لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی وجہ نیب کاکمزور کیس اورکمزور پیروی ہے ، یوٹرن کو تماشہ نہ بنایا جائے۔ یوٹرن کی بھی معاشرے میں کوئی عزت ہے ،نئے پاکستان میں تھوڑ ی سے کنفیوژن ہوگئی ہے ، اس لئے ارکان کو فنڈزدینے کیلئے یوٹرن لیا جارہاہے۔پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے لیکن نوازشریف کہا کرتے تھے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے ، اب ان کا کیاخیال ہے؟ یہ ایک عارضی ریلیف ہے ، پہلی تاریخ پر ہی چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہمارے پاس اب ریلیف دینے کیلئے خلاف کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اب یہ چورن بیچے گی کہ دیکھا کہ سپریم کورٹ سے بھی ہمارے حق میں فیصلہ آگیاہے اور ہم محبور ہیں، طاقتور کیلئے ہر فورم پر کوئی نہ کوئی آپشن موجود ہوتاہے ، اس لئے جمہوریت پسندوں کو چاہئے کہ اداروں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی وجہ نیب کاکمزور کیس اورکمزور پیروی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن کو تماشہ نہ بنایا جائے ،یوٹرن کی بھی معاشرے میں کو ئی عزت ہے ، بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے دعویدار اب کیوں ایم این ایز اورایم پی ایز کو فنڈر دے رہے ہیں ؟ اب جب ارکان کو پیسے دینا شروع ہوجائیں گے تو پھر کیا وہ بلدیاتی نظام کامسودہ تیار کرنے دیں گے ؟ یہ تو ماضی میں بھی ہوتا رہاہے ، اب نیا پاکستان کہاں ہے ، اس لئے لوگوں کو بتا دیا جانا چاہئے کہ نئے پاکستان میں تھوڑ ی سے کنفیوژن ہوگئی ہے ، اس لئے یوٹرن لیا جارہاہے اور سواریاں تھوڑی دیر انتظار کریں۔ پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ کاحالیہ فیصلہ مسلم لیگ ن کیلئے اطمینان کا باعث بن سکتا ہے لیکن یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ اس فیصلے سے ن لیگ کیا بلکہ فواد چودھری بھی خوش ہو رہے ہیں، اس فیصلے سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس فیصلے سے نوازشریف کو حتمی ریلیف ملاہے۔ اس وقت ن لیگ اسی طرح جمپ کررہی ہے جس طرح پانامہ کے وقت کررہی تھی ، اب مٹھائیاں تقسم کررہے ہیں لیکن یہ سمجھ لینا چاہئے کہ چیزیں پلٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹیٹس کو پر آچکے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں میں جس قسم کی جمہوریت ہے ، تحریک انصاف بھی اس طریقہ کار پر چل پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کواسی طرح کرنا پڑرہا ہے جس طرح ماضی میں حکومتیں کرتی رہی ہیں، ایک کمزور حکومت جو بیساکھیوں پر کھڑ ی ہو اس کے لئے بہت سے مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن اب ان کو اندازہ ہوگیاہے کہ ان کو اس نظام میں اسی طرح سیاست کرنی ہے جس طرح دیگر سیاسی جماعتیں کرتی ہیں۔ تجزیہ کار بابر ستارنے کہا ہے کہ وہی نظام ہے ، اس میں شکلیں بھی تبدیل نہیں ہوئیں مختلف پارٹیوں سے لوگ تحریک انصاف میں چلے گئے اور اب نظام ویسے ہی چل رہا ہے جیسے ماضی میں چل رہا تھا۔”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ ایک کمزور فیصلہ تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس فیصلے میں ضمانت دی تھی اور اب اگر سپریم کورٹ نیب کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی تو یہ سمجھا جاسکتا تھا کہ فیصلے شاید میرٹ پر نہیں ہورہے۔اس لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور پتہ چلتا ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوسپورٹ کرنیوالوں نے تحریک انصاف میں کیا چیز دیکھی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا گیا ؟ عمران خان نے کہا تھا کہ جو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں وہ ہمارے منشور پر چلیں گے جس پر تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن اب وہی نظام ہے ، اس میں شکلیں بھی تبدیل نہیں ہوئیں مختلف پارٹیوں سے لوگ تحریک انصاف میں چلے گئے اور اب نظام ویسے ہی چل رہاہے جیسے ماضی میں چل رہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں ، وہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔
Monthly Archives: January 2019
