خادم رضوی اور افضل قادری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، اعجاز اشرفی اور فاروق الحسن کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے لاکر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزموں کو تھانہ سول لائن لاہور میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، عوام الناس کو اکسانے اور قومی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔خادم حسین رضوی کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی کی پیشی کے وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ملزمان کی جانب سے وکیل مرتضی علی پیر زادہ، طاہر منہاس اور ناصر منہاس عدالت میں پیش ہوئے اور ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

آئندہ دو ہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا: چیئرمین واپڈا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہےکہ آئندہ دو ہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا جب کہ ڈیم کی بولی میں عبدالرزاق داو¿د کی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراو¿ نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈا) لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ مہمند ڈیم بہت منفرد ہے، اس طرح کا ڈیم 4 ،5 دہایوں کے بعد بننے جارہا ہے، ڈیم کیلئے سپریم کورٹ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہو جائے گا، ڈیم اور اس کا پاور ہاو¿س 5 سال تک مکمل ہو گا، منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 310 ارب روپے تک ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ مہمند ڈیم 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا اور منصوبے سے 800 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جب کہ اس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی۔چیئرمین واپڈا نے مزید بتایا کہ مہمند ڈیم کی بولی میں چائنا گزوبا، ڈیسکون اور پاور چائنا، ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچرز نے حصہ لیا، چائنا گزوبا اور ڈیسکون جوائنٹ وینچر کامیاب قرار پایا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داو¿د کی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراو¿ نہیں؟چیئرمین واپڈا نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا ایسا ہے، ہمیں اس بات سے غرض نہیں کس کی کمپنی ہے، جوائنٹ وینچر میں چائنا گزوبا کا شیئر 70 فیصد اور ڈیسکون کا 30 فیصد ہے۔

آفریدی پر سلمان بٹ کے سنگین الزامات ،بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ 2010ءمیں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے تحت ملنے والی سزا پوری ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016ئ کیلئے قومی سکواڈ میں میری شمولیت کے روکا۔سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بلایا اور نیٹ پریکٹس کروا کر فٹنس کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں تو میں نے کہا کہ بالکل تیار ہو۔ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا مگر پھر آفریدی، جو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے، نے مداخلت کرتے ہوئے ٹیم میں میری شمولیت رکوا دی۔a

چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عبادسی کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران مختلف کیسز پر 20 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کےخلاف ایم ڈی پی ایس او کی تریری کے معاملے پر، خلاف ضابطہ بھرتیوں پرپی آئی اے انتظامیہ کیخلاف، سابق وزیرزاہدبھرگری،سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کیخلاف، سندھ کے سابق وزرائ سہیل انورسیال،جام خان شوروکیخلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کا 172 افراد کے نام ای سی ایل جائزہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے گئے 172 افراد کے نام فوری طور پر فہرست سے نہ نکالنے اور اس معاملے کو ای سی ایل جائزہ کمیٹی کوبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر کو جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظرثانی کی جائے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر کوئی نام وزارت داخلہ کے ذریعے آئے گا اسے ای سی ایل میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کا جائزہ لیا جائے اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 172 افراد کے ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ جائزہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا جو کہ ان سے متعلق سفارشات دے گی جن پر کابینہ اپنے ا?ئندہ اجلاس میں زیرغور کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا جہاز دیا جس میں وہ فرار ہوئے اور اب تک واپس نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ مجرم کو فرار کرانے پر شاہد خاقان عباسی کو نوٹس دیتی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ای سی ایل میں شامل کیے گئے 172 افراد کے ناموں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور قانونی ماہرین کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کراچی کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق کراچی میں ترقی کے لیے اومنی گروپ پر بھروسا نہیں کرسکتا، 2 ہزار ارب روپے جو سندھ کے عوام پر لگنے تھے وہ دبئی اور لندن میں خرچ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس کی نگرانی میں وفاق کا پیسا کراچی سمیت سندھ بھر میں خرچ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ دو ہزار ارب روپے محلات خریدنے اور پرائیوٹ جہازوں کے کرایوں پر خرچ ہوئے، ا?ج وہ لوگ تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں جو کمرشل فلائٹ پر لاہور سے کراچی نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کیسز پر توجہ دے، دھمکیاں نہ دے، پیپلزپارٹی کے چار پانچ لوگوں کو نہیں پتا کہ کیا ہوا باقی سندھ کے بچے بچے کو پتا ہے کہ پیسا کہاں خرچ ہوا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے چولستانی عوام کے دل جیت لیے ،ہینڈ پمپ سے پانی پیا ،اہل علاقہ میں گھُل مل گئے

