کراچی (ویب ڈیسک ) محکمہ ایکسائزسندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔یہ مہم ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف 9 جنوری سے 15جنوری تک جاری رہے گی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاو¿لہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ڈائریکٹر جنرل شبیراحمد شیخ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مکیش کمار چاو¿لہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے روڈ چیکنگ مہم کو کامیاب بنائیں اور روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے سے پہلے اس سلسلے میں ایک بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان اس مہم کے شروع سے قبل اپنے ٹیکس جمع کرواسکیں،وزیر ایکسائز نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل اپنے ٹیکس جمع کرادیں۔
Monthly Archives: January 2019
دل میں تکلیف کے بعد مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟اہل خانہ نے دعا ؤں کی اپیل کردی
لاہور (ویب ڈیسک ) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، انہوں نے لاہور کے نجی اسپتال میں بیڈ پر ہی نماز ادا کی۔ڈاکٹروں نے انجائنا کی شکایت پر گزشتہ روز مولانا کی انجیو پلاسٹی کی تھی، معالجین نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جوہرٹاو¿ن لاہورکے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔وہ گزشتہ روز کینیڈا سے واپس پہنچے تو انہیں انجائنا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے خون کے مختلف ٹیسٹ اور انجیو گرافی کے بعد مرض کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی انجیوپلاسٹی کر دی۔نجی اسپتال کے ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شہریار اے شیخ اور مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر جمیل نے انجیو گرافی کے بعد مولانا طارق جمیل کی کامیاب انجیو پلاسٹی کر کے انہیں ایک اسٹنٹ ڈال دیا ہے جس کے بعد مولانا روبصحت ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔مولانا نے اسپتال میں بیڈ پر ہی نماز ادا کی، معالجین نے انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اہل خانہ کی جانب سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا
پیانگ یانگ( ویب ڈیسک ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے تاہم یہ امریکی ردعمل سے مشروط ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کی آمد پر اپنے سالانہ خطاب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن نے ملک کی پالیسیوں اور خطے میں تبدیل ہوتی صورت حال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔کم جونگ ا±ن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کے معاہدے پرعمل درآمد کررہا ہے تاہم امریکا پابندیوں سے متعلق مثبت رویہ اختیار نہیں کرتا تو ہمیں بھی دوسرے آپشن اپنانا ہوں گے۔سربراہ شمالی کوریا نے مزید کہا کہ اگر امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے اپنے وعدوں کی تکمیل کی رفتار تیز کرتا ہے تو جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل میں بھی تیزی آجائے گی۔سربراہ کم جونگ ا±ن نے کہا کہ شمالی کوریا کی سلامتی کے خلاف کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا دنیا ہم سے بہتر رویے کی توقع رکھتی ہے تو عالمی طاقتوں کو بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات میں کم جونگ ا±ن نے جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو تلف کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال2019 کے پہلے دن منگل کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 100 پوائنٹس 9 حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں۔تیزی کے سبب 69فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1 کھرب 59 ارب54 کروڑ9 لاکھ 56 ہزار 495 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں 2 فیصد اضافے سے مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹرمیں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی اور انسٹیٹیوشنز سمیت سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں نے نئے سال کیلئے متعین کردہ ترجیحات کے مطابق خریداری کی جس سے ایک موقع پر979پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی38000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تھی۔تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 929.10 پوائنٹس کے اضافے سے37995.77ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 579.33 پوائنٹس کے اضافے سے 17753.05، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 2194.60 پوائنٹس کے اضافے سے 63368.16 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 491.96 پوائنٹس کے اضافے سے 42 18587. ہوگیا۔ کاروباری حجم پیرکی نسبت 57.24 فیصدکم رہا۔ مجموعی طورپر 9کروڑ 66لاکھ62 ہزار 990 حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 339کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاو¿ 400 روپے بڑھ کر 9400 روپے اور پاکستان ٹوبیکوکے بھاو?99روپے بڑھ کر روپے 2999 ہو گئے۔
