کیا نیب کے علاوہ سارا پاکستان چور ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) چیف جسٹس نے اسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ ایک درخواست پر پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، کیا نیب کے علاوہ سارا پاکستان چور ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین نیب کا بطور سابق جج حاضری سے استثنی ختم کر دیں، ایک درخواست پر پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، نیکی کا کام ہو رہا ہے نیب ٹانگ اڑا کر بدنامی کر دیتا ہے، سی ڈی اے کیلئے عدالتی حکم اہم ہے یا نیب کا۔چیف جسٹس نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تحقیقات کرنے کا کوئی معیار ہے یا نہیں، بحرین حکومت دس ارب روپے دینے کو ترس رہی ہے، چیئرمین نیب کو بتا دیں ممکن ہے ان کو حاصل حاضری سے استثنی واپس لے لیں، سابق سپریم کورٹ ججز کو حاضری سے استثنی خود ہم نے دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کیا نیب کے علاوہ سارا پاکستان چور ہے، نیب نے عدالتی احکامات کی ہی تذلیل شروع کر دی، کیا صرف نیب کے لوگ سچے اور پاک ہیں، ہر معاملے میں نیب انکوائری شروع کر کے سسٹم روک دیتا ہے، کس نے کس نیت سے درخواست دی اور نیب نے کارروائی شروع کر دی، ہم نیب کے لوگوں کے وارنٹ جاری کر دیں تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔وفاقی سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ ترلائی میں 200 بستر کا اسپتال بنا رہے ہیں، سی ڈی اے نے تاحال زمین الاٹ نہیں کی جب کہ بحرین کی حکومت نے زمین ملنے پرنرسنگ یونیورسٹی بنا کر دینا ہے، وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ نیب انکوائری کے باعث زمین منتقل نہ ہوسکی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کل تک زمین الاٹ کریں ورنہ چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

کیا آپ 77 شیروں میں گھِرے مکان میں رہنا چاہیں گے؟

جنوبی افریقا (ویب ڈیسک ) کیا آپ ایسے گھرمیں سوسکتے ہیں جہاں دن کے علاوہ رات کو بھی شیروں کے دھاڑنے کی آواز آتی ہو اور آپ کے اور جنگلی درندوں کے درمیان صرف ایک برقی باڑ حائل ہو؟
اگر آپ یہ مہم جوئی چاہتے ہیں تو جنوبی افریقا کا ’ شیرگھر‘ آپ کے لیے ہی ہے جہاں آس پاس 77 شیر پائے جاتے ہیں۔ تین بیڈ روم پر مشتمل یہ مکان کرائے پر دستیاب ہے اور ایک رات کا کرایہ صرف 100 ڈالر ہے جو ہیری اسمتھ کی جنگلی حیات کی تحفظ گاہ میں واقع ہے لیکن ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر کی سہولت موجود نہیں اور اس کی رقم شیروں کے تحفظ پر خرچ کی جاتی ہے۔یہ گھر جی جی کنزوریشن کمپنی نے تیار کیا ہے جہاں آپ کی جان خطرے میں ڈالے بغیر جنگل میں شیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ انسان اور حیوان دونوں ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتے مگر ایک دوسرے کا احساس ضرور کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر جنگل کے بادشاہ کی عادات اور رویہ دیکھا جاسکتا ہے اور فطری ماحول میں اس عظیم جانور کے اطوار نوٹ کیے جاسکتے ہیں۔بسا اوقات ایک سے زیادہ شیر گھر سے چند میٹر دور آجاتے ہیں لیکن برقی باڑ کی وجہ سے گھر میں گھسنے کی جرات نہیں کرتے۔ اگرچہ جانوروں کو کرنٹ لگانے کا یہ طریقہ درست نہیں لیکن کمپنی کے مطابق اس میں ہلکا کرنٹ ہے جو شیروں کو دور ہٹانے کے لیے کافی ہے۔ رات کو ایک ساتھ درجنوں شیروں کی دھاڑ عجیب دہشت پیدا کرتی ہے۔سیاحوں نے یہاں رہنے کے بعد اس سہولت کی بہت تعریف کی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ بھی یہاں آئیں تاکہ شیروں کی فلاح کا کوئی بندوبست ہوسکے۔

