اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے کی اور امن کی بات پاکستان نے کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے خود کہا کہ ان کے اپنے لوگ سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی نہیں مانتے ہیں، بھارتی حکومت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت اب تک اپنے لوگوں کو بھی نہیں دیا ہے، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں صرف باتوں سے سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتیں۔ جنگ کی دھمکیوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ 70 سال کی تاریخ ہے، بھارتی وزیراعظم کے کل کے بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا ہے، بھارت میں زیادہ تر الیکشن پاکستان مخالف باتوں پر لڑے جاتے ہیں، بھارت نے ہمارے ساتھ جنگیں کرکے بھی دیکھ لیں، ایک جنگ سے رویہ نہیں بدلا تو 100 جنگوں سے بھی نہیں بدلے گا، بھارت سے کئی بار کہہ چکے کہ ہم امن کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، جنگ کی دھمکیوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کسی کی خواہش نہیں ہوسکتی ہے، افغانستان میں مخلوط حکومت ہی امن کی ضمانت ہوگی، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 26011 کلو میٹر کی طویل سرحد ہے، امریکا افغانستان سے جائے تو ترقیاتی کام جاری رہیں، افغانستان میں نئی قیادت آتی ہے تو ترقی، بحالی کی طرف بڑھنا ہوگا۔آپریشن ردالفساد کے ذریعے پاکستان میں قانون کی بالادستی دیکھ رہے ہیںمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن شیر دل 2008 میں شروع ہوا تھا، آپریشن ردالفساد کو تقریبا دو سال ہوچکے ہیں، پاک فوج ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب بنائی، پچھلی دو دہائیوں میں مشکل سفر طے کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت مشکل سفر تھا، پچھلے دو سال میں 75 ہزار سے زائد خفیہ آپریشن کیے گئے، دوسرا مقصد تھا سرحد پر باڑ لگائی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران 35 ہزار غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، آپریشن ردالفساد میں بہت پیش رفت ہوئی ہے، ردالفساد کا مقصد ہے ایسا ملک ہو جہاں قانون اور آئین کی حکمرانی ہو، آپریشن ردالفساد کے ذریعے پاکستان میں قانون کی بالادستی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے پاکستان میں قانون کی بالادستی دیکھ رہے ہیں، کے پی اور فاٹا کے عوام نے پہلے دہشت گردی کا سامنا کیا، آئی ڈی پیز کو اپنے گھر چھوڑ کر باہر جانا پڑا، آئی ڈی پیز کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، روزگار، تعلیم دینی ہے۔پی ٹی ایم کے جھنڈے تلے جائز مطالبات پر کوئی اعتراض نہیںمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جھنڈے تلے جائز مطالبات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پختون عوام جائز مطالبات پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے لے کر آتے ہیں تو اعتراض نہیں ہے۔نئی جنگ پاکستان کی ترقی کی جنگ ہےڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، نئی جنگ پاکستان کی ترقی کی جنگ ہے، اب جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کی جنگ ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی کو دائمی امن کی طرف لے کر جانا ہے تو تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ملٹری کورٹس کی ضرورت اب بھی ہے تو یہ فیصلہ حکومت پاکستان ہوگامیجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملٹری کورٹس کا دوسرا ٹین یور بھی ختم ہونے والا ہے، ملٹری کورٹس میں 646 کیسز مکمل ہوچکے ہیں، 345 دہشت گردوں کو سزائے موت 656 کو مختلف سزائے دی گئیں، ملٹری کورٹس کی ضرورت اب بھی ہے تو یہ فیصلہ حکومت پاکستان ہوگا۔پاک فوج کو جتنی سپورٹ میڈیا نے دی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میڈیا جتنا پاکستان میں آزاد ہے اتنی آزادی دنیا میں کسی میڈیا کو نہیں ہے، میڈیا کا ذمہ دار ہونا اور سینسر شپ الگ بات ہے، میڈیا پر سینسر شپ کی باتیں غیرملکی میڈیا کیوں اٹھاتا ہے، پاک فوج کو جتنی سپورٹ میڈیا نے دی اس کی مثال نہیں ملتی، عوام کو تیار اور مورال بلند کرنے میں میڈیا نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے، میڈیا کے کچھ مسائل چل رہے ہیں لیکن اس کا تعلق سینسر شپ سے نہیں ہے، حکومت کی میڈیا سے کچھ امور پر بات چل رہی ہے۔