یو اے ای میں مذید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں بارے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی، آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مزید 96 افراد کی جائیداد کی نشاندہی ہوئی ہے مجموعی طور پر ایک ہزار 2 سو 11 پاکستانی وہاں جائیداد کے مالک ہیں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاو¿نٹس اور جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران ایف آئی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک اکاو¿نٹس اور جائیداد سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزید 96 افراد کی یو اے ای میں جائیداد کی نشاندہی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں 12 سو 11 پاکستانی جائیداد کے مالک ہیں، اس کے علاوہ 774 افراد نے جائیداد سے متعلق بیان حلفی جمع کروا دیا ہے جبکہ 363 افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔عدالت میں جمع رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ایک شخص فرار ہے، اس کے علاوہ 57 افراد اس سلسلے میں تعاون نہیں کر رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 ایسے پاکستانی ہیں جن کی جائیداد زیادہ ہیں لیکن ایف بی آر کے پاس کم ظاہر کیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کہاں ہیں چیئرمین ایف بی آر؟ اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟چیف جسٹس نے کہا کہ شروع میں ہمیں کہا گیا تھا کہ ٹیکس سے 3 ہزار ارب اکھٹا ہوگا ¾اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 14 کروڑ لوگوں نے بھی ادا کرنے کےلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ¾ علیمہ خانم کے 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ہیں جو انہیں ادا کرنے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ وہ کب ادا کریں گی؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس 13 جنوری تک کا وقت ہے۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ 21 ماڈل کیسز، جن کی نشاندہی کی تھی، ان کا کیا ہوا؟ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی نشاندہی ہوئی اور وصولی کے لیے نوٹس جاری کیے، 13 دسمبر کے بعد جو وصولی ہوئی ہے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔دوران سماعت نمائندہ ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ 16 کروڑ 70 لاکھ اب تک ایف بی آر کے پاس جمع ہوئے، ایک کروڑ امتیاز افضل نے ادا کرنے ہیں جبکہ 10 کروڑ آغا فیصل کی جانب سے آئیں گے۔ سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اکا ﺅ نٹس سے متعلق 14 جنوری کو ایف بی آر اور ایف آئی اے سے دبئی جائیدادوں پر رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دبئی میں جائیداد خریدی گئی، پاکستان سے پیسہ اڑا کر باہر لے جایا گیا، جائیدادوں کی معلومات ڈی جی ایف آئی اے نے حاصل کیں، ایف بی آر پر ہم ذمے داری ڈال رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے ملک کا پیسہ خزانے میں لانے میں کردار ادا کریں،چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 16 کروڑ کی ادائیگی ٹیکس کی مد میں وصول ہو چکی ہے،14 کروڑ کی ادائیگیوں کا مزید تعین کر لیا ہے، علیمہ خان نے 29 کروڑ سے زائد ادا کرنے ہیں، علیمہ خان کے پاس 13 جنوری تک رقم ادا کرنے کا وقت ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اکانٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے ماہانہ رپورٹ فائل کرنی تھی، کیا وقار احمد جرمانے کی رقم ادا کر رہے ہیں؟ جس پر وقار احمد کے وکیل نے کہا کہ وقار احمد نے 6 کروڑ کی رقم ادا کر دی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ 21 ماڈل کیسوں پر کیا پیش رفت ہوئی؟ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین نے بتایا کہ تمام کیسوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تاثر دیا گیا دبئی جائیدادوں پر 3 ہزار ارب مل سکتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 16 کروڑ کی ادائیگی ٹیکس کی مد میں وصول ہو چکی ہے۔ 14 کروڑ کی ادائیگیوں کا مزید تعین کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان نے 29 کروڑ سے زائد ادا کرنے ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا علیمہ خان نے رقم ادا کر دی ہے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے پاس 13 جنوری تک رقم ادا کرنے کا وقت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دبئی میں جائیداد خریدی گئی، پاکستان سے پیسہ اڑا کر باہر لے جایا گیا۔ جائیدادوں کی معلومات ڈی جی ایف آئی اے نے حاصل کیں۔ ایف بی آر جس رفتار سے کام کر رہا ہے یہ کام کب تک مکمل ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انشا اللہ ایف بی آر متحرک انداز سے کیسز کو چلائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر پر ہم ذمے داری ڈال رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے ملک کا پیسہ خزانے میں لانے میں کردار ادا کریں۔چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو مزید بتایا کہ دبئی جائیدادوں پر ملک بھر میں دفاتر قائم کر دیے، 775 افراد نے جائیدادوں پر بیان حلفی دے دیے۔ 13 جنوری کو عدالت کو مفصل رپورٹ جمع کروائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 60 کیس ایسے ہیں جن میں جائیدادیں زیادہ ہیں۔ 60 کیسوں سے زیادہ وصولی کا امکان ہے۔عدالت نے 14 جنوری کو ایف بی آر اور ایف آئی اے سے دبئی جائیدادوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