ملک میں بجلی بحران پھر شدید، وزارت توانائی نے ذمہ داری دھند پر ڈال دی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ملک میں بجلی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے جب کہ وزارت توانائی نے بجلی بحران کی ذمہ داری دھند پر ڈال دی ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5850 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8150 میگاواٹ اور طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ گدو، بلوکی، حویلی شاہ بہادر سمیت 13 پاور پلانٹس بند ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا میں بجلی پیدا کرنے والے 22 یونٹس بند ہیں،پن بجلی ذرائع سے صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2550 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی بحران کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پانچ گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے جب کہ دیہات میں یہ دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی زائد ہے، ذرائع کے مطابق شدید د±ھند کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنز کے انسولیٹر اسٹرنگ شارٹ ہونے سے 500 کے وی اور 220 کے وی کے متعدد سرکٹس ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے بلوکی پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ، کے ای ایل 124 میگاواٹ، نشاط چونیاں پاور 195 میگاواٹ اور نشاط پاور 185 میگاواٹ سسٹم سے آو¿ٹ ہوگئے۔جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بھی بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد کے صنعتی علاقوں میں بھی 2 گھنٹے صبح اور 2 گھنٹے شام کو بجلی سپلائی معطل رکھی جارہی ہے، ملتان کے دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

قادر خان کے بیٹے نے گووندا کی منافقت کا پول کھول دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے بالی ووڈ فنکاروں کی بے حسی پر اپنے غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو میرے والد کا بیٹا کہنے والے گووندا نے آج تک انہیں فون نہیں کیا۔بالی ووڈ کے مرحوم اداکار و مصنف قادر خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنےوالے اداکار گووندا نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قادر خان نا صرف ان کے استاد تھے بلکہ وہ ان کے والد کی طرح تھے۔گووندا کے اس بیان پر قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے ہنستے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کی بے حسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مہربانی کرکے گووندا سے پوچھیں کہ خود کو قادر خان کا بیٹا کہنے والے نے انہیں کتنی بار فون کرکے ان کی صحت کے متعلق پوچھاتھا، یہاں تک کہ انہوں نے میرے والد کے گزر جانے کے بعد ایک بار بھی فون نہیں کیا۔“اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے‘سرفراز نے مزید کہا کہ ”میرے والد بالی ووڈ میں بہت سارے لوگوں کے قریب تھے لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا خاص تعلق تھا، وہ بچن صاحب سے بے حد محبت کرتے تھے۔ والد کی بیماری کے دوران میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کسے یاد کرتے ہیں تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کو بہت یاد کرتے ہیں۔ میں چاہتاہوں بچن صاحب کو یہ بات معلوم ہو کہ میرے والد آخری وقت تک صرف ان کے بارے میں ہی باتیں کرتے رہتے تھے۔“خوش قسمتی سے میرے والد کے تین بیٹے آخری وقت میں ان کی دیکھ بھال کے لیے موجود تھے جب وہ اس دنیا سے گئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، میرے والد کے آخری سال بہت تکلیف میں گزرے لیکن ہم نے انہیں کینیڈا میں بہترین علاج فراہم کیا۔واضح رہے کہ اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوجانے والے قادر خان کو کینیڈا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ: بھارت نے 7 وکٹوں پر 622 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کردی

سڈنی (ویب ڈیسک ) ٹیسٹ میں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالیے۔سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بھارتی بلے بازوں کے نام رہا جنہوں نے کینگروز بولروں کی ایک نہ چلنے دی، چتیسور پجارا نے 130 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز بولروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔ریشب پانت آسٹریلیا کی سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے، سڈنی ٹیسٹ میں روندرا جدیجا نے بھی شاندار 81 رنز بنائے اور آو¿ٹ ہوگئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلئیر کردی۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلی وڈ نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ہیرس 19 اور خواجہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔

نیشام نے پریرا کے ایک اوور میں 5 چھکوں سمیت ریکارڈ 34 رنز سمیٹ لیے

ماو¿نٹ ماو¿نگونئی (ویب ڈیسک )جیمی نیشام نے سری لنکا سے پہلے ون ڈے میں تھشارا پریرا کے ایک ہی اوور میں 5 چھکوں سمیت ریکارڈ 34 رنز سمیٹ لیے یہ نیوزی لینڈ کی اننگز کا 49 واں اوور تھا۔جس میں نیشام نے پہلے لگاتار 4 بالز پر چھکے رسید کیے، پھر نوبال پر 2 رنز بنانے کے بعد فری ہٹ پر چھکا جڑا اور آخری بال پر سنگل لیا، ان کے اس لاٹھی چارج نے تماشائیوں کو بھی خوب محظوظ کیا، یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی ایک اوور میں بولر کی تیسری بڑی پٹائی ہے۔سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشل گبز نے نیدرلینڈز کے خلاف اوور میں 6 چھکے جڑے تھے، پریرا خود جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اوور میں 35 رنز بنا چکے،ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی نیشام کے برابر 34 رنز ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک اوور میں بنائے تھے، شاہد آفریدی کو ایک اوور میں 32 رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ڈنمارک میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثہ، 6 افراد ہلاک

