لاہور(ویب ڈیسک) امریکہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگے غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔امریکی ریاست نیو جرسی کے سالبرگ ایئرپورٹ پر منعقد ہونیوالے فیسٹیول میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے آغاز پر درجنوں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے بھی کیا۔
Monthly Archives: July 2018
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کیخلاف ریفرنس غیر معینہ مدت تک ملتوی
اسلا م آباد(ویب ڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شوکت صدیقی کےخلاف ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کھلی عدالت میں جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی حامد خان نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کی درخواستیں مستردکرنےوالاکل کاحکم مل گیا ہے ،استغاثہ بیان کے بعد اگر دستاویزات بطور شہادت پیش کرنا چاہتا ہے تودرخواست دے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ریفرنس مجھ سے پہلے مولوی انوار الحق نے تیار کیا، حامد خان نے کہا کہ کونسل آرڈر میں ترمیم کرے اور انور گوپانگ کے بیان حلفی کا حوالہ شامل کرے ،کونسل کے آرڈر میں استغاثہ کے گواہ انور گوپانگ کے بیان حلفی کا حوالہ نہیں دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حامد خان صاحب آپ خود میری کچی پنسل سے تصحیح کر دیں،حامد خان نے انکار میں دونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا یہ میرا کام نہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ استغاثہ کے گواہ سے متعلق آپ کی بات ایک دوسرے آرڈر میں شامل ہے ،جسٹس شوکت صدیقی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ کونسل کاکل کاحکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں کارروائی تب تک روک دیں، ہماری درخواست بھی چیف جسٹس صاحب آپ نے مقرر کرنی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے،دیکھ لیتے ہیں کوئی اعتراض نہ ہوا تو ایک دو روز میں مقرر کردیں گے،سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی گئی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے کہا کہ نئی حکومت آ رہی ہے عہدے پر کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
انیل کپور ہیرو سے ولن کیسے بنے اور ‘ریس تھری’ میں کام کیوں کیا؟
ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار انیل کپور جو اب زیادہ تر فلموں میں ولن یا کامیڈی کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں وہ ماضی میں مرکزی اور اہم کرداروں میں نظر آتے تھے۔اگرچہ اب بھی انیل کپور فلموں میں اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں، تاہم پھر بھی وہ زیادہ فلموں کے مرکزی ہیرو نہیں ہوتے۔61 سالہ اداکار ہیرو سے ولن کیسے بنے اور وہ ‘ریس تھری’ جیسی کمرشل فلموں میں کام کرنے کے لیے کیسے راضی ہوئے یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں۔اگرچہ انیل کپور ریس سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے، تاہم اس سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ریس تھری میں کام کرنے پر انہیں اس لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کچھ تنقید نگاروں اور مداحوں کا خیال تھا کہ ریس تھری کی کوئی کہانی نہیں تھی، بس وہ سلمان خان کی وجہ سے ہی کمائی کرنے میں کامیاب گئی۔اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ انہوں نے ریس تھری میں صرف پیسوں کے لیے کام کیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دکن کیرونیکل کے دیے گئے انٹرویو میں انیل کپور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ریس سیریز کی تیسری فلم میں صرف پیسوں کے لیے ہی کام کیا۔انیل کپور نے وضاحت کی کہ وہ اداکار ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے اور اسی سے ہی ان کی روزی روٹی ہوتی ہے اور گھر کا خرچہ نکلتا ہے۔اداکار کے مطابق وہ اگر پیسے کمانے کے لیے فلمیں نہیں کریں گے تو گھر کا خرچہ کیسے چلے گا اور پھر انہیں ان کی بیوی بھی گھر میں نہیں ا?نے دے گی۔اپنی اداکاری اور زیادہ عمر ہونے کے باوجود جوان نظر ا?نے اور ہیرو سے ولن بننے کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں چند دوست کہتے ہیں کہ میں ایک ہیرو ہوں اور مجھے ایسے کردار پھر سے ادا کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاہم وہ ایسا نہیں سمجھتے اور انہیں ولن جیسے کردار ادا کرنے پر کوئی تعجب نہیں، کیوں کہ وہ بھی خود کو ایک عام ا?دمی کی طرح سمجھتے ہیں اور وہ ہر کردار میں خود کو فٹ سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ ریس سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں انیل کپور نے ایک کرپٹ پولیس افسر جب کہ ریس تھری میں ایک لالچی اور ہتھیاروں کا کاروبار کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔اگرچہ فلم کو کمزور کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم فلم نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ابتدائی 3 دن میں ایک سو کروڑ روپے کمائے تھے۔