وہی ہوا جسکا ڈر تھا ، چھوٹے میاں پھنس گئے

اسلام آباد (آئی این پی) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے گواہ بن گئے نیب نے سابق چیرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید، عارف مجید بٹ، اسرار سعید سمیت 29 گواہوں کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کے لیے تیار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 29 گواہان پر مشتمل لسٹ تیار کرلی ہے۔ نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، بیوروکریٹس اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نام نیب کے گواہوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید اور ایل ڈ ی اے کے چیف انجینئر عارف مجید بٹ نیب کے وعدہ معاف گواہ ہوں گے، دونوں افسر پہلے ہی جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، جس میں انہوں نے سابق وزیراعلی شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف، سابق چئیرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کے نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، نیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گواہوں کی فہرست میں ان کے نام شامل کیے ہیں۔ نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول تین جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا، نیب نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ 29 گواہوں میں سے پہلے کس کے بیان ریکارڈ کردیا جائے گا۔

قاتل ڈور نے 8 سالہ بچے کو موت دیدی

لاہور (خصوصی ر پو رٹر ) مصطفی ٰ آبا د کے علاقہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ایک اور معصوم زندگی نگل گیا ۔چھت پر کھڑا پا ﺅ ںمیں ڈور لپٹنے سے چھت سے گر کر زخمی ہو نے والا بچہ 3دن ہسپتا ل میں زند گی مو ت کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد گزشتہ روزبعد جان کی بازی ہارگیا۔ پو لیس نے لا ش کو جروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا جسے بعدازا ںمقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردےا گےا ۔ جنازے میں میئر لاہور نے شرکت کی اور خونی کھیل پر پابندی کی حمایت کر دی۔معلوم ہواہے کہ مصطفی آبا د کے علاقہ دھرم پورہ کا رہائشی 8 سالہ عمر چھت پر کھیل رہا تھا کہ ڈور سے الجھ کر چھت سے گر پڑا، بچے کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔پو لیس شہر میں پتنگ بازی روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے۔ مئیر لاہور کرنل مبشر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی رہنی چاہیے تا کہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بسنت پر مکمل پابندی ہے، بسنت منانے کی تجویز آئی ہے لیکن اس پر فیصلہ نہیں ہوا، کہیں پر پتنگ بازی ہو رہی ہے یا ہو گی تو فوری متعلقہ انتطامیہ ایکشن لے۔

دھند کا راج ، چند مقامات پر ہلکی بارش

اسلام آباد(اے این این) ملک کے بالائی علاقوں میں منگل کے روز گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت گھنے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی رہا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند پڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حافظ آباد، سمندری روڈ اور گردونواح میں صبح کے شدید سےحد نگاہ کم ہوکر صرف 10 میٹر رہ گئی جس سے اہم شاہراہوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔لاہور میں دھند کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم سردی برقرار اور محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔بلوچستان کے متعدد اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے خشک سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ زیارت میں گھنے بادل چھائے رہنے کے باوجود کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گھنے بادل چھائے رہنے اور متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس سندھ میں سخت دھوپ نکلے گی اور آئندہ چند روز تک کہیں بارش متوقع نہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گوپس منفی09، استور منفی06، کالام منفی05، بگروٹ، گلگت منفی03، مالم جبہ، پاراچنار، ہنزہ، چترال، راولاکوٹ منفی02، لوئر دیر، مری، قلات، ژوب، گڑھی دوپٹہ اور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنیوالا کون ؟ نام جان کر سب دنگ رہ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے سائبر کرائم نے معصوم بچے اور چھوٹی عمر کی بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا قبضے میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں امداد علی نامی شخص بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر ان کے والدین کو بلیک میل کرتا ہے جبکہ خوف کی وجہ سے بچوں کے والدین خاموش ہیں، کچھ افراد علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیںایف آئی اے نے اطلاع ملنے پر بادامی باغ میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر امداد علی کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ اور برآمد کرلیا۔ ایف ائی اے سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایف آئی اے کے مطابق امداد علی گزشتہ کئی برس سے اس کام میں ملوث تھا، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ملنے والی نازیبا ویڈیوز سے پتہ چلے گا کہ کتنی بچے اور بچیوں کے ساتھ یہ گندی حرکت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اس بات کی بھی تفتیش کر رہا ہے کہ کہیں بچیوں کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی گئی۔

