اسلام آباد الیکشن کمیش نے حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران درجنوں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دیدیئےمیدواروں کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کاوقت ختم ہوجانے کے بعد کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدوار نادہندہ پائے گئے ہیں جبکہ درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک مکمل کرلیا جائے جائے گا ۔ ملک بھر سے 12ہزار کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ہیں جن کی سکروٹنی آن لائن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔
Monthly Archives: June 2018
آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانو ی کپور کی فلم دھڑک کے ساتھ باقاعدہ انٹری
ممبئی( ویب ڈیسک)بولی وڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم دھڑک کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔ جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم مراٹھی فلم سیرت کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔3 منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
مسجد الحرام میں خود کشی کرنے والا پاکستا نی نہیں تو پھر کون تھا ؟کس مقصد کے لیے گیا بھید کھل گیا
ریاض(ویب ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک پاکستانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں،کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کنگنا انوشکا کے بعد کبڈی کے اکھاڑے میں اترنے کو تیار
ممبئی (ویب ڈیسک )’تنو ویڈس منو‘ اور ’کوئین‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔جی ہاں، آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا ا?غاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔
شب قدر:برکتوں بھری محافل فنکار عبادتوں میں مصروف ہیں
لاہور(شہزاد فراموش سے)رمضان کے آخری عشرہ میںلیلةالقدر یعنی شب قدر کی بڑی فضیلت اور بہت زیادہ اجروثواب اور بے شمار خصوصیات ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں بہ نسبت اس کے دوسرے عشروں کے عبادات میں زیادہ محنت کرتے تھے کیونکہ اس میں شب قدر ہے اور شب قدر کی فضیلت یہ ہے کہ یہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فنکار بھی پوری رات اس کی برکتوں کو سمیٹنے میں مصروف رہے۔رمضان المبارک کے پورے مہینے میں زیادہ تر فنکاروں نے روزے رکھے جس وجہ سے شوبز کی مصروفیات ماند رہیں۔اور شب قدر کی برکتیں اکٹھی کرنے میں بھی پیش پیش نظر آئے ۔ اس حوالے سے روزنامہ خبریں نے رات بھر فنکاروں کی مصروفیات پر نظر رکھی اور ان کے اس رات کے بارے میں تاثرات بھی لئے جو قارئین کی نذر ہیں۔ میلوڈی کوئین شاہدہ منی گھر میں شب قدر کی بابرکت رات میں عبادات میں مشغول رہیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اگر یہ رات آپ کو ملے تو اسے فضول کاموں میں ضائع کرنے کے بجائے نماز پڑھنے ، قرآن کی تلاوت کرنے، ذکرواذکار ،دعا واستغفار اور صدقات وخیرا ت کئے جائیں۔اس رات جاگنے میں جو مزہ ہے وہ پورے سال کسی رات میں نہیں ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ ہم نے جو عبادات کی ہیں وہ ہماری قبول و منظور فرمائے۔اداکار راشد محمود بھی عبادات اور شب بیداری میں مصروف نظر آئے انہوں نے ”خبریں“ کو بتایاکہ ہمارا دین ہی آخرت میں نجات کا سبب ہے تو اس میں اس قدر والی رات کو بہت فضیلت ہے ۔اس رات کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ سال بھر میں عبادتوں میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو اس رات کی عبادت سے پورا کریں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جاگتے اور اپنے گھر والوں کو جگاتے تھے۔یعنی اس رات کو جاگنا بھی ثواب کا کام ہے اور اس میں عبادت ضرور کرنی چاہئیے اللہ ہماری عبادت قبول کرے۔سینئر اداکار مصطفےٰ قریشی نے کہا کہ اس رات میں اللہ تبارک وتعالی نے قرآن مجید کو لوح محفوظ سے بیت العزت میں نازل کیا ، جس کے اندر انسانوں کیلئے ہدایت اور ان کیلئے دنیا وآخرت کی بھلائی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے کہ یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا ہے ۔تو جس رات میں ہدایت کا سر چشمہ قرآن پاک نازل ہوا کتنی متبرک رات ہو گی ۔ہمیں
نیکیوں کی اس لوٹ سیل سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئیے اور ہم اسی کو شش میں لگے ہوئے ہیں۔اداکار معمر رانا جن کی عید پر حب الوطنی سے سرشار فلم ” آزادی “ ریلیز ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ شب قدر کی رونقوں سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ رات کتنی افضل ہے۔رسول پاک ﷺنے ارشاد فرمایا”یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جوہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اس سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا،لیلة القدر کی سعادت سے صرف بے نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے ۔میری اس رات یہی دعا ہے اللہ ایسی برکتوں والی رات سے کسی بھی سلمان کو محروم نہ کرے۔