شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر) غلطی سے ٹوکہ چل گیا، چوری ڈکیتی نہ فراڈ لیکن شہری لاکھوں روپے کی رقم سے محروم.بیوپاری نے 4لاکھ 20 ہزار کی رقم غلطی سے چارہ کاٹنے والے ٹوکہ میں کتر ڈالی ،یہ واقع پیش آیا شکرگڑھ کے سرحدی گا¶ں اخلاص پور میں جہاں بیوپاری طارق 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم مویشیوں کی خریداری کے لئے گھر لے کر آیا. رقم سے بھرا شاپر مویشیوں کے چارہ کے قریب رکھا اور خود چارہ مشین پر کام کرنے لگا طارق نے بے دھیانی میں چارے کے ساتھ پیسوں والا شاپر بھی چارہ مشین میں ڈال کر 4 لاکھ 20 ہزار کی رقم کتر ڈالی ،غریب آدمی ہوں غلطی سے نقصان کر بیٹھا ہوں. گورنر اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ میری مدد کی جائے۔
Monthly Archives: January 2019
پٹرول سستا مگر کرائے کم نہ ہوئے ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ، مسافر پریشان
لاہور (سروے : مہران اجمل خان /تصاویر : سجاد مغل )پٹرول میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم ناکیے ،صوبائی دارلحکومت میں عوام اور کنڈکٹروں کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،شہر میں چلنے والی لوکل ویگنوں کی جانب سے پرانے کرایوںکی وصولی بدستور جاری، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے خاموشی اختیار کر لی، حکومت پنجاب عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا اقدام ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے،شہریوں نے خبریں سروے میں حکومت سے کراےوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ۔ بتا ےا گےا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدنئی قیمتوں کا اطلاق تو کر دےا گےا مگر ٹرانسپورٹرزکی جانب سے کراےوں میں کمی نہیں کی گئی اس حوالے سے محمد ریاض ، محمد نواز ، احسن ، محمد صدیق ، محمد اکرم ، مشتاق ، علی شاہد ، محمد عدنان، شکیل احمداور زیشان احمد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرزپٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کے باوجودسفر کا کرایہ زیادہ وصو ل کررہے ہیں۔ پٹرول کی وجہ سے کرایوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا اور بسوں ویگنوں کے کرائے آسمان پر پہنچ چکے تھے ۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد کرایوں میں فی الفور کمی کی جائے اور حکومت اس کا نوٹس لے تا کہ غریب عوام کو سستی سواری میسر ہو سکے۔اگر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا جائے تو کرایوں میں کمی کیساتھ انسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی جس سے شہریوں کو کافی حد تک فائدہ ہوتا ۔پٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی جس کی وجہ سے عوام تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ رہے ۔ حکومت پنجاب عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا اقدام ہے مگر یہ اقدام عوام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہورہا اس کا تمام فائدہ ٹرانسپورٹرز کو پہنچ رہا ہے حکومت فوری طور پر کرائے کم کرنے کیلئے کریک ڈاو¿ن کرے۔ اس حوالے سے ترجمان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا کہ پچھلی بار پٹرول کی قیمتوں میں جب اضافہ کی گےا تھا تو کراےوں میں اضافہ نہیں کیا گےا تھا جبکہ کراےوں میں اضافہ ےا کمی اس وقت کی جاتی ہے جب پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے سے زیادہ اتار چڑھاﺅ ہو ۔
منیشا کوائرالا نے کینسر کی بیماری کو اپنے لیے باعث غنیمت قرار دے دیا
ممبئی( ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالا نے کینسر کی بیماری کو اپنے لیے باعث غنیمت ثابت قرار دے دیا۔اپنی بیماری کے حوالے سے منیشا کوئرالا نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ا نہیں یہ جان لیوا بیماری اپنی ہی غفلت کی وجہ سے لگی۔اداکارہ نے بتا یا کہ ا نہوں نے اپنے جسم کی حفاظت نہیں کی اور انتہائی لاپرواہ طرز زندگی کی وجہ سے انہیں کینسر لاحق ہوا۔واضح رہے کہ منیشا کوئرالا 2012 میں ’اورین کینسر‘ میں مبتلا ہوگئیں تھیں اور کئی ماہ تک ان کا علاج ہوا تھا، بعد ازاں امریکا میں ان کی سرجری کی گئی تھی۔سرجری کے بعد اداکارہ کو کینسر فری قرار دیا گیا تھا۔
