شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، مریم نواز کے حلقوں کا اعلان

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے لسٹ مرتب کر لی گئی ہے ن لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیاگیا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن ) میاں شہباز شریف این اے 132 اور پی پی 165، حمزہ شہباز این اے 124 اور پی پی 146 جبکہ مریم نواز حلقہ پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی مشاورت کے بعد لاہور سے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی جبکہ این اے 118 سے ملک ریاض موزوں امیدوارہیں جبکہ پرویز ملک کا بھی اجلاس میں زیرغور آیا ہے جبکہ ن لیگ کے سینئررہنماءحمزہ شہباز این اے 124 سے الیکشن لڑیں گے این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے سردار ایاصادق اور پرویز ملک کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 125 سے میاں مرغوب اور وحید عالم کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے این اے 126 سے میاں مرغوب،مہر اشتیاق اور رانا مشہود کے نام تجویز کئے گئے ہیںاسی طرح این اے 127 سے مریم نواز مضبوط امیدوار ہونگی این اے 128 سے شیخ روحیل اصغراور سہیل شوکت بٹ کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 129 سے سلمان رفیق ،سردار ایاز صادق ،سہیل شوکت کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 130 سے خواجہ احمد حسان ،سردار ایاز صادق کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 130 سے زعیم قادری ،حافظ نعمان کے نام بھی زیر غور ہیںاین اے 133 سے ایاز صادق،پرویز ملک اور عمران نذیر کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 134 سے شازیہ مبشر،خواجہ عمران نذیر ودیگر کے نام پر غور ،این اے 135 سے سیف الموک کھوکھر الیکشن لڑینگے،این اے 136 سے ملک افضل کھوکھر ،سردار عادل عمر کے نام پر غور کیاگیا،این اے 136 سے چوہدری عبدالغفور کے نام پر غور کیا گیا سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پی پی147،سابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو پی پی150 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پی پی 157 سے میدان میں اترنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ یاسین سوہل کو پی پی 162 اور میاں نصیر احمد کو پی پی 163 سے ٹکٹ دیا جائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی 144 سے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ، پی پی 145 سے ملک ریاض، غزالی بٹ، عمران گورائیہ اور رانا احسن شرافت کے نام تجویز کئے گئے ہیں پی پی 148 سے چودھری شہباز احمد، غزالی بٹ اور باﺅ اختر جبکہ پی پی 149 سے ماجد ظہور، وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، سید محمد عظمت کے نام زیر غور ہیں پی پی 151 سے میاں نعمان، میاں مرغوب احمد، شعیب خان نیازی، بجاش نیازی، چودھری باقر، پی پی 152 سے رانا مشہود ، شعیب خان نیازی، میاں مرغوب احمد، پی پی 153 سے خواجہ عمران نذیر اور باﺅاختر علی کے نام پر مشاورت جاری ہے پی پی 154 سے چودھری علی عدنان، باﺅ اختر علی، ملک وحید، خرم روحیل، وحید گل اور میاں نوید انجم میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے گی فہرست کے مطابق پی پی 155 کے لئے غلام حبیب اعوان، رانا تجمل حسین، منیب علیم اعوان کے نام کی تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی 156 سے ملک وحید، رانا تجمل حسین، چودھری علی عدنان، پی پی 158 سے خواجہ سلمان رفیق، انجم بٹ، محمد علی میاں، پی پی159سے حافظ میاں نعمان، خواجہ احمد حسان، رانا احسن شرافت، زبیر گل اور محمد علی میاں دوڑ میں شامل ہیں۔پی پی 160 سے سید توصیف شاہ، حافظ نعمان، پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کاامکان ہے۔ پی پی 164 سے زین شوکت، ملک غلام حبیب اعوان،سہیل شوکت بٹ، پی پی 166 سے خواجہ عمران نذیر یا رمضان صدیق بھٹی الیکشن لڑیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 167 سے میاں محمد سلیم، سید زعیم حسین قادری، پی پی168 سے رمضان صدیق بھٹی، خواجہ عمران نذیر، رانا خالد قادری، پی پی 159 سے رانا خالد قادری، اختر بادشاہ، چودھری نواز اور رانامبشر اقبال کے نام زیر غور ہیںپی پی 170سے وحید عالم خان، میاں محمد سلیم، رانا مبشر اقبال اور پی پی 171 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالغفور، سردار عادل عمر، مرزا جاوید، پی پی 172 سے سلمان شہباز، چودھری عبدالغفور، مرزا جاوید کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ تمام امیدواروں کے ٹکٹوں کا حتمی اعلان نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

