خواتین کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کے نام ہراسگی ،قلعہ گجر سنگھ ،پولیس لائنز بارے سنسنی خیز خبر

لاہور (نادر چوہدری سے) ایس پی ڈسپلن کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بھرتی سیکشن میں تعینات ہیڈکانسٹیبل کے خلاف خواتین کو نوکری دلوانے کی مد میں پیسے بٹورنے اور ہراساں کرنے کی درخواست دائر، درخواست گمنام خاتون کی جانب سے دائر کی گئی، بھرتی کیلئے فی کس 5 سے 10 ہزار وصول کرنے سمیت جسمانی ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے جنسی ہراساں کیا جاتا ہے، ناجائز تعلقات استوار کرکے دھندہ کروایا جاتا ہے، بھرتی کی مد میں مبینہ رشوت کا سلسلہ نیچے سے اُوپر ایس پی ہیڈکوارٹر تک جاتا ہے، درخواست کا متن، درخواست میں نامزد اہلکاروں کی جانب سے الزامات کی تردید۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 09 فروری 2018 کو ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس پی ڈسپلن کے نام لکھی جانے والی ایک درخواست میں گمنام خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میں ایک خاندانی لڑکی ہوں اور میں نے محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے پولیس لائنز میں بفارم جمع کروائے تھے لیکن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم اختر جو کہ عرصہ دراز سے بھرتی سیکشن میں تعینات ہے اور بھرتی کیلئے آنےوالی لڑکیوں کے موبائل نمبر حاصل کرکے ان سے رابطہ کرتا اور ان سے سلیکشن کی مد میں 5 سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتا ہے جس کے متعلق اسکا کہنا ہے کہ یہ پیسے میرے لئے نہیں بلکہ یہ نائب کلرک اے ایس آئی محمد علی سے ہوتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر تک پہنچتے ہیں جبکہ لڑکیوں کو جسمانی ٹیسٹ میں پاس کروانے کا بول کر جنسی ہراساں کرتا اور ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا ہے جس کے بعد اس کے جال میں پھنس جانے والی لڑکیوں سے باقاعدہ غلط کاری بھی کرواتا ہے جس سے حصول رزق کیلئے آنیوالی بہت ساری لڑکیوں کی زندگیاں تباہ ہوچکی ہیں۔ درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر حوالدار محمد سلیم اختر کا موبائل ڈیٹا چیک کیا جائے تو اس میں سے بے تحاشہ لڑکیوں کے نمبر ملیں گے اور اگر کالز، میسجز اور واٹس ایپ وغیرہ چیک کیئے جائےں تو حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔ درخواست کے آخر میں گمنام درخواست گزار کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ہیڈکوارٹر سے التجاءکی گئی ہے کہ اگر آپ کے گھر میں بھی بچیاں ہیں تو خدارا میری گزارش ہے کہ سلیم حوالدار جیسے گندے انسان اور محکمہ کیلئے بدنماءداغ کو فوری طور پر محکمہ سے فارغ کر کے مزید لڑکیوں کی عزتیں بچائی جائیں اور اس کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ درخواست سی سی پی او آفس میں جمع کروائی گئی جہاں سی سی پی آفس کے عملے نے اس پر ڈائری نمبر667 13 لگا کر درخواست وصول کرلی جس پر افسران بالا نے جب ہیڈکانسٹیبل محمد سلیم اختر کو بلوا کر دریافت کیا تو اس نے اپنے بیان میں افسران بالا کو بتایا ہے کہ میرے خلاف دی گئی گمنام درخواست سراسر جھوٹ اور بہتان پر مبنی ہے کیونکہ میں عارضی طور پر بھرتی ڈیوٹی پر معمور ہوں اور دیگر ملازمین کے ہمراہ اجتماعی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں۔ محمد سلیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محکمانہ روابط کے علاوہ کبھی کوئی ذاتی رشتہ قائم نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو لالچ دیکر یا رقم لے کر بھرتی کرنے کا جھانسہ دیا ہے۔ محمد سلیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کے کسی ملازم نے مجھے بدنام اور نوکری سے فارغ کروانے کی غرض سے لڑکی کے نام سے گمنام درخواست دی ہے لہذا اسے داخل دفتر کیا جائے جبکہ درخواست میں نامزد دوسرے کردار پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بطور نائب بھرتی کلرک خدمات سرانجام دینے والے محمد علی اے ایس آئی نے بھی اسی طرح کے بیانات دیتے ہوئے کہا کہ محمد سلیم اختر میرے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اور نہایت ایماندار اور قابل اعتماد پولیس افسر ہے اس کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا درخواست کو داخل دفتر کیا جائے۔

ٓنگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

لاہور (ویب ڈیسک) پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاو¿س لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔پروفیسر حسن عسکری کون ہیں؟پروفیسر حسن عسکری ایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں۔انہوں نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا، جہاں انہیں فل برائٹ اسکالر شپ دی گئی۔پروفیسر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں اہم تجربہ رکھتے ہیں۔انہیں جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی امور پر خصوصی دسترس حاصل ہے۔پروفیسر حسن عسکری نے پاکستان میں جمہوریت اور سیاست پر کئی کتب لکھی ہیں، ان کی اکثر تصانیف کا موضوع سول ملٹری تعلقات رہا ہے۔پروفیسر حسن عسکری اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں۔23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

انتخابی بیان حلفی انگریزی زبان میں ،امیدوار پریشان

لاہور (خبریں رپورٹر) کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے پیچیدہ بیان حلفی سے امیدوار پریشان‘ سپریم کورٹ کے حکم پر بیان حلفی جمع کروانا امیدواروں کے لازم ہے۔ ریٹرننگ افسران بیان حلفی کے بغیر کاغذات نامزدگی وصول نہیں کر رہے۔ بیان حلفی فارم یں کوائف کا اندراج امیدواروں کے لئے درد سربن گیا۔ بیان حلفی فارم انگریزی میں ہونے کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیان حلفی جلدی کے باعث اردو میں نہیں چھپوا سکے اس کو انگریزی میں ہی رہنے دیا گیا ہے۔ بیان حلفی فارم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 22 سوالات پوچھے گئے ہیں بیان حلفی 3 روز کے ادرجمع کرانے کی اجازت ہے ہائیکورٹ کے حکم پر بیان حلفی جمع کرانا لازم ہے۔ اس میں امیدواروں اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہے۔

دعا قریشی کی فلم ”فیصلہ گجر دا“ کی تشہیری مہم کا آغاز

لاہور(شوبزڈیسک)ہدایتکارنسیم حیدرشاہ کی پنجابی فلم فیصلہ گجر دا کی تشہیری مہم کاآغازکردیاگیا۔فلم کی کاسٹ میں مدھو،دعا قریشی‘ یاسین گجر، ولی بخاری ، خاورخان، رسیلا اور نغمہ شامل ہیں بتایاگیاہے کہ فلم کی نمائش عید الفطر پر ہو گی۔فلم کی ہیروئین مدھو کاکہناتھاکہ اس میں میرازبردست کردارہے میں پرامیدہوں کہ فلم بین میری اداکاری کوپسندکریں گے۔

صحیفہ جبار نے ٹی وی ڈرامہ ”بیٹی“ سائن کرلیا

کراچی (شوبزڈیسک) ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔ماڈل نے ’بیٹی‘ نامی ٹی وی ڈرامہ سائن کیا ہے، جس میں ان کے ہمراہ فہد مرزا کام کرتے نظرآئیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں صحیفہ جبارنے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی ان کے دل سے کافی قریب ہے۔صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایسے گھرانوں کے لیے ہے جو بیٹیوں کو رحمت کے بجائے بوجھ سمجھتے ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی سوفیا خرم نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات محسن مرزا دے رہے ہیں اور پروڈکشن آئی ڈریمز کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔’بیٹی‘ ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے صحیفہ نے بتایا کہ میں ایک پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں۔، اس کے والد کا انتقال اس وقت ہوچکا تھا جب یہ کافی چھوٹی تھی، اور اس کی پرورش اس کی ماں نے اکیلے کی جو کہ کافی مضبوط خاتون ہیں۔ماڈل نے مزید بتایا کہ یہ لڑکی ایک ایسے لڑکے سے محبت میں مبتلا ہوجاتی اور شادی کرلیتی ہے جس کی فیملی اس کی فیملی سے کافی الگ ہے، اور اس ڈرامے کی کہانی اس گھرانے میں اس لڑکے کے ایڈجسٹ کرنے کے گرد گھومتی ہے۔صحیفہ جبار کے مطابق جس لڑکے سے ان کی شادی ہوگی، وہاں بیٹیوں کا بوجھ سمجھا جائے گا۔اس ڈرامے میں جاوید شیخ اور اسما عباس صحیفہ جبار کے ساس سسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

جائیداد کے تنازع پر چھوٹے کا بڑے بھائی پر تشدد ،ٹانگ توڑ دی گھر زیورات پر قبضہ ،متاثرہ کا ”خبریں ہیلپ لائن “کو فون ٹیم نے فوری جتوئی پہنچ کر کاروائی کی ،شہریوں کا خراج تحسین