اربوں بجٹ کے باوجود پنجاب پولیس ملزموں کو رسیوں میں باندھ کر عدالت لانے لگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) کروڑوں روپے کے بجٹ رکھنے والی لاہور پولیس کے پاس ہتھکڑیوں اور پولیس وین کا فقدان، ملزمان کو ہتھکڑیوںکے بجائے رسیوں سے جبکہ پولیس وین کے بجائے موٹر سائیکلوں، ےار کشہ پر عدالتوں میں پیش کرنا معمول بن گیا۔ متعدد واقعات رونما ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس کی جانب سے کوئی سدباب نہ کیا جا سکا ہے جس کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق صو با ئی دار الحکومت میں لاہور پو لیس کی جا نب سے ملزمان کو ہتھکڑیوں کے بجا ئے رسیوں اور کپڑوں سے باندھ کر سمیت عدا لت میں پو لیس وین کے بجا ئے مو ٹر سائےکل ےا رکشہ پر پیش کرنا معمول بن گیا ہے۔ دو روز قبل تھانہ کاہنہ کے پاس ملزموں کو لگانے والی ہتھکڑیاں کے فقدان پر پولیس نے 26 ملزموں کو رسیوں میں باندھ کر ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں پیش کیا۔ ملزموں کو نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو رسیوں سے باندھ کر پیش کرنے پرتفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ تفتیشی افسر نے اپنی بے بسی اور ہتھکڑیوں کی کمی کا رونا رویا، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایسا ہی واقعہ تھانہ مصطفی آباد پولیس اہلکار ملزموں کو کپڑوں سے باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا گیا، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو مصطفی آباد کے اے ایس آئی شہزاد نے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا کرنے والے حقیقی بھائیوں محمد عباس، زاہد اور سلیم کو کپڑے سے باندھ کر پیش کیا۔دوسری جا نب لاہور پولیس کے پاس ہتھکڑیوں کی کمی کے بعد اب ملزموں کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے گاڑیاں بھی کم پڑ گئیں، پولیس نے ملزموں کو گاڑیوں کی بجائے موٹر سائیکلوںاور ر کشہ پر عدالتوں میں پیش کرنا شروع کر دیاہے۔تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی اقبال نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم فاروق کو جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے موٹر سائیکل پر بٹھا کر کینٹ کچہری پیش کیا پولیس افسر ملزم کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر عدالتوں کے چکر لگاتا رہا ، اے ایس آئی اقبال کا کہنا تھا کہ ملزموں کو پیش کرنے کے لئے گاڑیاں نہیں ہیں اور گاڑیوں کی کمی اعلیٰ پولیس افسروں کے نوٹس میں ہے، لاہور پولیس کی طرف سے ملزموں کو موٹر سائیکلوں پر عدالتوں میں پیش کرنے کے واقعات پر حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،واضح رہے متعدد بارعدالتوں میں جن ملزموں کو پیش کیا جاتا ہے انہیں ہتھکڑی کی بجائے رسیوں یا پھر کسی دوسری چیز سے ان کے ہاتھ باندھ کرپیش کیا جاتا ہے جس کی وجہ پولیس اہلکارں کی جانب سے ہتھکڑیوں کی کمی بتائی جاتی ہے۔
2018 میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بجائے پاکستانی فلموں کا راج رہا، نبیل قریشی
کراچی (ویب ڈیسک ) فلمساز و ہدایت کار نبیل قریشی نے سال 2018 کو پاکستانی فلموں کے لیے زبردست قرار دے دیا ہے۔نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’سال 2018 پاکستانی فلموں کے لیے شاندار رہا اور اس سال سینما نے ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں سے کمائی کی جو کہ بڑی کامیابی ہے‘۔آخر میں نبیل قریشی نے امید ظاہر کی کہ 2019 بھی پاکستانی فلموں کے لیے زبردست رہے گا۔
سندھ میں سیاسی محاذ گرم ، گیلانی بھی متحرک ، اہم ٹاسک مل گیا
