لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کی سینئرقیادت کومشاورت کیلئے بلالیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آج لاہورپہنچیں گے جہاں انہوں نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کے لئے پارٹی کی سینئرقیادت کو بھی مشاورت کیلئے بلالیا ہے اور مشاورت کے بعدپنجاب کی ٹکٹوں کااعلان کردیاجائےگا۔
Monthly Archives: June 2018
سیاستدانوں پر لٹکتی 63۔۔62کی تلوار
پاکستان ( ویب ڈیسک )انسان میں زندہ رہنے کی خواہش ہوتی ہے تو موت کا خوف بھی قائم رہتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ اس خوف کو اپنے اندر ہی دبا کر دنیا کی رنگینی میں اپنے آپ کو مصروف کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔لیکن زندگی کے قدم قدم پر خوف مختلف شکلوں میں اس کے سامنے آتا رہتا ہے۔ جیساکہ زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کی خواہش کرتا ہے کیوں کہ وہ غریبی کے خوف کا تصور کر کے کانپ جاتا ہے۔ کاروبار کو پھیلانے کی خواہش کرتا ہے تو اس میں خسارہ کے خوف اس کے اندر ضرور ہوتا ہے۔ کچھ نیا کرنے کی ارادہ کرتا ہے تو اس میں ناکامی کا خوف اسے فیصلہ کرنے میں مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ خوف کا تعلق انسان کے ذہین میں ایک نفسیاتی احساس سے ہے جو قدرتی طور پر اس کے اندر موجود رہتا ہے۔آئین پاکستان کا آرٹیکل 62/63 بھی ایک ایسی تلوارہے جس نے ہمارے سیاستدانوں میں ایک خوف پیدا کر رکھا ہے۔ اس خوف کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور کسی طرح آئین پاکستان میں سے اس آرٹیکل کو نکالنے کیلئے بے چین ہیں۔
سیاستدانوں کی پانچوں گھی میں ،اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارمز اپ لوڈ نہیں ہو نگے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی نہیں ہونے دی۔ قانون کے تحت ہر ووٹر کو امیدوار پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے، تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی، 2013 میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔
سلمان خان کے بعد سیف علی خان بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو کالے ہرن شکار کیس کے بعد اب جنگلی خنزیر شکار کیس میں بھی طلب کرلیا گیا۔سیف علی خان نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا جس پر وہاں کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے کیس دائر کرنے کے بعد عدالت نے سیف علی خان سمیت، سلمان خان اداکارہ سونالی باندرے، تبو اوراداکارہ نیلم کو طلب کیا تھا اور حال ہی میں اس کیس میں سلمان خان کو تو سزا سنائی گئی تاہم سیف علی خان سمیت دیگر کو بری کردیا گیا تھا مگر اب بلغاریہ میں جنگلی خنزیر کے غیر قانونی شکار میں سیف علی خان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ بلغاریہ پولیس نے کچھ روز قبل ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد بلغاریہ حکومت کی جانب سے انٹر پول کے ذریعے سیف علی خان کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی گئی تاہم ممبئی کرائم برانچ کے باندرہ یونٹ نے بطور گواہ سیف کا بیان قلم بند کرلیا۔
میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،تنخواہ نہ دی تو چاند رات اور عید کو بھی عدالت لگے گی
لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس میں میڈیا ہاوسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہیں دے سکتے تو بینکوں سے قرض دلوا دیتے ہیں ،عید سے پہلے ان کے واجبات ادا ہونے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔
ماہرہ خان بھی ریحام خان اور حمزہ عباسی کے جھگڑے میں کود پڑیں
کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کود پڑیں۔ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان جھگڑے کاآغاز ریحام خان کی کتاب سے ہواجو ابھی شائع بھی نہیں ہوئی ہے۔ کتاب شائع ہونے سے قبل ہی حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کتاب کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا برا شخص اور ریحام خان تہجد گزار خاتون ہیں۔ جمائمانے کہا کہ ریحام کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی۔اگر ہوئی تو وہ عدالت جائیں گی ۔ ماہرہ خان نے ٹوئٹ میں جمائمہ کے کردار کی تعریف کی کہ” کس طرح جمائما خان کی طرح بناجاسکتا ہے، انہیں وقت نے خواتین و مردوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بنایا ہے۔“
