ماسکو(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن شائقین کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شائقین کے اسے جذبے کو دیکھتے ہوئے فیفا نے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کیے تھے جو زیادہ تر بک گئے ہیںاور شائقین کو اب مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے فیفا کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ٹکٹ کی سیل دنیا میں 15 ستمبر 2017 سے جاری ہے اور دنیا میں موجود شائقین کو اب تک لاکھوں ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔
فیفا میچز کے لیے سب سے زیادہ روس کے شائقین کو (8 لاکھ 71 ہزار 797) ٹکٹ جاری کیے گئے۔، اس کے بعد امریکا کے شائقین کے لیے (88 ہزار 825)، برازیل (72 ہزار 512)، کولمبیا (65 ہزار 234 )، جرمنی (62 ہزار 541)، میکسیکو (60 ہزار 302)، ارجنٹائن (54 ہزار 31)، پیرو (43 ہزار 583)، چین (40 ہزار 251)، ا?سٹریلیا (36 ہزار 359) اور انگلینڈ کے (32 ہزار 362) شائقین کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
Monthly Archives: June 2018
نڈال نے 11ویں بار فرنچ اوپن جیت کر تاریخ رقم کر لی
روس میں فیفافٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیا
سینٹ پیٹرز برگ (این این آئی)فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیاہے اور روس کے میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیاجہاںگول بھی ہوئے اور اسپورٹس مین اسپرٹ بھی دیکھنے میں آئے۔ دلچسپ میچ کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ سینٹ پیٹرز برگ دنیا بھر سے فینز کو خوش آمدید کہنے کےلئے بالکل تیار ہے۔سینٹ پیٹرز برگ چار گروپ اسٹیج گیمز ، ورلڈ کپ سیمی فائنل اور تھرڈ پلیس گیم کی میزبانی کرے گا۔
توہم پرستی کی انتہا ، 4 سالہ بیٹی کی قربانی دیدی
جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے علاقے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ باپ کو گرفتار کرلیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ رضوانہ اپنے والدین اور 11 ماہ کی بہن کے ساتھ سو رہی تھی کہ مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نواب علی قریشی کی اہلیہ شبانہ نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھانے میں آکر مذکورہ قتل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔واقعے کو انتہائی حساس اور گھنانا جرم سمجھتے ہوئے تحقیقات کے لیے جودھ پور کے ایس پی راجن دوشانت نے متعدد تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ تحقیقات میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔پولیس کے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران والد کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد مقتولہ کے والد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ جو میری سب سے زیادہ قیمتی چیز تھی وہ خدا کے پاس بھیجنی تھی۔لزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس میں شیطان داخل ہوگیا ہے۔بیٹی کے قتل کے حوالے سے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کرنے سے قبل بیٹی کو بازار لے گیا اور کھانے کی اشیا دلوائیں، بعد ازاں رات میں اسے نیچے صحن میں لے جا کر قتل کردیا اور واپس آکر سو گیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نام لیے بغیر امریکہ پر برس پڑے
چھنگ تاﺅ (آئی این پی ) امریکہ سے تجارتی تنازعے کے بعد چین کے صدر شی چنگ پنگ نے ‘خود غرض اور محدود’ تجارتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے پابندیوں سے آزاد عالمی معیشت بنانے پر زور دیا ہے۔چین کے ساحلی شہر چینگ داو¿ میں علاقائی سکیورٹی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران چین کے صدر نے امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی تجارتی پابندیوں کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن انھوں نے امریکی اقدام پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم خود غرض، محدود اور بند پالیسوں کو مسترد کرتے ہیں۔ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو برقرار رکھا جائے اور ملٹی لیٹرل تجارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے عالمی معیشت کو ایسا بنایا جائے جہاں سب کو آزادی ہو۔ایس سی او اجلاس سے خطاب میں چین کے صدر نے کہا کہ ہمیں سرد جنگوں اور گروہوں کی لڑائی کی سوچ سے باہر نکلنا ہے ۔اور ہم دوسروں کی قیمت پر اپنی سکیورٹی کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔
یمنی فورسز کی اتحادیوں کے ساتھ ملکر کارروائیاں‘44 حوثی ہلاک
صنعاء(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر مارے جانے والے حوثی باغیوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے 46 ہتھیار اور حربی آلات بھی تباہ کر دیے گئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے دو صوبوں الجوف اور صعدہ میں پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے پہلے گڑھ صعدہ میں باغیوں کے ڈھیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر تعز میں یمنی فوج نے شہر کے مغرب میں نئی پیش قدمی کی ہے۔ اس دوران الصفرائ، الجبیریة، المشبی اور دیگر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اسی طرح یمنی فوج نے تزویراتی نوعیت کے پہاڑی علاقے جبلِ ابو النار پر نئے ٹھکانے اپنے کنٹرول میں لے لیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی بڑی پسپائی کے نتیجے میں یمنی فوج حرض شہر کے قریب آ گئی۔
طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک ، 34 زخمی
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ۔طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے طابق ریاست کے اضلاع ساہارسا ، شمالی دار بہانگا ، مشرقی چامیاران اور ساما سٹیبوں میں آسمانی بجلی کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہوئے ۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
ریاض، یمن کے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 3سعودی شہری جاں بحق
ریاض (صباح نیوز)یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے تین شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ عرب اتحاد نے یمن میں چوالیس باغیوں کو مارنے اور فوجی ساز وسامان تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں میڈیا کو بتایاکہ یمن کے حوثی باغیوں نے ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے سرحدی صوبے جزاں پر داغا،میزائل کے باعث دو شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے سعدہ میں آپریشن کیا اور چوبیس گھنٹے میں چوالیس باغیوں کو ماردیا جبکہ ان کے ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان تباہ کردیا۔
سعودی عرب سے 400 نعشیں متعلقہ ملکوں کو برآمد، 135 پاکستانی شامل
جدہ، اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے410افراد کی لاشیں ان کے وطن روانہ کر دی گئیں ،ان میں135 لاشیں پاکستانیوں کی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی نعشیں ان کے اپنے وطن روانگی میں تاخیر کی شکایات تو عام ہیں لیکن سعودی عرب موت کے طبعی ہونے کے یقین اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر یہ نعشیں ان کے وطن روانہ نہیں کرتا۔رو انہ کی جانے والی یہ 410نعشیں گذشتہ سال یکم محرم 1438سے ذو الحجہ1438کے دوران سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی ہیں ،لیکن ان میں بعض ایسی افراد کی نعشیں بھی شامل ہیں جن کے انتقال کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع سرد خانوں میں موجود 410متوفین کی نعشیں ان کے ملکوں کو روانگی کے موقع پر عسیر میںپوسٹ مارٹم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز آل حبشان نے کہا کہ ان نعشوں میں سر فہرست پاکستانیوں کی نعشیں ہیں جن کی تعداد135ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشیوں کی ہیںجن کی تعداد71ہے۔ان میں 58بھارتی ، 46 مصری، 34 ایتھوپیا کے، 27 فلپائنی ، 16 نیپالی، 10 افغانی، 4 انڈونیشی، 3ترکش،2سری لنکن، 2 ارٹیریا، ایک امریکی اور ایک نائیجریاکا باشندہے کی نعشیں ہیں۔ڈاکٹرعبد العزیز آل حبشان نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ پوسٹ مارٹم کا شعبہ متوفی کو یا وطن روانہ کرنے کا اجازت نامہ اس وقت فراہم کرتا ہے جب اس بات کا یقین ہوجائے کہ متوفی کی واقع ہونے والی موت طبعی موت تھی۔
طبعی موت نہ ہونے کی صورت میں متوفی کی نعش کو اس وقت تک سرد خانے میں رکھا جاتا ہے جب تک تمام قانونی تقاضے پورے نہ کر لئے جائیں ۔
انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز
لاہور (این این آئی) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج پیر آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تعطیل کے روز بھی کھلے رہے اورانتخابات میںحصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری رہا ۔آج پیر کے روز کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا آخری روز ہے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔
تمام کوششیں بے سود ، ٹکٹ نہ ملنے پر جاوید ہاشمی کا الیکشن میں حصہ لینے سے انکار
ملتان (سپیشل رپورٹر) چار دہائیاں مسلسل سیاست کرنے والے جاوید ہاشمی اپنا پورا زور لگانے اور تمام تر جوڑتوڑ کرنے کے باوجود ٹکٹ ملنے سے ناکامی پر انتخابی عمل سے باہر ہوگئے اور انہوں نے 2018ءکے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کئی ماہ سرتوڑ کوشش کی اور فوج اور عدلیہ کے خلاف انتہائی غیرمناسب الفاظ استعمال کیے۔ نواز شریف کی قربت حاصل کرنے کی بھی کوشش کی مگر نواز شریف نے دل صاف نہ کیا اور شہباز شریف نے تو ہاتھ تک نہ ملایا۔ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے والا جاوید ہاشمی بالآخر اکیلا رہ گیا اور اپنا بھرم، اعتماد اور سارے کا سارا کیرئیر داﺅ پر لگا گیا۔ اللہ کی شان ہے کہ جاوید ہاشمی اکثر یہ جملہ کہا کرتے تھے کہ میرے ساتھ پارٹی ہے اورمیری وجہ سے پارٹی ہے میں پارٹی کی وجہ سے نہیں ہوں۔ آج انہیں کسی بھی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا، حلقہ میں بھیکسی نے رابطہ تک نہ کیا اور ان کا اپنا بار بار کہا جانے والے جملہ ہی ان کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ جاوید ہاشمی آخری کوشش کے طور پر لاہور گئے اور مسلم لیگی کارکنوں نے بھی لوٹا لوٹا اور داغی داغی کے نعرے لگادیے جس پر ناکام ہوکر جاوید ہاشمی واپس ملتان آگئے۔ انہوں نے آخری کوشش یہ بھی کی کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں ملتی تو ان کی بیٹی کو سپیشل سیٹ پر ہی اکاموڈیٹ کرلیا جائے مگر اس میں بھی وہ ناکام ہوئے، ساری بڑھکیں دھری کی دھری رہ گئیں۔