افغانستان میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں 20 اہلکار ہلاک
کابل( ویب ڈیسک )افغانستان میں طالبان جنگجووں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع پر افغان پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 6 گھنٹے گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس کے بعد افغان طالبان واپس جانے پر مجبور ہوئے۔افغان پولیس کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تین جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، شدید جھڑپ کے بعد طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ جھڑپ میں کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے جنہیں حملہ آور اپنے ہمراہ لے گئے۔افغان طالبان کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملے اور جھڑپ سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم اس علاقے میں طالبان کی نقل و حرکت کافی عرصے سے جاری ہیں۔
سال نو کا تحفہ: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔سال ِ نو کے آغاز پر عوام کو بڑی خوشخبری مل گئی، محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیونگ اکاو¿نٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شر ح میں 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.74 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.44 فصد اور پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 2.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکا اور اسرائیل یونیسکو کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدہ
نیویارک( ویب ڈیسک ) اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دینے کا الزام لگا کر امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی۔امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت ‘یونیسکو’ کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی، دونوں ملکوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیسکو اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دے رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 2017 میں ادارے کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر یونیسکو کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں جب یونیسکو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر فلسطین کو مکمل رکنیت دی گئی تو اس فیصلے کے بعد امریکا اور اسرائیل نے واویلا کرتے ہوئے یونیسکو کو فنڈز کی فراہمی بھی روک دی تھی۔
اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کیلئے پیشگی ادائیگی کی سہولت بحال کردی
کراچی (ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے مجاز ڈیلروں کو خام مال،معاونتی اشیا اور پرزے درآمد کرنے کی غرض سے درآمد و برآمد کنندگان کی طرف سے 10000 ڈالر تک کی پیشگی ادائیگی کے لین دین کی اجازت دے دی ہے۔یہ فیصلہ برآمدات کے فروغ اور ان صنعتی یونٹس کے ذریعے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی خاطر کیا گیا ہے جو تیار اشیا برآمد کرنے کے لیے پرزے اور خام مال درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں جولائی میں اسٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت پر پابندی عائد کردی تھی جو درآمد کنندگان کو پہلے مجاز ڈیلروں کے ذریعے دستیاب تھی۔
کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل 172 ناموں سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پرغور
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران ای سی ایل میں 172 نام شامل کرنے کے معاملے سمیت 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ، یونین کونسل چیئرمین کی رجسٹریشن، غیر معیاری اسٹنٹس اور کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے 172 افراد کے ناموں کا بھی جائزہ لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔وفاقی کابینہ غربت کے خاتمے سے متعلق کوآرڈینشن کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔کابینہ دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانٹ کوریڈور منصوبے کیلیے رقم جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ منصوبے میں فرینچ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے لئے 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری دے گی۔پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 4 کان کن جاں بحق، ایک زخمی
