اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طورپر بالکل درست ہے ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میںکوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قانونی طورپر مکمل درست ہے ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں لیکن ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے مسلم لیگ (ن) اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔ واضح رہے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پرسماعت کی۔سپریم کورٹ نے نیب کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
Monthly Archives: January 2019
نوبل انعام یافتہ ملالہ نے اپنے کمرے کی دیوارپر ایسی پاکستانی سیاستدان کی تصویر لگا رکھی ہے جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی
واشنگٹن ، اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کو یوں تو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرا سال ہے۔حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی مہاجرین سے متعلق کتاب ”وی آر ڈسپلیسڈ‘ ‘شائع ہوئی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔اس کتاب میں جہاں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی علاقے اور ملک کی حالت اور وہاں گزاری گئی زندگی سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں، وہیں انہوں نے اس میں برطانیہ کی زندگی کو بھی بیان کیا ہے۔کتاب سامنے آنے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی‘ ‘نے ملالہ یوسف زئی سے برطانیہ منتقل ہونے اور اس سے قبل کی زندگی سے متعلق بات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اب وہ کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے برطانوی سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شروعات میں یہاں مشکلات پیش آئیں، تاہم اب وہ اس ماحول کا حصہ بن چکی ہیں۔نوبل انعام یافتہ کارکن کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی ٹی وی پر چلنے والے کامیڈی شوز اور ڈرامے بہت پسند ہیں، انہیں دیکھ کر وہ خوب محظوظ ہوتی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے اپنی پسند سے متعلق بتایا کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے۔ایک سوال کے جواب میں سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے نوبل انعام نہیں جیتا تھا اور نہ ہی وہ برطانیہ منتقل ہوئی تھیں اور نہ ہی وہ عالمی شخصیت بنی تھیں، تب وہ اپنے آبائی ملک میں دوست بنا کر خوش رہنے اور وقت گزارنے کی کوشش کرتی تھیں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اس وقت دوستوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر جانا بھی اچھی اور بہترین تفریح ہوتی تھی۔ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ جب بھی ان سے یونیورسٹی میں ملنے آتی ہیں تو ان کا کمرہ دیکھ کر اسے مزید صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔نوبل انعام یافتہ کارکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں خود سے صفائی رکھنے کی عادت ہے، تاہم انہیں والدہ مزید صفائی رکھنے اور خیال کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ انہیں دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے، تاہم ان کے کمرے میں ایک شخص کی تصویر آویزاں ہے۔ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کے یونیورسٹی کے کمرے کی دیوار پر پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ایک تصویر آویزاں ہے۔خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”وی آر ڈسپلیسڈ‘ ‘کو رواں ماہ جنوری کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس کتاب کو ایمازون سے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے، اس کتاب کو ملالہ نے خود لکھا ہے۔اس سے قبل وہ اپنی سوانح حیات بھی لکھ چکی ہیں۔
تھرڈ جنریشن سوزوکی ویگن آر متعارف ہونے کے لیے تیار
