”تمہاری وجہ سے مجھے مستعفی ہونا پڑا“ سابق امریکی صدر کا استغفیٰ دینے سے قبل بیوی کو پیٹنے کا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے پلٹزر پرائز جیتنے والے معروف صحافی سیموئر ہرش نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ سابق صدر رچرڈ نکسن نے استعفیٰ دینے کے چند دنوں بعد اپنی اہلیہ پیٹ نکسن کو بری طرح سے پیٹا تھا جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ہرش کے مطابق جب یہ خبر ملی تو میں نے اپنے ذرائع سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ سابق خاتون اول کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ، جسکے بعد میں نے نکسن کے سابق مشیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا دو دفعہ پہلے بھی ہو چکا ہے ، اس وقت میں نے یہ خبر اس لئے نہیں دی کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر نکسن پر ایسا الزام پہلی مرتبہ نہیں لگا، قبل ازیں صحافی انتھونی سمرز نے اپنی کتاب دی ایروگینس آف پاور میں بھی ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا۔ دوسری جانب رچرڈ نکسن فاو¿نڈیشن نے اپنے بیان میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے کتاب بیچنے کا ہتھکنڈہ قراردیا ہے۔

ٓشادی والے دن دلہن جب دولہا کو ہار پہنانے کے لئے آگے بڑھی تو اچانک ایسا واقع ہو گیا کہ شادی سے انکار کر دیا ،بارات واپس لوٹ گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں د ولہا کے منہ سے بدبوآنے پر دلہن نے شادی سے انکار دیا۔ بھارت کے ضلع کے مانیئر علاقے کے بھاگی پور گاو¿ں کے دیوندر کمار کی بیٹی کسم کی شادی گزشتہ روز شاہجہانپور کے ندنو پور کے رہائشی امیت کمار کے ساتھ طے پائی۔ مقررہ پروگرام کے مطابق بارات دھوم دھام کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچی۔شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران جب دولہن دولہے کے گلے میں ہار پہنانے کے لئے قریب پہنچی تو دولہا کے منہ سے بدبو آئی جسے محسوس کرنے کے بعد دلہن نے ہاتھ روک لیااور پیچھے ہٹ گئی۔لڑکی نے گھروالوں سے کہا کہ وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرے گی۔باراتی خواتین اور مہمانوں نے لڑکی کو منانے کی کوشش کی تاہم لڑکی پر ان کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور بارات بغیر دلہن کے واپس چلی گئی۔

علی خان کا ” آزادی “میں کام مکمل ‘ منفی کردار میں نمودار ہوں گے

لاہور(شوبزڈیسک)فلم آزادی میں اداکار علی خان بطور ولن جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ کشمیرکے منسٹر کا کردار پلے کر رہے ہیں۔فلم میں ندیم زبیگ‘ معمر رانا‘ سونیا حسین بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو پروڈیوس کرنے والے عمران ملک ہیں جو نجی ٹی وی کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اس فلم کے ڈی او پی فیصل بخاری ہیں۔اس فلم کو دنیا کے 65ممالک میں بیک وقت عید کے روز ریلیز کیا جا رہا ہے۔پاکستانی ڈیجیٹل سینماز سنے پلیکس میں ریلیز ہو گا۔علی خان کی مزید تین فلمیں بھی آ رہی ہیں جن میں ” ہوئے تم اجنبی ‘او رہ صنم اور اجنبی“ شامل ہیں جبکہ سونیا حسین کی یہ دوسری فلم ہے ۔پہلی فلم مور میں ان کے کام کو خوب سراہا گیا۔

پنجاب میں دھاندلی کا پلان بنانے والے بیوروکریٹس کے تبادلوں کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے درجنوں بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ،پنجاب میں 37 کے پولیس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران کے تبادلے آئندہ دو روز میں کیے جائیں گے،عام انتخابات2018ءمیں مبینہ دھاندلی کا پلان بنانے والے بیوروکریٹس کو تبدیل کیا جائے گا ، اس حوالے سے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، تحصیلدار ، پولیس افسران ، آئی جیز سمیت درجنوں بیورو کریٹس کی لسٹیں تیار کرلی گئیں۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق حسن عسکری کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف شور مچایا بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن عسکری سمیت متعدد شخصیات پنجاب کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ن لیگ نے پنجاب کو فتح کرنے کے لئے جن جن بیوروکریٹس و دیگر ذرائع سے دھاندلی کے پلان تیار کیے تھے وہ سب بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ابتدائی طورپر ملنے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 37 کے پولیس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران کے تبادلے آئندہ دو روز میں کیے جائیں گے جبکہ اگلے ہفتے میں آئی جی پنجاب ،آر پی او ، ڈی پی او سمیت متعدد تبادلوں کا جھکڑ چلنے والا ہے ۔شہبازشریف کے چہتے بیوروکریٹس اور پولیس افسران میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور پنجاب میں دھاندلی پلان چکنا چور ہو گیا ہے۔

