ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ نامور اداکار قادر خان دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن وہ اپنے مداحوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بالی وڈ کے باکس آفس پر 1975 سے 2005 تک کسی بھی ہیرو کی حکمرانی رہی ہو لیکن ا±س ہیرو کی حکمرانی کی سلطنت بننے اور قائم رہنے میں قادر خان کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔قادر خان پہلے امیتابھ بچن، جتندر، متھن، پھر انیل کپور کے بعد سلمان خان، سنجے دت، اکشے کمار اور سب سے بڑھ کر گوندا تک کے لیے کامیابی کی کنجی بنے۔قادر خان ولن بنے تو امجد خان کے ساتھی کے طور پر نظر آئے بلکہ ا±س زمانے میں جب امجد خان گبر بن کر بالی وڈ میں امر ہوچکے تھے تو قادر خان نے کئی فلموں میں ا±ن سے بھی بڑے ولن کے کردار ادا کیے مثلا فلم ’پرورش‘ اور ’نصیب‘۔کامیڈی میں قادر خان نے شکتی کپور، جونی لیور، پاریش راول، سدا شیو اور انوپم کھیر جیسے بڑے اداکاروں کو” لِیڈ“کیا۔اپنی گرج دار آواز اور ڈائیلاگ ڈلیوری کے لیے مشہور قادر خان نے کئی فلموں کی کہانی اور بہت ساری فلموں کے مکالمے بھی لکھے لیکن دنیا انہیں ایک اداکار کے طور پر زیادہ جانتی ہے۔قادر خان نے پہلی فلم”داغ“ تو 1971 میں کی جس میں انہوں نے وکیل کا کردار ادا کیا لیکن ان کو پہلا مرکزی کردار1977میں امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کے مقابل فلم” خون پسینہ “میں بطور ولن ملا جس میں ان کا نام ”ظالم سنگھ“ تھا۔اِسی سال قادر خان فلم ”پرورش“ میں ”سپریمو“ کے کردار میں نظر آئے۔1978میں قادر خان ”مقدر کے سکندر“ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے لیکن ان کی چھوٹی سی اینٹری ہی سکندر کو مقدر کا سکندر بناتی ہے۔امیتابھ اور ونود کھنہ کے ساتھ ساتھ قادر خان نے جتندر کے ساتھ فلمیں کرنا شروع کی اور ’میری آواز سنو‘، ’ہمت والا‘، ’جسٹس چوہدری‘، ’تحفہ سے لاکٹ‘ سمیت کئی مزید فلموں میں کام کیا۔گوندا کے ساتھ ’آنکھیں‘، ’راجہ بابو‘، ’ہیرو نمبر 1‘ اور ’ق±لی نمبر 1‘ جیسی میگا ہٹ فلمیں دیں تو سلمان خان کے ساتھ ’ساجن‘، ’جڑواں‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی‘ جس میں اکشے کمار بھی تھے بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہوئیں۔قادر خان اتنے ورسٹائل تھے کہ ایک ایک سال میں ان کی 10 سے زائد فلمیں ریلیز ہوتی تھیں اور سب میں ان کے کردار مختلف اور اہم ہوتے تھے۔ قادر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں مجموعی طور پر 400 فلموں میں کام کیا۔قادر خان کی آخری بڑی فلم”محبوبہ“ دس سال پہلے ریلیز ہوئی تھی۔دھڑکن میں استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں ”دلہے کا سہرا“ بھی قادر خان پر خوب چمکا۔قادر خان اور شکتی کپور کی جوڑی غالبا بالی وڈ میں سب سے زیادہ ایک ساتھ کام کرنے والی جوڑیوں میں سب سے اوپر ہوگی۔قادر خان 81 سال پہلے کابل میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 2019 کے پہلے دن کینیڈا میں ہوا۔ قادر خان کے ایک بیٹے سرفراز خان نے فلموں میں کام کیا ان کی سب سے بڑی فلم تیرے نام تھی جس میں وہ سلمان خان کے سب سے سچے دوست بنے تھے۔قادر خان اپنی تحریر، مکالموں اور اداکاری کی وجہ سے کئی بار ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئے لیکن ایوارڈ انہوں نے ’میری آواز سنو‘، ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘ اور ’انگار‘ سے جیتے۔
Monthly Archives: January 2019
پاکستانی کیلاش وادی (کافرستان ) جہاں خدا کا تصور تو ہے مگر کسی مذہب کا نہیں
لاہور (رپورٹ چودھری شفیق)کیلاش مذھب میں خدا کا تصور تو ھے مگر کسی پیغمبر یا کتاب کا کوئی تصور نہیں.۔چترال شہر سے کوئی دو گھنٹے کی مسافت پر کافرستان واقع ھے۔انکے مذہب میں خوشی ھی سب کچھ ھے.وہ کہتے ہیں جیسے کسی کی پیدائش خوشی کا موقع ھے اسی طرح اسکا مرنا بھی خوشی کا موقع ھے. چنانچہ جب کوئی مرتا ھے تو ھزاروں کی تعداد میں مردوزن جمع ہوتے ہیں- میت کو ایک دن کے لئے کمیونٹی ھال میں رکھدیا جاتا ھے ، مہمانوں کے لئے ستر سے اسی بکرے اور آٹھ سے دس بیل ذبح کئے جاتے ھیں اور شراب کا انتظام کیاجاتاھے.تیار ھونے والا کھانا خالص دیسی ھوتا ھے.آخری رسومات کی تقریبات کا جشن منایا جاتا ھے.ان کا عقیدہ ہے کہ مرنے والے کو اس دنیا سے خوشی خوشی روانہ کیا جانا چا?ی?.جشن میں شراب ، کباب ، ڈانس اور ہوائی فائرنگ ھوتی ھے۔مرنے والے کی ٹوپی میں کرنسی نوٹ ، سگریٹ رکھی جاتی ہے- پرانے وقتوں میں وہ مردے کو تابوت میں ڈال کر قبرستان میں رکھ آتے تھے ، آج کل اسے دفنانے کا رواج ھے.کیلاش میں ھونے والی فوتگی خاندان کو اوسطاَ اٹھارہ لاکھ میں پڑتی ھے جبکہ یہ کم سے کم سات لاکھ اور زیادہ سے زیادہ پینتیس لاکھ تک بھی چلی جاتی ھے۔فوتگی کی طرح انکے ھاں شادی اور پیدائش بھی حیران کن ھے- لڑکے کو لڑکی بھگا کر اپنے گھر لیجانی ھوتی ھے.لڑکے کے والدین لڑکی کے والدین اور گاو¿ں کے بڑوں کو اس کی خبر کرتے ہیں جو لڑکے کے ھاں آکر لڑکی سے تصدیق حاصل کرتے ہیں کہ اسکے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی بلکہ وہ اپنی مرضی سے بھاگی ھے، یوں رشتہ ھو جاتا ھے.اسکے بعد دعوت کا اھتمام ھوتا ھے جس میں لڑکی والے بطور خاص شرکت کرتے ھیں.شادی کے چوتھے دن لڑکی کا ماموں آتا ھے جسے لڑکے والے ایک بیل اور ایک بندوق بطور تحفہ دیتے ھیں ، اسی طرح دونوں خاندانوں کے مابین تحائف کے تبادلوں کا یہ سلسلہ کافی دن تک چلتا ھے.حیران کن بات یہ ھے کہ پیار ہونے پر شادی شدہ خاتون کو بھی بھگایا جا سکتا ھے.اگر وہ خاتون اپنی رضامندی سے بھاگی ھو تو اسکے سابقہ شوھر کو اعتراض کا کوئی حق نہیں۔۔۔۔پہلا بچہ پیدا ھونے پر زبردست قسم کی دعوت کی جاتی ھے جس میں بکرے اور بیل ذبح ھوتے ھیں.یہ دعوت ھوتی لڑکی والوں کے ھاں ھے مگر اخراجات لڑکے والوں کو کرنے ھوتے ھیں.اسکے علاوہ لڑکے والوں کو لڑکی کے ہر رشتےدار کو دو ہزار روپے فی کس بھی دینے ھوتے ھیں.