برطانیہ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاجرم ن لیگی رہنما زبیرگل کا بیٹا گرفتار

مانچسٹر(آئی این لاہور سے برطانیہ پہنچنے پر برطانوی پولیس نے اسلحہ رکھنے کے جرم میں ن لیگی رہنما زبیرگل کے بیٹے سلمان گل گرفتار کرلیا،برطانوی پولیس سلمان گل کو رواں سال کے مہینے اگست سے تلاش کر رہی تھی، مانچسٹر پہنچنے پر گرفتار کر لیا گےا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور سے برطانیہ پہنچنے پر برطانوی پولیس نے اسلحہ رکھنے کے جرم میں ن لیگی رہنما زبیرگل کے بیٹے سلمان گل گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما زبیر گل کے بیٹے سلمان گل کو لاہور سے مانچسٹر پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، برطانوی پولیس سلمان گل کو رواں سال کے مہینے اگست سے تلاش کر رہی تھی۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر کارروائی کی جس کے باعث سلمان گل کی گرفتاری عمل میں آئی۔سلمان گل پر لوگوں کو نقصان پہنچانے کی نیت سے ہتھیار رکھنے کا الزام ہے۔

ڈولفن فورس نے ذہنی معذور نوجوان کو سینے میں گولیاں مار دیں

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )نواں کو ٹ کے علاقہ میں ڈولفن اہلکارکی نوجوان پر مبینہ فائرنگ، نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردےا گےا ہے جبکہ مقتو ل کے ورثا نے پو لیس گردی کے خلا ف شد ےد احتجا ج کیا بعدازا ںاعلی ٰ پو لیس حکام موقع پر پہنچنے جس پر مظا ہر ےن نے مز کرا ت کا مےا ب ہو گئے ۔ دوسری جا نب آئی جی پنجا ب نے واقعہ کا نوٹس لےتے ہو ئے ر پو رٹ ڈی آئی جی آپرےشز سے ر پو رٹ طلب کر لی ہے ۔جبکہ ایس پی آپرےشز اقبال ٹاو¿ن سید علی شاہ نے مذکو ر ہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کر دی ہے۔ تفصےلا ت کے مطا بق نو اں کو ٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز پو لیس کو اطلا ع ملی کے اےک نےم پا گل شخص کے ہا تھ میں چھر ی ہے اور ہر اےک کو زخمی کرر ہا ہے جس پر دولفن کے اہلکا ر موقع پر پہنچنے تو عصمت اللہ کی جا نب سے ڈولفن اہلکار پر بھی چھر ی کو وار کےا جس سے دو اہلکا ر زخمی ہو ئے جنہےں جناح ہسپتال منتقل کےا گےا ۔پولیس کاکہناہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر ڈولفن اہلکار پر بھی حملہ کیا،مڈبھیڑ میں ڈولفن اہلکار سے گولی چل گئی۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہری کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، شہری آنے جانے والے افراد کو زخمی کر رہا تھا۔ شہری سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاو¿ن آپرےشزسید علی شاہ نے مذکو ر ہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق شہر ی عصمت اللہ کی جانب سے نیم پاگل شخص کا شہریوں کو چھریاں مارنے پر پولیس کو 15پر کال مو صول ہوئی۔ڈولفن سکواڈ سبزہ زار ٹیم نمبر115موقع پر پہنچی اور نیم پاگل شخص نے ڈولفن ٹیم پر حملہ کر دیا۔ایس پی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق نیم پاگل شخص نے حواس کھو نے کے بعد پانچ سے چھ شہریوں کو چھریاں مار کر زخمی کیا۔ر پو رٹ میں بتا ےا گےا ہے کہ ڈولفن سکواڈ سبزہ زار ٹیم نمبر 115کے اہلکار مبشر پیٹ میں چھر یاں لگنے سے زخمی ہوگیاہے ۔ مبشر کی کمر پر وار کئے گئے جن کا زخم دل تک گہرا ہے۔مبشر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاو¿ن کومذکو ر ی واقعہ کی حتمی رپور ٹ پیش کر نے کا حکم دے دیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشز لاہوروقاص نذےر اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواں کوٹ واقعہ کی تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات کی جائیں۔دوسر ی جا نب ڈولفن فورس کی فا ئر نگ سے ہلا ک ہو نے والے شخص کے ورثا کا د عوی ٰ ہے عصمت نے کسی کو چھریا ں نہیں ما ری ہیں پو لیس نے عصمت کی ٹانگ پر پہلے فا ئر ما را اور بعدازا ںاسکے سےنے کمر پر فا ئر نگ شروع کردی، ورثا نے الز م عا ئد کےا ہے کہ پو لیس نے عصمت کو قتل کےا ہے جس کے خلا ف احتجا ج بھی کےا گےا ۔ڈولفن سکواڈ نواں کوٹ اپنی معمول کی گشت پر تھی کہ پولیس ایمرجنسی 15سے اطلاع موصول ہوئی کہ Mبلاک میں ایک شخص شہریوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر رہاہے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جہاں پر چھری بردار شخص نے متعدد شہریوں کو چھری کے وار سے زخمی کردیاتھا ڈولفن اہلکاروں نے چھری بردار کو قابوکرنےکی کوشش کی اور اس سے چھری حوالے کرنے کا کہاجس پر چھری بردار اشتعال میں آ گیا اور ڈولفن اہلکار پر حملہ کر دیاجس سے ڈولفن اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ دیگر شہری بھی زخمی ہوئے موقع پر لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو زخمی کرنے کے بعد وہ دیگر اہلکاروں کی طرف لپکا جس پر ڈولفن کے اہلکار نے حفاظت خود اختیاری کو بروئے کار لاتے ہوئے فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا بعد ازاں جاں بحق ہو گیا۔