سابق وزیر قانون کہتا ہے میں نے دھوکے سے شادی کی ، کیا دودھ پیتا بچہ ہے ؟ ریحام کے بعد سیمل راجہ میدان میں آ گئیں ، ” میرا مہاراجہ ہریندر “ کے نام سے کتاب ، بڑے لوگوں کی زندگیوں بارے انکشافات

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور پرویز الٰہی دور میں وزیر قانون راجہ بشارت کی اہلیہ ہونے کی دعویدار سیمل راجہ نے گزشتہ روز چند مقامی پاکستانی صحافیوں کو اپنی زیر طبع کتاب کا ٹائٹل دکھایا اور کہا کہ میں اسی کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں امریکہ آئی ہوں۔ پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے پہلے تو مجھے اپنی بیوی ماننے سے انکار کیا پھر سابق سنیٹر پری گل آغا کے سابق شوہر نے متعدد اہم لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ سیمل راجہ نے دھوکے سے مجھ سے شادی کی تھی حالانکہ راجہ بشارت شادیوں کا شوقین ہے پہلی بیوی خاندانی تھی، دوسری سابق سنیٹر پری گل، تیسری شادی معروف ٹی وی اینکر کنول سے کی، چوتھی مجھ سے حالانکہ میں دو بچوں کی ماں اور شادی شدہ خاتون تھی مگر راجہ بشارت کے اصرار پر میں نے اپنا شوہر چھوڑ اور زندگی کی یہ سب سے بڑی غلطی کی۔ سیمل راجہ نے کہا کہ اب میرا اس سے مقدمہ لاہور کی عدالت میں چل رہا ہے اور جب پارٹی لیڈر چودھری شجاعت کی کتاب کی افتتاحی تقریب آواری ہوٹل لاہور میں ہو رہی تھی تو وہاں پہنچ گئی لیکن راجہ کے ایماءپر سکیورٹی والوں نے ہال کے اندر داخل نہ ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے لیڈران چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی تو خاندانی آدمی اور شریف انسان ہیں لیکن اپنے سابق صوبائی وزیر سے مروت کے سبب اس بارے میں خاموش ہیں۔ اور میں نے خواتین کے ایک جلوس کے ساتھ ان کے گھرظہورالٰہی روڈ پر بھی مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے حوالے سے جو انکشافات کئے ہیں میرا معاملہ اس سے برعکس ہے اور میرے پاس نکاح کے ثبوت تصاویر اور دیگر کاغذات موجود ہیں۔ میں نے یہ کتاب صرف اس لئے لکھی ہے کہ سیاست کے میدان میں پاکستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے جس طرح مخصوص نشستوں پر خواتین کو خوفزدہ اور ہراساں کر کے دوستیاں لگائی جاتی ہیں میں کئی برس تک پنجاب اسمبلی میں رہنے کے باعث بہت سے نام نہاد شریفوں کے پردے چاک کر سکتی ہوں اور میری کتاب کا مقصد بھی یہ ہے کہ جس بے و قوفی کے تحت اپنا گھر، بچے اور سابقہ شوہر کو قربان کیا اور موجودہ شوہر نے جس طرح میری جائیداد گاڑی اور جیولری پر قبضہ جمایا اب میں نے مظلوم عورتوں کی ایک این جی او بنائی ہے اور پاکستان میں راولپنڈی، لاہور، ملتان میں متعدد مظلوم عورتوں کے حقوق دلانے کے لئے عدالتوں کے اندر اور باہر جدوجہد کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بشارت کے بارے میں اتنے ثبوت موجود ہیں کہ میری کتاب کی اشاعت سے کوئی پبلشر انکار نہیں کر سکتا۔ البتہ جن بڑے لوگوں کی خفیہ زندگی کے بارے کتاب کے آخری باب میں انکشافات کئے ہیں ان کے متعلق میرا پبلشر ثبوت مانگ رہا ہے اب میں اسے کیا بتاﺅں کہ پاکستان میں بڑے بڑے شریف زادوںکے کیا لچھن ہیں اور کتنے مالدار لوگوں نے خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور ان میں کیا کچھ ہوتا ہے زیادہ سے زیادہ یہ باب نہیں چھپ سکے گا لیکن راجہ بشارت کے بارے میں تو صرف عدالت کی کارروائی اور مختلف پیشیوں میں اس کے مختلف اور متضاد رویوں کی تفصیل ہی اس ذہنی بیمارشخص کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کبھی کسی صوبے کا وزیر قانون اور اسمبلی کا رکن بھی یہ کہہ سکتا ہے میں دودھ پیتا بچہ تھا اور فلاں عورت نے مجھ سے دھوکے سے شادی کر لی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کی کتاب 2 ماہ کے اندر سامنے آ جائے گی، واضح رہے کہ راجہ بشارت سے شادی سے قبل سیمل کامران کے نام سے مشہور تھیں اور کامران ان کے سابق شوہر کا نام تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینڈین وزیراعظم کو کمزور اور بے ایمان قرار دیدیا

