ارمینا رانا خان کے سر پربھی فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سوار

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ارمینا راناخان کے سر پربھی فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سوار،ارمینا نے میسی اور صلح کو اپنے پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا،جبکہ آئس لینڈ کے فتح ہونے کےلئے پروجوش ہیں۔ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ کینیڈا میری پسندیدہ ٹیم تھی میری خواہش تھی وہ ورلڈ کپ کھیلتی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔اب میں آئس لینڈ کو مکمل سپورٹ کررہی ہوں۔میری خواہش ہے کہ آئس لینڈ ورلڈ کپ کی فتح ٹیم ہو،اداکارہ پر آج کل فٹ بال ورلڈ کپ کا جون سوار ہے وہ ان دنوں ٹوئٹر پر اپنے ملے جلے تاثرات شیئر کررہی ہیں جبکہ اداکاہر نے میسی اور صلح کےلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان دونوں کھلاڑیوں کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔

معروف اداکارجمیل فخری کی ساتویں برسی خاموشی سے گزر گئی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کے معرو ف اداکار جمیل فخری کی ساتویں برسی خاموشی سے گزر گئی ۔جمیل فخری نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیاتاہم ڈرامہ سیریز اندھیرا اجالا میں پولیس آفیسر جعفرحسین سے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی بعدازا ں انہوں نے مختلف ڈرامو ں میں شاندار کردار ادا کر کے چھوٹی سکرین پرراج کیا۔انہوں نے بے شمارفلموں میں اداکاری کامظاہر ہ کیا۔جمیل فخری 9جون 2011کو خالق حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ جمیل فخری کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور رعب دار ڈائیلاگ ڈلیوری کے ذریعے اس وقت کے عوام کو اپنا گرویدہ بنایا۔ جمیل فخری کو انکے بیٹے کے اغوا ہونے کا غم لیکر ڈوب گیا۔ کیونکہ امریکہ میں انکے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سنبھال نہیں سکے تھے۔

فلم بین پردہ سکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ فلم بین پردہ اسکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں جس کیلئے نوجوان فلم میکرز میوزیکل ، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ خوش آئند عمل ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلئے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ تیاری کی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغازہوچکا ہے اورآنے والے دنوں میں مزید بڑے پروجیکٹس کی شوٹنگز کا آغاز ہوگا۔صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔ نوجوان فلم میکرزجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے انقلابی کام انجام دے رہے ہیں۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی وڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کوسامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے۔صنم چوہدری نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ فلمی کیرئیرکا آغازایک پاکستانی فلم سے کر رہی ہوں، جہاں تک بات بالی وڈ میں کام کرنے کی ہے تواس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ فی الوقت میری تمام ترتوجہ اپنی فلموں اور ڈراموں پر مرکوز ہے۔

پاکستانی فلم ” وجود “کی پروموشن میں سٹار کاسٹ کی آمد

راولپنڈی (شوبزڈیسک) راولپنڈی کے سنی گولڈ سنیما میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ” وجود“ کی پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شریک اسٹار کاسٹ نے فلم کو فیملی انٹرٹینمنٹ کیلئے بہترین قراردےدیا۔راولپنڈی کے سنے گولڈ سینما میں پاکستانی فلم ”وجود“کی ریلیز پروموشن تقریب میں اسٹار کاسٹ کی آمد۔ شہریوں نے فلمی ستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنا کرانہیں خوب داد دی۔ اس موقع پرفلم کے مرکزی اداکاروں کا کہناتھااب وقت آگیاہے کہ نئے موضوعات پرفلمیں بنائی جائیں تاکہ پاکستان میں سینمااورفلم انڈسٹری بحال ہوسکے۔فلم ”وجود“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں نے اسے فیملی ڈرامہ فلم قراردیاجسے بچے بڑے سب پسند کریں گے۔ جاویدشیخ کی ہدایت میں بننے والی فلم وجودعیدالفطرپرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ و پروڈیو سر حریم فاروق نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے سے جہاں ان کوکچھ لمحوں کیلئے اپنی پریشانی بھول جائے گی، وہیں وہ آئندہ بھی سینما گھروں کا رخ کرینگے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھر لانا ہے۔اس کیلئے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔حریم فاروق نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا۔ فلم یا ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانا آسان مگر اس کو ریلیز کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔مگرجولوگ اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ سب سے الگ ہوتے ہیں۔ مجھے شروع سے ہی کچھ ایسا کرنے کا جنون ہے کہ جس کودوسرے کرنے سے کترائیں۔ حریم فاروق نے کہا کہ باکس آفس کی ترجیحات بدل چکی ہیں، ہمارے فلم میکر جن کی اکثریت نوجوانوں پر ہی مشتمل ہے وہ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ پاکستانی فلم کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے سینئرز کوبھی ان کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ یہ وقت آپسی اختلافات کا نہیں بلکہ یکجاہوکرکام کرنے کا ہے۔