قاتل نے مولانا کو کچن سے چھری اٹھا کر شہید کیا ، مولاناعمران خان کے حامی رہے ، قتل غیر ملکی سازش کا طے شدہ حصہ تھا ، متوازن شخصیت تھے کسی سے کوئی عداوت نہیں تھی ، کوئی بھی شخص انہیں اس طرح قتل نہیں کرسکتا ، تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس میں غیر ملکی ہاتھ ہے

لاہور (سیاسی رپورٹر) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان قاتل نے میزبان ہی کے کچن سے چھری اٹھائی تھی اور اس نے پے درپے وار کر کے مولانا کو بہیمانہ طور پر قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان قاتل اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا تھا اور مولانا کو کافی عرصے سے جانتا تھا اس لیے مولانا نے اس کی آمد پر کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا بلکہ ڈرائیور اور پی اے کو بازار سے کچھ کھانے کیلئے لانے کو کہا اس دوران میں نوجوان نے اشتعال میں مولانا پر نہ صرف چھریوں سے وار کیے۔ مولانا کی زخمی حالت میں تصویر سوشل میڈیا پر گھوم رہی ہے وہ گھر کے بستر کی نہیں بلکہ پوسٹمارٹم کرنے والی ٹیبل کی ہے جس کے ساتھ ہی ایک دوسرا بیڈ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مولانا کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے سختی سے اصرار کیا تھا کہ وہ ان کا پوسٹمارٹم نہیں چاہتے۔ کہا جاتا ہے کہ قاتلوں میں سے ایک کی عمر کم وبیش 19سے 21سال بتائی جاتی ہے۔ دوسرا اس کی نسبت البتہ معمر تھا۔ جس بے دردی سے نوجوان نے مولانا پر سبزی کاٹنے والی چھری سے وار کیئے وہ ظاہر کرتی ہے کہ قاتل انتہائی اشتعال میں تھا۔ مولانا شہید کی زخمی حالت میں لت پت تصویر ہسپتال کی سفید چادر پر اتاری گئی ہے۔ لیکن چادر پر خون کا کوئی داغ دکھائی نہیں دیتا حالانکہ خبر کی جو تفصیلات اب تک منظر عام پر آچکی ہیں۔ اس کے مطابق مولانا شہید کے گھر میں ان کا بستر خون میں تر بتر تھا۔ یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم پر قمیض اس لیے نہیں تھی کہ پوسٹمارٹم کرنے سے پہلے اصول اور قاعدے کے مطابق قینچی سے قمیض کاٹ دیتے ہیں تاکہ جسم کے ہر قسم کے زخم یا نشان دکھائی دے سکیں۔ تاہم یہ امر یقینی لگتا ہے کہ اگر کسی نے ذاتی عداوت یا اشتعال میں بھی یہ قتل کیا تو اس کی منصوبہ بندی غیر ملکی سازش کا طے شدہ حصہ تھی تاکہ اس قتل کی تحقیقات کو غلط رخ پر ڈالا جاسکا۔ جہاں تک مولانا کی چیف جسٹس، وزیر اعظم کے خلاف تقریر کا تعلق ہے معلوم ہوتا کہ وہ شدید جذبات کی رو میں آنے کا نتیجہ تھی جو آسیہ کے بری ہونے پر ملک بھر میںپھیلا تاہم غیر ملکی قوت نے سازش کے ذریعے ایسے وقت میں ان پر حملہ کرایا جب ایک تیر سے دو شکار کرنا مقصور تھا تاکہ اصل مجرم بچ سکیں۔ قاتلوں کا اصل چہرہ پہنچانا نہ جاسکے۔ خبریں کی اطلاعات کے مطابق انتہائی محنتی اور آزمودہ افسروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم اپنا کام کررہی ہے اور انشاءاللہ قاتل جو بھی ہوئے اور ان کے پیچھے جو بھی محرکات ہیں وہ انشاءاللہ سامنے آکر رہیں گے۔ یہ امر بھی حیرت انگیز ہے کہ مولانا سمیع الحق کے عمران خان سے بہت اچھے تعلقات رہے 2018ءکے الیکشن میں حامی تھے اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے ان کے دینی ادارے کی مالی امداد بھی کی تھی۔جس پر اپوزیشن کے بعض حلقوں نے انگلیاں بھی اٹھائی تھیں۔ مولانا سمیع الحق کے حوالے سے ذاتی عداوت کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا کیونکہ وہ انتہائی متوازن مزاج صلح جو اور کم و بیش ہر طبقہ فکر میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے؟ اور ان کی نظریاتی وابستگی ہمیشہ اسلام‘ پاکستان‘ فوج اور دین سے رہی۔ لہٰذا کسی شخص کے اندر ان کیلئے اتنا غم و غصہ نہیں ہوسکتا اور ان کے قتل کی خبر سنتے ہی اکثر تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ ان کے قتل میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔ گزشتہ دنوں نائب امیر طالبان ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کے بعد واضح ہوتا جا رہا تھا کہ جلد ہی مولانا سمیع الحق افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کی قومی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11ویں سیریز جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی، لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔

کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصاویرمنظرعام پر

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔اسٹار جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھاہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔ ثانیہ اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی جس کے بعد مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے اور انہوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال میں ثانیہ مرزا کے یہاں 30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، خبر کی اطلاع ملتے ہی ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہنگامی بنیادوں پر یو اے ای سے بھارت پہنچے تھے۔

خاشقجی کے قتل کاحکم سعودی اعلیٰ قیادت نے دیا، ترک صدر

واشنگٹن/ انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی حکومت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئے۔واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے اپنے کالم میں ترک صدر طیب اردگان نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ سعودی عرب کے 18 حکام صحافی کے قتل میں ملوث ہیں جنہیں ترکی کی حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے تاکہ مقتول کی لاش کا پتہ لگایا جاسکے۔ترک صدر نے مزید لکھا کہ صحافی کے قتل کے احکامات سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دیے گئے جس پر عمل درآمد کرنے کے لیے 15 سعودی حکام استنبول پہنچے اور سعودی قونصل خانے کے 3 حکام کے ساتھ مل کر صحافی کو قتل کرکے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے مقامی شخص کے حوالے کردی۔ترک صدر نے اپنے کالم میں مطالبہ کیا کہ جن 18 شہریوں کو سعودی عرب نے حراست میں لیا ہے انہیں قتل کے حکم دینے والے اور لاش سے متعلق تمام معلومات ہیں اس لیے ان 18 سعودی شہریوں کو ترکی کے حوالے کیا جائے۔ ترکی لاش کی حوالگی، قتل کا حکم دینے اور لاش ٹھکانے لگانے والے مقامی شخص سے متعلق سوالات اٹھاتا رہے گا۔
صحافی کی لاش کو تیزاب میں تحلیل کیا گیا ؟
دوسری جانب ترکی کے ایک اعلی اہلکار اور صدارتی مشیر یاسین اکتے کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر کے تیزاب میں تحلیل کردیے گئے ہیں تاکہ لاش کا کوئی سراغ نہ لگ سکے تاہم تیزاب سے لاش کے ٹکڑوں کو تحلیل کرنے کے فرانزک شواہد نہیں ملے ہیں۔

