ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز گلین فلپس اور کالن منرو نے محتاط انداز میں کیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 50 رنز پر گری اور حسن علی نے فلپس کو بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کالن منرو تھے جو 58 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے جب کہ تیسری وکٹ ولیم سن کی گری جو عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔گرینڈ ہوم 6 رنز بناکر شادب خان کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے جب کہ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ اینڈرسن کی گری اور وہ حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد آصف علی اور حفیظ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی اور حفیظ 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آصف علی 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
Monthly Archives: October 2018
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف
ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد آصف علی اور حفیظ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی اور حفیظ 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آصف علی 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ابوظہبی(ویب ڈیسک)تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ابوظہبی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور آج واپس ابوظہبی پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے اور کیویز اسکواڈ روس ٹیلر، کوری اینڈرنس، کولن منرو، مارک چیمپن، کولن گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساو¿تھی پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 16 پولیس اہلکاروں کو عمر قید
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے فسادات کے دوران 42 مسلمانوں کو قتل کرنے پر 16 پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے 1987 کے مسلم کش فسادات کے دوران اترپردیش کے ہاشم پورہ گاﺅں میں 42 مسلمانوں کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے پولیس کے 16 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ تمام پولیس اہلکار ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ کے ججوں ایس مرلی دھر اور ونود گوئیل نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے بجائے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ اقلیتی برداری کو تحفظ فراہم نہ کرنا نظام کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے یوپی پولیس کے اقدام کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح نہتے مسلمانوں کو قتل کیا گیا وہ زیر حراست قتل کی ہی ایک قسم ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے تاہم لواحقین کو انصاف کے حصول میں 30 سال لگ گئے۔واضح رہے کہ 22 مئی 1987 میں مسلح پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران درجنوں مسلمانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب کہ فسادات کے بعد متعدد مسلمانوں کی لاشیں نہر سے ملی تھیں۔
آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے جس طرح چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور فیصلے کے بعد جوزبان استعمال کی گئی ہےاس پرآپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے۔وزیر اعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ جو ججز نے فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے لیکن اس فیصلے پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور واجب القتل کہا گیا، فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوج کے جنرلز آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آج ہونے والی اے پی سی کو موخر کردیا ہے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ انہیں ایک پیج پر ہونا چاِہیے، اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کے لیے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادی باتیں طے کرنی ہیں۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
حالات ایسے ہی رہے تو کل تعلیمی ادارے بند رکھیں گے، پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن
کراچی(ویب ڈیسک) پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حالات خراب رہنے کی صورت میں کل شہر قائد میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں خراب حالات اور بند راستوں کے باعث طلباءاسکول نہیں پہنچ پائیں گے لہٰذا حالات ایسے ہی رہے تو کل تعلیمی ادارے بند رکھیں گے۔پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کرے، اگر محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان نہ کیا تو ازخود اسکول بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کل اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن صدر کا کہنا ہے کہ اسکول بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناءپر بری کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث لیاری ایکسپریس وے کراچی اور حیدرآباد کے دونوں روٹس کو بند کردیا گیا ہے۔کراچی میں بلدیہ ٹاو¿ن چار نمبر، نمائش چورنگی، شارع فیصل اسٹار گیٹ، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر، اورنگی ٹاو¿ن 5 نمبر، سرجانی ٹاو¿ن فور کے چورنگی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔احتجاج کے باعث بلدیہ ٹاو¿ن جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے اور شیرشاہ سے بلدیہ جانے والی ٹریفک کو لیبر اسکوئر کی طرف موڑ دیا گیا ہے جب کہ مواچھ گوٹھ سے آنے والی ٹریفک کو ڈبہ موڑ کی طرف موڑا گیا ہے۔
