نیب نے نیا کیس کھول دیا ،ہنڈی کے ذریعے کروڑوں باہر بھجوانے کا انکشاف

لاہور (صباح نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے ایک اور آزمائش ہے، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی، نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کا الزام ہے۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جن کے اس عہدے کے خلاف وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

بھارت کی ایک اور گھٹیاحرکت ، پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار ، زبردستی دستخط کرا کر چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر بھارتی حکام نے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرا کے چھوڑ دیا، پاکستان نے بھارتی حکام سے شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر پاکستانی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیا لیکن اس کو رہا کرنے سے پہلے اس سے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔ پاکستان نے بھارت کی اس حرکت پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکام کا اقدام ویانہ کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارت کی اس حرکت کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی وزیر پٹرولیم کا دورہ پاکستان ، سرمایہ کاری بارے اہم اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز اپنے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیربرائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سکول کے بچوں اور چائنیز نے سعودی مہمانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ چائنہ بزنس کمپلیکس میں اجلاس کے دوران جی پی اے چیئرمین دوستین خان جمالدینی اور جی ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کے لئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا ک ہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہو گا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی، پاکستان میں ایگریکلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کے لئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

نواز چلا گیا اب زرداری کی باری : فواد چودھری

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جیل جانے والا ہے، حکومت خوفزدہ ہے اور نہ بلیک میل ہو گی، مستحکم سیاست کی بنیاد رکھ دی، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پہلے حکمرانوں کو پاکستان سے دلچسپی نہیں تھی، ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا، ہم پاکستان کے میگا ایونٹ کا کیلنڈر لا رہے ہیں جبکہ دنیا کے 66 ملک کے لئے ویزے کو ختم کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی طور پر ختم ہو چکے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاسی قبرخود کھودی ہے۔ دونوں نے پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی دباو¿ ڈالا لیکن وزیراعظم عمران خان این آر او پر یقین نہیں رکھتے، ایک جیل چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جانے والا ہے پھر خوب گزرے گی۔انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں سیاسی ہوتے تھے لیکن ان کا ٹرائل ایسا ہو رہا ہے کہ نوازشریف 22 دن کے لیے لندن چلے گئے جب کہ شہباز شریف کاغذوں میں قید میں ہے اور وہ جب چاہتے ہیں اپنے گھر میں اجلاس بلالیتے ہیں، ملاقاتیں کرلیتے ہیں حالانکہ وہ نیب کے ملزم ہیں اور اب نیب کو پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں ہم نے ایسا ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کا مطلب برداشت ، انصاف اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے، پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ اب اصل بجٹ آ رہا ہے۔ نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے۔ عوام صبر کریں اور پاکستان کی لیڈرشپ پر بھروسہ کریں حالات بہتر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں سندھ اپنے وزارت کے معاملے کے سلسلے میں جا رہا ہوں، صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے وہاں جانے پر کیسے پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ سیاسی دوستو ں سے ملنے پر پابندی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔فواد چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں جن کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے،سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ۔