سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئی، بھارتی فوج نے ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج، اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔نوجوانوں کی شہادت اور مظاہروں کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرتے ہوئے 375 کشمیریوں کو شہید کیا تھا کہ جب کہ سال نو کے آغاز پر بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
Monthly Archives: January 2019
ڈی این اے ٹیسٹ نے نسل بدل دی
کراچی (ویب ڈیسک)کہتے ہیں ”جتنا چھانو گے اتنا ہی کِرکِرا ہوگا“، برطانیہ کے ایک خاندان کے ساتھ یہی ہوا، جس کے ایک فرد نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا اور اس چھان پھٹک کا نتیجہ سامنے آنے پر پورا خاندان بدمزہ ہوگیا۔ہوا یوں کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان خود کو اطالوی النسل قرار دیتا تھا، اور اس پر فخر کرتا تھا۔ اس خاندان کے ایک صاحب نے نہ جانے کیوں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروالیا، جس کی رپورٹ نے بتادیا کہ حضور! آپ کا اٹلی یا اطالوی نسل سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔موصوف کی بھتیجی نے یہ د±کھ بھری کہانی ٹیوٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس انکشاف کے باعث ان کا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے۔ ان خاتون کا کہنا ہے کہ میرے والد اپنے بھائی پر چیخ پڑے ”تم نے یہ کیوں کیا؟“ اور خاتون کے مطابق یہ صاحب اپنے بھائی پر چیخے بھی اطالوی لہجے میں انگریزی بولتے ہوئے، جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ انھیں اپنے اطالوی ہونے کا کتنا یقین تھا۔نسلوں اور قوموں کی کم تری اور برتری کی سوچ یہ دن دکھاتی ہے۔ یقیناً اس گھرانے کے پ±رکھوں میں سے کسی نے اپنی شان بڑھانے کے لیے اپنی مدد ا?پ کے تحت اپنا شجرہ? نصب اطالویوں سے جوڑ دیا ہوگا کہ ان کے سماج میں اطالوی ہونا باعث فخر ہوگا اور جس نسل سے وہ تعلق رکھتے ہوں گے اسے ”نیچ“ شمار کیا جاتا ہوگا۔ جو بھی ہوا ہو لیکن سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ اب کچھ چ±ھپانا ا?سان نہیں رہا۔ذات اور نسل کا کچھ سے کچھ بنالینے کا تماشا تو ہمارے ملک میں بھی ہوتا رہا ہے۔ تقسیم کے وقت سرحد پار کرتے ہی بہت سے لوگوں کے حالات ہی نہیں بدلے ذات بھی بدل گئی۔ یہاں ا?لِ زرداری کا علی الاعلان۔۔۔۔بھٹو ہونا تو سب نے ہی دیکھا ہے۔خیریت گزری کہ ذات، قبیلہ اور خاندان آن کی آن بدل لینے کی سہولت آصف زرداری صاحب کے بچوں ہی تک محدود رہی، ورنہ یہ سہولت عام ہوجاتی تو جنرل ضیائ الحق کے دور میں ہر دوسرا پاکستانی آرائیں ہوجاتا، نوازشریف کی حکومت آتے ہی ملک میں کشمیریوں کی اکثریت ہوجاتی، اور ان دنوں کتنے ہی نیازمند نیازی ہوچکے ہوتے۔ ایسے میں ہمارے ہاں خاندان کی کھوج کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت ہی نہ پڑتی بلکہ حکومت کے جاتے ہی اپنی ذات بدلنے والے راتوں رات اپنی ذات میں واپس آجاتے۔
کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں کیلا مارنے پر نوجوان کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی۔امریکی ریاست آئیوا کے دارالحکومت ڈیس موائنز میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا ہوگئی کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان روجیلیو تاپیا خریداری کے لیے شاپنگ اسٹور گیا جہاں اس کی کسی دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔اسٹور کے ملازم نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرانے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو روجیلیو تاپیا اسٹور کے ملازم کے ساتھ بھی الجھ پڑا اور غصے میں کیلا اٹھا کر اسے دے مارا۔ دکان کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جھگڑالو نوجوان کو گرفتار کرلیا۔دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روجیلیو تاپیا کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ مجسٹریٹ نے روجیلیو تاپیا پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں پر حملہ کرنے اور غنڈہ گردی کے جرم میں جیل بھیج دیا تاہم وہ کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔
اے ڈی خواجہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اے ڈی خواجہ کو ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اے ڈی خواجہ کو ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے، اے ڈی خواجہ اس وقت بطور آئی جی موٹرویز خدمات انجام دے رہے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی 5 رکنی نئی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، لیفٹیننٹ کرنل عرفان مراز نمائندہ ایم آئی اور محمد احمد کمال ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی شامل ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر 28 اگست کو تھانہ فیصل ٹاﺅن میں درج کی گئی اور ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں، جب کہ سانحے پر اس سے قبل بھی جے آئی ٹیز تشکیل دی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق خاتون کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی بنائے، اس کی فائنڈنگز کو سامنے لایا جائے اور ٹرائل کا حصہ بنایا جائے۔
کمپیوٹر پروگرام جعلی چہرے بنانے کے بھی ماہر ہوگئے
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)ابھی دنیا جعلی خبروں کے چنگل سے آزاد نہیں ہوئی تھی کہ یہ این ویڈیا سمیت کئی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خصوصی الگورتھم اور کمپیوٹرپروگراموں نے ہزاروں لاکھوں چہروں کے ڈیٹا بیس کو دیکھتے ہوئے ایسے چہرے بنائے ہیں جو دنیا میں کہیں وجود نہیں رکھتے۔ اس سے بڑھ کر ان چہروں کو ماڈلنگ کےلیے بھی تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اس کے لیے این ویڈیا نے جو تصاویر جاری کی ہیں انہیں پہچاننا بہت مشکل ہے۔ اس کے لیے الگورتھم ( ایک طرح کے سافٹ ویئر) کی ایک بالکل نئی قسم تیار کی گئی ہے جسے ’جنریٹوو ایڈوسریئل نیٹ ورک‘ یا جی اے این کا نام دیا گیا ہے۔ یہ الگورتھم کو دوحصوں میں کام کرتا ہے۔ ایک حصہ جعلی و خیالی چہرے کو پکڑتا ہے تو دوسرا اسے بہتر سے بہتر بنا کر پہلے والے حصے کو دھوکا دینا چاہتا ہے۔ اس طرح کئی مراحل کے بعد ایک بہترین اور حقیقی تصویر سامنے آتی ہیں جو آپ نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں۔2014 میں منظرِ عام پر آنے والے اس پروگرام سے پہلے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنائی گئیں اور اب مکمل رنگین اور حقیقت سے قریب تر چہرے بنائے جارہے ہیں جو دنیا میں کسی زندہ فرد سے میل تو کھاتے ہیں لیکن اصل میں اس چہرے والا شخص دنیا میں کہیں موجود نہیں۔
کراچی والے اب گوبرگیس سے چلنے والی بسوں میں سفرکریں گے
کراچی(ویب ڈیسک) شہرقائد اپنی بے تحاشا گنجان آبادی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے تدارک کے لیے شہرمیں بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔کراچی والوں کے لیے ایل پی جی اورسی این جی پرچلنے والے ذرائع آمدو رفت پرسفرکرنا معمول کی بات ہے لیکن اب شہرمیں بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بائیو گیس دنیا میں توانائی کے حصول کا متبادل ایسا ذریعہ ہے جسے مویشیوں خصوصاً گائے اور بھینسوں کے گوبرسے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے گوبر گیس بھی کہا جاتا ہے۔ کراچی میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (گرین لائن پراجیکٹ) میں 200 ایسی بسیں شامل ہوں گی جو بائیو گیس سے چلیں گی۔ 58 کروڑ ڈالرسے زائد کی لاگت سے بننے والے اس منصوبے میں اقوام متحدہ کا بین الاقوامی گرین کلائمیٹ فنڈ 4 کروڑ90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔وزیراعظم کے مشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ بائیوگیس سے چلنے والی ان بسوں کوسڑکوں پررواں دواں رکھنے کے لیے یومیہ 3 ہزار200 ٹن گوبرکی مدد سے بائیومیتھین گیس حاصل کی جائے گی، اس کے ذریعے میں پھینکے جانے والے ناصرف فضلے کی مقدارکم ہوگی بلکہ یومیہ 50 ہزارگیلن پانی کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ 2.6 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی کم پیدا ہوگی۔واضح رہے کہ گرین بس منصوبے کا روٹ کم و بیش 30 کلومیٹر طویل ہے۔ اس 25 سے زائد بس اسٹاپس تعمیر کیے جارہے ہیں۔
چینی جہاز چاند کے عقبی حصے میں اترنے والا پہلا خلائی مشن بن گیا
بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی خلائی مشن نے چاند کے عقبی حصے میں کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی خلائی ایجنسی کا روبوٹ جہاز ’چینگ 4 مشن‘ چاند کے ’تاریک حصے‘ میں اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔ چاند کی اس سطح کو تاریک پہلو اس لیے کہا جاتا ہے کہ اسے پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا اور ‘تاریک’ کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں روشنی نہیں ہوتی۔چینگ فور چاند کے قطب جنوبی-ائیٹکن بیسن پر اترنے میں کامیاب ہوا جسے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ‘خلابازی کی تاریخ کا اہم قدم’ قرار دیا ہے۔ ماضی میں چاند پر جانے والے مشن اس حصے میں گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کوئی جہاز چاند کی پچھلے حصے میں گیا ہو۔ چینی خلائی گاڑی مخلتف قسم کے آلات سے لیس ہے جو چاند کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربہ بھی کرے گی۔واضح رہے کہ ہم زمین سے چاند کا صرف ایک رخ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ چاند کی اپنی محوری گردش میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جتنی دیر میں وہ زمین کے گرد چکر لگاتا ہے جبکہ چاند کے دونوں جانب دن اور رات کا وقت یکساں ہوتا ہے۔