لورالائی(ویب ڈیسک ) صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث چار کان کن جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ چمالانگ کے علاقے چھ فٹی کی کوئلہ کان میں 5 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرفتار ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کیے جانے کے بعد وکیل درخواست گزار کو کیس ٹرائل کی ایبٹ آباد منتقلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس نمٹادیا۔واضح رہے کہ 2012 میں کوہستان سے موبائل فون کے ذریعے بنی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس میں تحصیل پالس کی یونین کونسل گدار کے دو بھائیوں کو رقص کرتے اور 5 لڑکیوں کو تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکوں کے 3 بھائیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔تقریباً 6 برس تک یہ کیس چلنے کے بعد گذشتہ ماہ 3 دسمبر کواس وقت ڈراپ سین ہوا جب 4 گرفتار ملزمان نے لڑکیوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 3 لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں نالہ چوڑ میں بہا دی گئی تھیں جبکہ 2 لڑکیاں ابھی زندہ ہیں۔اس کیس کا ٹرائل کوہستان کی عدالت میں جاری تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لے رکھا تھا۔آج کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔سماعت کے دوران صوبائی حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل کی ویڈیو جعلی نہیں تھی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی 3 لڑکیوں کو قتل کردیا گیا اور 2 لڑکیوں نے ملزمان کے خلاف بیان دیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام 9 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ایک ملزم شمس الدین قتل ہو چکا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام ایف آئی آر میں نہیں ہیں اور ملزمان نے سارا ملبہ ہلاک ساتھی پر ڈال دیا ہے۔وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کی لاشیں نالے میں بہہ گئیں، پولیس کو تدفین کی جگہ بتائی لیکن وہاں پولیس نہیں گئی۔ساتھ ہی درخواست گزار کے وکیل نے کیس کا ٹرائل کوہستان سے ایبٹ آباد منتقل کیے جانے کی درخواست کی۔جس پر سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ ٹرائل منتقلی اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس نمٹا دیا۔
پاکستان میں دیجیٹل قبریں
اسلام آباد (نیٹ نیوز)پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ سمارٹ قبر متعارف کرا دی گئی ،یہ قبر کسی اور کی نہیں بلکہ انجہانی ڈاکٹر رتھ فاو کی ہے جس کے بار کوڈ کو سکین کر کے ان سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں مدفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔یہ پاکستان میں جزام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاو کی قبر ہے جس پر ’بارکوڈ‘ لگایا گیا ہے۔اس بار کوڈ کو موبائل فون سے سکین کیا جاسکتا ہے، یہ بار کورڈ سکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاوکی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر روتھ فاو کو جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی ‘پاکستان کی مدر ٹریسا’ قرار دیا جاتا تھا اوران کو آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد گورا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ڈاکٹر روتھ فاو 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئی تھیں، انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیاتھا۔ڈاکٹر روتھ فاو کو 1988 میں پاکستانی شہریت دی گئی، ان کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو 1996 میں جذام سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا۔
سال 2019 میں خوش رہنے کے 10 آسان ٹوٹکے
لند ن (ویب ڈیسک ) امریکا میں شائع ہونے والی ایک کتاب ’ وین لائکس آر ناٹ اینف، اے کریش کورس ان دی سائنس آف ہیپینیس‘ کا ہرجگہ چرچہ ہے جسے واشنگٹن یونیورسٹی ان سینٹ لوئی کے پروفیسرٹم بونونے تحریرکیا ہے۔ اس کتاب میں خوش رہنے کے سائنسی طریقے بیان کئے گئے ہیں۔
اس کتاب کے چند اہم طریقے آپ کوسال 2019 میں مسرور اور خوش رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ تو پہلے اس کتاب سے اخذ کردہ 10 ٹوٹکے یہ ہیں جو آپ کی مسکراہٹوں میں اضافے کی وجہ بنیں گے۔
چہل قدمی کے لیے باہر جائیں۔کئی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہےکہ فطری ماحول میں جاکر چند منٹوں کی چہل قدمی سے موڈ اور توانائی بہتر ہوتی ہے۔ تاہم ورزش کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ ورزش سے دماغ کو سکون پہنچانے والے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں اور پورے بدن پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دولت ہی کافی نہیں
یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جاسکتی۔ اس لیےاس سال رقم کے بدلے کوئی مادی شے کی بجائے علم اور تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔ رقم خرچ کرکے کسی پرفضا مقام پر جائیں اور زندگی کو قریب سے دیکھیں۔ کسی کی مدد کرکےدلی سکون حاصل کیجئے۔ نفسیات داں ثابت کرچکے ہیں کہ خیر کے کام اور دیگر لوگوں کی مدد سے دماغی، جسمانی اور نفسیاتی فوائد حاصل ہوتےہیں۔
اپنے لیے وقت نکالیے
روزانہ 30 منٹ اپنے لیے نکال کر کوئی اچھا کام اپنے لیے انجام دیجئے۔ یہ وقت آپ کسی کی مدد کے لیے بھی مختص کرسکتے ہیں اورخوشی پاسکتے ہیں۔ تاہم اپنی فلاح کے لیے کام کرنے سے وقت کی تنگی کا احساس ختم ہوتا ہے اورزندگی پر آپ کا کنٹرول بڑھتا ہے۔ اس طرح حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔
ناکامی کا اعتراف کیجئے!