جتوئی (عبدالرحمان آسی سے) خون سفید ہو گیا جائیداد کا تنازعہ چھوٹے بھائی نے تشدد کر کے حقیقی بڑے بھائی کی ٹانگ توڑ دی اور تین روز کمرہ میں محبوس رکھا۔ سالہ اور دوسرا بھائی محبوس متاثرہ محمد غزالی کو ظالم بھائی سے بازیاب کرا کے تھانہ سیٹ پر لے آئے مگر چمک اکمال، پھر اندھیر نگری بیٹ میرہزار پولیس کارروائی سے انکاری ہو گئی۔ متاثرہ خاندان کا خبریں ہیلپ لائن پر فون خبریں ٹیم نے بروقت پہنچ کر ظالم بھائی کے خلاف کارروائی کرائی۔ متاثرہ خاندان کا خبریں کی کاوشوں کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع بھنڈیکوزائی کی نواحی بستی متھماں کے رہائشی محمد اصغر متھمان نے خبریں ہیلپ لائن کو فون کر کے بتایا کہ میرے بہنوئی محمد غزالی میتھاں کو اس کے چھوٹے بھائی محمد ارشد متھاں جوکہ ایک کریمنل اور بدمعاشی ہے اور تھانہ بیٹ میر ہزار خان کا کئی مقدمات میں اشتہاری ہے نے جائیداد کے تنازعہ پر اسے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ چکی ہے اور گھر کا مالیتی سامان زیورات، نقدی اور مال مویشی بھی اپنے قبضے میں رکھے ہوئے۔ میں نے اور اس کے ایک بھائی نے ظالم غنڈے سے بازیاب کرا کر تھانہ بیٹ ہونے والے آیا مگر تھانہ بیٹ میر ہزار خان کی پولیس اس کریمنل سے ملی ہوئی ہے اور اس سے ماہانہ بھتہ لیتی ہے کیونکہ وہ تھانہ بیٹ میرہزار میں کئی مقدمات میں اشتہاری ہے۔ متاثرہ شخص محمد غزالی 5 گھنٹے سے تھانہ کے باہر پڑا ہوا ہے جب خبریں ٹیم تھانہ بیٹ میر ہزار پہنچی تو وہاں پر مضروب پڑا ہوا تھا اور خبریں ٹیم نے فوراً پولیس سے مضروب کا ڈاکٹ جاری کرو اور ایس ایچ او بیٹ میر ہزار غلام شبیر چنڈ کو کارروائی کیلئے کہا جس پر ایس ایچ اوز نے فوراً سب انسپکٹر محمد نصر اللہ کو حکم دیا کہ فوراً چھاپے مار کر ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کریں اور ایس ایچ او میر ہزار نے کہا کہ مظلوم محمد غزالی کے ساتھ ہر ممکن قانونی امداد کریں گے۔ اس موقع پر مضروب کے رشتہ داروں نے خبریں کی بروقت کارروائی اور قانونی امداد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ واقعی جہاں ظلم وہاں خبریں نے اپنا ماٹو سچ کر دکھایا ہے جبکہ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں کہ ادارہ خبریں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

ماہرہ خان ” نیلی “کے روپ میں ” سات دن محبت ان“ میں دکھائی دینگی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کی ” نیلی “کے کردار میں نئی تصویر جاری ، فلم ” سات دن محبت ان “عید الفطر کے موقع پر سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ رومانوی کامیڈی فلم میں ماہرہ خان ہیرو شہریار منور کی کزن اور طنز و مزاح سے بھرپور شاعری کی دلدادہ لڑکی کا رول ادا کررہی ہیں۔پاکستانی فلمی صنعت کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ” سات دن محبت ان “نمائش سے قبل ہی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جس کی ایک وجہ فلم کی لیڈ فنکارہ ماہرہ خان کی حقیقت سے قریب اور دلفریب اداکاری بھی ہے ۔ ماہرہ خان اپنے روایتی انداز میں ایک سادہ مگر زندہ دل لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی پہلی محبت اس کا کزن ٹیپو(شہریار منور) ہوتا ہے تاہم ٹیپوکی ماں کو اسکی اپنے بیٹے کے ساتھ نزدیکی ایک نظر نہیں بھاتی ۔لیکن ماہرہ اور شہریار کا رومانس تمام تر مشکلات کے باوجود منطقی انجام تک پہنچ جاتا ہے ۔ ڈائریکٹر مینو فرجاد کی زیر نگرانی فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل ان دنوں فلم کی تشہیر کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں ، دوسری جانب نیلی کے کردار میں ماہرہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیاپر شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جبکہ معروف قوال فرید ایاز اور ابو محمد کی جادوئی آواز سے سجی قوالی ” کاہے کو بیاہی بدیس“ گذشتہ ہفتے ریلیز کی گئی جسے شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ فلمی حلقوں کے مطابق ” سات دن محبت ان “ عید کی چھٹیوں میں شائقین کیلئے پیسہ وصول فلم بن کر سامنے آئے گی ۔