امریکی صدر نجی محافل میں سیاہ فام افراد کیلیے نفرت انگیز گفتگو کرتے ہیں، سابق وکیل ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نجی محافل میں سیاہ فام افراد کا مذاق اڑاتے اور طنزیہ گفتگو کرتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ کے سابق رفیق خاص اور معتمد وکیل مائیکل کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نجی محافل اور گفتگو کے دوران سیاہ فام افراد کے لیے عادتاً نفرت آمیز کلمات استعمال کرتے ہیں۔مائیکل کوہن نے یادداشت پر زور دیتے ہوئے سی این این کو بتایا کہ مجھے اچھی طرح وہ چار مواقع یاد ہیں جب صدر ٹرمپ نے اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے سیاہ فام افراد کے لیے نامناسب اورتوہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔مائیکل کوہن کا مزید کہنا تھا کہ 2016ء میں انتخابی جلسے میں لوگوں کی تعداد کے حوالے سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے سیاہ فام افراد کو احمق ترین ووٹرز قرار دیا اور مجھ سے ایسے کسی ملک یا شہر کا نام پوچھا جس کا انتظام سیاہ فام شخص کے ہاتھ میں ہو۔مائیکل کوہن کے اس بیان کی تصدیق یا تردید کے لیے وائٹ ہاﺅس انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار میڈیا کو دستیاب نہیں تھا تاہم ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والے سابق اہل کاروں نے نام نہ بتانے کی شرط پر مائیکل کوہن کے موقف کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستی پر مبنی نفرت انگیز کلمات کی بازگشت سنائی دی گئی ہو بلکہ حال ہی میں وسط مدتی الیکشن کے دوران انتخابی مہم میں بھی ٹرمپ نفرت پھیلانے سے باز نہیں رہے۔

یمن میں قحط کی علامت بن جانے والی بچی پناہ گزین کیمپ میں دم توڑ گئی

صنعا(ویب ڈیسک) یمن میں قحط زدگی کی علامت بن جانے والی 7 سالہ بچی خوراک کی کمی کے باعث پناہ گزین کیمپ میں خالق حقیقی سے جا ملی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے پناہ گزین میں خوراک و پانی سے سسکتی 7 سالہ امل حسین کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل ہو گیا وہ شمع جس کی لو ابھی ٹھیک سے بھڑکی بھی نہ تھی کہ جنگ کی بے رحم ہوا کا شکار ہوگئی۔شمالی یمن کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم امل کی والدہ مریم علی نے اپنی بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہر وقت مسکرانے والی امل کی جدائی سے میرا دل ریزہ ریزہ ہوگیا ہے اور اب میں اپنے دیگر بچوں کے لیے پریشان ہوں۔امل کی ڈاکٹر مکیہ مہدی نے بتایا کہ اس کیمپ میں امل جیسے کئی بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ سہولیات کی کمی اور تجربہ کار عملے کے فقدان کے باعث ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر پارہے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی نیو یارک ٹائمز میں امل حسین کی تصویر چھپی تھی جس نے پوری دنیا کو یمن میں جنگ کے ساتھ ساتھ قحط سے نبرد آزما معصوم بچوں کی جانب توجہ دینے کے لیے مجبور کردیا تھا۔معروف فوٹو گرافر ٹیلر ہک نے امل حسین کو یونیسیف کے موبائل کلینک کے بستر پر دھیمی دھیمی سانسیں لیتا دیکھا تھا جیسے معصوم کلی اپنی مرجھاتی سانسیں گن رہی ہو۔ خوراک کی کمی نے اس کے جسم کی ایک ایک ہڈی کو نمایاں کردیا تھا۔ٹیلر ہک نے اس دلخراش منظر کو کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کرلیا، نیویارک ٹائم میں تصویر چھپنے کے بعد دنیا کو سنگین صورت حال کا ادراک ہوا۔ اس تصویر پر ٹیلر ہک کولٹیزر ایوارڈ بھی ملا۔

