس4‘ کیلئے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کوشش کررہے ہیں کہ سیف علی خان دوبارہ ’ریس فرنچائز‘ میں شامل ہوجائیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان ’ریس ‘اور’ریس2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں یہ دونوں فلمیں باکس ا?فس پر کامیاب رہی تھیں۔