سرفراز کی کپتانی کا معاملہ: محسن خان کے بیان سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے نوتشکیل شدہ کرکٹ کمیٹی درد سر بن گئی، کمیٹی کے سربراہ محسن خان کی جانب سے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سے ہٹانے والے بیان سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ابھی پی سی بی جسٹس قیوم رپورٹ کے حوالے سے اٹھنے والے تنازع پر ہی وضاحتیں دے رہا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے بھی ایک منفرد بیان داغ دیا۔محسن خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کیلئے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔کمیٹی کے سربراہ کا بیان عین اس وقت سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ سے سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محسن خان کے بیان کو غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں ہے۔ کمیٹی کا چیئرمین بننے سے پہلے محسن خان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں بھی نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔یاد رہے کہ چار رکنی کرکٹ کیمٹی کے رکن سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق کپتان مصباح الحق دونوں ہی سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے چئیرمین کے تقررسے پہلے متعلقہ افراد کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کرکٹ کمیٹی کی تشکیل سے خوش نہیں ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرفراز تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور کپتان رہیں گے، بورڈ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔احسان مانی نے سرفراز احمد کی کپتانی پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرفراز احمد سے کپتانی لینے کا نہیں سوچ رہا، سرفراز پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور کسی کو بھی اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی اور کھلاڑی قیادت کی ذمہ داری کیلئے زیرغور نہیں ہے، سرفراز احمد کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امید ہے سرفراز کی قیادت میں پاکستان ٹیم کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔
کراچی میں ایک اور جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں فالودے والے، سرکاری ملازم اور مردہ شخص کے بعد اب رکشہ ڈرائیور کے اکاو¿نٹ سے بھی اربوں روپے کی ٹرانزکش کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے رکشہ ڈرائیور زور طلب خان کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں اس کے اکاونٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزکشن پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکوں سے ٹرانزکشن ہوئی، اکاونٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے۔ایف بی آر حکام کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے، دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ روپےکی ٹرانزیکشن ہوئی۔رکشے والے کا اکاو¿نٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ جلد عمار خان کو بھی نوٹس بھیجا جائے گا۔ایف بی آر کی جانب سے رکشہ ڈرائیور کو بھیجے گئے نوٹس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کیے گئے ہیں۔رکشا ڈرائیور زور طلب خان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بونیر میں ہے،کراچی آنے پر ایف بی آر حکام سے رابطہ کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن کے رہائشی ایک فالودے والے، ایک سرکاری ملازم، ایک رکشہ ڈوائیور اور ایک مردے کے نام پر بھی جعلی اکاو¿نٹ کے ذریعے بھی اربوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف سامنے آ چکا ہے۔
افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 ہلاک
کابل(ویب ڈیسک)افغان بری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 سینئر حکام ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبے فراح میں دو ہیلی کاپٹر صوبہ ہیرات جارہے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی سے ٹکرا کر گر گیا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور صوبہ فراح کونسل کے سربراہ سمیت 25 سینئر افسران ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوو¿ں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سفر کے لیے افغان حکومت اور فوج کے سینئر حکام اکثر ہیلی کاپٹر میں ہی سفر کرتے ہیں۔
نواز حکومت کو سپورٹ کیا، موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کو بھی تیار ہیں: زرداری
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں لیکن یہ وسیع مدت تک ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن یہ بہترین علاج ہے، وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ‘میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا، اگر اس منصوبے سے گوادر کو نکال دیں تو آگے کیا بچتا ہے’۔سابق صدر نے کہا کہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کے لیے بھی اقدامات کریں۔
مذہبی جماعتوں کا احتجاج: سندھ بھر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
کراچی(ویب ڈیسک)مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی 10 روز کے لیے منسوخ کردیئے گئے۔تاہم صحافی، پولیس اہلکار، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، سیکیورٹی گارڈز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ ا?سیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث لیاری ایکسپریس وے کراچی اور حیدرا?باد کے دونوں روٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
صدرعارف علوی نے کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا
کراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کریں کردیا جس کے ذریعے روزانہ ہزاروں افراد سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی تک چلنے والی ٹرین کی افتتاحی تقریب سٹی اسٹیشن پر منعقد جہاں وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت ریلوے کے افسران شریک تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ربن کاٹ کر دھابیجی ٹرین کا افتتاح کیا۔حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔یہ ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔ کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا آغاز 60 کی دہائی میں ہوا تھا اور روزانہ دو درجن سے زائد ٹرینیں تین مختلف روٹس پر کراچی کے سٹی اسٹیشن سے دھابیجی، ملیر کینٹ اور کھوکھراپار جاتی تھیں، بعد میں ایک توسیعی منصوبے کے تحت 70 کی دہائی میں سرکلر ریلوے کا آغاز ہوا۔ ریٹائرڈ ریلوے ملازم منظور رضی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے سرکلر ریلوے کا پہلا ٹکٹ فروخت کیا تھا۔کراچی شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود لوکل ٹرینیں رفتہ رفتہ کم ہوتی گئیں اور 2007 میں کراچی اور دھابیجی کے درمیان اور 2014 میں کراچی اور لانڈھی کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین بند کردی گئیں تھیں۔