مولانا سمیع الحق کی شہادت میں بیرونی سازش کی بو آرہی ہے

تجزیہ: امتنان شاہد

گزشتہ روز مولانا سمیع الحق کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔ اگر اس کا وقت (Timing) دیکھی جائے تو بیرونی سازش کی بو آ رہی ہے۔ یہ ایک فرقے کو دوسرے فرقے سے لڑانے کی سازش لگتی ہے کیونکہ مولانا سیع الحق ایک پرانے اور جید عالم دین اور سیاستدان رہے ہیں ۔جن کا تعلق دارالعلوم حقانیہ کی نظریاتی سوچ سے تھا اور جن کے LINKسرحد کے دونوں طرف موجود طالبان کے ساتھ بڑے پرانے سمجھے جاتے رہے ہیں ۔یہاں تک کے طالبان کے بانی ملا محمد عمر ان کی دیگر قیادت مولانا کو اپنا روح رواں نہ صرف مانتی تھی بلکہ مانتی ہے ۔ایسے وقت میں جب پاکستان پہلے ہی سے ایک اہم دینی مسئلے میں گھرا تھا‘ ایک عالم دین کا درد ناک قتل اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ صرف پاکستان دشمن سازش ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔مولانا سمیع الحق کا کردار تاریخ میں اس بات پر بھی یاد رکھا جائے گا کہ طالبان کے اوپر ان کا اثر و رسوخ کس حد تک تھا کہ جب گزشتہ دور حکومت میں طالبان نے ثالثی کیلئے کسی کو مقرر کیا تو ان میں مولانا سمیع الحق کا سرفہرست تھا تین روز قبل پاکستان میں پکڑے گئے ۔طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کی رہائی ہوئی ‘اس رہائی میں بھی مولانا سمیع الحق کی سفارش کو اہم تصور کیا گیا اور ان کے کہنے ہی پر ان کی رہائی عمل میں آئی ۔ان کی ہلاکت کی واقعہ میں یہ بات کہنا جائز ہوگا کہ یہ کام صرف اور صرف پاکستان کا دشمن ہی کروا سکتا ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔ اگر کل رات تک کی پوزیشن دیکھی جائے تو ایک طرف ایک طبقہ سڑکوں پر تھا اور دوسری طرف پاکستان کے ایک اہم عالم دین کو شہید کیا گیا۔ یہ بھی غور طلب بات ہے کہ پہلے خبر آئی کہ ان کو فائرنگ سے شہید کیا گیا بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے سکیورٹی پر معمور افراد جب گھر سے کھانا کھانے گئے تو ان کی غیرموجود میں گھر میں گھس کر چند افراد نے ان کو چاقوں کے وار سے شہید کیا۔ اس بات کی تفتیش اور تحقیق ہونا ابھی باقی ہے کہ کیا یہ کسی گھر کے بھیدی کا کام ہے یا کسی اور کا البتہ یہ طے ہے کہ یہ قتل کوئی عام قتل نہیں تھا ۔ ایک طرف وہ طبقہ جو پاکستان بھر میں آسیہ بی بی رہائی کیس میں گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں سڑکوں پر بیٹھا ہے اور دوسری طرف پاکستان ایک طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو چھوڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی طالبان کے روح رواں یا ان کے استادکوقتل کر دیا جاتا ہے اور سرحد کے اس پار پچھلے ایک ماہ میں افغانستان میں کم و بیش آٹھ سے نو بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں اور امریکہ ملا عبدالغنی برادر کی رہائی پر ناخوش بھی نظر آتا ہے۔ ان کڑیوں کو اگر آپس میں ملایا جائے تو یہ صرف اور صرف پاکستان میں بے چینی مزید بڑھانے کی کوشش ہے۔ مولانا سمیع الحق کی شخصیت ہمیشہ سے پاکستان کے نظام حکومت ¾ ریاست ¾ پارلیمنٹ پر یقین رکھنے والی معتدل شخصیت مانی جاتی تھی اور ہر حکومت کے ساتھ ایک ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرلیتی تھی۔ جیسا انہوں نے نوازشریف ¾ بینظیر یہاں تک کے جنرل پرویز مشرف کی حکومت کے ساتھ بھی کیا جبکہ وہ اس وقت ایم ایم اے کے بڑے لیڈروں میں سے تھے۔ انہوں نے مشرف حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا جس کا مقصد جنرل مشرف کو دو عہدے چھوڑنے پر راضی کرنا تھا۔ مولانا سمیع الحق عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے باقاعدہ اتحادی بھی رہے اور انہوں نے فرنٹ فٹ پر آ کر تحریک انصاف جیسی لبرل جماعت کی گزشتہ پانچ سال خیبرپختونخوا میں سپورٹ کی ۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی سیاست میں ایک فلیکسی بیلٹی موجود تھی۔ اور وہ ایک لچک دار شخصیت کے حامل تھے۔