بہاولپور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول چولستان کے دورے پر پہنچے اور عوام میں گھل مل گئے، ان کے مسائل سنے اور حکام کو ہدایات جاری کیں مگر اس دوران وہاں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا کہ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر چولستان پہنچے اور وہاں پانی کا معیار چیک کرنے کیلئے نل سے پانی بھی پیا جسے کھارا پایا اور حکام کو صاف پانی کا بندوبست کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ عوام سے ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار کا سامنا ایک بزرگ خاتون کیساتھ ہو گیا جنہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کس کے سامنے کھڑی ہیں اور انہیں یہ سمجھانے کیلئے کچھ ایسا طریقہ اختیار کیا گیا کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی۔ہوا کچھ یوں کہ سردار عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے ملاقات کی تو وہ حیرت کے مارے دیکھنے لگیں کہ آخر یہ عینک والا ’با?‘ کون ہے جس پر وزیراعلیٰ کیساتھ موجود شخص نے خاتون سے کہا ”یہ پنجاب کے بڑے وزیراعلیٰ ہیں۔۔۔ جس طرح ’شہباز شریف‘ ہوتا ہے، اس طرح یہ ہے اب وزیراعلیٰ، عثمان بزدار صاحب۔۔۔“

گزشتہ 6ماہ کے دوران گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

کراچی(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت میں 42.66، سونا 5.75 اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6.17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد، سونا 5.75 فیصد اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کا تیل 32.60 فیصد اور موٹر فیول 26.41 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 4 فیصد اور چائے کی پتی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ دسمبر میں ریل کے کرایوں میں 19.30 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاق کیطرح پنجاب نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے؟حمزہ شہباز چیئر مین پی اے سی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب میں بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی لیکن اب پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ہی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ذارئع کے مطابق پنجاب حکومت نے ”کچھ لو اور کچھ دو” کے فارمولے پر حمزہ شہباز کو چئیرمین شپ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وزیر قانون نے سات جنوری سے قبل ہی یہ معاملات طے کرنے کی کوششوں کا آغاز رکھا ہے۔ حکومت اپوزیشن سے پبلک اکاو?نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے بدلے میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سازی میں معاونت مانگے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پی اے سی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ہو جائے گی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اس حوالے سے جلد حمزہ شہباز شریف سے رابطہ بھی کریں گے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی

کیپ ٹاو¿ن(ویب ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے تاہم سیریز میں واپس ا?نے کے لئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں۔توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی اور حسن علی کی جگہ محمد عباس کھیلیں گے۔ نیو لینڈز کیپ ٹاو¿ن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں، اس گراو¿نڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ہوئے ہیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی، 2003 میں پاکستان کو اننگز اور 142 رنز، 2007 میں پانچ وکٹوں اور 2013 میں چار وکٹوں سے ہرایا، اس میچ میں اسد شفیق اور یونس خان کی سنچریاں بھی پاکستان کو ہار سے نہ بچا سکی تھیں۔پاکستان نے ا?ج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی، اگر جنوبی افریقا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا تو وہ ہوم گراو¿نڈ پر پاکستان کے خلاف پانچویں سیریز جیت لے گی۔ اس سے قبل 1994 میں جنوبی افریقا نے ایک صفر،2002 میں دو صفر، 2007 میں دو ایک اور 2013 میں مصباح الحق کی پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔1997 میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ایک ایک سے برا بر رہی تھی، 2003 میں پاکستان نے ہوم گراو¿نڈ پر جنوبی افریقا کے خلاف واحد سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی اس جیت میں 11 وکٹیں لے کر مرکزی کردار ڈوئن اولیوئیر نے ادا کیا۔جنوبی افریقا کے اسٹرائیک بولر ورنن فیلینڈر کے زخمی ہونے کے بعد اولیوئیر کو کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا، فیلنڈر اب فٹ ہوگئے ہیں۔کیپ ٹاو?ن میں فلینڈر نے 9 ٹیسٹ میچوں میں 16 کی اوسط سے 49وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اس کے علاوہ وہ بولنگ ا?ل راو?نڈر کا کردار بھی ادا کرتے ہیں، انھوں نے پچھلے 21 میچوں میں 700 سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔ کگیسو ربادا بھی جنوبی افریقی پیس بیٹری کا حصہ ہیں جب کہ پروٹیز کے سب سے سینیئر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ڈیل ا سٹین کو بھی ڈراپ نہیں کیا جائے گا، اولیوئیر کو کھلانے کا واحد طریقہ بیٹسمین تھیونس ڈی برو¿ن کو ڈراپ کرنا ہے۔نیو لینڈز کی پچ پر اسپنرز کے لئے مدد موجود ہے،کیپ ٹاو?ن ٹیسٹ کے چوتھے اور پانچویں دن کو وکٹ سے ممکنہ طور پر اسپنرز کو ملنے والی مدد کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبان ٹیم اپنے اسپنر کیشپ مہاراج کو ڈراپ کرنے کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا، پاکستان کے خلاف اسپن بولر بھی کھلانا چاہتا ہے اور یہ ذمہ داری کیشو مہاراج پوری کریں گے اور پاکستان یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائے گا۔

فیصل واڈا کی صحافیوں کیساتھ جھڑپ ،آگے سے ایسا کام ہو گیا جو انہوں نے سو چا بھی نہ تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو سوالوں کے دوران صحافیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا ہی بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافیوں نے سوال کیا تاہم وفاقی وزیر کے سخت لہجے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کیا۔ فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کی لیکن رپورٹرز نے کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا۔فیصل واوڈا پھر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی دباو¿میں نہیں آئیں گے،مکمل توجہ کام پرہے، کچھ لوگوں کے منفی ایجنڈے کے باعث ڈیم نہیں بن سکے، مہمندڈیم وقت سے پہلے شروع اورجلدمکمل ہوگا، کسی کوپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ کسی ملزم کوجوابدہ نہیں ہوں،پہلے وہ اپناحساب دیں، اپنی وزارت کوکہہ دیاایک دن کے نوٹس پرہرگزجواب نہیں دیاجائےگا،پیرکوخط آیاکہ منگل کوپی اےسی میں جواب دیاجائے۔

وزیراعظم عمران خان کے ’استاد‘ انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کو تعلیم دینے والے استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میجر جیفری ڈگلس کا بدھ 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔میجر ڈگلس 21 اکتوبر 1917ءکو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔وزیراعظم عمران خان طالب علمی کے دور میں میجر جیفری ڈگلس سے بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں16.5فیصد تک اضافہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرعائدجنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 4فیصدسے 16.5فیصدتک اضافہ کردیا۔گزشتہ روزایف بی آرکی طرف سے جاری باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پرعائدجی ایس ٹی کی شرح میں9فیصد ،ہائی اسپیڈڈیزل پر4 فیصد،مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی کی شرح میں15فیصداورلائٹ ڈیزل آئل پرجی ایس ٹی کی شرح میں 16.5فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 8 فیصدسے بڑھا کر17فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اورلائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح میں 0.5 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کاکہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی وجہ سے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ منتقل نہیں کیاگیا اگر پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی سابقہ شرح برقراررکھی جاتی تو مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی عوام کومنتقل ہونا تھی۔ایف بی آرحکام کاکہناہے کہ ہرماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں ردوبدل کی جاتی ہے۔

زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ میں3.5 روپے کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ٹیکسٹائل سمیت 5 برآمدی صنعتوں کیلئے خوشخبری ملک بھر میں زیروریٹڈ صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کردی گئی۔برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کی جانب سے یہ مطالبہ کہا گیا تھا کہ اس وقت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی زیادہ نرخ پر مل رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت آئندہ 5 سال کیلئے برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے 7 روپے یونٹ کے کا نرخ مقرر کرے۔