کراچی(وائس آف ایشیا ) سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے سندھ حکومت مخالف محاذ کے بعد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سندھ حکومت کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔سید یوسف رضا گیلانی سندھ میں اہم رہنماﺅں سے رابطے کریں گے، پیر پگاڑا اور دیگر رہنماﺅں سے بھی رابطوں کامحاذ سید یوسف رضا گیلانی نے سنبھال لیا ، یوسف رضا گیلانی اہم رہنماں کی ملاقاتیں آصف علی زرداری سے کروائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔
پولیس ٹھندی ڈاکو سرگرم ، لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر یونس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4 لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گارڈن ٹاﺅن میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر مزمل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ملت پارک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے یاسین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ روپے 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ڈاکوﺅں مقصود اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ شادباغ کے علاقے ڈاکوﺅں نے فرقان اور فیملی سے 90 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے فضل اور فیملی سے 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے مغلپورہ علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نسیم سے47 ہزار اور موبائل فون۔ لٹن روڈ سے ڈاکو نوید سے 15 ہزار نقدی اور موبائل فون برکی میں عباس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ غالب مارکیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر حامد سے80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سمن آباد اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاون۔گلشن اقبال اور رنگ محل کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
سفاک نوجوان نے 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔ فیصل آباد کے نواحی تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں درندہ صفت نوجوان نے 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں چک جھمرہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔”آسمان گرا نہ زمین پھٹی“ بچی کی نشاندہی پر اوباش گرفتار، بتایا گیا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ قائدآباد کی رہائشی دس سالہ (ص ر) کو اس کا محلہ دار علی حسنین ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا۔ جہاں اس نے ڈرا دھمکا کر بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے متاثرہ بچی کو ہسپتال پہنچایا۔ حالت سنبھل جانے پر بیٹی نے اپنے والدین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس پر ورثاءاور اہل دیہہ تھانہ چک جھمرہ پہنچ گئے۔ پولیس نے متاثرہ بچی اور اس کے والدین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیااور پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ حلیمہ سعدیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ اس امر پر ظلم و زیادتی کا شکار ہونےوالی بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لےکر ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف فراہم کیا جائے جبکہ اس حوالہ سے تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ کے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ملزم علی حسنین چار روزہ ریمانڈ پر ہے۔ اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دنیا میں کہیں نہیں سنا کہ دھند کی وجہ سے 4 بجلی گھر ہی فیل ہو جائیں : ضیا شاہد ، نواز کی گرفتاری پر کوئی باہر نکلا نہ زرداری کی گرفتاری پر نکلے گا : راجہ عامر ، چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میں نے دنیا کے بہت سے ممالک دیکھے ہیں دنیا کے ایسے ممالک جہاں مثلاً ناروے اور سویڈن جہاں 6 ماہ تک ڈم لائٹ رہتی ہے اور بہت ہی دفعہ لمبی ہوتی ہے وہاں بھی بجلی گھر سارے سال چلتے ہیں اور کبھی اِس طرح سے بجلی بند نہیں ہوتی اور اب ہمارے ہاں بجلی کا سارا سسٹم ہی فیل ہو گیا اور گیس کے بعد بجلی کا بحران شروع ہو گیا ہے۔ برطانیہ جیسا ملک ہے یورپ کے تقریباً سارے ممالک جو ہیں وہاں فوگ رہتی ہے اور اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے لیکن میں نے آج تک ایسی خبریں نہیں سنیں کہ لندن آدھا تاریکی میں ڈوب گیا۔ یہ ہمارے ہاں نالائقوں کا ملک لگتا ہے۔ کرپشن کا ناسور کھا گیا ہے اس کو اب کہا جاتا ہے کہ سموگ کی وجہ سے بجلی کا نظام خراب ہے کتنے ملکوں میں سموگ ہوتی ہے ان میں تو ایسا نہیں ہوتا ہمارے بجلی گھر بھی ٹرپ ہو گئے۔ پہلے تو سنا تھا کہ ٹرانسفارمر ٹرپ ہوتا ہے اس کی جو وجہ بتا رہے ہیں وہ بڑی بیہودہ ہے کہ صفائی نہیں ہوتی۔ اللہ کا خوف کریں جو ملک اپنے اندر بجلی کا سسٹم صحیح نہیں کر سکا۔ بجلی کم ہے وہ تو اپنی جگہ مسئلہ ہے۔ وہ بھی آج ایک اچھی خبر ہے کہ ایران نے 3 ہزار میگا واٹ بجلی دینے کی پیش کش کی ہے اگر یہ بجلی ہمیں مل جائے تو بہت بڑا شاٹ فال ختم ہو سکتا ہے۔ یہ حکومت کی نالائقی ہے فوراً ان لوگوں کو نوٹس دے کہ ایک ماہ کے اندر سسٹم ٹھیک نہ کیا تو نوکری سے نکال باہر کریں گے۔
ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں رہیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور عشر زکوٰة کا محکمہ ایک کرنا بھی اچھا فیصلہ ہے اورنج ٹرین کا جو ہم روزانہ 7 کروڑ جرمانہ دے رہے ہیں۔ یہ چین کے مرکزی بینک کا قرصہ ہے وزیراعظم ایک وفد بھیج کر ان کا منت ترلا کریں گے کہ ہمیں اتنے بڑے جرمانے سے بچائیں۔ یہ ہو سکتا ہے۔ ایک بری خبر ہے کہ پانی پر سبسڈی ختم کر دی گئی اب پانی کے ریٹس میں اضافہ ہو گا۔ گیس بحران ان سے نہیں سنبھلتا بجلی والوں سے بجلی کا بحران نہیں سنبھتا۔ ٹرانسفر، ٹرپ کرتے کرتے اب بجلی گھرہی ٹرپ کر گئے ہیں۔ یہ ملک کیسے چلے گا۔ یہاں کے ٹیکنیکل پروفیشنلز اس قسم کے ماہرین ہیں کہاں سے پرھے ہیں۔ نوازشریف کے دور میں تھر کا جو واقعہ ہوا تھا جس میں بچے دھڑا دھڑ مرنے لگے تھے اس میں بھی مرکزی حکومت نے نوازشریف کے زیر نگرانی جو امداد دی تھی وہ انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کرپشن بہت ہے سندھ میں ہم سندھ حکومت کے ذریعے تقیسم نہیں کرنا چاہتے۔ سندھ حکومت کی نالائقی کا عالم یہ ہے کہ باقاعدہ خبریں چھپی تھیں کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی بوریاں پڑی پڑی سڑ گئیں لیکن وہ اٹھا کر غریبوں میں تقسیم نہیں کی گئیں جو بھوک سے مر رہے تھے۔ لہٰدا اگر آج بھی ترقیاتی منصوبوں کے فیصلہ کیا گیا کہ میں سن رہا تھا کہ سندھ حکومت بے گھر لوگوں کے گھر بنائے گی۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا 50 لاکھ گھر بناﺅں گا پتہ نہیں کب بنتے ہیں۔ میں یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ آپ فری نہیں دینا چیہتے تو قسطوں پر لوگوں کو دیں اور کسی بھی کنسورشیم بنا لیں ایک ملک سے دو ملکوں سے اور ان سے کہیں کہ آپ ہمارے ہاں سرمایہ کاری کریں چھوٹے گھر بنائیں اور آسان قسطوں پر دیں۔ اس سے روز گار بھی آئے گا۔ سندھ حکومت پچھلے 11,10 سال سے چل رہی ہے کراچی سے گندگی تو اٹھا نہیں سکے۔ ایک دفعہ بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض صاحب نے بھی اعلان فرمایا تھا کہ کراچی کی سڑکوں سے گندگی اٹھائیں گے۔ انہوں نے شروع کی تھا کچھ پروگرام لیکن وہ سڑکوں کی صفائی کر سکیں۔
پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ بے گھروں کے لئے گھر بنائیں گے‘ وہ کراچی سے کچرا تو اٹھا نہیں۔ بجلی کا مسئلہ تو حل نہیں کر سکے۔ یہ منصوبے کیسے چلائیں گے۔ کراچی سے تو فوج آتی ہے اگر کوئی پکڑ دھکڑ شروع ہوتی ہے یا اعلان بھی ہوتا ہے تو فوراً جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ سندھ حکومت کہتی ہے کہ صدارتی نظام لاکر ون یونٹ بنایا جا رہا ہے حالانکہ ایسی بات دور دراز تک نہیں ہے نہ ون یونٹ بن سکتا ہے نہ بنا رہا ہے۔ کیا صوبائی حکومت کے چیف ایگزیکٹو کونسا ایسا کام ہے جس میں وہ شامل نہیں ہوئے اور آصف زرداری کی زیرسرکردگی اتنا پیسہ باہر بھیج دیا جس کے ثبوت بھی آ گئے لیکن آصف زرداری کو پکڑا نہیں جا سکتا۔ نہ فریال تالپور کو پکڑا جا سکتا ہے نہ وہ بانکے شہزادے بلاول بھٹو صاحب کو کوئی ہاتھ لگا سکتا ہے۔ غریب آدمی کراچی اور سندھ کا جو ہاری ہے تکالیف کا شکار ہے لیکن یہ جو بڑے بڑے اوپر سے کھا گئے‘ پاکستان کو لوٹ لیا اور پیسہ سارا باہر بھیج دیا ان کو کوئی پکڑ نہیں سکتا‘ عدالتوں سے بھی ان کی حمایت کا تاثر مل رہا ہے۔