ناروے نے ڈیم فنڈ ریزنگ میں یورپی یونین اور سب ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ناروے نے ڈیم فنڈ کے لیے یورپی اور سکینڈنیوین ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا دو گھنٹے میں 8 کروڑ کی رقم جمع (سینیٹر فیصل جاوید)اوسلو ڈیم فنڈ ریزنگ کیلئے گرینڈ پروگرام کااہتمام کرنے پر سینٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کا سفیر پاکستان ناروے ظہیر پرویز خان کو مبارکباداوسلو ناصر اکبر سے )پاکستان کمیونٹی ناروے اور پاکستان امبیسی ناروے کے مشترکہ تعاون سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید تھے اور مہمان گرامی میں صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو تھی ۰پروگرام کے شروع میں ہی دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئےپروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری خالد محمود نے کیا اور نعت مبشر جاوید نے پڑھی۰اوسلو پاکستانی کمیونٹی کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرکے متعلق صدر پاکستان عارف علوی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات تقریب میں دکھائے گئے۔ فیر پاکستان ظہیرپرویزخان نے ڈیم فنڈ کی تقریب میں آئے ہوئے اپنے مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور کہا آپ کو جان کرخوشی ہوگی کےناروے میں بسنے والے پاکستانی اگرچہ اپنے وطن عزیز سے دور ہیں لیکن ان کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں کسی بھی خوشی اور غمی جوپاکستان میں ھواپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پاکستانپاکستان امبیسی نے ڈیم فنڈ ریزنگ کے لئے اوسلو میں مقیم تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام اور سماجی تنظیموں کے کمیٹی تشکیل دی رحمااسلامی ریلیف ناروے نے اس کار خیر میں رضاکارانہ کردار ادا کیامہمانگرامی آج جو اس حال میں بیٹھے پاکستانی خواتین و حضرات بزرگوں اور بچوں کو دیکھ رہے ہیں یہ تمام پاکستانی سماجی اور مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اس مقصد کے لئے اکٹھے ہو کر اپنی قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے میں سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے ان سب تنظیموں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آج اس فنڈریزنگ تقریب میں متحرک کردار اداکیاسفیر پاکستان نے پاکستانیوں کو ڈیموں کی تکمیل تک اپنی مالی معاونت جاری رکھنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ آئندہ پاکستانی اپنی رقوم بذریعہ بینک بھجوائے تاکہ آپ کی محنت کی کمائی پاکستانی عوام کو بھی برونی زرمبادلہ کی صورت میں ان کی مدد کر سکے آخر میں ظہیر پرویز خان نے تمام مھمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کہہ کر اپنی تقریب کا اختتام کیاسینٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماشائ اللہ ھال میں جہاں تک بھی نظر جارھی ہے لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے میں ڈی چوک میں آ گیا ہوں اور دھرنے سے خطاب کر رہا ہوں وہ محبت وہ عشق جو آپ کو پاکستان سے ہے اور جو درد آپ کو محسوس ہوتا ہے وہ درد پاکستان کا ہمیں پاکستان میں رہ کر نہیں ہوتا فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہمارا 90 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے اور دس فیصد ہم بچا پاتے ہیں جو ناکافی ہے اور اب اگر ڈیم نہ بنے تو 2025 تک قحط سالی ہو سکتی ہے اس لئے ڈیم بنانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا پرائم منسٹر نے سات ستمبر کو ڈیم بنانے کی کمپین جوائن کی تھی اس وقت سے لے کر اب تک ڈیلی ڈیم اکاو¿نٹ میں 10 کروڑ روپے آتا ہے اور ہم سات ارب کو کراس کر چکے ہیں اور اگر یہی لوگوں کا جذبہ رہاتو جو ڈیم ہم نے 9 سالوں میں بنانےئھےوہ پانچ سال میں بن جائیں گےانہوں نے علماءکا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مساجد میں ڈیم کے فنڈ ریزنگ کی وہ علمائ پانی کے امبیسڈر ہیں انہوں نے سماجی مذہبی اور تقریب میں آئے ہوئے تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا ڈیم بنے گا تو سستی بجلی ہوگی اور مھنگاءکم ہوگی اور لوگوں کو روزگار ملے گا اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہوصوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ایک ایک پائی ان شائ اللہ ڈیم پر لگے گی یہ پیسہ آپ کا کہیں نہیں جائے گااداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا یہ فنڈ کسی شخص کے اکاو¿نٹ میں نہیں جا رہابلکے یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاونٹ میں جاے گا چاہے کوئی آئے یاکوئی جائے یہ ڈیم ضروربنے گا میری آپ سب سے التجا ھےکےاس کاذ کو سریسں لےپانی ختم ہو گیا تو ھمارا کھانا بھی ختم ھوجائے گاھماری آگے کی نسلیں بھی ختم ھو جائےگئی ھمارا ملک ختم ھو جاے گا یہ زمہ داری ہم نہی اٹھا سکتے اللہ تعالی ہمارے ساتھ بہت ناراض ہوں گے آج اگر ہم نے اپنے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تقریب سے کمیونٹی ویلفیئر کونسلر خالد محمود نے بھی خطاب کیاتقریروں کے بعد ڈیم فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں علمائ کرام سیاسی مذہبی تنظیمیں خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کا سائین کیاہوا بلا ایک لاکھ کراو¿ن اور سائن کیا ہوا گیند پچاس ہزار کراو¿ن میں فروخت کیا ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ناروے نے یورپ اور سیکنڈنیویا کے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور 2 گھنٹے کے اندر 8کروڑ جمع کیافنڈ ریزنگ کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میں ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے کم وقت میں یورپ کے جن ملکوں میں سے میں ہو گیا ہوں ان سب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ڈیم فنڈ ریزنگ میں دو گھنٹے میں آٹھ کروڑ جمع کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں سفیر پاکستان اور ان کی ٹیم پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم مساجد علماءکرام سیاسی سماجی مذہبی اور اوورسیز پاکستانیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوںسفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے بھی اپنی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو رقم وہ پاکستان بھیجیں وہ بذریعہ بینک بھیجے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا جو جذبہ جو محبت اور