ملک میں ترقیاتی کام ہوں گے تو استحکام بھی آئے گاڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان اور پاک فوج کامیاب اسٹوری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ہم تو بتانا چاہتے ہیں دنیا کو سننا بھی چاہئے، ریاست، عوام اور افواج پاکستان نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ملک میں ترقیاتی کام ہوں گے تو استحکام بھی آئے گا، دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابی کو کیس اسٹڈی کے طور پر پڑھایا بھی جارہا ہے۔کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں ہے اس پر ردعمل نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں ہے اس پر ردعمل نہیں دے سکتے ہیں، دیکھیں گے کلبھوشن فیصلے پر ریاست کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔فوج میں احتساب کا نظام بہت سخت ہےمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ویلفیئر پراجیکٹ میں سرکاری زمین کا ایک انچ استعمال نہیں ہوتا، ویلفیئر پراجیکٹ میں دفاعی بجٹ کا ایک پیسہ استعمال نہیں ہوتا، ویلفیئر پراجیخٹ سے متعلق عوام کو جلد آگاہی دینا چاہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 6 ہزار جوان شہید ہوئے، ہمارے آفیسر جوانوں کو تحفے میں ڈی ایچ اے کے پلاٹس نہیں دئیے جاتے، فوج میں احتساب کا نظام بہت سخت ہے، میں پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوں، میرا احتساب بھی فوج کے قانون کے مطابق ہوگا، پبلک آفس ہولڈر ہوں گا تو احتساب دیگر اداروں کی طرح ہوگا۔فوج کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج قربانیاں دے کر استحکام بحال کررہی ہے، فوج کوئی ایسا کام نہیں کرے گی، جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے، جمہوریت کو فوج کی سپورٹ جتنی گزشتہ سالوں میں رہی اتنی کبھی نہ رہی، سیاسی استحکام ہوگا، جمہوریت چلے گی تو پاکستان آگے چلے گا۔سوشل میڈیا پر آگاہی نہیں دی جارہی جس کا افسوس ہےمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آگاہی نہیں دی جارہی جس کا افسوس ہے، سوشل میڈیا طاقت ور بن کر سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے بہت سی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوشش کرتی ہیں، بہت سے اکانٹ ملک سے باہر سے آپریٹ ہورہے ہیں، سوشل میڈیا کو ہمارے مفاد کے لیے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے اس کی آگاہی دینے کی ضرورت ہے، نورین لغاری کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے قابو کیا گیا تھا، نوجوان نسل کافی حد تک آگاہ ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
Monthly Archives: January 2019
عالیہ اپنے والد مہیش بھٹ کیساتھ کام کرنے سے خوفزدہ
ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ”سڑک 2“ میں اپنے والد کے ساتھ کام کرنے میں خوف محسوس کررہی ہیں۔ سکرپٹ اورکہانی کے بہترین انتخاب کے باوجودعالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے والد سے روزانہ ملتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں فلم ”سڑک 2“ میں ان کے ساتھ کام کرنے شروع کرنے میں خوف محسوس کررہی ہوں۔عالیہ نے کہا کہ وہ موسیقی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتیں اور اس سے دوررہتی ہیں جب کہ ان کے والد موسیقی اوردیگر کام کولے کر بہت پر جوش ہیں اور یہی چیز انہیں ڈرا رہی ہے۔
بجلی کا بدترین بریک ڈاﺅن ، لاہور میں تاریکی ، ہر گھنٹے بعد فیڈر بند
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں شدید دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے چارپاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ،سسٹم سے مجموعی طور پر 2500میگا واٹ بجلی نکلنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جس سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ۔پیپکو حکام کے مطابق شدید دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس اچانک ٹرپ کر گئے جس سے سسٹم میں مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کا کوٹہ 2 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیا گیا ہے ۔لاہور کے متعدد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو کے علاوہ میپکو او ر فیسکو سمیت دیگر تقسیم کارکمپنیوں میںبھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ فنی خرابی کو دور کرنے کےلئے فوری کام شروع کردیا گیا ۔