اولاد پیدا کرنے کیلئے شوہر نے بیوی ڈبہ پیر کے حوالے کر دی ، منہ ، ہاتھ پاﺅں باندھ کر خود زیادتی کروا ڈالی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )”قیامت کی نشانیاں“ اولاد کےلئے شوہر نے بیوی جعلی عامل کے سپرد کر دی، فیصل آباد کے نواحی تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں ”جعلی پیر“ نے شوہر کی موجودگی میں اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاوند نے اپنی بیوی کو باندھ اور منہ پر کپڑا رکھ کر اپنے سامنے جعلی عامل سے زیادتی کروائی جبکہ سی پی او فیصل آباد کا واقعہ کاسخت نوٹس، مقدمہ درج کر لیا گیا۔خاتون کا شوہر اور جعلی پیر گرفتار، بتایا گیا ہے کہ ستیانہ بنگلہ چک نمبر 33گ ب کا رہائشی قاصد علی اپنے گھریلو حالات سدھارنے دم درود اور دعا کروانے کےلئے جعلی پیر لیاقت علی کے پاس 39گ ب لے گیا اور قاصد نے اپنی بیوی زنیرہ پروین کو کہا کہ اولاد پیدا ہو جائے گی اور ہمارے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے۔ پیر کے حکم پر عمل کرو، اس کے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کے دونوں ہاتھ باندھ دیئے اور منہ کے اوپر کپڑا رکھ دیا اور جعلی عامل سے اپنے سامنے اپنی بیوی سے زیادتی کروا ڈالی اور خود اپنی بیوی کی بے بسی کا تماشہ دیکھتا رہا ۔ واقع کا علم ہونے پر سی پی او اشفاق احمد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ستیانہ پولیس کو مقدمہ درج اور خاتون کے شوہر سمیت جعلی عامل کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ جن پر عملدرآمد کرتے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کے شوہر قاصداور جعلی پیر لیاقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع ساہیوال کے رہائشی زمیندار عبدالغفور کی بیٹی زنیرہ پروین کو عرصہ آٹھ سال قبل قاصد علی سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی تو اولاد پیدا ہونے کےلئے خاوند نے اپنی بیوی کو جعلی عامل کے حوالے کر دیا جس نے اس سے اپنا منہ کالا کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ؟ ماضی کیسا تھا ؟ کیا سیاست میں بھی حصہ لیا ؟اہم خبر

لاہور(خبر نگار)گزشتہ روز بطورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھانے والے سردار شمیم احمد خان کا تعلق بھی جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے پسماندہ تحصیل لیاقت پور کے علاقے ڈنڈن اوٹ سے ہے رند بلوچوں کی یہ بستی جہاں آج کل اپنے پپیتے کے باغ کی وجہ سے مشہور ہے وہاں یہ اپنے قانون دانوں کی وجہ سے بھی مقبول رہی ہے۔ سردار شمیم احمد خان سردار الہیٰ بخش خان کے فرزند ہیں جو تبلیغی جماعت کے اہم رکن تھے سردار الہیٰ بخش خان کا نام نامی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پورے علاقے میں مشہور تھا ۔سردار شمیم احمد خان اپنے ماموں معروف وکیل سردار احمد خان کے چیمبر واقع رحیم یار خان پریکٹس کرتے تھے بعد ازاں انہوں نے بھی فوجداری مقدمات لینے والے گنے چنے وکلاءکی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی ،یوں بہاولپور ڈویڑن میں ان سرداروںکا ایک نام بن گیا ،یوں قصبہ ڈنڈن اوٹ بھی پورے بہاولپور میں شہرت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے اس قصبے کی سیاسی اہمیت بھی بننے لگی یوں سردار شمیم احمد خان نے بھی اپنے آپ کو سیاسی میدان میں اتار دیا اور محسن آباد کے مخدوم سید مسعود عالم کے خلاف دو دفعہ الیکشن لڑا ،1991میں ممبرضلع کونسل رحیم یار خان کے لیے بیل گاڑی کے نشان پر بھی الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے ،بعدمیں انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اپنے آپ کو بطور وکیل ہی پورے ملک میں منوالیا سردار شمیم احمد خان بہاولپور اور ملتان ہائی کورٹ میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ،دیانت دار وکیل اور ایماندار جج ان کی وجہ شہرت ہے۔

