لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے ،ان کی اہلیہ بشیر بی بی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے اہم مرحلے سے فارغ ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے اس دورہ پر ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی،عمران خان سعودی عرب میں تین روز قیام کریں گے۔
Monthly Archives: June 2018
شواہد سے ثابت ہو گیا ، لندن فلیٹ نواز شریف کے ہیں
اسلام آباد (صباح نیوز) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے حتمی دلائل کے دوران کہا کہ شواہد سے ثابت کردیا کہ لندن فلیٹس کے مالک نواز شریف ہیں ، منی ٹریل سے متعلق ملزموں کا مو¿قف درست ثابت نہیں ہواجبکہ قطری والا دفاع بھی ان کا اپنا ہے جسے غلط ثابت کر چکے ہیں۔ جمعہ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی جبکہ نامزد ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر بجلی کی بندش کے باعث سماعت میں وقفہ کیا گیا جس کے بعد نواز شریف عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے مسلسل چوتھے روز حتمی دلائل کے دوران کہا کہ ریکارڈ پر نہیں کہ اختر ریاض راجہ یا واجد ضیا کی نوازشریف سے دشمنی ہو اور ان دونوں کی رشتہ ہونا مسئلہ نہیں ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نواز شریف کے لندن فلیٹس کے اصل مالک ہونے کے براہ راست شواہد پیش کر دیئے جبکہ قطری والا دفاع بھی ان کا اپنا ہے جسے ہم غلط ثابت کر چکے ہیں، یہ پراپرٹی ان کی ہے ہم نے شواہد سے ثابت کیا۔ سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ ثابت کرچکے کہ پراپرٹی 1993سے ان کی ہے، یہ لندن فلیٹ کی ملکیت سے انکاری بھی نہیں، فرد جرم کے مطابق ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، بار ثبوت ان پر تھا کہ وہ وضاحت کرتے مگر وہ کوئی ثبوت نہ دے سکے۔ سردار مظفر عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے ٹرسٹ ڈیڈ اصل بتا کر جے آئی ٹی میں دی جبکہ ریڈلے کی رپورٹ میں اسے خود ساختہ اور جعلی قرار دیا گیا جبکہ ملزمان نے عدالت میں کوئی ٹرسٹ ڈیڈ نہیں دی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نواز شریف کے بطور وزیراعظم قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ کرپشن سے جائیداد بنانے والا جائیداد اپنے نام پر نہیں رکھتا اور ان کا یہ بیان بطور ثبوت استغاثہ کی طرف سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہمارا کیس بھی یہی ہے کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام جائیداد بنائی، پبلک آفس ہولڈر کرپشن کے پیسے سے جائیداد بناتا ہے تو اپنے نام پر نہیں رکھتا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کیلبری فونٹ 2007 ءسے پہلے کمرشل استعمال کے لیے دستیاب نہیں تھا اور ریڈلے رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں جعلسازی پائی گئی ہے۔ سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ریڈلے کے بیان اور رپورٹ کے بعد ملزمان نے کسی ایکسپرٹ کو بطور گواہ پیش نہیں کیا۔گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران سردار مظفر عباسی کا حتمی دلائل کے دوران کہنا تھا کہ نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں اور آف شور کمپنی کے ذریعے اصل ملکیت چھپائی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق سامبا بینک کا خط مریم نواز کو لندن فلیٹس کی بینیفشل مالک ہونے سے جوڑتا ہے جب کہ موزیک فونیسکا کے خطوط مریم نواز کے بینفشل آنر ہونے کے ناقابل تردید دستاویزی شواہد ہیں۔
ویمن ایشیاءکپ۔۔ پاکستانی ٹیم نے بھارتی کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوادئیے،فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی
کوالالمپور (ویب ڈیسک )ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ ثناءمیر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ضیا صاحب مشوروں میں یاد رکھیں‘ عہدہ بہت بڑا چیلنج ہے: حسن عسکری
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پروفیسر حسن عسکری رضوی نے جمعہ کی صبح 11 بجے گورنر ہاو¿س میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اخبارات کے ایڈیٹروں اور بیورو کریٹس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خبریں کے چیف ایڈیٹر اور چینل ۵ کے چیئرمین ضیا شاہد سے ہاتھ ملاتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس وقت آپ کا رات کو فون آیا تھا میں اس وقت ٹی وی چینل کے سوالوں کے جواب دے رہا تھا۔ ضیا شاہد نے کہا عسکری صاحب اب تو آپ ہر وقت کسی نہ کسی ٹی وی چینل پر نظر آئینگے اور آپ اہل علم آدمی ہیں اور میری دعا ہے کہ آپ اپنے فرائض کو پورا کرنے میں کامیاب رہیں‘ یہ مشکل دور ہے اور اتنا آسان نہیں۔ آپ کی منزل آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کو شفاف بنیادوں پر کروانا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا واقعی یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ میرے لئے دعا کریں اور اپنے مشوروں میں یاد رکھیں۔ پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات ہوتی رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر گورنر رفیق رجوانہ نے جو کہ مختلف مدعوعین کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے‘ ہلکے پھلکے انداز میں ازراہ تفنن کہا ضیا صاحب آپ بھی ایک تصویر میرے ساتھ بنوالیں۔ چیف ایڈیٹر خبریں نے کہا سفید سوٹ میں آپ خوبصورت لگ رہے ہیں‘ اس لئے تصویر بنوانا ضروری ہے۔