پورا سسٹم فکس، ہم خود بے بسی محسوس کرتے ہیں:افتخار درانی ، نیب پراسیکیوشن ٹیم متنازع ہے، رزاق داﺅد کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراﺅ ہے: نفیسہ شاہ کی پروگرام ” پاور پلے “ میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے خصوصی مشیر افتخار درانی نے کہا ہے کہ نیب آج تک اپنی ساکھ مضبوط نہیں کر سکا، نیب میں بھرتیاں ن لیگ اور پی پی ادوار میں کی گئیں، پورا سسٹم فکس ہے۔اس طرح وہ بے بسی محسوس کرتے ہیں آج تک جتنے بھی جرم ثابت ہوئے پلی بارگین سے ہوئے پلی بارگین کر کے کلین چٹ دی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نیب قوانین پر تنقید کرنے والوں نے اپنے ادوار میں تو چیئرمین نیب کیخلاف کبھی سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس نہیں بھیجا ن لیگ والے آج اپنے حق میں فیصلہ آنے پر بڑی تعریفیں کر رہے ہیں کل کوئی فیصلہ خلاف آئے گا تو ان کا رویہ بدل جائے گا۔ رزاق داﺅد نے حکومت میں آنے سے پہلے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کو کوئی فیور نہیں دی گئی انہیں 10 سال اور 7 سال قید تو پہلے ہی سنائی جا چکی ہے فیصلہ حق میں آنے پر مٹھائیاں نہیں بانٹنی چاہئیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، قانون میں جو خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں کم ہو رہی ہیں۔ نیب پر اعتراض ہے کہ شہباز شریف، سعدرفیق کو تو گرفتار کیا جاتا ہے تو حکومتی رہنماﺅں کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں انہیں کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا۔ پنجاب اسمبلی میں آج حکومتی اراکین کو دس دس کروڑ روپے دیئے گئے، اب پی ٹی آئی کے نعرے کہاں گئے جو کہتے تھے کہ ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے کرپشن شروع ہوتی ہے۔ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مفادات کا ٹکراﺅ ہے، رزاق داﺅد وزارت اور ٹھیکے میں سے ایک کو چن لیں اس معاملے پر حکومت کو خود ایکشن لینا چاہئے، یہ کیس وزیراعظم عمران خان اور رزاق داﺅد کا ٹیسٹ ہے۔ مفادات کے ٹکراﺅ کے سوداگر اب میدان میں آ چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن سسٹم متنازع ہے، نیب متنازع ادارہ بن گیا ہے۔ نیب قانون میں چیئرمین کو غیر معمولی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب اگر شہباز شریف کو گرفتار کر سکتے ہیں تو وزیراعظم کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں آئینی بحران کھڑا ہو گا۔ پی پی نے اپنے دور میں نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ن لیگ نے ساتھ نہ دیا۔ ہم نے ہمیشہ نیب قوانین کو کالا قانون کہا ہے۔ پرویز خٹک نے اسمبلی میں مفادات کے ٹکراﺅںکی وضاحت کی اس پر حیرانگی ہے۔ حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ اب تک صرف 2 سٹینڈنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ رزاق داﺅد حکومت کا حصہ ہیں ان کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینا مفادات کا ٹکراﺅ نہیں تو اور کیا ہے۔
مری میں آنیوالے سیاحوں کیلئے سفر ٹریفک جام کے باعث خطرناک ہو گیا ، ہوٹل والے اوورچارجنگ کرتے ہیں ، پانی کی کمی سے بھی شدید مسئلہ ہے ، سیاحوں کا شکوہ ، پرویزالٰہی کا مری کو پانی فراہمی کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی نے بند کرا دیا تھا: صداقت عباسی کی پروگرام ” کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کی کثیر تعداد نے مری کا رُخ کر لیا۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے آنیوالے سیاحوں کیلئے سفر شدید رش اور ٹریفک جام کے باعث خطرناک ہونے لگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں مری آنیوالے عوام سے خصوصی گفتگو میں انکے مسائل اُجاگر کئے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ برف میں پھنسنے پر چین لگا کر گاڑی نکالنے پر 5000 تک وصول کئے جا رہے ہیں۔ تاہم شدید ٹریفک جام میں پولیس اور مری انتظامیہ سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش نظر آئی۔ اس موقع پر مری روڈ پر موجود مری سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ توقع سے زائد مہمان سیاحوں کی آمد سے مسائل کا سامنا ہے مگر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامیوں سمیت ہم سب کو خوش آمدید کرتے ہیں۔ لوگوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ فیملیز کے لئے مسائل کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں مری محفوظ ہے اور عوام برفباری سے رات گئے تک لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو پس پشت ڈال دیا۔ آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت اس علاقے کو ٹورازم انڈسٹری کا درجہ دے گی۔ پنجاب حکومت کی انتظامیہ سیاحوں کی خدمت میں مستقل حاضر ہے۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے 3 سے 4 مشینیں لگائی گئی ہیں تاکہ ٹریفک بلاک سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر سڑک پرگاڑی چھوڑ کے غائب ہونے والے سیاح کی گاڑی رکن قومی اسمبلی نے دھکا لگا کر خود ہٹائی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔ مری روڈ پر سیاح بڑی تعداد میں رات بھر موجود رہے اور برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس موقع پر موجود ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں۔ مگر پارکنگ کے لیے صرف 4000 گاڑیوں کی جگہ ہے جسکے باعث سڑک کی ایک سائیڈ پرپارکنگ کی اجازت دینا پڑتی ہے۔ ہر دور حکومت میں پارکنگ پلازوں کی درخواست کی گئی ہے مگر اب تک شنوائی نہیں ہوئی۔ مال روڈ مری پر موجود سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہوٹلز انتظامیہ ان سے اوور چارجنگ کر رہی ہے اور سیاحوں کو بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک گھنٹہ ہیٹر استعمال کرنےکے 300 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ ہوٹل یونین ناکام ہے رہائشی کمروں کے لیے من مانے پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔ حکومتی تبدیلی کے باوجود سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔ مری میں ٹوائلٹ اور پانی کا شدید مسئلہ ہے اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کےلئے اضافی پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔
پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری میں وزیر صحت پنجاب کی آمد کے بعد جنرل ہسپتال اور ٹراماسینٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے جو اگلے دوماہ میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ پنجاب ہاوس کو وزیراعظم عمران خان سے یونیورسٹی اپروو کروا دیا گیا ہے جو اسی سال شروع ہو جائے گی۔ پانی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے دورکا دریائے جہلم سے مری کوپانی فراہم کرنے کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی نے بند کروا دیا تھا اسے بحال کروانے کی کوشش کیجا رہی ہے تب تک پانی کا مسئلہ رہے گا۔ پارکنگ پلازوں کے لیے بھی حکومت کوشش کر رہی ہے۔
زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں سندھ حکومت کی فکرکرنی چاہئے، وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی مراد علی شاہ ہماری مہربانی سے وزیراعلیٰ ہیں، سندھ میں گرینڈالائنس بنے گا ،پی پی کا فارورڈ بلاک، ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف ، جی ڈی اے شامل ہونگی :فواد چودھری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔ پروگرام ”کل تک“ میں جاوید چوہدری کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے، میں تو اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاو¿ں گا، اور ویسے بھی سندھ میں کچھ کرنا ہوگا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کر نہیں کریں گے، مراد علی شاہ تو خود ہماری مہربانی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہئے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گر سکتی ہے، اور گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا، سب جان بچا کربھاگتے ہیں، عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا، لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیوایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔
احتسابی عمل میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں سزا معطلی کمزور پراسیکیوشن کا نتیجہ ہے: امجد اقبال ، لوٹ مار کرنیوالوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا قانونی طریقوں سے پیسہ نکلوانا مشکل ہے: میاں حبیب ، نیب قانون میں کوتاہیاں ،جو پکڑے گئے انکے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا،میاں افضل ، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے نیب کے نظام پر سوال اٹھتے ہیں: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز کی سزا معطلی پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ ڈیل ہے یا ڈھیل حالانکہ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس پر بحث نہیں کرنی چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قسم کے معاملات ملک میں ہوتے ہیں چہ مگوئیاں تو ہوتی ہیں عوام سمجھتے ہیں شاید کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ میرے خیال میں شریف برادران کو تکنیمکی بنیادوں پر ریلیف ملا۔ جو بھی ہے پیسے واپس آنے چاہئیں۔ تبدیلی ہمیشہ لیڈر شپ لاتی ہے۔ سیاستدانوں سے قانونی طریقوں سے پیسہ نکلوانا مشکل ہے یہ گھی سیدھی انگلی سے نکلنے والا نہیں۔ لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی فیصلہ آتا ہے تو بدقسمتی سے ڈیل کا نام دے کر پوائنٹ سکورنگ کی جاتی ہے۔ احتساب کے عمل میں حکومت کا کوئی ہاتھ نظر نہیں آ رہا۔ اگر کسی کی سزا معطل ہے تو یہ کمزور پراسیکیوشن کا نتیجہ ہے۔ اگر کچھ ہوا ہے تو نیب کو ثابت کرنا چاہئے تھا۔ کسی کی طرف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں۔ لوگوں کی سوچ میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ عوام پارٹی کے پروگرام کو ووٹ دیں اوپر کون بیٹھا ہے مت دیکھیں۔ سیاستدانوں کی سیاسی لڑائیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں عدالتی فیصلے سے نیب کے نظام پر سوال اٹھتے ہیں۔ نیب کو غیر جانبداری ثابت کرنی چاہئے۔ شریف برادران پہلے ہی کہہ چکے جو کہتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں سامنے آئے۔ تحریک انصاف کی چھ ماہ کی کارکردگی کچھ نہیں۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ جاتے جاتے ثاقب نثار ن لیگ کو ریلیف دے گئے ہیں اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا۔ بہرحال نیب میں کافی کوتاہیاں ہیں۔ جو ملزمان پکڑے گئے ہیں ان کے خلاف کچھ ثابت کرسکے۔ اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں لیکن چیئرمین پی اے سی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں علیمہ خان کا ٹیکسٹائل کا کام ہے۔ تحریک انصاف کو فرد واحد ہی چلا رہا ہے عمران خان کے قریبی رشتے دار بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے جو قابل تعریف بات ہے۔ اس ملک کو نوچا گیا۔
ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی (ویب ڈیسک )ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
انڈیپنڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ (ا?ئی ایم بی) کے اجلاس میں حکام نے اس حوالے سے نشاندہی کی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی، ان علاقوں میں کراچی کے گڈاپ، کورنگی، لاہور، بنوں، قلعہ عبداللہ، پشاور، پشین، کوئٹہ اور راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 16 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جب کہ کراچی میں گڈاپ یوسی 4 اور کورنگی یوسی 6 کے سیوریج میں وائرس موجود ہے۔
ترجمان پولیو ٹاسک فورس کے مطابق 2018 میں ملک میں 10 پولیو کے کیس سامنے ا?ئے تھے، وزیراعظم کی ہدایت پرحکمت عملی بناکرفوری کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اینگر روم — چین میں شہریوں کیلئے ‘دل کی بھڑاس نکالنے کا کمرہ’ متعارف
لاہور (ویب ڈیسک ) ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے، لیکن گھر کی یا آفس کی چیزیں توڑ کر اس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا، ایسے ہی لوگوں کے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے چین میں ‘اینگر روم’ (Anger Room) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں لوگوں کے سخت ترین غصے کا عتاب سہنے کے لیے ہرقسم کا کاٹ کباڑ جمع کیا گیا ہے۔ستمبر 2018 میں دارالحکومت بیجنگ میں قائم کیے گئے اس اینگر روم کو ‘اسمیش’ (SMASH) کا نام دیا گیا ہے، جسے جن مینگ اور ان کے دوستوں نے قائم کیا ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق اس کمرے میں بلے اور ہتھوڑیاں موجود ہیں، جن کے ذریعے لوگ ماہانہ 15 ہزار بوتلیں توڑ کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔اس اینگر روم میں لوگ ماہانہ 15 ہزار بوتلیں توڑ کر اپنا غصہ نکالتے ہیں