سعودی وزیر اطلاعات نے بھی فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناو¿ں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا سیاسی طور پر خاتمہ ہوچکا ان لوگوں نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے، پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں ہوتے تھے لیکن نواز شریف کا ٹرائل ایسے ہو رہا ہے کہ کبھی وہ 22 دن کے لیے لندن چلے گئے، شہباز شریف بھی صرف کاغذوں میں قید میں ہیں، وہ جب چاہتے ہیں اپنے گھر میں اجلاس بلالیتے ہیں، ملاقاتیں کرلیتے ہیں حالانکہ وہ نیب کے ملزم ہیں اور اب نیب کو اپنے سامنے پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں، ہم نےایسے ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، مدینہ کی ریاست بنانے کا مطلب برداشت ، انصاف اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے، پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی، اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔وزیر اطلاعات نے دورہ سندھ کے بارے میں کہا کہ سیاسی دوستوں سے ملنے پر پابندی نہیں ہے، سندھ پاکستان کا حصہ ہے ہمیں وہاں آنے جانے سے کون روک سکتا ہے، پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیمرون منٹر کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، پاک امریکا تعلقات بہتر ہیں، شاید کیمرون خود کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، 23جنوری کو مستحکم معاشی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،کسی اور مقصد نہیں بلکہ وزارت کے امور کے سلسلہ میں کراچی جارہا ہوں ،کراچی میرا ملک ہے مجھے وہاں جانے سے کون روک سکتاہے ،اس وقت سب کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں او رپی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ انہوںنے فیاض الحسن چوہان کی وزارت کی تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اب صلح کر لیں ، فیاض الحسن چوہان اتنا برا آدمی نہیںہے ،وہ صرف بات سیدھی کر دیتا ہے ۔انہوںنے اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری وزارت نے یہ دورہ رکھا ہے ، یہ دورہ اچانک نہیں رکھا گیا ۔ کراچی میرا ملک ہے او رمجھے وہاں جانے سے کون روک سکتا ہے ، جہاں تک آپ سعید غنی کی بات کر رہے ہیں تو وہ کسی دن جلدی اٹھ گئے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے بیرون ملک جانے پابندی جے آئی ٹی نے لگائی ہے ۔انہوںنے سابق امریکی عہدیدار کیمرون منٹرکے بیان پر کہا کہ وہ تو کافی عرصے سے ریٹائرہو گئے ہیں او رانہیں معاملات کا علم نہیں، امریکہ تو ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ دے ہی نہیں رہا ۔ امریکہ پاکستان کا معاملہ اچھا چل رہا ہے اور تعلقا ت بہتر ہو رہے ہیں ۔ پومپیو آئے تھے اور شاہ محمودقریشی بھی گئے تھے ،واشنگٹن اور اسلام آباد میں تعلقات کافی بہتر ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ ابھی تو بہت لمباعرصہ پڑا ہے ۔ انہوںنے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے معاملات طے کرنے کے دباﺅ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے پارلیمان کے اندر اورباہر پورا سیاسی دباﺅ ڈالا لیکن عمران خان تو این آر او دینے پر یقین ہی نہیں رکھتے ، ایک چلا گیا ہے اوردوسرا بھی چلا جائے گا اور اانشا اللہ ان کا اچھا وقت گزرے گا ۔ انہوںنے 23جنوری کو جشن منانے کے حوالے سے کہا کہ جشن منائیں گے ،پچھلے سارے بجٹ جعلی تھے لیکن اب اصلی بجٹ آرہے ہیں ۔ انہوںنے گورننس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری گورننس سے کسی کا مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا اور انشا اللہ دو تین سال گزاریں آپ شکریہ ادا کریں گے کہ آپ نے تو کمال ہی کر دیا ، ملک کی لیڈر شپ پر بھروسہ کریں ۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں وزارات اطلاعات پورے پاکستان میں میگا ایونٹس کا کیلنڈر جاری کرے گا ، 66 ممالک کا ویزا پاکستان کےلئے ختم کر رہے ہیں،ہم نے میلوں کے لئے اقدامات کرنے ہیں ان میں سے حادثات کو ختم کرنا ہے،ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لے کر جانا ہے۔ایسی حکومت آئی ہے جس کےلئے عوام کا دل دھڑکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کوئی میڈیا بھی مادر پدر آزاد نہیں ہونا چاہیے ، جہاں دوسروں کی حد شروع ہوتی ہے وہاں میڈیا کی آزادی کی حد ختم ہو جاتی ہے ، کچھ آئین کی حدود بھی ہیں۔ جہاں دوسروں کی آزادی شروع ہوتی ہے وہاں حکومت ضرور ریگولیٹ کرے گی ، پاکستانی میڈیا کو اپنا ماڈل تبدیل کر نا ہو گا،دنیا میں کہیں بھی مادر پدر آزادی نہیں ہوتی۔نیوز میڈیا بڑا ووکل ہے۔میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی بات کرتا ہوں۔ہم روز فوجیوں کے جنازے پڑھتے ہیں ہم ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سوندھی خوشبو اور ہرے پتوں والی میتھی موسمِ سرما کی خاص سوغات ہ