دوست کی 9 سالہ بیٹی سے زیادتی ، ملزم کے اعتراف جرم میں سنسنی خیز انکشافات

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختون خوا پولیس نے کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاتل کی عمر 20 سال ہے جس کا نام یاسر ہے اور وہ مناہل کا پڑوسی ہے۔ واقعے کے گھنانے کردار نے ہمسایہ مناہل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ڈی آئی جی مردان نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ملزم نے مناہل کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اپنے والد کو اس کے بارے میں نہ بتادے۔ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے غیرت اور بہادری کی مثال قائم کردی، شب و روز محنت کرکے سفاک قاتل کو تین دن کے اندر گرفتار کرلیا۔ انہوں نے واقعے کی تفتیش پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2 ہزار سے زائد موبائل ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ دوران تفتیش 200 سے زائد ڈی این اے نمونے لیے گئے۔محمد علی گنڈاپور نے بتایا کہ ملزم بچی کے باپ کا دوست تھا اور جنارے میں بھی شریک تھا جو بچی کو کپڑے دینے کے بہانے لے گیا تھا، 27 دسمبر کو مناہل کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی اور اگلے روز اس کی لاش قریبی قبرستان سے ملی، آلہ قتل پتھر بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے بچی کی موت ہوئی۔

