پاکستان ٹی 20رینکنگ کو خطرہ لاحق ہوگیا ،مگر ہوا کیا دلچسپ چیز

ایڈنبرا (ویب ڈیسک)پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلی جائے گی ، گرین شرٹس جو کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں اگر دونوں میچز جیت گئے تو ان کی پہلی پوزیشن پر برقرار رہے گے لیکن اگر سیریز ہار گئے تو ٹاپ پوزیشن کھونا پڑ سکتی ہے۔اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11 اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو پوائنٹس ٹیبل میں ایک نمبر کا اضافہ ہوجائے گا۔ سیریز1-1 سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3 پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7 پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123 پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2 بن جائے گی۔

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں مگر کینسر کی مریضہ کو کیسے نئی زندگی ملی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

امریکا (ویب ڈیسک )ویسے تو زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہی ہے، تاہم ایسے بہت ہی کم مواقع دیکھے گئے ہیں، جب کسی موذی مرض کی آخری اسٹیج پر پہنچنے والے مریض کو ڈاکٹرز غیر معمولی علاج کے ذریعے نہ صرف صحت یاب کریں بلکہ ان کی زندگی بھی بچائیں۔امریکا کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ ( این سی آئی) کے ماہرین نے بھی ایسا ہی کارنامہ کر دکھایا، جنہوں نے غیر معمولی تھراپی کے ذریعے بریسٹ کینسر کی آخری اسٹیج کی مریضہ کی زندگی کو بچایا۔امریکی نشریاتی ادارے ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق این سی آئی کے ماہرین نے ریاست فلوریڈا کی 52 سالہ جوڈی پارکنس کے جسم میں انجیکشن کے ذریعے ایسے 90 ارب سفید خلیے ڈالے، جنہوں نے کینسر کے وائرس پر حملہ کرکے موذی مرض کا خاتمہ کیا۔

میا ں حاوی یا بیوی ؟ ”اپنا کھانا خود گرم کر لو“ پر کیوں؟

شوبز (ویب ڈیسک) رواں برس سوشل میڈیا پر اگر کوئی نعرہ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا تو وہ تھا ’اپنا کھانا خود گرم کرلو‘ اور اب اس دلچسپ نعرے پر ٹیلی فلم بھی بننے جارہی ہے۔8 مارچ 2018 کو عورت مارچ سے مقبول ہونے والا یہ نعرہ اب ٹیلی فلم کی شکل اختیار کرچکا ہے، یہ فلم عید الفطر پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔’اپنا کھانا خود گرم کرلو‘ نامی اس ٹیلی فلم میں نادیہ خان، ایمن خان، افان وحید اور سلیم میراج کئی دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس ٹیلی فلم کی پروڈکشن اور ڈائیریکشن کاشف سلیم کررہے ہیں، جبکہ اسے فائزہ افتخار نے تحریر کیا ہے۔اس ٹیلی فلم کے بارے میں نادیہ خان نے ڈان کو بتایا کہ ’یہ نئے شادی شدہ جوڑے (افان اور ایمن) اور ان کے پاگل پڑوسیوں کی کہانی ہے، ان کے پڑوسیوں کا کردار میں ادا کررہی ہوں، نئے شادی شدہ جوڑے میں افان اپنی بیوی پر حاوی ہوگا، جبکہ ہمارے گھر میں، میں اپنے میاں پر حاوی ہوں گی، اس لیے میں ایمن کو اپنے جیسا بنانے کی کوشش کروں گی، میرا فلم میں منفی کردار ہے، میں ان کا گھر توڑنے کی کوشش کروں گی، لیکن میرا کردار منفی ہونے کے ساتھ مزاحیہ بھی ہوگا‘۔ کہ ’عورت مارچ سے مقبول ہوا ہہ پوسٹر خواتین کو ان کے حقوق کی یاد دہانی کراتا ہے، یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے، کیوں کہ مردوں اور خواتین کو برابر کے حقوق ملنے چاہیے، لیکن ہم اپنی ٹیلی فلم میں اس موضوع کو ایسے پیش کررہے ہیں کہ شائقین کو عید پر یہ فلم دیکھنے میں مزاح آئے‘۔ٹیلی فلم کی مرکزی اداکارہ ایمن نے بتایا کہ ’ٹیلی فلم کا نام تو سنجیدہ ہے لیکن یہ کوئی فیمنسٹک فلم نہیں، یہ مزاحیہ ہے اور ساتھ ساتھ اس میں ایک پیغام بھی دیا جائے گا، اس ہی لیے میں نے اس کامیڈی فلم میں کام کرنے کی حامی دی، میں درخواست کروں گی کہ سب یہ فلم ضرور دیکھیں‘۔