لاہور( ویب ڈیسک ) سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان بھر میں مقبول اس گاڑی کا نیا ورڑن سوزوکی کی جانب سے بھارت میں 23 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی بکنگ کا سلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو بھارت میں 11 ہزار روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔نئی ویگن آر میں پہلے سے زیادہ بہتر کے سیریز انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.2 لیٹر یا 1 لیٹر پٹرول انجن کے آپشنز میں دستیاب ہوگی۔کمپنی کے مطابق نئے انجن کی بدولت گاڑی پہلے سے زیادہ طاقتور اور کارکردگی متاثر کن ثابت ہوگی جبکہ ایندھن کا استعمال بھی کم ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی نئے فیچرز دیئے جارہے ہیں جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی)، فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رئیر پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔اس گاڑی کو کمپنی نے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوط قرار دیا ہے۔پہلی بار سوزوکی کی جانب سے ویگن آر میں اسماٹ پلے اسٹوڈیو انفوٹینمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا جو مسافروں کو گانے سننے کے ساتھ خبروں کی تلاش، موسم کے حال اور کھانے پینے کے مقامات ڈھونڈنے میں مدد بھی فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔بھارت میں تھرڈ جنریشن ویگن آر کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے (8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے 10 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں ویگن آر کی قیمت 12 لاکھ 24 ہزار روپے سے 13 لاکھ 14 ہزار روپے تک ہے اور اس گاڑی کا نیا ورڑن یہاں کب تک آئے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔
سونا 500 روپے مہنگا، نرخ 67400روپے تولہ ہوگئے
کراچی (ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران ہی بجٹ کی معاونت کے لیے ایک سو 13 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی ششماہی کے دوران ہدف سے کم آمدن ہونے کی وجہ سے بجٹ سپورٹ نے بہت زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 31 جولائی 2017 سے لے کر 4 جنوری 2018 تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لیے 8 سو 35 ارب 70 کروڑ روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ برس یہی قرضہ 3 سو 53 ارب 40 کروڑ روپے تھا، تاہم دیکھا جائے تو اس میں 136 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے تک حکومتی قرض 7 سو 22 ارب روپے تھا تاہم 4 جنوری تک یہ قرض 8 سو 35 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض میں ایک سو 13 ارب روپے کا اضافہ صرف ایک ہفتے کے دوران ہی ہوا ہے۔حکومت کا زیادہ تر انحصار اسٹیٹ بینک سے قرض پر ہوتا ہے تاہم یہ قرض اب بڑھ کر 36 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے شیڈول بینکوں کی جانب سے قرض لینے کے فیصلے کو موخر کردیا ہے جس کی وجہ سے اب اس کے پاس مرکزی بینک سے قرض لینے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے کیونکہ حکومت اہداف کے مطابق آمدن حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔علاوہ ازیں حکومت رواں مالی سال کا تیسرا بجٹ بھی پیش کرنے جاری ہے تاکہ ملکی آمدن کو بڑھایا جاسکے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرِخزانہ اسد عمر رواں ماہ 23 جنوری کو ضمنی بجٹ پیش کریں گے۔اسد عمر کا ضمنی بجٹ سے متعلق کہنا تھا کہ یہ بجٹ حکومت کو اپنی ا?مدن بڑھانے میں مدد دے گا۔یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کو گردشی قرضوں سے نمٹنے کیلئے قرضہ لینا پڑے گا
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر حکومت اسی اسی رفتار کے ساتھ قرض لیتی رہی تو رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارے کا ہدف 5.1 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔
حکومت اس وقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے رابطے میں بھی ہے تاہم اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کے معاملے میں عالمی مالیاتی ادارے کو پریشانی کا امکان ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے امداد جبکہ متحدہ عرب امارات اور چین کی جانب سے امداد کی یقین دہانی سے حکومت بیلنس ا?ف پیمنٹ کی ادائیگی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈونرز کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔
ٹوئٹر کا ری ڈیزائن اب صارفین کے لیے دستیاب
لاہور (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے اور اب اس کا نیا ڈیزائن اکثر صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورڑن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ سائٹ کے دائیں جانب اوپر موجود ہے جس پر ٹیک اے لک پر کلک کرنا ہوگا۔اس پر کلک کرنے کے بعد ٹوئٹر پیج مکمل طور پر بدل جائے گا اور یہ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔اس ری ڈیزائن میں نئے ٹوئیٹس خودکار طور پر شو ہوجائیں گے اور آپ کو بار بار کلک نہیں کرنا ہوگا۔اس نئے ری ڈیزائن میں ٹوئٹر کی جانب سے متعدد اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ دیا گیا ہے جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
اسی طرح نائٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے تاکہ کم روشنی سے مانیٹر سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بینائی کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔
فی الحال یہ ری ڈیزائن محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے اور ہر ایک تک اسے پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔
دوسری جانب ٹوئٹر کی موبائل ایپ میں بہت جلد کلر کوڈڈ رئیپلائی کا فیچر بھی صارفین کے لیے فراہم کیا جائے گا جیسے کسی اکا?نٹ کو فالو کرنے والے افراد جب کسی میسج پر رئیپلائی کریں گے تو ایک گرین لیبل نظر آئے گا جبکہ ایسے صارفین جو فالو نہیں کررہے ان کے جوابی پیغام بلیو لیبل میں ہوں گے۔
ٹوئٹر بہت جلد ہارٹ اور فیورٹ آئیکونز بھی نیوزفیڈ سے غائب کردے گی اور یہ صرف کسی مخصوص ٹوئیٹ پر کلک کرنے پر ہی نظر آئیں گے، اس اقدام کا مقصد سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو مقبولیت کے مقابلے کا پلیٹ فارم بننے سے بچانا ہے۔
سام سنگ کا نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ کو اس وقت چینی کمپنیوں کے سستے اسمارٹ فونز کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے لیے وہ ایک نئی سستی مڈرینج ڈیوائسز کی سیریز کو حل سمجھ رہی ہے۔سام سنگ کی نئی گلیکسی ایم سیریز کے اولین 3 فونز رواں ماہ کی 28 تاریخ کو بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔سام سنگ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یہ تین فونز ایم 10، ایم 20 اور ایم 30 ہوں گے جن میں سام سنگ کا نیا انفٹنی وی ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ ٹیئر ڈراپ ڈسپلے واٹر ڈراپ جیسا نوچ ہے اور حیران کن طور پر سام سنگ پہلی بار اپنے فونز میں نوچ دے رہی ہے حالانکہ ماضی میں اس کا مذاق بھی اڑاتی رہی ہے۔یہ تینوں فونز درحقیقت بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کیے گئے ہیں جہاں سام سنگ کو شیامی کے ہاتھوں مارکیٹ شیئر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گلیکسی ایم سیریز کے ان فونز کے فیچرز تو فی الحال سامنے نہیں آسکے۔مگر ایمازون انڈیا میں جاری تفصیلات کے مطابق یہ فونز ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوں گے۔اسی طرح فنگرپرنٹ سنسر بیک پر موجود ہوگا، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک موجود ہوگا۔ایک انٹرویو میں سام سنگ بھارت کے سنیئر نائب صدر عاصم وارثی نے بتایا تھا کہ یہ کمپنی کے ‘سستے فونز’ ہوں گے جن کی قیمتیں 10 سے 20 ہزار بھارتی روپے (19 سے 40 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہوں گی۔یہ بھی پڑھیں : سام سنگ ایس 10 فون 5 مختلف ورڑن میں متعارف ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ ان فونز میں بڑی بیٹریوں کے ساتھ تیز چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔گزشتہ سال سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے فیچرز کو فلیگ شپ فونز سے پہلے مڈرینج فونز میں متعارف کرانے کی حکمت عملی اپنارہی ہے۔اس حکمت عملی کے تحت کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون گلیکسی اے 9 متعارف کرایا جبکہ گلیکسی اے 8 وہ پہلا فون تھا جس میں انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا تھا جس میں کیمرہ او شکل کے سوراخ میں موجود ہے۔