یاسرحسین ٹیلی فلم ”فوٹوکاپی “ میں جلوہ گرہونگے

کراچی(شوبز ڈیسک ) کراچی سے لاہور اورلاہور سے آگے کے بعد اب فلمسٹار یاسر حسین ٹیلی فلم ”فوٹو کاپی“ میں جلوہ گر ہوں گے ٹیلی فلم عید پر نشرکی جائیگی جس میں یاسر حسین کے علاوہ شہزاد رضا، اَسد صدیقی، رِدا علی، محبوب سلطان، فرح نادر ودیگربھی شامل ہیں۔کامیڈی سے بھرپور اس ٹیلی فلم میں یاسر حسین ایک ایسے پولیس والے کے کردار میں دکھائی دیں گے جو ایک خوبرو چورنی کے پیچھے پڑے ہیں تو دوسری جانب معاشرے میں صرف باتوں سے سدھار لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹیلی فلم کے ڈائریکٹر یاسر تاج اور پروڈیوسر ظفرزیدی ہیںفلم ”جیک پاٹ“ کا ٹریلر کل سوشل میڈیا پرریلیز ہوگا۔کاسٹ میں نورحسن،صنم چودھری،ثنا،اسماعیل تارا، جاوید شیخ ودیگرشامل۔

فلم انڈسٹری کی ترقی کی طرف توجہ دینے کی بجائے ‘دوسروں پر تنقید سے کام چلایا جارہا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( شوبزڈیسک) کامیڈین اداکارہ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں پر تنقید کرنا اور انکے کام میں نقص نکالنا فیشن بن گیا ہے اور میرے خیال میں یہ سب سے آسان کام ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھاکہ ہمیں دوسروں کے کام میں خامیاں نکالنے کی بجائے اپنی اصلاح کرنا چاہیے ۔ اگر کسی پر تنقید کرنا مقصود بھی ہو تو اسے مثبت انداز میں کرنا چاہیے تاکہ دوسرا اپنی اصلاح کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری انہی وجوہات کی بناءپر مشکلات کاشکار ہے ۔
یہاں صرف بیان بازی اور دوسروں پر تنقید سے کام چلایا جارہا ہے اور انڈسٹری کی بہتری کی طرف کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔

پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں‘ مایا علی

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں،سلور اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے،اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیکار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمے داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لیے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔مایا علی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لیے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے ۔اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکر نے ویران انڈسٹری کے جسم میں روح پھونک دی ہے۔ ان کی یہ کاوش کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں اپنی اگلی منزل کی جانب نظرجمانی ہے، جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہے۔ اس کے لیے سب سے ضروری کو پروڈکشن ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کوبھی پاکستانی فلم کی سپورٹ کرنا ہوگی۔

ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شریک ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لاہور(سی پی پی) چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کردیے۔23جون سے ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم3 جون سے ہی ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اورغیرملکی کوچز کی نگرانی میں بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ روز پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے لیڈن ہاکی کلب کے خلاف شیڈول تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف سائیڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 7گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔میچ کے دوران پاکستانی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے میزبان سائیڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے انھوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، کھیل کے8 ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گرین شرٹس کی طرف سے پہلا گول کیا جسے 12ویں منٹ میں عرفان جونیئر نے ڈبل کردیا، دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول بناکرمیچ پرگرفت مضبوط بنالی۔پاکستان کی طرف سے تیسرا گول ارسلان قادر نے22ویں منٹ میں کیا، 28ویں منٹ میں کپتان رضوان سینئر نے چوتھا گول بناکرمیزبان سائیڈ کی میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول 43ویں منٹ میں دلبر نے کیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، ارسلان قادر نے 52وین منٹ میں نہ صرف گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پاکستان کی کامیابی کی راہ مزید ہموار کر دی۔کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہو گئی، وہاں پر پہلے سے موجود دلبر نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر انفرادی طور پر دوسرا جبکہ مجموعی طور پر ساتواں گول کر کے پاکستانی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیمیں 11جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

نڈال فر نچ اوپن کی تعداد ریال میڈرڈ کے ٹائٹلز برابر کرئےگا:راموس

پیرس (سپورٹس ڈ یسک ) سپینی فٹبالر سرجیوراموس نے اپنے ہم وطن رافیل نڈال کو گیارہویں بار فرنچ اوپن جیتے پر مبارک باد اور کہا کہ آپ نے گیارہ بار فرنچ اوپن جیتا ہے جبکہ کہ آپ کے فیورٹ کلب رئیل میڈرڈنے تیرہ بار یورپین لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آپ بھی کوشش کرواور اپنے ٹائٹلز کی تعداد میڈرڈ کے برابر کرواور محنت جاری رکھو۔

ویمنز ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے فائنل میں بھارت کو شکست دیدی