صارفین کا ڈیٹا موبائل کمپنیوں کو فراہم کیا ،آخر کار فیس بُک نے شرمناک اعتراف کر لیا

نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے 3 دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اس نے صارفین کی انتہائی ذاتی معلومات مختلف موبائل کمپنیوں کو فراہم کی۔فیس بک پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ایپلی کیشن کو بہتر سے بہتر انداز میں بنانے کی پیش کش کرتے ہوئے دنیا بھر کی 60 سے زائد موبائل و کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک نے ایپل، مائیکرو سافٹ، سام سنگ اور موٹرولا سمیت مجموعی طور پر 60 سے زائد موبائل کمپنیوں کو اپنے صارفین کی معلومات فراہم کی۔اب فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے چین کی موبائل کمپنیوں سمیت دیگر ممالک کی موبائل کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیو یارک پوسٹ‘ کے مطابق فیس بک کے نائب صدر فرانسسکو ویریلا نے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی ویب سائٹ نے 4 چینی موبائل کمپنیوں کو بھی فیس بک صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی اور چین کی سب سے بڑی کمپنی ہواوے کو بھی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دی۔فیس بک کی جانب سے اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہواوے سمیت، لنووو، اوپو اور ٹی سی ایل جیسی چینی کمپنیوں کو بھی فیس بک صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دی۔

رمضان المبا رک غم خواری ہمدردی کا مہینہ اور اسی ماہ مبارک مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے

لاہو ر (ویب ڈیسک)رمضان المبارک اب رخصت ہونے کو ہے، جس کے استقبال کے لیے آپ اور ہم سب نے تیاری کی تھی۔ ہم دلی اضطرابی کیفیت کے ساتھ ا±منگوں اور خواہشات کے درمیان رب العالمین کی رحمت کے منتظر بھی ہیں۔ روزہ پورا ایک نصاب ہے۔
حضرت سلمان فارسی بیان کرتے ہیں کہ ماہِ شعبان کے آخری دن رسول اللہ نے ہمیں ایک خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے، اس ماہ مبارک کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے افضل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام (نمازِ تراویح) کو نفل عبادت قرار دیا ہے۔ جو شخص اس مہینے میں اللہ کی رضا اور ا±س کا ق±رب حاصل کرنے کے لیے کوئی غیر فرض عبادت (یعنی سنّت یا نفل) ادا کرے گا، تو اس کو دوسرے مہینے کے فرضوں کے برابر اس کا ثواب ملے گا اور اس مہینے میں فرض ادا کرنے کا ثواب دوسرے مہینوں کے ستر فرضوں کے برابر ملے گا۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، یہ ہم دردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اور یہی وہ مہینہ ہے، جس میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