اب گلیکسی ایم اس کمپنی کی وہ پہلی سیریز ہے جس میں نیا ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جارہا ہے۔
نوکیا 3310 اور 8110 کے بعد ایک اور پرانے فون کی واپسی
لاہور (ویب ڈیسک ) نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2017 میں 3310 جبکہ گزشتہ سال 8110 نامی پرانے موبائل فونز کو نئی شکل میں متعارف کرایا تو وہ 2019 میں ماضی کی کس ڈیوائس کو ایک بار پھر پیش کرنے ارادہ رکھتی ہے؟تو اس کا جواب ہے نوکیا این 9۔
اگر آپ کو یاد نہ ہو تو نوکیا این 9 وہ فون ہے جسے 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے نوکیا کی تاریخ کے چند بہترین اسمارٹ فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور اب وہ اس سال پھر واپس آنے والا ہے۔
بنیادی طور پر 2011 میں نوکیا این 9 ایک اسمارٹ فون جیسی اسکرین سے لیس تھا جس کی بنیاد پر ہی لومیا ونڈوز فون کو تیار کیا گیا تھا۔
اس فون میں می گو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا جبکہ جیسٹر نیوی گیشن انٹرفیس اور ایسے متعدد فیچرز تھے جو اب اینڈرائیڈ فونز میں نظر آتے ہیں۔
مگر نوکیا نے می گو آپریٹنگ سسٹم کو اپنی مستقبل کی ڈیوائسز کا حصہ نہیں بنایا تھا بلکہ ری ڈیزائن این 9 میں کائی آپریٹنگ سسٹم دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ حال ہی میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں نظر بھی آیا۔
فوٹو بشکریہ کائی او ایس
نمائش میں نوکیا 8110 بنانا فون اور جیو فیچر فون کے ساتھ نوکیا این 9 جیسا فون تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا یہ کائی او ایس پاور ڈیوائسز ہیں۔
کائی آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر فیچرز فون میں اسمارٹ فونز جیسی ایپس دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں تمام مقبول اپلیکشنز جیسے فیس بک، واٹس ایپ، گوگل میپس اور اسسٹنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
اگر این 9 ری لانچ ہوتا ہے تو اس کا ڈیزائن تو کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا مگر اس میں پہلے سے بہتر پراسیسر، اسٹوریج اور کیمرہ ضرور دیا جائے گا۔
چودھری نثار نے زرداری کیخلاف میرٹ پر مقدمہ بنایا: علیم خان ، نوازشریف نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف ہلکا ہاتھ نہیں رکھا‘ اب کہتے ہیں غلطی ہوئی : شہلا رضا ، زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے‘ شواہد پر بنائے گئے : طارق فضل کی پروگرام ” آن دی فرنٹ “ میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی فطرت ایک طرف لیکن نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کےخلاف کوئی ہلکا ہاتھ نہیں رکھا اور اب کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ۔ پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 121کھرب ہوگیاہے ، حکومت اس وقت اندرونی قرضوں کابھی شکار ہے اور بیرونی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں، ایسی پارٹی جس کادعوی تھا کہ اس کے پاس دوسو لوگ ایسے ہیں جو آکر ملک کا معاشی نظام ٹھیک کردیں گے لیکن کوئی مالیاتی کمیٹی نظر نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جو ایف بی آر کو سنبھال نہ سکے ، وہ کیا کرے گی ؟