”ریحام کی ابتدا “ریح” سے ہوتی ہے اور ریح خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے“عامر لیاقت کا حیران کن ٹویٹ

کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی آمد آمد ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مصنف پر تنقید کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے۔ کارکنوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی قائدین کی طرف سے بھی ریحام خان کے خوب لتے لیے جارہے ہیں ، ان قائدین میں لفظوں سے کھیلنے کا ہنر جاننے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب کھری کھری سنادی ہیں۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ ”ریحام کی ابتدا “ریح” سے ہوتی ہے اور ریح خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے“۔

فلسطینی بہادر لڑکی احد تمیمی کے قریبی رشتہ دا رنو جوان کو اسرا ئیلی فو ج نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

غزہ (ویب ڈیسک)غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے نبی صالح میں اسرائیلی فوج نے سنگ بازی کے الزام میں 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران نہتے فلسطینی کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ازدان تمیمی کو اسرائیلی جیل میں قید 18 سالہ عہد تمیمی کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی سماجی رکن نے میڈیا کو بتایا کہ ازدان تمیمی نامی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے کچھ فاصلے سے گردن میں تین گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوجیوں کے حصار میں ہی دم توڑ گیا جب کہ اس دوران امدادی ٹیمیں بھی وہاں موجود تھیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نوجوان کو دورانِ کارروائی پتھرو¿ا کرنے پر گولیاں ماری گئیں جب کہ نوجوان کو زخمی ہونے کے بعد پوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی جیالے ، متوالے یا کھلاڑی بنیں گے ؟ فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔پی ٹی اائی ترجمان نے بتایاکہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ یار محمد رند نے سابق وزیراعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

6سال اور سماعتوں کی سنچری کے بعد نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نگران حکومت نے سپریم کورٹ کےحکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد عدالت نے 6 سال اور 100 سماعتوں کے بعد میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔گزشتہ روز میڈیا کمیشن کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے حکم جاری کیا تھا، درخواست گزار حامد میر نے پیمرا قانون کے سیکشن 5 اور 6 میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد وفاقی حکومت کسی ٹی وی چینل کو براہ راست حکم سےبند نہیں کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق پیمرا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ختم اور چیئرمین پیمرا کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، پیمرا کے ارکان کی تعداد 11 سے کم کرکے 8 کردی گئی، ارکان میں 8 میں سے 5 ارکان غیر سرکاری اور 3 سرکاری ہوں گے۔درخواست گزار حامد میر نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد کیس نمٹا دیا جائے جب کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) کےوکیل اعتزاز احسن نے بھی کیس نمٹانے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے فریقین کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہوئے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔

اسرائیلی بچہ اپنی زبان عربی کی بجائے فر فر انگلش بالنے لگا ، دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

تل ابیب، اسرائیل (ویب ڈیسک ) اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں پر رہنے والے تین سالہ اونیل محمود نے زندگی میں کبھی انگریزی نہیں سیکھی لیکن وہ فرفرانگریزی بولتا ہے حالانکہ اس کے گھر میں عربی بولی جاتی ہے۔شمالی اسرائیل کے رہائشی تین سالہ بچے کا نام مشہور فٹ بالر شاقیل اونیل پر رکھا گیا اور اس نے دو سال تک ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا تاہم اس دوران وہ چھوٹے چھوٹے الفاظ ادا کرتا رہا جن میں ’مائی ڈیئر‘ اور ’اوہ مائی گڈنیس‘ جیسے انگریزی الفاظ نمایاں تھے مگر اب وہ انگریزی کے مشکل لفظ ادا کرسکتا ہے جن میں ’موٹرسائیکل‘ ، ’ ریکٹینگل‘ اور ’واٹرفال‘ جیسے پیچیدہ الفاظ شامل ہیں۔ اب اس کے والدین پریشان ہیں کہ شاید یہ عربی نہیں سیکھ رہا بلکہ انگریزی میں آگے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ اس بچے کی تربیت اور پرورش کسی انگریزی بولنے والے خاندان کے گھر میں ہوئی ہے جب کہ اس کے والدین انگریزی نہیں بولتے اور نہ ہی اس نے کبھی کسی انگریزی زبان والے ملک کا سفر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے گھر میں انگریزی پروگرام بھی نہیں دیکھے جاتے تاہم ڈاکٹر محمود کی اس صلاحیت پر حیران ہیں۔اسرائیلی نرس ایرت ہولمین نے کہا کہ بچہ حیرت انگیز یادداشت اور انگریزی الفاظ پر مہارت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی مادری زبان عربی نہیں بول پارہا بعض افراد نے اسے کسی انگریز کا دوسرا جنم بھی قرار دیا ہے۔