جنوری میں خوشخبریوں کا مہینہ،چین سے 2،یو اے ای سے 3ارب ڈالر ملنے کی اُمید
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنوری میں چینی امداد سمیت 6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ میں 2ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ یواے ای سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے اس کے علاوہ سعودی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے اختتام پر ہو گاجبکہ نئی ٹیرف پالیسی کااعلان بھی رواں ماہ میں ہی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مزید ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ سعودی ارب سے مالیاتی پیکج ملنے کے بعد موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا آغاز بھی ہو جائے گا۔اس کے علاوہ یو اے ای سے بھی جنوری میں 3ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ منی بجٹ بھی جنوری میں ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔
کیا آپ مُنہ یا پاﺅں کی بدبو سے نجات چاہتے ہیں ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بدبو منہ کی ہو یا پاﺅں کی آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے۔ انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ پسینے کے باعث خصوصا مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں۔ ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے، تو سوچئے! جس کے پاں یا منہ سے بدبو آ رہی ہے، شرم کے باعث اس کا کیا حال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پانی پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بو کا ایک اہم علاج ہے، کیوں کہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) ہوتا ہے، تو منہ میں تھوک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہی کمی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ وٹامن سی مالٹا، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا۔ سیب جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ دار چینی کی چائے ماہرین کے مطابق دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے۔ لہذا دن ایک بار ضرور دار چینی والی چائے پیئں۔ پودینہ پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا نہایت موثر ذریعہ ہے، آپ نے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں۔ صفائی پاں کی بدبو کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے سب سے پہلی احتیاطی تدبیر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اپنے پیروں کو خشک اور صاف رکھیں، نہانے کے بعد انگلیوں کے درمیان والی جگہوں کو بھی خصوصی طور پر خشک کریں۔ ایک ہی جوتا یا جراب پورا ہفتہ مت استعمال کریں، اگر آپ کے پاس مزید جوتے یا جرابیں نہیں ہیں، تو جرابوں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں اور جوتوں کو کھلی فضا میں رکھیں۔ دافع بدبو پاڈر پیروں کی سٹراند کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دافع بدبو پاڈر یا سپرے استعمال کریں اور جوتوں کو کسی بند جگہ پر مت پڑے رہنے دیں۔ کھلے جوتوں کا استعمال اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے، یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں۔ ان کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو کوختم کر سکتا ہے۔
بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد شہریار ٹوانہ کے نئے گیت کی دھوم ،سوشل میڈیا پر چھا گیا
لاہور (صدف نعیم)گلو کار شہریار ٹوانہ نے بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد ایک اور ویڈیو سانگ شوٹ کر دیا جسکو ابھی سے پذیرائی ملنے لگی ۔شہریار ٹوانہ نے اس سے قبل ©©”مجھے خدا پہ یقین ہے “”محرما “”تیری راہ میں رُل گئے“جیسے لازوال گیت گا کر شہرت حاصل کی ۔
وضو کیا ہے؟انگریز کی پوری زندگی کی تحقیق نبی کریم ﷺکے بتائے چھوٹے سے عمل پر ختم،،،،مگر کیسے