وزیراعظم ترکی روانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر (آج) جمعرات سے ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی‘ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر سے ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ انقرہ میں اپنے قیام کے دوران ترک کاروباری شخصیات اور متوقع سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ عقیدے اور صدیوں پرانے ثقافتی رشتوں پر مبنی تاریخی اور بے مثال تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان شاندار سیاسی ‘ اقتصادی‘ دفاعی‘ ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط بھی استوار ہیں جو ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کا آئندہ دورہ دونوں حکومتوں اور برادر ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص اقتصادی و تجارتی میدان میں تعاون اور اشتراک کار کی نئی راہیں تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یاد ہے کہ رواں سال اگست میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا بھی گئے تھے۔
برفیلے براعظم کو تنہا عبور کرنے والا دنیا کا پہلا شخص
لاہور (ویب ڈیسک) ایڈونچر کے شوقین کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت ایک امریکی مہم جو کولن او بریڈی نے دیا اور تن تنہا برفیلے براعظم انٹارکٹیکا کو عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔33 سالہ کولن او بریڈی کا تعلق امریکی ریاست اوریگون سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایتھلیٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔کولن او بریڈی نے کسی ساتھی یا مدد کے بغیر انٹارکٹیکا کو 54 روز میں عبور کیا اور اس دوران انہوں نے 921 میل کا فاصلہ طے کیا۔وہ اس برفیلے براعظم کو تنہا عبور کرنے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔انہوں نے اپنے ایڈونچر کے مکمل ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا اور لکھا ‘انٹارکٹیکا کا ایڈونچر انتہائی مشکل تھا کیونکہ وہاں ایسی ٹھنڈ تھی کہ انسان جم جائے’۔کولن کے مطابق ‘ایڈونچر کے آخری 32 گھنٹے سب سے زیادہ چیلنجنگ تھے لیکن وہی سب سے زیادہ بہترین بھی تھے’۔
بھٹوکا 5 جنوری کو یوم پیدائش
ٹھٹھہ صادق آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا91واں یوم پیدائش 5جنوری ہفتہ کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے ٹھٹھہ صادق آبادسمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی قائدین اورمقامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پارٹی چیئرمین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ءکو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی رہنما تھے جنہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب کے گھروں تک پہنچا دیا اس لیے انہیں قائد عوام کا خطاب عطاءہوا ان کے بعد ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے باپ کی پیروی کرتے ہوئے ملک کیلئے جان قربان کر دی۔
ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب ہم ایسے ملکوں کی امداد بند کررہے ہیں جو ہمیں کچھ نہیں دیتے پاکستان کی 1.3ارب ڈالر کی امداد بند کردی ہے کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا۔ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں نئی پاکستانی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہمارے دشمنوں کا خیال کرتا رہا ہے پاکستان کو پانی طرح پیسے دیئے امریکی صدر نے یہ گفتگو کابینہ سمیت ڈیمو کریٹ اراکین کانگریس سے ملاقات کے دوران کیں۔
طارق جمیل ہسپتال رہیں گے یا گھر ، خبر آ گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو صحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔ فصیل کے مطابق گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کودل کے عارضہ میں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں یک سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ اب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل ہسپتال میں داخل کئے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولانا طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔
ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ گیا، انتہائی ’خطرناک‘ خبر آ گئی
