اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاو¿نڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہا ہے جس کی سربراہی اے ٹی سی ونگ کے سربراہ مظہر کاکا خیل کررہے ہیں۔خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 29 جائیدادیں ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت ساڑھے 3 ارب روپے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فاو¿نڈیشن کی یہ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ کے کے ایف کی ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے استعمال تھے، جائیدادوں کے کرائے سے ایم کیوایم کے شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو رقوم بھی دی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ رقوم 6کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں، ان سہولت کاروں میں بابرغوری، سہیل منصور، سینیٹر احمد علی اور دیگر شامل ہیں جب کہ ایف آئی اے کے مطابق جائیدادوں میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ فی الحال کرائے کی مد میں شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو منتقل کی جانے والی رقوم کو نہیں روکا گیا ہے۔
Monthly Archives: January 2019
معدے کے مریضوں کیلئے خوشخبری ،مزے سے کھانا کھاسکیں گے
نیویارک (ویب ڈیسک ) معدے کی تیزابیت کی وجہ ہمارے کھانے پینے کی عادات ہیں۔اگر ایسا مشروب مل جائے جو جو سینے کی جلن سے نجات دے اور معدے کی تیزابیت کم کردے تو یقیناًآپ ایسا مشروب ضرور پئیں گے۔آئیے آپ کو ایسا مشروب بنانے کے طریقہ بتاتے ہیں جو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے آپ کو سینے کی جلن سے نجات دے گا۔پوری عمر بھر پور یاداشت رکھنے کے لیے اس ایک انتہائی آسان نسخے پر عمل کریں۔ایک کپ کھیرا،آدھ کپ اناناس،تھوڑی سی اجوائن،آدھا لیموںاور کچھ ناریل پانی لیں۔تمام سخت اشیاءکو ایک کپ میں ڈال دیں،پھر اس میںناریل پانی شامل کر کے اچھی طرھ پیس لیں۔مزیدار مشروب تیار ہے۔ہفتے میں ایک بار اسے ضرور استعمال کریں۔
کیا کاروبار یا نوکری میں فائدہ ہے ؟ اس کہانی کو پڑھ کر آپ کو سمجھانے کیضرورت نہیں رہیگی
لاہور (ویب ڈیسک ) ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی۔لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھا یا کرتے تھے۔ایک دن کمپنی کے ایک منیجر، سموسے کھاتے کھاتے سموسے والے سے مذاق کے موڈ میں آ گیا۔منیجر صاحب نے سموسے والے سے کہا، “یار شاہد، اپنی دکان تم نے بہت اچھی طرح سے سیٹ کی ہے، لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کے تم اپنا وقت اور ٹیلینٹ سموسے بیچ کر برباد کر رہے ہو؟ سوچو، اگر تم میری طرح اس کمپنی میں کام کر رہے ہوتے تو آج کہاں ہوتے؟ .. ھو سکتا ہے شایدآپ بھی آج منیجر ہوتے میری طرح .. اس بات پر سموسے والے شاھد نے بڑا سوچا۔”اور بولا، “سر یہ میرا کام آپ کے کام سے کہیں بہتر ہے. 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا تبھی آپ کی جاب لگی تھی، تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ تھی 10 ہزار.ان 10 سالوں میں ہم دونوں نے خوب محنت کی۔آپ سپروائزر سے منیجر بن گئے۔اور میں ٹوکری سے اس مشہور دکان تک پہنچ گیا۔آج آپ مہینے کے 000 50کماتے ہیں اور میں مہینے کے 60000روپے۔لیکن اس لئے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا ہوں.بلکہ یہ تو میں بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہوں.ذرا سوچئے…! کہ سر میں نے تو بہت کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا۔مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا۔میری دکان میرے بیٹے کو ملے گی. میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے، اس کا فائدہ میرے بچے اٹھائیں گے.جبکہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اٹھائیں گے۔اب آپ اپنے بیٹے کو ڈائریکٹ اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا ؟اسے بھی آپ ہی طرح زیرو سے شروعات کرنی پڑے گی .. اور اپنی مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ہو،جبکہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے جائے گا ..اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا ..اب آپ ہی بتائیے کہ کیسے میراوقت اور ٹیلنٹ برباد ہو رہا ہے؟ “منیجر صاحب نے سموسے والے کو 2 سموسے کے 20 روپے دیئے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے کھسک گیا۔
سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز بھارتی بلے بازوں کے نام
سڈنی (ویب ڈیسک ) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنالیے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سڈنی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مایانک اگروال اور لوکیش راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز تک ایک ساتھ چل سکی، راہل 9 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد اگروال اور چتیسور پجارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 116 رنز کی شراکت قائم کی۔اگر وال 77، کپتان ویرات کوہلی 23 اور اجنکا ریہانے 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔چتیسور پجارا نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹنگ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے سنچری اسکور کی اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک 130 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ ہیں اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک ہنوما ویہاری بھی 39 رنز بنا کر ان کے ساتھ موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی وڈ نے 2، مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے میزبان ٹیم کو لازمی سڈنی ٹیسٹ جیتنا ہوگا۔
کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ۔۔۔ جنوبی افریقا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
نیو لینڈز (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا نے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم فاسٹ بور حسن علی کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاو¿ن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراو¿نڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا، پاکستان کے خلاف اسپن بولر بھی کھلانا چاہتا ہے اور یہ ذمہ داری کیشو مہاراج پوری کریں گے اور پاکستان یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائے گا۔
تیل کی تلاش کے لیے امریکی جہاز کراچی پہنچ گئے
کراچی (ویب ڈیسک ) امریکی کمپنی ایگڑون موبیل کے جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کے ذخائرکی تلاش کے لیے منگل کی شام کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں۔کراچی کی بندرگاہ پرامریکی کمپنی کے 3 سپلائی ویسلز vessels لنگر انداز ہوئے ہیں۔ مشیر برائے میری ٹائم افیئر محمودی مولوی نے بتایا کہ رگ Rig مدر شپ siapam منگل کی شام کراچی پہنچا ہے۔کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹردور سمندری حدود میں پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ایگزن موبائل 27 سال کے بعد پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں آئی ہے۔
سرمایہ کاری میں دلچسپی سعودی وفد گوادر پہنچ گیا
گوادر (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کا 14 رکنی وفد منسٹری آف انرجی اینڈ منرل ریسورس کے ایڈوائزر احمد حمدالغامدی کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا وفد گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ن چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمیں ڑنگ باو¿ ڑونگ نے سی پیک منصوبوں فری زون کے متعلق وفد کو بریفنگ دی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجادحسین نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور گوادر ماسٹر پلان سے متعلق وفد کو بتایا سی پیک روٹ پر 9 اکنامک فری زون قائم کئے جارہے ہیں بلوچستان خصوصاً سیندک ریکوڈک کے معدنی وسائل کو گوادر سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔600 کلومیٹر تک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اسی روٹ کو افغانستان کے راستے ترکمانستان تک لے جایا جائیگا پسنی کے علاقے میں آئل ریفائنری کا قیام بھی گوادر کی ترقی سے منسلک ہے۔ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں800 روپے اضافہ
کراچی(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1279 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں اورجمعہ کو کوفی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800روپے اور687روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر68000 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58300 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 754روپے45پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