محکمہ اوقاف املاک کی بندر بانٹ ، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے محکمہ اوقاف کی وقف املاک بشمول پیٹرول پمپس کی اونے پونے داموں خریدو فروخت اور کرایہ منتقلی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کی وقف املاک کا ریکارڈ نیب میں پیش کر دیا گیا، نیب کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کے بعد اوقاف حکام نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقف املاک منتقلی کرایہ داری پر پابندی عائد کر دی۔پنجاب بھر میں مختلف مزارات، مساجد کے نام پر 73 ہزار 503 ایکڑ 3 کنال 15 مرلے رقبہ موجود ہے، جبکہ دوکانیں، گھر اور پیٹرول پمپ اس کے علاوہ ہیں۔ وقف اراضی کے اعتبار سے ڈیرہ غازی خان زون، بہاولپور زون، فیصل آباد زون، سرگودھا زون، گوجرانوالہ زون اور لاہور زون بالترتیب پہلے سے چھٹے نمبر پر ہیں۔وقف دوکانوں کے اعتبار سے لاہور زون، سرگودھا زون، بادشاہی مسجد، پاکپتن زون، راولپنڈی زون بالترتیب پہلے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔پیٹرول پمپ سائٹس کے اعتبار سے لاہور زون، بادشاہی مسجد، سرگودھا زون اور گوجرانوالہ زون پہلے سے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ریکارڈ میں لاہور سمیت فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، پاکپتن کے زون کا مکمل ریکارڈ شامل ہے۔ لاہور داتا دربار زون کی حدود میں 55 ایکڑ4 کنال 12 مرلے وقف رقبہ کے علاوہ 247 دوکانیں اور 11گھرموجود ہیں۔لاہور بادشاہی، مسجد زون میں 12 ایکڑ2 کنال2 مرلے وقف رقبہ کے علاوہ 797 دوکانیں، 17گھر، 6 پیٹرول پمپ سائٹس اور 39 دیگر املاک موجود ہیں۔

شریف خاندان الیکشن لیٹ کرنیکی سازش کر رہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، معروف قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسن عسکری شریف آدمی ہیں ان پر تنقید بے جا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کو انتظامیہ میں چھان بین کر کے تقرریاں کرنا ہونگی کیونکہ شریف خاندان کے وفادار ہر جگہ موجود ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں۔ چند روز پہلے تک ن لیگی بڑے بااعتماد نظر آ رہے تھے اب مایوس نظر آتے ہیں۔ الیکشن وقت پر ہونے پر نواز شریف پریشان اور مایوسی کا شکار ہیں۔ حسن عسکری بارے ن لیگ کے اعتراضات غیرسنجیدہ ہیں، عسکری نے اپنے تجزیوں میں ہر کسی پر تنقید کی ہے۔ کاغذات نامزدگی کا مسئلہ عدالت نے بڑی خوش اسلوبی سے حل کر دیا اور اضافی بیان حلفی شامل کر کے خدشات دور کر دئیے۔ عدالت کے اقدام سے متفق ہوں۔ شریف خاندان کے حوالے سے عدالتیں نرم رویہ اختیار کرتی ہیں اب بھی نیب جج ان کے ساتھ نرمی برت رہا ہے کوئی ملزم جس کے بیٹے مفرور ہوں اس کی ضمانت نہیں ہو سکتی اور نواز شریف لندن جا کر مفرور بیٹوں سے ملتے ہیں ان سے کیوں نہیں پوچھتے کہ یہ ساری دولت کہاں سے آئی۔ اتنی غیر منطقی بات بھی کہیں دنیا میں ہو سکتی ہے۔ حدیبیہ کیس میں بھی فیصلہ دیدیا گیا کہ فوجداری مقدمہ بھی زائدالمعیاد ہو سکتا ہے جبکہ دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوتا، خواجہ آصف کیس میں ان کے حق میں فیصلہ دیا گیا، کیا دنیا کے کسی ملک کا وزیرخارجہ کسی اور ملک کی کمپنی میں ملازم ہو سکتا ہے۔ خدیجہ نامی بچی کو سرعام 23 بار خنجر مارے گئے یہ کیس بھی سپریم کورٹ جائے گا اور انصاف ہوگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آئے گا۔ اسے کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ پاکستان کے دریاﺅں کے پانی سے چاروں صوبوں کا یکساں حق ہے پانی کی تقسیم اور استعمال اتفاق رائے سے ہونا ضروری ہے، چیف جسٹس نے میری اسی استدعا کو تسلیم کیا۔ یہ بھی تسلیم کیا کہ کالا باغ ڈیم بارے سندھ اور کے پی کے تحفظات بھی ٹھوس ہیں، کافی تکنیکی مسائل ہیں، ہمیں سب سے پہلے سوچنا ہوگا کہ پہلے کالا باغ ڈیم کے علاوہ کون سے ڈیم ہیں جو غیر متنازع ہیں جن پر فوری کام ہو سکتا ہے، پانی کو سٹور کرنے کے دیگر کیا ذرائع ہیں جن پر عمل کیا جاسکے۔ پانی کو محفوظ نہ کیا گیا تو 10 سے15 سال کےلئے زراعت کےلئے تو دور کی بات پینے کا پانی بھی نہیں ملے گا۔ چیف جسٹس اور ہم سب اس بحران پر پریشان ہیں ہم سب مل کر کام کرینگے۔ منڈا ڈیم، بھاشا ڈیم پر کسی کو اعتراض نہیں تھا ان کو کیوں نہ تعمیر کیا گیا۔ 40 سال میں4 بڑے ڈیم بنانے چاہئیں تھے لیکن بدقسمتی سے ایک بھی نہ بنایا گیا۔ بلاول بھٹو پنجاب میں بھرپور کمپین کرینگے جس میں میں ان کے ساتھ ہونگا۔

پنجاب کا آئندہ وزیراعلیٰ میں بنوں گا

ملتان (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنوں گا کے دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنالیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کو یہ پیغام دینا شروع کردیا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلی انہیں ہی ملے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا نام تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے بغیر مانگے ن لیگی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کردیا، دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کررکھا ہے ، پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیاگیا ہے ، جس کیلئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی، نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں، وہ وہیں سے گذشتہ 2الیکشن جیت چکی ہیں، اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دیدی گئی ، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے ۔

نریندرمودی کی چینی صدر سے ملاقات آج ہوگی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج بروز (ہفتہ) ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے چین پہنچیں گے، رواںبرس چینی صدر شی جن پھنگ سے دوسری مرتبہ ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی حالیہ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ نو جون کو یہ ملاقات چین کے شہر چِنگ ڈا میں ہو گی۔ چِنگ ڈا شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کا میزبان شہر بھی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر بالمشافہ ملاقات کر چکے ہیں۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 

نگران وزیراعظم بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لائیں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف نے ملک میں شدید گرمی کی لہر اور پانی و بجلی کے سنگین بحرانوں پر نگران وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں نگران حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے ۔عمران خان نے کہا کہ شدید گرمی کی لہر کیساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے،میں نے خط کے ذریعے نگران وزیر اعظم سے بجلی کی قلت کی حقیقی صورتحال سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم 500 ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں اور عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نون لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوں میں کتنی صداقت تھی۔انہوں نے کہاکہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نون لیگی حکومت کے دعوﺅں میں کچھ حقیقت بھی تھی یا خالصتا جھوٹ کا پلندہ تھے،نگران وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ شہباز شریف کے اس بیان میں کہ”بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی“کس حد تک صداقت ہے، خط میں میں نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے۔عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت بتائے کہ اسے اس ”گڈ گورننس“کی جھلک بھی کہیں دکھائی دیتی ہے جسکا ڈھنڈورہ نون لیگی حکومت اشتہاروں میں پیٹتی رہی۔

تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی‘ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018کےلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ،قومی اسمبلیکے173حلقوں کےلئے امیدواروں کے چناﺅ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کےلئے 290امیدواروں کے نام جاری کردیے گئے ہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی کےلئے 81 ، سندھ اسمبلی کےلئے 21،بلوچستان اسمبلی کےلئے 23 اورپنجاب کے 165 ا میدواروں کوپارٹی ٹکٹس جاری کر دیے گئے ہیں ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد، بنوں، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے،غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کریں گے ،شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان ،عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور ،شفقت محمود این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے بقیہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کےلئے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 1چترال سے عبدالطیف ، این اے 3سوات 2سے سلیم رحمان ، این اے 4سوات 3سے مراد سعید ، این اے 5اپر دیر سے صاحبزادہ صبغت اللہ ، این اے 6لوئر دیر ون سے محبوب شاہ ، این اے 7لوئر دیر 2سے محمد بشیر خان ، این اے 8مالا کنڈ سے جنید اکبر ، این اے 9بونیر سے شیر اکبر خان ، این اے 12بٹ گرام سے محمد نواز خان ، این اے 14مانسہرہ سے زرگل خان ، این اے 15ایبٹ آباد ون سے علی اصغر خان ، این اے 16ایبٹ آباد 2سے علی خان جدون ، این اے 17ہری پور سے عمر ایوب خان ، این اے 18صوابی ون سے اسد قیصر، این سے 19صوبائی 2سے عثمان خان ترکئی ، این اے 20مردان ون سے مجاہد علی ، این اے مردان 2سے محمد عاطف ، این اے 24چارسدہ ٹو سے فضل محمد خان ، این اے 25نوشہرہ ون سے پرویز خٹک ،این اے 26نوشہرہ 2سے عمران خان خٹک ، این اے 27پشاور ون سے نور عالم خان ، این اے28 پشاور 2سے ارباب عامر ایوب ، این اے 29پشاور3سے شاہ فرمان ، این اے 30پشاور4سے شیر علی ارباب ، این اے 31پشاور 5سے شوکت علی کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ جاری فہرست کے مطابق این اے 33ہنگو سے خیال زمان ،این اے 34کرک سے شاہد احمد ، این اے 35بنوں سے عمران خان ،این اے 37ٹانک سے حبیب اللہ خان ، این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان ون سے علی امین خان گنڈاپور، این اے 39ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے محمد یعقوب شیخ ، این اے 50ٹرائیبل ایریا ون سے گلداد خان ،این اے 41ٹرائیبل ایریا2سے گل ظفر خان ، ایناے 42ٹرائیبل ایریا 3سے ساجد خان ، این اے 46ٹرائیبل ایریا 7سے سید اقبال میاں ، این اے 47ٹرائیبل ایریا 8سے جواد حسین ، این اے 51سے قیصر جمال ، این اے 52اسلام آباد ون سے راجہ خرم نواز، این اے 53اسلام آباد 2سے عمران خان ،این اے 54اسلام آباد 3سے اسد عمر، این اے 55اٹک ون سے میجر(ر) طاہر صادق، این اے 56اٹک ٹوطاہر صادق ، این اے 57راولپنڈی ون سے صداقت علی عباسی ، این اے 58راولپنڈی2سے چوہدری محمد عظیم ، این اے 59راولپنڈی 3سے غلام سرور خان ، این اے 61راولپنڈی 5سے عامر محمود کیانی ، این اے 63راولپنڈی 7سے غلام سرورخان ، این اے 64چکوال ون سے غلام عباس، این اے 67جہلم 2سے چوہدری فواد حسین ، این اے 70گجرات 3سے سید فیض الحسن ، این اے 71گجرات4سے چوہدری محمد الیاس، این اے 73سیالکوٹ ٹو سے محمد عثمان ڈار، این اے 74سیالکوٹ تھری سے بیرسٹر منصور سرور خان، این اے 76سیالکوٹ 5سے محمد اسلم ، این اے 77نارروال ون سے میاں محمد رشید، این اے 78نارروال ٹو سے ابرارالحق،این اے 71گوجرانوالہ سے محمد احمد چٹھہ،این اے 82سے علی ، این اے 83سے رانا نذیر احمد خان ،این اے84گوجرانوالہ سے عماد علی حسین خان ، این اے 85منڈی بہاﺅالدین سے حاجی امتیاز احمد چوہدری ، این اے 86منڈی بہاﺅالدین سے نذر محمد گوندل ، این اے 87حافظ آباد سے چوہدری شوکت علی بھٹی ، این اے 88سوگودھا سے ندیم افضل گوندل ، این اے 89سرگودھا سے اسامہ احمد میلہ، این سے 91سرگودھا سے چوہدری عامر سلطان چیمہ ،این اے 92سرگودھا ظفر احمد قریشی ، این اے 93خوشاب عمر اسلم خان ، این اے94خوشاب گل اصغر خان ، این اے 95میانوالی عمران خان ، این اے 96میانوانی امجد علی خان ، این اے 98بھکرافضل خان ڈھانڈا، این اے 100چنیوٹ ذوالفقار علی شاہ، این اے 101فیصل آباد ظفر