نیب کی طرف سے دو اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس کی 7سال سزا نوازشریف کی کم ہے کیونکہ ان کے خلاف ثبوت زیادہ ہیں اور جو ان کا جرم ہے کافی بڑا ہے۔ دوسرا فلیگ شپ ریفرنس میں کافی ثبوت رہے ہیں اس کے باوجود نوازشریف کو سزا نہیں دی گئی۔ اس کے حوالہ بات کرتے ہوئے ضیاءشاہد نے کہا کہ کل ایک ٹی وی چینل سے اپنے مذاکرے مجھے لائن پر لیا تھا اور ان کا سوال یہ تھا کہ اگر نوازشریف صاحب کے لئے کوئی بھی دو چار ارب ڈالر لیکر پاکستان آ جائے تو وہ باآسانی انہیں نکال کر لے جا سکتا ہے جس طرح سے کہ ماضی میں بھی ہمیشہ ہوا اور لگتا ہے اس ملک میں بکاﺅ مال ہے انصاف بھی بکاﺅ ہے اور ادارے بھی بکاﺅ ہیں یہاں تک خود نیب کا قانون جو ہے وہ یہ کہتا ہے کہ جتنے پیسوں کا چارج لگا اس پر پلی بارگیننگ کے تحت وہ بندہ کچھ سے کچھ پیسے جم کرا دے تو رہا ہو سکتا ہے۔
ایل این جی کے معاملہ پر شیخ رشید کتنا عرصہ سے چیخ رہے ہیں لیکن معاہدے کو مقدس دستاویز کی طرح چھپا کر رکھا گیا ہے۔ معاہدہ سامنے لایا جانا چاہئے کہ یہ جاننا عوام کا حق ہے۔ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں جتنے نام سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر مزید تحقیقات کی جانی چاہئے اور کیسز عدالتوں میں فائل کرنے چاہئیں۔ جب بھی کرپٹ عناصر کی پکڑ دھکڑ ہوتی ہے۔ جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ کسی وزیراعلیٰ کا نام کیس میں آئے تو شور مچانا شروع کر دینا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے۔ کراچی میں آج تک عوام کو صاف پانی بجلی گیس اور بنیادی ضروریات تو دے نہیں سکے اور اب نئے گر بنانے چلے ہیں اگر یہ گھر بنا بھی لئے تو صرف اپنے لوگوں کو نوازا جائے گا۔ مری کو عدالت میں پیش کیا جانا خوش آئند ہے ان پر بغاوت کا نہیں دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیس بنایا گیا ہے جسے ثابت کرنا مشکل ہو گا۔ سرکاری زمینوں کی نجی الاٹمنٹ بالکل بند ہونی چاہئے۔ سرکاری زمین پر اگر کسی کا حق بنتا ہے تو وہ کسان ہے جو اس پر کھیتی باڑی کرتا ہے۔ حکومت کو واسا کی سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینا چاہئے اور پانی کے بل میں اضافہ کو موخر کرنا چاہئے۔ دیکھے بھالے بغیر آپ سبسڈی کو ختم کیا جائے گا تو اس سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام متاثر ہو گی۔
سابق نیب پراسیکیوٹر راجہ عامر عباس نے کہا کہ نیب قانون میں پلی بار گین موجود ہے۔ نوازشریف اگر نیب سے پلی بارگین کرنا چاہیں تو انہیں پہلے عدالت کی جانب سے سنایا جانے والا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ نیب کا نوازشریف کو کم سزا دینے کا موقف ٹھیک ہے ایک عام بڑا ادمی جو دو تین کروڑ کی کرپشن کرتا ہے کو تو 10 سال قید سنائی جاتی ہے اور اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص کو 7 سال قید سنائی گئی۔ 3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص اگر کرپشن میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کو تو مثالی سزا دینی چاہئے۔ آصف زرداری بھی اس طرح سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے نوازشریف نے عدالت سے سزا سنائے جانے پر جی ٹی روڈ پر نکل کر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی تاہم نہ تو عوام نواز شریف کیلئے باہر نکلے نہ ہی سندھ کے عوام زرداری کیلئے باہر نکلیں گے۔ جے آئی ٹی رپورٹ سرد خانے کی نذر نہیں ہو گی۔ نیب میں ماہرین کی کمی ہے۔ بہت زیادہ انکوائریاں کرنے کی صورت میں حتمی نتائج تک پہنچنا مشکل ہو جات ہے۔ اعلیٰ عدالت نے بھی نیب حکام کو ایک باریہی کہا تھا کہ صرف آنیاں جانیاں نہ دکھائیں کسی کیس کو حتمی انجام تک بھی پہنچائیں۔