کوپن ہیگن( ویب ڈیسک )ڈنمارک میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔خبر ایجسنی کے مطابق حادثہ دو جزائر کے درمیان پ±ل پر پیش آیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔مقامی وقت کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 131 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور مال بردار گاڑی کی بوگی کی چھت اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر ریل گاڑی کو جا لگی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان 18 کلومیٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے ف±ونَین سے ملاتا ہے۔

افغانستان نے ٹرمپ کے سویت یونین سے متعلق بیان پر امریکا سے وضاحت طلب کر لی

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان نے سویت یونین اور افغان جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی حکام سے وضاحت طلب کر لی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی دراندازی جائز تھی کیونکہ افغانستان سے دہشت گرد روس جا رہے تھے۔افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان نے سابقہ سوویت یونین کے قبضےکے خلاف جنگ لڑی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدور نے بھی اس حملے کی مذمت کی بلکہ افغانستان سے تعاون بھی کیا۔صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی افواج دنیا اور دیگر ممالک کی سیکیورٹی کے باعث بھی موجود ہیں۔صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کے بیان اور امریکی پالیسی میں تضاد نظر آ رہا ہے۔افغان حکام نے سویت یونین اور افغان جنگ سے متعلق بیان پر امریکی حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے

سری نگر( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جارہا ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں آج یومِ تقدّس منانے کا اعلان کیا تھا۔یومِ تقدس بھارتی فورسز کی جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر پ±ر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔دوسری جانب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال کا نوٹس لینا چاہیے۔

بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کل 33ویں سالگرہ منائیں گی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کل 5جنوری کو 33برس کی ہوجائیں گی۔ دیپیکا پڈوکون ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں 5جنوری 1986 کو پیدا ہوئیں اور پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ انہوں نے فلم اوم شانتی اوم سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس کے لئے انہیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں لو آج کل، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، باجی راو¿ مستانی شامل ہیں۔

صبا قمر اوربلال عباس”چیخ“میں کل سے اکٹھے نظرآئینگے

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار بلال عباس خان اور صبا قمر کو لیکر مختلف بیانات زیر گردش تھے، جسے ڈرامے کے ٹیزر نے واضح کردیا ہے، اور ڈرامہ ایک الگ ہی نوعیت کی کہانی پر مشتمل ہے، اور کہانی میں ہم دیکھیں گے کہ دونوں ہی ہمہ گیر صلاحیتوں کے مالک اداکار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔اس حوالے سے متعلق اپنے خیالات
کا اظہار کرتے ہوئے بلال عباس خان کا کہنا تھاکہ سب سے ضروری ہے کہ ہراسگی کے مخالف کھڑے ہونا اور اس کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا، “چیخ”میں میرا کردار منفی اور انتہائی طاقتور اور مختلف ہے، مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں توقع نہیں تھی کہ صبا قمر اور بابر محمود جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کو سائن کرنے کی میرے نزدیک پہلی وجہ معاشرے میں اس قسم کے پے درپے واقعات کے خلاف آگاہی کو فروغ دینا ہے، ہم اپنے ارد گرد روز مرہ زندگی میں اس قسم کے واقعات روز سنتے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کو چھپانے کے بجائے انہیں بے نقاب کریں تاکہ دوسرے اس کا نشانہ نہ بن پائیں ۔بلال عباس خان نے اقرا عزیز، او رنگریزہ میں سجل علی، اور بلا میں اشنا شاہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
چیخ”بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پیش کش ہے۔
، جس کی ہدایات بدر محمود نے دیں ہیں، ڈرامہ کل سے نشر ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ آفس منی لانڈرنگ کا سر پرست ہے: صداقت عباسی حکومتی کارکردگی اچھی نہیں: چوہدری منظور، رانا افضل، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار جنرل ر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ امریکہ کی کوشش ہے پاکستان کو دباﺅ میں رکھے لیکن ہمیں دبنا نہیں چاہئے۔ چینل فائیو کے روگرام نیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کے درمیان تعلقات مفادات کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔پاکستان کو چاہئے اپنے مفادات کو ترجیح دے پاکستان ایک مضبوط ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف بھی ملکی سفارتکاری کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ایران ،ترکی اور پاکستان مل کر ایک جیسا سوچ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری منظور احمد نے کہا کہ حکومت نے جو کہا تھا اس کا الٹ کر رہی ہے۔زراعت کا برا حال ہے روپے کی قدر گر رہی ہے۔ جو لوگ آف شور کمپنیوں کی بات کرتے ہیں ان کی تو اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔ملک کی سب سے بڑی کمپنی کو چھوڑ کر ڈیسکون کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے ٹینڈر منسوخ کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا افضل نے کہا ہے کہ اس حکومت کی کوئی ایک بھی کارکردگی بتا دیں جو قابل ستائش ہو، ہم تعریف کرنے میں اتنے بخیل بھی نہیں۔ٹرانسپرنسی نام کی کوئی چیز نہیںمن پسند لوگوں کو ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرض لینا چاہئے لیکن یہ لوگ اس قابل نہیں کے ڈیل کر سکیں۔چیف جسٹس کو چاہئے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینے کا بھی سوموٹو لیں۔ تحریک انصاف کے رہنماءصداقت عباسی نے کہا نومبر 2017میں رزاق داﺅد کو ٹھیکہ مل گیا تھا اس وقت تو تحریک انصاف کی حکومت ہی نہیں تھی اپوزیشن بلاوجہ الزمات لگا رہی ہے۔جب کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا تو اپوزیشن بہانے بازی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلی آفس منی لانڈرنگ کی سرپرستی کر رہا ہے۔