ما یوس پاکستانی کی مسجد الحرا م کی چھت کود کر خود کشی کر لی
مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے حرم بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔ محکمہ شیری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس 35 سالہ شخص نے عشاء کی نماز کے دوران مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی، جس سے فرش پر گرنے سے اس کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نا ہوسکا۔
حامد سعید کاظمی پی پی چھوڑ کر کس پارٹی میں جا رہے ہیں ،خبر آگئی
ملتان (ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زردری، حامد سعید کاظمی و تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ے مقابلے میں الیکشن لڑاناچاہتے ہیں،حج کرپشن کیس:حامد سعید کاظمی سمیت 3ملزمان بری ،حامد سعید کاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع رائے تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقے سے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔
طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی باں باں کروادی ،شہروں میں 10اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے بجلی بند
لاہور،کراچی،اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں بجلی کے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا نظام زندگی متاثر کر کے رکھ دیا ،جمعتہ المبارک کے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند رہی۔گزشتہ روز شہر وں میں دس جبکہ دیہاتوں میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی علاوہ ازیں کم وولٹیج کے باعث الیکٹرانکس سامان جلنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ جاری اعلامیہ میں این ٹی ڈی سی کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کئے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ملک میں زیا دہ سے زیا دہ درجہ حرارت تر بت ، سبی میں 50، نور پور تھل میں 48، بہاولنگر ، جیکب آباد میں 47، ملتان میں 44، لاہور میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں رات گئے تیز ہوا ئیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا،شہرمیں ٹھنڈی ہواو¿ں کا راج رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پشاور دلہ زاک روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
فیفا نے ٹکٹوں کا منہ کھول دیا 24لاکھ ٹکٹ جاری
فٹبال(ویب ڈیسک) کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن شائقین کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شائقین کے اسے جذبے کو دیکھتے ہوئے فیفا نے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔اس حوالے سے فیفا کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ٹکٹ کی سیل دنیا میں 15 ستمبر 2017 سے جاری ہے اور دنیا میں موجود شائقین کو اب تک لاکھوں ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔
نیوزی لینڈر ز کا رنز کا” ماﺅنٹ ایورسٹ“ 490رنز کا عالمی ریکارڈ
ڈبلن:(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 490رنز بنا کر ہر طرز کی ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔نیوزی لینڈ ویمن نے آئرلینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 490 رنز کا مجموعہ رتیب دے کر سنگ میل عبور کیا۔یہ ناصرف ویمنز اور مینز کرکٹ سمیت ہر طرز کی ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے جہاں مینز ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 444 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑے مجموعے کا اپنا ہی 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے جہاں اس سے قبل انہوں نے 1997 میں پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 455 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
اسرائیل پھر بربریت پر اُتر آیا ،احتجاج کرنے والے 4مظلوم فلسطینی گولیوں سے چھلنی کر دئیے