اوہائیو (ویب ڈیسک) ایپل نے آئی فون X متعارف کروایا اور اس کی قیمت سامنے آئی تو یہ کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہوا جسے خریدنے کی خواہش ہر کوئی پوری نہیں کر سکا مگر امریکی ریاست اوہائیو کے ایک شخص کو اس وقت شدید جھٹکا اور صدمہ پہنچا جب اس کے نئے آئی فون XS Max نے جیب میں ہی آگ پکڑ لی اور پھٹ گیا۔جوش نامی اس شخص نے بتایا کہ اسے کچھ عجیب سی بو آئی اور پھر جلد ہی پینٹ کی پچھلی جیب میں شدید گرماہٹ محسوس ہوئی اور پھر دھواں نکلنا شروع ہو گیا جس کے بعد مجھے اپنی پینٹ اور جوتے اتارنے پڑے اور آگ بجھانے کیلئے مخصوص آلے کا استعمال کرنا پڑا۔ جوش نے یہ فون صرف تین ہفتے پہلے ہی خریدا تھا ، اگرچہ آئی فونز کے حوالے سے اس طرح کے واقعات سننے کو نہیں ملتے مگر نومبر 2017ئ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔جوش کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر واقعہ اس کے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا جبکہ اس بارے میں ایپل کے کسٹمر سینٹر سے رابطہ کیا گیا تو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جوش نے بتایا کہ اس نے ایپل کسٹمر سینٹر میں 20 منٹ تک عملے کے ایک فرد کیساتھ گفتگو کی اور میری پروفائل حاصل کرنے کیلئے سم بھی نکالی جو پگھل چکی تھی۔جوش کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے مجھے بتایا کہ وہ سیفٹی ٹیم کیساتھ رابطہ کرنا چاہتی ہے اور پھر پچھلے کمرے میں چلی گئی جس کے بعد مجھے 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ میں عملے کی سرد مہری پر کافی مایوس ہوا اور پھر مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کا فون پیک کر دیا گیا ہے جسے انجینئرنگ ٹیم کے پاس بھیجا جائے گا۔ضرور پڑھیں: معاملے کومزیدنہیں سن سکتے،نیب اس کودیکھے،سپریم کورٹ نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس نمٹا دیا
کچھ ہی دیر بعد کسٹمر سینٹر کا منیجر میرے پاس آیا اور بولا کہ آپ متبادل فون حاصل کرنے کیلئے صرف ایک یہی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ مجھے اس کے حوالے کوئی حل نہیں بتایا گیا اور کہا گیا کہ اگر آپ نے اپنا یہ فون ہمیں نہ دیا اور کچھ دیر انتظار نہ کیا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ میں کسٹمر سینٹر بند ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے وہاں سے نکلا اور میرے پاس وہی فون تھا جبکہ جو سلوک میرے ساتھ روا رکھا گیا اس سے بھی بہت مایوسی
آصف سعید کھوسہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔محترم جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی جبکہ بعد ازاں انہوں نے 1969ء میں میٹرک کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی اور نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے اور 1971ء میں لاہور بورڈ سے اول پوزیشن میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا اور دوسری مرتبہ نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ حاصل کیا۔انہوں نے 1973ء میں گورنمنٹ کالج سے منسلک رہتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کا بی اے امتحان اول پوزیشن میں حاصل کیا اور تیسری مرتبہ بھی نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ اپنے نام کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم کا امتحان پاس کیا اور بعد ازاں برطانیہ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمرج یونیورسٹی سے 1978ءمیں قانون کی ڈگری حاصل کی۔
دھمکیوں سے ڈرینگے نہیں : فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان
لاہور(خبر نگار) پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کی بارات مفاہمتی ٹرین میں سوار تھی جو اب احتساب کے پانی میں ڈوب چکی ہے اور ڈوبنے والے شور مچا رہے ہیں مگرکسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار دلائے گا، وہ پاکستان کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں۔ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ کسی چور، نوسرباز کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں ہیں۔ اپوزیشن کان کھول کر سن لے کہ عمران خان قوم کا ہیرو ہے اور وہ اپنے خاندان کو سنورانے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی جو اب 18 ویں ترمیم اور دوسری چیزوں کو رونا رو رہے ہیں۔ عمران خان ورلڈ کپ کی طرح پانچ سالوں میں پاکستان کی سیاست کو پوری دنیا میں روشن کر دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری یا میں کوئی ایک بھی بیان دیتے ہیں تو اپوزیشن کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ عدالتوں میں مقدمات کے باوجود ڈیل کے ذریعے کرپٹ لوگ بھاگ رہے تھے جبکہ حمزہ شہباز بھی پتلی گلی سے بھاگنے کے چکر میں تھے۔