عمران خان کے قابل ترین وزیر خزانہ نے جب تقریر کی تو کہا کہ جیسا حال معیشت کا مسلم لیگ ن نے کیا ، اس سے تواچھاحال پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں تھا ، آصف زرداری کے خلاف موجودہ کیس بھی ماضی کی طرح ہی ثابت ہونگے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے ، چودھری نثار نے اس وقت کی معلومات اورشواہد کے مطابق یہ کیسز بنوائے تھے ۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کی جوبات اب ہورہی ہے یہ پہلے ہوجانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات میں جتنی جارحیت ہے اس سے سمجھا جارہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہو لیکن حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کہ نین قوانین میں تبدیلی ہو ، نوے دن کا ریمانڈ دنیا میں کسی قانون میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے اندر آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے ، ایک ملک کا تین دفعہ وزیراعظم رہنے والا نیب عدالت میں سو سے زائد پیشیاں دیتا ہے تو یہ آئین کی بالا دستی ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے کہاہے کہ چودھری نثار نے آصف زرداری کیخلاف مقدمہ میرٹ پر بنایا تھاتو آج یہ کس طرح میرٹ کے برعکس ہوگیا ، ان کو اس کیس کادفاع کرنا چاہئے ۔ علیم خان نے کہا کہ جتنے کیسز پر ہم آج رو رہے ہیں ،یہ تمام مقدمات ان کے ایک دوسرے پر بنائے ہوئے ہیں، ان میں کوئی مقدمہ عمران خان کابنایا ہوا نہیں ہے بلکہ یہ ضرور ہے کہ ان مقدمات پر کام ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب میں میرے خلاف بھی کیسز بنے ہیں جب میں نے این اے 122کاالیکشن لڑا تھا اس کے بعد میرے خلاف نیب میں کیس بنا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چودھری نثار نے آصف زرداری کیخلاف مقدمہ میرٹ پر بنایا تو آج یہ کس طرح یہ میرٹ کے برعکس ہوگیا ، ان کو اس کیس کادفاع کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیخلاف سچے اور چھوٹے مقدمات بناتے رہے اور اگر اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو صرف پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کھل رہے ہوتے۔
کسی بھی بات کو یاد رکھنے کا آسان ’سائنسی‘ نسخہ
کینیڈا( ویب ڈیسک ) اگر آپ کسی بات یا سبق کو تا دیر یاد رکھنا چاہتے ہیں تو ماہرین نے اس کا سائنسی طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس شے کی کوئی تصویر بنائیں۔ ماہرین نے اس نسخے کو عمر رسیدہ افراد کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا ہے کیونکہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہوتے دیکھی گئی ہے۔کینیڈا میں یونیورسٹی آف واٹرلو کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ طریقہ الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسی کیفیات کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اس تکنیک کے لیے آپ کو ڈرائنگ کا ماہر ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ خاکوں (ڈوڈلنگ) کے ذریعے بھی یادداشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یونیورسٹی آف واٹرلو کی ماہر میلیسا میِڈ نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد میں ڈرائنگ اور خاکے سے یاد رکھنے کے بہت اچھے نتائج ملے ہیں۔ اب ماہرین نے ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے بھی اسے مو¿ثر پایا ہے جن کی یادداشت اور گفتگو تیزی سے زوال پذیر ہوتی ہے۔اس تحقیق میں 48 مختلف شرکا کو شامل کیا جن میں سے نصف کی عمر 20 سال کے لگ بھگ تھی اور بقیہ نصف کی عمر 80 برس تھی۔ ان شرکا کو مختلف ورزشیں کرائی گئیں۔ پہلے مرحلے میں انہیں کوئی لفظ یا اس لفظ سے وابستہ کوئی تصویر یا خاکہ بنانے کا کہا گیا۔ایک وقفے کے بعد رضا کاروں کو الفاظ دہرانے کا کہا گیا۔ ان میں نوجوانوں نے بوڑھوں کے مقابلے میں قدرے بہتر کارکردگی دکھائی لیکن دونوں گروہوں (جوان اور بوڑھوں ) نے وہ الفاظ سہولت سے دہرائے جن کے انہوں نے خاکے بنائے تھے۔ خاکہ سازی ایک سادہ سا کام ہےجسے روزمرہ زندگی میں اپنایا جاسکتا ہے اور اس سے یادداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