اوٹاوا (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کمزور اور بے ایمان شخص قرارد یتے ہوئے کہا کہ امریکا کسی ملک کو ناجائز معاشی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا، ہم دیگر ممالک کو امریکی کمپنیوں اور کسانوں پربے تحاشا ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، کم جونگ ان سے کامیاب ملاقات کی صورت میں کم جونگ ان کو امریکا آنے کی دعوت بھی دے سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جی سیون ممالک کا 44واں اجلاس کینیڈا میں منعقد ہوا جس میں میزبان سمیت امریکا، اٹلی، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ نے شرکت کی تاہم اجلاس امریکی صدر ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان محاذ آرائی کی نذر ہوگیا۔جی سیون ممالک کے درمیان روس کی معطل شدہ رکنیت کو بحال کرنے اور تجارتی ٹیرف کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ جی سیون میں شامل تمام ممالک ایک مشترکہ کمیونیکیشن پر اتفاق کرتے ہیں۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کے نیوز کانفرنس کے دوران دیے گئے بیان کو جھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کسی ملک کو ناجائز معاشی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

پانچوں حلقوں سے عمران خان کے کاغذات چیلنج کرونگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری نے کہا ہے کہ پانچوں حلقوں سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرینگے۔ عمران خان نے کاغذات میں بیٹوں کا نام دیا ہے بیٹی کا نہیں۔ 62ون ایف کے تحت عمران خان کے کاغذات کو چیلنج کرینگے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صاف شفاف افراد کو آنا چاہیے عمران خان ہماری بیٹی کو تسلیم نہیں کرتے باہراسے تسلیم کرتے ہیں۔ ٹیرین وائٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہونگے۔ ایک دن کی تاخیر بھی نہیں ہوگی۔ نوازشریف کے خلاف کیسز کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔ ایک ایک گواہ پر 12,12دن کیوں لگائے جارہے ہیں۔

halka

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کےلئے حلقہ این اے 127میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے ریٹرننگ آفیسر گل عباس نے مریم نواز کو 14جون کو طلب کر لیا ۔اتوار کو نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق این اے 127سے الیکشن میں حصہ لینے کےلئے مریم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے جنکی جانچ پڑتال کےلئے انہیں ریٹرننگ افسر گل عباس نے 14جون کو طلب کر لیا ۔ مریم نواز نے این اے 125سے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔

tamam

لاہور(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہاہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے کےلئے یکسو ہے اورعام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی اورالیکشن کمیشن کے فریم ورک میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے امن و امان برقرار رکھنا لازمی ہے۔شفاف اور منصفانہ الیکشن سے جمہوریت اور قومی ادارے مضبوط ہوں گے۔ نگران حکومت مقررہ مدت اور محدود مینڈیٹ کےلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے گا اورسب کو ” لیول پلینگ فیلڈ“ فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی کی پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں آمد پر پنجاب ہاﺅس کے عملے نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ کمپٹرولر پنجاب ہاﺅس اطہر قریشی نے نگران وزیر اعلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ حسن عسکری رضوی نے اس موقع پر تمام سٹاف ممبران سے فردا فردا مصافحہ کیا اورپرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیراعلیٰ

ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج نے بنی گالا کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی

اسلام آباد(عبدالودودقریشی سے)عمران خان کی رہائش کے نزدیک رہنے والے لوگوں کی زندگی انتخابات میں ٹکٹ لینے والوں کی آمد سے اجیرن ہوکر رہ گئی ہے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں نے جو پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ق اور مشرف کے ساتھ رہے عمران خان سے نہ صرف خود بلکہ اپنے رشتہ داروں کے لئے بھی قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں یہ لوگ کئی ماہ پہلے سے عمران خان کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے جبکہ گذشتہ پندرہ سال سے تحریک انصاف کے ساتھ اچھے برے وقت میں کھڑے رہنے والے ورکروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیئے گئے یہ ورکر ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کرنے کے لئے بنی گالہ پہنچ چکے ہیں جو بسوں،ویگنوں،اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر آئے ہیں جس کی وجہ سے بنی گالہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے یہ سارے مظاہرین رات بھر سڑکوں پر رہتے ،نعرے مارتے اور میوزک چلاتے ہیں جبکہ ان لوگوں کو عمران خان کے گھر سے فرلانگ کے فاصلے پر لگائے گئے بیریئر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان بنی گالہ سے کسی عوامی جگہ منتقل ہوجائیں تاکہ وہ لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں جس کے لئے انھوں نے دودراز بنی گالہ کو رہائش کے لئے منتخب کیا تھا۔

پولنگ کا وقت رات 12 بجے تک کیا جائے

راولپنڈی (اے این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیاجائے۔شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن حلف نامہ جمع کرانے کیلئے ایک دو روزکی مہلت دے اورشدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے، ملک میں مہنگائی ہیبت ناک ہے لوڈشیڈنگ نے سابق حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انھوں نے کہاکہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں۔دریں اثنا شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روزسعودی عرب روانہ ہوگئے۔

جاتی امرا ءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ ہی میری تضحیک کریں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ہوں لیکن نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ ہی میری تضحیک کریں جب کہ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔

عام انتخابات ، مخصوص نشستوں پر 2 ہزار سے زائد خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

لاہور(احسان ناز سے)الیکشن 2018میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوںپر 2000سے زائد خواتین نے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں سے کاغذات حاصل کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے سیاسی جماعتوں کی طرف سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں وصول کی گئی زیادہ تر سابقہ ایم این اے اور ایم پی ایز کے سمیت پارٹیوں کے مختلف خواتین عہدیداروں نے حاصل کی جبکہ قومی سمبلی میں60اور پنجاب اسمبلی میں66 خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے جنگ 2000سے زائد خواتین لڑ رہی ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے 1080،پاکستان تحریک انصاف640،پاکستان پیپلز پارٹی110،ق لیگ 250جبکہ متحدہ مجلس عمل ، لبیک یارسول اللہ ،آل پاکستان مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کر ا رکھے ہیں معلوم ہوا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کمیشن کو اپنی اپنی جماعت کی طرف سے ترجیحی ناموں کی فہرست جاری کریں گی اس جاری کردہ لسٹ کے مطابق جو پارٹی الیکشن2018میں جتنی ڈاریکٹ الیکشن لڑکر آنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر محیط ہوگی کہ کونسی پارٹی کتنی سیٹیں جیت کر آئی ہے صوبائی اسمبلی میں 5ارکان اسمبلی پرایک خواتین کی مخصوص نشست حاصل ہوگی اسی طرح قومی اسمبلی میں 3.5کے حساب سے خواتین کو مخصوص نشستیں پارٹی کے حساب سے ملیں گی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) 19،پی ٹی آئی 25،پاکستان مسلم لیگ5اورپاکستان پیپلز پارٹی7جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے اپنا اپنا حصہ وصول کریں گی ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی پارٹیوں نے پارٹی ٹکٹ کی امیدوار خواتین سے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے لیے 10,000,0،7,500,0، 5,000,0اور3,000,0ہزار پارٹی فنڈ حاصل کیا گیا ہے خبریں کے استفسار پر مختلف سیاسی پارٹی کے ذمہ د اروں نے پارٹی فنڈ حاصل کرنے کے سوال پر جواب دینے سے معذوری ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی فنڈ حاصل کرنے کے لیے جو بھی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ہمارے علم سے باہر ہے ۔

