کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل مکمل طورپر پاکستان منتقل کرنے کی تجویز مسترد ہوگئی البتہ8 سے زائد میچزکرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ فرنچائزز کی جانب سے لاہور اور ملتان اسٹیڈیمز میں ہوٹل تعمیر کرنے کی پیشکش پر ایک کمیٹی غور کریگی، دوسری جانب پی سی بی فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی پر تنگ آ گیا، گذشتہ روز کے اجلاس میں ایک ٹیم نے مکمل ادائیگی کا چیک تھما دیا مگر دوسری ڈیفالٹر ہی رہی، اس پر اسے48 گھنٹوں میں رقم ادا کرنے یا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کا اہم اجلاس گذشتہ روز لاہور میں ہوا، اس موقع پر یو اے ای میں لیگز کی بھرمار کے سبب مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویز زیرغور آئی مگر اسے منظوری نہ مل سکی، حکام کے خیال میں ابھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو مکمل ایک ماہ تک یہاں رکھا جا سکے،چند روز کی بات الگ ہوتی ہے،اس کے علاوہ انفرااسٹرکچر کی بھی کمی ہے، البتہ 8 سے زائد میچز یہاں ضرور کرائے جائیںگے، اس موقع پر فرنچائزز نے پی سی بی کو پیشکش کی کہ اگر حکام اجازت دیں تو وہ مل کر قذافی سٹیڈیم لاہور اور ملتان سٹیڈیم میں200 کمروں کا ہوٹل بنا دیں، جس پر یہ معاملہ غور کیلیے ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، بورڈ حکام نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت، سیکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی تنظیمیں مستقبل میں یکجا ہو کر کہیں کہ مکمل پی ایس ایل کو پاکستان لے آئیں تو ہم ایسا کر گذریں گے۔میٹنگ میں پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیرغور آیا، بڑے ارمانوں سے لیگ کا حصہ بننے والی ایک ٹیم نے آخرکار واجب الادا رقم کا چیک جمع کرا ہی دیا، دوسری جانب ایک اہم ترین فرنچائز کے آفیشل بدستور مالی مسائل کا جواز پیش کرنے لگے، اس پر بورڈ نے انھیں48گھنٹوں کاالٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اگر مکمل ادائیگی نہ ہوئی تو معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔اس موقع پر پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس سمیت دیگر معاملات دیکھنے والی ہر کمیٹی میں فرنچائزز کا ایک نمائندہ شامل کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا۔ دریں اثنا پی سی بی ٹی10لیگ کیلئے محدود تعداد میں پلیئرز ریلیزکرے گا،کوچ مکی آرتھر اورچیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کا مفاد دیکھ فیصلہ کرینگے کہ کسے جانے دیا جائے۔
Monthly Archives: June 2018
پہلا ٹی 20 : سرفراز نے آتے ہی سماں بدل دیا
ایڈن برگ (ویب ڈیسک ) سرفراز احمد پاکستان کے خوش نصیب ترین کپتان ہیں۔ آتے ہی چیمپئینز ٹرافی جیت لی۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کو نمبر ون رینکنگ پہ لے آئے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ایک سے زیادہ بار کلین سویپ کر چکے ہیں۔ پچھلے دنوں لارڈز میں بھی تاریخی فتح حاصل کی۔لیکن ایسی خوش نصیبی کے باوجود ان کی بیٹنگ فارم بہت مثبت نہیں رہی۔ گو ان کی تکنیک اور سٹائل وہی ہے جو چار سال پہلے تھا، لیکن کپتان بننے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی اننگز نہیں کھیل پائے۔ وکٹوں کے پیچھے بھی ان کا ریکارڈ خوشگوار نہیں رہا۔بڑے بیٹسمین جب تواتر سے پانچ دس اننگز میں ناکام ہو جائیں تو عموماً ان کے کپتان یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے کچھ عرصہ قبل ڈی ویلئیرز کے بارے یہی کہا تھا۔لیکن سرفراز کے گرد شور ہی اتنا رہا کہ کسی کو یہ کہنا بھی یاد نہ رہا کہ سرفراز ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔پلئیرز کو یہ ’بڑی باری‘ یا تو بہت ہائی وولٹیج میچ میں ملتی ہے یا پھر بالکل لو پروفائل میچ میں کہ وہ ہر طرح کے پریشر سے آزاد ہو کر اپنی اصل شناخت کو کھوج سکیں۔کل کے میچ میں سرفراز پہ کوئی پریشر نظر نہیں تھا۔ بڑے عرصے بعد وہ ایسے فلو میں اور اتنا کھل کر کھیلتے نظر آئے۔ بطور کپتان یہ ان کی پہلی ’دھواں دھار‘ اننگز تھی۔ کسی ایک لمحے کو بھی ان کا دھیان بٹنے کا شک نہیں ہوا۔پاکستان کے متزلزل بیٹنگ آرڈر کے لیے اگلا بڑا امتحان ایشیا کپ ہے جہاں اس کا مقابلہ ایشین کنڈیشنز کے آزمودہ اٹیکس سے ہوگا۔ اس امتحان سے پہلے سرفراز کی بیٹنگ فارم کا عود کر آنا پاکستان کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔سکاٹ لینڈ اپنی بیٹنگ سے نہیں، بولنگ سے ہارا۔ لیکن یہ تو حقیقت ہے کہ پہلے دس اوورز میں سکاٹ لینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔ مگر سرفراز کے کریز پر آتے ہی سماں بدل گیا۔ وہاں سکاٹ لینڈ کی بجائے کوئی آزمودہ اٹیک بھی ہوتا تو یونہی اوسان خطا ہوتے۔
پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ ، دوسرا ٹی 20 آج ہو گا
ایڈن برگ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری جانب مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ایڈن برگ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
نائیکی کا واضح انکار ۔۔۔ایرانی فٹبالرز کو جوتے نہیں دینگے
امریکہ (ویب ڈیسک ) کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ایرانی فٹبال ٹیم دو روز میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں روس میں ہے۔اس فیصلے سے ایرانی کھلاڑی اور کوچ کارلوس کوئروز دونوں ہی پریشان ہیں اور انھوں نے فیفا سے کہا ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا۔ انھوں نے ایران کے خلاف وہ پابندیاں بھی واپس لگانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے ختم ہوگئی تھیں۔اس کے علاوہ بہت سی دیگر بڑی کمنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں گی۔نائیکی کا کہنا ہے کہ ’امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو فلحال جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔ نائیکی پر لاگو ہونے والی پابندیاں کئی سال سے وضع ہیں اور قانون کا حصہ ہیں۔‘امریکی محکمہِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ ‘کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔پرتگال کے سابق کھلاڑی اور ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ ’کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔‘
ویسٹ انڈیز اور لنکا کل دوسرے ٹیسٹ میں مد مقا بل
سینٹ لوشیا (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سے سینٹ لوشیا میں شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
سعودی عرب کی خواتین بھی اب بائیک چلائیں گی
سعودی عرب (ویب ڈیسک ) ایک سال قبل تک سعودی خاتون کو چست جینز اور ہارلے ڈیوڈسن ٹی شرٹ پہنے ریاض سپورٹس سرکٹ میں موٹربائیکس چلاتے دیکھنے کا تصور کرنا بھی مشکل تھا۔31 سالہ نورا جو کہ ان کا فرضی نام ہے نے بتایا: ’مجھے بچپن سے ہی بائیک چلانے کا شوق ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو مردوں سے بہت سے معاملات میں اجازت درکار ہوتی ہے۔عودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز گذشتہ برس سے کیا جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت، تفریح کے لیے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کی اجازت شامل ہے۔دوسری جانب اس پابندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین کی گرفتاری کی خبریں بھی سامنے آئیں۔یہی وجہ تھی کہ مصنوعی روشنیوں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھنے والی خواتین میں سے کسی نے بھی اس کریک ڈاو¿ن پر بات نہیں کی۔’اب مجھے امید ہے کہ میں اتنی مہارت حاصل کر لوں گی کہ گلیوں میں بائیک چلا سکوں۔بوکریوا کا کہنا ہے کہ انھوں نے فروری میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانا سکھانا شروع کی اور تب سے چار شوقین خواتین داخلہ لے چکی ہیں جن میں سے زیادہ سعودی خواتین ہیں۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بوکریوا نے کہا : ’وہ ہمیشہ سے ہی بائیک چلانا سیکھنا چاہتی تھیں، اور اب وہ کہتی ہیں کہ اب میرا وقت ہے۔انھوں نے انسٹیٹیوٹ کے پروموشنل مواد پر لکھی ایک عبارت پڑھی جس پر لکھا تھا: ’اب بائیک چلانے کی آپ کی باری ہے۔اس کورس کی فیس 1500 ریال ہے اور بوکریوا کے خیال میں زیادہ خواتین کے داخلہ نہ لینے کی وجہ ’ان کے خاندان کی جانب سے رکاوٹ ہو۔تناوی کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے گھر والوں کی طرف سے سخت خدشات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انھوں نے بتایا: ’میرے والدین نے کہا، تم بائیک پر ہو ؟ تم ایک لڑکی ہو، یہ خطرناک ہے۔‘موٹر سائیکل چلانے والی خواتین کے لیے جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ لباس ہے۔اس نجی انسٹیٹیوٹ کے اندر بائیکرز چست جینز، گھٹنے کے بچاو¿ کے لیے پیڈز پہن لیتی ہیں لیکن اس کے بارے میں عوامی مقامات پر سوچا بھی نہیں جا سکتا۔سعودی عرب میں خواتین کے عوامی مقامات پر عبایہ پہننا لازم ہے جو کہ موٹرسائیکل کے لیے موزوں نہیں، کیونکہ عبایہ موٹرسائیکل کے پہیوں میں پھنس سکتے ہیں۔
زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے وززارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ ایف آئی اے نے زلفی بخاری کو جہاز میں سوار ہو نے سے روک دیا اور بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے وہ نہیں جاسکتے۔اس موقع پر عمران خان نے مبینہ طور پر فون پر کسی ”بالا شخصیت“ سے بات کی جس کے بعد زلفی بخاری کو طیارے میں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
فٹبال ورلڈ کپ میں صر ف ایک رو ز با قی ، سپر اسٹارز میں میسی سرفہرست، ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین بے تاب
برونیٹسی(ویب ڈیسک) میسی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب ٹریننگ سیشن میں سیکڑوں لوگ پہنچ گئے وہ ارجنٹائنی جھنڈے لہراتے ہوئے سپر اسٹار کے نام کے نعرے لگاتے رہے پریکٹس کی کوریج کیلیے 200 سے زائد رپورٹرز بھی موجود تھے۔روس میں فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے موجودہ دور کے سپر اسٹارز میں ارجنٹائنی لیونل میسی سرفہرست اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین بے تاب رہتے ہیں۔ گذشتہ روز جب ارجنٹائن کی ٹیم اپنے پہلے پریکٹس سیشن کیلیے دریائے سینڈی کے کنارے موجود برونیٹسی ٹریننگ سینٹر میں پہنچی تو ان سے قبل ہی وہاں پر سیکڑوں شائقین موجود تھے، جنھوں نے اپنے ہاتھوں میں ارجنٹائن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، وہ میسی میسی کے نعرے لگانے میں مصروف تھے، ان کی تعداد 500 سے زائد تھی، اسٹرائیکر کے نام والی بارسلونا کلب کی شرٹ پہنے 10 سالہ بچے ڈائما نے کہاکہ ارجنٹائن کی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی اس لیے نہیں کہ وہ اچھی ٹیم ہے بلکہ ان کے پاس میسی ہے جو سب کچھ کر سکتے ہیں۔میسی نے بھی شائقین کا دل نہیں توڑا بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیے۔ 4 برس قبل برازیل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس بار بھی وہ ٹرافی کیلیے فیورٹ ٹیموں میں شامل اور ایک قدم آگے بڑھنے کیلیے پ±رعزم ہے۔ میگا ایونٹ میں ارجنٹائن اپنے سفر کا ا?غاز 17 جون کو ا?ئس لینڈ سے مقابلے سے کرے گا،اس کے بعد 21 جون کو کروشیا اور 26 جون کو نائیجیریا سے مقابلہ ہوگا۔
یمن میں سعودی اتحاد نے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا ،گھمسا ن کا رن پڑ گیا
صنعائ(ویب ڈیسک) یمن میں سعودی اتحاد کی فوجی کارروائیاں گزشتہ تین سال سے جاری ہیں اور اب ان کی طرف سے مکمل جنگ کا اعلان کرتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے یہ حملہ یمن کے ساحلی شہر حودیدا (Hodeidah)پر کیا ہے جس میں جنگی جہاز اور بحری بیڑے حصہ لے رہے ہیںاور شہر میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نور کا بیٹی کیساتھ عمرہ ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، 5ویں سابق شوہر سے ملاقات کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک ) فلم اسٹارنورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔ اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔ لیکن ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا رمنظرعام پرآنے والی ویڈیو، جس میں نوربخاری ، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کوکھڑا کردیا ہے۔بہت سے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ولی حامد علی خان سے طلاق لینے کے بعد نور ابھی عدت میں تھیں اوراس دوران نہ وہ نکاح کرسکتی ہیں اورنہ ہی گھرسے باہرنکل سکتی ہیں، ایسے میں عمرہ کرنا اورپھر سابق شوہرسے ملنا کیسے ممکن ہوا ؟ یہی نہیں کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ فلم اسٹارنورنے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہہ کراپنی تمام ترتوجہ مذہب کی جانب مرکوز کرلی تھی اوروہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شرعی معاملات کے بارے آگاہ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن طلاق کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے عمل نے ہمیں خاصا مایوس کیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ جوشخص خود عمل نہیں کرسکتا وہ دوسروں کو کیسے ہدایات دے سکتا ہے ؟ اس حوالے سے شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ نوربخاری کا عمرہ کے دوران سابق شوہرسے ملاقات ہونا اتفاقیہ نہیں بلکہ طے شدہ تھا۔ اگریہ ملاقات اتفاقیہ ہوتی تووہ کبھی عمران خان اوران کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھی دکھائی نہ دیتیں۔فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی۔ میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔
مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں:چیف جسٹس پاکستان
لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ ان کے موکل بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تاہم انہیں تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف تو کہتے تھے کہ وہ کئی بار موت سے بچے لیکن خوف نہیں کھایا، پرویز مشرف کوکس بات کا تحفظ چاہئیے کس خوف میں مبتلا ہیں، وہ کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں، پہلے کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں انہیں تحفظ دیں گے اور ہم لکھ کر ضمانت دینے کے پابند نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، یہ اجازت حکومت کی جانب سے دی گئی تھی، حکومت نے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا، سندھ ہائیکورٹ فل بنچ کا فیصلہ پرویز مشرف کے راستے کی رکاوٹ ہے، جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے میری غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بحال کیے جائیں۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو رعشہ کی بیماری ہے جس کے لیے میڈیکل بورڈ ہونا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایئر ایمبولینس میں آجائیں ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلیے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ نہیں آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔
کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے کا عمل چوری کے مترادف ہے ، ریحام کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی تویہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچاسکتی ہے۔ریحام خان حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنی کتاب کا دفاع کرتی نظرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں، کتاب کے مبینہ مندرجات سامنے لانے والوں کا عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے اس تاثرکی نفی کی کہ الیکشن کے دنوں میں کتاب شائع کرنے کا مقصد عمران خان سے انتقام لینا ہے۔ریحام خان نے کہا ان کی کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی، تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے، اگرکوئی جنس یا پیسے کی بنیاد پر پارٹی میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو یہ معاملہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا میں نے کتاب بہت سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے لکھی ہے۔ یہ کتاب صرف عمران خان سے متعلق نہیں ہے بلکہ ان کی کتاب ذاتی تجربات پر مبنی ہے جس میں انہوں نے خود کو بطوربیٹی، بیوی اور والدہ کے طورپرپیش کیا ہے اور اپنی غلطیوں کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے اسلیے یہ کتاب دوسروں کیلئے مددگارثابت ہوسکتی ہے۔
سابق ممبر قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ
لودھراں (ویب ڈیسک ) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔تفصیلات کیمطابق عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ جنرل الیکشن کی ٹکٹ دی جائے گی جبکہ اب ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے۔پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وہ جہانگیر ترین سے بھی رابطے میں اور ممکن ہے وہ پاکستان تحریک انصاف میں ہی شمولیت کا اعلان کر دیں۔یاد رہے کہ پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے ان کے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخابات میں شکست دے چکے ہیں۔


