مثلاً اگر سودا لینے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ دال، چاول اور دیگر اشیا کو لکھنے کی بجائے خاکے بنالیں تو بازار میں جاکر انہیں دہرانے میں آسانی ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق سمعی، بصری، معنوی، زبانی اور حرکتی تجربات میں تصویر سازی سے یاد رکھنے کا عمل سب سے مو¿ثر ہے اور اسی بنا پر خاکہ سازی سے یاد رکھنے کا عمل بہت مو¿ثر ثابت ہوسکتا ہے۔
بلڈ پریشر کو ہمیشہ آپ سے دور رکھنے والا مزیدار پھل
لاہور ویب ڈیسک ) بلڈ پریشر ایسا خاموش قاتل مرض ہے جو کہ بہت عام بھی ہے جس کے دوران خون کی شریانوں اور اہم اعضاءپر تناﺅبڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض خطرہ بڑھتا ہے۔مگر روزانہ صرف ایک کیلے کو کھانے کی عادت آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بننے سے بچاسکتی ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ادارے بلڈ پریشر یوکے کی تحقیق کے مطابق کیلا پوٹاشم سے بھرپور پھل ہے جو کہ جسم میں نمکیات کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پوٹاشیم ایسا جز ہے جو جسمانی افعال کو مناسب طریقے سے کرنے میں مدد دیتا ہے اور تحقیق کے مطابق ہفتہ بھر میں 3 سے 4 کیلے کھانا بلڈپریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرنے کے لیے کافی ہے۔
کیلے کاربوہائیڈریٹس ، ٹرائی پتھوفن اور وٹامن بی سکس کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہیں جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جس سے بھی بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ صرف ایک کیلے کو روزانہ کھانا ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکا کی الاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں خون کی شریانوں کو سکڑنے یا خون گاڑھا ہونے کے جان لیوا عمل سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
شریانیں سکڑنا کسی بھی فرد میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
اس تحقیق میں بتایاگیا کہ پوٹاشیم ان جینز کو ریگولیٹ کرتا ہے جو کہ شریانوں کی لچک کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیلے کا چھلکا پھینکنے کی بجائے یہ فائدہ اٹھائیں
اس تحقیق کے دوران چوہوں کو زیادہ کم، نارمل یا زیادہ مقدار والی پوٹاشیم سے بھرپور غذا?ں کا استعمال کرایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ کم پوٹاشیم والی غذا سے شریانیں زیادہ سخت اور غیرلچکدار ہوئیں جبکہ زیادہ پوٹاشیم سے شریانوں کی لچک میں اضافہ ہوا، جبکہ سختی بھی کم ہوئی۔
محققین کا کہنا تھا کہ روزانہ صرف ایک کیلا کھانے کی عادت بھی فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچا? میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
گھر کی وہ عام چیزیں جو ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی
لاہور (ویب ڈیسک ) آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔اور ہاں ہوسکتا ہے ان میں سے کسی ایک کو آپ نے آج چھوا بھی ہو یقین نہیں آتا تو اس فہرست کو دیکھ لیں۔
کٹنگ بورڈ
امریکا کی ایری زونا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام کٹنگ بورڈ میں کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کچا گوشت ہوتا ہے۔ درحقیقت گوشت میں متعدد بیکٹریا ہوتے ہیں جو کٹنگ بورڈ پر گوشت کاٹنے کے دوران رہ جاتے ہیں۔
پالتو جانور کے کھانے کا برتن
ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر پالتو جانور کے کھانے کا برتن بھی کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں زیادہ جراثیموں سے بھرا ہوا ہوسکتا ہے، اس برتن کے فی اسکوائر انچ 295 بیکٹریا ہوتے ہیں مگر یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں : اپنے اسمارٹ فون کو کبھی صاف کیا ہے؟
ٹی وی ریموٹ
ہوسکتا ہے یہ جان کر حیرت ہو مگر ٹی وی چینیل بدلنے میں مدد دینے والا ریموٹ حیران کن حد تک جراثیموں سے بھرا ہوا ہوتا ہے، جو کہ آپ کے ہاتھوں، زمین کی سطح یا جہاں بھی رکھا جائے، جراثیم اس میں اکھٹے ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ ٹی وی کے سامنے کھانا پسند کرتے ہیں تو کھانے کے ذرات بھی اس میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور اسی لیے ریموٹ کی صفائی چیلنج سے کم نہیں۔
اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ
ایک برطانوی تحقیق میں 30 ٹیبلیٹس، 30 اسمارٹ فونز اور ایک آفس ٹوائلٹ کا جائزہ لیا گیا تو ٹیبلیٹس ایسے جراثیموں کے 600 یونٹس تھے جو معدے کے امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ اسمارٹ فونز میں یہ تعداد 140 یونٹس اور حیرت انگیز طور پر ٹوائلٹ میں 20 سے بھی کم پائے گئے۔
کارپٹ یا قالین
بیکٹریا کو جلد کے مردہ خلیات میں رہنا پسند ہوتا ہے اور ہر فرد کے جسم سے ایسے خلیات ہر گھنٹے میں 15 لاکھ کی تعداد میں جھڑتے ہیں، جبکہ کارپٹ میں آپ کی خوراک کے اجزائ، پولن اور دیگر بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اوسطاً اس کے فی اسکوائر انچ حصے میں 2 لاکھ بیکٹریا ہوتے ہیں، مجموعی طور پر آپ کے ٹوائلٹ سے 700 گنا زیادہ، جن میں ای کولی سمیت کئی خطرناک بیکٹریا بھی شامل ہیں۔
نلکے کا ہینڈل
باتھ روم کے نلکے کا ہینڈل ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں جراثیموں سے 21 گنا زیادہ آلودہ ہوتا ہے جبکہ کچن کے ہینڈل میں یہ بیکٹریا 44 گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔
کمپیوٹر کی بورڈ
کھانے کے دوران کمپیوٹر پر کلک کرنے ہاتھوں کو جراثیموں سے بھرسکتا ہے۔ ایک برطانوی تحقیق کے مطابق کی بورڈ کے بٹنز میں کسی ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں اور کسی فرد کو بیماری کا سامنا ہو تو یہ کی بورڈ اسے پھیلانے کا کام بھی کرسکتے ہیں اور یہ انتباہ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے جاری کیا تھا۔
فریج کے خانے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فریج میں سبزیوں اور گوشت کے کھانے ایسے مقامات ہیں جہاں بیکٹریا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ بھی امراض کا باعث بننے والے جراثیم۔ یہ سمجھنا ناقابل فہم بھی نہیں کیونکہ کھلی سبزی یا گوشت سے نکلنے والا پانی خطرناک جراثیموں کی افزائش نسل کاباعث بنتے ہیں۔
ہینڈ بیگ
ایک برطانوی تحقیق کے دوران 25 ہینڈ بیگز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک ہینڈ بیگ اوسطاً کسی دفتری ٹوائلٹ سے تین گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے اور اگر انہیں روز استعمال کیا جاتا ہے تو وہ 10 گنا زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتے ہیں اور ان کے اندر ہر چیز میں وہ بیکٹریا ہوسکتے ہیں۔
کچن کا کپڑا یا اسفنج
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران کچن میں رکھے جانے والے ایک ہزار کپڑوں اور اسفنج کا معائنہ کیا گیا تو وہ ان کے فی انچ حصے پر 1 لاکھ 34 ہزار بیکٹریا پائے گئے اور وہ کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 456 گنا زیادہ تھے۔ ان کپڑوں اور اسفنج میں ای کولی اور دیگر خطرناک بیکٹریا بہت زیادہ تعداد یں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بہت کم تبدیل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کچن اسفنج ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندے
ٹوتھ برش ہولڈر
امید ہے کہ آپ اپنا ٹوتھ برش ہر 3 سے 4 ماہ میں بدل دیتے ہوں گے مگر آپ کو یاد ہے کہ آخری بار اس ہولڈر کو کب صاف کیا تھا جس میں ٹوتھ برش رکھتے ہیں؟ ایک تحقیق میں ٹوتھ برش ہولڈرز کو کسی باتھ روم میں غلیظ ترین اشیائ میں سے ایک دریافت کیا گیا تھا۔
