دوحہ(آئی این پی) اعصام الحق قریشی نے نئے سال میں فاتحانہ انٹری کی ہے، وہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈرس سیپی اور مارکو پر مشتمل اٹالین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
Monthly Archives: January 2019
انٹرنیشنل کبڈی چمپئن شپ کا آج سے فیصل آباد میں آغاز
فیصل آباد (آئی این پی)انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ، بھارت ، ایران کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچز 6اور 7جنوری کو کھیلے جائیں گے ،ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی،بھارتی ٹیم آئندہ 2روز مین پاکستان آئے گی،چیمپئن شپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ انٹر نیشنل کبڈی چیمپئن شپ3سے7جنوری تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی ہے، ایرانی کبڈی ٹیم کے فیصل آباد پہنچنے پر کمشنر آصف اقبال نے مقامی ہوٹل میں ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کبڈی ٹیم کے کپتان حامد زیر نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، شاندار استقبال پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، ہم کبڈی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرامید ہیں، پاکستان کے کھلاڑی کبڈی بڑی ذہانت سے کھیلتے ہیں۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرو ر نےکہا کہ انڈیا اور ایران کو پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی گئی تھی جس پر دونوں ٹیموں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ایران کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ انڈیا کی ٹیم کے ویز وں کے حوالے سے معاملات مکمل ہوچکے ہیں اور یہ ٹیم آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی اور عالمی معیار کے مطابق قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو ایران اور انڈیا کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلنے کاموقع دیا جائے گا۔ 6اور 7جنوری کو نیشنل چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم قومی پلیٹ فار م پر مہمان ٹیموں سے میچز کھیلے گی ۔انہوں نے بتایا کہ میچز سرکل کبڈی سٹائل میں منعقد ہونگے ۔انہوں ایران اور انڈیا کی ٹیم کی آمد کو پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کی کاوش قرار دیا ۔انہوں نے بتایاکہ مستقل میں بھی انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں آکر کھیلنے کیلئے مدعو کیا جاتا رہے گا ۔
پاکستان ویمن کر کٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنیکی ضرورت :ثنائ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان مقابلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ اسٹرکچر بہت آگے ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کے لیے انہیں طویل انتظار کرنا پڑا، اگر پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر بہتر ہوگا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح 13 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ثنا میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ اور سال کی بہترین ٹیموں میں آنا اعزاز ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہو، ویمن کرکٹرز کے لیے ٹاپ رینکنگ میں آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اپنی کارکردگی سے متعلق سابق کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ ان کی انفرادی پرفارمنس اچھی رہی لیکن ٹیم نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن ٹورنامنٹس میں نہیں۔کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر ثنا میر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا سوال بہت مشکل ہے اس بارےمیں اکثر سوچتی بھی ہوں لیکن پاکستان کے لئے کھیلنا اچھا لگتا ہے جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلوں گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بولنگ کے شعبے میں ثناءمیر 663پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ 5بہترین آل رانڈرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔
بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی :سرفراز
کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کیپ ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اسپنر ٹیم میں شامل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پلئینگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور سیریز میں بانس بیک کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رنز اچھے ہوں تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ محمد عباس دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ کل سے پچ آج مختلف دکھائی دے رہی ہے، یاسر شاہ کیپ ٹان کی پچ پر وکٹیں حاصل کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمدعباس اور ورنن فلینڈر کا موازنہ نہیں، عباس نے ابھی کرئیر کا آغاز کیا ہے، امید ہے فلینڈر کی طرح محمد عباس بھی نیولینڈز میں بولنگ انجوائے کرے گا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بلے بازوں کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں چیزیں بھی اٹھا اٹھا کر پھینکی تھیں تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کی تھی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیپ ٹان ٹیسٹ کے لیے اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کے خواہشمند تھے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق کو کھلانے پر بضد ہیں۔موجودہ قومی ٹیم میں اس وقت اسد شفیق ہی واحد بلے باز ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹان میں شروع ہو گا۔
مکی نے ڈریسنگ روم میں لڑائی کی خبروں کومستردکردیا
کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا میں پہلے ٹیسٹ کے بعد ڈریسنگ روم میں لڑائی کے حوالے سے آنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ہر میچ کے بعد میٹنگ کرتے ہیں، ہاں یہ میٹنگ تھوڑی سخت ہوگئی تھی لیکن میڈیا میں آیا کہ میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا اور ایسا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو سنسنی خیز بنا کر دکھایا گیا۔مکی آرتھر نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے ماحول کا دارومدار جیت اور ہار پر منحصر ہوتا ہے، شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول بھلا کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جو باتیں ہوئیں وہ اب پرانی ہوچکی ہیں اور اب ہماری توجہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے، مجھے یقین ہے کہ یہی کھلاڑی ہمیں دوسرے ٹیسٹ میں فتح دلا سکتے ہیں۔سرفراز احمد کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سرفراز ہی کپتانی کے بہترین امیدوار ہیں، کپتان کی سب سے بڑی ذمہ داری وکٹ کیپنگ کرنا ہے جس کے ساتھ ساتھ ہم ان کی بیٹنگ سے بھی کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ کا میدان آج سے لگے گا،قومی سکواڈ میں عباس کی انٹری پکی
کیپ ٹاﺅن(ندیم شبیر سے ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں سینئربیٹسمین اظہرعلی اوراسدشفیق کوایک اورموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہو گی جن کو حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔جنوبی افریقن ٹیم کی فائنل الیون میں فاسٹ بولرورنن فلینڈرکی واپسی ہو گی، کیپ ٹاﺅن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں، گرین کیپس نے اس میدان میں 3 ٹیسٹ کھیلے اور ایک بھی نہیں جیتا۔تفصیلات کے مطابق آج سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے۔باﺅلنگ میں محمد عباس کی فائنل الیون میں واپسی ہوگی۔خیال رہے کہ کیپ ٹاﺅن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، گرین کیپس نے اس میدان میں تین ٹیسٹ کھیلے اور ایک بھی نہیں جیتا۔ نیو لینڈز کیپ ٹان میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں، اس گرانڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ہوئے ہیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی، 2003میں پاکستان کو اننگز اور 142رنز، 2007میں پانچ وکٹوں اور 2013میں چار وکٹوں سے ہرایا، اس میچ میں اسد شفیق اور یونس خان کی سنچریاں بھی پاکستان کو ہار سے نہ بچا سکی تھیں۔پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی، اگر جنوبی افریقا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا تو وہ ہوم گرانڈ پر پاکستان کے خلاف پانچویں سیریز جیت لے گی۔ اس سے قبل 1994میں جنوبی افریقا نے ایک صفر،2002میں دو صفر، 2007میں دو ایک اور 2013میں مصباح الحق کی پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔1997میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ایک ایک سے برا بر رہی تھی، 2003میں پاکستان نے ہوم گرانڈ پر جنوبی افریقا کے خلاف واحد سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔جنوبی افریقا کے اسٹرائیک بولر ورنن فیلینڈر کے زخمی ہونے کے بعد اولیوئیر کو کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا، فیلنڈر اب فٹ ہوگئے ہیں۔کیپ ٹاون میں فلینڈر نے 9ٹیسٹ میچوں میں 16کی اوسط سے 49وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا، پاکستان کے خلاف اسپن بولر بھی کھلانا چاہتا ہے اور یہ ذمہ داری کیشو مہاراج پوری کریں گے اور پاکستان یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائے گا۔