اگر پہلے بچے کے بعد اگلا بچہ بھی اسی جنس کا ھوا تو یہ سب کچھ اس موقع پر بھی ھوگا یہاں تک کہ اگر مسلسل صرف لڑکے یا صرف لڑکیاں ھوتی رھیں تو یہ رسم برقرار رھیگی ، اس سے جان تب ھی چھوٹ سکتی ھے جب مخالف جنسکا بچہ پیدا ھو.اگر کیلاش لڑکے یا لڑکی کو کسی مسلمان سے پیار ھو جائے تو شادی کی واحد صورت یہی ھے کہ کیلاش کو اسلام قبول کرنا ھوگا خواہ وہ لڑکا ھو یا لڑکی۔۔۔حالیہ عرصے میں شادی سے قطع نظر کیلاش لڑکیوں میں اسلام تیزی سے پھیل رھا ھے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ وہ یورپین این جی اوز بھی پریشان ھیں جو اس علاقے میں کام کر رھی ھیں چنانچہ ان این جی اوز کی جانب سے ھر کیلاش فردکے لئے ایک بنک اکاو¿نٹ کھولا گیا ھے جس میں ھر ماہ پابندی کے ساتھ بیرون ملک سے رقم ڈالی جاتی ھے جسکے عوض فقط یہی مطالبہ کیا جاتا ھے کہ مسلمان بننے سے پرھیز کیا جائے اور اگر کیلاش مذہب سے بیزار ھوں تو عیسائی بن جائیں لیکن مسلمانبننے سے گریز کریں.ان وادیوں میں پیدا ھونے والا بچہ رھتا تو کافرستان میں ھی ھے لیکن اسے پیدائش کے ساتھ ھی کوئی یورپین گود لے لیتا ھے اور وہ اسکے لئے ھر ماہ رقم بھیجتا رھتا ھے.ایسا کیوں کیا جاتا ھے ؟اسے سمجھنا مشکل نہیں-
شہباز شریف کی بطورچیئرمین پی اے سی تعیناتی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ!!ججز نےتاریخی ریمارکس دے دئیے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے اس لیے سب سے محترم ادارہ ہے، اگرقانونی سازی کیلئے پارلیمنٹ کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے تو کرسکتی ہے۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام ا?باد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی ہمارے دائرہ اختیار میں کیسے آتی ہے؟ آپ کسی حلقے سے تو ہوں گے، اپنے منتخب نمائندے کے ذریعے پارلیمنٹ میں آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟۔معزز جج کے استفسار پر درخواست گزار نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ عدالت اس معاملے پر فیصلہ دے کر عزت کمائے، اس پر جسٹس اطہر نے ریمارکس دیے کہ عزت سب سے زیادہ پارلیمنٹ کی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے اس لیے سب سے محترم ادارہ ہے، اگرقانونی سازی کیلئے پارلیمنٹ کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے تو کرسکتی ہے۔درخواست گزار نے اپنے مقف میں کہا کہ ہماری پارلیمنٹ تمام اچھی روایات کو ختم کرتی رہی ہے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پلیز، پارلیمنٹ کے بارے میں ایسی زبان استعمال نہ کریں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسٹارز نے نئے سال کا جشن کیسے منایا؟
کراچی (صدف نعیم)نئے سال 2019 کو سب نے اپنے اپنے انداز سے خوش آمدید کہا اور خوشیاں منائیں۔ایسے میں سلیبرٹیز کیسے پیچھے رہتیں، پاکستانی شوبز اسٹارز اور بالی وڈ کی نامور شخصیات نے بھی نئے سال کا جشن بھرپور انداز میں منایا اور صرف یہی نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
سجل علی اور احد رضا میر:

سجل علی اور احد رضا میر کی آن اسکرین جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور سب انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نئے سال کے موقع پر دونوں اسٹارز نے اپنے مداحوں کو نیا عندیہ دے کر شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔سجل اور احد نے ایک ہی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پیغام دیا کہ ‘نئے سال کا مطلب نئی کہانیاں ہیں، جو ہم نے آپ کے لیے تیار کی ہیں’۔آخر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں نے سب کو دل کی گہرائیوں سے سال 2019 کی مبارک باد پیش کی۔
سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری:

اداکارہ سائرہ نے اپنی اور اپنے شوہر شہروز سبزواری کی جانب سے تمام پرستاروں کو سال نو کی مبارک باد دی۔
عائزہ خان:

عائزہ خان نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی خوشیاں اور محبت پھیلانے کا پیغام بھی دیا۔
عدنان صدیقی:

نامور اداکار عدنان صدیقی نے 2019 کا سورج طلوع ہوتے وقت کی تصویر شیئر کی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
حسن شہریار:

مقبول ڈیزائنر حسن شہریار نے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا اور سب کو سال نو کی مبارک باد پیش کی۔
عاطف اسلم:

معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنے تمام مداحوں کو سال 2019 کی مبارکباد دی۔
ارمینا خان:

اداکارہ ارمینا خان نے مانچسٹر سے سب کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی:

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر پر ایک شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا، ’امید ہے کہ آپ سب کے نئے سال کا آغاز نئی امیدوں، امن اور رحم دلی کے ساتھ ہوا ہوگا’۔ساتھ ہی انہوں نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا، ‘دعا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں‘۔ویرات کوہلی نے بھی انوشکا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے آسٹریلیا سے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
مادھوری ڈکشت:

اداکارہ مادھوری ڈکشت نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد دی۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس:

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہا اور پہاڑوں کے درمیان خوشیاں سمیٹیں۔
اجے دیوگن:

اداکار اجے دیوگن نے نیا سال اپنی بیٹی کے ساتھ مناتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ سب کی بیٹیاں بھی آپ کیلئے سب سے قیمتی ہیں، 2019 مبارک!’
شلپا شیٹھی:

اداکارہ شلپا شیٹھی نے 2018 کو الوداع کہا اور 2019 کا خوش دلی سے استقبال کیا۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان:

کرینہ کپور نے بھی سال نو کا جشن سوئٹزرلینڈ میں منایا اور انسٹاگرام پر بڑے نواب سیف علی خان اور چھوٹے نواب تیمور علی خان کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
کرشمہ کپور:

سابق اداکارہ کرشمہ کپور نے دبئی میں سال نو 2019 کا جشن منایا اور نئے سال کی مبارک بادی دی۔
سارہ علی خان:

سارہ علی خان نے 2018 کا شکریہ ادا کیا اور 2019 کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہوئے نئے سال کا جشن منایا۔
آج سے یہ چیز کھلے عام فروخت نہیں ہوگی،آپ بھی مت خریدیں،فوڈ اتھارٹی نے اعلان کردیا
لاہور( ویب ڈیسک )صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی کا قانون آج سے نافذ العمل ہوگا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ زدہ مصالحہ جات معدے کے السراورکینسر جیسی مہلک بیماریوں کاباعث بنتے ہیں۔نئے قانون کے مطابق مصالحہ جات تیار کرنے والی تمام کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پر مینوفیکچررز کمپنی ،سپلائرز کا نام ، پروڈکشن یونٹ کاپتہ ، اجزا اور تاریخ اجرا اور معیاد کی تفصیلات درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے
بھوکے بچوں کو کھانا کھلانے والے شخص کو جب ہوٹل نے بل دیا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
ملپ پورم(ویب ڈیسک) کیرالہ کے ایک ریستوران میں دو غریب بھوکے بچوں کو ایک ریستوران میں کھانا کھلانے والے شخص کو جب ہوٹل نے بل دیا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ بل تھاہی ایسا کہ آپ بھی جانیں گے تو جذباتی ہو جائیں گے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس واقعے میں یہ ہے کہ ایک شخص ملپ پورم کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا۔ جب کھانا آ گیا تو اس کی پلیٹ کو باہر سے دو بچے حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ اس نے اشارہ کر کے انہیں اندربلا لیا۔بچوں سے اس شخص نے پوچھا کہ کیا کھاو¿ گے تو بچوں نے اس پلیٹ میں لگی چیزوں کو کھانے کی خواہش ظاہر کی۔ وہ بچے بھائی بہن تھے اور پاس ہی کسی جھگی میں رہتے تھے۔اس شخص نے دونوں کے لئے کھانے کا آرڈر دیا اور ان کے کھانے تک اس نے خود کچھ نہیں کھایا۔ دونوں بچے کھا کر اور ہاتھ دھو جب چلے گئے تو اس نے اپنا کھانا کھایا اور جب کھانے کا بل مانگا تو بل دیکھ کر وہ رو پڑاکیونکہ بل پر اما?نٹ نہیں لکھا تھا صرف ایک تبصرہ تھا “ہمارے پاس ایسی کوئی مشین نہیں جو انسانیت کا بل بنا سکے “۔
راحیل شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی اور پھر ایسا کام کردیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو کون نہیں جانتا؟ نئے سال کے پہلے روز سعودی عرب میں ان کی پاکستانی مزدوروں کیساتھ ملاقات کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جس پر وہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کے کسی علاقے میں پاکستان مزدوروں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لیتے ہیں اور باہر نکل کر ان سے ملاقات کرتے ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف کو دیکھتے ہی پاکستانی مزدور بھی خوشی سے نہال ہو جاتے ہیںاور ان کا بھرپور استقبال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اس سے قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نہیں دیکھی گئی اس لئے قوی امکان ہے کہ اس ویڈیو کو حال ہی میں بنایا گیا ہے۔
زنانہ یا مردانہ دماغ جانچنے کا سب سے آسان طریقہ
لندن(ویب ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ مردانہ ہے یا زنانہ۔ایک لمحے کے لیے سکون سے بیٹھ جائیے اور اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر مضبوطی سے پکڑئیے۔ اب معائنہ کیجئے کہ آپ کا کون سا انگوٹھا اوپر ہے؟ اگر آپ کے دماغ میں مردانہ پن غالب ہے تو آپ کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا اور اگر زنانہ پن غالب ہے تو ممکنہ طور پر آپ کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا۔ اب اپنے ہاتھوں کو کھولیے اوراپنی انگلیوں خاص طور پر شہادت کی انگلی اور چھنگلی کے ساتھ والی انگلی (رنگ فنگر) کو دیکھیے۔ آپ دیکھیں گے کہ عموماً مردوں میں چھنگلی کے ساتھ والی انگلی شہادت کی انگلی سے قدرے لمبی ہوتی ہے جبکہ خواتین میں عموماً دونوں انگلیوں کی لمبائی یکساں ہوتی ہے۔حیران کن طور پر آپ کے ہاتھ آپ کے دماغ کی جنس کو ظاہر کرتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کا دماغ آپ کی جنس کا عکاس ہوتا ہے۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ مرد مخفی حقائق اور اشیاءمثلاً کاروں وغیرہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔دوسری طرف خواتین ذہنی ہم آہنگی اور دوسروں کے احساسات اور ضروریات کو سمجھنے اور پورا کرنے کی صلاحیت میں مردوں سے بہتر ثابت ہوئی ہیں۔
مودی مظالم میں اسرائیل کا باپ نکلا ، 375کشمیریوں کو شہید کیا