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

دبئی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ یہ پاکستان کی مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جو اپنے نام کی ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا اور ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری اور فخر زمان 24 رنز بناکر ملنے کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور آصف علی کے درمیان 55 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی اور بابر اعظم 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز میں کیا اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی کی پہلی وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری جب گلین فلپس 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔کیویز کے دوسرے آﺅٹ ہونے والی کھلاڑی کولن منرو تھے جو 44 رنز بناکر حفیظ کا شکار بنے جب کہ گرینڈ ہوم 4 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جنہیں عماد وسیم نے آﺅٹ کیا۔روز ٹیلر 3 رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ ولیم سن 44 اور سیفرٹ 11 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، ٹم ساو¿تھی کھاتے کھولے بغیر رن آﺅٹ ہوئے۔کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جب کہ کولن منرو 44، اینڈرسن 44 اور ولیم سن 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

فلم ’زیرو‘میں میرا کردار انتہائی چیلنجنگ ہے، انوشکا شرما

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم ’زیرو‘ میں اپنے کام کے حوالے سے بتایا کہ ’میں کنگ خان کی فلم میں عافیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں جو کہ ’سیریبرل پیلسی‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔انوشکا شرما نے کہا کہ فلم میں میرے لیے یہ کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور میرے نزدیک اس کردار میں ڈھلنے کا ایک ہی طریقہ کرسی پر بیٹھنے کی تربیت تھی اور پھر یہی ہوا کہ میں اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارنے لگی کیوں کہ بطور اداکارہ اس طرح کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہ کردار میرے لیے بہت مشکل اور ایک تحفہ بھی تھا لیکن اگر میں یہ کردار ادا کرنے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ میری ہار ہوتی۔واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ءمیں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اردن میں سیلاب سے بچوں کی ہلاکت پر وزیر سیاحت اور وزیر تعلیم مستعفی

عمان(ویب ڈیسک) بحیرہ مردار کے سیلابی ریلے میں اسکول بس کے بہہ جانے کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اردن کے وزرائے سیاحت اور تعلیم دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔اردن کی وزیر سیاحت لینا عنب نے ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اسی طرح وزیر تعلیم عزمی محمود بھی طلبا کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔ایک ہفتے قبل بحیرہ مردار میں پانی کی سطح بلند ہوجانے کے باعث سیلاب کا ریلہ ساحل پر موجود تمام سیاحوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا۔ سیلابی ریلے میں پکنک منانے کے لیے آنے والی اسکول کے بچوں کی بس بھی بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ مجموعی طور پر سیلاب میں 28 افراد ہلاک، 42 زخمی اور 44 لاپتا ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو آنے والے سیلاب میں اسکول بس کے بہہ جانے پر اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر اردن حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