گلوگارہ ریحانہ اور سعودی ارب پتی شخص کے تعلقات ختم

بار با ڈوس( ویب ڈیسک) بارباڈوس کی معروف گلوکارہ 30 سالہ ریحانہ اور ارب پتی سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل کے رومانوی تعلقات ختم ہوگئے۔خیال رہے کہ گلوکارہ ریحانہ اور سعودی عرب کے ارب پتی کاروباری نوجوان حسن جمیل کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم تھے۔گلوکارہ اور ارب پتی سعودی نوجوان کے درمیان اس وقت تعلقات مضبوط ہوئے، جب ریحانہ نے سابقہ دوست اداکار کرس براو¿ن سے تعلقات ختم کیے تھے۔گلوکارہ ریحانہ اور سعودی عرب کے ارب پتی نوجوان کو گزشتہ ڈیڑھ سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی بھی کھل کر ایک دوسرے سے متعلق وضاحت نہیں کی۔ماضی میں گلوکارہ ریحانہ سعودی نوجوان حسن جمیل کی شخصیت سے متعلق یہ اقرار کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں ان کے رہنے والے تمام مرد دوستوں سے بہتر اور سنجیدہ ہیں۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے ’میڈیا ٹاک آو¿ٹ‘ (ایم ٹی او) نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ اب ریحانہ اور حسن جمیل کے درمیان تعلقات نہیں رہے۔حسن جمیل کے اس سے قبل برطانوی سپر ماڈل ناو¿می کامپبیل سے تعلقات تھے

سائنس فکشن فلم ”بمبل بی“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر آ گیا

لاس اینجلس(شوبزڈیسک)ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ”بمبل بی“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ٹروس نائٹ کی سائنس فکش فلم ”بمبل بی“ کا ایکشن سے بھرپورپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون پیلے رنگ کی کار دریافت کرتی ہے جس کے ٹائروں کے ساتھ ہی پیلے رنگ کے کیڑوں کا ایک چھتا ہوتا ہے لیکن خاتون کو یہ بات معلوم نہیں ہوتی اور اپنے بیٹے کے ساتھ اسے گھر لے جاتی ہے رات میں وہ کار ایک بہت بڑا روبوٹ بن جاتی ہے۔ فلم میں اداکارہ ہیلی سٹین فیلڈ، جون سینا، جارج لینڈی بورگ اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ سپیڈ گھر میں ہلاک‘پھندہ برآمد

واشنگٹن(شوبز ڈیسک) امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ کیٹ نے خودکشی کی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق فیشن ڈیزائنر اور تاجر خاتون نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی رہائش گاہ پر کپڑے کا پھندابنایا اور لٹک گئیں۔ نیویارک پولیس نے کیٹ کی موت کو خودکشی قرار دیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

شیبا رانی اعتکاف میں مصروف

لاہور(شوبزڈیسک)داکارہ شیبا رانی اعتکاف میں مصروف ہوگئیں۔ تفصےلات کے مطابق شیبا رانی نے اعتکاف سے پہلے مےڈےا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 6 سال کے طویل عرصے بعد اعتکاف کیا ہے ۔رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، مساوات، رواداری اور تقوی کا درس دیتا ہے اور اس مہینے میں کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت کروں اور اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اپنی بخشش کی دعا مانگواور اس بار یہی عزم لیکر اعتکاف کیا ہے۔

چھوٹے نواب کی بیٹی کا بالی ووڈ میں ڈیبیو رنویر سنگھ پر برہمی کیوں؟

بولی وڈ(ویب ڈیسک) کے مزاحیہ اور جوشیلے اداکار رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’سمبا‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے، جس کا اعلان ایک مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ دھرما پروڈکشنز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

شمائلہ کوثر کی نعت”میرا ورد زبان اﷲ ہو“ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور( شوبزڈیسک) نعت خواں شمائلہ کوثر کی نئی نعت”میرا ورد زبان اللہ ہو“ ریلیز،نعت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،نعت کو اب تک50 لاکھ سے زیادہ لوگ سن چکے ہیں۔نعت خوان نے رمضان المبارک میں ریلیز کردہ نعت کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے اور ان کےلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے نعت خوان کا کہنا ہے رمضان المبارک میں نعت اور حمد دلوں کو سکون پہنچاتی ہیں۔میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایسے کلام پڑھو جس کو لوگ زیادہ سے زیادہ سنا پسند کرتے ہیں۔اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکرگزار ہوں مجھے جو بھی عزت و شہرت ملی ۔

نوازا لدین صدیقی کی ”منٹو“ سڈنی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار نوازا لدین صدیقی کی فلم ”منٹو“ سڈنی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔ بھاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ و فلم ساز نندیتا داس کی فلم ”منٹو“ سڈنی فلم فیسٹیول مٰں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،،فلم کی کہانی اردو مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے اہم کردار اداکیا، فیسٹیول 6 تا 17جون تک جاری رہے گا جبکہ فلم 16اور17جون کو دکھائی جائے گی۔ نوازا لدین صدیقی فیسٹیول میں فلم ”ٹھاکرے“ کی عکسبندی کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔

سونم کپور بطور ہدایتکارہ اپنی فلم میں سوارا بھاسکر کولیں گی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور بطور ہدایتکارہ پہلی فلم میں اداکارہ سوارا بھاسکر کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ میں اداکارہ سوارا بھاسکر کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی ہیں اور وہ بطور ہدایتکارہ اپنی پہلی فلم کے لئے سوارا بھاسکر کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے 2کہانیاں بھی لکھی ہیں اور اگر اس سلسلے میں تمام چیزیں طے کردہ منصوبہ بندی کے مطابق طے پا جاتی ہیں تو یقیناً شائقین کو ایک اچھی فلم دیکھنے کو ملے گی۔