ریذیڈنٹ ایڈیٹر کراچی خبریں میاں طارق نے کہا کہ سندھ حکومت آج تک بری گورننس کے باعث عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اب گھر بنانے کی سکیم پیش کر رہی ہے اور صورتحال یہ ہے کہ کراچی کی بلڈر مافیا آج تک 1980ءکے پراجیکٹ بھی مکمل نہیں کر سکی۔ اب گھر بنانے کی سکیم کا اعلان کر دیا ہے جو کرپشن کا ایک اور دروازہ کھول دے گا کرپٹ عناصر کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔ وائٹ کالر جرائم میں فرنٹ مین کے ذریعے کام کیا جاتا ہے۔ تا کہ کوئی ثبوت نہ باقی رہے آصف زرداری پہلے بھی 10 سال جیل میں رہے تاہم کوئی کیس ان پر ثابت نہ ہو سکا۔ منی لانڈرنگ کے خلاف وفاقی سطح پر قانون سازی کی جانی چاہئے تا کہ یہ مکروہ دھندا بند ہو سکے۔
مہمند ڈیم ملک و قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے، پانی، بجلی کے مسائل حل ہونگے: امجد اقبال ، ممکن ہے ای سی ایل بارے کمیٹی بنانے بارے حکومت کی نیت ٹھیک ہو:آغا باقر ، کمیٹی کے قیام کا مطلب معاملے کو لٹکانا ہے حکومت وقت گزارنا چاہتی ہے: میاں افضل ، کمیٹی بنانے کے بجائے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کو کرنا چاہیے:ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا کل بلایا جانے والا اجلاس شیڈولڈ نہیں تھا۔172لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیف جسٹس نے بڑے سخت الفاظ استعمال کئے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال دیکھی جائے تو اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشو بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی توجہ ہٹے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ڈیم بننے سے پانی اور بجلی کی کمی کے مسائل حل ہوں گے۔بھارت دراندازی کے بجائے مسائل کے حل کی جانب آئے۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ عدالتی حکم پر کمیٹی بنانے کا مطلب معاملے کو لٹکانا ہے۔شاید حکومت کچھ روز ایسے ہی گزارنا چاہتی ہے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ نظرثانی کمیٹی بنانے سے وقت مل جائے گا تب تک جسٹس ثاقب نثار ریٹائر ہو جائیں گے۔سندھ میں دو فیصد بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی تک نہیں۔مہمند ڈیم کا ٹھیکہ جس کو بھی ملے ڈیم بننا چاہئے ڈیموں کی کمی بڑا گھمبیر مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا بھارت صرف بڑھکیں لگا رہا ہے لیکن اب بڑھکوں کا دور گزر چکا۔کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ ہو سکتا ہے ای سی ایل کے معاملے پر کمیٹی بنانے کے حوالے سے حکومت کی نیت صاف ہو ۔ہماری تو خواہش ہے نظرثانی کمیٹی شہادتوں اور ثبوتوں کو دیکھے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ٹھیک ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا مہمند ڈیم پر پیشرفت بڑی خوشخبری ہے چار پانچ دہائیوں سے ڈیمز پر کام رکا وہوا ہے۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ 172افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کے بجائے کابینہ کو خود فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔تبدیلی سرکار میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی بغیر سوچے اتنے لوگوں کا نا م ای سی ایل میں ڈال دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا کسی کے ماتھے پر داغ لگانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو زمینیں لیز پر دینے سے کاشتکاری متاثر ہوتی ہے۔ڈیم کا ٹھیکہ جس کو بھی دیا جائے اسے صرف اہل ہونا چاہئے۔
سندھ حکومت غیر مستحکم کرنےکا شوق وفاق پورا کرلے، قمر زمان کائرہ ،172 نام ای سی ایل میں ڈالنا غلط، بیرسٹر ظفراللہ، نازیبا زبان درست نہیں، رانا تنویر، ابھی نہیں کہہ سکتے دہشتگردی ختم ہوگئی، جنرل (ر) اعجاز اعوان کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ طریقہ درست نہیں کہ ای سی ایل میں نام ڈالناہو تو کابینہ ڈالے گی نکالنا ہو تو پارلیمانی کمیٹی نکالے گی۔معاملے کو تاخیر کا شکار بنانا حکومتی بدنیتی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہو عدالت کے ساتھ بھی مذاق ہوا ہے۔