ندا چودھری نے عید کے ڈرامہ کی کی ریہرسل پر شب قدر کو اہمیت دی اور خصوصی طور پر گھر میں عبادت کا اہتمام کیا۔اور ذکر کی محفل سجائی ۔انہوں نے بتایا کہ ” اس رات میں فرشتوں کا نزول ہوتا ہے ، اور فرشتے خیروبرکت اور رحمت کے ساتھ اتر تے ہیں۔ اس میں ہر کام کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اورجبرائیل امین زمین پراترتے ہیں“.اللہ اس رات کی فضیلت کے صدقے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔گلوکارہ دیبا کرن نے کہا کہ لیلةالقدر میں اگر اللہ نے صحت دی ہے تو عبادات ضرور کرنی چاہئیں یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پر یہ رات اتری ہے۔اس رات اللہ تعالی آنے والے سال کی بابت وسائل زندگی کا فیصلہ کرتا ہے۔ ارشادالٰہی ہے کہ اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔اللہ سب مسلمانوں کو اس کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔اداکارہ سنہری خان‘ آشا چودھری ‘ شانزہ‘ لیلیٰ صدیقی‘ رائمہ خان‘ دیا جٹ‘ روز بٹ ‘ لائبہ خان ‘ بیا خان ‘ماڈل علی سلیمان‘ علیزے راجپوت‘ عائشہ ملک‘ انیتا‘آرزو خان‘عائشہ رانا‘ گلوکار انور رفیع ‘عمران زوار¿ شفقت امانت علی‘ رفاقت علی خان‘راگنی اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہ رات شراورفساد سے خالی اور سلامتی والی رات ہے ۔قرآن پاک میں ہے کہ یہ رات سراسر سلامتی والی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔اللہ ہم سب کو اس رات جاگنے اور عبادات کی توفیق دے ۔.
گرین شرٹس کی ٹی20 میں نمبر ون پوزیشن کوخطرہ
ایڈنبرا(آئی این پی) پاکستان کی ٹوئنٹی20کرکٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن داﺅ پر لگ گئی۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹوئنٹی20میچز بالترتیب12اور 13جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔سیریز1-1سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2بن جائے گی۔اس وقت رینکنگ کی ابتدائی تین پوزیشنز پر پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت موجود ہیں، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بالترتیب چوتھے سے ساتواں نمبر ہے، بنگلہ دیش کو سیریز میں شکست دینے والی افغان ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار رہی، سری لنکا نمبر 9 اور بنگال ٹائیگرز ٹاپ 10 کے آخری شریک ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال بھی مختصر طرز میں گرین شرٹس کی کارکردگی بہترین رہی ہے، ٹیم نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کی اور پھر ویسٹ انڈیز کو بھی کراچی میں تینوں ٹی ٹوئنٹی میں مات دی۔
بڑے پہلوان سیاسی اکھاڑے میں اتر گئے ، کاغذات جمع کرانیکا وقت ختم
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (نمائندگان خبریں) انتخابی گہما گہمی عروج پر، بڑے بڑے سیاسی کھلاڑیوں کی انٹری، آخری دن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوارں کا رش رہا بڑے پہلوان سیاسی اکھاڑے میں اتر آئے۔ خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، عمران خان، بلاول بھٹو اور پرویز مشرف نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ شہباز شریف نے سوات کا مورچہ سنبھال لیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی یوٹرن لیتے ہوئے ملتان سے سامنے آ گئے۔ پرویز مشرف چترال اور لیہ سے الیکشن لڑیں گے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد اور این اے 35 بنوں سے نمائندے کے ذریعے کاغذات جمع کرا دیئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے نمائندے نے چترال این اے 1 اور لیہ این اے 188 سے کاغذات جمع کرا دئیے۔ شہباز شریف سوات کے حلقے این اے 3 سے بھی انتخابی اکھاڑے میں اتر آئے۔حمزہ شہباز این اے 124 اور این اے 132 لاہور سے میدان میں ہوں گے۔ مریم نواز این اے 127 کے بعد این اے 125 سے بھی قسمت آزمائی کریں گی سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی این اے 53 اسلام آباد سے کپتان کے سامنے آ گئے۔ مہتاب عباسی نے بھی این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے عمران خان کا مقابلہ کریں گے جبکہ سپیکر ایاز صادق نے این اے 133 اور این اے 125 سے کاغذات جمع کرائے۔امیر مقام سوات این اے 2 اور پی کے 4 سے قسمت آزمائی کریں گے۔ بلاول بھٹو این اے 8 ملاکنڈ سے بھی ان ایکشن ہوں گے، فرحت اللہ بابر نے ان کے کاغذات جمع کرائے۔خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ سے انتخاب لڑیں گے۔ طارق فضل چودھری این اے 52 اور 53 سے میدان میں ہوں گے۔ جاوید ہاشمی نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے این اے 155 اور 158 ملتان سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ گلوکار جواد احمد این اے 131، 132 اور 246 سے عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے مدِمقابل ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے این اے 72 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ اسلم رئیسانی پی پی 35 مستونگ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے عمر کوٹ پی ایس 52 سے نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔ ڈپٹی میر راﺅ شہاب الدین نے شہباز شریف کے این اے 132سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،لیگی رہنما چودھری امجد مصطفی نے پی پی 159سے ،جمہوری وطن پارٹی کے راشد علی نے این اے 132سے،سپیکر ایاز صادق کے نمائندے احمد ایاز نے این اے 133سے ،عبدالمجید نمبردار نے پی پی 166سے، رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے این اے 132سے، تحریک لبیک کے حسام منیر نے پی پی 151سے، عبدالزاق نے پی پی 166سے، لیگی رہنما محمد علی میاں نے پی پی 159سے، پی پی 166سے لیگی رہنما مریم نواز نے پی پی 173سے، این اے 127سے اور این اے 125سے کاغذات نامزدگی ،جمع کرائے جبکہ کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے تنویر ضیا بٹ نے جمع کرائے ۔سابق وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی پی 158سے، این اے 125سے میاں مرغوب نے، میاں مرغوب کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے محمد عامر نے جمع کرائے۔ این اے 125سے آزاد امیدوار ملک محمد وسیم ،پی ٹی آئی کے امیدوار نذیر چوہان نے پی پی 167سے کاغذات نامزدگی جمع کراے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے متعلقہ ریٹرنگ افسر کے روبرو جمع کروائے۔
روپے کی بے قدر ی ، 5 روپے اضافے کیساتھ ڈالر 122 روپے کا ہو گیا
کراچی (وقائع نگار) ڈالرنے ایک بار اونچی اڑان بھرلی۔ انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے پہلے دن، کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو اکیس روپے پچیس پیسے میں فروخت کیا گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کی قدر میں ساڑھے پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی قدر کے سبب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی نایاب ہوگیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت معاشی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ سے ایک اور بیل آوٹ پروگرام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔فارن ایکسچینج ٹریڈرز کے مطابق، پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں مزید پانچ فیصد کی کمی کردی ہے۔ ٹریڈرز کہتے ہیں کہ اس کمی کے بعد، ڈالر 121 روپے اور اکیس پیسے پر خریدا جارہا ہے۔مرکزی بینک نے دسمبر کے بعد سے تیسری دفعہ روپے کی قدر میں کمی کی ہے۔ پاکستان کا فارن ایکسچینج ریزروز تین سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئے۔ اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ پچاس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق، اس کمی سے پہلے پاکستان کا روپیہ دسمبر سے ایشیا میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والی کرنسی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق، نگران حکومت نے ڈالر کی قدر کے حوالے سے معاملہ مرکزی بینک پر چھوڑ دیا ہے۔ کہ مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے کر خود فیصلہ کریں۔اس سے پہلے دسمبر اور مارچ میں بھی روپے کی قدر میں کمی کی گئی۔ اس کمی کا فوری اثر پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں کے حجم میں اضافہ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے قرضوں میں پچھتر ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے۔مزید براں، مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔ معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ عید سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے۔ اس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔مرکزی بینک کے حکام کہتے ہیں کہ وہ صورتحال پر گہری توجہ رکھے ہوئے ہیں۔
پٹرول 4.26 ، ڈیزل 6.55 مٹی کا تیل 4.46 روپے لیٹر مہنگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر سے پہلے نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12بجے سے ہوگا، پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 91روپے 96پیسے مقرر ہوگئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 55پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی لٹر قیمت 105روپے 31پیسے مقرر ہوگئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 46پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور اسکی نئی قیمت 84روپے 34پیسے ہوگئی ، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 6روپے 14پیسے فی لٹر بڑھ گئی جس کے بعد اسکی نئی قیمت 74روپے 99پیسے ہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 12جون سے 30جون تک بڑھائی گئی ہیں۔
حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر پیدا ہونیوالا بچہ مقروض ہو گیا