ہم ملک سے کچرا بھی نہیں اٹھا سکے ،ٹھیکہ ترکی کو دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار علامہ صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن دوملکوں سے بہت زیادہ تجارت کی وہ ترکی اور چین ہیں۔ ہم نے تو اپنے ملک سے کچرا ٹھانے کا ٹھیکہ بھی ترکی کو دے دیا تھا بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم یہ کام بھی نہیں کرسکتے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تجارت میں ترکی کو زیادہ فائدہ ہوا۔ ترک صدر نے بھی اپنے ملک میں اپوزیشن کا کڑا احتساب شروع کر رکھا ہے وزیراعظم عمران خان ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس میں شک نہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں بے پناہ مالی فائدے اٹھائے لیکن تمام مقدمات صرف اپوزیشن پر ہی کیوں ہیں۔ کراچی میں خدمت فاﺅنڈیشن کی انتیس جائیدایں ضبط کی گئیں اصل میں ویلفیئر کے نام پر بڑے جرائم ہوتے تھے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ ترکی میں پاک ترک سکول سسٹم کی بہت سی برانچز ہیں وہاں کچھ مسائل بھی ہیں جس کا حل نکالنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنسز صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ کے خلاف ہی بن رہے ہیں۔ پشاور میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ جن لوگوں نے خدمت خلق جیسے ادارے بنائے ان کو بھی سامنے لایا جائے۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے پاکستان کی نئی حکومت دوست ملکوں سے کس طرح تعلقات مزید بہتر کرتی ہے۔ پہلے دوروں میں وفد کے نام پر بہت زیادہ لوگ چلے جاتے تھے لیکن اب چند لوگ ہی بیرون ملک دوروں جاتے ہیں یہ اچھی بات ہے۔ ماضی کی نسبت تعلقات بہتر ہوں گے کیونکہ پاک ترک رہنماﺅں کا ویژن ایک ہے۔ جہاں ریاست کی رٹ کمزور ہوگی تو ویلفیئر فاﺅنڈیشنز کے نام پر جرائم ہی ہوں گے۔ سندھ میں صرف لیز ختم کرانے سے قبضے ختم نہیں ہوں گے۔ اصغر خان کیس کو پہلے ہی بند کر دیا جاتا اب کیوں بند کیا گیا۔ میزبان و کالم نگارآغا باقر نے کہا وزیراعظم عمران خان نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا انکا ترکی کا دورہ کافی موثر ہوگا دونوں ممالک کے سربراہان کی قدریں کافی مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان چاہئے وہ صوبائی ہوں یا وفاقی ٹکراﺅ چلا آ رہا ہے۔