چین کی 2 ارب ڈالر امداد ، پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ، نئے سال کی دو خوشخبریاں : ضیا شاہد ، اورنج ٹرین منصوبہ رکنا نہیں چاہیے ورنہ تخمینہ بڑھتا چلا جائیگا : ڈاکٹر سلمان شاہ ،چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جب عمران خان چین گئے تھے تو اس وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ چین پاکستان کی کچھ نہ کچھ مدد ضرور کرے گا مگر وہ اس کااعلان نہیں کرے گا کیونکہ یہ چین کی پالیسی کے خلاف ہے آج بھی جو خبر آئی ہے کہ چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد دے گا وہ فنانشل ٹائمز لندن نے دی ہے۔ فنانشل ٹائم خاص طور پر بڑا مستند اور معتبر اخبار سمجھا جاتا ہے خبر سو فیصد درست لگتی ہے البتہ اس کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے 3 ارب ڈالر الگ ہیں جو چین سی پیک پر سرمایہ کاری کرے گا چنانچہ بہت سارے منصوبہ سی پیک کے تحت شروع ہوں گے جس میں چائنہ انویسٹمنٹ کرے گا۔ آج اسی وجہ سے جو خوشی کی خبر عوام کے لئے سال کے پہلے نئے دن میں سامنے آئی ہے وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں آئی ہے۔ کافی دنوں سے بری خبریں آ رہی تھیں آج کے دن میں دو اچھی خبریں آئی ہیں۔ چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی امداد اور 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور پاکستان میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی، یقینا پٹرول کی قیمتوں سے مہنگائی پر اثر پڑے گا۔ خدا کرے یہ پٹرول کی یہ قیمتیں برقرار رہیں تبھی عوام کو فائدہ ہو گاو¿ اگر ایک ارب ڈالر سعودی عرب سے جو ابھی وعدہ کیا گیا تھا اس سے یقینی طور پر پاکستان کی معیشت سنبھالنے میں بڑے مدد ملے گی۔ لاہور میں اورنج ٹرین، 300 ارب خرچ بھی ہو چکا مزید سنا ہے تخمینہ بڑھ گیا اور یہ منصوبہ نامکمل پڑا ہوا ہے اور آج سے 5 لاکھ ڈالر جرمانہ آج سے شروع ہو رہا ہے وہ چینی بینک جس نے اس میں سرمایہ کاری کی تھی چونکہ ہم نے اس کو روک دیا ہوا ہے اور وقتی طور پر اس پر جرمانہ شروع ہو گیا۔ آپ بتائیں کہ اس مصیبت سے کیسے نکلا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ میں لوگوں کی بیرون ملک اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دبئی میں مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 96 پاکستانی ہیں جن کی جائیدادوں کا آج انکشاف ہوا۔ کل 1112 کی دبئی میں جائیدادیں ہیں لیکن ابھی نہیں پتہ چلا کہ یہ پیسہ پاکستان سے دبئی میں کیسے گیا ضیا شاہد نے کہا کہ یہ قوم سے مذاق ہے اور ہمیں بھی بے و قوف بنایا جا رہا ہے۔ کس طرح سے گیا۔ کیا طریقہ ہے۔ ظاہر ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے گیا جب منی لانڈرنگ کے ذریعے گیا تو اتنے مجرم وہاں بیٹھے ہوئے جب بھی خبر آئی ہے ان سے لسٹیں مانگ لی گئیں۔ کوئی ان کے کارروائی بھی کریں۔ ان کی جائیدادیں اور واپس پاکستان میں سرمایہ لائیں تا کہ زرمبادلہ میں اضافہ ہو کون سا قانون آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ کیسے منی لانڈرننگ کر کے دبئی میں پراپرٹیاں بنائیں۔ ہر تیسرے بندے کی وہاں بلڈنگیں ہیں اور گھر ہیں۔ نیب یا کوئی اور ادارہ ہے ہمارے ساتھ مذاق کر رہا ہے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہاہے۔ جنہوں نے پراپرٹیاں بنائیں ان سے ایک سادہ سا سوال کیا جائے کہ کیسے آپ یہ دولت باہر لے گئے۔ ثابت ہو کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ گیا تو ان پر مقدمات چلائے جائیں۔ آج ہمارے اخبار میں ایک کالم چھپا ہے کہ پاکستان میں چھوٹی موٹی بے ایمانی کی سزا موجود ہے اور برے پیمانے پر بے ایمانی تھی جیسے کرپشن کے پیسے سے وہاں فلیٹ خرید لیا ہے اور وہاں اپنی آف شور کمپنیوں میں اپنا پیسہ لگا دیا اور پتہ نہیں کیا کیا کاروبار کئے جناب نوازشریف نے اور عدالت نے ان کے خلاف ایک فیصلہ خلاف دے دیا ایک میں بری کر دیا اب ان کو جیل میں شاندار سہولیات دی ہوئی ہیں ٹھاٹ باٹھ سے وہ رہتے ہیں اور کہا جا رہا ہے شہباز شریف صاحب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر میری صحت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی یہ کس قسم کے مجرم ہیں۔ کبھی ایسا بھی آپ نے دیکھا ہے کہ چوروں، ٹھگوں، ڈاکوﺅں کو سہولیات دی جائیں یہاں عالم یہ ہے کہ جس نے دس بیس لاکھ کی کرپشن کی وہ تو جیل میں ہے اور جس نے اربوں روپے، اربوں ڈالر کی وہ ٹھاٹ باٹھ سے جیل میں بھی بیھا ہوا ہے۔ میں تو چیف جسٹس صاحب کی باتیں سن کر بھی انہوں نے صحیح کہا کہ بغیر ثبوت کے نہیں پکڑنا چاہئے لیکن جب جے آئی ٹی اور کس چیز کے لئے ہوتی ہے جے آئی ٹی انویسٹی گیشن ہے اگر جے آئی ٹی غلط ہے تو اس کو ختم کریں اور نئی ٹیم بنائیں اور اگر وہ صحیح ہے تو پھر اس کی بنیاد پر جو فیصلے حکومت کرنا چاہتی تھی آصف زرداری اینڈ کمپنی کے خلاف تو ان کو کرنے دیں یہ کیا چوں چوں کا مربہ بنایا ہوا سارے کیسز کو۔ ادھر نیب کے چیئرمین نے کہا کہ یہ وائٹ کالر کرائم 15 دن میں نہیں معلوم کیا جا سکتا اس کے لئے ہمیں 3 ماہ کی جو ہم نے مدت لی ہوئی وہ ہماری برقرار رکھی جائے میں یہ کہتا ہوں کہ 90 دن کے بعد بھی آپ کچھ فیصلہ بھی تو کریں۔ ملزموں کو اندر بھی وی آئی پی پروٹوکول باہر بھی وی آئی پی پروٹوکول اب لے دے کے شیخ رشید صاحب چاہے جتنی مخالفت کرتے رہیں ان کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ جو شخص خود غبن میں ملوث کیا جاتا ہے اس کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا وہ روزانہ میٹنگ رکھ لیا ہے اور وہ بڑا احسان کر رہا ہے کہ نیب کو سردست ہم نہیں بلا رہے۔ گویا وہ جس نیب کے سامنے بطور ملزم پیش ہیں وہ اس کو بلا رہا ہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں تو یہ کیا مذاق ہو رہا ہے۔ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو اس طرح رکھا ہوا ہے جیسے وہ سرکار کے داماد ہیں۔