جاوید ہاشمی
chef
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا وہاں کے حالات ناقص تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ راشد ضیاءکو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدائت کر دی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال کی درخواست خارج کر دی۔میرٹپر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا۔ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔
بھارتی فوج نے 6 نوجوان شہید کر دئیے ، احتجاج ، جھڑپوں میں متعدد زخمی
سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کا الزام عائد کر کے مزید 6کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے ،بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ رینار جنگل بانڈی پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرالہ پورہ کی پہا ڑی پر جلی ہوئی لاش بر آ مد،فوج کی زیادتیوں کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاج،ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ،دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے کارروائی کی ہے اور 6نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جن پر دراندازی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔بھارتی فوج کے حکام کے مطابق بھارتی فوج اور مبینہ مجاہدین کے درمیان جھڑپ ہفتہ کی شام کو شروع ہوئی جو رات بھر جاری رہنے کے بعد اتوار کو اختتام پزیر ہوئی جس میں 6جنگجوو¿ں کو شہید کیا گیا ہے جو کنٹرول لائن عبور کر کے کیرن سیکٹر میں داخل ہوئے تھے۔کارروائی میں بھارتی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ آپریشن بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں فوج کی گشتی پارٹیوں پر حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔بھارتی فوج نے مارے جانے والوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیااور فوری طور پر دکانیں اور بازار بند ہو گئے ،مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراو¿ کیا جس کے جواب میں بھارتی فورسز نے آنسو گیس،لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں کو استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج جھڑپوں کا ڈرامہ رچا کر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔اس واقعہ سے بھارتی فو کا جنگ بندی کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے ۔لوگوں نے بھارتی فوج سے لاشوں کی حوالگی اور شہدا کی شناخت جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ادھر بانڈی پورہ کے مضافات میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے کو سیل کر کے آپریشن شروع کردیا گیا۔قصبہ سے چند کلو میٹر دور پانار جنگل سے متصل رینار علاقے میں 14آر آر معمول کی گشت پر تھے تو اس دوران ان پر جنگل میں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔واقعہ کے فورا بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔ تاہم آپریشن کو معطل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ علاقے میں جنگجو موجود ہیں یا وہ فرار ہوگئے۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دریں اثنا کرالہ پورہ کپوارہ میں ہفتہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب خزان مٹی پہاڑی کے قریب ایک عدم شناخت لاش کو پایا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتہ کی صبح کو راہ گیروں نے خزان مٹی پہا ڑی کے قریب ایک لاش دیکھی جس کے جسم کا انگ انگ جھلس گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی شاخت نہ ہو سکی ۔پولیس نے قانونی لوازامات پورا کرنے کے بعد لاش کو سب ضلع اسپتال کپوارہ میں رکھا اورعام لوگو ں سے لاش کی شنا خت کرنے میں پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ وسیم احمد بڈو نے کشمیر عظمی کو بتا یا کہ لاش پوری طرح سے جھلس گئی ہے اور پولیس کو اس کی شناخت کرانے میں مشکلات پیش آرہے ہیں ۔دریں اثنا بارہمولہ میں ہارون ، یمبرزلواری اور دیگر دیہات کے سینکڑوں لوگوں نے اے آئی پی سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید کی سربراہی میں فوج کی چیرہ دستیوں کے خلاف زوردار احتجاج کیا اور علاقہ میں زیادتیاں بند کرنے کا فوری مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں ایک ہفتہ قبل ایک مائن بلاسٹ کے بعد فوج نے کلو میٹر لمبی ہارون یمبر زلواری سڑک کو لوگوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا جس کی وجہ سے پورا علاقہ گذشتہ چھ دنوں سے انتہائی مصیبتوں کا شکار ہو اہے ۔ انجینئر رشید نے کہا نہ صر ف کہ سڑک کو مکمل طور سے بند کر دیا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بلا لحاظ عمر و جنس زالورہ اور یمبر زلواری کے فوجی کیمپوں میں انٹری کرنی پڑتی ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ گھر کیلئے خریدی گئی اشیائے خوردنی کی تعداد اور تفصیل فوجی کیمپ پر درج کرنی پڑتی ہے ۔


















