کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ 20 سالہ کیریئر میں انہوں نے بہت عزت پائی، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا کچھ مل جائے گا، جتنا کھیلا عزت ملی، زندگی میں کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل جبکہ دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔سکاٹ لینڈ نے گزشتہ روز انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔
Monthly Archives: June 2018
چودھری نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے ،الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پارٹی قیادت سے ناراض چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شاہد اورکزئی کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آراو نے درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 14 فروری 2018 کو شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پابندی عائد کردی تھی۔ سپریم کورٹ نے انہیں عادی درخواست گزار قرار دیا تھا اور ان کی سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں بھی انٹری بند کردی تھی ، یہ پابندی شاہد اورکزئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست دائر کرنے پر لگائی گئی تھی۔شاہد اورکزئی فری لانس جرنلسٹ ہیں جنہیں 29 دسمبر 2014 کو پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے غلط الزامات لگانے پر 24 گھنٹے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ علاوہ ازیںشاہد اورکزئی نے 2002 کے عام انتخابات میں شہبازشریف کو نااہل قرار دینے، سانحہ کوئٹہ کیس میں فریق بننے، این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے بھی درخواستیں دائر کی تھیں۔ شاہد اورکزئی نے نوازشریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھااس کے علاوہ انہوں نے طالبان سے مذاکرات کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 کی سات چارٹس کی ساری کہانی
ؒلاہور (ویب ڈیسک ) کیا جرمن ٹیم پنلٹی شوٹ آو¿ٹ کی ماہر ہے؟ ہوم ایڈوانٹج کتنا اہم ہے؟ اور میکسیکو کے کس دفاعی کھلاڑی نے ورلڈ کپ مقابلوں میں کرسٹیانو رونالڈو جتنے گول ہی کیے ہوئے ہیں؟
اب جبکہ فٹبال کے عالمی میلے کا بخار چڑھنے لگا ہے آئیے آپ کو ان اور ان جیسے اور کچھ سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔1۔ ورلڈ کپ کون کون جیتا؟ورلڈ کپ میں فتوحات کی بات ہو تو برازیل کا نام سرفہرست ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک نے پانچ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔آخری مرتبہ برازیل نے یہ ٹورنامنٹ 2002 میں جیتا تھا۔ 2014 میں وہ اس کے میزبان تھے لیکن سیمی فائنل میں انھیں سات ایک کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آپ کے خیال میں 2018 کا فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟کیا آپ فٹبالرز کو ٹیٹوز کی مدد سے پہچان سکتے ہیں؟آج تک یورپ اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ممالک کے علاوہ کوئی اور ملک ورلڈ کپ جیت نہیں سکا۔آخری تین فائنلز میں جرمنی، سپین اور اٹلی کی فتوحات کا مطلب یہ ہے کہ مجموعی طور پر یورپ کا پلہ 11 فتوحات کے ساتھ بھاری ہے جبکہ جنوبی امریکی ممالک نے نو مرتبہ یہ مقابلے جیتے ہیں۔
ورلڈ کپ
سبحان اللہ ۔۔۔ عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کر لی
مدینہ( ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پارٹی کے دیگرلوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے روزہ رسول پرحاضری دی اورمسجد نبوی میں شب گزاری اورعبادت کی۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
دوسری جانب عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں اورپاکستان واپسی پرعمران خان پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔
شیر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد آفریدی کیخلاف نیا محاذ کھُل گیا