اپوزیشن رزاق داﺅد کیخلاف نیب جانا چاہتی ہے تو جائے: علی محمد خان ، فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر دھمکی دی ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے، خرم دستگیر، وزیراعظم کراچی آئے تو وزیراعلیٰ سندھ انکا استقبال کریں گے، شازیہ مری کی پروگرام ” سوال یہ ہے “ میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آتے ہیں تو وزیراعلی سندھ ان کا استقبال کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی عہدوں کا احترام کیاہے۔ سماءنیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نعرے مارتی رہی ہے، حکومت کے اپنے وزیر پارلیمان میں کھڑے ہوکر غلط زبان استعمال کرتے ہیں، پارلیمنٹ کا ماحول حکومت نے خراب کیا ہے، جب وزرا سے کوئی سوال کرو تو لڑائی کرنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہت پیچیدہ ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے جن چیزوں کے خاتمے کیلئے ووٹ مانگے، وہ چیزیں تو نہیں دیں لیکن ملک کے حالات خراب کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ ان کے پاس قومی اسمبلی میں آنے کیلئے وقت نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی آتے ہیں تو وزیراعلی سندھ ان کا استقبال کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی عہدوں کا احترام کیاہے اور قانون کا احترام کرتی ہے۔ سماءنیوز کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فیصل واڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر دھمکی دی ہے کہ ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے، حکومت عوام سے بول رہی تھی کہ پچھلی حکومتوں نے ڈیمز کے معاملے پر کچھ نہیں کیا، آج پارلیمان میں شہباز شریف نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کی ہے، دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خرید ی تھی۔ سمانیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مہمند ڈیم پر رزاق داد کی ڈیل پچھلے دور حکومت میں ہوئی تھی، اپوزیشن اس پر نیب میں جانا چاہتی ہے تو چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی بات اس لئے اہم نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق جاتی عمرہ سے نہیں ہے، عمران خان سارے ملک کے وزیر اعظم ہیں ، اگر وہ سندھ جاتے ہی تو ان کو وزیر اعلی سندھ سے ملناچاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو وزیر اعظم رہے اور امریکہ جاکر منتیں کرتے ہیں کہ کوئی ملاقات کروادو اور پرچیاں پڑھتے تھے، پاکستان کو مدتوں بعد ایسا وزیر اعظم ملا ہے جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے اور آکر جواب دیں گے، یہ نہیں کہ پچھلے وزیر اعظم کی طرح جو سات سات اور آٹھ آٹھ ماہ ایوان میں نہیں آتے تھے۔
گزشتہ 35 برس سے صرف پیلا لباس پہننے والا شخص
حلب( ویب ڈیسک ) کیا آپ مسلسل 35 برس تک صرف ایک ہی رنگ کا لباس پہن سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ملیے شام کے ایک باشندے سے جو مسلسل تین دہائیوں سے صرف پیلا لباس پہنتا ہے اور اسی بنا پر اسے پیلا آدمی بھی کہا جاتا ہے۔شام کے تاریخی شہر حلب میں 68 سالہ ابوذکور کی کہانی جنوری 1983ئ سے شروع ہوتی ہے جب اس نے فیصلہ کیا کہ وہ صرف پیلا لباس ہی پہنے گا یہاں تک کہ وہ ٹائی اور زیرجامہ بھی پیلے رنگ کا ہی پہنتا ہے۔اگر کوئی کپڑا پیلا ہونے سے رہ جاتا ہے تو وہ اسے رنگتا ہے یا اس پر پیلی نیل پالش پھیر دیتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 35 برس سے جاری ہے۔ اس کے پاس پیلے رنگ کے درجن سے زائد ہیٹ ہیں ان کی چھتری اور اسمارٹ فون کا کور بھی پیلا ہی ہے۔ابوذکور نے چینی میڈیا کو بتایا کہ میرے لیے پیلا رنگ محبت کی علامت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کسی شخص نے مسلسل 35 برس تک دن رات، گھر میں یا باہر پیلا لباس نہیں پہنا ہوگا، جب بھی میں نے رنگ بدلنے کی کوشش کی مجھے بہت عجیب گمان ہوا اور میں دوبارہ پیلے رنگ پر آگیا۔ابوذکور کے گھر کا دروازہ، میز، پردے ، بیڈ شیٹ اور کوڑے دان کا رنگ بھی پیلا ہی ہے۔ شام کی جنگ میں لوگ اسے کبھی صدر بشار الاسد کا ایجنٹ اور کچھ لوگ القاعدہ کا مخبر بھی سمجھتے ہیں اسی لیے 2013ئ میں شامی لبریشن آرمی کے لوگوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی گئی۔تشدد کرنے والے افراد اس سے پوچھتے رہے کہ وہ کس کا وفادار ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں تو بہت پہلے سے ہی پیلا لباس پہن رہا ہوں جو میری پہچان ہے۔


