زلزلہ کے بعد نیا شہربالا کوٹ آباد کرنے کے لئے اربوں روپیہ پاکستان آیا تھا کہاں گیا کیونکہ بالاکوٹ کی حالت ابتر ہے۔ اس کیس کی بھی سماعت ہوئی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ دیکھ لیجئے گا انہوں نے کہا اب کچھ بھی نہیں ہو گا۔ آزاد کشمیر حکومت کوئی نہیں پوچھے گا کہ اتنے پیسے جو باہر سے آئے تھے یہاں پورا نیا بننا تھا وہ سب اربوں روپے غائب ہو گئے۔ گھر عام آدمی کے ٹوٹ گئے اور باہر کے ملکوں نے جو امداد دی وہ کھا گئے وہاں کے ایم پی اے حضرات اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ معلوم ہوتا ہے دور دراز تک اس ملک میں جرم کو پکڑنے والا کوئی ہے ہی نہیں۔ پلی بارگینگ کا قانون بھی ختم ہونا چاہئے اسے اسمبلی میں پیش ہونا چاہئے اس کو ختم کروائیں۔ اگر رکھنا بھی ہے تو وہ 75 فیصد ختم کروائیں۔ العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل اب اسلام آباد ہائی کورٹ جائے گی۔ لگتا نہیں ہے کہ نظام عدل کوئی حقیقی نتائج دے رہا ہے۔ لہٰذا اس نظام پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس صاحب کو بھی چاہئے کہ جن افرادکے خلاف تحقیقات ہو چکی ہے ان کے خلاف ایکشن ہونے دیں۔ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کو دیئے جانے کی خبر پر ضیا شاہد نے کہا کہ عبدالرزاق کی فرم ڈسکون اچھی فرم ہے لیکن یہ دیکھنا چاہئے کہ ٹھیکہ جو ہے اصول و قواعد کے مطابق دیا گیا ہے کیا ٹینڈر کال کئے گئے۔ لیکن اگر بغیر ٹینڈر کام ان کو کام الاٹ ہوا ہے تو وہ غلط ہے اور انگلیاں بھی اٹھیں گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے خلاف جو الزامات ہیں ان کو جلدی سے دیکھنا چاہئے تا کہ کسے کے خلاف الزامات لگانا آسان ہیں ان کو ثابت کیا جائے۔ ہر چیز لٹک رہی ہے فیصلہ کوئی نہیں ہوتا۔
ضیا شاہد نے مزید کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ دراصل ان کی جمائمہ خان سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے ان کو شمولیت کی دعوت دی ہو گی اب یہ کلیئر نہیں کہ انہوں نے دعوت قبول کی یا نہیں۔ خبریں میں ایک کالم چھپا ہے کہ کس طرح مرتضیٰ بھٹو کی زمین پر آصف زرداری کے بندوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کی پراپرٹی بھی کافی خطرے میں تھی۔ اب انہوں نے ایک نیا پتہ کھیلا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آصف زرداری نے فاطمہ بھٹو کے ساتھ بلاول کے رشتے کی بات بھی چھیڑ دی ہے حالانکہ فاطمہ بھٹو بلاول سے کافی بڑی ہیں۔ یہ شادی اس لئے ہو گی کہ بغاوت کر کے باہر نہ جائیں لیکن میرے خیال میں اس میں مشکلات پیش آئیں گی۔ آصف زرداری نے جس طرح ذوالفقار بھٹو کے اصل وارثوں کو پارٹی سے آج تک دور رکھا شاید اسی وجہ سے فاطمہ بھٹو رشتے کیلئے مان نہیں رہیں۔ عمران خان نے بھی ان کو الیکشن سے پہلے آفر کی تھی لیکن وہ بری طرح سے صوبائی حکومت کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کو سہارا دے دیا کہ اگر گورنر راج لگا تو ختم کر دوں گا۔ اگر آئین میں گورنر راج کی اجازت ہے تو رہنی چاہئے البتہ وفاقی حکومت کو وجوہات ثابت کرناپڑیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن راستے میں بہت مشکلات ہیں۔ بیرونی امداد کے بعد اب ان کے پاس ایسے ذرائع آ گئے ہیں کہ وہ عوام کے لئے بہتری لا سکتے ہیں۔ گگو منڈی میں اے ایس آئی کے بیریئر فروخت کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو چاہئے کہ ایسی کالی بھیڑوں کو کان سے پکڑ کر نکالیں۔ پولیس کو شرم ہی نہیں آتی اے ایس آئی نے بیریئر کو اپنی ذاتی ملکیت کیسے کہہ دیا اور اب اس کو ذہنی مریض قرار دے کر بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاکہ حکومت کو اورنج ٹرین منصوبہ تیزی سے اولین ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا چاہئے۔اس میں خاصی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت ارادہ رکھتی ہے کہ منصوبے کو جلدی ختم کیا جائے۔ چین کی کمپنیوں کو اعتماد میں لیکر منصوبے کے اخراجات اور جرمانے کے حوالے سے بھی بات چیت کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ اورنج ٹرین منصوبے کا ماسٹر پلان بنائے اور اسکے اردگرد کے علاقوں میں آبادی کو بڑھائے اور کمرشل ایریاز بنائے۔ منصوبے کو رکنا نہیں چاہئے ورنہ تخمینہ بڑھتا جائے گا‘ منصوبے کے لٹک جانے کے باعث عوام کی زندگی دشواریوں سے دوچار ہے۔
نمائندہ گگومنڈی خبریں میاں ذوالفقار نے کہاکہ تھانہ گگومنڈی کی حدود میں لوہے کا بہت بڑا اور بھاری بھرکم بیرئر لگا ہوا تھا‘ اے ایس آئی عاصم اسکو کباڑئیے کے پاس فروخت کرنے لے گیا‘ انکار پر اے ایس آئی نے تحریر لکھ کر دے دی کہ یہ میری ملکیت ہے اور فروخت کر دیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کباڑئیے کو گرفتار کر لیا لیکن تاحال کوئی مزید کارروائی نہیں کی۔ ایس ایچ او محمد شمعون نے مجھے کہا کہ اے ایس آئی عاصم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔
ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملتان میاں غفار نے کہاکہ تحریک انصاف نے 2018ءالیکشن میں غنویٰ بھٹو کو شمولیت کی دعوت دی تھی کہ اگر وہ شامل ہو جائیں تو سندھ کا پلیٹ فارم فاطمہ بھٹوکو دے دیا جائے گا۔ فاطمہ بھٹو شاعرہ بھی ہیں‘ کالم بھی لکھتی ہیں‘ دانشور مانی جاتی ہیں۔ اسوقت غنویٰ بھٹو اتحاد کرنے کا کہتی تھی کہ اپنی پارٹی شہید ذوالفقار بھٹو گروپ کو تحریک انصاف میں ضم نہیں کروں گی۔ عمران خان اتحاد کے قائل نہیں تھے جسکی وجہ سے معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ اب تحریک انصاف نے فاطمہ بھٹو سے ڈیل کی ہے۔غنویٰ خاموش ہے اور ملک سے باہر ہے۔ پی ٹی آئی نے فاطمہ بھٹو کو راضی کر لیا ہے وہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اگر غنویٰ بھٹو اور فاطمہ بھٹو آ گئیں تو سندھ میں پی پی کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں کیونکہ عوام بھٹو کے اصل وارث غنویٰ بھٹو‘ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کو ہی مانتے ہیں۔ اگر آصف زرداری جیل چلے گئے‘ پھر پی پی کے اندر ایک نیا گروپ بنے تو پھر غنویٰ بھٹو اس گروپمیں بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت جواز پیش کر دے تو سندھ میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔ جتنے ثبوت زرداری کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں جواز بنانے کی ضرورت ہی نہیں پہلے سے موجود ہے۔