کراچی (ویب ڈیسک ) لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا پیغام دینے کے لیے دو تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تاہم وہ تصاویر الٹا ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں آفریدی ہرن کے بچےکو اپنی گود میں لے کر فیڈر سے دودھ پلا رہے ہیں۔ دوسری تصویر ان کی بیٹی کی ہے جو آفریدی کا مشہور زمانہ فتح کا نشان بنائے کھڑی ہے جو وہ وکٹ لینے کے بعد بناتے ہیں۔ یہاں تک تو معاملہ ٹھیک تھا۔ لیکن شاہد آفریدی کی بیٹی کے پیچھے اور گھر کے اندر ایک زندہ شیر بیٹھا غرا رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کے ساتھ پیغام دیا کہ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب میری بیٹی میرے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز کی نقل کرتی ہے تو بہت اچھا لگتا ہے، اور جانوروں کا خیال رکھنا نہ بھولیں، وہ بھی ہماری محبت و دیکھ بھال کے حقدار ہیں۔
گیتا کے دُولہے کا وخت پڑ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سے انڈیا لائی جانے والی قوتِ سماعت و گویائی سے محروم لڑکی گیتا کی شادی کی تیاریاں ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا ہے۔ان کی شادی میں خود انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج دلچسپی لے رہی ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں ہی گیتا کو تقریباً ڈھائی سال پہلے کراچی سے انڈیا لایا گیا تھا۔کراچی میں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایدھی فاو¿نڈیشن نے سنبھال رکھی تھی۔گیتا دس گیارہ سال کی تھیں جب سرحد کےقریب پاکستانی رینجرز کو ملی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے دس سال سے زیادہ پاکستان میں گزارے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ سرحد پار کیسے پہنچی تھیں۔
ہندوستان کی بیٹی ،گیتا کی انڈیا واپسی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوارج نے انھیں ‘ہندوستان کی بیٹی’ کہا تھا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے والدین کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔اس کے بعد انھیں تعلیم و تربیت کے لیے مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں گونگے بہرے بچوں کے ایک ادارے کے سپرد کر دیا گیا تھا۔
نواز شریف کو جیل ہو گی یا جلا وطنی ، خبر آ گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں نواز شریف کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، سبکدوش وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے حیات قائد نوازشریف نے اپنے خلاف زیرسماعت متنازع مقدمہ میں مخالفانہ اقدامات کی وجہ سے جس بے بسی کا اظہار کیا ہے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے لئے مجبور کئے جارہے ہیں تاکہ فاضل عدالت اپنی مرضی کا کوئی حکم صادر کر سکے۔ نوازشریف نے اپنے حریفوں کی جائز و ناجائز تنقید اور بے بنیاد سنگین الزامات کو بوچھاڑ کے باوجود تیسری مرتبہ حکومت سنبھالنے کے بعد صبروضبط کا دامن نہیں چھوڑا انہوں نے وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد کسی ایرے غیرے کی گفتگو کو خاطر میں لائے بغیر اپنی تمام تر توجہ پاکستان کی ترقی اور اس کے عوام کی بھلائی پر مرتکز رکھی اورکسی بھی مرحلے پر ہلکے پن کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کے خلاف الزامات دھرنے والوں میں ایسے لوگ بکثرت موجود تھے جو نجی کردار کے لئے کامل شرمندگی ہیں تاہم نواز شریف نے کوئی اوچھا پن ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے دھرنے سے لیکر آج احتساب عدالت میں معاندانہ طرز عمل کا سامنا کرنے کے باوجود کوئی غیر معیاری اور بازاری جملہ اپنی نوک زبان پرنہیں آنے دیا،اب احتساب عدالت میں ان کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے تو ان کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے وہ سینہ تان کر اس اور مقابل عدالت کا سامناکرتے آئے ہیں۔ انہوں نے احتساب عدالت میں آٹھ ماہ سے بھی کم مدت میں ایک سو کے لگ بھگ پیشیاں بھگتی ہیں اور کسی مرحلے پر مقدمے کی سماعت میں تاخیر کی درخواست نہیں کی اور کبھی بلاوجہ غیرحاضری نہیں کی اب ان کے وکیل معروف قانون دان خواجہ حارث نے پیر کو عدالت میں مقدمے کی پیروی سے دستبرداری کےلئے استدعا کردی ہے وہ اور ان کے رفقا نے بھی اسکی تائید کی ہے مقدمے میں ان کی صاحبزادی مریم نواز کےوکیل نے بھی پیروی سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے یہ اس احتجاج کا شاخسانہ ہے جس میں انہوں نے مقدمہ انصاف روی سے نہ چلنے کی شکایت کی تھی۔ عدالت عظمی نے اچانک حکم جاری کردیا ہے کہ اس مقدمے کو خواہ رات دن سنا جائے اتوار اور ہفتے کی راتوں کےلئے مقدمے کی سماعت جاری رکھے، دن بھر اور رات گئے تک سماعت کرنے کے بارے میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وکیل موجودہ حالات میں مقابلے کےلئے تیار نہیں، وہ کہہ رہے تھے کہ بنیادی حقوق سلب کئے جانا انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ عدالتوں کو تعطیلات کے دوران سماعت جاری رکھنا قواعد کی سراسر خلاف ورزی ہے اور اس سے انصاف شکنی کا پہلو بھی عیاں ہوتا ہے۔ نوازشریف نے بڑی دلسوزی سے کہاکہ کڑی شرائط میں کوئی بھی وکیل مقدمہ لڑنے کےلئے آمادہ نہیں اور ایسا ماحول بنا دیاگیا ہے کہ میں وکیل سے بھی محروم ہوگیا ہوں۔ ریفرنس میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری استغاثہ پر عائد ہوتی ہے۔ انتخابات سے عین پہلے فیصلہ کرنے کے لئے کہہ دیاگیا ہے حق دفاع سے محروم کرکے کٹہرے میں کھڑا کردیاگیا ہے انہوں نے یاد دلایا ہے کہ دو مرتبہ ملک کا آئین توڑنے والے کی بلائیں لی جارہی ہبں۔ نوازشریف نے قدرے جذباتی پیرائے میں کہا کہ اگر میرے بارے میں فیصلہ کرنا ضروری ہے یا مجبوری تو جو بھی ہے صادر کر دیجئے۔ دوسری جانب آئین توڑ کر غداری کے مرتکب ہونے والے سابق فوجی حکمران پر عنایت خسروانہ کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جارہا ہے اب انہیں شناختی کارڈ اورپاسپورٹ فوری طورپر جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دو دن میں آئین کی دفعہ چھ سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کےلئے ٹربیونل بنانے کا حکم جاری ہوگیا ہے اور وطن واپس آنے پر انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے تا آنکہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔ عدالت عظمی انفرادی نوعیت کے فیصلے دھڑا دھڑ کررہی ہے اس سلسلے میں وہ قواعد و ضوابط کی سختی سے بھی صرف نظر کررہی ہے۔ قانون دان حلقوں کو توقع ہے کہ اب اعلی ترین عدالت نچلی سطح کی عدالتوں میں انصاف کو یقینی بنانے اور ان کے کام میں تیزی لانے کےلئے تدابیر اختیار کرنے کو اپنی ترجیح مقرر کردے گی۔اب جبکہ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی دائر کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے اورمقابلہ آرائی کےلئے ماحول گرم ہوتا جارہا ہے اور بڑے بڑے سیاسی پہلوان ایک دوسرے کے ساتھ پنجہ آزمائی کریں گے بعض سیاسی لال بجھکڑ ہر انتخاب میں حکومت سازی کا دعوی کرتے آئے ہیں وہ اپنے تخمینوں میں خود کو ایک سو سے کم نشستیں دینے کےلئے تیار نہیں ہوتے لیکن ایک کے سوا ہرموقع پر انہیں ملنے والی نشستوں کی تعداد مایوس کن رہی اور وہ روتے گاتے سڑکوں پر آجاتے ہیں۔ ان کی خوش فہمیاں زمین سے اٹھ کر قدرے فضا میں معلق رہنےکا نتیجہ ہیں۔ یہ تو عیاں ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے وہ جنہیں لازما کامیاب تصور کیا جاتا ہے اس مرتبہ بدترین شکست ان کی منتظر ہے کیونکہ عوام نے ان کے بے حیائی سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے عمل کو حقارت کے ساتھ دیکھاہے وہ اپنے ہی لوگوں کی نظروں میں ہیچ ہوگئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اونٹ بھی اب جلد ہی کسی کروٹ بیٹھنے والا ہے وہ اپنی پارٹی سے رفاقت برقرار رکھیں گے یہ اس تعلق کو تیاگ دیں گے اس کا سراغ ہفتہ رواں میں ہی مل جائے گا لیکن ابتلا میں رفقا کو خیرباد کہہ دینے والے اپنے لئے کلمہ خیر کی تلاش میں ہی رہتے ہیں ممکن ہے کہ چوہدری نثار کو کوئی بڑا منصب ہی مل جائے لیکن اس کے لئے جو قیمت ادا کی جارہی ہے وہ قابل فخر نہیں۔
ٹرمپ کی کم جون انگ سے ”تاریخی ملاقات“دنیا نے سُکھ کا سانس لے لیا
سنگا پور(ویب ڈیسک ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر ہاتھ ملالیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے معاہدے پر دستخط کیے۔سنگاپور کے سینٹوسا آئی لینڈ میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لیے کم جونگ ان اپنے وفد کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور کچھ لمحات بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ بھی ہوٹل پہنچ گیا۔امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں سنجیدہ نظر آئے، لیکن بات چیت ہوئی تو چہروں پر مسکراہٹ بھی آگئی اور ایک بار پھر ہاتھ ملائے گئے۔