کولالمپور(آئی این پی) بنگلہ دیش نے فائنل میں اعصاب شکن مقاملے کے بعد بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ 2018جیت لیا۔بنگلہ دیشی ویمنز نے 113رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر پورا کیا،بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ 27، رومانہ احمد 23 اورعائشہ رحمان17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،بھارت کی جانب سے پونم یادیونے 4 جبکہ حرمیت کور نے2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔بنگلہ دیش کی رومانہ احمد کو میچ اور بھارت کی ہرمن پریت کور کوٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو ملائیشا کے دارلحکومت کولالمپور میں کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ 20اوورز میں 112رنز تک محدود کیا۔بھارت کی جانب سے کپتان ہرمپریت کور نے 42گیندوں پر 56رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھالی راج اور کرشنا مورتی 11،11رنز بنا کر نمایاں رہیں۔بنگلہ دیشی بالرز میں خدیجالکبری اور رومانہ احمد نے 2، 2بھارتی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب میں 6مرتبہ کی ایشین چیمپیئن بھارتی ویمنزٹیم نے بھی بہتر باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بنگالی خواتین نے میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت سے ایشین چیمپیئن کا تاج چھین لیا۔بنگلہ دیش کی جانب نگار سلطانہ 27اور رومانہ احمد 24رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے پونم یادیو نے 4بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمین ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی اور بنگلہ دیش ویمین ٹیم نے پہلی مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزازا حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ تمام ایشین چیمپیئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی ویمین ٹیم کو پہلی مرتبہ فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمین ٹیم بھی 2 مرتبہ ایشین ویمین چیمپیئن شپ کا فائنل کھیل چکی ہے، اور دونوں ہی مرتبہ بدقسمتی سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کولالمپور(آئی این پی) بنگلہ دیش نے فائنل میں اعصاب شکن مقاملے کے بعد بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ 2018جیت لیا۔بنگلہ دیشی ویمنز نے 113رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر پورا کیا،بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ 27، رومانہ احمد 23 اورعائشہ رحمان17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،بھارت کی جانب سے پونم یادیونے 4 جبکہ حرمیت کور نے2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔بنگلہ دیش کی رومانہ احمد کو میچ اور بھارت کی ہرمن پریت کور کوٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو ملائیشا کے دارلحکومت کولالمپور میں کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ 20اوورز میں 112رنز تک محدود کیا۔بھارت کی جانب سے کپتان ہرمپریت کور نے 42گیندوں پر 56رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھالی راج اور کرشنا مورتی 11،11رنز بنا کر نمایاں رہیں۔بنگلہ دیشی بالرز میں خدیجالکبری اور رومانہ احمد نے 2، 2بھارتی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب میں 6مرتبہ کی ایشین چیمپیئن بھارتی ویمنزٹیم نے بھی بہتر باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بنگالی خواتین نے میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت سے ایشین چیمپیئن کا تاج چھین لیا۔بنگلہ دیش کی جانب نگار سلطانہ 27اور رومانہ احمد 24رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے پونم یادیو نے 4بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمین ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی اور بنگلہ دیش ویمین ٹیم نے پہلی مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزازا حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ تمام ایشین چیمپیئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی ویمین ٹیم کو پہلی مرتبہ فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمین ٹیم بھی 2 مرتبہ ایشین ویمین چیمپیئن شپ کا فائنل کھیل چکی ہے، اور دونوں ہی مرتبہ بدقسمتی سے اسے شکست کا سامنا کرن

فٹبال ورلڈکپ:پرتگال اور ارجنٹینا کی ٹیمیں ماسکو پہنچ گئیں

ماسکو(صباح نیوز)فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں تین روز باقی رہ گئے،پرتگال اور ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی، فٹبال دیوانوں کو کانٹے کے مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے، برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن فٹبال کی عالمی جنگ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔فٹبال کی عالمی جنگ میں تین روز باقی ہیں، ایونٹ میں شامل ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سپر سٹار میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم بھی روس پہنچ گئی۔ بڑے ایونٹ سے قبل فٹبال لورز کا جنون عروج پر پہنچ گیا۔شائقین نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دے دیا ہے۔برازیل اور ارجنٹینا بھی چیمپئن بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ِ، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14 جون سے ہوگا، افتتاحی میچ میں روس اور سعودی عرب کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

ٹی 20سیریز پاکستان اور سکاٹ لینڈ کل مد ،قابل ہونگے

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) ایڈن برگ میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ 13جون کو کھلا جائیگا۔ٹی 20سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی۔ ایڈنبرا(آئی این پی) اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی۔پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کے دوران ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی، فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلیے بھی کوشاں رہے،شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی، حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور چند اچھے اسٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی داد سمیٹی۔فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ اسٹروکس کھیلے، پیسرز نے رنز کو کنٹرول کرنے کیلیے اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں اسپن بولنگ کا جادو جگایا۔فیلڈنگ سیشن میں اسٹیورکسن نے میدان کے چاروں طرف گیندیں اچھال کر کھلاڑیوں کو خوب دوڑاتے ہوئے کیچ پکڑنے کو کہا، کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا، انھوں نے سنگل وکٹ کے دائیں بائیں پھینکی گئی گیندوں کو قابو کرتے ہوئے اسٹمپنگ کی خصوصی مشق کی،تیاریوں کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ بارش نے مداخلت کر