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہو گیا، بتایا جائے پاکستان کا ہر بچہ کتنا مقروض ہے؟ یہ بھی بتایاجائے دس سال میں کتنے وزرائے خزانہ نے قرضے لیے۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاﺅنٹس تفصیلات کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے گورنر اسٹیٹ بینک اور سسیکرٹری خزانہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفاد عامہ کا اہم ترین مقدمہ سن رہے ہیں جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ کو پرواہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس اور اثاثوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، پچھلی دو حکومتوں نے کیا کیا، تعلیم، صحت اور پینے کے پانی کا حال دیکھ لیں، زرمبادلہ کو پاکستان سے باہر لے جانے کے لیے کوئی پابندی ہی نہیں لگائی گئی، اربوں کھربوں کا سرمایہ پاکستان سے باہر چلا گیا، برآمدات ختم اور درآمدات بڑھتی جاری ہیں، اسمگلنگ ختم نہیں کرسکے۔ شاہ عالم مارکیٹ میں بیٹھے اسمگلروں کو کوئی نہیں روک سکا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر نومولود مقروض ہوگیا،قرضے خود لیتے ہیں اور بوجھ ایسے بچوں پر ڈال دیتے ہیں جو پیدا بھی نہیں ہوئے، کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پیدا ہونے سے پہلے پاکستانی بچے کو مقروض کر دے، بتایا جائے کہ ہر پاکستانی بچے پر کتنا قرض ہے، یہ بھی بتایا جائے کہ دس سالوں میں کتنے وزرائے خزانہ نے قرضے لیے اور غیر ملکی دورے کیے؟۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ کون کہتا ہے کہ ہم نے ایمنسٹی اسکیم کو رد کر دیا ہے، یہ معاملہ تو ہمارے سامنے آیا ہی نہیں، سوئٹزر لینڈ میں پڑے پاکستانیوں کے اربوں کھربوں کے بارے میں کیا کھوج لگایا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کے بیلنس ری چارج کارڈ پر پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیز کی جانب سے وصول کیے جانے والے اضافی ٹیکسز کو معطل کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کے لیے 2دن کی مہلت دے دی جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہاں لوگوں سے لوٹ مارکی جارہی ہے جبکہ ایک بندہ ٹیکس نیٹ ورک میں نہیں آتا تواس سے کیسے ٹیکس لیتے ہیں؟۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں موبائل فون پر اضافی ٹیکسز کے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کارڈز پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر ٹیکس وصول کرتی ہیں، 100روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں یہ غیر قانونی ہے،یہاں لوگوں سے لوٹ مارکی جارہی ہے، ایک بندہ ٹیکس نیٹ ورک میں نہیں آتا تواس سے کیسے ٹیکس لیتے ہیں؟۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس لیاجاسکتا ہے؟۔عدالت نے موبائل فون کے بیلنس ری چارج کارڈ پر وصول کیے جانے والے اضافی ٹیکسز معطل کرنے کا حکم جاری کیا اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے 2دن کی مہلت دے دی۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حدسے زیادہ ہے اس سے ٹیکس لیں اور موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔
خواجہ حارث نوازشریف کو لٹکتا دیکھ کر بھاگ گئے
اسلام آباد، لاہور (آئی این پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل،خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے موکل لٹک گئے ہیں اس لئے مقدمہ لٹکا رہے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں،تحریک انصاف ( آج ) لوڈشیڈنگ کے خلا ف ٹوکن احتجاج کر ے گی ،شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ بجلی تھی یا بریانی تھی جسے آپ شاپر میںساتھ لے گئے ہیں، ہم نگران وزیراعظم کی پاور سیکٹر پر بریفنگ کا انتظار کر رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کے تین چار دن پہلے 18سے 20تعیناتیاں کیں،بیورو کریسی میں فوری طور پر تبدیلیاں لائی جائیں،انتخابات کے لئے 178میں سے 104 پارٹی ٹکٹ تحریک انصاف کے پرانے لوگوں کو ملے،22(ن)لیگ جبکہ 18پیپلز پارٹی سے آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ، کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں،افتخار چوہدری کو (ن)لیگ نے 2013میں استعمال کیا، اگر وہ دوبارہ استعمال ہونا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی۔پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے ٹرائل کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ماہ کا وقت دباﺅ کے مترادف ہے، 134دن یہ کیس عدالت میں چلا ، تحریک انصاف نے ایک سال پانامہ کیس کے حوالے سے جدوجہد کی،134دن کی سماعت کے بعد یہ کیس آیا اور اب 9ماہ سے زائد کا وقت ہو گیا جونہی کیس آگے جانے لگتا ہے کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے،سوال یہ ہے کہ آپ کے پاس جائیدادیں خریدنے کےلئے پیسہ کہاں سے آیا، فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے کلائنٹ لٹک گئے ہیں اس لئے مقدمہ لٹکا رہے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں، یہ مقدمہ ختم ہی نہیں ہورہا، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل ہونی چاہیے اگرخواجہ حارث باقی مقدمہ مکمل نہیں کرتے تو ضابطہ فوجداری کے تحت ان کو وکیل مہیا کیا جائے اور یہ مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھایا جانا چاہیے،۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ بجلی تھی یا بریانی تھی جسے آپ شاپر میںساتھ لے گئے ہیں،،عمران خان نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ بتایا جائے کہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے؟