8سالہ زینب کے قاتل علی عمران کی سپریم کورٹ دائر درخواست پر فیصلہ آگیا
لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ زینب کے قاتل مجرم عمران نے سزائے موت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے مجرم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور سزاکیخلاف اپیل خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی تھی۔
دنیا کا ”طاقتور ترین سُپر کمپیوٹر “ چین کی جگہ امریکہ بازی لے گیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے دنیا کا اب تک کا طاقت ور ترین سپر کمپیوٹر منظر عام پر پیش کردیا ہے جو ایک سیکنڈ میں دو لاکھ ٹریلین حسابی سوالات حل کرسکتا ہے۔امریکی محکمہ توانائی کے زیر انتظام اوک رِج نیشنل لیبارٹری (او ار این ایل) نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسی ادارے کے 2012 کے 27 پی ٹا فلاپس کمپیوٹر سے بھی 8 گنا زائد تیز رفتار اور طاقت ور ہے۔حیرت انگیز طور پر سائنس دان اس کمپیوٹر کے حریص ہیں کیونکہ سائنسی تحقیق کے لیے درکار بلند کمپیوٹنگ قوت صرف ایسے سپرکمپیوٹر ہی فراہم کرسکتے ہیں۔ اس وقت موسمیات، کائناتی علوم، بایو کیمسٹری، مصنوعی ذہانت اور دیگر علوم میں بہت زیادہ ڈیٹا پیدا ہورہا ہے جسے سمجھنا اور اس سے نتیجہ نکالنا عام کمپیوٹروں کے بس کی بات نہیں۔اسی بنا پر سائنس داں ایک جانب تو کسی بیماری کو سمجھنے کے لیے اس کا پورا ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں تو دوسری جانب فلکیات داں کائنات کی گتھیوں کو سلجھانے کے لیے سپرکمپیوٹر استعمال کرتے ہیں۔اسی لیے دنیا بھر میں جدید ترین سپرکمپیوٹروں کی دوڑ جاری ہے جن میں چین، جاپان، برطانیہ اور یورپ وغیرہ طاقتور ترین سپر کمپیوٹروں پر کام کررہے ہیں۔
مسجد الحرام میں نو مسلم کی خود کشی کے بعدایک اور تشویشناک خبر آگئی
ریاض(ویب ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں،کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دو روز قبل مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ دھاتی ا?ڑ کے باوجود غیر ملکی خودکشی کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔
معروف ریسلر ’دی راک‘ کی فلم ’اسکائی اسکریپر‘ کا ٹریلرجاری
ہالی وڈ (ویب ڈیسک) نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک ا±ٹھتی ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے ہیں۔معروف ریسلر ’دی راک‘ کی فلم ’اسکائی اسکریپر‘ کا ٹریلرجاری
اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ٹیم اور ایف بی آئی اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے نذرآتش ہونے والی عمارت سے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اوراپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔
مجھے خوف تھا اب میں کبھی نہ گا سکوں گی
لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ شکیرا نے گلے کی پریشانی کی وجہ سے الڈوراڈو ٹور ملتوی کرنے کے سات ماہ بعد بالآخر گذشتہ ہفتے اٹلانٹا میں اپنا ایتھلیٹک کولھے کے رقص والا شو پیش کیا جو ان کے 20 سال زیادہ عرصے پر محیط ہٹ گیتوں کا مجموعہ تھا۔سات سال بعد یہ ان کا پہلا ٹور ہے کیونکہ انھوں نے سپین کے فٹبالر جیرارڈ پیک سے شادی کے بعد اپنی گھر بار بسانے کے لیے وقت نکالا تھا۔ ہیمبرگ میں ان کے ٹور کی افتتاحی شب کی فوٹیج میں 41 سالہ گلوکارہ مبہوت نظر آءں اور انھوں نے اپنے صحتیاب ہونے کا والہانہ اظہار کیا۔گذشتہ سال میری زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا۔ سٹیج پر واپس آنا میرے لیے بہت جذباتی تھا۔‘آئندہ ہفتے لندن کے اپنے ٹور سے پہلے کولمبیا کی سٹار نے وقت نکال کر بات کی۔انھوں نے بتایا کہ وہ دیر سے جاگی ہیں کیونکہ ان کے بچے ان کے ساتھ نہیں ہیں اور گذشتہ چھ سال میں وہ پہلی بار اتنا سوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ان کا یہ ٹور ’ایسا لگتا ہے کہ پہلا ہے کیونکہ پہلے دوسرے قسم کا تجربہ تھا۔ اس وقت میں ذرا نرگسیت میں مبتلا تھی اور سوچتی تھی کہ یہ میرے لیے یہاں آئے ہیں مجھے اچھا نظر آنا اور گانا چاہیے۔


