سری نگر(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سال 2018 میں بھی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سال 2018 میں اسرائیلی فوج نے 312 فلسطینیوں کی جان لی لیکن بھارت ظلم و بربریت میں اس سے بھی آگے جا نکلا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھارتی فوج نے 3 ہزار آپریشن کیے جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 10 خواتین اور 35 نوجوان بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شہید کیے جانے والوں میں پروفیسر، ڈاکٹرز، صحافی اور حریت رہنما بھی شامل ہیں۔قابض فوج نے دورانِ حراست 21 افراد کی جان لی، احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے 1300 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران 600 سے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ اس دوران خواتین کی بے حرمتی میں بھی قابض فوج پیش پیش رہی۔
نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے 24 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔اپیل میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے جس میں کئی قانونی سقم موجود ہیں۔فلیگ شپ ریفرنس میں بری، العزیزیہ میں 7 سال قید، نوازشریف کمرہ عدالت سے گرفتار نواز شریف کی اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کی گئی جس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویڑن بینچ نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا۔نیب آرڈیننس کے تحت فیصلے کی تاریخ کے بعد سزا پانے والے شخص کو 10 روز میں اپیل دائر کرنا ہوتی ہے۔العزیزیہ ریفرنس:العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس سعودی عرب میں 2001 میں جلاوطنی کے دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قائم کی جس کے بعد 2005 میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی قائم کی گئی۔نیب نے اپنے ریفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیل ملز کے قیام اور ہل میٹل کمپنی کے اصل مالک نواز شریف تھے جب کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف نے ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی سے بطور گفٹ 97 فیصد فوائد حاصل کیے۔احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے، لہٰذا انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل ہسپتال داخل
لاہور (ویب ڈیسک ) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو انجائنا کی تکلیف کے بعد لاہور میں جوہر ٹاو¿ن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا طارق جمیل کی انجوگرافی کی جائے گی تاہم مولانا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مراد علی شاہ کی کراچی کے ساحل پر نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
کراچی (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی نیو ایئر نائٹ کراچی کے ساحل پر دوستوں کے ساتھ گزاری اور اس موقع پر وہ عوام کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نئے سال کا آغاز الگ ہی ’ سویگ ‘ کے ساتھ کیا اور عوام کے درمیان رہ کر بھر پور طریقے سے انجوائے کیا جس سے یہ ثابت ہو تاہے کہ سیکیورٹی اداروں نے جان کے نذرانے پیش کرتے ہوئے امن قائم کر دیا ہے۔کراچی کے ساحل کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سینیٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ پروٹوکول نہیں تھا وہ بالکل عام عوام کی طرح گھوم ر ہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑی پر بیٹھ کر ساحل کی سیر بھی کی جبکہ ان کی چھلی کھاتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔کراچی میںایک لمبے عرصے کے بعد کراچی ساحل کے علاوہ دیگر مقامات پر سال نو کا جشن اس طریقے سے منایا گیاہے جبکہ اس موقع پر بھر پور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
پاک چین دوستی زندہ باد،مہمندڈیم کیلئے 309ارب کی بولی، ٹھیکہ کن کمپنیوں کا ملا،دیکھئے خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی جوائنٹ وینچر ڈیسکو اور چینی کمپنی ”چائنا گھیزوبا “کمپنی نے 309 ارب روپے کی بولی دے کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ مہمندڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی زخیرہ کرنے کے علاوہ 800میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔یہ بنیادی طور پر سیلاب پر کنٹرول کرنے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے چار سدہ ،پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق دو ہزار تین میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے جس کی وجہ مشرف دور میں اس کی تعمیر میں تاخیر تھی۔اگر یہ ڈیم وقت مقررہ پر تعمیر ہوجاتا تو 2010کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔ ڈیم ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا (AMZO)جس نے آٹھ سال تک تاخیر کی جس کا خمیازہ ملک کو 152ارب روپئے کے نقصان سے بھگتنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ذمے داری امریکی کمپنی سے واپس لے کر واپڈا کے سپرد کی جس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا کی کمپنیوں نے تفصیلی انجیرنگ کا کام کرکے منصوبہ 2014میں واپڈا کے حوالے کیا۔



