ٹیلی فلم”ڈینو کی دلہنیا“عید الفطر پر پیش کی جائے گی

لاہور (شوبز ڈیسک) ٹیلی فلم “ڈینو کی دلہنیا”کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں،ٹیلی فلم عید الفطر پر پیش کی جائے گی، سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کی شاہکار ٹیلی فلم میں سپرہٹ ڈرامہ “خانی”کے سپرہٹ مرکزی کردار ثنا جاوید اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ڈینو کی دلہنیا ٹیلی فلم معروف پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی مشترکہ پیش کش ہے جس کی ہدایات2016میں فلم “دوبارہ پھر سے”کی کامیاب ریلیز کے بعد چھوٹی اسکرین کااک بار پھر رخ کرنے والی معروف ہدایت کارہ مہرین جبار نے دیں ہیں، یاد رہے کہ مہرین جبار پاکستان میں سب سے پہلے مزاحیہ ٹیلی ویژن فلم کے لیے اپنے واضح نقطہ نظر کے ساتھ پہچانی جاتی ہیں۔ڈینو کی دلہنیا کی کہانی معروف مزاحیہ ڈرامہ “ہم سب امید سے ہیں” کے خالق ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کی ہے۔، ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز خان اور ثنا جاوید نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر کرداروں میں شمیم ہلالی اور علی انصاری شامل ہیں۔سیونتھ اسکائی کی شاہکار ٹیلی فلم اس عید الفطر پر پیش کی جائے گی۔

رنویر سنگھ کی فلم ”سمبا“ میں حلیے کی تصویر جاری

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ”سمبا“ کی حلیے کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے حال ہی میں روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم”’سمبا“ کی عکسبندی شروع کی اور اب ان کی سارہ علی خاان، روہت شیٹھی اور کرن جوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے، تصویر میں رنویر سنگھ مونچھیں اور بال چھوٹے کرائے ہوئے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ فلم میں اجے دیوگن مختصر کردار ادا کریں گے تاہم اس بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم22دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

میکال اور نایاب کی فلم ”نہ بینڈ نہ باراتی“ کی لاہور میں تشہیر

لاہور (شوبزڈیسک)لالی وڈ کی فلم” نا بینڈ نا باراتی“ کی تشہیر کے لئے اداکار میکال ذوالفقار اور اداکارہ نایاب خان لاہور پہنچ گئے۔فلم کو رومانس اور جذبات کا خوبصورت امتزاج کہا جارہا ہے۔ جبکہ مزاح سے بھرپور ڈائیلاگ کے تڑکے سے یہ ناظرین کا دل لبھائے گی۔فلم کی کاسٹ نے تشہیر کے لئے لاہور میں پریس کانفرنس رکھی جس میں لیڈ کاسٹ نے فلم کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور رومانس سے بھرپور کہانی اور موڈ بیان کیا۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کومل فاروقی، عتیقہ اوڈھو، اور اداکار قوی خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ جبکہ فلم میں گلوکار راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ن لیگ قبضہ مافیا جماعت ہے ،ڈاکٹر وسیم عوام نے منافق حکمرانوں کو الیکشن میں مستر د کر نیکا فیصلہ کر لیا،اسد کھوکھر لو ڈشیڈنگ خاتمے اکے دعوے دھرے رہ گئے،ملک سرفراز ”خبریں فورم “میں گفتگو