لاہور (ویب ڈیسک ) سوندھی خوشبو اور ہرے پتوں والی میتھی موسمِ سرما کی خاص سوغات ہے۔یہ صحت کے لیے بہت مفید سبزی ہے۔میتھی سے کئی قسم کی ڈشیں بنائی جاتی ہیں ،مثلاً میتھی آلو ،میتھی قیمہ اور میتھی کے پراٹھے وغیرہ۔میتھی سے بنے کھانے خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔یہ بہت ذوق وشوق سے ہر گھر میں پکائے اور کھائے جاتے ہیں۔
میتھی اور پالک کوگوشت کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔یہ ڈش بہت مزے دار ہوتی ہے۔وہ افراد جو خون کی کمی اور کم زوری کا شکار ہوں ،ان کے لیے یہ مفید ڈش ہے۔
چہرے کی رنگت نکھارنے اور چمک پیدا کرنے کے لیے میتھی اور ٹماٹر کو ہلکی آنچ پر پکا کر کھا یا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔بالوں کی بھر پور نشوونما اور افزایش کے لیے بھی میتھی کو اپنی غذاو¿ں میں زیادہ شامل کرنا چاہیے
۔

مختلف کھانوں میں سوکھی میتھی بھی شامل کی جاتی ہے ،جس سے ذائقے اور لذت میں اضافہ ہوتا ہے۔کمر اور جوڑوں کے درد میں اگر میتھی دانے کی کھچڑی پکا کر دیسی گھی کے ساتھ کھائی جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
میتھی بھوک بڑھاتی اور ہاضمے کو بہتر کرتی ہے۔
میتھی دانوں کا قہوہ پینے سے حلق کے امراض د±ور ہوجاتے ہیں۔قہوہ بنانے کے لیے دو گلاس پانی لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچہ میتھی دانہ شامل کرکے اس قدر جوش دیں کہ ایک گلاس پانی رہ جائے۔
پھر اس میں شہد ملا کر پییں ،کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ حلق کی سوزش ،بلغم اور گلے میں درد کی شکایات کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔دمے میں مبتلا افراد کو بھی یہ قہوہ فائدہ پہنچاتا ہے۔
جن افراد کو چکر آتے ہوں ،نقاہت محسوس ہوتی ہویا تھکن کا شکار ہوں ،ان کے لیے بھی میتھی ٹانک کا کام کرتی ہے ،کیوں کہ اس میں فولاد ہوتا ہے۔بڑھتے ہوئے،خاص کر اسکول جانے والے بچوں کو بھی میتھی ضرور کھلانی چاہیے۔

شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں

لاہور (ویب ڈیسک ) شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں۔زمانہ قدیم سے اسے غذا اور دوادونوں صورتوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔اکثر اسے نیم گرم پانی میں شامل کرکے نہار منہ پینے کا مشورہ بھی دیا جا تا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح شہد کی غذائیت اور اس سے جسم کو حاصل ہونے والے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے آپ کو اپنی صحت میں حیرت انگیز مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ذیل میں وہ فوائد درج کیے جارہے ہیں ،جو پانی میں شہد ملا کر پینے سے حاصل ہوتے ہیں :وزن کم کرنے کی خواہش مند افراد اگر صبح کے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد ڈال کر پییں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہونے لگے گا۔عموماً تقلیل غذا (ڈائٹنگ )کرنے والے افراد کو شہد کے ساتھ لیموں کے چند قطرے بھی نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے کے لیے کہا جاتا ہے۔اس سے جسم کا کو لیسٹرول کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔بہترین نتائج کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے صبح نہار منھ یارات سونے سے پہلے پینا چاہیے۔
کھانسی میں آرام
کھانسی کی وجہ عام طور پر گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور سینے سے بلغم بھی خارج ہوجاتا ہے۔
کھانسی ختم کرنے کے لیے ایک چمچہ شہد میں لیموں کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر پیے جا سکتے ہیں۔اس سے کھانسی کی تکلیف دور ہو جاتی ہے اور آرام ملتا ہے۔
نظام ہضم میں بہتری کے لیے
عموماً نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کے علاوہ معدے کے تعدیے (انفیکشن)یا قبض کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔
اس خرابی کو د±ورکرنے کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
حسّاسیت سے نجات
شہد جِلد کے لیے بے حد مفید ہے۔اس کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے جِلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے۔جِلد پر ہونے والی حسّاسیت (الرجی )کو دور کرنے کے لیے شہد ملے نیم گرم پانی کا پینا فائدہ مند ہے۔اس سے جِلد کی نمی بر قرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں ہوتی۔
طاقت بخش
شہد پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔جسم میں شہد ملا نیم گرم پانی مناسب مقدار میں رہے تو وہ توانا ،تندرست اور تروتازہ رہتا ہے۔

امریکا میں ٹریفک جرائم سے نمٹنے کیلیے سڑکوں پر گتے کے سپاہی تعینات

امریکہ (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کے لیے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کردیے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی لگا دیے گئے ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔ کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہل کار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔

دانت صاف کرنےکے لیے صرف 10 سیکنڈ درکار ہونگ

لاہور( ویب ڈیسک ) اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دانتوں سے متعلق مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن دن میں 2 بار 2 منٹ تک دانت صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔لیکن ایک فرانسیسی کمپنی FasTeesH کا کہنا ہے کہ ایک نئے برش ، Y-Brush ، سے آپ کو ہر روز دانت صاف کرنےکے لیے صرف 10 سیکنڈ درکار ہونگے۔ اس نئے برش کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔عام برش سے تو ہمیں ایک ایک دانت صاف کرنا پڑتا ہے لیکن Y-Brush سے ہم ایک وقت میں اوپر یا نیچے کےتمام دانت ایک ساتھ صاف کر سکتے ہیں۔

یہ برش دیکھنے میں عام برش جیسا دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی شکل کھیلوں کے چھوٹے ماو¿تھ گارڈ کی طرح ہے۔
وائی-برش کی ٹرے میں 45 ڈگری کے زاویے سے نائیلون کے ریشے لگے ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن بھی دانت صاف کرتے ہوئے برش پکڑنے کے لیے یہ زاویہ تجویز کرتی ہے۔

وائی-برش کے لیے چار سائزوں میں ٹرے متعارف کرائی گئیں ہیں جوبچوں سےلیکر کر بالغ افراد کےدانتوں کےمطابق ہے۔
برش ٹرے کے سامنے ایک بڑی موٹر کے ساتھ چھوٹا ہینڈل لگا ہوا ہے۔ یہ موٹر دانتوں کے صفائی کے لیے ارتعاش پیدا کرتی ہے۔ برش میں تین طرح کے ارتعاش (وائیبریشن) کی سیٹنگ ہیں۔ صارفین خود ہی ان میں سے اپنے لیے آرام دہ سیٹنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس برش کے ہینڈل اور ٹرے کی شکل انگریزی کے حرف Yسےملتی ہے، اسی وجہ سے اس برش کو وائی – برش کا نام دیا گیا ہے۔

اس برش کو استعمال کرنے کے لیے اس کی ٹرے میں ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے منہ میں جبڑے کے اوپر رکھنا پڑتا ہے۔ موٹر چلانے میں برش میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے، جس سے آپ کے جبڑے، چبانے کی طرح حرکت کرتے ہیں۔ پانچ سیکنڈ کے بعد برش کو بند کر کے اس کا رخ بدل لیں اور پھر پانچ سیکنڈ کے لیے موٹر چلا دیں۔
وائی برش کو ابھی طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں ابھی امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے اس جائزہ نہیں لیا۔
وائی-برش کی قیمت 125 ڈالر ہے۔ اس قیمت میں برش کے ساتھ ایک ہینڈل، ایک چارجنگ سٹیشن، سٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ ایپلی کیٹر ملے گا۔