ناکامی پر ردِ عمل کا طریقہ ہمیں خوش یا اداس کرتا ہے۔ ناکامی ایک بہترین استاد ہے جو تجربہ ضرور دیتی ہے۔ یاد ہے کہ آئی بی ایم کے سربراہ تھامس واٹس نے کیا کہا تھا ، ’ اگر تم کامیابی کی شرح بڑھانا چاہتے ہوتو ناکامیوں کی شرح دوگنی کردو۔‘
نیند پوری کیجئے
نیند دماغ کی مرمت کرتی ہے اور پوری نیند لینے کو مسلسل معمول بنائیں۔ اس سے موڈ بہتر ہوتا ہے اور جسم میں محنت کرنے کی توانائی اور جذبہ بڑھتا ہے۔ نیند کی کمی دماغی صلاحیتوں کے لیے انتہائی مضر ہے۔ اسی لیے نیند کو اہمیت دیجئے تاہم آٹھ گھنٹے سے زائد کی نیند سے بھی اجتناب کیجئے۔
عزم و حوصلے کو بڑھائیں
جس طرح ہم ورزش کرکے تن کو مضبوط کرتے ہیں عین اسی طرح عزم (وِل پاور) کو بڑھانے کی مشق بھی کیجئے۔ روزمرہ کاموں میں ہمارا رویہ اور موڈ مضبوط ہو تو ہم کاموں پر متوجہ رہتے ہیں۔ بار بار فون دیکھنے سے اجتناب کیجئے اور بازار یا اسٹور میں جاتے ہوئے میٹھا کھانے یا چاکلیٹ خریدنے سے دور رہیں۔ یہی عزم مضبوط کرنے کی مشق ہے۔ عزم و حوصلہ بڑھائیں اور خوشیاں حاصل کیجئے۔
خود کا دوسروں سے موازنہ نہ کیجئے
دوسروں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کرنا اداسی اور موڈ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دوسروں کی مالی حیثٰیت اور طرزِ زندگی دیکھ کر کبھی اپنا موازنہ نہ کیجئے کیونکہ یہ بلا کی طرح ا?پ پر حاوی ہوکر مستقل مایوس کرنے کا رحجان ہے۔ اپنے معیارات قائم کیجئے جو حقیقت سے قریب ہوں۔
ملاقات کے لیے وقت نکالیے
کسی سے ملاقات اور بات چیت کے لیے ضرور وقت نکالیے جو نفسیاتی صحت کے لیے ایک عمدہ نسخہ ہے۔ دوستوں سے بات کرنا ایسا ہے جیسا کہ کوئی درد ک±ش دوا لیتا ہے۔ سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ ہم خیال دوستوں سے ملاقات خوشی کے کئی لمحات فراہم کرتی ہے۔ ہفتے میں ایک گھنٹہ کسی نہ کسی دوست، احباب یا رشتے داروں میں گزاریئے۔
سوشل میڈیا کا وقت کم کیجئے
یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنا الجھن اور اداسی کو جنم دیتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر وقت کو کم سے کم کیا جائے۔ کئی مطالعوں سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک کے استعمال سے خود اعتمادی کم ہوتی ہے اور اداسی بڑھتی ہے۔ اس لیے باہر نکل کر لوگوں سے حقیقی انداز میں جاکر ملیں جس کا ہم اوپر بھی ذکر کرچکے ہیں۔
شکر اداکرنا سیکھیں
زندگی کے پرسکون معاملات اور صحت کو یاد کرکے اللہ کا شکر ادا کیجئے۔ ساتھ ہی دوستوں اور ہمدردوں کا بھی اعتراف کرکے ان کے شکرگزار بنیں۔ شکروقناعت ایک سادہ لیکن طاقتور شے ہے جو ا?پ کی زندگی میں مسرت بکھیرسکتی ہے۔


