صنم چوہدری اور ثنا کی فلم ”جیک پاٹ“ کا ٹریلر آج ریلیز ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اورینٹل فلمز کے بنیر تلے بننے والی پاکستانی اردو فلم ”جیک پاٹ“ کا ٹریلر آج سوشل میڈیا پر لانچ کیا جارہا ہے ۔جس میں اداکار نور حسن، صنم چوہدری، ثناءفخر، اسماعیل تارا،ساجن عباس، ٹیپو،فائزہ خان، عنایت خان،بالی وڈ اداکارہ ریحانہ ملہوترا اور جاوید شیخ کے علاوہ سنگیتا، زارا شیخ، میرا، افتخار ٹھاکر، محمود اسلم، جان ریمبوسمیت دیگرمہمان اداکارکے طور پر پردہ سکرین پر نظر آئینگے۔ہدایتکار شعیب خان نے بتایا کہ فلم کی بنکاک میں پوسٹ پروڈکشن مکمل ہوچکی ہے اور اس کی پبلسٹی مہم عیدالفطر کے فورا بعد ملک بھر میں شروع کردی جائیگی جس میں پوری کاسٹ حصہ لے گی ۔انہوں نے بتایاکہ فلم کا ٹریلر چینلز سمیت تمام سینماﺅں میں چلے گا۔اس فلم کے پروڈیوسر خرم ریاض، رائٹر بابر کشمیری، میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی ناشاد اور کیمرہ مین انوبھو بینسل ہیں۔واضح رہے فلم کا پچھلے ماہ ٹیزر لانچ کیا گیا تھا جس کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
علی ظفر کی ”طیفااِن ٹربل“عید کے بعد دنیا بھر میں ریلیزہوگی
لاہور(شوبزڈیسک)لائیٹنگ گیل پروڈکشنز اور یش راج فلمز کے درمیان فلم ”طیفا ان ٹربل“ کو دنیا بھرمیں ریلیزکرنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا۔اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی وڈ کی یش راج فلمز نے پاکستانی فلم ” طیفا ان ٹربل “ کوریلیز کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔اس تاریخی معاہدہ کے بعد علی ظفر نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے آپ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ اپنی سینما انڈسٹری کو دنیا بھر میں لے کر جانا ایک بہترین عمل ہے۔
یش راج فلمز صرف ایک کمپنی ہی نہیں بلکہ یہ کمپنی ایک آئیڈیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان سے میرا پیار بھرا تعلق ہے۔یش راج فلمز کے کے وائس پریذیڈنٹ اوتار پینسارکا کہنا ہے کہ ہمارا بطور یش راج فلمز علی ظفر کے ساتھ ایک مضبوط اور تجربہ کار اشتراک کیا ہے۔ ہم نے علی ظفر کے ساتھ دو فلمیں اور ایک میوزک البم کیا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ بھارت میں یش راج فلمز علی ظفر کا گھر ہے۔ طیفہ ان ٹربل میں بطور پروڈیوسرز علی ظفر کی قدرتی صلاحیتوں نے اس تعلق کو اگلے لیول پر پہنچا دیا ہے۔اس سے قبل ہم نے نہ تو پاکستان سے بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی فلم تقسیم نہیں کی اور ہم بھارت میں بھی اپنے کچھ دوستوں کی چند منتخب فلموں کو ہی ہینڈل کرتے ہیں۔ ہم طیفہ ان ٹربل میں احسن رحیم کو بطور ڈائریکٹر اور علی ظفر کو بطور پرڈیوسر اور اداکار دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش ہیں اس لیے فلم منتخب کرنے کا فیصلہ ہمارے سے بہت آسان تھا۔واضح رہے کہ علی ظفرکی ”طیفا ان ٹربل “ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیزکرینگے۔
ایشوریہ فلم ”پھنے خان “ میں گلوکارہ بن گئیں‘13اگست کوریلیز ہو گی
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ فلم ”پھنے خان “13اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتل منجریکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”پھنے خان “کی کہانی ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جس کی اپنے بیٹے کے خوابوں کو پورا کی خواہش ہوتی ہے جو لڑکی سے متاثر ہو کرگلوکار بنتا ہے۔فلم میں ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور راج کمار راﺅ ایشوریہ کی محبت کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز ہو گی۔اداکارہ نے شادی کے بعد کافی دیر کے بعد فلم ” اے دل ہے مشکل “میں انٹری ڈی تھی اور اب بھی کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔
فیفا نے فٹبال ورلڈکپ کے گانے کی ویڈیو جاری کردی
