پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ اگلے تین روز میں اپنے منتطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے نقصان کے ازالے کے لئے ا?ئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک محتاط انداز کے مطابق 447کروڑ روپے نقصان کی تلافی کے لئے جو کیس دائر کیا ہوا ہے اس کی سماعت پیر سے ا?ئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہو رہی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کے حل کے لئے ا?ئی سی سی نے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا فیصلہ بدھ کو متوقع ہے۔ا?ئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اسے کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا۔آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس رکھا ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان کے ساتھ گذشتہ دس سال میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی۔پی سی بی کا موقف ہے کہ 2014میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا ہے تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی۔ جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف میں کہا ہے کہ بھارتی بورڈ حکومت کے زیر اثر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔مائیکل بیلوف اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ، محمد ا?صف اور محمد عامر کو سزائیں دے چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس کے لئے ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کو پاکستان بورڈ کو ایک دھیلا بھی نہیں دینا چاہیے۔گزشتہ کئی سال سے دنیا کی بہت ساری ٹیموں نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور انوراگ ٹھاکر نے بھارتی بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میٹنگ میں شریک نہ ہوں۔ا?ئی سی سی اس تنازع میں غیر جانب دار ہے۔ ا?ئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو ا?ئی سی سی کو شامل کئے بغیر یہ مسلہ خود ہی حل کرنا ہو گا، بھارت حکومت نہیں چاہتی کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلیں۔راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ا?ئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے میچوں میں ہم پاکستان کے ساتھ مستقل کھیل رہے ہیں۔

بیڈمنٹن ’سائنہ‘ کی پہلی جھلک

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بائیوپک فلم ’سائنہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی جس کی پہلی جھلک پیش کردی گئی ہے۔شردھا کپور فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے بعد نئی فلم ’سائنہ‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ایک بیڈمنٹن کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔شردھا کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی اور ہیش ٹیگ میں ’سائنہ‘ لکھا۔امول گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپورٹس فلم بھارتی بیڈمنٹن چیمپیئن سائنہ نیہول کی زندگی پر مبنی ہے جن کے پاس گولڈ میڈلز جیسے دیگر اعزاز ہیں۔اس فلم میں سائنہ نیہول کا بیڈمنٹن کے لیے جنون، محنت، لگن اور جیت کے جذبے کو بہترین انداز سے فلمایا جائے گا۔

بھارتی فوج کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

کشمیر (ویب ڈیسک)بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وزیراعظم آزاد کمشیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے اور تروڑی میں کنٹرول لائن کے نہایت قریب ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہےتھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ طے شدہ حد سے معمولی آگے چلا گیا جس پر بھارتی چوکی پر تعینات اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔دونوں افواج فوجی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی کے نزدیک اڑنے کی اطلاع ایک دوسرےکو پیشگی دیتی ہیں۔لیکن گھبرائی ہوئی بھارتی فوج اور میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے سول سفید سفری ہیلی کاپٹر کو پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بنا دیا۔خوش قسمتی سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان ہیں ہوا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت حویلی ا±تار لیا گیا۔

منرل واٹر کمپنی سے 5 سالہ ریکارڈ طلب، لیبارٹری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نامور منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زیر زمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر منرل واٹر کمپنی کی جانب سے وکیل اعتزاز احسن پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیوں نا ریکارڈ ملنے اور لیبارٹری نمونے آنے تک فیکٹریاں سیل کردیں اور پانی کی فروخت پر پابندی لگا دیں۔چیف جسٹس نے وکیل اعتزاز احسن سے مکالمے کے دوران کہا کہ بڑی کمپنی کے وکیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ عدالتی حکم نہ مانیں، کبھی تڑی سے پانی نہیں بکے۔سپریم کورٹ نے منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، مہمان وزیرخارجہ کل آئیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان پہنچنے والے وفد میں مہمان وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر شامل نہیں، وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے، سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے گرانٹ کا معاملہ اور ادھار تیل سپلائی پر بھی سعودی وفد سے بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری اور پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں ماہ پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا اور ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔

کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) والوں نے بدمعاشی کے ڈیرے بنا رکھے ہیں، کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے قبضہ گروپ منشا بم کی گرفتار سے اور قبضے سے متعلق محمود اشرف نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی محمود اشرف نے ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور کے معروف علاقے جوہر ٹاو¿ن میں 9 پلاٹس پر منشا بم نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہ قبضہ گروپ ہے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ یہ منشا بم کون ہے؟ اس پر پولیس نے بتایا کہ منشا بم جوہر ٹاو¿ن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے اور ان کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ منشابم اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر جوہر ٹاو¿ن میں زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو پی ٹی ا?ئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکر نے گرفتاری روکنے کی درخواست کی۔اس پر عدالت نے ملک کرامت کھوکر کو عدالت طلب کیا، جس پر وہ عدالت پیش ہوئے، ساتھ ہی تحریک اںصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ساتھ ہی چیف جسٹس کی جانب سے ملزم منشابم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی سرزنش کی اور پولیس کو منشا بم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔دوران سماعت عدالت میں پیش ہونے والے ندیم عباس بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات میں میری غلطی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’تم پہلے استعفیٰ دو، جلدی کرو، تم لوگوں میں اتنی جرات نہیں کہ استعفیٰ دے دو‘۔ندیم عباس بارا سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو اور اندر ا?کر رونا شروع کرتے ہو۔اس موقع پر عدالت میں ملک کرامت نے بتایا کہ وہ منشابم کو نہیں جانتے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کرکے بنانے چلے ہیں ، کیا لوگوں نے بدمعاشی کے لیے ووٹ دیے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کرکے ڈیرے بنارکھے ہیں، میں کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک کرامت کھوکر تم نے جھوٹ بولا اور آج تحقیقات میں ثابت ہوا تو آج بطور ایم این اے واپس نہیں جاو¿ گے۔اس پر ملک کرامت نے کہا کہ میں نے ایس پی کو نہیں ڈی ا?ئی جی کو فون کیا تھا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی آپریشنز کو بلائیں، جنہوں نے سفارش کی تھی۔

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی منصوبہ بندی کی مذمت کی، پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب کے آغاز میں اقوام متحدہ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم معترف ہیں سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کی بےمثل قیادت کی جس کے بدولت آج اقوام متحدہ بہتری کی جانب گامزن ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس موقع پر میں سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، ا?نجہانی کوفی عنان کی اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لیے اہم کردار ہے’۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘ایک ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو پراعتماد بھی ہے، درمند، باوقار بھی ہے، بے باک، امن پسند اور اصولوں کا پاسدار بھی ہے، ایک ایسا مضبوط پاکستان جو علاقئی ممالک اورعالمی برادری کے ساتھ برابری اور باہمی عزت و وقار کی بنیاد پر تعلقات استوار کرے گا’۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘ایک ایسا پاکستان جو عالمی تنازعات کے حل اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشاں رہے گا اور جو نظریاتی یگانگت، عہدوں کی پاسداری اور اقوام عالم کے ساتھ مل کر نئی جہتوں کی تلاش اور اہداف کے تعین میں کوشاں رہے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘لیکن یہ پاکستان ہر گز اپنے قومی مفادات، ریاستی ا?زادی اور حقوق خود مختاری اور عوام و ملک کی سلامتی کے تحفظ پر کسی قسم کے سودے بازی کا متحمل نہیں ہے اور میں ایک ترقی پذیر ملک کے ترجمان کی حیثیت سے مخاطب ہوں جس کی حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کی فلاح’۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘آج دنیا دو راہے پر کھڑی ہے وہ بنیادی اصول جس پر عالمی نظام قائم ہے متزلزل دکھائی دیتے ہیں، یہ ایک باعث افسوس امر ہے کہ برداشت کی جگہ نفرت اور منظق کی جگہ قیاس اور قاعدے و قانون کی جگہ اندھی بے لگام طاقت کی عمل داری ہوتی جارہی ہے، جہاں دنیا میں ضرورت ہے نئی راہیں، نئے راستے متعین کرنے کی وہاں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں درکار ہیں دوستی کے روابط وہاں نظر آتی ہیں نفرتوں کی فصیلیں، جہاں بازگشت کرتی ہیں آزادی کی صدائیں وہی گونجتی ہیں جبر کی ندائیں، سامراجیت کی نئی شکلیں اور جہتیں پروان چڑھتی نظر آرہی ہیں، یک طرفہ اقدام اور اسٹریٹجک اور کاروباری مصلحتیں اقوام عالم کی فیصلہ سازی پر اثر انداز ہورہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں برداشت کی جگہ نفرت کی عمل داری بڑھتی جارہی ہے، تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہیں، پائیدار ترقی کی راہوں میں نئی مشکلات درپیش ہیں جو قابل تشویش ہے۔

انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاری

سولاویسی(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد آںے ولے بدترین سونامی سے تقریباً 400 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔زلزلہ وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیڑ دور علاقوں میں موجود افراد نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے۔سونامی کے نتیجے میں 20فٹ اونچی لہریں بلند ہوئیں جبکہ زلزلے کے سبب کئی مقامات پر سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں۔زلزلے سے سب سے زیادہ شہر پالو متاثر ہوا جس کی ا?بادی ساڑھے 3 لاکھ کے لگ بھگ تھی، بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔

عشق ایف ایم پر سنی لیونی بنیں گی کرینہ کی پہلی مہمان

ممبئی (ویب ڈیسک)رواں ماہ 13 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ بیبو کرینہ کپور بھی دیگر شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایف ایم ریڈیو پر چیٹ شو کرنے جا رہی ہیں۔رپورٹس تھیں کہ کرینہ کپور بھارت کے رومانٹک ایف ایم ریڈیو چینل ‘عشق’ پر چیٹ شو کرتی دکھائی دیں گی۔اس شو میں کرینہ کپور اپنی مہمان شخصیات سے ان کی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کرتی دکھائی دیں گی۔کرینہ کپور کے اس پروگرام کو ‘عشق ایف ایم 104.8‘ پر نشر کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کس شہر کے ایف ایم پر نشر کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور کے اس پروگرام کو عشق ایف ایم سروس چلانے والے تمام شہروں میں نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عشق ایف ایم کی نشریاتی صرف نئی دہلی، ممبئی اور کولکتا میں چلتی ہے، اس ریڈیو چینل کو رومانٹک چینل بھی کہا جاتا ہے۔ اس چینل پر فلم ساز کرن جوہر بھی پروگرام کرتے ہیں۔اب کرینہ کپور کے پروگرام کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے پہلے پروگرام میں سنی لیونی ان کی مہمان بنیں گی۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بیبو کے پہلے ریڈیو پروگرام کی پہلی میزبان معروف بولڈ اداکارہ سنی لیونی ہوں گی۔اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور نے پہلے پروگرام کی شوٹنگ بھی مکمل کردی ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔

حاملہ ماڈل مہرین سید فیشن شو میں کیٹ واک کے دوران گر گئیں، لیکن پھر کیا ہوا ؟ دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ، فیشن ویک کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب پاکستان کی معروف ماڈل مہرین سید ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئیں لیکن انہوں نے فوری طور پر اپنے آپ کو سنبھالا اور کیٹ واک مکمل کی۔فیشن پاکستان ویک کے دوران ماڈل مہرین سید ایک ڈیزائنر کا ڈریس پہن کر کچھ اس انداز میں چل رہی تھیں جس سے صاف نظر آرہا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ کئی سال کا کیٹ واک کا تجربہ رکھنے والی مہرین سید جب واک کرتی ہوئی اختتامی پوائنٹ کے قریب پہنچیں تو لڑکھڑا کر گر پڑیں جس پر ہال میں ایک دم خاموشی چھاگئی۔حاملہ مہرین سید کے گرنے کی وجہ سے کچھ لوگ کرسیوں پر اچھل پڑے اور سخت پریشان نظر آئے تاہم وہ فوری طور پر اپنے ہی دم پر کھڑی ہوئیں اور کیٹ واک مکمل کی جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مہرین سید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیٹ واک کے دوران بہت ہی خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں نظر لگ گئی۔

اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مبینہ زیادتی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر زیادتی کا زیادتی نشانہ بناڈالا۔ا نامعلوم شخص اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی امین بخاری کے مطابق گزشتہ رات لیڈی کانسٹیبل گھر جارہی تھی کہ ہائی وے کے قریب نامعلوم شخص نے لیڈی کانسٹیبل ثانیہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر بیہوش کردیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔امین بخاری کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی سرکاری بندوق بھی اس کے قریب سے ہی مل گئی تھی جب کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا شخص ایک ہی تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کی بلوچستان آمد کا سلسلہ شروع

بلوچستان(ویب ڈیسک)سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیوں کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا. پرندے مکران، لسبیلہ، خضدار، خاران، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور جھل مگسی، ڑوب، دکی، سبی، چاغی، نوشکی، نصیرآباد سمیت مختلف علاقے بھی مہمان پرندوں کا مسکن ہیں۔شریف الدین کے مطابق مہمان پرندوں میں کونج، شاہین، تلور اور مرغابیوں کی بہت نایاب اور قیمتی نسل بھی شامل ہے۔کونج اور چند دیگر پرندے کچھ عرصہ ٹہر کر سندھ اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئے بھارت بھی نکل جاتے ہیں، صوبے میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ اکتوبر تک جاری رہےگا۔مہمان پرندوں کی بلوچستان سے سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو واپسی کا سفر فروری کے وسط سے شروع ہوتا ہے اور ان کی واپسی کا سفر مارچ کے آخر تک جاری رہتا ہے۔کنزریٹروائلڈ لائف کے مطابق کونج اور شاہین سمیت دیگر پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم بٹیر، تلور اور مرغابیوں کی مخصوص علاقوں میں وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت محدود پیمانے پر شکار کی اجازت ہے۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ جنگلی حیات موسمی پرندوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔موسمی آبی پرندوں کے لئے ملک میں پہلا حفاظتی علاقہ پسنی کے قریب استولہ کے جزیرہ پر بنایا گیا ہے جہاں آبی پرندے آکر قیام کرتے ہیں اور کچھ عرصہ رہ کر وہاں سے آگے روانہ ہوجاتےہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،سات لاکھ گندے انڈے ضائع کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے سات لاکھ گندے انڈے تلف کردیئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور اور گردونواح میں جعلی اور ملاوٹ بھری کھانے پینے کی اشیا کےخلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بعض علاقوں سے جعلی دودھ اور بڑی تعداد میں خراب انڈے برآمد کیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے متعلقہ علاقوں میں کارروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گندے انڈے مختلف بیکریوں اور بسکٹ بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے، ملزمان نے یہ انڈے مختلف ہیچریوں اور کولڈ سٹوروں میں اکٹھے کیے ہوئے تھے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ان انڈوں سے بڑے پیمانے پر خشک پاوڈر تیار کیا جانا تھا جیسے بعد میں بڑی اور نامور بسکٹ بنانے والی فیکٹریوں کو فروخت کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انڈے تلف کرنے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان گندے انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کےلئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا ہے تا کہ شہر میں تعفن نہ پھیلے۔کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بتایا کہ ویجیلنس کی ٹیمیں پورے پنجاب میں متحرک ہیں، ملاوٹ مافیا صوبے کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا، ٹیمیں پوری قوت سے کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ میں خود بھی صوبے بھر میں لاوٹ کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔تلف کئے گئے انڈوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز بورے والا روڈ اور چیچہ وطنی سے قبضہ میں لی گئی تھی۔