سندھ حکومت کو عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے وفاقی حکومت اپنا شوق پورا کر لے لیکن سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا وفاقی حکومت کے بس کا روگ نہیں۔حکومت صرف اپنی نالائقی چھپانا چاہتی ہے۔حکومت اپنے وعدے پورے کر لے تو بڑی بات ہے ہم چاہتے تو تحریک انصاف کی حکومت بننے نہ دیتے۔اپوزیشن حکومت کو پریشان کرنا نہیں چاہتی۔ہم نہیں چاہتے حکومت غیر مستحکم ہو۔ماہر قانون بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہو تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے کابینہ نے بغیر جواز دیے 172لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔میری رائے میں بھی یہ غلط ہوا۔صرف ایک آرڈر سے نام ڈالنے پر شک ہوتا ہے۔انکوائری کے بغیر ای سی ایل میں نام ڈالنا مناسب نہیں۔سابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ جب چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ جائیں تو یہی ہوتا ہے جو آج کل ہو رہا ہے صحافیوں سے بدتمیزی سنجیدہ معاملہ ہے۔چیئرمین پی اے سی سیکرٹری وزارت کو بلا سکتے ہیںبہرحال فیصل واﺅڈا کو ناشائستہ زبان استعمال نہیں کرنا چاہئے تھی۔فیصل واﺅڈا کو پتہ نہیں ہوتا وہ کیا بات کر رہے ہیں۔جنر ل ر اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے ہم نے دہشت گردی مکمل ختم کر دی جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوتا اور راءکی مداخلت ختم نہیں ہوتی دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں۔پاک افغان بارڈر پر باڑ جتنی جلدی ہو مکمل ہونی چاہئے۔ بھارت میں بی جے پی سیاست ہی مسلم مخالف اور پاکستان مخالف ہے۔بھارت میں اقلیتیں بہت غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔
ہاکی کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل، ندیم سرور
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی عوام پسند کرتے ہیں،ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے، انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے جاری کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہاکی کا تربیتی کیمپ گوجرہ میں لگایا گیا ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز تربیت دے رہے ہیں، ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منی ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈایا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا منی ہاکی سٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔، اس موقع پر ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ، رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے سربراہ رانا ظہیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی و دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے جب بھی کوئی ایونٹس منعقد کیا ہے اس میں ہاکی کو ضرور شامل کیا ہے،اب انڈر 16کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں، گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں کوالیفائیڈ کوچز رانا خالد اقبال، خاور جاوید اور اشرف کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو تلاش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی نئے نوجوان سامنے لارہی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کے ساتھ گروپ فوٹو ز بھی بنوائے۔
آفریدی نے میری کرکٹ میں واپسی کیلئے رکاوٹ ڈالی،سلمان بٹ
لاہور(سی پی پی )2010کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آل رانڈر شاہد آفریدی نے میری انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رکاوٹ ڈالی تھی ۔ 34سالہ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈٹی ٹونٹی 2016 کے لیے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا۔، اس وقت کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی مجھے کھلانے کا حق میں تھے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلا کر نیٹ پریکٹس بھی کرائی۔ اس وقت کے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی میری واپسی کے سخت مخالف ہوگئے۔


