سرفرازمیں فیصلہ لینے کی صلاحیت کمزور،طاہرشاہ سینئر کھلاڑیوں کو پچ کومدنظر رکھ کر بہترپلاننگ کرنی چاہیے،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے مشکل کام فتح کو برقرار رکھنا ہے اس کے بغیر بہتری ممکن نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میںقومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی ہے کپتان کمزور ہے۔کپتان میں فیصلہ لینے کی بھی صلاحیت کمزورنظرآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خامی کو تسلیم کرنا بہادری ہے۔ٹیم میں چار کھلاڑی تو ان فٹ ہیں لیکن باقی بھی سپر فٹ نہیںہماری ٹیم نیچے کی طرف جارہی ہے۔میں سمجھتا ہوں سینئر کھلاڑی کو پچ کا اندازہ پہلے ہی ہو جانا چاہئے تاکہ وہ پہلے سے پلاننگ کر لے۔فیلڈنگ اور باﺅلنگ میں مضبوطی کسی بھی ٹیم کے لئے بہت ضروری ہے اس پر جیت کا انحصار بہت زیادہ ہوتا ہے سکور تو بیٹسمین نے ہی کرنا ہوتا ہے۔آسٹریلیا میں جو میچز ہوتے ہیں اس کی کمرشل ویلیو زیادہ ہوتی ہے۔آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی ریورس سویپ بہت کر تے ہیں۔
پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔
ڈنمارک میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثہ، 6 افراد ہلاک
کوپن ہیگن(ویب ڈیسک) ڈنمارک میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔خبر ایجسنی کے مطابق حادثہ دو جزائر کے درمیان پ±ل پر پیش آیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔مقامی وقت کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 131 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور مال بردار گاڑی کی بوگی کی چھت اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر ریل گاڑی کو جا لگی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان 18 کلومیٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے ف±ونَین سے ملاتا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تعینات
لاہور (ویب ڈیسک)جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی لاہور سے گریجویشن اور ماسٹرز کیا۔آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لائ کی ڈگری حاصل کی۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو فروری 2010 میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا اور آپ دسمبر 2016 سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔سپریم کورٹ میں جج تعینات ہونے سے قبل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لاہور ہائی کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہو گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے کی معیاد 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 18 جنوری سے چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
لٹکے پیٹ سے جان چھڑانے کے آسان طریقے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )بڑھتے وزن کا سب سے منفی اثر باہر کو لٹکتا پیٹ ہوتا ہے جو کہ ایک بار باہر نکلنے کے بعد بمشکل ہی اندر جاپاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے وزن کے بڑھنے سے زیادہ باہر کو لٹکتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو ان آسان تجاویز کو پڑھیئے اور عمل کیجئے۔ امید ہے کہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔دوپہر تین سے چار بجے کا وقت آپ کے وزن کیلئے بے حد اہم ہوتا ہے۔ اس ایک گھنٹے کے بیچ ایک پروٹین سے بھرپور خوراک لینا نہ بھولیں۔ یہو کوئی پروٹین بار بھی ہوسکتی ہے۔یا پھر کم چکنائی والا پنیر یا پھر سیب کے ساتھ چند بادام۔ اس سے آپ کے خون میں شکر کی سطح متوازن رہے گی اور میٹابولزم تیز ہوگا۔گیند کی مدد سے ورزش کو اپنی عادت بنالیں۔ اس کیلئے فرش پر چت لیٹ جائیں۔آپ کے ہاتھ سر سے اوپر ہونے چاہئیں۔ اپنے ہاتھوں میں ایک گیند تھام لیں۔ اب اس گیند کو اپنے پیٹ کی جانب لائیں۔اس کیلئے آپ کو تھوڑا سا اوپر جھکنا پڑے گا۔ ساتھ ہی اپنی ٹانگوں کو بھی سینے کی جانب لائیں۔ کوشش کریں کہ آپ یہ گیند اپنے ٹخنوں پر پھنسا سکیں۔ دس سے بارہ بار اس عمل کو دوہرائیں تاہم یاد رہے کہ اس عمل کے دوران آپ کی کمر فرش سے لگی رہنی چاہئے۔اپنی زندگی سے چینی کو نکال دیں۔ اس طرح آپ کے جسم میں انسولین کی سطح کم اور گلوکاگون کی سطح بلند رہے گی۔ یہ ایک ہارمون ہے جو کہ پیٹ کم کرنے کیلئے بے حد معاون ہوتا ہے۔پیٹ میں گیس نہ جمع ہونے دیں۔ اس کیلئے چبانے کی عادت ڈالیں۔ چبانے سے مراد یہ ہے کہ آپ جو بھی کھاتی ہیں، اسے اچھی طرح چبائیں۔ یاد رکھیں کہ ہاضمے کا عمل معدے میں نہیں بلکہ منہ سے شروع ہوتا ہے اور جب آپ منہ کو اس کے حصے کا کام نہیں کرنے دیتی ہیں تو پھر پیٹ بڑھنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔اپنے دن کے ساٹھ منٹ صحت مند غذا تیار کرنے میں بیس منٹ کارڈیو ایکسرسائز اور دن میں تین بار پندرہ پندرہ منٹ سٹرینتھ ٹریننگ میں گزاریں۔ اس عمل سے آپ باآسانی ہفتے میں ایک سے دو پونڈ وزن کم کرسکتی ہیں۔کوشش کریں کہ آپ اپنے کھانوں میں عام نمک کے بجائے سمندری نمک ڈالیں۔ سمندری نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اپنے کارڈیو ایکسرسائز میں باکسنگ کو شامل کریں۔ جب آپ تیزی سے مکے چلاتی ہیں تو اس سے جسم کے بیچ کے حصے کے مسلز سخت ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی کارڈیو روٹین کو بھی زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ جن دنوں آپ پیٹ کم کرنے کی کوشش میں ہوں، ان دنوں اپنے لباس کی جانب دھیان دیں اور ایسے کپڑے پہنیں جن سے آپ کا پیٹ کم دکھائی دے۔اپنی پلیٹ میں نکالی گئی مقدار پر دھیان دیں۔ یاد رکھیں کہ کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ ساتھ مقدار کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کم مقدار میں نقصان دہ اجزا بھی اتنا موٹا نہیں کرتے جتنا زیادہ مقدار میں ڈائیٹنگ کے نام پر لی گئی اشیا۔صبح ناشتے میں ہول ویٹ کا ایک سلائس گھریلو پی نٹ بٹ اور ایک کپ بیری کے لیں۔ کھانے میں پالک کا سلاد ، ایواکیڈو، ایک گرل شدہ ٹوفو اور دیگر سبزیوں کے سلاد کے لیں۔ رات کھانے میں بھنا گوشت یا مچھلی، بھنا آلو لیں۔ اس کے علاوہ اگر بھوک لگے تو چکنائی سے پاک دہی اور کھانے کے چمچ سورج مکھی کے بیجوں کے لیں۔خوش رہیں اور قہقہے لگائیں۔ اس طرح آپ کے مسلز بھی سخت ہوں گے۔حتیٰ کہ یوگا انسٹرکٹر بھی پیٹ کی ورزش میں لافنگ ایکسرسائز بھی کرواتے ہیں۔
کیٹ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی: سرفراز احمد
کراچی (ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کیپ ٹاو¿ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جب ک پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اسپنر ٹیم میں شامل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پلئینگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور سیریز میں باو¿نس بیک کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رنز اچھے ہوں تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ محمد عباس دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ کل سے پچ آج مختلف دکھائی دے رہی ہے، یاسر شاہ کیپ ٹاو¿ن کی پچ پر وکٹیں حاصل کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمدعباس اور ورنن فلینڈر کا موازنہ نہیں، عباس نے ابھی کرئیر کا آغاز کیا ہے، امید ہے فلینڈر کی طرح محمد عباس بھی نیولینڈز میں بولنگ انجوائے کرے گا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بلے بازوں کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں چیزیں بھی اٹھا اٹھا کر پھینکی تھیں تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کی تھی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ کے لیے اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کے خواہشمند تھے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق کو کھلانے پر بضد ہیں۔موجودہ قومی ٹیم میں اس وقت اسد شفیق ہی واحد بلے باز ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاو¿ن میں شروع ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک کروڑ شہریوں کے ووٹ غیر موثر کردیئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن حکام نے ملک بھرمیںایک کروڑ شہریوںکے ووٹ غیر موثر کردیئے ہیں، ووٹ مستقل اور عارضی پتے پر درج نہ ہونے والے و وٹو ں کوغیر موثر کیا گیاہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پتہ تبدیل کرانے کے لئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اب غیر موثر ووٹرز ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق تمام غیر موثر ووٹ مستقل پتوں پر منتقل کر دئیے جائیں گے،غیر موثر ووٹرز مستقل اور عارضی پتے پر اندراج کروانے کیلئے 28فروری کی تاریخ دی گئی ہے۔


