نواز ، مریم کیخلاف احتساب ریفرنس ، ایک ماہ میں فیصلے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ احتساب عدالت چھٹی کے روز بھی ریفرنسزکی سماعت کرے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس سے ملزمان اور قوم دونوں پریشان اور اذیت کا شکار ہیںاس لئے اس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تعطیل کے روز بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل کی مدت میں توسیع کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے اچھا ہوا آپ آ گئے آپ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کرنے لگے تھے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کتنی مدت چاہتے ہیں جس میں ٹرائل مکمل ہو جائے ۔خواجہ حارث نے استدعا کی کہ انہیں6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کا وقت دیا جائے۔ تاہم فاضل عدالت نے یہ استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اسے ایک ماہ میں مکمل کر کے فیصلہ سنایا جائے اور اس کےلئے چھٹی کے روز بھی عدالت لگے گی اور عدالتی وقت کے بعد اسے سنا جائے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ وہ ہفتہ اور اتوار کے روز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ ابھی جوان ہیں، میں بوڑھا ہو کر اتوار کو بھی سماعتیں کرتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے، ملزمان بھی پریشان ہیں اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ احتساب عدالت اب ہفتے کے روز بھی تینوں ریفرنسز کی سماعت کرے گی چیف جسٹس نے خواجہ حارث کو کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں، مجھے بتائیں نواز شریف عیادت کے بعد کب واپس آئیں گے، آپ تشہیر کے لیے کہتے ہیں کہ ہمیں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ زبانی درخواست کریں ہم اجازت دیں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے تیسری مرتبہ سپریم کورٹ سے مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی اور ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔شریف خاندان کے خلاف زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس کی سماعت میں بھی بیان قلمبند ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

نوازاور مریم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جائینگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف اور مریم نواز 5 دن کیلئے لندن جائیں گے، بیگم کلثوم نواز کی عیادت، اہم ملاقاتیں کریں گے، عید کے بعد وطن واپسی ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی 5 دن کے لئے لندن جا رہے ہیں، لندن کے ہسپتال میں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔ عید لندن میں گزار کر نوازشریف اور مریم نواز واپس آ جائیں گے۔ نوازشریف لندن میں قیام کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نوازشریف کے لندن قیام میں توسیع کا بھی امکان بتایا گیا ہے۔

.

نواز شریف لندن فلیٹس کے مالک ، قانون طاقتور کیلئے استعمال ہونا چاہئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔ کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک اور طاقتور کیلئے دوسرا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھی اپنی ٹویٹس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیب کے پراسیکیوٹر کا آج کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993ءسے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا۔ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر کا آج کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 ءسے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا۔ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ نون لیگی وزرا اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب پاناما لیکس آئیں لیکن اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیرِاعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔ نون لیگی وزرا اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب ”پانامہ لیکس“ آئیں۔ اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔ دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ/جعل سازی میں ملوث وزیراعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا، تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔ دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعل سازی میں ملوث وزیرِاعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں؟ پاکستان تحریک انصاف نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف (کل)منگل کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے یونین کونسل سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہنواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا۔اتوار کو پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،(کل)منگل کو ملک بھر میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا ،چیئرمین تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کی ہدایت کردی ۔پارٹی چیئرمین کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے نچلی ترین سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہعوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، نواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا۔عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بلاتاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں، نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں، قوم کو علم ہونا چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے،بجلی میں خود کفالت کیلئے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے،نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