چھوٹی عید پر بڑے ہیروز سے سجی فلمیں کون کون سی ہیں

لاہور( ویب ڈیسک )عیدالفطر پر بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ اب تو بھارت میں بھی دیوالی اور ہولی کے تہواروں کی طرح عیدالفطر پر بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں خاص طور پر میٹھی عید پر ریلیز کی جاتی ہیں۔ ایک دور وہ بھی تھا، جب پاکستانی فلمیں بڑے شوق سے دیکھی جاتی تھیں۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی ایڈوانس بکنگ رمضان المبارک میں بھی کر لی جاتی تھیں، فلموں کی ٹکٹیں بلیک کی جاتی تھیں، لالی وڈ کے سپر اسٹار سلطان راہی، ندیم، محمد علی اور وحید مراد کی فلمیں بے حد پسند کی جاتی تھیں۔ کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ ندیم اور سلطان راہی کی عید کے موقع پر دو، تین فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوئیں اور سب نے شان دار کام یابیاں حاصل کیں۔ پچھلے چند برسوں سے فلموں کے وہ خوب صورت دور کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2018میں کئی برسوں بعد ایسا ہونے جا رہا ہے کہ عیدالفطر میں پاکستان کی چار فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ پاکستان انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات کا برسوں سے مطالبہ تھا کہ عیدین کے مواقع پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہونا چاہیے۔ اس بار ایسا ہی ہو گا۔ سلمان خان کی ”ریس تھری“ دنیا بھر میں عید پر ریلیز کی جائے گی، مگر پاکستانی سینما گھروں میں سلمان خان کے بجائے پاکستانی ہیروز کی فلمیں رنگ بکھیریں گی۔ سینما اسکرین پر پاکستانی فن کاروں کا میلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ہیروپنتی میں سب سے ا?گے کون ہو گا، اس کا فیصلہ میٹھی عید پر ہو گا، لیکن جیت پاکستانی ہیرو ہی کی ہو گی۔ عید پر ایک، دو، تین نہیں پوری چار پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ان فلموں میں ہیرو حسن شہریار منوّر کی ”سات دن محبت ان“ دانش تیمور کی ”وجود“ میکال ذوالفقار اور شایان خان کی ”نہ بینڈ نہ باراتی“ اور معمر رانا کی ’ا?زادی‘ شامل ہے۔عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے ہیروز کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

افغانی خوتین کی بڑے پیمانے پر خود کُشی ، سنسنی خیز انکشافات،وجہ آخر ہے کیا؟

افغان (ویب ڈیسک) جمیلہ (فرضی نام) نے شادی کے لیے اپنے منگیتر کا چھ سال انتظار کیا۔’وہ بار بار اپنی ماں اور بہنوں کے ساتھ میرا رشتہ مانگنے آیا اور اب جب میں جوان نہیں رہی اور چھ سال سے اس کی منگیتر ہوں تو وہ مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔ ‘18 سالہ لڑکی جو بارہ سال کی عمر میں ایک شخص سے منسوب کر دی گئی تھی اور محسوس کر رہی ہے کہ اسے دھوکا دیا گیا۔جمیلہ کا کہنا تھا ’میں اب جینا نہیں چاہتی۔ اسی لیے میں نے چوہے مار زہر سے خودکشی کی کوشش کی۔‘انہیں دو ہفتے پہلے ان کی ماں ہیرات کے ہسپتال لائی تھیں جہاں ان کی جان بچائی گئی۔ان کی کہانی افغاسنتان کی بیشتر عورتوں کی کہانی جیسی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی خودکشی کا رجحان باقی افغان آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ہرات میں طبی حکام کے مطابق صرف 2017 میں ہی 1800 افراد نے خودکشی کی کوشش کی جن میں 1400 خواتین تھیں۔ ان میں سے 35 اپنی جان لینے میں کامیاب رہیں۔یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہے جب 1000 کوششیں کی گئیں