نئے وزیر اعظم کی حلف برداری ،ایوان صدر یا کسی اور جگہ، صدر نے فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان ایوان صدرکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہی ہو گی اور کسی کی خواہش پہ حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ڈی چوک یاپریڈ گراو¿نڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ عمران خان ایوان صدر کے بند کمرے اور محدود اور صرف کلغی والوں کے سامنے حلف برداری کے بجائے پبلک مقام پر حلف لینا چاہتے ہیں پبلک پلیس پر انکے ہزاروں پرستار اور حامی موجود ہونگے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا مگر ہر کام کا آغاز جہاں سے بھی ہوتا ہے پہلی بار ہوتا ہے۔ذرائع ایوان صدرکے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدرکے علاوہ باہر نہیں ہو گی،کسی کی خواہش پہ حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جا سکتی،اس لئے وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدرمملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف لیں گے۔
کرس گیل نے شاہد آفریدی کاسب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
جمیکا (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔سینٹ کٹس میں بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور 6 مرتبہ گیند کو باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکا، ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جب کہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ ویسٹ انڈین اوپنر یکم اگست کو بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آفریدی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پختونخوا ،عمران خان نے پرویز خٹک نہیں بلکہ ایسا نام منظور کر لیا کہ باقی سب منہ دیکھتے رہ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلی کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلی بنانے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔
بائیکاٹ کے بعد ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک)واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاو¿نس سمیت تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کراچی میں لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں 27 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا جن میں سے حیران کن طور پر تمام کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔پیر کو اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کراچی میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ایشین گیمز کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم اس اعلان کے تھوڑی ہی دیر بعد کپتان رضوان سینئر اور پوری ٹیم نے اعلان کردیا کہ جب تک کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاتی ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گےکراچی میں لگائے گئے کیمپ کے بعد کپتان رضوان سینئر نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں کو ڈیلی الاو¿نس اور دیگر واجبات 6 ماہ سے ادا نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے تمام واجبات ادا نہیں کیے جاتے اس وقت تک ہم ایشین گیمز کے لیے نہیں جائیں گے اور ایسا نہیں کہ محض آدھے واجبات ادا کیے جائیں بلکہ جب تک مکمل ادائیگی نہیں ہوتی، ہم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک کھلاڑی کے کم از کم واجبات 8 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی کپتان کے ہمراہ آواز بلند کرتے ہوئے بائیکاٹ کی حمایت کی اور کہا کہ یہ پوری ٹیم کا فیصلہ ہے اور ہم کپتان کے ساتھ ہیں۔کپتان رضوان سینئر نے اس موقع پر ایک اور سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بغاوت نہیں کی بلکہ اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں، 6 ماہ سے واجبات ادا نہیں کیے گئے لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاو¿نسز اور تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ فیڈریشن کی جانب سے بھی واجب الادا الاو¿نسز ادا کیے اور اب بھی کھلاڑیوں کے ڈیلی الاو¿نس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پی ایچ ایف کے لیے منظور شدہ 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اب تک نہیں ملی لیکن اگر گرانٹ نہیں بھی ملی تو وہ ذاتی حیثیت میں کھلاڑیوں کے واجبات ادا کریں گے۔ایشین گیمز کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کپتان رضوان سینئر، عمران بٹ(گول کیپر)، امجد علی، عرفان جونیئر، مبشر، فیصل قادر، راشد، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، عمر بھ±ٹہ، شفقت رسول، توثیق، اعجاز، ابوبکر، عتیق ارشد، علی شان، دلبر اور جنید منظور پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک عرصے سے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہورہی ہیں۔گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ایشین گیمز اور ورلڈ کپ سے قبل 200 ملین روپے فوری طور پر فیڈریشن کو جاری کیے جائیں۔حسن سردار نے کھلاڑیوں کو درپیش مالی مسائل کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی بھی مالی مسائل سے دوچار ہیں کیونکہ انہیں بھی اپنے اہل خانہ کے گزر بسر کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلے ہی نوکریوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے اور اگر ایسے میں ان کو ڈیلی الاو¿نس کی رقم بھی جاری نہیں کی جائے گی تو وہ میدان میں کس طرح کارکردگی دکھائیں گے؟۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہو گا۔
