فاروق ستار ہار گئے ۔۔۔خالد مقبول صدیقی کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا۔یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر ا?باد اور پی ا?ئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ 26 مارچ کو الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹا دیا تھا۔جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 29 مارچ کو الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ معطل کیا اور بعدازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 17 اپریل کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آج مختصر فیصلہ سنایا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فاروق ستار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا۔اس کیس میں خالد مقبول صدیقی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم تھے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بابر ستار نے پیروی کی۔رواں برس فروری کے آغاز میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے ا?نے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا تھا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا۔رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کی تو فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو معطل کردیا، بعدازاں سینیٹ انتخابات کے لیے فاروق ستار گروپ اور رابطہ کمیٹی اراکین کی جانب سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔اور اسی دوران رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستار کو قیادت سے نکال دیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھا گیا جسے بعدازاں واپس لے لیا گیا۔قیادت کی اس جنگ میں فاروق ستار کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا گیا، جس کے نتیجے میں فاروق ستار بھاری اکثریت سے ایم کیو ایم کے کنوینر منتخب ہوئے، جسے بہادرآباد دھڑے نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔جس پر الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا اور فیصلہ سنایا تھا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر نہیں رہے، جسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے فاروق ستار نے اسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

سابق چیئر مین واپڈا ،سابق آئی جی پنجاب سمیت 6رکنی پنجاب کا بینہ کی حلف برداری

لاہور(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکر ی کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔نگران کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاو¿س میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں سیاسی اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔6 رکنی نگران کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود، سابق صدر لاہور چیمبر انجم نثار، سابق ا?ئی جی پنجاب شوکت جاوید، ڈاکٹر جواد ساجد، ضیائ حیدر رضوی اور وقاص ریاض شامل ہیں۔

نگران حکومت آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے 121روپے کا ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جو بعد میں کم ہوکر 119.50 پیسے پر ا?گیا جب کہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں مزید کمی پرمداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 5 روپے 38 پیسے تک مہنگا ہوا اور 121 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تاہم کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 88 پیسے کمی ہوگئی جس سے ڈالر 119.50 روپے پر آگیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے پر فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا۔ملک بوستان کا کہنا تھاکہ انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہونےکی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں بھی اثردیکھا جارہا ہے، اچانک سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ انٹربینک میں تیزی سے روپے کی قدر میں گراوٹ رک گئی ہے، بڑھتا تجارتی خسارہ اور گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کی گئی، روپےکی قدر میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور برآمدات بڑھیں گی۔ملک بوستان نے مزید کہا کہ روپےکی قدر میں کمی کرنا ہی تھی تو 20 سے 25 پیسے کرنی چاہیے تھی، ڈالر مہنگا ہونے سے درا?مدی اشیا بھی مہنگی ہوں گی اور مہنگائی کی رفتار بڑھے گی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں مزید کمی پر مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر بیان جاری ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف ا?ئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہےکہ زلفی بخاری کی وجہ سے عمران خان بھی اب تک روانہ نہیں ہوسکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی۔ابھی تک یہ بات سامنے نہیں ا?ئی ہے کہ زلفی بخاری کا نام کس وجہ سے ای سی ایل میں درج ہے۔

امریکی و بھارتی لابی نوازشریف کے ساتھ ہے:حامدرضا

لاہور(وقائع نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی فائیو سٹار چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا۔ نواز شریف پاکستان مخالف عالمی کھیل کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ن لیگ انتخابات میں منظم دھاندلی کی ماہر ہے لیکن اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ نے ہر بار پٹواریوں اور آراوز کے سہارے الیکشن جیتا۔ پاکستان کے دشمن عید کے بعد خطرناک کھیل شروع کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دشمن اور ان کے اندرونی گماشتے 71 جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لبرل فاشسٹ آزادی اظہار کی آڑ میں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ریاستی اداروں کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کردارکشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کیا جائے۔ قیام پاکستان سے اب تک برسراقتدار رہنے والے تمام افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے۔ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ قوم کے 54 ارب روپے لوٹنے والی کمپنیوں کے مالکان کا بےرحم احتساب کیا جائے۔ ن لیگ انتخابی شکست کو یقینی سمجھ کر انتخابات کی ساکھ کو مجروح کرنے کے درپے ہے۔ قوم نے ن لیگ کا فوج و عدلیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا ہے۔ شریف خاندان تیس سال سے قومی وسائل کو شیر مادر کی طرح ہضم کر رہا ہے۔ این اے 110 اور این اے 106 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے۔ ہمارے کارکنان اور سپورٹرز تاریخی معرکہ آرائی کے لئے تیار ہیں۔ مخالفین کی عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔

پاکستان ریلولے کامسافروں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر سمرویکیشن اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

کراچی(این این آئی) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین عید الفطر کے بعد کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔ جبکہ کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم اسٹاپ کریں گی۔پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہوگی۔

شادی سے انکار پر نوجوان نے بس ہوسٹس قتل کر دی

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) شادی سے انکاری کرنے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل گرفتار، بتایا گیا ہے کہ مرضی پورہ کی رہائشی 23سالہ مہوش گزشتہ روز ملتان سے فیصل آباد پہنچی تو موقع پا کر نوجوان عمر دراز نے اس پر گولیاں برسا دیں۔ جن کی زد میں آ کر بس ہوسٹس شدید زخمی ہو گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اور عمر دراز ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے۔

تحریک انصاف کیلئے میرے حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں آج بروز پیر قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے مکمل طور پر انحراف کیا گیا ہے جو قابل افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کےلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ حلقے این اے 125 کے تین ٹکڑے کرکے اسے این اے 131 ،این اے 129 اور این اے 132 میں تقسیم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس ا قدام کی ہر پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین ہوشیار رہیں کیونکہ ہم اپنے کاموں کو لیکر عوام کی خدمت میں جا رہے ہیں اور انشاءاللہ اس بار بھی شکست تحریک انصاف کا مقدر بنے گی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد کی عظمت کا عالمی دن 17جون کو منایا جائےگا

احمدیار (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد کی عظمت کا عالمی دن 17جون کو منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوںگی جس کا مقصد اولاد کےلئے باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور باپ کی عظمت کو اجاگر کر نا ہے ۔والد کی عظمت کا دن ہرسال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیافیچر شائع کریں گے۔

عیدالفطر کی آمد، لاہوریوں پر شاپنگ کا نشہ چڑھ گیا

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عیدالفطر کی آمد نزدیک آتے ہی لاہوریوں کی کثیر تعداد شاپنگ مالز اور بازاروں میں امڈ آئی شہریوں نے عید کی خصوصی شاپنگ کیلئے مختلف مالز کے ساتھ ساتھ بازاروں میں کا رخ کر لیا اور اپنی پسند کی ڈھیر ساری شاپنگ کی بازاروں میں شہریوں کے رش کے باعث دکانداروں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور شہریوں سے من مانگی قیمتیں وصول کیں جبکہ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر مختلف دکانوں پر دکانداروں نے غیر معیاری اشیاءکی فروخت شروع کر دی ہے اور وہ ان غیر معیاری اشیاءجن میں جعلی میک اپ کا سامان سمیت کاسمٹیکس ،جوتے اوردیگر اشیاءشامل ہیں شہریوں سے منہ مانگے داموں وصول کررہے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹوں کمیٹیوں کوفوری طور پر تمام مارکیٹوں کادورہ کرنے کا حکم جاری کرے تاکہ بازار میں فروخت ہونے والی غیر معیاری کپڑے اور جوتے و دیگر اشیاءکی فروخت کو روکا جا سکے۔

چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشد ضیا ءکو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا وہاں کے حالات ناقص تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ راشد ضیاءکو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدائت کر دی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال کی درخواست خارج کر دی۔میرٹپر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا۔ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پاگئے

لاہور:(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرادیا جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عائشہ احد پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد عدالت میں پیش ہوئے۔عائشہ احد نے عدالت میں بتایا کہ میری حمزہ شہباز سے 2010 میں شادی ہوئی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دونوں کہیں میں تو میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہوں اور حمزہ آپ کہتے ہیں کہ شادی نہیں ہوئی تو میں جے آئی ٹی تشکیل دے دیتا ہوں۔سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل زاہد بخاری نے دلائل دینے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے انہیں روک دیا اور کہا کہ میں دونوں متاثرہ فریقین کا مؤقف سننا چاہتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا تیز رفتاری پر چا لا ن پولیس نے چلان کاٹا پھر سیلفی بنوائی

لاہور(ویب ڈیسک): موٹر وے پولیس نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا راوی ٹول لازہ پر چالان کردیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈرائیور کے ہمراہ موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ان پر 750 روپے چالان کیا گیا۔گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم ان کی جانب سے چالان فوری ادا کیا گیا۔