سورہ فاتحہ کی ایسی برکات جن کو جان کر آپ کا ایمان ایک با رپھر سے تا زہ ہوجا ئیگا

لاہو ر (ویب ڈیسک) لوگوں کو اللہ کے کلام سے شفا پاتے دیکھا اور سنا ہے جن کا اب عقیدہ ہے کہ جو کام ادویات نہیں کرسکتیں وہ اللہ کا کلام سب سے بہتر کرتاہے اور یہ سب سے بہترین اور افضل علاج ہے جس میں شفائے کاملہ موجود ہے۔پچھلے دنوں ایک صاحب جو سرکاری ادارے میں اچھی پوسٹ پر ہیں بتا رہے تھے کہ انہیں جسمانی طور پر نقاہت اور بے چینی بہت ہونے لگی،تھکن ہر وقت سر پر سواررہتی جبکہ دفتر کا کام اتنا حساس ہے کہ اس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے اسکا علاج سورہ فاتحہ سے کیا ہے۔بتانے لگے کہ انہوں نے انتہائی پرسکون حالت میں پوری یک سوئی سے سورہ فاتحہ کو ٹھہر ٹھہر کر اکیس بار پڑھنا معمول بنایا اور چند ہفتوں بعد ان کے بدن اور دماغ میں چستی پیدا ہو۔ان کا ہر کام میں دل لگتا ہے۔ بلکہ ہر کام سے پہلے یا کسی بھی مصیبت میں مبتلا ہونے پر سورہ فاتحہ کا سہارا لیتے ہیں تو ان کی مشکل دور ہوجاتی ہے۔ان کی بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا جس کے لئے انہوں نے سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ سے دعا کی تو انتہائی معقول رشتہ آگیا۔ان کا ایمان ہے کہ سورہ فاتحہ کی برکت سے ان کی زندگی بدل گئی ہے۔

اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے کوہ پیمائی کی طرف توجہ مبذول کر لی ،عظمیٰ یوسف کا اعتراف

پا کستان (ویب ڈیسک) عظمیٰ یوسف ایسی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنھوں نے کوہ پیمائی کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل نہیں کی تھی لیکن اِس کا شوق اور جنون ا±نھیں پاکستان میں موجود سپینٹک نامی پہاڑی چوٹی کو سر کر وا گیا جو سات ہزار میٹرز سے زیادہ بلند ہے۔اب عظمیٰ اپنے اگلے مشن پر روانہ ہو رہی ہیں جو کہ آٹھ ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے کا ہے۔روانگی سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ا±ن کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیمائی کے شعبے میں بہت نام کما سکتی ہیں لیکن سماجی مشکلات کی وجہ سے وہ مہم جوئی کا حصہ نہیں بن پاتیں۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ دو بچوں کی والدہ ہیں اور ا±نھیں کوہ پیمائی کا شوق بچپن سے تھا لیکن وہ اب شادی کے بعد اپنے اِس شوق کو پورا کر پائی ہیں۔ا±نھوں نے بتایا ‘میرے بچے جب اِس قابل ہو گئے کہ وہ میرے بغیر بھی رہ سکتے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے شوق اور جنون کو پورا کروں، یہ دبی ہوئی خواہش تھی جو وقت آنے پر اللہ نے پوری کی۔’ایک سوال کے جواب میں عظمی نے بتایا کہ ا±ن کو گھر والوں کی حمایت حاصل رہی ہے لیکن اکثر خواتین کو اِس کے برعکس مسائل کا سامنا ہے۔

فٹبال کے کھلاڑی قدیم وجدید تاریخ اپنے جسموں پر لئے پھر رہے ہیں

 امریکہ (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2018: کیا آپ کھلاڑیوں کو ٹیٹو کی مدد سے پہچان سکتے ہیں؟ذاتی نوعیت کے ہوں یا متنازعہ یا پھر انوکھے، بہت سے فٹبالرز نے اپنے اجسام پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔مگر کیا آپ کسی فٹبالر کو صرف ان کے ٹیٹو کی مدد سے پہچان سکتے ہیں؟ ہمارے کوئز میں حصہ لیجیے۔یاد رکھیے۔ اس کوئز میں شامل ہر کھلاڑی فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں کھیلنے گیٹی امیجزان کے ٹیٹوز کی تعداد ان کے یورپی اعزازات سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں کامیاب پولیو مہم پر بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران امریکی شخصیت نے کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں مسلسل تعاون جاری رکھیں گے اور پولیو کے انسداد کے نیک کام سے متعلق بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں صرف ان تین ممالک میں شامل تھا جس میں 2014اور2015میں پولیو کے زیادہ کیسز سامنے آئے ،دیگر دو ممالک افغانستان اور صومالیہ ہیں اور اس بات کا خدشہ تھا کہ پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دی جائیں گی اور اس کا مطلب یہ تھا کہ اس سے پاکستان کا کاروبار انتہائی متاثر ہوتا۔ ذرائع کے مطابق ا±س وقت فاٹا میں دہشت گرد پولیو ویکسین کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ،مزید یہ کہ دہشت گردوں نے پولیس ویکسین کو نقصان دہ قرار دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کو وزارت صحت کے ساتھ پولیو میڈیا مہم کا ہدف سونپا گیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی مہیا کی گئی اور اسوقت فاٹا میں خصوصی طورپر پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی مہیا کی گئی اور اس حوالے سے خصوصی طور پر کوششیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق نہ صرف فاٹا بلکہ پورے پاکستان میں پاک فوج کو یہ ہدف سونپا گیا جس سے وہ کامیابی سے عہدہ براہو ئی۔