ماسکو(صباح نیوز)فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے سانگ ”لواٹ اپ کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سانگ نکی جیم اور ول اسمتھ نے گایا ہے۔ویڈیو میں سابقہ گانے کی جھلکیاں بھی شامل کی گئیں ہیں۔ویڈیو میں پرفارم کرنے والے سنگرز سولہ جولائی کو ورلڈکپ کے فائنل سے پہلے شائقین کے سامنے پرفارم کریں گے۔
قومی کرکٹرز کوٹی10لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹرز رواں برس بھی ٹی10لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹی ٹین لیگ کے اولین ایڈیشن میں کئی پاکستانی پلیئرز ایکشن میں نظر آئے تھے، گذشتہ برس پہلے ایڈیشن کو پی سی بی نے مکمل سپورٹ کیا جس پر خاصی تنقید بھی سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق اس بار لیگ سے ماضی جیسا قریبی تعلق نہیں رکھا جائے گا، بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے پوچھا تھا کہ اگر وہ لیگ کیلیے پلیئرز ریلیز کرے تو انھیں اعتراض تو نہیں، اس پر بیشتر نے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اسی لیے بورڈ ٹی ٹین لیگ میں اپنے پلیئرز کو بھیجے گا،اس حوالے سے منتظمین کی جانب سے باقاعدہ درخواست بھی آئی ہے، پی سی بی نے لیگ حکام کو مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ بھیج دیا جس پر جلد دستخط ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ایونٹ کا 29 نومبر سے7 دسمبر تک یو اے ای میں انعقاد متوقع ہے، اس وقت تک پاکستانی ٹیم آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سے اپنی سیریز مکمل کر چکی ہوگی، اس بار لیگ میں13 کی جگہ 28 میچز ہوںگے، 2 نئی ٹیمیں کراچیئنز اور ناردرن واریئرز بھی شامل کی گئی ہیں، یوں اب شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہو چکی ، سری لنکن ٹیم اب نئے نام راجستھانی ہیروز کے نام سے شامل اوراس میں دنیا بھر کے کرکٹرز کوجگہ ملے گی۔
\
پانامافٹبال ٹیم کی منفرداندازمیں روس میں انٹری
ماسکو(نیوزایجنسیاں) پاناما کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کی خصوصی ٹوپیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاناما کی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی، جہاں پاناما کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز جب ٹیم ماسکو ایئرپورٹ پر جہاز سے باہر آئی تو تمام کھلاڑیوں نے پاناما کا روایتی ہیٹ پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے وہ سب وہاں موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ واضح رہے کہ پاناما کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ناروے میں لٹ گئی، اوسلو میں تین کھلاڑیوں کے ہوٹل کے کمروں سے 53 ہزار یورو کی مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات اس وقت کی گئی جب پاناما کی ٹیم ناروے کیخلاف میچ کھیل رہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ملوث افراد کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ پاناما کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 18جون کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔
سیمونا پہلی بار فرنچ اوپن چمپیئن بن گئی
پیرس(سپورٹس ڈیسک) رومانیہ کی سیموناہالپ نے پہلی بارفرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں رومانین سٹار نے امریکی حریف سیلونی سٹیفنز کو 3-6،6-4 اور6-1سے شکست دی۔ یہ سیموناہالپ کاپہلاگرینڈسلم ٹائٹل ہے۔فرانس کے شہرپیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلم کے ویمنزسنگلز فائنل میں امریکہ کی سیلونی سٹیفنزاوررومانیہ کی سیموناہالپ کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلے سیٹ میں امریکی پلیئرنے اچھا کھیل پیش کیا اورسیموناپربرتری ثابت کی اور6-3سے سیٹ نام کرلیا۔دوسرے سیٹ میں دونوں پلیئرزنے اچھا کھیل پیش کیا لیکن اس بارقسمت نے سیموناکاساتھ دیا۔رومانین سٹارنے سیلونی کی سروس بریک کی اوربرتری حاصل کی اورسیٹ6-4سے نام کیا۔تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں رومانین سٹارنے سیلونی کو سنبھلنے کاموقع نہیں دیا اور مسلسل دوبار سیلونی کی سروس بریک کرتے ہوئے مقابلہ5-0کردیا۔اس موقع پر سیلونی نے اپنی سروس پر گیم جیت کر مقابلہ5-1کیا لیکن اپنی گیم پرسیمونانے بازی نام کرلی اور6-1سے سیٹ جیتنے کیساتھ فائنل بھی نام کرلیا۔سیمونااس سے قبل 2014ءاور2017ءکے فرنچ اوپن فائنل میں ناکام رہی تھیں۔


