پیانو کی مدھر دھنیں بجانے والا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ
کیمبرج (ویب ڈیسک ) سائنس دان ایسا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پیانو پر موسیقی کی مسحور کن دھنیں پیش کرسکتا ہے۔موسیقی ایک محو کردینے والا فنون لطیفہ ہے جس میں احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔ فنون لطیفہ سے جڑے احساسات اور جذبات حضرت انسان کی وہ حس ہے جو اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔اس مشینی دور میں بھی جب حساب کتاب سے لے کر تعمیراتی شاہکار میں مشینیں استعمال ہوری ہیں اور روز مرہ زندگی میں ان کے بغیر جینے کا تصور ہی محال ہوگیا ہے۔ صحت کا شعبہ ہو یا معمولی کچرا ٹھکانے لگانا ہو، ہر جگہ مشینوں کی ہی اجارہ داری ہے۔ان تمام حقائق کے باوجود اس بات کا قیاس عقل سے ماورا سمجھا جا رہا تھا کہ مشینیں لطیف جذبات کی عکاسی بھی کرپائیں گی یا درد بھری دھنیں بکھیریں گئی اور خوشی کے موقع پر شادیانے بجائیں گی تو جان لیں کہ یہ قیاس اب حقیقت میں بدل چکا ہے۔سائنسی جریدے روبوٹک سائنس میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ نے ایسا انسانی ہاتھ تیار کیا ہے جس میں ہڈیاں اور لیگیمنٹ بھی موجود ہیں۔اس روبوٹک ہاتھ کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ پٹھوں اور حسی نسیں نہ ہونے کے باوجود انگلیاں اس حد تک متحرک ہیں کہ پیانو پر دھنیں بھی چھیڑ دیتی ہیں اور یہ ایک ناقابل یقین نظارہ ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرز نے اس ایجاد کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشینی ہاتھ کی پیانو بجانے کی کامیاب کوشش معذوروں اور طب کی صنعت میں بھی انقلاب برپا کردے گی۔
پرانے نظام میں جدت: پاکستان پوسٹ نے ” موبائل ایپ “کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے نیا ڈیجیٹل پاکستان پوسٹ کے نام سے موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔یہ ایپ پارسل ڈسپیچ ہونے سے منزل پر پہنچنے تک صارف کی رہنمائی کرے گی اور پارسل بھیجنے کے لیے اب ڈاک خانے کا عملہ صارف کے گھر آئے گا۔ اسلام آباد کے ای سی او پوسٹل اسٹاف کالج میں منعقدہ موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز سالانہ 5 ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہا ہے، لیکن جدید مسابقتی دور میں پاکستان پوسٹ اب کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں پوسٹل سروسز کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، نئی موبائل ایپ کا پہلا پائلٹ منصوبہ 10 شہروں میں شروع کر رہے ہیں، سیالکوٹ، کراچی اور لاہور سے ایکسپورٹ پارسل کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 72 گھنٹے میں پارسل کی فراہمی یقینی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 14 جنوری سے پورے ملک میں ایکسپورٹ پارسل کے میدان میں پاکستان پوسٹ داخل ہوجائے گا، جبکہ لاجسٹک کے شعبہ کی مارکیٹ میں بھی محکمہ ڈاک اپنا مقام پیدا کرے گا جس کا آغاز 23 جنوری سے کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تک پورا پاکستان پوسٹ اپ گریڈ نظر آئے گا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ خوشحالی بینک کے ساتھ چھوٹے قرضوں کی سہولت کا بھی جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
امریکا کا جدید ترین ہیلی کاپٹرپہلی مرتبہ منظرعام پر
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا نے اپنے جدید ترین ہیلی کاپٹر کی اولین ویڈیو اور تصاویر ریلیز کردی ہیں جسے انقلابی ہیلی کاپٹر ڈیزائن قرار دیا جارہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو ایس بی ون ڈیفیئنٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی بے باک اور دلیر کے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر کسی بھی دوسرے جدید ہیلی کاپٹر سے دگنی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور بے حد پھرتیلا اور متحرک ہے۔ اسی بنا پر مستقبل میں یہ بلیک ہاک کی جگہ لے سکے گا۔ ہیلی کاپٹر کی تیاری اور ڈیزائننگ میں 10 برس کا عرصہ لگا ہے اور اگلے سال کے وسط تک اسے مختلف پروازوں سے گزارا جائے گا۔