لاہور (فورم،طیب سندھو، عکاسی عمرفاروق) ن لیگ قبضہ مافیہ جماعت ہے۔یہ کاروباری لوگ ہیں اپنی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔ (ان کا عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔صوبہ میں بنانے والے سو فیصد منصوبے ن لیگ اور ان کے حمایتی کے کاروبار کو ترقی دینے کے لیے بنائے گئے۔ الیکشن 2018ءمیں قوم ان منافق حکمرانوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ جلد جدہ اور لندن میں بھاگ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے پی پی153 سے امیدوار ڈاکٹر وسیم ،پی پی 171سے اسد کھوکھر اور پی پی 173 ملک سرفراز نے خبریںفورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسدکھوکھر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک قبضہ مافیا گروپ ہے جن کا کام لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ہے ان کے ایم این اے اور ایم پی اے بس الیکشن کے دنوں میں حلقہ میں نظر آتے یہ حکمران عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور حکومت کا وقت پورا ہوتے ہی کہتے اب ہم لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ شہباز شریف کہتے تھے ہم اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے عذاب کو ختم کر دے گے لیکن اب تو بجلی ہی ختم ہونے کی نوبت آ گئی ہے۔ پی پی153 سے امیدوار ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا انہوں نے جتنے بھی منصوبے بنائے ہیں ہے ان سب میں کرپشن ہوئی ہے ہمارے حلقہ میںکھیلنے کے لیے گراﺅنڈ نہیں کوئی سرکاری ہسپتال نہیں پچھلے 10 سال میں ڈسپنسریوں کی حالت نہ گفتہ ہے۔ منشیات فروشی، جوا¿ خانے عام ہیں۔ گورنمنٹ سکولوں کی حالت تعلیم کے لیے نامناسب ہے قبضہ مافیا کی وجہ سے لاہور میں ترقی کے سب علاقوں سے ہمارا علاقہ سب سے پیچھے ہے اورنج ٹرین ہو یا میٹرو بس سارے منصوبہ کرپشن زدہ ہے۔ نیب والے ان کو بلاتے ہے تو یہ سارے ریکارڈوں کو جلا دیتے ہیں۔ لیب ٹاپ سکیم عمران خان کے خوف میں شروع کی گئی تاکہ نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کیا جائے لیکن ہمارے حلقہ میں ایسے نوجوان ہے جو شہبازشریف سے لیپ ٹاپ لے کر عمران خان شکریہ کا نعرہ لگاتے ہے۔ اس موقع پر پی پی 173سے ملک سرفراز نے کہا پانامہ کیس نے ن لیگ کو بری طرع بے نقاب کر دیا ہے ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ لندن فلیٹ کہا سے آئے تو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا یہ چور ہے اس وجہ سے مریم نواز کچھ اور بیان دیتی ہے اور ان کے بیٹے کچھ اور کہتے ہیں۔ انہیں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے۔ عوام بھی نااہل کریں گی عوام اس بار عمران خان کا ساتھ دے گی اور آنے والا وقت عمران خان کا ہے۔ اس موقع پر ثاقب سندھو ،رانا احسن ، خرم مغل ذےشان جٹ بھی ماجود تھے۔

صبا قمرٹیلی فلم ” نیکی کرڈوب مر“میں جلوہ گرہوں گی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار ہ صبا قمرٹیلی فلم ” نیکی کرڈوب مر“میں جلوہ گرہونگی۔انہیں ہدایتکارفہیم برنی نے اپنی نئی شروع ہونیوالی ٹیلی فلم کے مرکزی کردارمیں کاسٹ کیاہے جس میں زاہداحمد،سیفی حسن ، راجو جمیل اور دردانہ بٹ بھی شامل ہیں۔بتایاگیا کہ مذکورہ ٹیلی فلم عیدالفطرکے موقع پرنشرکی جائیگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صباقمراور زاہداحمدکا ڈرامہ ” بے شرم “متنازعہ موضوع کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا نئی ٹیلی فلم کاسکرپٹ بہت دلچسپ ہے امیدہے کہ ناظرین اسے ضرور پسندکریں گے۔

میرا پہلی بارسرائیکی فوک گیت میں نظر آئیں گی

لاہور (شوبزڈیسک ) فلمسٹار میرا نے پہلی بار کسی فوک گیت میں بطور ماڈل کام کیا ،انہوں نے میانوالی کے معروف فوک گلو کار شرافت علی خان کے گیت ”نواں رواج “میں بطور ماڈل اپنے جلوے بکھیرے ،لاہور میں ہونیوالی شوٹنگ کے بعد میرا نے بتایا یہ میرا پہلا سرائیکی گیت ہے جس میں ،میں نے کام کیا ہے سرائیکی گیت میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور میں مستقبل میں بھی مزید سرائیکی گیتوں میں کام کروں گی۔ شرافت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ یہ گیت عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کیا جا ئیگا۔ اس کا ویڈیو فوک میوزک کی دنیا کا سب سے مہنگا ترین ویڈ یو ہوگاجسے لاہور کی معروف ڈائر یکٹر عظمیٰ خان نے بنایا ہے۔