ہم نگران وزیراعظم کی پاور سیکٹر پر بریفنگ کا انتظار کر رہے ہیں، قوم کو بتانا چاہیے کہ اس وقت توانائی کے کیا معاملات ہیں،(آج)3بجے عمران خان نے تمام ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر ضلع کے پریس کلب کے دفتر کے باہر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان عمرے کےلئے گئے ہوئے ہیں زلفی بخاری برٹش نیشنل ہیں ان کا پاکستان میں کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں، پانامہ میں زلفی بخاری کا نام آیا، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو انہوں نے ایک جنرل لسٹ جاری کی، زلفی بخاری کا نام اسی ضمن میں ای سی ایل میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے افتخار چوہدری کہ عقل کریں گے،(ن)لیگ نے 2013میں انہیں استعمال کیا، اگر وہ دوبارہ استعمال ہونا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی، کھیل کا ڈبہ بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عیدالفطر کے بعد انتخابی مہم کے لئے ہر ضلع میں جائیں گے، (ن) لیگ والوں کے ابھی سے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں، جہانگیر ترین کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ،پارلیمانی بورڈ کے، تمام اراکین ٹکٹوں کے حوالے سے مطمئن ہیں،جن دو فیصد ٹکٹوں میں اختلاف تھا ان کے سروے آئیں گے جس کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں، عمران خان پانچ حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سے قوم مایوس ہو چکی، عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جدوجہد کی جارہی ہے ، ہماری جمہوری پارٹی میں لوگوں کو اختلافات ہو سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی سیاسی کھیل سے آوٹ ہوچکی ہے ، مجھے تیر کمان سے نکلتا دیکھائی نہیں دے رہا ،شیر بھی بکری بن چکا ،جاوید ہاشمی سینئر سیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ پیر کو ملتان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرنگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے این اے 156 ،پی پی 216 اور پی پی 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں تمام امیدواروں کو بلا کر پرکھا گیا ، ایک ایک امیدوار پر غور وفکر کرکے ٹکٹ جاری کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان کارکنوں کو جنہوں نے تحریک انصاف کے دھرنوں میں شرکت کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ٹکٹوں کی تقسیم پر آنے والی شکایات کو دیکھے گی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت سے قوم مایوس ہو چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جدوجہد کی جارہی ہے ، ہماری جمہوری پارٹی میں لوگوں کو اختلافات ہو سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی سیاسی کھیل سے آوٹ ہوچکی ہے ، مجھے تیر کمان سے نکلتا دیکھائی نہیں دے رہا اور شیر بھی بکری بن چکا ہے ۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سینئر سیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پری پول دھاندلی ہے:فاروق ستار
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سربراہی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فاروق ستار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ پری پول دھاندلی ہے ،تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی ، مہاجروں کو قیادت سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مائنس ون نہیں بلکہ مائنس ٹو اور مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے، سپریم کورٹ جانے اورالیکشن کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔
عمران خان کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ، آج اسکروٹنی کےلئے طلب
کراچی (این این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کے لیے آج (منگل)کوطلب کرلیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ ان کا عمران خان سے مقابلہ ہوگا۔عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ پیر کو مکمل ہوگیا این اے246 سے ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگی امیدوارسلیم ضیاکو اسکروٹنی کیلئے 13جون کوطلب کرلیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243 میں الیکشن لڑنے کو ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے چیلنج کردیا گیا ہے سابق چیف جسسٹس افتخارچوہدری کی پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں حلقہ 243 کے ریٹرننگ افسر نے درخواست قبول کرلی ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے چیئرمین کواسکروٹنی کیلئے طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے 12جون کو11بجے پیش ہو کر کاغذات کی اسکروٹنی کروائیں، ، عمران خان کی جگہ عمران اسماعیل ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوںگے، عمران خان نے عمران اسماعیل کو اتھارٹی لیٹر جاری کردیا ۔


