سندھ کی 7رکنی نگران کا بینہ کی حلف برداری ایک خاتون بھی شامل ،آخر ہیں کون؟

لاہور(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو بات کرنی ہوگی، ملک میں قانون کی عملداری چلے گی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چھٹی کے روز بھی مختلف کیسز کی سماعت کی۔56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران طلب کیے جانے بعد شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ایسی کمپنیاں پہلی بار نہیں بنائی گئیں، ماضی میں بھی ایسی کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔چیف جسٹس نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ مجاہد شیر دل کو اتنی تنخواہ کیوں دی جارہی ہے، ان میں کیا خوبی ہے کہ انہیں 10 لاکھ روپے تنخواہ دی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگ آپ سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے، آپ جو بھی رولنگ دیں گے قبول ہوگی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نہ بھی کریں تو آپ کو بات کرنی ہوگی، ملک میں قانون کی عمل داری چلے گی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا کیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 160 ارب روپے کی بچت کی اور ایک دھیلہ بھی کم ہو تو جو مرضی سزا دیں۔

چین میں تعینات امریکی سفارتکاروں پر ”پُراسرار“ بیماری کا حملہ

چین (ویب ڈیسک) امریکہ نے چین سے متعدد اہلکاروں کو ’پراسرار بیماری‘ کے خدشات کے باعث واپس طلب کر لیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے ان کا کیوبا میں عملہ متاثر ہوا تھا۔چین کے جنوبی شہر گوانڑو میں کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ انھیں عجیب آوازیں سنائی دی تھیں۔کیوبا کے سفارت خانے میں کام کرنے والے امریکی عملے کے 24 اہلکاروں نے گذشتہ سال ایسی ہی آوازوں کے بارے میں اطلاع دی تھی۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت یا کوئی ایجنسی شاید صوتی ہتھیار کے ذریعے امریکہ کو نشانا بنا رہی ہے جو کے آج کے دور میں ایک نئی قسم کا ہتھیار ہے۔
یہ غیرمعمولی واقعات ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب چین اور امریکہ کے تعلقات تجارتی جنگ کے باعث کشیدگی کا شکار ہیں۔چین میں امریکی عملے کو صوتی حملے کی تنبیہ
کیوبا میں امریکی سفارت خانے پر ’صوتی حملہ‘
کینیڈا نے کیوبا سے سفارتکاروں کے خاندان واپس بلا لیے
امریکی محکم خارجہ نے اس ماہ کے آغاز میں اپنے سٹاف کو ایک انتباہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چین میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ’نرم اور مبہم‘ آوازوں کی اطلاع دی تھی جو کہ غیر معمولی تھیں اور ان آوازوں سے دباو± کا احساس پیدا ہوتا تھا۔‘امریکی محکم خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ان اطلاعات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے تاہم اسے ابھی تک اس کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ امریکی محکم خارجہ نے اپنے عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں شدید صوتی معاملے کا سامنا ہو جس میں غیر معولی یا شدید آوازیں سنائی دیں تو وہ کسی محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں۔
امرایکی اہلکاروں کو شک ہے کہ چین میں بھی شاید اہلکاروں کو اسی دماغی بیماری یعنی ٹروما کا سامنا کرنا پڑا جس کا سامنا کیوبا میں سفارتی عملے کے اہکلاروں نے کیا تھا۔