25 سالہ جن مینگ کے مطابق ان کا استعمال شدہ اشیائ فروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیائ مثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے، ساو¿نڈ ریکارڈر اور اسپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے۔جن مینگ کے مطابق ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں—
انہوں نے بتایا کہ ان کی توقعات سے بڑھ کر ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں، جو اس سے قبل ایک فیکٹری کا حصہ تھا، لیکن اب اسے ایک آرٹ ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
جن مینگ کے مطابق یہاں آنے والے افراد کی عمریں 20 سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ جگہ تشدد کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کا اسٹریس کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
جن مینگ کے مطابق یہ جگہ تشدد کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کا اسٹریس کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے—۔فوٹو/ بشکریہ اسکائی نیوز
جن مینگ کے مطابق ان کا منصوبہ ہے کہ ایک ایسا ہی اینگر روم کسی شاپنگ مال میں بھی کھولا جائے جہاں لوگ خریداری کے ساتھ ساتھ اپنا غصہ بھی نکال سکیں۔
یہ انوکھی سروس صرف 23 امریکی ڈالر فیس کے عوض آدھے گھنٹے کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ چار افراد کے گروپ کی صورت میں یہ رقم 75 امریکی ڈالر ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ اینگر روم اس سے قبل امریکا اور دیگر ممالک میں بھی قائم ہیں، لیکن چین میں یہ تجربہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ممبر بننے کا اہل ہوں ، تحریک انصاف مجھے موقع دے : شیخ رشید ، چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو .
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی اے سی کا ممبر بننے کا اہل ہوں، 8 بار وزیر رہا ہوں، پی اے سی، فارن اافس انٹرنیشنل افیئرز، میڈیا کا بھی تجربہ رکھتا ہوں وزیر قانون کو خط لکھا ہے کہ وزیر پی اے سی کا ممبر بن سکتا ہے، تحریک انصاف سے بھی توقع رکھتا ہو ںکہ پی اے سی میں اپنا ایک ممبر کم کر کے مجھے اس کی جگہ رکھیں۔ فروغ نسیم کا ایک دو دن میں جواب آ جائے گا۔ شہباز شریف کےچ یئرمین پی اے سی بننے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کو تیار ہوں تاہم یہی معاملہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے وہاں سے فیصلے آنے کا انتظار ہے، ہائیکورٹ سے فیصلہ آ جائے تو ایک ہفتے میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دوں گا۔ نوازشریف کی صرف ضمانت بحال رکھی گئی ہے کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہوا، ضمانت اتنی اہمیت اسلئے نہیں رکھتی کہ وہ دوسرے کیس میں جیل میں ہیں۔ نوازشریف کا وہ کیس اہم ہے جس کا فیصلہ آنا ہے۔
چین میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل نصب
چین (ویب ڈیسک ) چین میں جدیدفنِ تعمیرات کا شاہکار پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل 35 دن میں مکمل کرکے شنگھائی کے ایک پارک میں نصب کر دیا گیا۔ دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دیتی ہیں ، ایسی ہی ایک انوکھی ایجاد تھری ڈی پرنٹنگ ہے۔چینی شہر شنگھائی میں بھی ماہر انجینئرز نے پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پیڈیسٹرین برج یعنی ایسا پل جس پر پیدل چلا جائے ، تیار کیا گیا ہے۔اس پل کی تنصیب شنگھائی کے ایک مقامی پارک میں کی گئی ہے۔پل کی پرنٹنگ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پل 250کلوگرام فی مربع میٹر (ایک مربع میٹر میں 4 افراد) تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔35دنوں میں مکمل ہونے والا یہ پل 15.25میٹر لمبا ہے جبکہ 3.8میٹر چوڑا اور1.2میٹر اونچا ہے۔ اس پل کو مضبوط ترین پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس پر نمی اور حرارت کی شدت اثر انداز نہیں ہوتی۔ ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پل کی عمر 30 سال تک ہو سکتی ہے۔واضع رہے کہ اس سے قبل اسپین کے شہر میڈریڈ اور نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی 3 ڈی پرنٹڈ پل کی تنصیب کی جا چکی ہے۔