سورج کی روشنی سے کام کرنے والی پہلی اسمارٹ واچ

لاہور (ویب ڈیسک ) دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ جسے چارجنگ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سورج کی روشنی اور جسمانی حرارت سے ہی چارج ہوجاتی ہے۔لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران میٹرکس پاور واچ 2 کو متعارف کرایا گیا تھا جس میں دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے، قدموں کو گننا، آل ویز آن ریفلیکٹو کلر اسکرین، 200 میٹر واٹر ریزیزٹنس، نوٹیفکیشنز اور جی پی ایس جیسے فیچرز تو موجود تھے۔مگر اس کی خاص بات اس کی بیٹری چارجنگ خصوصیات ہیں کیونکہ یہ مکمل طور پر شمسی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی حرارت پر کام کرتی ہے۔اس اسمارٹ واچ کو تیار کرنے والی کمپنی میٹرک پہلے ہی ایسی فٹنس واچز تیار کرچکی ہے جن میں چارجنگ کی ضرورت نہیں مگر اتنے فیچرز اس میں پہلے نہیں دیکھے کیونکہ میٹرکس پاور واچ میں صرف قدموں کی ٹریکنگ اور وقت ہی دیکھا جاسکتا تھا۔مگر اب نئی اسمارٹ واچ میں سولر چارجنگ کا اضافہ کیا گیا جبکہ تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی کے باعث یہ گھڑی مختلف فٹنس ٹریکرز کو چیلنج دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔اس گھڑی میں 1.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ریفلیکٹو سولر رنگ بھی واچ ڈسپلے میں موجود ہے۔یہ اسمارٹ واچ ایپل ہیلتھ کٹ اور گوگل فٹ پر کام کرسکتی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی فٹنس ایپس سے بھی اسے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس میں ایمبیک اپالو 3 پراسیسر موجود ہے جبکہ کمپاس ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ اور جی پی ایس بھی دیا گیا ہے مگر اس میں میوزک پلے بیک سپورٹ موجود نہیں۔اس گھڑی کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے پری آرڈر انڈیگوگو پر دیئے جاسکتے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر میں یہ ریٹیل میں 499 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