ذوالقرنین ساہی ، این اے 102فیصل آباد ملک نواب شیر وزیر ، این اے 103فیصل آباد محمد سعد اللہ ، این اے 104فیصل آباد سرداردلدار احمد چیمہ ، این اے 105فیصل آباد رانا آصف توصیف، این اے 106فیصل آباد نثار احمد، این اے107فیصل آباد خرم شہزاد، این اے 108فیصل آباد فرخ حبیب، این اے 110راجہ ریاض احمد، این اے 111ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ حمزہ ، این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشفاق، این اے 113ٹوبہ ٹیک سنگھ حیدر علی خان کھرل، این اے 114جھنگ محمد محبوب سلطان ، این اے 115جھنگ غلام بی بی بھروانہ ، این اے 116جھنگ محمد امیر سلطان ، این اے 117ننکانہ صاحب بلال احمد ورک ، این اے 118ننکانہ صاحب اعجاز احمد شاہ، این اے 119شیخوپورہ راحت امان اللہ بھٹی ، این اے 120شیخوپورہ علی اصغر منڈا، این اے 121شیخوپورہ محمد سعید ورک ، این اے 122شیخوپورہ علی سلمان ، این اے 124لاہورمحمد نعمان قیصر ، این اے 125لاہورڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126لاہورمحمد حماد اظہر،این اے 127لاہورجمشید اقبال،این اے 128لاہورچوہدری اعجاز احمد، این اے 129لاہورعلیم خان ، این اے 130لاہور شفقت محمود ، این اے 131لاہور عمران خان ، این اے 132لاہورچوہدری محمد منشاءسندھو، این اے 133لاہور اعجاز احمد چوہدری ، این اے 134لاہور ملک ظہیر عباس، این اے 135لاہور ملک کرامت علی ،این اے 136لاہورملک اسد علی ، این اے 137قصور راشد طفیل ، این اے 138قصور سردار آصف علی دھولہ ، این اے 139قصور ڈاکٹر اعظم الدین لکھوی ، این اے 140قصورسردار طالب حسین نکئی ،این اے 141اوکاڑہ سید صمصام علی شاہ بخاری ، این اے 142اوکاڑہ راﺅ حسن سکندر، این اے 146پاکپتن میاں محمد امجد جویہ ،این اے 147ساہیوال چوہدری نوریز شکور خان ، این اے 148ساہیوال ملک محمد یار ڈھکو، ، این اے 149ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، این اے 150خانیوال رضا حیات ہراج ، این اے 151احمد یار ہراج ، این اے 152خانیوال ظہور حسین قریشی ، این اے 153خانیوال ملک غلام مرتضیٰ، این اے 155ملتان ملک محمد عامر ڈوگر،این اے 156ملتان شاہ محمود قریشی ، این اے 157ملتان مخدوم زادہ محمدزین حسین قریشی ،این اے158محمد ابراہیم خان ، این اے 159رانا محمد قاسم نون ، این اے 162وہاڑی عائشہ نذیر، این اے 163وہاڑی اسحاق خان خاکوانی ، این اے 164طاہر اقبال ، این اے 165وہاڑی ملک اورنگزیب خان کچھی ، این اے 167بہاولنگرمیاں ممتاز احمد متیانہ، این اے 168فاطمہ طاہر چیمہ ، این اے 169میاں عبدالرشید ، این اے 171بہاولپورچوہدری نعیم الدین وڑائچ، این اے 173بہاولپور خدیجہ عامر، این اے 175رحیم یار خان سے مخدوم سید احمد عالم ، این اے 176رحیم یارخان مبن عالم ، این اے 177مخدوم خسرو بختیار، این اے 178سے ریاس محبوب ، این اے 179رحیم یار خان سے جاوید اقبال ، این اے 181سے ملک غلام مصطفی کھر، این اے 184سے باسط بخاری ، این اے 185سے محمد معظم علی خان ، این اے 186سے عامر طلال خان ، این اے 188سے ملک نیاز احمد جھکڑ، این اے 189سے خواجہ شیراز محمود، این اے 190ذوالفقار خان کھوسہ ، این اے 191سے زرتاج گل ، این اے 192سے سردار محمد خان لغاری ودیگر کو ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں،سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں ،پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل مرحلہ تھا، فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں تھا جنہیں ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں آج زیادہ تر ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے یہ بہت مشکل اور کٹھن مرحلہ تھا ساڑھے چار ہزار امیدواروں کی طرف سے درخواستیں آئی تھیں ہم نے چار سو سے پانچ سو ٹکٹ دیئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر کسی کو ٹکٹ نہیں مل سکتا تھا ہم نے پوری دیانتداری اور ایمانداری سے ٹکٹ دینے کی کوشش کی ہے جہاں ہمیں شک پڑا وہاں ہم نے سروے بھی کروایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارے ساتھ شرکت کرنی ہے نیا پاکستان بنانے میں ابھی بھی ہم نے تھوڑے سے ٹکٹ دینے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس عظیم خواب کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرینگے جنہیں ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی میں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔

لاہور میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ، ہلکی ہلکی رم جھم ، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

لاہور ( ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ کراچی میں بھی موسم صبح سے ہی ابر آلود ہے۔پنجاب کے صدر مقام لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں کمی واقع ہوگئی۔اسلام آباد میں بھی بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں بھی صبح سے ہی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دشمنوں کی کوشش ہے مجھے جیل بھیج کر قید کر لیا جائے

اسلام آباد، منڈی بہاﺅالدین (نمائندگان خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی کدھر گیاآئین و قانون،آرٹیکل 6،اورکدھر گئے سارے مقدمے؟سب کچھ قانون سے بالا تر ہورہاہے  مشرف جیسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کےواقعہ میں اور2بارآئین توڑنے میں شامل ہو  چیف جسٹس صاحب کہہ رہے ہیں مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے  یہ کون سا آئین ہے  اس آئین کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں  دوسری طرف مجھے بیگم کی عیادت کےلئے3 دن کا استثنا بھی نہیں مل رہا،مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا ایک جانب مشرف کو رعایت دی جارہی تو دوسری جانب مجھے بیمار بیوی سے ملنے کے لیے 3 دن کی استثنیٰ تک نہیں دی گئی۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ سب کچھ قانون سے بالاتر ہو رہا ہے،مشرف جیسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،لال مسجد کیس  ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کےواقعہ میں اور2بارآئین توڑنے میں شامل ہو۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی کہ کوئی قتل کردے،آئین توڑدے،تباہی پھیردے،چیف جسٹس چاہیں گے تو اسے کچھ نہیں کہاجائیگا  آپ کہہ رہے ہیں اسے گرفتار نہ کیا جائے   یہ کون سا آئین ہے اس آئین کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مجھے بیگم کی عیادت کےلئے3 دن کا استثنا بھی نہیں مل رہا،مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کس آئین اور قانون میں مشروط اجازت دینے کا لکھا ہے  ہمیں بھی دکھا دیں  سب لوگ حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ چیف جسٹس ایسا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔کیا اس ملک میں ایسا قانون ہے جو اعلیٰ عہدے پر بیٹھے کسی شخص کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ فوجی آمر کو یقین دہانی کرائے؟اس دوران صحافی کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ان یقین دہانیوں کے بعد پرویز مشرف واپس آجائیں گے؟ تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں مفروضات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ‘پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہو جائیں، انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا۔ سابق وزیرعظم نواز شریف نے کہا ہے گزشتہ 70 سالوں میں چند لوگ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ منڈی بہاﺅ الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کسی سیاست دان نے پانچ سے زیادہ پیشیاں نہیں بھگتیں، میں 92 بھگتی ہیں اور یہ میں نے آپ کے لیے کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی شدید کوشش ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیج دیا اور قید کردیا جائے۔نواز شریف نے کہا کہ میں کوئی بزدل آدمی نہیں ہوں، سوچنے والے سوچتے ہوں گے، کیسے آدمی سے پالا پڑا ہے۔انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو ووٹ کی عزت کو بحال کرو گے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ کو پھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے، اس کو عزت دینے کے لئے آپ کو نواز شریف کا آخری تک ساتھ دینا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ کریں اگلے 70 برس، پچھلے 70 برس سے بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے اس کی کوشش کی تو پھر حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے، جو ایسا کرے گا وہ بھگتے گا، قوم اسے سزا دے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، وہ پورا کرتا ہے، جس نےلوڈ شیڈنگ، دہشتگردی ختم کی آج وہ پیشیاں بھگت رہا ہے۔