لاہور(ویب ڈیسک)انسانی دماغ سے نکلنے والی چھوٹی چھوٹی رگیں (نروز) پورے جسم میں پھیل جاتی ہیں اور مختلف اعضاءکو سگنل پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔ یہ سب رگیں دماغ سے نکل کر گردن کے پیچھے سے ہوتی ہوئی ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے جسم کی مختلف جگہوں سے ملی ہوتی ہیں۔ گردن کے پیچھے کا حصہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اگر اس حصے کو خشک رکھا جائے تو رگیں کھنچے کی وجہ سے انسان کے دماغ پر اسکا اثر پڑتا ہے۔ کئی لوگ تو دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔ ڈاکٹر لوگ انہیں سمجھاتے ہیں کہ وہ گردن کے پچھلے حصے کو وقتًا فوقتًا تر کرتے رہیں۔ نمازی آدمی جب وضو کرتا ہے تو اسے یہ نعمت خود بخود مل جاتی ہے۔ایک شخص فرانس کے ائیر پورٹ پر وضو کر رہا تھا تھا اس سے کسی نے پوچھا کہ آپ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں اس نے کہا پاکستان سے۔ سائل نے پوچھا کہ پاکستان میں کتنے پاگل خانے ہیں۔ اس نے جواب دیا کہ مجھے تعداد کا پتہ نہیں ویسے چند ایک ہی ہوں گے۔ سائل نے اپنا تعارف کروایا کہ میں یہاں کے ایک پاگل خانے کے ہسپتال میں ڈاکٹر ہوں۔ میری پوری عمر اس تحقیق میں گزری ہے کہ لوگ پاگل کیوں ہوتے ہیں؟ میری تحقیق کے مطابق جہاں اور بہت ساری وجوہات ہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ اپنی گردن کے پچھلے حصے کو خشک رکھتے ہیں۔ کچھاﺅ کی وجہ سے رگوں پر اسکا اثر ہوتا ہے۔ جو لوگ اس جگہ کو وقتًا فوقتًا نمی پہنچاتے رہیں وہ پاگل ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ آپ نے ہاتھ پاﺅں دھونے کے ساتھ ساتھ گردن کے پیچھے کے حصے پر بھی گیلے ہاتھ پھیرے۔ نمازی نے بتایا کہ وضو کرتے وقت گردن کا مسح کیا جاتا ہے اور ہر نمازی دن میں پانچ مرتبہ گردن کا مسح کرتا ہے۔ ڈاکٹر کہنے لگا کہ اسی لئے آپ کے ملک میں لوگ کم تعداد میں پاگل ہوتے ہیں۔ اللہ اکبر۔ ایک ڈاکٹر کی پوری زندگی کی تحقیق نبیﷺ کے بتائے ہوئے ایک چھوٹے سے عمل پر آ کر ختم ہو گئی۔
اورنج لائن منصوبہ،چیف جسٹس نے بڑا حُکم سنا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو اورنج لائن منصوبہ کی تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کے لئے بلوں کی ادائیگی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے انہیں کام کی اجرت ساتھ ساتھ ملنی چاہیے۔ تاہم ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ ادائیگیوں کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کے کام کی پیمائش ہونی ضروری ہے۔تعمیراتی کمپنی کے وکیل نے درخواست کی کہ منصوبہ پہلے ہی 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، ادائیگیوں کے معاملہ پر کوئی تنازعہ نہیں ہے، لیکن ہمیں چالیس اور ساٹھ کروڑ کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، منصوبہ پر 97 فیصد تک سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ایک سینئر صوبائی وزیر کہتے ہیں چیف جسٹس مداخلت نہ کرتے تو اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہوتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے کی عدالت خود نگرانی کر رہی ہے، عوامی سہولت کے پیش نظر عدالت نے ٹائم فریم مانگا تھا، اورنج لائن کی وجہ سے کئی لوگ بری طرح متاثر ہوئے، کیچڑ اور گند کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کا برا حال ہے، گندے پانی سے لاہور میں پھر ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے، ناقص کام ہوا تو سزا بھی عدالت ہی دے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تعمیراتی کمپنیاں مقررہ وقت پر کام نہیں کریں گی تو جرمانہ عائد کریں گے، نیب کو بھی کہہ دیں گے، ہماری اجازت کے بنا کوئی کارروائی نہ کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے کی ادائیگیوں کے چیک آئندہ سماعت پر پیش کیے جائیں، جب کہ تعمیراتی کمپنیاں ایل ڈی اے کو ایک ارب کی بنک گارنٹی فراہم کریں۔
خانہ کعبہ میں نماز فجر کے وقت ’’بلی‘‘ کاایسا کام ‘جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں بلی کا ایسا کام جسے جن کر آپ سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے، رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ میں موجود رات کے سوئے ہوئے انسانوں کو فجر کی نماز کیلئے اٹھانے لگی۔ عرب میڈیا کے مطابق بلی روزانہ فرش پر سوئے ہوئے لوگوں کو عین فجر کی نماز کے وقت جگا دیتی ہے تا کہ وہ نماز ادا کر سکیں۔بلی نماز کیلئے ایک شخص کو اٹھانے کے بعد ایک سائیڈ پر چلی جاتی ہے اور دوسرے کی طرف روانہ ہو جاتی ہے۔ بلی کو نمازیوں کو جگاتے ہوئے روزانہ کئی افراد دیکھتے ہیں اور اس منظر کو دیکھ کر ان کے منہ سے بے اختیار ”سبحان اللہ“ ادا ہو جاتا ہے۔ بلی کا سوئے ہوئے لوگوں کو نماز کیلئے جگاناروز کا معمول ہے۔


