اس فون کا ڈیزائن آج تک کسی اسمارٹ فون میں نظر نہیں آیا

لاہور( ویب ڈیسک ) اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر کوئی بھی چینی کمپنی ویوو کی نئی کانسیپٹ ڈیوائس کا مقابلہ نہیں کرسکتا جو اپنی مثال آپ ہے۔اس کمپنی نے گزشتہ سال اپنے اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرے اور دیگر فیچرز سے لوگوں کو دنگ کردیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ویوو اسمارٹ فون ڈیزائن کا نیا معیار طے کرنے والی ہے جس کا ابھی دیگر کمپنیوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔جیسا ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویوو نیکس حیران کن ڈیزائن والا فون تھا جبکہ اس کا نیکس ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن اس سے بھی زیادہ حیران کن تھا۔مگر یہ کمپنی یہاں پر ہی رکنے والی نہیں بلکہ ایک واٹر ڈراپ نامی فون پر کام کررہی ہے جس کا لوگوں نے کبھی ماضی میں تصور کیا ہوگا۔اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے کے لیے معروف ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے دی واٹر ڈراپ فون کی چند تصاویر لیک کی ہیں اور اس کا ڈیزائن دیکھ کر آپ ضرور حیران ہوں گے۔اس صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ‘کریزی فون لیک ہونا شروع، یہ ویوو کا ایک پراسرار اسمارٹ فون ہے جس کا کوڈ نام دی واٹر ڈراپ ہے’۔ٹوئٹر پر اس فون کی پوسٹ کی گئی دونوں تصاویر میں پورا ڈیزائن تو نظر نہیں آتا بلکہ 50 فیصد سے بھی کم حصہ دکھایا گیا مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ مکمل طور پر گلاس فون ہے جس کے ارگرد ایجز دیئے گئے ہیں۔اس میں کوئی بٹن اور پورٹ ہول نظر نہیں آرہا جس سے ذہن میں کئی سوالات ابھرتے ہیں کہ فرنٹ کیمرہ اور سنسر کہاں جائیں گے یا بیک کیمرے کا کیا ہوگا ؟یقیناً وائرلیس چارجنگ، اسکرین میں فنگرپرنٹ اسکینر اور بلیوٹوتھ آڈیو دینا ممکن ہے مگر ڈیٹا ٹرانسفر اور کیمروں کے لیے تو فون ڈیزائن میں سوراخ کی ضرورت ہوتی ہی ہے۔آئس یونیورس کے مطابق اس طرح کے فون ڈیزائن کو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ موبائل فونز کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا۔تاہم ٹوئٹر صارف نے یہ نہیں بتایا کہ اس فون کو کب تک متعارف کرایا جائے گا یا اس کا اعلان ہوگا۔

پربھاس کی فلم ”ساہو“کی شوٹنگ،سٹنٹس پر 25 کروڑ اخراجات

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈکی نئی فلم ساہو تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے اسٹنٹس پر 25 کروڑ روپے صرف کئے گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق باہوبلی کی زبردست کامیابی کے بعد اب سب کی نظریں پربھاس کی آنے والی فلم ساہو پر لگی ہوئی ہیں۔ یہ پراجیکٹ بالی وڈ اور ساوتھ میکرز کی جانب سے بنایا جارہا ہے۔ فلم میں پربھاس کے مقابل شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ابتدا میں اس فلم کے لئے انوشکا شیٹی کو ان کے باہوبلی کواسٹار پربھاس کے ساتھ پھر سے پیش کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن ان کے بڑھتے وزن کی وجہ انہیں مسترد کردیا گیا۔ ایسے میں شردھا کپور اور پربھاس کی جوڑی کو پہلی بار اسکرین شیر کرتے دیکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس فلم میں شردھا کپور کو ڈبل رول میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ فلم تلگو کے ساتھ ساتھ ہندی اور تمل میں بھی یکساں طور پر بنائی جارہی ہے۔

لیڈی گاگا نے ہراسمنٹ کا شکار خواتین کی حمایت کا اعلان کردیا

نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ وہ اہر اس عورت کے ساتھ کھڑی ہیں جو کام کرتے ہوئے بھی سماجی زیادتی کا شکاربنائی جاتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اس عورت کی حمایت کرتی ہیں جس کو معاشرتی طور ہر کام کرتے ہوئے ہراساں کیا جاتا ہے اور ایسے کسی انسان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی جو خواتین کو کام کرتے ہوئے ہراساں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوںنے پروڈیوسر اور گلوکار آر کیلے کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ماہرہ پاکستانی فلموں کا معیار بالی وڈ کے مقابل دیکھنے کی خواہشمند

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے ہماری فلمیں بالی ووڈ کا مقابلہ کریں‘ فلمی صنعت کی کامیابی کے لئے شوبز سے وابستہ لوگ آگے بڑھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جےساآباد دےکھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے مےں اگر محنت اور اےمانداری سے کام کر ےں تو انکو دنےا کی کوئی طاقت شکست نہےں دے سکتی اور مےری ےہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جےسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کےلئے ہمےں سب سے زےادہ سر ماےہ کار کی ضرورت ہے جسکے لےے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم لیجنڈ آف دی مولا جٹ سے فلمی صنعت کوبہت سی امیدیں ہیں اگر فلم کامیاب ہوگئی تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