ہاﺅسنگ سوسائیٹیوں میں بڑی کرپشن ہورہی ہے سب کو اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے: افضال ریحان ، ٹیکس گوشواروں کا نظام درست طریقے سے نافذ ہو تو پوری پارلیمنٹ اندر ہوگی:سیف الرحمن ، سندھ میں کرپشن کو کنٹرول نہیں کیا گیا ملک قرضوں پر چل رہا ہے: مریم ارشد ، ارکان پارلیمنٹ کیلئے سختی بڑھ رہی ہے صرف ٹیکس اثاثوں کی بات نہیں ہے: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار افضال ریحان نے کہا کہ ہے کہ جس کسی نے بھی اثاثے چھپائے ہیں اس کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں،سب کو فکر ہے ۔جن کی جائیدایدیں زیادہ ہوتی ہیں انہیں ٹیکس کے حوالے سے بھی جواب دینا پڑتا ہے۔تاہم کافی لوگوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو سب سے پہلے اثاثے شو کرنے چاہئیں تاکہ مثال قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹیز میں زمینوں کی خریدوفروخت میں بڑی کرپشن ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ اچھے منصوبوں کو حکومتوں کو جاری رکھنا چاہئے۔کالم نگارمریم ارشد نے کہا کہ جب تک گوشواروں کے حوالے سے مکمل عمل نہیں ہو گا معاملات بہتری کی جانب نہیں جائیں گے اور حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی۔وزیر اعلی عثمان بزدار کو لوگوں کے حقوق کے لئے بولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو پچھلے سال کا ہیرو مانتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ابھی تک قو م نہیں بن سکے۔قانون کا مطلب اس پر عمل ہے۔سندھ میںگورنر راج فوری نہیں لگ سکتا۔سندھ میں کرپشن کو کنٹرول نہیں کیا گیا۔ملک قرضوں پر چل رہا ہے۔کالم نگارسیف الرحمان نے کہا کہ اگر ٹیکس اور گوشوارں کے نظام کو صحیح طور پر نافذ کیا جائے تو ساری پارلیمنٹ اندر ہو گی۔ٹیکس نہیں دیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا۔اب اثاثے چھپانا مشکل ہے کیوں میڈیا ہے پھر سوشل میڈیا بھی ہے۔بڑے بڑے سرمایہ دار ٹیکس نہیں دیتے تھے لیکن اب ایسا کرنا مشکل ہے۔چیف جسٹس کے حکم کی انتظامیہ اور حکومت پابند ہوتی ہے۔ڈی ایچ اے میں صاف پانی سے گاڑی نہیں دھوئی جا سکتی ۔ہمارے ہاں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی فہرستیں بنتی رہتی ہیں۔تحریک انصاف کو سوچ سمجھ کر بیان دینے چاہئیں بعد میں یوٹرن لینا پڑتے ہیں۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے لئے سختی بڑھتی جا رہی ہے صرف ٹیکس نہیں اثاثوں کی بات بھی ہے۔ایڈن اور ڈی ایچ اے کے خلاف ایک لاکھ نو ہزار درخواستیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ بہتر اقدام ہے۔مسائل ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن ارادہ اور نیت صاف ہو تو حل مل جاتا ہے۔