4 دفعہ حمل ضائع ہونے کے بعد خاتون صرف 2ہزار روپے خرچ کرکے بالآخر ماں بن گئی
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا چار دفعہ حمل ضائع ہوا اور علاج کے باوجود اسے اولاد کے حصول میں شدید مشکل کا سامنا تھا لیکن پھر ایک ایسی دوا نے اس کی یہ مشکل حل کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی 40سالہ کارمین ریبلینڈو نامی اس خاتون کی 13سال قبل شادی ہوئی تھی اور تب سے وہ ماں بننے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران وہ چار بار حاملہ ہوئی اور ہر بار اسقاط حمل ہو گیا۔ ان سالوں میں اس نے اپنے علاج پر 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 35لاکھ روپے) آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش)پر بھی خرچ کیے لیکن امید بر نہ آئی۔رپورٹ کے مطابق جب کارمین پانچویں بار آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہوئی تو وہ سائنسدانوں کی ایک تحقیق کا حصہ بن گئی۔ سائنسدان ایسی خواتین پرتجربات کرنا چاہ رہے تھے جو بار بار اسقاط حمل کا شکار ہو جاتی ہے۔ وہ انہیں دمے کی ایک دوائی ’پروگیسٹران‘ نامی ہارمون کے ساتھ ملا کر دینا چاہتے تھے اور دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا اس سے وہ صحت مند بچے کو جنم دے پاتی ہیں یا نہیں۔ کارمین نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا اور وہ اب ایک بچی کی ماں بن چکی ہے۔حیران کن طور پر وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ماں نہیں بن سکی تھی لیکن دمے کی صرف 13پا?نڈ (صرف 2ہزار روپے)میں آنے والی اس دوا نے کام کر دکھایا۔ کارمین کے ساتھ دیگر 7خواتین پر بھی یہ تجربہ کیا گیا ہے اور ان کے ہاں تاحال بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے۔ سائنسدانوں کی اس ٹیم کے سربراہ اور چیلسی اینڈ ویسٹ منسٹر ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر مارک جانسن کا کہنا ہے کہ ”باقی خواتین پر بھی اس دوا کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آ ئے ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے اور ان کے پیٹ میں بچے بھی بالکل ٹھیک پرورش پا رہے ہیں۔ اگر ان خواتین کے ہاں بھی صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی تو یہ تحقیق ایسی خواتین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ثابت ہوگی جوجن کا حمل ضائع ہو جاتا ہے اور وہ ماں نہیں بن پاتیں۔“
پنجاب میں شدید دھند ، سردی ، حد نگاہ زیرو ، موٹر وے کے کئی سیکشن بند
لاہور، اسلام آباد، کوٹلی، گلگت (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند کردیے گئے، اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر وہاڑی، بورے والا ، میلسی اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اسی طرح خانیوال میں بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔لودھراں شہر اور گرد و نواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ملتان خانیوال اور بہاولپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کا راج ہے جہاں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان خانیوال موٹروے اور موٹر وے ایم ٹو لاہور شیخوپورہ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران شہری غیر ضروری سفر سےگریز کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موبائل فون ایپلی کیشن “این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے جس کے ذریعے موٹروے پولیس ایف ایم 95 کی نشریات براہ راست سن سکتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے پولیس ایف ایم ریڈیو سے تازہ ترین صورتحال ہر 15 منٹ بعد بتائی جارہی ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ضلع کے درجنوں بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، شدید برفباری کے بعد بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جب کہ کئی علاقوں میں ٹریفک بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ضلع استور میں بھی گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کو ہسار مری میں بھی سال نو کی پہلی برفباری ہوئی جہاں دلکش نظاروں کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔


