اس کی تیاری کے لیے امریکی افواج نے فیوچر ورٹیکل لائف ( ایف وی ایل) کے نام سے ہیلی کاپٹروں کی ڈیزائننگ کا ایک منصوبہ 2008ءمیں شروع کیا تھا۔ عراق اور افغانستان میں ہیلی کاپٹروں کے دوران پرواز کئی حادثات کے بعد ماہرین نے تجویز پیش کی کہ پنکھڑیوں کو نئے سرے سے بنایا جائے اور اس کے بعد یہ دہری پنکھڑی والا حیرت انگیز ہیلی کاپٹر بنایا گیا۔امریکی بوئنگ اور سکورسکی کمپنی نے مشترکہ طور پر اسے تیار کیا ہے۔ یہ ایک غیر روایتی ہیلی کاپٹر ہے جس میں پروپلشن کا دہرا نظام ہے۔ دہرے نظام کے تحت اس میں ڈبل روٹر لگے ہیں جن میں سے ایک عمودی (ورٹیکل) اٹھان فراہم ہوتی ہے۔ دوسرا پشر پروپیلر ہے جو ہیلی کاپٹر کو آگے کی جانب تیزی سے دھکیلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روایتی ہیلی کاپٹروں سے اس کی رفتار دگنی ہے تاہم اس کے دعووں پر بحث بھی کی جارہی ہے۔ایک ریٹائرڈ ٹیسٹ پائلٹ نے بتایا کہ سکورسکی کمپنی نے 2011ءمیں ایک ایسا ہی پروجیکٹ شروع کیا تھا جسے 2017ءمیں ختم کردیا گیا تھا۔ پنکھڑیوں کی تبدیل شدہ ڈیزائن والے ہیلی کاپٹروں میں خرابی یہ تھی کہ ان کی لینڈنگ سخت دھچکے دار تھی جس میں پائلٹ ہل کر رہ جاتا تھا۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر کی برق رفتاری کے دعوے پر بھی شک کا اظہار کیا۔دفاعی ماہرین نے زور دیا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کی جسامت بالکل درست ہونی چاہیے تاکہ فوج کی کئی ضروریات کو پورا کرسکے۔ اس تناظر میں دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سال ڈیفیئنٹ ہیلی کاپٹر اپنی افادیت ثابت کرسکے گا یا نہیں تاہم دونوں کمپنیاں اس ضمن میں بہت پرامید ہیں۔
موبائل فون کتنی بار استعمال ہوا،بتانے کیلئے ایپس آگئیں
لاہور (نیٹ نیوز)سکرین ٹائم اورڈیجیٹل ویل بیئنگ نامی ایپس سے یہ پتاچل سکتاہے کہ دن میں کتنی بار اپنے موبائل فون کا استعمال کیاگیاہے ۔البتہ بہت سے صارفین اس سہولت سے فیض یاب نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہے جو فی الحال چند ہی سمارٹ موبائل فونزمیں متعارف کرایا گیاہے ۔ایک صار ف خاتون کاکہناہے کہ پہلی بار ڈیجیٹل ویل بینگ نامی ایپ کو استعمال کر کے مجھے معلوم ہوا کہ میں نے اپنا موبائل فون 200 بار ان لاک کیا اور تین گھنٹے سے زائد کا وقت فون استعمال کرنے میں گزارا۔ ایسا میں نے نوکری کے دوران لمبی شفٹ پر کام کرنے اور ایک ماں ہونے کا فرض نبھانے کے ساتھ ساتھ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے صرف وٹس ایپ پر ہنسی مذاق والی پوسٹیں پڑھ کر اور انسٹاگرام پر بلیاں دیکھ کر نہیں گزارا، لیکن یہ نتائج دیکھ کر میں کافی خوفزدہ ہو گئی جس سے کوئی بھی پول کھل سکتاہے ۔اس خاتون نے مشورہ دیاکہ لوگ اس کے نتائج سوچنے کے بجائے اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی عادات پر قابو پاناسیکھیں۔
12وہیل مچھلیوں کی موت ،وجہ جاننے کیلئے پوسٹمارٹم کا فیصلہ
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک )یورپ کے ساحلوں وانگیروگے، ہیلگولینڈ، بریمرہافن اور ٹیکسل کے ساحلوں سے 12مری ہوئی وہیل مچھلیاں ملی ہیں،ان کی موت کی وجہ پتہ چلانے کیلئے حکام نے 10،10میٹرتک لمبی ان لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔ساحلوں پر پڑی وہیل مچھلیوں کے مردہ اجسام کو اٹھانے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی گئی اوربڑے بڑے ٹرالروں کے ذریعے انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ ایک مادہ وہیل کا وزن 15 ٹن جبکہ نر کا 60 ٹن تک ہوتا ہے۔سب سے پہلے ان وہیل مچھلیوں کی کھال کو کاٹا گیا اور پھر کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی مشین کے ذریعے اسے جسم سے کھینچ کر اتارا گیا، اسی طرح مشکل مرحلوں سے گزرتے ہوئے دیگر حصوں کو بھی الگ کیا گیا۔ ان وہیل مچھلیوں کے کچھ حصے جرمنی کی گیسن یورنیورسٹی میں پہنچا دئیے گئے ہیں جن کا پوسٹمارٹم کیاجائیگا۔اب تک کی تحقیقات سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان 12 میں سے کچھ وہیل مچھلیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا۔ ایک ماہر کے مطابق ان مچھلیوں کامعدہ اور آنتیں بالکل خالی تھیں، سکویڈ یعنی انتہائی بڑا جھینگا سپرم وہیل کی مرغوب ترین غذا ہے ، جو شمالی سمندر میں نہیں پائے جاتے ، ایسے میں یہ بھی ہو سکتا ہو کہ ان وہیل مچھلیوں نے خوراک کی تلاش میں ساحلوں کا رخ کیا ہو۔


