این اے 158پر سٹے آرڈر آگیا ،یوسف رضا گیلانی بھی ڈٹ گئے
ملتان (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حلقے این اے 158 پر حکم امتناع جاری کردیا اورکامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں یوسف رضا گیلانی نے این اے 158 سے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا،درخواست میں الیکشن کمیشن ،آر او اوردیگر کو فریقین بنایا گیا ہےدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے کم مارجن سے کامیابی حاصل کی ،آر او کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی لیکن مسترد کردی گئی۔عدالت سے استدعا ہے کہ این اے 158 ملتان میں امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا جائے اور حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے این اے 158 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن ، آر او اور دیگر کو کو 2 اگست کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
کم عمر ،حسِین ترین رکن اسمبلی کی دھوم مچ گئی ،تصاویر دیکھ کر سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف حالیہ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ پارٹی کی کامیابی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے جن میں سے ایک مومنہ باسط بھی ہیں جو پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کی صدر ہیں اور مخصوص نشستوں پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی منتخب ہونے جارہی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد 21 ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 15 خواتین کی ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ہے جس میں مومنہ باسط کا نام بھی شامل ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے باعث مومنہ باسط کی سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے اور انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مومنہ باسط گزشتہ کئی سال سے تحریک انصاف کیلئے انتھک کام کر رہی ہیں اور ایک ایسے علاقے (ہزارہ) جو کہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے سے بطور صدر فرنٹ لائن پر پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں۔مومنہ باسط نے الیکشن کے دوران بھی پارٹی کی بھرپور مہم چلائی اور اہم نشستوں پر پارٹی کیلئے فتح سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بلاول بھٹو وزارتِ عظمیٰ کا الیکشن لڑینگے
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے امیدوارہوں گے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کااجلاس ہو ا جس میں سندھ سے نومنتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں عا م انتخابات کے بعد حکومت سازی پرغور کیا گیااور اہم فیصلے بھی کئے گئے۔جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی امیدوارسامنے لائے گی ا ورو زارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی امیدوارہوں گے،دوسری طرف پیپلزپارٹی سندھ میں تنہاحکومت تشکیل دے گی اور خورشیدشاہ پارلیمانی لیڈرہوں گے۔
ملک بھر میں 16لاکھ 63ہزار ووٹ مسترد ہوئے ،تہلکہ خیز خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 115 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ ن لیگ 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی 43 اراکین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تاہم عام انتخابات میں ملک بھر میں ڈالے گئے 16 لاکھ 63 ہزار ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدوار کے ووٹوں سے زیادہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ہے۔ملک بھر میں 5 کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار 922 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 16 لاکھ 63 ہزار 39 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔مجموعی طور پر مسترد شدہ ووٹوں کی شرح سب سے زیادہ بلوچستان (5.66 فیصد) تھی جبکہ سندھ (3.87 فیصد)، خیبر پختونخوا (3.35 فیصد) اور پنجاب (2.67) ریکارڈ کی گئی۔
جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی
کینیڈا (ویب ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹن بیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ماہ تک ساتھ رہنے کے بعد منگنی کرنے والا جوڑا منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرتا ہے یا پھر شادی میں مزید تاخیر کرتا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 3 دن قبل ہی اپنا نیا گانا ‘نو برینر‘ ریلیز کیا تھا، اس گانے کو اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔
مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد وفاق میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں نے طے کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور مذکورہ عہدوں پر متفقہ امیدوار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ مشترکہ امیدواروں کے لیے اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکز میں حکومت سازی کے لیے کوشش کی تجویز پر پیپلز پارٹی نے فوری رضا مندی ظاہر نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے مو¿قف اختیار کیا کہ حکومت سازی کے فیصلے کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے۔