غزہ (ویب ڈیسک) پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید چار نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔وزارت کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 55 شہید،شہید ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی شناخت ھیثم الجمال کے نام سے ہوئی ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کےقریب مظاہرہ کیا تھا۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ چار ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے سیکڑوں ٹائر جلادیے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 62 ہوگئی
اس سے قبل 14 مئی کو ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
ٹنڈولکر کے بیٹے کی انڈر 19ٹیم میں شمولیت بیٹنگ کریگا یا باﺅلنگ ؟
ممبئی (ویب ڈیسک ) انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر کو انڈیا کی انڈر-19 ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔انڈیا کی یہ نوجوان ٹیم جولائی میں سری لنکا میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچ بھی کھیلے گی۔سچن کو انڈیا میں کرکٹ کا خدا مانا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا انتخاب اس کے کرکٹ کریئر میں سنگِ میل ہے۔میڈیا کی سخت نکتہ چینی کے باوجود ماہرین نے ارجن تنڈولکر کی صلاحت کی تعریف کی ہے۔انھوں نے کہا ’میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ اور یہ میرا سب سے بڑا خواب ہے۔‘اپنے لیجنڈری والد سے قامت میں لمبے اور پتلے تنڈولکر سے جب پوچھا گیا کہ ان کے والد کے نام کا ان پر کوئی دباو¿ ہے تو انھوں نے کہا کہ ‘میں دباو¿ نہیں لیتا۔’سچن تیندولکر کے بیٹے کا خواب تندولکر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار انھوں نے کہا ’جب میں بولنگ کرتا ہوں تو بس ہر گیند کو تیز پچ کرانا چاہتا ہوں اور جب بیٹنگ کرتا ہوں تو میں اپنا شاٹ کھیلتا ہوں اور کس بولر کو مارنا اور کس کو نہیں اس کا انتخاب کرتا ہوں۔‘ارجن تنڈولکر بائیں ہاتھ کے تیز بولر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے دانستہ طور پر بولنگ کا انتخاب نہیں کیا۔انھوں نے بتایا کہ ‘میرا قد بڑھتا رہا اور مضبوط بنا۔ اور میں اپنے سکول میں تیز گیند پھینکنا پسند کرتا تھا۔ اس لیے میں نے سوچا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں کیونکہ انڈیا میں زیادہ فاسٹ بولر نہیں ہیں۔‘
دودھ کی ایسے 5راز جو آج تک آپ کی نظر سے اوجھل رہے
لاہور(ویب ڈیسک )دودھ پینا ویسے ہی ہڈیوں کے لیے بےحد ضروری مانا جاتا ہے کیوں کہ اس میں موجود غذائیت کا شاید ہر کسی کو بہت اچھی طرح سے اندازہ ہے۔یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر روز دودھ کا ایک گلاس پینا ہمارے قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔اگر آپ کو دودھ پینے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو آپ روزانہ دوسرے انداز میں دودھ کی غذائیت حاصل کرسکتے ہیں۔مزید پڑھیں: دودھ ہم تک کیسے پہنچتا ہے؟جیسے دہی، پنیر، مکھن، آیس کریم یا فلیورڈ دودھ سے بھی آپ کو وہ تمام غذائیت مل سکتی ہیں جو دودھ کے ایک گلاس میں موجود ہیں۔یہاں دودھ کے فوائد کے وہ 5 راز بیان کیے جارہے ہیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔1- دودھ پینے سے زہنی دباو اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جس سے آپ رات کو سکون کی نیند بھی سو پائیں گے۔2- دودھ پتلا اور کریم جیسا اس لیے ہوتا ہے کہ کیوں کہ اس میں وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔3- دودھ آپ کو فٹ رہنے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے۔4- ایک گلاس ٹھنڈا دودھ معدے میں تیزابیت کو دور کرسکتا ہے۔5- دودھ میں موجود لینولک نامی ایسڈ جسم میں غیر ضروری فیٹ کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔تو آج سے ہی روزانہ ایک گلاس دودھ پینا اپنے غذاءکا حصہ بنائیں۔
ریس تو تھری مگر 4 اداکاروں کے درمیان ، جیکولین ، سلمان ، بوبی اور ڈیزی
بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈیز سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ریس تھری’ میں دھوم مچانے آ رہی ہیں۔ دراصل سلمان کے ساتھ فلم ‘ِکک’ کے بعد سے جیکلین کے فلمی کریئر کو جو بلندی ملی ہے اس کا آئیڈیا جیکلین کو بھی ہے۔ اسی لیے وہ ہر جگہ سلمان کے گن گاتے نہیں تھکتیں۔انکا کہنا ہے کہ جب سے وہ انڈیا آئی ہیں سلمان ان کا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں اور ان کے لیے انکی فیملی کی طرح ہیں۔ اور ‘فلم ‘کِک’ کے بعد تو ان کی زندگی ہی بدل گئی۔ریس تھری میں سلمان اور جیکلین کے ساتھ انل کپور، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور ان سب سے بڑھ کر بوبی دیول ہیں جو کافی عرصے کے بریک کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ فی الحال تو وہ بھی جیکلین کی طرح سلمان کے گ±ن گاتے نظر آ رہے ہیں۔


