سونم کپورپاکستانی اداکارفواد خان کےساتھ سکرین پرآنے کو بیتاب

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ اسکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن اسکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی بہترین تھی لیکن کرن نے انہیں واپس بھیج دیا۔ سونم نے مزید کہا وہ سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہیں۔رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔

اکشے اورسلمان سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں شامل

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) امریکی میگزین فوربز نے 2018میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر سب پر بازی لے گئے ہیں جبکہ ایک سو افراد کی اس فہرست میں اکشے کمار اورسلمان خان سمیت جارج کلونی ، کیلی جینر،جے کے رولنگ،برونو مارس، ایڈشیرن ، میسی ، کرسٹیانورونالڈو،ڈریک ، ڈیوین جانسن اور راجر فیڈرر بھی شامل ہیں۔

صنم چوہدری کی ”جیک پاٹ “11جنوری کو ریلیز ہوگی

لاہور(شوبز ڈیسک) پروڈیوسرخرم ریاض کی فلم ”جیک پاٹ “11جنوری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق کثیرسرمائے سے بنائی جانے والی یہ فلم سال رواں میں6جولائی کو ریلیز کی گئی تھی لیکن سینماگھروں کی طرف سے شوکے لئے مناسب ٹائم نہ ملنے کے بعد اسے سینماگھروں سے اتاردیاگیاتھا جس سے پروڈیوسرکو شدید نقصان پہنچا۔فلم کی کاسٹ میں صنم چوہدری ،نورحسن ،جاویدشیخ، عدنان شاہ ٹیپو،ثناا‘©میرا‘ زارا شیخ ‘جان ریمبو‘صاحبہ اور اسماعیل تارا سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