رنویر سنگھ کی کپل دیو پر فلم ” 83 “ کی عکسبندی کی تیاریاں
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم 83 میں اپنے کردار کےلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے فلم 83 کےلئے تیاری کرتے ہوئے بنائی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاندار سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ بھارتی کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کے 1983 میں پہلے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہیں۔
صنم چوہدری اور نور حسن کی ”جیک پاٹ“ کے چرچے
لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صنم چوہدری اور نورحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم بینوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے ہماری کاوش کو سراہا رہے ہیں، ”جیک پاٹ“ جیسی فلم کے ذریعے ڈبیو کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلم ہر فنکار کا ڈریم ہوتا ہے،آفرز تو کافی ہورہی تھیں مگر کرداروں سے مطمئن نہیں تھے ۔ اس لئے جب فلمساز خرم ریاض نے فلم ”جیک پاٹ“ کے لئے کہا تو اس کی کہانی اور کرداروں نے بے حد متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ صنم چوہدری کیساتھ بطور ہیرو پردہ سکرین شیئر کرنا اچھا لگا ۔کیونکہ ہم متعدد ڈرامہ سیریلز میں اکٹھے کام کرچکے ہیں۔اس فلم کا ہرکردار اپنی مثال آپ ہے مگر جاوید شیخ کا کردار ”جو جو جانتا ہے“انتہائی دلچسپ اور یاد رکھا جانیوالا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو تھائی لینڈ کے فوکھٹ جزیرہ اور جیمز بانڈ آئی لینڈ میں فلمائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنم چوہدری اور مجھ پر فوکھٹ جزیرہ میں فلمایا جانیوالا گیت” شکریہ شکریہ“ہماری شناخت بن گیا ہے۔صنم چوہدری اور نورحسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”جیک پاٹ“ کا اگر پارٹ ٹو بنایا گیا تو اس کا حصہ بن کر خوشی ہوگی ۔
تمنا بھاٹیہ کی ”کے جی ایف“ کا جادو پاکستانی سینمامیں ، شاندار بزنس
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی فلم ”کے جی ایف“ کا جادو پاکستانی باکس آفس پر بھی چل گیا ، فلم کا شاندار بزنس جاری ۔سنسنی خیز ایکشن مناظر سے بھرپور فلم سونے کے اسمگلروں کی باہمی رقابت اوراقتدار کے حصول کیلئے لڑائیوںکا احاطہ کرتی ہے ۔ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بھارتی فلم ” کے جی ایف“پاکستانی شائقین کی توجہ میں کامیاب رہی ۔ سونے کی سمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی دشمنی پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردارکناڈرا سپر سٹار یش اور سریندھی شیٹھی نے اداکئے ہیں ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق اسکی مقبولیت میں ذرہ برابر کمی واقع نہیں ہوسکی۔ فلم کومجموعی طور پر ہندی ، تامل ، تیلگو اور کناڈا زبانوں میں ریلیز کیا گیا اس میں بھارتی حسینہ تمنا بھاٹیہ کا کردار اہم ہے۔گیا تھا اور اس نے باکس آفس مقابلے میں شاہ رخ خان کی زیرو سمیت دیگر ہیوی بجٹ فلموں کو بھی مات دے دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ”کے جی ایف(KGF)“ دو فلموں کی سیریز پر مشتمل فلم ہے جس کے دوسرے حصے کی پروڈکشن کا کام بھی جاری ہے اور اسی آئندہ برس سنیماﺅں کی زینت بنایا جائے گا ۔
سارہ لورین کی بھارتی ” فراڈ سیاں “ 18جنوری کو ریلیز ہو گی
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارارشد وارثی اور سارہ لورین کی کامیڈی بالی وڈ فلم ” فراڈ سیاں “ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے۔ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر پرکاش جھا کی فلم میں سورب شکلا بھی دکھائی دینگے ۔پاکستانی فنکارہ سارہ لورین کی بالی وڈ کی کم بیک فلم ” فراڈ سیاں “ رواں ہفتے 18جنوری کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ فلم میں سارہ لورین کے مد مقابل ورسٹائل فنکار ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ راج نیتی ، گنگا جل کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے پروڈیوس کیا ہے ۔ ارشد وارثی نے فراڈی شخص کا کردار اداکیا ۔ مقبول آئٹم نمبر ” چھماں چھماں“ ریمیکس پر اداکارہ ایلی اروم نظر آئینگی جو میوزک چارٹس پر سر فہرست ہے ۔


















